Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لذیذ اور خوش ذائقہ مینگو کریم پائی ریسیپی

    لذیذ اور خوش ذائقہ مینگو کریم پائی ریسیپی

    اجزاء:
    بسکٹ چورا . . . ڈیڑھ کپ
    مکھن . . . . چھ کھانے کے چمچ
    دار چینی پاوُڈر . . . آدھا چائے کا چمچ
    لونگ پاوُڈر . . . . ایک چٹکی
    کریم چیز . . . . آٹھ اونس
    پسی چینی . . . تین کھانے کے چمچ
    ونیلا ایسنس . . . ہاف ٹی سپون
    پسی چینی . . . ہاف کپ
    کٹا آم . . . ایک کپ
    کریم . . . دو کپ

    ترکیب:
    مکھن کو پگھلا لیں پھر ایک برتن میں چورا کئے بسکٹ دار چینی۔لونگ اور پگھلا۔مکھن ملا کر اس میں سے دو کھانے کے چمچ آمیزہ الگ کر لیں باقی آمیزہ پین میں ڈال کر بیس تیار کر لیں پین نو بائی نو انچ کا ہو فلنگ کے لیے ایک پیالے میں ایک کپ کریم آدھا کپ پسی چینی ملا کر اچھی طرح پھینٹیں ایک اور پیالے میں باقی ایک کپ کریم پسی چینی تین کھانے کے چمچ اور ونیلا ایسنس اچھی طرح پھینٹ لیں اب پھینٹی ہوئی کریم۔والا آمیزہ اور چیز کریم والا آمیزہ ملا ئیں مینگو کریم۔پائی اسمبل تیار کرنے کے لیے کریم چیز والا آدھا آمیزہ تیار کی ہوئی بیس پر ڈال۔کر پھیلا دیں پھر کٹے آم کی تہہ لگا کر کریم چیز کے باقی آمیزے کی تہہ لگا کر دو کھانے کے چمچ بسکٹ کرمز مکھن والا آمیزہ چھڑک کر فریج میں سات سے آٹھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں پھر سرو کریں

  • گھر میں پران سوپ بنانے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    یخنی . . . . تین کپ
    فرائی جیھنگے . . . . آدھاکپ
    کارن فلور . . . . . . ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    کالی مرچ . . . . . آدھا چھوٹا چمچ
    نمک . . . . . . . حسب ذائقہ
    انڈا . . . . . . . ایک عدد
    سویا سوس . . . . ایک کھانے کا چمچ
    سرکہ . . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
    ٹومیٹو کیچپ . . . . پاوُ کپ

    ترکیب:
    یخنی کو دیگچی میں ڈال۔کر ابلنے کے لیے رکھ دیں ابال آنے پر اس میں کالی مرچ نمک۔سویا سوس سرکہ اور ٹماٹو کیچپ شامل کر دیں اب اس میں کارن فلور تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے ڈال دیں پھر انڈا پھینٹ کر ملا دیں اس کے بعد جھینگوں کو فرائی کر کے چوپ کر لیں اور سوپ میں شامل کر کے سرو کریں

  • مزیدار مصالحہ بریڈ ٹوسٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    ڈبل روٹی سلائس . . . . آٹھ عدد
    ابلی ہوئی چکن . . . . . ایک پاوُ
    ابلا آلو . . . . . . . . . ایک عدد
    چیڈر چیز . . . . . . . . ایک چائے کا چمچ
    کٹی لال مرچ . . . . . . . آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ . . . . . . . . آدھا چائے کا چمچ
    نمک . . . . . . . . . . . حسب ذائقہ
    زیتون . . . . . . . . . . دو کھانے کا چمچ
    پیاز . . . . . . . . . . . ایک عدد
    ہری مرچ . . . . . . . . . . ایک عدد
    اوریگانو . . . . . . . . . . آدھا چائے کا چمچ
    ٹماٹر کا پیسٹ . . . . . . . . ایک کھانے کا چمچ
    تیل . . . . . . . . . . . . چار کھانے کاچمچ

    ترکیب:
    ایک پین میں تیل گرم کر کے چکن فرائی کریں پھر اس میں آلو باریک کاٹ کر شامل کریں پھر کٹی لال مرچ نمک کالی مرچ پیاز ہری مرچ اوریگانو زیتون اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر مکس کرکے اسے ٹوسٹ پر ڈال کر چیز ڈالیں آؐر میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں پانچ منٹ بیک کر کے سرو کریں

  • مزیدار فش چیز آملیٹ بنانے کی ترکیب

    مزیدار فش چیز آملیٹ بنانے کی ترکیب

    اجزاء:
    انڈے . . . 8عدد
    ابلی مچھلی . . ١کپ
    چیڈر چیز . . . .١کپ
    کالی مرچ . . . . ایک چائے کا چمچ
    ہری پیاز . . . . . تین کھانے کے چمچ
    نمک . . . . . . . حسب ذائقہ
    ہری مرچ . . . . . دو عدد
    ہرا دھنیا . . . . . دو کھانے کے چمچ
    دودھ . . . . . . چار کھانے کے چمچ
    تیل . . . . . . آٹھ کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    کسی بڑے پیالے میں انڈے توڑ کر پھنٹ لیں پھر ان میں مچھلی اور چیز کے علاوہ باقی تمام چیزیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب پین میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر انڈوں کا آمیزہ ڈال کر فرائی کر لیں ایک طرف سے فرائی ہو جائے تو اس پر چیز اور مچھلی ڈال کر انڈے کی دوسری سائیڈ سے فولڈ کر دیں پھر ہلکا سرخ کر کے اتار لیں مزیدار فش چیز آملیٹ تیار ہے

  • سبزیوں کا آملیٹ بنانے کا طریقہ

    سبزیوں کا آملیٹ بنانے کا طریقہ

    اجزاء:
    انڈے تین عدد
    گاجریں 2 عدد
    لال مولیاں ڈیڑھ عدد
    کھنیں 2 عدد
    ٹماٹر 1 عدد
    پیاز 1 عدد
    سبز مرچ ڈیڑھ عدد
    نمک حسب ذائقہ
    آئل 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    پیاز گاجریں اور لال مولیاں علیحدی علیحدہ پیس لیں کھنیں اور سبز مرچیں کاٹ لیں پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤن کر کے تمام سبزیاں ڈال کر دس منٹ تک پکائیں اور سبزی مصالحے نکال کر علیحدہ رلھ لیں پھر پین میں انڈے ڈال کر فرائی کر لیں اور سبزی اس میں ڈال دیں جب انڈے اور سبزی مل کر تیار ہو جائیں اور آملیٹ بن جائے تو اتار کر گرم گرم پیش کر دیں

  • مزیدار اور  لذیذ ون بائٹ سینڈ وچ ریسیپی

    مزیدار اور لذیذ ون بائٹ سینڈ وچ ریسیپی

    اجزاء:
    میکرونی 10 پیس
    چکن بون لیس آدھا پاؤ
    لال رنگ آدھا کھانے کا چمچ
    بریڈ 5 بڑے پیس
    پیلا رنگ 1 چٹکی
    بند گوبھی آدھی باریک کرش کر لیں
    مایونیز آدھا کپ
    مسڑڈ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
    شکر ایک چٹکی تھوڑی سی
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    ڈبل روٹی کو چار ٹکڑوں میں کاٹیں کہ اس کے دس ٹکڑے بن جائیں مرغی کا قیمہ بنوا کر ابال لیں ایک باؤل میں بند گوبھی کو الگ کر کے اس مکں مایو نیز مسڑڈ پاؤڈر نمک کالی مرچ شکر اور پیلا رنگ ملا کر مکس کر لیں پھر اس میں چکن قیمہ کو بھی مکس کر دیں ایک پتیلی میں آدھا گلاس پانی ڈال کر اس میں لال رنگ ملا دیں جب ابال آ جائے تو اس میں میکرونی ڈال کر ابال لیں نرم ہو جائے تو اتار کر پانی نتھار لیں اب پہلے ڈبل روٹی پر چکن قیمہ کا آمیزہ لگا دیں پھر بند گوبھی کو ڈبل روٹی کے اوپر والے حصے پر لگاکر اس کے اوپر ایک میکرونی رکھ دیں اس کے اوپر سلاد کے پتے رکھ کر اوپر ڈبل راٹی رکھ دیں مزیدار ون بائٹ سینڈ وچ تیار ہیں

  • جوانی میں بھر پور نیند صحت مند بڑھاپے کی ضمانت

    جوانی میں بھر پور نیند صحت مند بڑھاپے کی ضمانت

    جوانی میں بھر پور نیند لینے والے افراد بڑھاپے میں صحتمند رہتے ہیں امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ٹیم نے ساٹھ سال سے زیادہ عمر کی دو ہزار دو سو ستائیس خواتین پر تحقیق کے بعد اس کا انکشاف کیا ہے ماہرین کے مطابق انہوں نے ان خواتین سے دن کے وقت سونے نیند کی ادویات کے استعمال سوتے وقت خراٹے لینا یادداشت میں کمی اور صبح کے وقت جلد جاگ جانے جیسے معمولات کا تفصیلی مطالعہ کیا جس سے ثابت ہوا کہ 20.8 فیصد خواتین جو اپنی نیند بھر پور لینے کی عادی تھیں ان کی صحت دوسری خواتین کے مقابلے میں بہتر تھی ماہرین کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوانی کے زمانے میں بہت زیادہ افراد مطلوبہ نیند سے کم سوتے ہیں جس کی بڑی وجہ نیند کا نہ آنا ہے اس مسئلے میں مبتلا افراد اپنے اس مسئلے کا حل فوری تلاش کریں تاکہ بڑھاپے میں مختلف عوارض سے محفوظ رہ سکیں نئی نسل کمپیوٹر ٹی وی موبائل پر بات کرنے کے چکر میں ساری ساری رات جاگ کر گزارتی ہے اسی وجہ سے صبح اٹھنے میں بے زاری محسوس ہوتی ہے جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ترقی کی راہیں ہموار کی ہیں وہیں لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کیا ہے پہلے والدین بچوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے تھے اپنے بچوں کے اٹھنے جاگنے سونے کھانے پینے وغیرہ کی نگرانی کرتے تھے اس نگرانی کا مقصد بچوں کو بری صحبت اور بری عادات سے دور رکھنا تھا والدین اپنے بچوں کے سونے جاگنے کھانے پیئنے کے ٹائم مقرر کرتے تھے جس سے بچوں کو اپنا کام وقت اور معمول کے مطابق کرنے کی عادت تھی مگر آج کے دور میں والدین ماڈرن ازم کے چکر میں اپنی اولاد پر توجہ دینا اور انکی تربیت کرنا ہئی بھول چکے ہیں بچوں کی تربیت اور اصول ایک طرف ایسے بچے یا نوجوان لڑکے لڑکیاں جن کو ساری رات نیند نہیں آتی ان کو چایئے کہ وہ اس مسئلے کو فوری حل کریں کیونکہ یہ بڑھاپے میں مختلف عوارض کا باعث بن سکتا ہے جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے نوجوان نسل کی نیندیں حرام کر دی ہیں وہ بچے جو اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں انھیں چاہئے اس تحقیق سے سبق حاصل کریں تاکہ بڑھاپا سکون سے گزار سکیں

  • صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ

    صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ

    سبزیاں ور جڑی بوٹیاں صدیوں سے ہی اپنے طبی خواص کی بدولت استعمال ہو رہی ہیں ذیل میں چند سبزیوں کے خواص کا ذکر کیا جا رہا ہے

    پودینہ نہایت مفید اور خوشبودار سبزی ہے یہ زود ہضم معدے اور آنتوں کو تقویت دینے والی سبزی ہے اسکا مزاج گرم اور خشک ہے اس کا استعمال بدہضمی ڈکار کی کثرت ہیٹ بڑھنے منہ کی بدبو متلی اور گیس کی شکایت کو دور کرتا ہے یہ معدے جگر اور گردے کو قوت بخشتا ہے خون صاف کرتا ہے اور جسم کے اندر فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے چند پتے پودینہ ڈال کر ابلا ہوا پانی پینے سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے

    ککڑی پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے یہ دیر سے ہضم ہوتی ہے اس کا مزاج سرد تر ہے جن افراد کو بادی کا مسئلہ ہو وہ اگر کالی مرچ کے ساتھ ککڑی کو استعمال کریں تو اسنکے بادی اثرات سے محفوظ رہ سکتےہیں یرقان میں ککڑی کا استعمال نہایت مفید ہے اسے نمک کے ساتھ لگا کر کھانا چاہئے اور کھانے میں بطور سلاد اس کا استعمال بہترین ہے

    اروی اپنے طبی خواص کے اعتبار سے گرم ہے یہ سرد اور خشک مزاج رکھنے والوں کو جلد ہضم ہوتی ہے یہ بھوک تیز کرتی ہے کھانسی کو رفع کرتی ہے یہ گردوں کو طاقت دیتی ہے اس میں وٹامن اے اور بی کے علاوہ نشاستہ شکر اور روغنی اجزاء کافی مقدار میں پائے جا تے ہیں معدے کے جلن اور خارش رفع کرتی ہے

    کریلا موسم گرما کی عام سبزی ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہے کریلہ خون صاف کرتا ہے اور خون میں فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے جسم کو قوت بخشتا ہے بھک بڑھاتا ہے ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال نہایت مفید ہے

  • سپلیمنٹس اور وٹامنز کا استعمال ضروری یا غیر ضروری

    سپلیمنٹس اور وٹامنز کا استعمال ضروری یا غیر ضروری

    جوں جوں زمانہ رفتار پکڑ رہا ہے لوگ ہر چیز کا شارٹ کٹ ڈھونڈنے لگے ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی نے ایسے طریقے ایجاد کر لئے ہیں جو گھنٹوں کاکام منٹوں اور مہینوں کا کام دنوں میں ہو جاتا ہے موجودہ دور میں بے حد مصروفیت کی وجہ سے لوگ صحت اور خوراک ہر توجہ دینے کے لئے وقت نییں نکال پاتے اسی لئے اپنی جسمانی ضروریات پوری کرنے کے لئے صحت بخش غذا کی بجائے مختلف سپلیمنٹس اور ؤٹامنز کا استعمال کر رہے ہیں گزشتہ کئی برسوں سے سپلیمنٹس اور وٹامنز کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے اسی لئے یہ سپلیمنٹس کی گولیاں اور ٹانک ہمارے لئے فوری توانائی اور جسمانی ساخت بیتر طور پر برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں-

    امریکہ کی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس کے مطابق یہ بالکل ممکن ہے کہ سپلیمنٹس کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے بلاشبہ ان سپلیمنٹس کے اپنے فوائد بھی موجود ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ انھیں تجویز کردہ مقررہ مقدار کے مطابق ہی استعمال کیا جائے-

    مثال کے طور پر اگرچہ کیلشئم ہڈیوں اور دانتوں کی نشونما اور صحت برقرار رکھنے کے لئے بے حد ضروری ہے لیکن تحقیق کے مطابق خون میں کیلشیم کی ضرورت سے زائد موجودگی شریانوں میں پلاک کے بننے کا سبب بنتا ہے جو سٹروکس اور ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتا ہے اسی لئے سپلیمنٹس کا استعمال اور مقدار کسی رجسٹرڈ اور ماہر صحت کے مشورے کے مطابق ہی کیا جائے –

    اگر آپ نے کسی نئے سپیلمنٹ کا استعمال شروع کیا ہے تو ممکن ہے آپ کی صحت کئی مسائل سے دوچار ہو جس کا مطلب ہے کہ آپ سپلیمنٹس کا استعمال ضرورت سے زیادہ کر رہی ہیں یہ بھی ممکن ہے کہ آپ معدے کی خرابی تیزابیت متلی قے دورے پڑنے اور اختلاج قلب جیسی کیفیات سے دو چار ہوں تو اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ جیسے ہی ان میں سے کسی علامت کو محسوس کریں تو فوراً سپلیمنٹس کا استعمال ترک کر دیں اور فوری ڈاکٹر کو اپنی یہ کیفیات بتائیں-

    سپلیمنٹس غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہتر ہوسکتے ہیں لیکن غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے اس سے زیادہ موثر طریقہ ورزش اور روزمرہ خوراک میں توازن کے ساتھ صحت بخش اشیاء کا اضافہ کرتا ہے-

  • چکن مایو گارلک رول گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    چکن مایو گارلک رول گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

    اجزاء:
    چکن بون لیس آدھا کلو
    ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
    لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ
    گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
    دہی 4 کھانے کے چمچ
    شاشلک اسٹک حسب ضرورت
    پراٹھے حسب ضرورت
    نمک حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    تیل 2 کھانے کے چمچ
    مایو گارلک سوس حسب ضرورت

    ترکیب:
    چکن کی چوکور بوٹیاں بنوا کر اچھی طرح دھو لیں پھر اس کو ادرک لہسن پیسٹ دہی زیرہ پاؤڈر لیموں کا رس گرم مصالحہ نمک لال مرچ اور تیل ملاکر مکس کر کے ڈیڑھ سے دو گھنٹوں کے لئے مہرینیٹ کر لیں اب تمام بوٹیوں کو شاشلک اسٹکس پر لگا کر گرل پین میں فرائی کر لیں جب فرائی ہو جائی تو کوئلے کی دھونی دے دیں اب ایک پراٹھے پر چند بوٹیاں رکھ کر مایو گارلک سوس لگائیں اور رول کر لیں اب اس رول کو بٹر پیپر پر رول کر لیں اسی طرح تمام رول بنا لیں مزیدار چکن مایو گارلک رول تیار ہیں چٹنی یا کیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں