Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ جبکہ شام /رات کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرد آلود ہوائیں اورآ ندھی چلنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستا ن اور آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    قلات، خضدار، بارکھان اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملتان، ڈی جی خان ، بہاولپور، بہاولنگر، سا ہیوال اور ر حیم یارخان میں بارش کا امکان ہے صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے میدا نی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام /رات کے دوران کوہستان ،چترال،دیر ، سوات، بونیر،کالام ،مردان ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

    واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 87 ہزار600کیوسک اور اخراج 86 ہزار800 کیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 21ہزار600 کیوسک اور اخراج 21 ہزار600 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار100کیوسک اور اخراج1 لاکھ 5ہزارکیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 26 ہزار900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار200 کیوسک ہے ،دریائے کابل میں پانی کی آمد 21 ہزار کیوسک اور اخراج 21 ہزار کیوسک ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 79 ہزارایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 9 ہزار ایکٹرفٹ ہے،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ88 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

  • آج کا دن افسوسناک ہے،عمران خان اوراسپیکرذمہ دارہیں ،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کادن افسوسناک ہے،عمران خان اوراسپیکرذمہ دارہیں

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کے مسائل کے زمہ دار عمران نیازی اور سپیکر ہیں عمران نیازی اور سپیکر کی انا بہت بڑھ گئی ہے آج کادن افسوسناک ہے،عمران خان اوراسپیکرذمہ دارہیں –

    انہوں نے کہا کہ اپنی جان پر حملہ کرانے والےشخص کےسامنے آئی جی اورچیف سیکرٹری کو کیوں پیش کریں قوم نےکیمرے سے دیکھا کہ پنجاب کے ایوان میں ڈپٹی سپیکر پر آئینی کردار نبھانے پر جان لیوا حملہ کیا گیاآج آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پیش کرنے کا ایجنڈا نہیں بلکہ بجٹ پیش کرنے کا دن تھا ہم ہر صورت آئینی ریلیف والا بجٹ پیش کریں گے۔

    وزیر خزانہ سردار اویس لغاری نے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے اسمبلی کو اکھاڑہ بنایا ہے وزیر اعلی الیکشن تک بجٹ تک کوئی موقع پرویز الہی نے نہیں چھوڑا کہ آئین کی دھجیاں بکھیری جائیں ، ڈپٹی سپیکر پر حملے کئے عدالت آرڈر کے تحت قانونی ادارے پہلی بار ایوان میں کورٹ آرڈر پر آئے، حمزہ شہباز نے سب سے مل کر ریلیف بجٹ سامنے لائے تو پرویز الہی نے ناک کی لکیریں نکلوا دیں-

    سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری نے ہائی کورٹ کےحکم پراسمبلی میں کارروائی کی، آئی جی اور چیف سیکرٹری کی غیر حاضری پر بجٹ اجلاس نہیں چلنے دیا،عوامی بجٹ نہ سننا آئین شکنی ہےپرویزالہی یا حمزہ شہباز کا معاملہ نہیں عوام کا معاملہ ہے توڑ تک عوام کی ریلیف کےلئے منظور کروائیں گے-

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی کے انتخاب کے وقت ڈپٹی سپیکر پر حملہ کروایا پہلے دن سے کہتے رہے ایک سو ستانوے نمبرز پورے ہیں آج بارہ کروڑ عوام انتظار میں تھی کہ بجٹ میں کیا ہے آج بجٹ پیش ہونا تھا لیکن تقریر کے علاؤہ کچھ نہیں ہونا تھا سپیکر آئین کو پامال کر رہا ہےکبھی کوئی پیش کیا جاتا تھا اور کبھی ہم ہر آئینی قانونی رستہ اپنائیں گےیہ صوبے کی عوام کو بجٹ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

    ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ایک آئینی مینڈیٹ ہوتا ہے لیکن سپیکر آفس اس مقصد کےلئے استعمال کیا گیا بجٹ کیلنڈر سپیکر آفس سےجاری ہونا تھا آپ نےسپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی جلائو گھیرائو کیا گرین بیلٹس کو جلایا حکومت نے کوشش کی ایسا ماحول بنائیں اگر کہیں تحفظات ہیں تو بتائیں-

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

    ملک احمد خان نے کہا کہ رولنگ سپیکر آئین کے مطابق ہوگی اگر ہم ہائوس کا ماحول خراب کررہے ہوتے تو پھر سپیکر کا حق ہوتا ہے سپیکر آئین و قانون کا پابند ہے کرسی یا منصب نہیں جو خواہش کے مطابق رولنگ دے، عطااللہ تارڑ کو ایوان میں حاضری پر اعتراض تھا رولنگ جائز تھے لیکن اخلاقی طورپر درست عمل نہیں تھا-

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 130 کے تحت چھ ماہ میں الیکشن میں جانے تک ایوان میں بیٹھ سکتے تھے لیکن رولنگ غلط تھی، وزیر اعلی بجٹ تقریر پر آئی جی اور چیف سیکرٹری ایوان میں ہوتے ہیں کورٹ کے آرڈر ڈپٹی سپیکر ایوان کو چلانے کےلئے بیٹھے تو دیکھا کس طرح حملہ کرکے ڈپٹی سپیکر کو باہر نکالا گیاتحریک انصاف کا وطیرہ معلومُ ہے نشوونما جلائو گھیرائو اور غنڈہ پر ہوئی ہے جو غیر آئینی ہے-

    کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

  • کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے

    کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے

    کراچی : شہر قائد میں ناظم آباد سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس افراد اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ اپنی رہائشی گاہ قریب خریداری کر رہے تھے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ انھیں کن افراد نے اغوا کیا ہے۔

    ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

    نفیس نعیم کو پولیس موبائل میں ڈال کر لیجانے کی اطلاع موقع پر موجود افراد نے اہلخانہ کو دی نفیس نعیم کے اغوا پر صحافی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انھیں بازیاب کرایا جائے-

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نفیس نعیم کے اغوا ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس اور متعلقہ اداروں کو صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت ہے وزیرداخلہ رانا ثناءللہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ نفیس نعیم کی بازیابی کے لیے تمام تروسائل کو بروئے لائے جائیں۔

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی


    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے نامہ نگار نفیس نعیم کو ناظم آباد میں سادہ لباس والوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے دھمکیاں یا نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے، اور قصورواروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

  • روس کا یوکرین میں امریکی ہتھیاروں کی کھیپ تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین میں امریکی ہتھیاروں کی کھیپ تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روسی فورسز نے یوکرین کے لئے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے اینٹی ٹینک اور فضائی دفاع کے میزائل سسٹم سے بھرے گودام کو تباہ کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشنکوو نے بتایا کہ یوکرین کے علاقے ترنوپل میں ایک گودام کو ‘کلیبر’ کروز میزائل کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

    پاکستان اور چین کےخلاف بھارتی عزائم بےنقاب :بھارتی فضائیہ میں مزید114 جنگی طیاروں کا اضافہ

    کوناشنکوو کے مطابق ترنوپل میں نشانہ بنائے جانے والے گودام میں میں امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا اسلحہ بالخصوص اینٹی ٹینک میزائل سسٹم، اینٹی ائیرکرافٹ میزائل اور ان کے گولے شامل تھے۔

    واضح رہے کہ یوکرین پر روس کی جارحیت کے آغاز سے اب امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے یوکرین کی سینکڑوں ملین ڈالرز کی فوجی امداد دی جا چکی ہے گزشتہ ہفتےکے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دور فاصلے تک نشانے والے میزائل فراہم کرنے کی صورت میں ان میزائلوں کی کھیپ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

    امریکہ آج ویت نام کی جنگ سے زیادہ پھنس چکا:کچھ پتا نہیں کہ کیا کرنا ہے کیابنے…

    قبل ازیں سابق ہنری کسنجر اس وقت امریکی سلامتی کے بارے میں سخت پریشان ہیں اور انہوں نے خدشے کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ ویتنام جنگ (1955-1975) کے مقابلے میں آج "لامحدود” زیادہ تقسیم ہے۔کچھ نہیں پتاکہ کیا کرنا ہےاورامریکہ کا کیا بنے گا ایک خصوصی انٹرویو میں سابق امریکی وزیر خارجہ برائے صدور رچرڈ ایم نکسن اور جیرالڈ فورڈ نے بھی امریکی داخلی سیاست کی موجودہ حالت، یوکرین کے بحران اور چین کے ساتھ امریکی ٹکراو کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے تھے-

    جدید،نیوکلیئراورخطرناک ہتھیاروں میں اضافہ:بھارت کے خطرناک عزائم سامنے آگئے

  • ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

    ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دی گئی۔

    سابقہ حکومت نے 4 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے،راجہ ریاض

    ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں میں فرق کی ادائیگی کیلئے 25.61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی-

    اجلاس میں چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ یہ طیارے حج آپریشن کودیکھتے ہوئے 9.388 ارب کی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔

    ای سی سی اجلاس میں گلگت سے شندور شاہراہ کی تعمیر کیلئے 4ارب روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی اور بجلی کے ٹیرف کی ری بیسنگ کےمنصوبے کی بھی منظوری دی گئی وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 535.8 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظور کی گئی۔

    قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا عندیہ دیا کہا کہ اس وقت ہمیں ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے نقصان ہو رہا ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھاتے تو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہ اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا میں نے معیشت کو پڑھا ہوا ہے، آج پاکستان کی معیشت پر بات کروں گا، جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

    آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

  • اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ہمیں ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے نقصان ہو رہا ہے، اگر قیمتیں نہیں بڑھاتے تو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    وزر خزانہ نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا میں نے معیشت کو پڑھا ہوا ہے، آج پاکستان کی معیشت پر بات کروں گا، جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 2013 میں ہماری حکومت آئی پانچ سو 3 ارب روپے کا سرکلر ڈیڈ تھا، پاور کا محکمہ 15 سو ارب روپے کا نقصان دے رہا ہے، کوئلے سے بجلی کا یونٹ سب سے سستا تھا مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کوئلے کی بھی قیمت بڑھ رہی ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں بجٹ پیش کیا گیا کیونکہ ماضی میں اتنا معاشی مشکل نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہا ہوں۔ ایک ہزار 100 ارب روپے بجلی کی مد سبسڈی دی گئی اور 500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دیا۔ 16 روپے فی یونٹ حکومت دے رہی ہے لیکن یہ بھی عوام کے ہی پیسے ہیں۔

    آصف زرداری کی لاہور میں شجاعت حسین سے اہم مشاورت

    انہوں ںے کہا تھا کہ رواں مالی سال شعبہ گیس میں 400 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی اور 30، 35 روپے بجلی کا یونٹ بنا رہے ہیں لیکن اگر باقی ممالک میں سستی گیس مل رہی ہے تو ہم مہنگی نہیں دے سکتے۔ ملک میں 200 ملین ڈالر کی گیس کا پتہ ہی نہیں کہاں گئی۔

    وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ملکی انتظامی امور ٹھیک کرنا ضروری ہے ورنہ یہ ملک چلانا مشکل ہے۔ 2 اعشاریہ 4 ارب کی گیس ہم ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔ پاکستان باوقار اور نیوکلیئر پاور ملک ہے، اس لیے ہمیں معیشت سنبھالنا ہو گی۔ فروری میں آئل اور پیٹرول پر سبسڈی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بہت مشکل فیصلے لیے ہیں اور اگر مزید مشکل فیصلے لینے ہوئے تو وہ بھی لیں گے کیونکہ اس وقت کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ عمران خان کے دور میں تاریخی معاشی خسارہ ہوا اور انہوں ںے پورے ملک کے ساتھ ٹوپی گھمائی ہے اگر سری لنکا جیسی حالت ہوئی تو لوگ معاف نہیں کریں گےہمیں بجٹ میں 459 ارب روپے خسارے کاسامنا ہےہم 90 میں بنگلہ دیش سے آگے تھے اور کیا وجہ ہے کہ ہم اس نہج پر آگئے ہیں۔ عوام کاساتھ چاہتا ہوں اور پیٹرول مہنگا کر کے پیسے گھر نہیں لے جا رہے۔ اخراجات صرف 3 فیصد بڑھ رہے ہیں۔

    کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

  • بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

    لاہور: بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا. پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسپیکر نے کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلا نے کا کہا اسپیکر نے کہا کہ کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلایا جائے اگر آئی جی چیف سیکرٹری نہ آئے تو کل دوپہر ایک بجے تک اجلاس ملتوی کردوں گا –

    اسپیکر نے کہا کہ حکومت سے ایک آئی جی اور چیف سیکرٹری کو ایوان میں بلانے کی ہمت نہیں ہورہی ،ملک احمد خان نے کہا کہ آج بجٹ پیش کرنے دیں اگلی بار آپکے حکم کے مطابق آئی جی چیف سیکرٹری کو ایوان میں پیش کردیں گے ۔

    اسپیکر نے کہا کہ میرے یا عثمان بزدار کی وزارت اعلی میں بجٹ کے وقت آئی جی چیف سیکرٹری ایوان میں موجود رہتے تھے بجٹ کے وقت آئی جی چیف سیکرٹری کا ایوان میں موجود ہونا ایوان کی عزت ہے ۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ یب اور مڈل کلاس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، بجلی اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے تو پاکستان زراعت میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، پاکستان میں سگریٹ تک اسمگل ہو کر آتے ہیں حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگائی لیکن اسمگلنگ نہیں روکی، پاکستان میں سگریٹ تک اسمگل ہو کر آتے ہیں۔

    بجٹ 23-2022 پر بحث کر تے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، بجلی اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے تو پاکستان زراعت میں خود کفیل ہوسکتا ہے سابقہ حکومت کے وزیر نے تسلیم کیا ہے کہ 4 سال میں 76 فیصد قرضہ لیا ہے، غریب کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکالنا ہے تو قرضوں کے چنگل سے باہر نکلنا ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث آج پورا ملک لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہے، 12/ 13 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے شہباز شریف حکومت نے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا، بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے بھی خاطرخواہ فنڈز نہیں رکھے گئےلوگ سرکاری اسپتالوں میں مجبوری میں مرنے کے لیے جاتے ہیں بھارت پاکستان کے دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو خشک کرنے کی سازش کر رہا ہے، بھارتی حکومت کے مسلمانوں پر ہو نے والے پرتشدد اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام تیزی سے تباہی کی جانب جا رہا ہے، پاکستان میں غریب اور امیر کے لیے انصاف کا معیار الگ ہے، پولیس میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، گزشتہ چند برسوں میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے راستہ بنائیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے مختصر خطاب کے بعد راجہ ریاض ایوان سے باہر چلے گئے لیکن اس سے قبل ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قائد حزب اختلاف کی نشست پہ جا کر انہیں تھپکی دی۔

    لاہور،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیرکے بعد بالآخر شروع ہو ا اسپیکر چودھری پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان اسمبلی میں پہنچے حکومتی ارکان نےوزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے ایوان میں پہنچے پر استقبال کیا-

    پنجاب اجلاس کے آغاز میں راجہ بشارت نے ایوان میں وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے موجود نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا راجہ بشارت نے کہا کہ یہ ایوان کی روایت کے خلاف ہے جب تک وزیر اعلی اور بیورو کرسی ایوان میں نہیں آتی بجٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    میاں اسلم اقبال نے بھی صورتحال کو روایت کے خلاف قرار دے دیا جب تک وزیر اعلی نہیں آتے بجٹ پیش نہ ہونے دیا جائےسپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپوزیشن کے ارکان کے موقف کو درست قرار دے دیا-

    حکومتی رکن اور وزیر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ایوان میں بجٹ پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی تو وزیر اعلی اور اعلی بیورو کرسی بھی آجائے گی-

    اجلاس میں اپوزیشن کے رکن چودھری ظہیر الدین نے ایوان میں عطاء اللہ تارڑ کی موجودگی پر اعتراض کیا عطاء اللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی حیران کن ہے۔وہ رکن اسمبلی نہیں ہیں چودھری ظہیر الدین نے اعتراض کیا کہ چودھری ظہیر الدین کے اعتراض پر عطاء اللہ تارڑ اپنی نشست پر ٹہلملا اٹھے-

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سارجنٹ اینڈ آرمڈ کو عطاء اللہ تارڑ کو ایوان سے باہر لیجانے کا کہہ دیاایوان میں ن لیگی ایم پی اے عطاء اللہ تارڑ کے اردگرد کھڑا ہوگئے عطاء اللہ تارڑ کے خلاف گو تارڑ گو کے نعرے شروع ہو گئے –

    ملک احمد خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ بالکل ٹھیک کہے رہے ہیں جب بجٹ پیش کیا جائے گا وزیر اعلی ایوان میں ہوں گے –

    چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ آج بجٹ پیش نہیں کررہے، سر اگر آپ بجٹ کا ٹائم نو بجے مختص کردیں تو وزیر اعلی پانچ منٹ پہلے یہاں ہوں گے ہم بارہ بجے تک یہاں بیٹھے ہیں-

    رانا مشہود نے سپیکر سے استدعا کی کہ سارجینٹ ایٹ آرمز اگر پیچھے ہٹ جائیں تو وہ پانچ منٹ میں خود چلے جائیں گے۔

    چودھری پرویز الہی نے چودھری پرویز الہی کے اعتراض پر سارجینٹ ایٹ آرمز کو طلب کرلیا صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا گیا عطاء اللہ تارڑ کو ایوان ے نکالنے کی کارروائی میں حکومتی ارکان نے مزاحمت کی تمام حکومتی ارکان نے عطاء اللہ تارڑ کو اپنے حصار میں لے لیا سارجینٹ ایٹ آرمز کو عطاء اللہ تارڑ تک جانے سے روک دیا جس کے بعد ایوان میں ایک مرتبہ پھر شدید ہنگامہ ۔شور شرابہ شروع ہو گیا ایوان مچھلی منڈی بن گیا-

    عطاء تارڑ کو ایوان سےباہر جانے کیلئے حکومت نے سیف راستہ مانگ لیا حکومت نے اسپیکر سے10 منٹ کی مہلت پر اسمبلی اجلاس 10منٹ کیلئے ملتوی کردیااسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمزکو عطا تارڑ کو باہر نکالنے کا حکم دیا-

    بجٹ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کے والد کی وفات پر دعا مغفرت کی گئی

    واضح رہے کہ قبل ازیں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع ہوتے ہی نا کام ہو گیا تھا جبکہ اپوزیشن اپنے مطالبات پر ڈٹ گئی تھی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیاتھا۔

    کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

    واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے آغاز سے قبل ہی کیے جانے والے مطالبات تسلیم کرنے کی شرط رکھ دی تھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری اسپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے آئی جی پنجاب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے جس پر آئی جی پنجاب کو معافی مانگنا ہو گی۔

    آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

  • مسلمان بھارت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ معطل کریں،اسلامی تنظیم کے رہنماؤں کی اپیل

    مسلمان بھارت میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ معطل کریں،اسلامی تنظیم کے رہنماؤں کی اپیل

    نئی دہلی: بھارت میں اسلامی تنظیم کے رہنماؤں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکمراں جماعت بی جے پی کے اراکین کی جانب سے دیے گئے گستاخانہ بیانات کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ معطل کردیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز” کے مطابق یہ اپیل اس وقت کی گئی ہے جب بڑے احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہونے لگے ہیں بھارتی حکام کی جانب سے جاری احتجاج کو روکنے کے لیے آسام کے تین مسلم اکثریتی اضلاع میں پابندیاں اور امتناعی احکامات نافذ کردیے گئے ہیں۔ آسام کے تینوں اضلاع میں جلوس، ریلی، دھرنے اورپوسٹرز کی تقسیم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت…

    بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اترپردیش میں گرفتار سماجی رہنما جاوید احمد پرغیرقانونی ہتھیار رکھنے اور قابل اعتراض پوسٹرز رکھنے کے من گھڑت الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں جبکہ چند روز قبل سہارنپور شہر میں دو مسلمانوں کے گھر گرائے تھے اوراسکے بعد گزشتہ روز پریاگ راج میں ایک مسلمان محمد جاوید کا گھر گرا دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران دو مسلمان نوجوان جاں بحق ہوئے تھے جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بھارت:گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

    جماعت اسلامی ہند کے رکن ملک اسلم نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ جب کوئی اسلام کے متعلق گستاخانہ بات کرے تو وہ اس کے خلاف کھڑا ہو لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھا جائے۔

    بھارتی حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان مسلمانوں نے جمعہ کے دن ہونے والے مظاہروں کو ہوا دی تھی جب کہ عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گھروں کو اس لیے مسمار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔

    گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا…

  • آئی سی سی کی ون ڈے  کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

    آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی،پاکستان نے ایک درجہ بہتری سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی کر کے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلا گیا جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے ہوم سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی –

    جس میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی سے بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچے تھے ،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کپتان کین ویلیم سن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ویلیم سن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں-

    ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

  • کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

    کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

    سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : عمران‌خان نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی سپلائی متاثر ہوئی، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ،جب تک حکومت زراعت پرتوجہ نہیں دےگی ملک خوشحال نہیں ہوسکتا-

    جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،اس ملک میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئے گی، جب تک زراعت پر حکومت توجہ نہیں دے گی ملک آگے نہیں بڑھے گا،پاکستان کوفوڈ سیکیورٹی کااہم مسئلہ درپیش ہے،لوڈشیڈنگ میں بھی بہت اضافہ ہوچکاہے،ہم پرامپورٹڈحکومت مسلط کی گئی-

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمارےدورمیں سبسڈی کی وجہ سےزرعی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ ہوا،اس حکومت نےآتےہی ہرچیزمہنگی کرناشروع کردی،امپورٹڈ حکومت سےمجھےزیادہ امید نہیں،پولیس کے ذریعے مخالفین پر کیسز بنانے ہیں ،آج صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،یہ لوگ دھاندلی سے الیکشن جیتنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں-

    آخر خالص دودھ کب ملے گا؟ ازقلم:غنی محمود قصوری

    عمران خان نے کہا کہ ان امریکی غلاموں کو روس سے تیل لینے کی جرات نہیں، بھارت میں 25 روپے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی،یہ لوگ پیسوں کے غلام ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جن کے اربوں روپے باہر پڑے ہوئے ہیں،ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا،جوحکم واشنگٹن سےآئےگاوہ انہوں نےمانناہے،موجودہ حکمران ایک ایجنڈےکےتحت آئےہیں-

    پنجاب بجٹ کے خدوخال اور تقریر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی