Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی کوہ پیما  نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی دینالی کو سرکرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسد علی میمن کے مطابق وہ شمالی امریکا کی ریاست الاسکا میں واقع 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی دینالی کی ٹاپ پر 28 مئی کو پہنچے تھے اور وہ سمٹ کے بعد واپس بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں اسد علی میمن ساتوں براعظموں کی سات چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ماؤنٹ دینالی ان کے اس مشن کی چوتھی چوٹی تھی۔

    پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

    وہ اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی البروس جس کی اونچائی 5 ہزار 642 میٹر ہے، کو 2019 میں سر کرچکے ہیں۔ 2020 میں انہوں نے جنوبی امریکا کی اکونکوگوا اور 2021 میں افریقا کی چوٹی کیلیمنجرو کو سر کیا تھا اسد کی نظریں اب آسٹریلوی ریجن کی پہاڑی کارسٹن پائرامڈ کو سر کرنے پر ہیں۔

    اسد سے قبل پا کستانی کوہ پیما مرزا علی بیگ دنیا کے سات براعظموں میں سات بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز پاک فوج شہدا کے نام کر…

    قبل ازیں پاکستان کے 2 کوہ پیماوں سرباز علی اور شہروز کاشف نے ماونٹ مکالو سرکیا تھاشہروز کاشف ٹاپ 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے،20سالہ شہروز کاشف ماونٹ مکالو سرکرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں جبکہ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے مجموعی طور پر 7 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، شہروز کاشف سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سرِباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    پاکستان کے 2 کوہ پیماوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سرکرلی

    دوسری جانب سرباز علی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیوں کو سر کر لیا سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی کو ہفتے کی صبح سر کیا سرباز علی خان نے چند روز قبل ہی دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو بھی سر کیا تھا۔

    پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

  • پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

    پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی خبرگردش کر رہی ہےکہ پاکستان میں فیس بک کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاہم ایف آئی اےکی جانب سے ایسا کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، ایف آئی اے اس جعلی خبرکی سختی سے تردید کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہےکہ خبرمیں ایف آئی اے کے ایک افسرکا نام بھی شائع کیا گیا جوگمراہ کن ہے، ایف آئی اے ایسی بے بنیاد خبروں کی بغیر تصدیق اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سےخبریں تھیں کہ فیس بک نے پاکستان میں آفس کھولنےکيلئے بات چیت کا آغازکرديا ہے فيس بک کے نمائندے مسٹر مائيکل نے ڈائريکٹر ايف آئی اے سائبر کرائم ہمايوں بشير سےملاقات کی ہےساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات ميں معلومات کا دائرہ کار بڑھانے پر غور کيا گيا ملاقات میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فیس بک کے نمائندے پر زور دیا کہ سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک کی طرح فیس بک کو پاکستان میں بھی اپنا آفس کھولنے کی ضرورت ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہمايوں بشير نے فیس بک کے نمائندے سے کہا کہ فیس بک ملک یا اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی معلومات نہیں دیتا جس پر فیس بک نمائندے کا کہنا تھا چائلڈ پورنو گرافی اور دہشتگردی سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کی جاتی ہیں تاہم دیگر امور پر پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا اور اس سلسلے میں اگلی ملاقات جولائی میں منعقد ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی حیثیت سے فواد چوہدری نے فیس بک، گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز کو پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کی دعوت دی تھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے فیس بک سے بات کی ہے کہ وہ اپنا دفتر پاکستان میں کھولے۔

    2017 میں پاکستان نے فیس بک کے ساتھ توہین آمیز مواد کا معاملہ بھی اٹھایا تھا اور وقت فیس بک کے نائب صدر جوئل کیپلان نے پاکستان کا دورہ کرکے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں بھی چوہدری نثار نے فیس بک کے نائب صدر کو پاکستاان میں اپنا دفتر کھولنےکی دعوت دی تھی انہوں نے اس موقع پرکہا تھا اس اقدام سے ویب سائیٹ انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے مابین روابط بڑھیں گے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کا موقع بھی ہاتھ آئے گا۔

    ایک سے زائد شادی کے قائل افراد شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، سربراہ جامعہ الازہر

