Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شہزاد شوکت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

    شہزاد شوکت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری

    گورنر پنجاب نے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کی جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کی منظوری دی واضح رہے کہ احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل کےعہدے سے استعفی دے دیا تھا انہوں نے یہ فیصلہ گورنرپنجاب کی تعیناتی کےبعد کیاتھا-

    اس سےپہلے ان کا موقف تھا کہان کےتقرر اورعہدےسےالگ کرنے کااختیار عمر سرفراز چیمہ کے پاس ہے۔احمد اویس نے کام سے روکنے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم جون کے بعد نئے گورنر کی تقرری کے ساتھ ہی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نئے ایڈووکیٹ جنرل بارے وکلاء رہنماوں سے مشاورت مکمل کرچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کوحکومت پنجاب کی حمایت حاصل نہ ہونے کے باعث وہ عملاً غیر فعال ہیں حکومت وقت کی نارضگی کے باوجود احمد اویس نوکری بچانے میں مصروف ہیں۔متوقع نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت ایک پروفیشنل وکیل ہیں، جبکہ اس وقت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری جواد یعقوب حکومتی کیسز کا بھرپور دفاع کررہے ہیں۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کردیں جس کے مطابق سندھ میں ایک حلقے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 سے کم کر کے 266 کر دی گئی ہیں کراچی کے حلقے 20 سے بڑھا کر 21 کردیئے گئے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہوگئی ہے۔

    بلوچستان میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 14 سےبڑھ کر 16 ہوگئی ہےخیبرپختونخوا میں 35 سےبڑھ کر 45 ہوگئی ہے، پنجاب کی 148 سے کم ہوکر 141 ہوگئی ہے، سندھ کی 61 برقرار ہے، وفاقی دارالحکومت کی ایک نشست بڑھ کر 3 ہوگئی ہے جبکہ فاٹا کی 12 نشستیں ختم ہوگئی ہیں۔

    مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں خواتین کی نشستیں 3 سے بڑھا کر 4 کردی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 8 سے 10 کردی گئی ہیں، پنجاب میں 35 سے کم کرکے 32 کردی گئی ہیں، سندھ کی 14 برقرار ہیں۔

    اس کے علاوہ اقلیتی نشستوں کی تعداد 10 برقرار رکھی گئی ہے۔ یوں نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 ہوگئی ہیں۔

    نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65 ہوں گی جن میں سے جنرل نشستیں 51 ہوں گی، خیبر پختوانخوا اسمبلی میں مجموعی نشستیں 145 اور جنرل نشستیں115 ہوں گی، پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستیں 371 اور جنرل نشستیں297 ہوں گی جبکہ سندھ اسمبلی میں مجموعی نشستیں 168 اور جنرل نشستیں 130 ہوں گی۔

  • عراق میں خون بہنے والے جان لیوا بخار کی وبا ٹوٹ پڑی

    عراق میں خون بہنے والے جان لیوا بخار کی وبا ٹوٹ پڑی

    بغداد: عراق کے بعض حصوں میں ایسے بخار کی وبا پھیل رہی ہے جس میں جس میں بدن سے خون رِستا ہے اور آخر کار تیزی سے بگڑتا ہوا مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ماہرین نے اسے کریمیئن کانگو ہیمریجک فیور (سی سی ایچ ایف ) کا نام دیا ہے جو جانوروں کی جُوں (ٹِک) سے انسانوں تک منتقل ہوتا ہے یہ بیماری نیرو وائرس سے پھیلتی ہے اور مریض بخار، شدید دردِ سر، متلی، قے، بدن میں اینٹھن اور شدید کیفیت میں ٹیکے والے مقامات اور ناک سے بھی خون پھوٹنے لگتا ہے۔

    تین کلو وزنی رسولی کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی گئی

    سال 2020 اور 2021 میں اس وبا نے عراق پر پنجے گاڑ دیئے تھے یہی وجہ ہے کہ عراقی محکمہ صحت نے جانوروں کے فارم اور کمیلوں میں بڑے پیمانے پر حفاظتی اسپرے کی مہم چلائی ہے۔

    یہ وبا پالتو مویشیوں مثلاً گائے اور بکری سے انسانوں تک منتقل ہوئی ہے خواہ وہ فارم میں ہوں یا جنگلی ماحول سے وابستہ ہوں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے سی سی ایچ ایف کے کل 111 مریضوں اور ان میں سے 19 اموات کی تصدیق کردی ہے۔ سب سے زیادہ اموات ذی قار صوبے میں ہوئی ہیں۔

    پاکستان اور ایران کے درمیان صحت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

    عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ سی سی ایچ ایف کیڑے کے کاٹنے یا پھر متاثرہ جانور کے ذبح ہونے کے فوراً بعد خون یا گوشت سے بھی انسانوں تک پہنچ سکتا ہے 2021 میں بھی ایک صوبے میں 16 کیس نمودار ہوئے جن میں سے سات افراد جاں بحق ہرئے تھے-

  • سندھ ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے

    سندھ ہائی کورٹ نے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ریڈ لائن بس منصوبہ کی تعمیر کے دوران بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ریڈ لائن بنائے جانے کے دوران بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست کی سماعت کی-

    عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید

    درخواست گزار شاہ نواز ایڈووکیٹ اور محسن عباسی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 30 ہزار سے زائد درخت کاٹے جارہے ہیں اور اب تک 2 ہزار درخت کاٹ دیئے گئے ہیں، حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اگر مزید درخت کاٹے گئے تو ماحول خطرناک ہو جائے گادرختوں کی کٹائی فوری روکی جائے، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ فی الحال حکم امتناع جاری نہیں کریں گے، ریڈ لائن بھی تو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بن رہی ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    عدالت نے چیف سیکریٹری، سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر جنگلات، محکمہ تحفظ جنگل حیات، ڈی سی ملیر،کورنگی، ایڈ منسٹریٹر کراچی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سی ای او ملیر کنٹونمنٹ بورڈ اور سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    اداروں پر تنقید کا کیس۔ایمان مزاری کی ضمانت پر اسلام آباد بار کا اعلامیہ

  • بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار عرف ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں ایک لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نامور گلوکار و اداکار کرشنا کمار ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت بگڑی اور وہ اسٹیج پر گرکر ہلاک ہوگئے۔

    گلوکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے زندگی کی بازی ہار چکے تھے، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کرشنا کمار کی موت کی تصدیق کی۔


    کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 53 برس کی عمر میں کلکتہ میں دار فانی سے کوچ کرگئےمتوفی نے پسماندگان میں بیوی اور بچے چھوڑے ہیں گلوکار اور کمپوزر نے ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد معروف گانے دئیے، انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔

    کرشنا کمار نے اپنے گانوں کی پہلی البم ’پال‘ 1999 میں ریلیز کی تھی، گلوکار کے مشہور گانوں میں’دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ (ہم دل دے چوکے صنم، 1999)، دس بہانے (دس، 2005) اور ٹیون ماری انتریان (گنڈے، 2014) سمیت متعدد گانے شامل ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔


    گلوکار اور کمپوزر کی موت پر بھارتی لیجنڈ ویرینڈر سیواگ، ارمان ملک سمیت مداحوں ، فنکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے تھے معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔

    گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔ ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کےلیے پورے بھارت میں شہرت رکھتےتھےایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

  • وزیر اعظم  نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : حکومتی ترجمان کے اعلامیے کے مطابق بڑے ریلیف پروگرام کے تحت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے 150 روپے کم ہوکر 800 روپے جبکہ چینی کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہوکر 85 روپے کی جگہ 70 روپے کردی گئی ہے۔

    پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

    اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت غیرشہریوں کو گھی، چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی ریلیف پیکج ہے جو سابق حکومت کے ریلیف کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ ہے۔

    حکومتی اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکج پر آج یعنی یکم جون سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں آٹے کے ارزاں نرخوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور وزرا سے رپورٹ طلب کرلی تھی جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق بنانے کے لئے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی تھی ۔

    وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے فوڈ سیکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپےتک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کےکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں، اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اورٹیکسز میں کچھ اضافے کا امکان ہے تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ہمیں پھنسانے کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا تھا۔

    بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے،مفتح اسماعیل

    جبکہ وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لےلیا اعلامیےکےمطابق کھاد کی قیمتمقررکرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اطلاق فوری ہوگا اور کھاد کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے ایس آر او جاری کردیا کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپےمقررکی گئی تھی جس کا اطلاق فوری طور پر اور 7 جولائی 2022 تک کیا گیا تھا حکومت نے گزشتہ ہفتے کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کی تھی اور قیمت میں 389 روپے تک کمی کی گئی تھی کھاد کا 50 کلو کا تھیلا اب پرانی قیمت پر ہی مل سکے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم سستا آٹا اسکیم میں گندم چوری میں ملوث فلور ملز کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے، صوبائی محکمہ خوراک نے سرپرائز چیکنگ، سرکاری گندم میں خوردبرد اور کم آٹا فراہمی میں ملوث 80 سے زائد فلور ملز کے خلاف کارروائی کرکے بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث فلورملز کو شوکاز نوٹس جاری کئے جب کہ متعدد فلور ملز کا کوٹہ معطل کرکےان کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی تھی جن شہروں میں کارروائی کی گئی تھی ان میں بہاولپورڈویژن میں 28 ،لاہورمیں 6،راولپنڈی میں 17 ،گوجرانوالہ میں 7 جبکہ رحیم یار خان میں 8 فلورملز شامل ہیں-

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

  • عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید

    عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو غصے میں لانے والے اب اس کو بھگتیں، اگر لانا ہی تھا تو خواجہ آصف یا احسن اقبال کو لے آتے۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ باس کے گھر جا سکتا ہوں لیکن عمران خان نے منع کیا ہوا ہے تحریک انصاف بابو اور کمپیوٹر موبائل پارٹی تھی، اب جرات والی پارٹی بنی ہے۔

    ہمارے پاس عوام میں جانے کے حالات نہیں تھے،جس نے مراسلہ بنایا اس نے خان کو ہیرو بنا…

    ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کا حکم ماننا چاہیے تھا، عدالت نے احتجاج کے لیے جو جگہ مختص کی تھی وہاں احتجاج کرنا چاہیے تھا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جا رہی ہے، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں بچا سکتی، قلندر آئیں گے، یہ لوگ اندر جائیں گے، چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے، ادارے بھولتے نہیں ہیں، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس دن باپ پارٹی نے ساتھ چھوڑا اس دن سمجھ گیا کہ باپ کا باپ ہمارے ساتھ نہیں۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    قبل ازیں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بجٹ موجود ہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی سب معاملات زیر غور ہیں سب ملکر اچھا حل تلاش کریں گے،ملک کو آگے لیکر جائیں گے ،اللہ کو منظورہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے،بجٹ دینا کمال نہیں ،کوئی اور بھی دے سکتاہے کسی کو کوئی یقین دہانی نہیں ہے ،سب اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں –

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے الیکشن کی تاریخ کے لئے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہیں،پاکستان آگے بڑھے گا ،اچھے فیصلوں کےدن قریب ہیں ،الیکشن کی تاریخ کےلیے عمران خان سپریم کورٹ جارہے ہی

  • ایک اور بھارتی  پنجابی گلوکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

    ایک اور بھارتی پنجابی گلوکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

    نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک اور بھارتی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی قتل کی دھمیکاں دی گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 31 سالہ پنجابی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے لہذا ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو اتوار کے دن قتل کیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سےفائرکی گئی تھیں سدھو موسےوالا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سےدی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا آنجہانی نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

    آنجہانی سدھو موسے والا کی عمر صرف 28 سال تھی اور وہ ایک کنسرٹ کے لیے 28 لاکھ روپے بھارتی وصول کرتے تھے، وہ عوام میں بے پناہ مقبول تھے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی بے پناہ فینز تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپ اسٹار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کی ذمہ داری گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی ہےعالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار جس نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ لارنس بشنوئی پنجاب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (SOPU) کا سابق صدر ہے اور اس وقت راجستھان کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہا ہے۔

    بھارت میں خیال کیا جا رہا ہے کہ لارنس بشنوئی ہی سدھو موسے والا کے قتل کا مرکزی ملزم بھی ہے جب کہ اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے لارنس بشنوئی کے وکیل نے سوال کیا ہے کہ جیل سے قتل کی اتنی بڑی سازش کیسے تیار کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم کو پانچ دن کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا ہے جسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے گرفتار ملزم مان پریت کو اتر کھنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے مان پریت ان 6 مشبہ ملزمان میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ منکرت اولکھ کو اپریل میں دیویندر بمبیہا گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد گلوکار و اداکار نے اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا تھا۔

  • بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے،مفتح اسماعیل

    بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے،مفتح اسماعیل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : مفتاح اسماعیل نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کی نظریں بجٹ پر ہیں، اس کے بعد معاہدہ متوقع ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ حکومت نے تیل کے لیے روس سےرابطہ کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے روس نے گزشتہ حکومت کو جواب نہیں دیا تھا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے گندم کے لیے یوکرین اورروس سے رابطہ کیا ہے، دونوں ممالک میں سے جو بھی گندم فراہم کرے گا ہم خرید لیں گے۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے باعث روس سے تیل خریدنا مشکل ہو گاانہوں نے کہا کہ بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اورٹیکسز میں کچھ اضافے کا امکان ہے تاہم انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ہمیں پھنسانے کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اوگرا نےمنگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ا یل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہےاس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔

    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا

    نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

    دوسری جانب حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیاوزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

    شہباز گِل حکومت کےخلاف نفرت کی فصل بونےلگے،مرنےمارنےکی دھمکیوں پر اتر آئے

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اوگرا نےمنگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی یل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے-

    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مزید مہنگا

    اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہےاس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

    دوسری جانب حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیاوزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

    شہباز گِل حکومت کےخلاف نفرت کی فصل بونےلگے،مرنےمارنےکی دھمکیوں پر اتر آئے

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    عوامی نمائندوں کو تمباکو کے انسداد بارے آگاہی پیدا کرنی چاہیے، یوسف رضا گیلانی

  • ہوائی جہاز سے شادی کی خواہشمند لڑکی

    ہوائی جہاز سے شادی کی خواہشمند لڑکی

    23 سالہ جرمن لڑکی ہوائی جہاز سے شدی کی‌ خواہشمند ہے ہوائی جہاز سے محبت کرنے والی عورت کا اصرار ہے کہ اس کی خواہش پسندیدگی کی پرواز نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : "نیویارک پوسٹ” کے مطابق جرمنی کی رہائشی سارہ روڈو کا کہنا ہے کہ وہ طیاروں کی طرف جنسی کشش محسوس کرتی ہیں اور ایک اپنے ہی ایک کھلونے طیارے سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

    روڈو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس کا پسندیدہ طیارہ بوئنگ 737 ہے، جس پر وہ جتنی بار ہو سکے پرواز کرتی ہے۔ اس کے پاس گھر میں ہوائی جہاز کے 50 سے زیادہ ریپلیکا ماڈلز موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ ان میں سے ایک سے شادی کر لے حالانکہ یہ جرمنی میں غیر قانونی ہے۔

    یوکرین روس جنگ میں ایک اور صحافی جاں بحق

    روڈو اپنے پسندیدہ ہوائی جہاز کے ماڈل کو “ڈکی” کہتی ہیں اور اسے اپنا بوائے فرینڈ مانتی ہیں روڈو خود کو Objectum Sexual کے طور پر شناخت کرتی ہیں، یعنی وہ بے جان اشیاء کی طرف جنسی طور پر راغب ہیں۔ وہ ماضی میں ایک ٹرین کے عشق میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں اس نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ماضی کے رومانس نے اسے بلند نہیں کیا۔

    "گریٹ گرینڈ پا” کے نام سے مشہور 5000 سال سے زائد پرانا درخت

    جب ان سے پوچھا گیا کہ طیارے میں انہیں خصوصی طور پر کیا اچھا لگتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے سب کچھ پسند ہے لیکن خاص طور پر ہوائی جہاز کا ’چہرہ‘، اُس کے پر اور انجن مجھے ’پُرکشش‘ لگتے ہیں-

    ڈرون سے خط،پارسل پہنچانے کا کامیاب تجربہ