Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شیخی خورے کی سزا

    شیخی خورے کی سزا

    ایک آدمی کو اتفاق سے دنبے کی چربی کا ایک ٹکڑا مل گیا اس نے یہ حرکت کی کہ روازنہ صبح اٹھتے ہی اس سے اپنی مونچھیں چکنی کر کے اسے تاؤ دیتا پھر اکڑتا ہوا امیروں اور دولتمندوں کی صحبت میں جا بیٹھتا سینہ پھلا کر اور مونچھوں کو تاؤ دے دے کر کہتا کہ واہ آج تو بڑے مرغن کھانے کھا کھا کر مزہ آگیا وہ لوگ اس کی چکنی مونچھیں دیکھتے اور سمجھتے کہ واقعی سچ کہتا ہے یہ یوں اپنی امیری کا ڈھنڈورا پیٹتا لیکن اس کا معدہ اندر سے مونچھوں پر لعن طعن کرتا اور اللہ سے دعا کرتا کہ اے اللہ اس شیخی خورے کی قلعہ کھول دے تاکہ میری بھوک دور ہو آخر کار اللہ نے اس کے معدے کی فریاد سن لی ایک روز کوئی فاقہ زدہ بلی اس کے مکان میں گھس آئی سامنے ہی طاقچے پر دنبے کی چربی کا وہ ٹکڑا نظر آیا چھلانگ لگا کر بلی نے وہ ٹکڑا منہ میں دبایا اور بھاگی گھر والوں نے ہر چند بلی کا پیچھا کیا لیکن وہ کب ہاتھ آتی تھی بچے کو معلام تھا کہ اب اس کا باپ کہاں ہو گا سیدھا دولت مندوں کی محفل میں پہنچا جہاں اس کا باپ بیٹھا چکنی چکنی مونچھوں کو تاؤ دے رہا تھا بچے نے دیکھتے ہی باپ سے کہا ابا غضب ہو گیا دنبے کی چربی کا وہ ٹکڑا جس سے آپ اپنے ہونٹ اور مونچھیں چکنی کیا کرتے تھے بلی اٹھا کر لے بھاگی ہم سب نے مل کر اسے پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہ آئی بچے کے منہ سے یہ بات سنتے ہی شیخی خور کا رنگ اڑ گیا سکتے کے عالم میں بیٹھے کا بیٹھا رہ گیا بھری محفل میں ایسی رسوائی ہوئی کہ بیان سے باہر گردن اٹھا کر کسی سے نظریں ملانے کی ہمت نہ ہوئی اس کا یہ حال دیکھ کر اہل محفل کو بڑا تعجب ہوا بعض بے اختیار کھلکھلا کر ہنس پڑے لیکن وہ دولت مند بھی اعلی ظرف رکھتے تھے کسی نے اسے کچھ نہ کہا سب نے اس شیخی خورے پر ترس کھایا اس کی ندامت دور کرنے کے لئے اس کی دعوتیں کر کر کے اس کا پیٹ بھرنے لگے جب اس نے اہل فضل و کرم کے اس اونچے برتاؤ سے سچائی کی لذت پائی تب شیخی ترک کر کے سچائی کا غلام بن گیا اے عزیز غور سے سن اور یاد رکھ کہ سچائی اولیاء اللہ کا شعار ہے اس کے برعکس فریبیوں کی ڈھال بے شرمی اور شیخی خوری ہے یہ لوگ خداکی مخلوق کواپنے جال میں پھانسنے کے لئے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بالکل بے فکر اور خوش ہیں حالانکہ ان کا باطن سرا سر مضطرب اور پریشان رہتا ہے کسی پل چین نہیں ملتا وہ اس دنیا میں ذلیل و خوار ہوتے ہیں اور آخرت میں بھی انہیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پس تو سچائی کو اختیار کرتاکہ دونوں جہانوں میں نیک نام رہے

    ( مولانا رومی رحمۃ اللہ)

  • چند اہم اور آسان گھریلو ٹپس

    چند اہم اور آسان گھریلو ٹپس

    چھائیوں سے نجات کے لئے سیاہ تل کالا زیرہ ساس کے درحت کی چھال گائے کے دودھ میں پیس کر چھائیوں پر روزانہ رات کو ملیں اور صبح اٹھ کر منہ دھو لینے سے ان کا خاتمہ ہو جائے گا

