Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت

    ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سائنسدانوں نے ہماری ملکی وے کہکشاں میں ایک آزادانہ گشت کرتا ہوا بلیک ہول دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ دعوٰی کیلیفورنیا میں قائم یونیورسٹی آف برکلے کے سائنسدانوں نے کیا ہے محققین کا ماننا ہے کہ جب بڑے ستارے تباہ ہوتے ہیں تو وہ اپنی جسامت، توانائی اور مادہ خرچ کرنے کے لحاظ سے بلیک ہول یا دیگر اقسام کے اجسام میں بدل جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نظری طور پر ہماری کہکشاں میں بہت سارے بلیک ہول ہونے چاہئیں۔

    ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی اب تک کی سب سے بڑی لی گئی تصویر

    لیکن سائنس دانوں کو ان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا رہا ہے یہ بِکھرے ہوئے بلیک ہول بصری لحاظ سے ویسے بھی ہماری آنکھ سے اوجھل ہوسکتے ہیں ماہرین فلکیات کا اندازہ ہے کہ ہماری کہکشاں میں ستاروں کے درمیان 100 ملین بلیک ہول گھومتے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی مکمل طور پر الگ تھلگ بلیک ہول کی شناخت نہیں کی۔

    اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک آزادانہ گشت کرتے بلیک ہول کی نشان دہی کی ہے جو ہماری کہکشاں میں ایک لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا ہے۔

    ایلون مسک کا رواں سال انسان نما روبوٹ متعارف کرانے کا اعلان

    سائنس دانوں نے اس کی نشان دہی گریویٹیشنل مائیکرولینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے کی ہے۔ اس عملی کو ثقلی لینسنگ بھی کہا جاتا ہے جس میں کسی بھاری بھرکم جسم ، مثلاً بلیک ہول کے وجہ سے پس منظر سے آنے والی روشنی کی شعاعیں خمیدہ ہوسکتی ہے اور یوں ہمیں ان دیکھے بڑے جسم کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

    یہ شے ہماری کہکشاں میں ہونے کے باوجود ہزاروں نوری سال کے فاصلے کی دوری پر ہے سائنس دانوں کے ایک گروپ کے مطابق اس بلیک ہول کا وزن سورج سے 1.6 سے 4.4 گُنا زیادہ ہے جبکہ دوسرے گروہ کا یہ دعویٰ ہے کہ اس کا وزن سورج سے 7.1 گُنا زیادہ ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے خلائی چٹان کا ایک ٹکڑا ٹکرا گیا

  • افغانستان: پاکستان نے کابل میں محمد علی جناح ہسپتال افغان حکومت کے حوالے کر دیا

    افغانستان: پاکستان نے کابل میں محمد علی جناح ہسپتال افغان حکومت کے حوالے کر دیا

    افغانستان: کابل میں پاکستان کی جانب سے بنائے گئے دو سو بستروں پر مشتمل محمد علی جناح اسپتال کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :افغانستان کےدارالحکومت کابل میں 14 جون 2022 کو پاک افغان تعاون فورم کے زیرانتظام جناح اسپتال کابل کو افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا جذبہ خیر سگالی کے تحت اسپتال کے عملے میں ایک ماہ کی تنخواہیں تقریباً 52 ہزار امریکی ڈالر بھی تقسیم کی گئیں۔

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    یونیورسٹی آف لاہور اور افغان وزارت صحت کے درمیان کابل کے محمد علی جناح اسپتال میں مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے اور اس موقع پر پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور افغانستان کے وزیر صحت قلندر امداد بھی موجود تھے۔

    مفاہمت کی یادداشت کے تحت محمد علی جناح اسپتال میں صحت کی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر کے اسے تدریسی اسپتال بنا کر استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یونیورسٹی آف لاہور جناح اسپتال کابل میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں طبی عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کالجز کھولنے کا مزید منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

    جس کے مطابق اسپتال کے ساتھ ہی ایک میڈیکل کالج بھی قائم کیا جائے گا جو عالمی معیار کا ہو گا اور اسے ایک ایسی یونیورسٹی میں اپ گریڈ کیا جائے گا جو افغانستان میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں معیاری تعلیم فراہم کرے گی۔

