Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغازمختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم بہتر ہو گیا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان میں بارش کا متوقع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ہےلاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔

    بلوچستان کے ضلع کوہلو، بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پورٹ میں کہا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون کے آخری ہفتے سے شروع ہوگا ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال ماضی کے مقابلے میں بارشیں زیادہ اور لمبے عرصے تک ہوسکتیں ہیں مون سون کا سیزن جولائی، اگست اور ستمبرہوتا ہے، جس میں اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ رواں سال مون سون کی بارشیں 140 ملی میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے، شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے شمال مشرقی پنجاب، سندھ، کشمیر، خیبرپختونخواہ میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میچ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا پاکستان نے پہلے دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

    پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا جو کہ کرکٹ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا-

    ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی

    جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-

    پہلا ون ڈے: بابر اعظم اپنے کیریئر کی17 ویں سنچری بناکرکئی ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب

  • مختلف حادثات اورقتل کے واقعات میں 18 افراد زخمی جبکہ 6 جاں بحق

    مختلف حادثات اورقتل کے واقعات میں 18 افراد زخمی جبکہ 6 جاں بحق

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ،6 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈکےقریب نامعاوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق طبی امداد کے لئےزخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیاگیا،واقعہ کی تفتیش جاری ہے-

    لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا زخمی شخص کو ریسکیو نے اپستال منتقل کیا جبکہ مردہ شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی-

    دوسری جانب الفلاح کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی جبکہ فوری طور پر اس متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    لیاری ایکسپریس وے بہار کالونی لیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ ماما شفیق کے نام سے کی گئی۔

    دریں اثنا بلدیہ حب ریور روڈ عالمگیر ویلفیئر کے قریب رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔

    ادھر سبی میں طوفان بادوباراں کے باعث مکان کی چھت گرگئی ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا-

    جبکہ قاضی احمد،قومی شاہراہ بائی پاس پرتیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق3افرادزخمی ہو گئے جبکہ ٹرالر ڈرائیورکو پولیس نے حراست میں لے لیا-

    چنیوٹ، تھانہ محمد والا میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا،ملزم فرارہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری، جلد ملزم گرفتار کر لیں گے-

    ادھر گوجرانوالہ میں 6 سالہ بچے کا قتل سوتیلا باپ نکلا سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا-

  • سینے کی جلن اور تیزابیت کا سبب بننے والی غذائیں

    سینے کی جلن اور تیزابیت کا سبب بننے والی غذائیں

    تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی کی جلن ایک ایسی پریشانی ہے جو کہ عموماً ہرشخص کے کبھی نا کبھی اور بعض کو عموماً درپیش رہتی ہے۔ سینے کی جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہی ہے جب آپ کا پیٹ خوراک کو ہضم کرنے سے انکارکردیتا ہے تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزازب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے جس سے آپ کو سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی رہتی ہے-

     

    دہی خواتین کی صحت کیلئے بے حد مفید قرار

    معدے کی تیزابیت کی علامات:

    گیسٹرو ایسو فیزل ریفلکس ڈیزیز (جی ای آر ڈی) ، ایسی حالت ہے جس میں جلن کا احساس ایک علامت ہوتی ہے۔ پیٹ میں موجود تیزاب غذائی نالی میں چلا جاتا ہے اور درد کا سبب بنتا ہے اس درد کو اسٹرنم یا چھاتی کی ہڈی کے پیچھے جلن کے احساس کے طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے ، ایسڈ ریفلیکس کا درد کئی بار غلط فہمی کے طور پر دل کے دورے کے درد کے لئے لے لیا جاتا ہے۔

    جلن کا درد نچلے سینے میں رہ سکتا ہے یا یہ گلے کے پچھلے حصے تک جاسکتا ہے اور واٹر بریش کے ساتھ وابستہ ہوسکتا ہے ، جو گلے کےپچھلےحصےمیں ایک کھٹا ذائقہ ہےاگر گلے میں لیرنکس (آواز پیدا کرنے والا باکس) کے قریب جلن ہو تو ، اس سے کھانسی کےواقعات ہوسکتے ہیں ۔ طویل عرصے تک ریفلکس کافی شدید ہوسکتا ہے کہ تیزاب دانتوں پر تامچینی باندھ دیتا ہے اور اس کی خرابی کا سبب بنتا ہے بھاری کھانے ، آگے جھکاؤ ، یا سیدھا لیٹنے کے بعد علامات اکثر خراب ہوجاتی ہیں۔ متاثرہ افراد اکثر جلن کے ساتھ نیند سے بیدار ہو سکتے ہیں۔

    معدے کی تیزابیت سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں:

    سینے کی جلن پیچیدگیوں کے بغیر نہیں ہے اگر نظرانداز کیا جائے تو ، اکثر جلن اور غذائی نالی کی سوزش سے السر ہوسکتے ہیں ، ایسے چھوٹے چھوٹے حصے جہاں پر سے ٹشو خراب ہو جاتے ہیں۔ ان سے شدید خون بہہ سکتا ہے اس کے علاوہ ، زخم بننا جی ای آر ڈی کی دیگر اہم پیچیدگیاں ہیں غذائی نالی کے استر کے خلیوں کی قسم میں ہونے والی تبدیلیوں کا نتیجہ ایسڈ ریفلیکس کے نتیجے میں ہوسکتا ہے ، جس کو بیریٹ ایسوفیگس کے نام سے جانا جاتا ہے ، جو کہ غذائی نالی کے کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرہ سے وابستہ ہے۔

    فاسٹ فوڈ کے فوائد

    سینے میں جلن، تیزابیت، الٹی یا ابکائی جیسی کیفیت اگر ہفتے میں دو سے زائد بار محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ صحت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، کیوںکہ آپ ایسیڈیٹی یعنی تیزابیت کا شکار ہیں طبی ماہرین کے مطابق خوراک میں تھوڑی سی تبدیلی کھانے کی مقدار اور کھانے کے اوقات کار میں تبدیلی کر کے سینے کی جلن اور تیزابیت کی دیگر علامات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے مسالوں، تیل اور چکنائی والی غذائیں مکمل طور پر چھوڑ کر زیادہ الکلائن والی غذائیں یعنی پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت کم کی جا سکتی ہے۔

    تیزابیت سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل غذاؤں سے پرہیز ضروری ہے-

    الٹرا پروسیسڈ کھانے کیا ہیں؟ان کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

    چاکلیٹ اور چکنائی والی غذائیں:
    چاکلیٹ بھی سینے میں جلن کا باعث بنتی ہے، اس میں موجود کیفین، کوکوا پاؤڈر اور دیگر کیمیائی اجزا نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔جب کھانا پیٹ میں زیادہ دیر تک رہتا ہے تو جواباً جسم زیادہ تیزاب پیدا کرتا ہے وہ تمام کھانے جن میں چکنائی زیادہ ہو وہ مضرصحت ہیں، جیسے تلی ہوئی غذائیں،اس کے علاوہ دودھ اور دہی سے تیار کردہ مصنوعات جو نظام ہاضمہ کو سست کر دیتی ہیں، صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

    مرچ مسالے اور لہسن :
    مرچ مسالوں سے بھر پور غذاؤں کا استعمال جسم میں ایسڈ ریفلکس کو مزید تیز اور کھانوں میں موجود ’کیپساسین‘ نظامِ ہاضمہ کو سست کر دیتا ہے، اسی لیے اِن کا استعمال بھی کم سے کم کرنا چاہیے اس کے علاوہ لہسن کا استعمال بھی تیزابیت کو بڑھا دیتا ہے، بالخصوص کچّا لہسن صحت مند لوگوں میں سینے کی جلن اور پیٹ کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔یہ تیزاب کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے جس سے سینے کی جلن کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔

    کیفین اور سافٹ ڈرنکس :
    وہ تمام غذائیں جن میں کیفین کی مقدار زیادہ ہو ان سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ تیزابیت کی شکایت کو دور کیا جاسکے اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی کے استعمال کو بھی کم سے کم کر دینا چاہیے تاکہ تیزابیت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔

    وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟

    علاوہ ازیں تنگ کپڑوں کے استعمال سے گریز کیجئے اگر آپ کے پیٹ کے گرد بیلٹ کس کر بندھی یا آپ کی قمیض یا جینز بہت چست ہے تو تو آپ کو تیزابیت کی شکایت ہوگی لہذا تنگ کپڑوں کو ترک کرکے نارمل کپڑے استعمال کیجئے۔

    سگریٹ اور شراب کا استعمال آپ کے نظامِ انہضام کو کمزور کرتا ہے لہذا اسے ترک کردینا ہی بہترہے ان دونوں اشیا میں شامل الکحل اور نیکوٹین آپ کے جسم کے تمام امور کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے-

  • جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے خلائی چٹان کا ایک ٹکڑا ٹکرا گیا

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے خلائی چٹان کا ایک ٹکڑا ٹکرا گیا

    خلا میں موجود ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے خلائی چٹان کا ایک ٹکڑا ٹکرا گیا،جیمز ویب کو دسمبر میں ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کی کامیابی کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق ٹیلی اسکوپ کے بڑے آئینوں میں سے ایک کی ٹکر ایک چھوٹے شہابی پتھر کے ساتھ ہوئی جو توقع اور زمین کی آزمائش میں انجینیئرز کی جانب سے رکھے جانے والے نمونے سے زیادہ بڑا تھا دوربین بنانے والے انجینئرز خلا کی سختیوں سے بہت زیادہ واقف ہیں، اور ویب کو احتیاط سے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


    ناسا کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ٹیلی اسکوپ کا معائنہ جاری ہے اور بظاہر ایسا دِکھ ہا ہے کہ ٹیلی اسکوپ مکمل طور فعال ہے لیکن تصادم کا ڈیٹا پر معمولی سا اثر واضح ہو رہا ہے بڑے آئینے کے ایک ٹکڑے کے ساتھ شہابی پتھر کا تصادم 23 سے 25 مئی کے درمیان ہوا۔ یہ آئینہ ٹیلی اسکوپ کے فعال رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔


    اگرچہ میٹیورائڈ خلائی لحاظ سے چھوٹا تھا – یہ اس سے بڑا تھا جس کے خلاف دوربین کو لانچ کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا گیا تھا انتہائی تیز رفتاری جس سےچیزیں خلا میں منتقل ہوتی ہیں اس کا مطلب ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی اگر کسی چیز سے ٹکراتی ہے تو اسے بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ناسا نے مزید کہا کہ ٹیلی اسکوپ میں ایسے تصادمات برداشت کرنے کی صلاحیت موجود ہے، چاہے چٹان کا ٹکڑا متوقع ٹکڑے سے بڑا ہی کیوں نہ ہوتشکیلی مراحل میں محقیقن نےآئینوں کےٹکڑوں پر حقیقی و مصنوعی تصادمات کا استعمال کیاتاکہ یہ دیکھ جاسکےکہ ٹیلی اسکوپ خلا میں تیرتے ایسے ٹکڑوں کی ٹکر کو کیسے برداشت کرتی ہے۔


    ناسا کے ٹیکنیکل ڈپٹی پروجیکٹ منیجر پال گِیتھنر کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں کو یہ علم تھا کہ ویب کو خلائی ماحول کو برداشت کرنا ہوگا جس میں سورج سے آتی سخت الٹرا وائلٹ روشنی اور چارجڈ ذرّات، کہکشاں میں غیر معمولی ذرائع سے آتی خلائی شعائیں اور ہمارے نظامِ شمسی میں موجود چھوٹے شہابی پتھروں کی وقتاً فوقتاً ٹکر شامل ہے-


    ہم نےٹیلی سکوپ کو کارکردگی کے مارجن کے ساتھ ڈیزائن کیا اور بنایا ہے آپٹیکل، تھرمل، الیکٹریکل، مکینیکل – اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ خلا میں کئی سالوں کے بعد بھی اپنے سائنسی مشن کو انجام دے سکے-

    امریکی خلائی ایجنسی اب بھی نقصان کی جانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حالانکہ ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی سکوپ کافی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔


    ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جیمز ویب دوربین کو گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر لانچ کرنے کے بعد سے یہ پانچویں مرتبہ تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا، لیکن یہ تازہ ترین واقعہ سب سے اہم رہا ہے دوربین فی الحال اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے کائنات کے قریب اور دور کے مشاہدات کو اکٹھا کر رہی ہے۔ ماہرین فلکیات 12 جولائی کو دوربین کی خلا کی پہلی مناسب تصاویر جاری کرنے والے ہیں۔


    طویل مدتی، سائنس دان ویب کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ 13.5 بلین سال پہلے کائنات کو روشن کرنے والے پہلے ستاروں کو دیکھنے کی کوشش کریں وہ دوربین کی بڑی "آنکھ” کو دور دراز کے سیاروں کے ماحول پر بھی تربیت دیں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا وہ دنیائیں رہنے کے قابل ہو سکتی ہیں۔

  • بھارت کے نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران پاکستان کا جھنڈا نمودار،نعتِ رسول  ﷺ چل پڑی

    بھارت کے نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران پاکستان کا جھنڈا نمودار،نعتِ رسول ﷺ چل پڑی

    بھارت کے ایک نجی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز کے دوران پاکستان کا جھنڈا نمودار ہو گیا اور نعتِ رسول ﷺ چل پڑی ۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی نیوز چینل پر نیوز کاسٹر کی جانب سے بریکنگ نیوز دی جا رہی تھی کہ اچانک اسکرین پر پاکستان کا جھنڈا نظر آیا اور پھر ’نعتِ رسول ﷺ‘ چلنے لگی-
    https://twitter.com/aqsa_26h/status/1535331140298489857?s=20&t=QsaA7ernVeH_E1bz0XMDHg

    پاکستان کا جھنڈا آتے ہی نیچے بریکنگ نیوز پر لکھا آیا کہ ‘حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت کیجیےساتھ ہی نیچے درج تھا کہ اس چینل کو ٹیم ریوولوشن پی کے کی ٹیم کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔


    https://twitter.com/ZahaRajpoot/status/1535490397845200897?t=nUmBNcPDuYMTosvvelKSrA&s=19
    پاکستان میں ٹوئٹر پر ’ٹیم ریوولوشن پی کے’ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی نیوز چینل کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کیا اور نعت رسول ﷺ بھی چلائی۔


    https://twitter.com/Sanashahzad1111/status/1535497372909846529?t=Vn9IHzhSy4SgdgOv85jNDA&s=19
    خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نےایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی جس کےبعد بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سےشدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد ملعونہ کو عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا-

    سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    جبکہ پاکستان میں احتجاجاً ریلیاں نکالی جا رہی ہیں مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مسلم دشمن بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور پاکستان سے بھارتی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندو شر پسند لیڈروں کے خلاف نعرے درج تھے۔جن میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر، غلامی رسول ؐ میں موت بھی قبول ہے، حرمت رسولؐ پرجان بھی قربان ہے، حکمرانو! شرم کرو ڈوب مرو،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو،بھارت سے دوستی ختم کروشامل تھے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ نبی ؐ کی عزت و توقیر مسلمانوں کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے،گستاخِ رسول کے خلاف احتجاج ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے،بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،بی جے پی رہنماؤں کے جانب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    سید عبد الرشید نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دینے کے لیے تیار ہیں،ہندوستان کے اندر ہندو سرکار کی جانب سے ناپاک جسارت کی گئی،امت مسلمہ مودی سرکار کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ مسلمان جاگ رہے ہیں، نبیؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مودی سرکار نے اپنے ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے شان رسالت میں گستاخی کی،ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ گستاخ رسول کی صرف اور صرف ایک ہی سزا موت ہے-

    جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حال ہی میں دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائےقرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

  • مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار-

    باغی ٹی وی : پنجاب میں بچوں اور خواتین سے جنسی تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نا زیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا-

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق 15 پرکال موصول ہونے کے بعد غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والے مدرسے کے استاد کو گرفتارکرلیا۔

    ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزم قاری حیات نے مدرسے میں زیرتعلیم 13سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔ اطلاع ملنے پربچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

    ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصرکوسخت سزا دلوائی جائے گی۔

    اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

     

    قبل ازیں لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹی نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے-

    دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نےوقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

    امریکا: سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنیوالا مسلح شخص گرفتار

  • آقا کریم ﷺ  کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

    اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سےتوہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا تھا وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

    اس سے قبل توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہےبھارت کو کشمیرمیں مظالم بند کر کہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائےکرانا چاہیے۔

    عاصم افتخار نے کہا تھا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے-

  • ملک میں  بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے-

    باغی ٹی وی :ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737میگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-

    اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 ہے-

    ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن ایک ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 4گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے –

    سیلزٹیکس نہ دینے والےتاجروں اور دکانداروں کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی تجویز

    نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ 5700 میگاواٹ تک پہنچ گئی لیسکو کو تقریباً 800 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے،لیسکو کی طرف ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری ہے شہری غیر ضروری بجلی کی استعمال سے گریز کریں، سسٹم اوورلوڈ ہونے کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور ٹرپنگ بھی جاری ہے

  • راولپنڈٰی میں جل پری نما بچے کی مردہ حالت میں پیدائش

    راولپنڈٰی میں جل پری نما بچے کی مردہ حالت میں پیدائش

    راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جل پری نما بچے کی مردہ حالت میں پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ہسپتال ذرائع کے مطابق نارووال کی رہائشی خاتون کےہاں عجیب الخلقت مردہ بچے کی پیدائش ہوئی، بچے کا نارمل سائز سے بڑا سر دو ہاتھ اور پیٹ سے جڑا ایک دم نما ہاتھ تھا۔

    مردہ بچے کی لاش کو جل پری سے بھی تشبیہ دی جارہی ہے تاہم دل کی مریضہ ماں کو مردہ حالت کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

    قبل ازیں گزشتہ برس جولائی میں جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی تھی نرسری وارڈ سے بچےکو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ تھے عجیب الخلقت بچے کو دیکھتے ہی نرسنگ اسٹاف کی چیخیں نکل گئیں-

    علاوہ ازیں رواں سال مارچ میں بھارتی ریاست بہار میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی جس کا چہرہ مینڈک کی طرح نومولود کا سر، ہاتھ، کان، آنکھ، ناک بالکل مینڈک کی طرح تھیں پیدائش گروآتھانہ علاقے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ہوئی تھی پیدائش کے کچھ دیر بعد بچے کی موت ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بچے کو دیکھ کر لیبر روم میں موجود نرسنگ اسٹاف بھی حیران رہ گیا تھاڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون نے مقررہ وقت سے کم مدت میں بچے کو جنم دیا ایسے نامکمل بچوں کے زندہ رہنے کی امید کافی کم ہوتی ہے۔

    اس سے قبل کولکتہ کے قریبی ضلع ہوڑہ کے شیب پور کی رہائشی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن یہ بچہ دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں تھا، بچے کی آنکھیں، کان اور ناک نہیں تھی، جلد کی عجیب و غریب بیماری کے ساتھ بچے کا جنم ہوا تھا ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا نام ’ہارلے کوٸن اکتھاٸسیس‘ ہےاور دنیا بھر میں کم و بیش دو سو بچےاس بیماری کے ساتھ جنم لےچکے ہیں، یہ بیماری پانچ لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتی ہے۔