  • یوکرین روس جنگ میں ایک اور صحافی جاں بحق

    یوکرین روس جنگ میں ایک اور صحافی جاں بحق

    کیف: یوکرین میں ایک اور صحافی فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر شیویرو دونیسٹک میں روسی فوج کے حملے جاری ہیں جن سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں فرانسیسی صحافی فریڈرک لیکرک جنگ زدہ علاقے میں شہریوں کے انخلا کی کوریج کر رہے تھے۔

    روس پر نئی پابندیاں، یوکرین کے لیے 9 ارب یورو کی امداد

    کوریج کے دوران روسی فوج کا ایک گولہ صحافی کی گاڑی کو لگا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 32 سالہ صحافی کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے فریڈرک لیکرک یوکرین میں روسی حملے میں ہلاک ہونے والے 32 ویں صحافی ہیں۔

    فروری کے آخر میں روس کے یوکرین پر حملےکے بعد اب تک جنگ زدہ علاقہ میں کوریج کرنے والے 30 سےزائد صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 6 روسی، 4 یوکرینی، 3 امریکی اور دو اطالوی صحافی بھی شامل ہیں۔

    پیوٹن صرف مزید 3 سال زندہ رہیں گے،روسی انٹیلی جنس افسر کا دعویٰ

    اس وقت فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یوکرین کے دورے پر ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے صحافی کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ عالمی صحافتی تنظیموں نے بھی فرانسیسی صحافی کے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ روس کی جانب سے فرانسیسی صحافی کی ہلاکت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    روسی میزائلوں نے نیٹو کے طیاروں ،ہیلی کو تباہ کر دیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

  • ایشین فٹبال کپ 2023: چین کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بولی جون کے آخر میں ہوگی

    ایشین فٹبال کپ 2023: چین کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بولی جون کے آخر میں ہوگی

    بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کے باعث ایشین فٹبال سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گورننگ باڈی نے سال 2023 میں ایشیاء کپ کی میزبانی کے لیے دیگر ممالک کو مدعو کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے خواہشمند ممالک کو مدعو کرلیا ہے تاہم جاپان کو ایشین فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

    حکام کے مطابق نئی بولیاں جمع کروانے کیلئے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جس سے پہلے فیڈریشنز ایونٹ کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرواسکتی ہیں۔

    چینی حکام نے ایشین فٹبال فیڈریشن کی گورننگ باڈی کو مئی کے وسط میں آگاہ کردیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث 24 ٹیموں کے مقابلے کی میزبانی نہیں کرسکیں گے، ایونٹ اگلے سال جون اور جولائی میں چین میں منعقد ہونا تھا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    دوسری جانب جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوزو تاشیما کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہم پرجوش ہیں، اگر ہمیں میزبانی کا موقع ملتا ہے تو دلچسپ ہوگا۔

    واضح رہے کہ جاپان کے علاوہ قطر یا سعودی عرب ٹونارمنٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے بولی میں حصہ لے رہے ہیں بھارت اور ایران بھی ٹورنامنٹ کے 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کے امیدوار ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشین فٹبال ٹورنامنٹ 2019 میں منعقد ہوا تھا جس میں قطر نے کامیابی سمیٹی تھی۔

    لاہور قلندرز کا شاہین شاہ آفریدی کے والد کے نام پر اسکالرشپ دینےکا اعلان

  • دوحہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    راولپنڈی: اسلام آباد سے دوحہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر محمد شکور کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

    عوام عمران خان کے خلاف رد الفساد لانچ کریں گے، مریم نواز

    جس پر طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    گوگی پال اور گولی مارکے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی،حسن مرتضی

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرلیا جہاں مسافر محمد شکور کو دل کی تکلیف کے باعث آغا خان اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

  • "گریٹ گرینڈ پا” کے نام سے مشہور 5000 سال سے زائد پرانا درخت

    "گریٹ گرینڈ پا” کے نام سے مشہور 5000 سال سے زائد پرانا درخت

    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک چلی میں ’پڑ دادا‘ کے نام سے جانا جانے والے قدیم الیئرس کا درخت 5000 سال سے زیادہ پُرانا ہو سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چلی کے ایلریس کوسٹیرو نیشنل پارک میں واقع Patagonian Cypress قسم کے ایک درخت کو دنیا کا سب سے قدیم درخت سمجھا جارہا ہے ابتدائی تخمینے کے مطابق اس درخت کی عمر 5484 سال سے زیادہ ہوسکتی ہے اور اسی وجہ سے اسے گریٹ گرینڈ پا کا نام بھی دیا گیا ہے۔