    سیاہ رنگ کو صاف کرنے کے لئے کلونجی کو دودھ میں پیس کر ہلکا سا گرم کریں اور رات کو سونے سے پہلے مالش کر کے سو جائیں صبح اٹھ کر صابن سے منہ دھو لیں ایک ہفتے میں رنگت نکھرنا شروع ہو جائے گی

    بال لمبے کرنے کے لئے رات کو املی پانی میں بھگو دیں پھر صبح اس پانی سے بال دھو لیں بال دھونے کا یہ عمل ایک ہفتے تک جاری رکھیں اس کے علاوہ ناریل ہا بادام کے تیل سے سر کی مالش بھی کریں

    چائے بنانے کے بعد قہوہ دانی کے بعد جو پتی رہ جائے تو اس سے انڈوں والی پلیٹوں کو دھویا جا سکتا ہے اس کے علاوہ اس پتی کو خشک کر کے منی پلانٹ یو گلاب کے پودوں میں ڈالا جائے تو یعنی مٹی میں ملایا جائے تو پودے خوب بڑھتے ہیں

    دانتوں پر پیلاہٹ آ جائے تو انہیں صاف کرنے کے لئے نمک اور شہد ملا کر دانتوں پر ملنے سے یہ چمک اُٹھیں گے کھانا کھانے کے بعد کا استعمال جہاں صحت کے نلئے مفید وہیں یہ دانتوں پر میل بھی نہیں جمنے دیتا

  • نارمل جلد کے لئے  ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ

    نارمل جلد کے لئے ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ

    نارمل جلد والی خواتین کو لکی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد چکناہٹ اور حد درجہ خشکی سے آزاد ہوتی ہے کیونکہ جلد اگر چکنی ہو تو بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اگر خشک ہو تو بھی جلد کے ساتھ ان گنت مسائل درپیش رہتے ہیں اگر نارمل جلد والی خواتین اپنی سکن کی دیکھ بھال باقاعدگی سے کریں تو ان کے چہرے پر مزید نکھار نمایاں ہوگا نارمل جلد کی حفاظت کے لئے سوپ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے
    کوئی سا بھی بیوٹی سوپ ایک کھانے کا چمچ کدو کش کر لیں ایک چائے کا چمچ شہد ایک چائے کا چمچ روغن بادام ایک کھانے کا چمچ کیسو کا پھول ایک کھانے کا چمچ ڈیڑھ کپ عرق گلاب ان اجزا کو پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ صابن حل ہو جائے اسے صابن کے سانچے میں ڈال کر رکھ دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو دن میں تین بار استعمال کریں

  • چکنی جلد کے لئے ہوم میڈ صابن بنانے کا طریقہ

    چکنی جلد کے لئے ہوم میڈ صابن بنانے کا طریقہ

    چکنی جلد تو قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہے چکنی جلد والی خواتین اگر اپنی جلد کی حفاظت طریقے سے کریں تو ہمیشہ جوان نظر آئیں گی چکنی جلد خشک جلد کی نسبت زیادہ جوان اور پُرکشش نظر آتی ہے اگر چکنی جلد کا خیال نہ رکھا جائے تو بے شمار جلدی مسائل پیش آ سکتے ہیں ان مسائل سے بچنے کے لئے کیمیکل اجزا سے پاک ہوم میڈ صابن بنانے کا آسان طریقہ درج ذیل ہے

    کوئی سا بھی بیوٹی صابن ایک کھانے کا چمچ کدوکش کر لیں اس میں آدھا کپ عرق گلاب اور ایک چوتھائی کپ گلاب کی پتیاں ایک چائے کا شہد اور ایک چائے کا مالٹے کے چھلکے پسے ہوئے ان تمام اجزا کو ایک پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب صابن حل ہو جائے تو چولہے سے اتار کر صابن کے سانچے میں ڈال کر رکھ دیں جب جم جائے تو دن میں تین یا دو بار اس صابن کو منہ پر لگا کر دو تین منٹ مساج کرنے کے بعد منہ دھو لیں چند دن کے استعمال سے ہی چہرہ چمک جائے گا

  • خشک جلد کے لئے گھر میں صابن بنانے کا طریقہ

    خشک جلد کے لئے گھر میں صابن بنانے کا طریقہ

    جلد قدرت کا عطا کردہ انمول تحفہ ہے اور بال آپ کی خوبصورتی کا تاج ہیں ان کی حفاظت و نگہداشت کے لئے ہربل پروڈکٹس کا استعمال کریں ہوم میڈ سوپ اور ہربل شیمپوز کے استعمال کے نتائج بلاشبہ فوری طور پر بر آمد نہیں ہوتے لیکن یہ ہر قسم کے ضررساں کیمیائی اجزا سے پاک اور جلد و بالوں کی خونصورتی کے لئے آئیڈیل ضرور ثابت ہوتے ہیں لیکن اس کے برعکس بازار سے ملنے والے پروڈکٹس مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ کیمیائی اجزا کے حامل ہوتے ہیں

    خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے کوئی عام سا بیوٹی سوپ ایک کھانے کا چمچ کدوکش کر لیں ڈیڑھ کپ دودھ ایک کھانے کاچمچ شہد ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ گلیسرین لے کر ان تمام اجزا کو پتیلی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ صابن حل ہو جائے حل ہونے کے بعد صابن کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں صبح اٹھ کر چیک کریں پ کا سوپ تیار ہوگا اس سے صبح شام دوپہر منہ دھوئیں ایک ہفتے کے استعما ل سے آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی

  • بکری کے دودھ سے بخار کا علاج

    بکری کے دودھ سے بخار کا علاج

    بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے اگر تیز بخار ہو تو بکری کا دودھ ہاتھ پاؤں اور سر پر ملنے سے بخار فوراً اتر جائے گا اس کے علاوہ بخار تیز ہو تو چار رومال لے کر ہاتھوں اور پیروں کو قایک ہی وقت میں پانچ منٹ بعد بخار ہلکا ہو جائے گا

    دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح و شام چہرے پر ملنے سے چہرہ خوبصورت نکل آتا ہے اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیں اور چیہرے پر روزانہ ملیں باقاعدہ استعمال سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے

    اگر کہنی پر میل جم جائے تو لیموں کاٹ کر اس کے آدھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں کو گھمائیں تمام میل بالکل صاف ہو جائے گی

    اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کے چار قطرے کان میں ڈال دینے سے درد نہیں ہو گا

    مکھیوں کو بھگانے کے لئے پودینہ لگادیں یا پودینے کے چند پتے ادھر ادھر پھیلا دیں اس سے مکھیاں نہیں آئیں گی

    گرمی میں اگر گوشت رکھنا ہو تو اسے سرکے اور پانی سے تر کئے ہوئے کپڑوں میں لپیٹ کر رکھ دیں گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا

  • کامیابی کے چند سنہری اصول

    کامیابی کے چند سنہری اصول

    بڑی تنخواہ والی جاب سے زیادہ چھوٹےکاروبار کو ترجیح دیں کیونکہ جاب آپ کو کبھی دولت مند نہیں بنا سکتی

    ذاتی رقم سے کبھی انویسٹ نہ کریں ذاتی رقم صرف آپ کے انویسٹمینٹ کی حفاظت ہے جو آپ کی انوایسٹمنٹ بچا سکتی ہے بڑھا نہیں سکتی

    آپ روزانہ دس کاروباری آئیڈیاز سوچیں یہ دس آئیڈیاز آپ آپ کو 3600 نئے بزنس کے موقع فراہم کریں گے جس میں سے چند آئیڈیاز آپ کے لئے خوشحالی کا ضرور سبب بنیں گے

    آپ زندگی میں کبھی چائے پانی اچھے کھانے یا ٹیکسی کی بچت نہ کریں پیسے بچانے کے لئے بس کا سفر نہ کریں کیونکہ دنیا میں آج تک کوئی شخص ایسی بچت سے امیر نہیں ہوا سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اپنی صحت پر کریں

    آپ علم حاصل کریں تعلیم سے انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو تا ہے اور کاروباری اہلیت بڑھتی ہے سوجھ بوجھ رکھنے والے لوگ کبھی تنگدست نہیں رہتے

    آپ کبھی ایسا کاروبار شروع نہ کریں جس میں بہت زیادہ مقابلہ ہو بلکہ ایسا کاروبار کریں جس میں آپ اپنی اجارہ داری قائم کر سکیں

    چوبیس گھنٹوں میں سے آٹھ گھنٹے سونا بہت اچھی سرمایہ کاری ہے

    آپ ہمیشہ ان لوگوں کو وقت دیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں نہ کہ اُن لوگوں کو جن کےلئے آپ بے بے وُقعت ہیں یا جنہیں آپ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا

    آپ سارا دن ان نعمتوں کا شکر ادا کریں جو اللہ نے آپ کو دی ہیں شکر انسان کی توانائی میں اضافہ کرتا ہے

    آپ خود پر اپنی ذہنی صلاحیتوں پر اور اپنے تجربے پر اعتماد کریں آپ صحیح اور غلط کے بارے میں دوسروں سے پُوچھنے کی بجائے حالات پر خود غور کریں

    تعلیم یافتہ ہو کر نوکری کی تلاش میں دربدر گھومنا بد قسمتی کی نشانی ہے ہزاروں کاروبار ہیں اگر ایک کاروبار بھی کریں گے تو نوکری سے زیادہ کمائیں گے اب آپ ان پڑھ بھی نہیں جو سوچیں کاروبار کیسے کیا جائے آپ پڑھے لکھے ہیں تو یقیناً ایک اچھا کاروبار کر سکتے ہیں

    جو کام آپ خود نہیں جانتے کبھی مت کریں دوسروں سے یہ توقع چھوڑ دیں کہ وہ آپ کے سرمائے سے آپ کو کما کر دیں گے

    آپ اپنی وراثت میں نوکری نہیں چھوڑ سکتے جب کہ کاروبار نسلوں میں چلتا ہے

    تجارت سے سخاوت آتی ہے اس لیے غریب تاجر بھی عموماً سخی ہوتا ہے جبکہ ملازم اگرچہ امیر ہو پھر بھی عموماً بخیل ہوتا ہے

    ایماندار تاجر کا رُتبہ دنیا و آخرت میں بُلند ہے جبکہ بے ایمان دنیا و آخرت میں باعث نار ہے

  • مزیدار روغنی ٹکیہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار روغنی ٹکیہ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    سوجی آدھا کپ
    میدہ آدھاکپ
    دودھ نیم گرم پاؤ کپ
    گھی پاڑ کپ پگھلا لیں
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    سوجی کو نیم گرم دودھ میں 5 منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں پھر اس میں میدہ گھی اور نمک ڈال کر پانی سے اچھی طرح گوندھ لیں چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر رول کر کے توے پر گھی ڈال کر گرم کرکے توے پر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پراٹھوں کی طرح پکالیں مزیدار روغنی ٹکیہ چکن کے آملیٹ کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کریں

  • مزیدار اور لذیذ چایئنئز بیجنگ آملیٹ بنانے کی ترکیب

    مزیدار اور لذیذ چایئنئز بیجنگ آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انڈے دو عدد
    گھی ایک چمچ
    اجینو موتو تین سے 4 قطرے یا حسب ذائقہ
    کالی مرچ پسی ایک چمچ یا حسب پسند
    ہرا پیاز پچاس گرام
    سویا ساس آدھا کھانے کا چمچ

    ترکیب:
    انڈے باؤل میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں پھر پیاز چھیل کو بالکل باریک کاٹ لیں اب پھینٹے ہوئے انڈے میں پایز سمیت تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پین میں گھی ڈال کر گرم کر لیں پھر انڈوں کا آمیزہ پین میں ڈا ل کر پھیلا لیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں جی ایک طرف سے پک جائے تو سائیڈ پلٹ دیں اور اچھی طرح پکائیں اور ثابت ہی نکال کر پلیٹ میں نکال لیں

  • سبزیوں کا مزیدار اور لذیذ آملیٹ ریسیپی

    سبزیوں کا مزیدار اور لذیذ آملیٹ ریسیپی

    اجزاء:
    انڈے چار عدد
    گاجریں دو عدد
    لال مولیاں ایک عدد
    کھنیں دو عدد
    ٹماٹر ایک عدد
    سبز مرچ دو عدد
    پیاز ایک عدد
    تیل دو چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    مرچ حسب ذائقہ

    ترکیب:
    پیاز گاجریں اور مولیاں سھیل کر دھو لیں اور کاٹ لیں لیں کھنیں اور سبز مرچیں بھی کاٹ لیں اب پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤن کریں اور تمام سبزیاں ڈال کر دس منٹ تک پکائیں اب سبزہ کو باؤل میں نکال لیں اور پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اور انڈے پھینٹ کر فرائی پین میں ڈال کر پھیلا دیں جب پک جائے تو سبزی ملا اس کے اوپر ڈال کر فولڈ کردیں آملیٹ اور پلیٹ میں نکال کر گرم گرم سرو کریں