    گستاخانہ بیانات،چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

    پاکستان کے سفیر نے افغان وزیر صحت کا کابل اسپتال پاکستانی عملے کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان بھائیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    قلندر عباد نے یونیورسٹی آف لاہور اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یہی جذبہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کی جانب سے بنایا گیا جناح اسپتال 200 بستروں پر مشتمل ہے اور یہ اس وقت افغانستان کا دوسرا سب سے بڑا اسپتال ہے جناح اسپتال کی تعمیر افغانستان میں پاکستانی امداد اور ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے کا حصہ تھی۔

    جناح ہسپتال کا افتتاح 20 اپریل 2019 کو کیا گیا تھا اور اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا اور مکمل ہونے پر اس منصوبے کی کل لاگت 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائےافغانستان

  • بجٹ تقریر کے دوران تیمور خان جھگڑا کی دلچسپ  ویڈیو وائرل

    بجٹ تقریر کے دوران تیمور خان جھگڑا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پشاور: صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ غلطی خوب وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کے پی اسمبلی میں صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بجٹ پیش کیا گیا بجٹ تقریر کے دوران تیمور سلیم جھگڑا نے گلا خشک ہونے پر پانی پیا مگر بے دھیانی میں تیمور سلیم جھگڑا پانی کی بوتل کا ڈھکن واپس بوتل پر لگانے کے بجائے ہاتھ میں تھامے ہوئے مائیک پر لگانے لگ گئے۔


    اس ویڈیو کو خود تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا اُن کا اپنی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وائرل ہو گئی ہے اس لیے میں بھی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کر سکتا ہوں،ہم سب کے کچھ خاص لمحات ہوتے ہیں، یہ لمحہ انمول تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے کے پی اسمبلی میں 1 ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ کو ’خوددار بجٹ‘ کا نام دیا گیا۔

    قبل ازیں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے لیے مختص کردہ بجٹ تنخواہوں کے لیے بھی کافی نہیں ہے وفاقی بجٹ پیش تو ہوا لیکن مجھے اب تک پی ایس ڈی پی کی کاپی نہیں ملی اور وفاقی حکومت نے فاٹا کے ترقیاتی بجٹ میں 54 ارب روپے کی کٹوتی کی۔

    اگر سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوجائے تو کتنی اچھی بات ہوگی،عدالت

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کا ترقیاتی بجٹ کم کر کے 38 ارب روپے کر دیا ہے اور قبائلی اضلاع کا بجٹ 16 این ایف سی کا ہونا چاہے تھا فاٹا کا بجٹ 150 ارب روپے ہونا چاہے تھا اور خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے بجٹ کم کرنے میں کردار ادا کیا۔ گزشتہ 11 ماہ کا فاٹا کا خرچ 59 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سابق قبائلی اضلاع کا بجٹ کم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور فاٹا کے لیے مختص کردہ بجٹ تو تنخواہوں کے لیے بھی کافی نہیں ہے۔ اتنا پیسہ پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں دیتا یہ صرف ڈیویلپمنٹس کےخرچے ہیں اسلام آباد میں اپوزیشن نہیں اور راجہ ریاض ہر بات پر دیکھ رہا تھاکہ بولوں یا نہ بولوں۔ اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹو مشینری ہےہم ایک ارب روپےکاانصاف ایجوکیشن کارڈ متعارف کر رہے ہیں جس کے بعد غریب طلبا بھی بڑے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709 میگاواٹ

  • پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

    پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیاامریکی سفیر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

    لیگی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچنے پر پی ایس ایکس کی چیئرمین ڈاکٹر شمشاد اختر اور کاروباری برادری نے استقبال کیا، اس موقع پر امریکی وفد کی جانب سے امریکا اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیاگیا-

    ڈونلڈ بلوم نےاسٹاک مارکیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ میں آیا ہوں، اس سال امریکا اور پاکستان کے 75 سالہ تعلقات کا دور مکمل ہو رہا ہے، ہماری اولین ترجیح تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔

    ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں پی ایس ایکس کے کردار کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہارکہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں امریکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان آئیں۔

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں بہترین پراڈکٹ تیار کر رہی ہیں، پاکستان سے تجارتی تعلقات بہتر کرنے کے اقدامات کرنے
    ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ آنے پر خوشی ہے، میں کراچی پہلی بار آیا یوں، بہت اچھا احساس ہے-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے امریکی سفیرپاکستان کےمستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔

    امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں مُلکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

  • ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709 میگاواٹ

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709 میگاواٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 709 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 191 میگا واٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 900 میگاواٹ ہےپانی سے 4 ہزار 528 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہےاور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 515 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں –

    لیگی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 8 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 609 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 121 میگاواٹ ہے بگاس سے چلنے والے پلانٹس 175 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے ایک ہزار 235 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    دوسری جانب واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 87 ہزار600کیوسک اور اخراج 86 ہزار800 کیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 21ہزار600 کیوسک اور اخراج 21 ہزار600 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار100کیوسک اور اخراج1 لاکھ 5ہزارکیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 26 ہزار900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار200 کیوسک ہے ،دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک اور اخراج 21 ہزار کیوسک ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 9 ہزار ایکٹرفٹ ہے،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ88 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

  • روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    ماسکو: روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں ایندھن کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے۔

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے پہلے سو دنوں میں معدنی ایندھن کی برآمدات سے 93 بلین ڈالر کمائے امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے سب سے زیادہ پیٹرول یورپی یونین کے رکن ممالک نے خریدا۔

    گستاخانہ بیانات،چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

    دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظرکھنے والے فن لینڈ کے ادارے سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر نے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر شائع کی ہے جب یوکرینی حکومت مغربی ممالک سے ماسکو کے ساتھ تجارتی روابط ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے-

    دورہ سعودی عرب میں توانائی پر بات چیت سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے گی،جوبائیڈن

    رواں ماہ کے آغاز میں یورپی یونین نے روسی تیل کی درآمد بند کرنے کا اکثریتی فیصلہ کرلیا تھارپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کی جنگ کے پہلے 100 دنوں میں روسی ایندھن کی کل برآمدات کا61 فیصد حصہ درآمد کیااس ایندھن کا سب سےبڑا غیر یورپی درآمد کنندہ ملک چین تھا اسی طرح بھارت نے بھی روس سے سستے داموں پیٹرول درآمد کیا ہے جس پر امریکا نے بھارت کو تنبیہ بھی کی تھی۔

    خیال رہے کہ امریکا کی تیل کی خریداری پر پابندی کے بعد سے روس نے ردعمل میں پیٹرول خریدنے والے ممالک کو رعایتی قیمتوں پر ایندھن کی پیشکش کر رکھی ہے۔

    روس کا یوکرین میں امریکی ہتھیاروں کی کھیپ تباہ کرنے کا دعویٰ

  • لیگی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

    لیگی عطا تارڑ نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نےگزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنے غیر اخلاقی رویے پر معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ ایوان میں ایک اجنبی گھس آیا ہے، اسے باہر نکالا جائے، جس پر اسپیکر نے سوال کیا کہ وہ اجنبی کون ہے؟چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ عطا تارڑ اجنبی ہیں وہ اس ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے سپیکر نے عطا اللّٰہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بہتر ہے تارڑ صاحب کو با عزت طور پر باہر چھوڑ آئیں، انہیں ایوان سے جانا پڑے گا۔

    حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو عطا تارڑ کو ایوان سے باہر لے جانے کا حکم دیا، تاہم حکومتی ارکان عطا اللّٰہ تارڑ کے سامنے آگئے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عطا تاڑر ایوان سے فوری نکل جائیں، آپ کو یہاں دیکھنا نہیں چاہتا، 9 یا 10 لوگ عطا تاڑر کے پاس جائیں اور انہیں باہر چھوڑ کر آئیں عطا تاڑر نے باہر جانے سے انکار کردیا۔

    کے پی حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پرٹیکس عائد کر دیا

    جب سپیکر کی جانب سے فورس کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ انہیں چھوڑ کر آئیں تو ن لیگی اراکین اسمبلی نے عطا تارڑ کے گرد گھیرا بنا لیا تاہم آخر میں باہر جاتے ہوئے عطا تارڑ نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے ہاتھ سے غیر اخلاقی اشارہ کیا جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری رہی جس کے بعد عطا تارڑ نےاپنے اس عمل پر معافی مانگ لی ہے ۔

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد


    عطا تارڑ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے مجھے اسمبلی سے نکالنے کیلئے فورس بھیجی جو کہ غیر آئینی ہے ، ان کی یہ کوشش ناکام ہوئی میں نے عوام کے مفاد میں باہر جانے کا فیصلہ کیا تو باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی جس کا جواب میں نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے دیا ،اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتاہوں غلط ہوا،

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے عطا تارڑ کا اسمبلی ہال میں موجودگی پر ردعمل مین کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے عطا تارڑ کے معاملے پر سو فیصد قانونی موقف اختیار کیا ہے۔ اسمبلی رولز کے مطابق کوئی نان ممبر اسمبلی ہال میں نہیں آ سکتا حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کو اپنے پولٹری شیڈ کا درجہ دے دیا ہے حمزہ شہبازجس مرضی مرغی اور چوزے کو چاہے اسمبلی میں بیٹھا دے ن لیگ آل شریف اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قانون اور آئین کا جنازہ نکال رہے ہیں عطا تارڑ عزت سے باہر چلے جائیں نہیں تو سو پیاز اور سو چھتر کھا کر جانا پڑے گا۔

  • حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا  فیصلہ کرلیا

    حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آج بجٹ پیش کرنے کے حوالےسے گفتگو ہوئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو آج بھی اسمبلی پیش نہیں کیا جائے گا یہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرویز الہی کو ہٹایا جائے اور 17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لایا جائے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزپنجاب اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی میں مسلم لیگ ن کےارکان نےاپوزیشن کویقین دہانی کرائی تھی کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بریفنگ کے لیے بلایا جائے گا لیکن پھر پولیس اور بیوروکریسی کا مورال ڈاؤن ہونے سے بچانے کے لئے حکومت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس تھوڑی دیر بعد چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں ہونا ہے جس میں وزیر خزانہ سردار اویس لغاری آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

  • حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا معاملہ،حیسکو پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد

    اسلام آباد: نیپرا نے حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کے ہلاک ہونے پرحیسکو پر 1 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے، نیپرا نےہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا لی تھی تاہم اب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    نیپرا نے حیسکو کو معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو سوگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دے۔

    قبل ازیں نیپرا نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ارکان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، جس متاثرین کےبیانات ریکارڈ اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے تھےنیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے، اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے، ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، اورمتاثرہ ٹرانسفارمربنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا-

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

    اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ن تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا نیپرا اعلامیے کے مطابق حیسکوضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

  • بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    بلاول کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 30روز میں فیصلے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لئے دائر متفرق درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں پاکستان پیپلز پا رٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس شمس محمود مرزا نےپاکستان نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا ڈسکہ انکوائری رپورٹ 2 روز میں پبلک کرنے کا فیصلہ

    درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ اس وقت دو پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں، ایک کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہیں، دوسری پیپلز پا رٹی پارلیمنٹرین کے نام سے رجسٹرڈ ہے، جس کے سربراہ آصف علی زر داری ہیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 200 لاڑکانہ سے الیکشن پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر لڑا، ان کا اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی ہے، اس غیر آئینی اقدام کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیں جن پر کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت الیکشن کمیشن کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

    خیبر پختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرانی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

    درخواست گزارسید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن قوانین کے تحت کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کا پرچم اور انتخابی نشان استعمال نہیں کر سکتی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوپندرہ کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے پرچم کو غیر قانونی طور پر اپنی جماعتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں آصف علی زرداری کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200 کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو نااہل قرار دے۔

    صدرملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتےمگرہمارے صدربن چکے ہیں،شاہد خاقان عباسی