    سائنس دانوں کی جانب سے درخت کے تنے مین موجود چھلوں کا معائنہ کر کے درخت کی عمر کا تعین نہیں کیا جاسکا کیوں اس کے تنے کے غیر معمولی جسامت کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن ایک نتیجہ جو وہ اخذ کر سکے وہ یہ کہ یہ درخت دنیا کا سب سے قدیم درخت ہے۔

    عام طور سے درخت کے تنے میں موجود چھلوں کو گننے کے لیے ایک میٹر لکڑی کا سلینڈر تنے سے نکالا جاتا ہے لیکن اس قدیم درخت کے تنے کا قطر چار میٹر کا ہے ڈاکٹر جوناتھن نے بتایا کہ اس طرح کے بڑے درخت میں رنگ کے ذریعے عمر کا تعین کرنا ممکن نہیں، مگر اس سائنسی مسئلے پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

    تحقیق کے سربراہ سائنس دان جونیتھن بیرِیچِیوچ کا کہنا تھا کہ درخت سے حاصل کیے گئے نمونے اور عمر کا تعین کرنے والے دیگر طریقہ کار یہ بتاتے ہیں کہ اس درخت کی عمر 5 ہزار 484 برس تک ہے اگر اس عمر کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ کیلیفورنیا میں موجود پائن کے ایک درخت سے قدیم ترین ہونے کا اعزاز چھین لے گا جس کی عمر 4853 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ طریقہ ہمیں بتاتا ہے کہ نمو کے تمام ممکنہ اطوار کے 80 فی صد امکانات یہی بتاتے ہیں کہ اس درخت کی عمر 5000 ہزار سے زیادہ ہے۔ صرف 20 فی صد امکانات یہ ہیں کہ درخت اس سے کم عمر کا ہے۔

    اس مقصد کے لیے انہوں نے 2020 کے شروع میں ایک خصوصی ڈرل سے نمونے لیے تھےعموماً کسی درخت کی عمر کا اندازہ اس کے تنے پر موجود رِنگز کی تعداد سے لگایا جاتا ہے، یعنی ہر سال ایک رِنگ بن جاتا ہے۔

    جونیتھن نے بتایا کہ ہر سال ہزاروں لوگ اس درخت کو دیکھنے آتے ہیں، اس کی جڑوں پر پیر رکھتے ہیں اور تنے کی چھالیں لے کر جاتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے چڑیا گھر میں جانور ناقابلِ برداشت حالات میں نمائش کے لیے رکھا ہوا ہو۔

    ان کو امید ہے کہ لوگ ضرور اس متعلق سوچیں گے کہ 5000 ہزار سال زندہ رہنے کا کیا مطلب ہوتا ہے، اس جگہ اپنی زندگیوں کو رکھیں گے اور موسمیاتی تغیر کے نکتہ نظر سے سوچیں گے۔

    Patagonian Cypress قسم کے درخت چلی اور ارجنٹینا میں ہی پائے جاتے ہیں جو 70 میٹر تک بلند اور 5 میٹر تک چوڑے ہوسکتے ہیں مگر چلی میں اس قسم کے درختوں کو بقا کا خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ درختوں کی کٹائی اور اس علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں ہیں۔

  • پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے دوسری بار امداد بھجوادی گئی

    پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے دوسری بار امداد بھجوادی گئی

    پاکستان کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کے لیے دوسری بار امداد روانہ کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ون تھرٹی طیارہ کھانے کی اشیا، ادویات اور طبی سامان لیکر یوکرین روانہ ہوا ہے امدادی سامان کا دوسرا جہاز3 جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔

    روسی میزائلوں نے نیٹو کے طیاروں ،ہیلی کو تباہ کر دیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

    پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کو یوکرینی سفیر کے حوالے کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات، طبی آلات، رضائیاں، کمبل اور کھانے کی اشیا شامل تھیں۔

    روس کا ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق 15 ٹن وزنی امدادی سامان سی ون تھرٹی کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچایا گیا جہاں سے اسے یوکرین منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا-

    یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

    خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ابھی تک شدت بڑھتی ہی جارہی ہے اور روسی افواج بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھ رہی ہیں ، دوسری طرف یہ بھی روس نے یوکرین کے اہم تزویراتی مشرقی علاقے لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہےروسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ لیمان روس اور علیحدگی پسند فورسز کے مکمل کنٹرول میں آچکا ہے، علیحدگی پسندوں اور روسی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن میں لیمان کا قبضہ حاصل کیا گیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی شناخت اور کلچر کو مٹانے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے اس وقت 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔یوکرین پر اُمید تھا کہ اس جنگ میں نیٹو اور امریکا اس کی مدد کریں گے مگر انہوں یوکرین کو روس کے مقابلے کیلئے تنہا چھوڑ دیا-

    امریکا نے چین کو عالمی نظام کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

  • دنیا پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہ کرے،عمران خان

    دنیا پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہ کرے،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیےہمیں بھی غیرجانبدار رہنے دیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کرسکیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عراق، افغانستان یا یوکرین تمام ملٹری آپریشنز کے خلاف ہوں، چین، روس اور امریکا سے تعلقات میں میرے لوگوں کا فائدہ تھا نہیں چاہتا اسلام آباد میں لوگ جمع کرکے دوبارہ اقتدارمیں لائیں، امریکی رجیم چینج سے جو حکومت لائی گئی اس میں60 فیصد مجرم ہیں-

    وزیراعظم شہبازشریف کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ


    عمران خان نے کہ ہم الیکشن چاہتےہیں عوام کو فیصلہ کرنےدیں وہ کس کومنتخب کرتے ہیں مجھے 22 کروڑ عوام نےمنتخب کیا تھا میری ذمہ داری میرا ملک تھا، عوام نے پاکستان کے لیے منتخب کیا تھا دنیا کی غلطیاں ٹھیک کرنے کے لیےنہیں عوام انتخابات چاہتے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کریں گے، دنیا کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں بھی غیرجانبدار رہنے دیں تاکہ ہم اپنے لوگوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔

    سابق وزیر اعظم نےکہا کہ ہمارےدورمیں ریکارڈز زرمبادلہ پاکستان آیا، ریکارڈ فصلیں ہوئیں گروتھ ریٹ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوا پاکستان کورونا کے دوران دنیا کے 5 بہترین ممالک میں شامل رہا، بہتر پالیسی کے ذریعے کورونا کی وبا پر قابو پایا۔ گروتھ ریٹ5 اعشاریہ 6 فیصد رہا انڈسٹری ترقی کر رہی تھی ہم روس سے سستا تیل اور گندم خریدنا چاہتے تھے، میرا دورہ روس پہلے سے طے شدہ تھا، مجھے کیسے پتہ تھا کہ روس پہنچوں گا تو یوکرین پر حملہ ہو جائے گا۔

    مارچ کے شرکاء مسلح تھے،عمران خان کا اعتراف

    عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق عالمی سطح پر پروپیگنڈا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانیں دیں یعنی سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا افغانستان میں فوجی حل تلاش کررہا تھا افغانستان میں ناکامی ہمارے سر تھوپی جارہی ہے، افغانستان میں جو ہو رہا تھا اس کا ہم سےکوئی لینا دینا نہیں تھا، امریکی جنگ میں شمولیت سے ابھی تک دہشت گردی کا سامنا ہے-


    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر پر یو این قرارداوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، بھارت نے کشمیروں سے حق چھینا کیا کسی نے اس پر بات کی؟ کشمیر میں ظلم وبربریت ہے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے کیا کسی نے اس کی مذمت کی؟ بھارت کی مذمت اس لیے نہیں کی جاتی کیونکہ وہ ان کا اتحادی ہے۔

    مریم نواز کا عمران خان پر اسرائیل سے خاندانی واسطہ‘ ہونے کا الزام

    قبل ازیں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں انتشار سے بچنے کیلئے دھرنا نہیں دیا، سو فیصد یقین تھا کہ گولی چلنی ہے، گولیاں چلتی تو ہماری طرف سے بھی لوگ تیار تھے، میں نے دیکھا ہمارے لوگوں نے بھی پستول رکھے تھے مجھے خوف تھا کہ اگلا قدم یہ ہے کہ یہاں انتشار ہو گا عمران خان نے احتجاج کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت سے تحفظ ملا تو الگ، تحفظ نہ ملا تو دوسری حکمت عملی ہو گی۔

    قبل ازیں پشاورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز کو خودمانیٹر کرے شریف خاندان کے کیسز کو مانیٹر نہیں کیا گیا تو جیلیں کھول کر چھوٹے چوروں کو رہا کر دیں آزادی مارچ کے لیے سپریم کورٹ کی رولنگ کا انتظار کر رہے ہیں، عدالت عظمیٰ سے پروٹیکشن چاہتے ہیں، مارچ میں بغیر تیاری کےجاکر پھنس گئےاس باری ہم تیاری کر کے جائیں گے، یہ میرے لیے جہاد ہے کسی صورت امپورٹڈ، چوروں کو قبول نہیں کریں گے سپریم کورٹ نے شریف خاندان کا صحیح نام سسلین مافیا رکھا تھایہ طاقتور کے بوٹ پالش کرتے ہیں کمزورپر ظلم کرتے ہیں، عوام پر وہ شیل برسائے گئے جو دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

    پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے،مریم نواز کا فرح خان کیس پر رد…

  • قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری،مزید 2 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری،مزید 2 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ،فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیرمیڈیاسروس( کے ایم ایس) کے مطابق ضلع پلوامہ میں قابض فورسزنے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا،نوجوانوں کوراجپورہ گاؤں میں گھرگھرتلاشی کےدوران شہید کیا گیا-

    بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

    گزشتہ روز بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی-

    قبل ازیں موں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اورمقبوضہ علاقے کا بڑا حصہ بھارتی فوجی دستوں سے بھرا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے دل جیتے بغیر مقبوضہ علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ فاروق عبدعبداللہ نے کہاکہ لاکھوں کی تعداد میں قابض فوجیوں کی جموں وکشمیر کی موجودگی میں کبھی بھی کشمیری عوام کا دل نہیں جیتا جاسکتا ۔

    بھارتی عدالت کا حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف معتصبا نہ فیصلہ،مجرم قرار دے دیا

    قبل ازیں پاکستان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ایک متنازعہ اور یکطرفہ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز شروع کئے گئے فوجی آپریشن میں 2اور کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، گزشتہ چار دنوں میں ضلع اسلام آباد میں 2، ضلع بارہمولہ میں3 اور ضلع پلوامہ میں4 نوجوانوں سمیت 9 کشمیریوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت اور کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر کی بھارت کی جاری مہم کا حصہ ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد اب تک 609سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت کا سلسلہ بھارت کا کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا واضح مظہر ہے۔

    یاسین ملک کو مجرم قرار دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ محمد یاسین ملک کو ایک انتہائی مشکوک اور متنازعہ مقدمے میں سزا سنانے کے بعد بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ بھارتی قابض افواج پبلک سیفٹی ایکٹ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت حاصل مکمل استثنیٰ کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہی ہیں۔

    ترجمان وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ بھارت کو اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینی چاہیے جو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اپنی 2018 اور 2019 کی کشمیر سے متعلق رپورٹوں میں تجویز کی تھی۔

    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے،شاہد آفریدی

  • جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا

    جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا

    اسلام آباد میں سفاک شخص نے اپنی بیٹی اور بہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بہن اور بیٹی کو جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر حیات فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خان نے ایس پی رورل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کےلیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ وقوعہ تھانہ نیلور کے علاقہ سوٹی دی پڑی،چراہ چوک میں پیش آیاجہاں ملزم خضرحیات نے اپنی جواں سالہ بہن پروین اور بیٹی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ رشتے اور جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔

    دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور وقوعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    گجرات میں 4 خواتین کاغیرت کے نام پر قتل

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں اندھےقتل کا معمہ حل کرتےہوئےجائیداد کے لالچ میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا لاہور میں کچھ روز قبل اندھے قتل کا معاملہ سامنے آیا جسے لاہور پولیس نے حل کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے-

    انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سگے بھائی نے جائیداد کے لالچ میں دوست کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کنیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو کرائم سین پر موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت ایس پی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔

    گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار