Baaghi TV

سپلیمنٹس اور وٹامنز کا استعمال ضروری یا غیر ضروری

جوں جوں زمانہ رفتار پکڑ رہا ہے لوگ ہر چیز کا شارٹ کٹ ڈھونڈنے لگے ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی نے ایسے طریقے ایجاد کر لئے ہیں جو گھنٹوں کاکام منٹوں اور مہینوں کا کام دنوں میں ہو جاتا ہے موجودہ دور میں بے حد مصروفیت کی وجہ سے لوگ صحت اور خوراک ہر توجہ دینے کے لئے وقت نییں نکال پاتے اسی لئے اپنی جسمانی ضروریات پوری کرنے کے لئے صحت بخش غذا کی بجائے مختلف سپلیمنٹس اور ؤٹامنز کا استعمال کر رہے ہیں گزشتہ کئی برسوں سے سپلیمنٹس اور وٹامنز کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے اسی لئے یہ سپلیمنٹس کی گولیاں اور ٹانک ہمارے لئے فوری توانائی اور جسمانی ساخت بیتر طور پر برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں-

امریکہ کی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس کے مطابق یہ بالکل ممکن ہے کہ سپلیمنٹس کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے بلاشبہ ان سپلیمنٹس کے اپنے فوائد بھی موجود ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ انھیں تجویز کردہ مقررہ مقدار کے مطابق ہی استعمال کیا جائے-

مثال کے طور پر اگرچہ کیلشئم ہڈیوں اور دانتوں کی نشونما اور صحت برقرار رکھنے کے لئے بے حد ضروری ہے لیکن تحقیق کے مطابق خون میں کیلشیم کی ضرورت سے زائد موجودگی شریانوں میں پلاک کے بننے کا سبب بنتا ہے جو سٹروکس اور ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافے کا باعث بنتا ہے اسی لئے سپلیمنٹس کا استعمال اور مقدار کسی رجسٹرڈ اور ماہر صحت کے مشورے کے مطابق ہی کیا جائے –

اگر آپ نے کسی نئے سپیلمنٹ کا استعمال شروع کیا ہے تو ممکن ہے آپ کی صحت کئی مسائل سے دوچار ہو جس کا مطلب ہے کہ آپ سپلیمنٹس کا استعمال ضرورت سے زیادہ کر رہی ہیں یہ بھی ممکن ہے کہ آپ معدے کی خرابی تیزابیت متلی قے دورے پڑنے اور اختلاج قلب جیسی کیفیات سے دو چار ہوں تو اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ جیسے ہی ان میں سے کسی علامت کو محسوس کریں تو فوراً سپلیمنٹس کا استعمال ترک کر دیں اور فوری ڈاکٹر کو اپنی یہ کیفیات بتائیں-

سپلیمنٹس غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہتر ہوسکتے ہیں لیکن غذائی کمی کو پورا کرنے کے لئے اس سے زیادہ موثر طریقہ ورزش اور روزمرہ خوراک میں توازن کے ساتھ صحت بخش اشیاء کا اضافہ کرتا ہے-

More posts