Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں وبا سے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 324 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حیدرآباد میں 36، شہید بے نظیر آباد میں 15 اور سانگھڑ میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع پشاور، خیبر، مردان، نوشہرہ اور ہری پور کو ڈینگی کے لیے حساس قرار دے دیا گیا ہے، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 307 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    پنجاب کے شہرراولپنڈی میں 80 افراد میں ڈینگی کا وائرس پایا گیا جبکہ لاہورمیں ڈینگی کے 62 نئے مریض سامنے آئے ہیں رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ 11 مریض دم توڑ گئے ہیں شہر میں ستمبر میں اب تک ڈینگی وائرس کے 2469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیئے آن لائن پورٹل بنادیامحکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق زیادہ تر نجی اسپتال اور تشخیصی لیبارٹریز محکمہ صحت سندھ کو ڈینگی بخارکے کیسز کی رپورٹ نہیں کرتے ہیں، اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے سندھ پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشن 2013 کو مطلع کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کیسز کا ڈیٹا اکٹھا کرنا سندھ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول ریگولیشن کا ایک لازمی جزو ہے،جس کے تحت تمام اسپتالوں اورلیبارٹریوں کی انتظامیہ اورمالکان کو فوری طورپرمتعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا ہوگی۔ محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف ویکٹر بورن ڈیزیز نے ڈینگی کیسز کی بروقت رپورٹنگ کے لیےنجی اسپتال اور لیبارٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل ویکٹر بورن ڈیزیز سرویلنس سسٹم فراہم کردیا ہے۔

  • پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق

    پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنےایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے اور روپیہ بے وقعت ہو گیا ہے۔

    وجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اقتدار میں آنےسےقبل مہنگائی کے خلاف احتجاج کیے اور حکومت میں آ کر پی ڈی ایم نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے جبکہ بیڈگورننس اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے سودی معیشت اور کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے اور حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام سے آئے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لتے ہوئے کہا کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں جب بھی وہ فتنہ تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے، بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

    عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری اور ملک میں انتخابات سے متعلق بیانات پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلےکہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہےایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گےفارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آئی ہے ، اگر عدالت اس کے خلاف فیصلہ دیے تو عدالت غلط ہو جاتی ہے اوراگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار ہو جاتا ہے۔

    ترقی یافتہ ممالک کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔

  • کولوراڈو میں دو طیارے میں فضا میں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک

    کولوراڈو میں دو طیارے میں فضا میں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک

    کولوراڈو میں دو طیارے میں فضا میں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح کولوراڈو کے اوپر دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے،حادثہ ریاستی دارالحکومت ڈینور کے شمال میں30 میل کی دوری پر ہوا۔

    تاجکستان اور کرغیزستان میں گھمسان کی جنگ،24 ہلاکتیں:جنگ بندی بھی کام نہ آئی

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے بتایا کہ ایک انجن والا سیسنا 172 اور ایک سونیکس زینوس صبح 8:50 کے قریب لانگمونٹ میں وینس برانڈ ہوائی اڈے کے قریب ٹکرا نے سے تباہ ہو گئے۔

    ایف اے اے نے کہا کہ سیسنا پر دو افراد سوار تھے اور فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سونیکس زینوس پر کتنے لوگ سوار تھے۔ ماؤنٹین ویو فائر ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    فرانسیسی عدالت نے 2009 میں حادثے پر یمنی ایئرلائنز کو مجرم قرار دیا

    فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اس نے صبح 10 بجے کے قریب ہوائی جہاز کے حادثے کی اطلاع پر ردعمل ظاہر کیا جب وہ پہنچے تو حکام نے تعین کیا کہ دو طیارے گر کر تباہ ہو گئے-

    دونوں طیاروں کا ملبہ قریبی علاقے سے مل گیا ہے۔ تاہم حادثے میں مارے جانیوالے تینوں افراد کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہےامریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کو کہا گیا ہے بولڈر کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ یہ تلاش اور تفتیش میں ابھی بہت ابتدائی ہےایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں 105 آرمینیائی فوجی ہلاک

  • ملک بھر میں کورونا کے مزید 90 کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے مزید 90 کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 268 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ہزار 663 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 90 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 89 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ اس دوران کوئی مہلک وبا کے باعث ایک موت رپورٹ ہوئی-

    کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے ورچوئل کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر حالات پہلے نہیں تھے ہم ابھی تو وہاں نہیں پہنچے ہیں۔ لیکن اس کا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ ہم اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر پوزیشن میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبل اس کے کہ اس وبائی مرض کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اگر ہم ابھی اس موقع کو ضائع کر دیتے ہیں، تو پھر ہم کورونا کی مزید اقسام کےخطرات کومول لیں گے، جس سے زیادہ اموات، زیادہ خلل اور زیادہ غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

  • گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    صوبہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق لڑکی بھائی کے ساتھ دم کرانے آستانے آئی تھی کہ جعلی پیر نے جن اتارنے کے بہانے اس سے مبینہ طور پر زیادتی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد معاملے کی مزید تفتیش شروع کی جائےگی۔

    لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ،استاد کی طالبات کے ساتھ رنگ رلیاں، ویڈیو وائرل

    دوسری جانب سیالکوٹ کے تھانہ سمبڑیال میں چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا جس کے بعد ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کو معطل کر دیا جبکہ تفتیشی افسر اور کانسٹیبل کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں گگو منڈی کے لیڈیز کالج کی آڑ میں قحبہ خانہ کھل گیا استاد اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑا گیا، ٹیچروں کے کرتوت ظاہر کرنے پر چوکیدار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں،وڈیو وائرل ہونے پر مذہبی و سماجی حلقوں میں غم وغصہ پایا جانے لگا۔

    سال 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران کم از کم 2211 بچوں کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    گزشتہ روز لیڈیز کالج گگو منڈی کے چوکیدار محمد افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ! کالج کا مالک ایک عیاش قسم کا شخص ہے، جو چوری کے مقدمہ میں جیل بھی بھگت چکا ہے۔لیڈیز کالج گگو منڈی میں بھی قحبہ خانہ کھول رکھا ہے، جہاں آئےروز طلباء و طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    کالج کا ہی ایک ٹیچر عابد آکاش آفس میں ایک طالبہ سے نازیبا حرکتیں کرتا پکڑا گیا تھا،محمد افضل نے بتایا کہ! اس سے پہلے بھی کالج کے متعدد ٹیچرز بچوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑے گئے تھے، جن کے ثبوت بھی میرے پاس ہیں۔ ٹیچر کی اپنی طالبہ سے رنگ رلیاں منانے کی ویڈیو وائرل ہوتےہی مذہبی و سماجی حلقوں میں غم و غصہ پایا جانے لگا ہے اور والدین نے اپنے بچوں کو نجی کالجز و اکیڈمیوں سے تعلیم ادھوری چھڑوا کر گھروں میں بٹھا لیا ہے۔

    تلہ گنگ:ٹمن کی حدود میں جنگل سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  • یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    یوٹیلٹی اسٹورز پرمختلف برانڈز کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت 10 روپے تک اضافے کے بعد 133 روپے سے بڑھا کر 143 روپے ہو گئی،200 ملی لیٹر (ایم ایل) باڈی واش 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا جبکہ 275 گرام ڈش واش کی قیمت میں 50 روپے تک اضافے کے بعد 90 روپے سے بڑھ کر 140 روپے کا ہوگیا ہے۔

    مہنگائی کا نیا طوفان،فی انڈہ 25 روپیہ

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 75 روپے جبکہ بچوں کے ڈائپر 348 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے ، ڈائپر کا سمال سائز کا پیک 1352 سے بڑھا کر 1700 روپے کا کر دیا گیا ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 800 ایم ایل کیڑے مار اسپرے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد 800 ایم ایل کیڑے مار لکوئڈ 490 روپے سے بڑھ کر 790 روپے کا ہو گیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق 300 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 60 روپے، سبز قہوہ کے 45 گرام پیک کی قیمت میں 20 روپے، 250 گرام میکرونی کی قیمت میں 11 روپے، 66 گرام نوڈلز کی قیمت میں 5 روپے جبکہ اچار، مختلف برانڈز کے بسکٹ اورجیلی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا

    دوسری جانب فارمی انڈہ تاریخ کی بلند ترین قیمت پہ پہنچ گیا سخت گرمی کے باوجود فی انڈہ 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے بجلی،سوئی گیس,سبزیاں پھل و تمام ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس کے باعث غریب لوگ سخت پریشان ہیں اور دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں-

    چیزوں کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں سخت گرمی کے باوجود فارمی انڈے کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں،شدت کی گرمی کے باوجود فارمی انڈہ 25 روپیہ کا فروخت ہو رہا ہے-

    اس سال شاید چاول کی ایکسپورٹ پہلے جیسی نہ ہو: مفتاح اسماعیل

  • امریکہ کی جانب سے پاکستان کو  ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،چئیرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی

    امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،چئیرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی

    امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر باب میننڈیز نے نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے۔

    پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ،ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو…

    امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو امداددینے کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے پاکستان کو دی جانے والی امداد قطرے سے زیادہ نہیں امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ امدادی رقم کے 20 ملین ڈالر جاری کریں۔

    سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کی تھی امریکی کانگریس میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔

    پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت دوسری آفت کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ

    پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرنے والی امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ، ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی ایسی بارش ہوئی جس سے ہر طرف سیلاب ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ فضائی سروے میں پاکستان کےسیلاب سےمتاثرعلاقوں کےدورے میں تاحد نظرپانی دیکھا سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کردی ہیں۔ لوگ ان علاقوں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں۔ جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔

    شیلا جیکسن نے کہا تھا کہ امریکا سب سے پہلے پاکستان کی مدد کو پہنچا امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی جانب سے20 ٹینٹ سینٹر، 54 ریلیف کیمپس قائم

  • وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں، وہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم شہباز شریف آج ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی علاوہ ازیں وزیراعظم کل ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    وفاقی وزير خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف لندن میں نواز شریف کے مشورے کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گےانہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزير خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا اور نہ ایسی کوئی تجویز ہے۔

    عمران خان کو چارسدہ تب یاد آیا جب ضمنی انتخابات آئے،سیلاب متاثرین کا احتجاج،ویڈیو

  • پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت دوسری آفت کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ

    پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت دوسری آفت کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت دوسری آفت کا خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بیماریوں سے اموات کی صورت نئی آفت کا سامنا ہے ڈبلیو ایچ او 10 ملین ڈالر کے بعد امداد کیلئے نئی اپیل جاری کرے گی، دنیا بھر کے عطیات دینے والوں سے زندگیاں بچانے کیلئےدل کھول کر امداد کی گزارش ہے۔

    اسلام آباد: کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا

    دوسری جانب سیلاب میں گھرے لاکھوں بچوں کی خطرے سے دوچار زندگیوں کیلئے اقوام متحدہ نے ہنگامی امداد کی نئی اپیل کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق تقریباً 34 لاکھ سیلاب زدہ بچے فوری امداد کے منتظر ہیں، سیلاب میں پھنسے بچوں کو بھوک کے ساتھ بیماریوں نے گھیر لیا ہے۔

    یونیسیف کے مطابق ملیریا اور ڈینگی کے ساتھ پیٹ کے امراض ان بچوں پر حملہ آور ہیں، یہ بچے اور بچیاں اس موسمیاتی تباہی کی قیمت چکا رہے ہیں جس میں وہ حصے دار ہی نہیں ہیں سیلاب سےمتاثرہ شیرخوار بچوں کی مائیں غذائی قلت کا شکار ہو کر دودھ پلانے سے بھی قاصر ہیں۔

    پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40 لاکھ خواتین اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جنہیں فوری امداد نہ ملی تو زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    رواں سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد جنم لینے والی بیماریوں نے لاکھوں افراد خصوصاً بچوں اور خواتین کی زندگیوں کو داﺅ پر لگا دیا ہے اور آئندہ دنوں اس میں مزید اضافے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں لوگ خصوصاً بچے اور خواتین بیماریوں اور بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    پیناڈول کی قیمت میں اضافہ :مگراس کے باوجود ناپید

    صوبائی محکمہ صحت، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ پروگرام، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور منسٹری آف ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوارڈینیشن کی جانب سے حکومت کو اگلے دو تین ماہ میں ماں بننے والی خواتین کی صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں تنبیہ کی گئی ہے۔

    مذکورہ اداروں نے حکومت کو سردی کے موسم میں سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کے 1کروڑ 60 لاکھ بچوں کی صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں بھی متنبہ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق سیلاب کے باعث پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے تقریباً 7 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں جب کہ پاکستان ریسرچ کونسل اور منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق تباہ کن سیلاب کے باعث تقریباً 4 کروڑ لوگ خوراک کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

    ملک میں کوئی غذائی بحران نہیں بہت کچھ موجود ہے:احسن اقبال

    رواں برس میں مون سون سیزن کے دوران ہونے والی غیر معمولی بارشوں نے ملک کو تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار کیا۔ سیلاب کے نتیجے میں فصلوں، گھروں، معاشی ذرائع، جانوروں کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

    قدرتی آفات صنف کے امتیاز کے بغیر سب کو متاثر کرتی ہیں تاہم خواتین پر ان کے اثرات دیرپا اور زیادہ ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق جب قدرتی آفات خواتین اور بچوں پر اثرانداز ہوتی تو اموات کا تناسب کا خدشہ مردوں کی نسبت 14 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق 70 فیصد خواتین کو قدرتی آفات میں مختلف اقسام کے امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قدرتی آفات کے دوران خواتین اور لڑکیاں مردوں اور لڑکیوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

    سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40 لاکھ خواتین اور بچوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا:حالات…

  • روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرین جنگ میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال نہ کرے۔اگر روس نے ایسا کیا تو اس سے جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

    یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے،پوپ فرانسس

    صدر بائیڈن نے کہا کہ روس کی جانب سے کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج ہوں گےایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جائے گا لیکن وہ کیا ہوگا اس کی تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ روس انتہا کی کارروائی کرے گا اس کی جوابی کارروائی بھی اسی شدت کی ہوگی۔یوکرین کیخلاف جنگ روسی توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔

    دوسری جانب یوکرین کے علاقے خار کئیف کے شہر ایزوم میں روسی فوج پر مغربی دنیا اور یوکرین کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے الزامات اب سیٹلائٹ تصاویر میں روسی افواج کی بربریت کے روح فرسا مناظر بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درختوں کے درمیان اجتماعی قبر میں لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

    تصاویر میں روسی فوج کے انخلا سے پہلے اور بعد کے جنگل کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ درختوں کے درمیان اجتماعی قبر کھودی گئی تھی لاشوں کے یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب مقامی حکام نے قبر سے سینکڑوں لاشیں نکالنا شروع کیں جن میں کچھ کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ بعض کے گلے میں پٹے تھے۔

    ایران میں زیرحراست خاتون کی پولیس کے تشدد سے موت "ناقابل معافی” ہے،امریکا

    جمعے کے روز حفاظتی سوٹ اور ماسک پہنے ہوئے یوکرین کے اہلکاروں نے قبر کی جگہ کو کھودنا شروع کیا تو درختوں کے درمیان تقریبا 200 لاشیں بکھری ہوئی تھیں خار کئیف کے گورنر نے کہا یہ ایک اجتماعی قبر ہے لاشوں کے ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے ہیں، حکام تحقیقات کریں گے اور اس معاملہ سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ قبرستان روسی جنگی جرائم کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بہت سی لاشیں شمال مشرق میں دیگرمقامات پربھی مدفون ہیں اس صورتحال میں غیرملکی طاقتیں یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھائیں۔ جنگ کے نتائج کا انحصار باہر سے ہتھیاروں کی ترسیل کی رفتار پر ہے۔

    انہوں نے کہا یہاں 450 لاشوں کو دفن کیا گیا ہے لیکن بہت سے مقامات پر الگ الگ طور پر بھی لوگوں کو قتل کرکے دفنایا گیا ہے۔ ملنے والی ان لاشوں کی حالت سے واضح ہے کہ ان لوگوں پر تشدد کیا گیا۔ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں سے پورے خاندان غائب ہیں۔

    یوکرینی فورسز کے شہر پر قبضہ کے بعد گزشتہ ہفتے روس نواز انتظامیہ کا سربراہ وٹالی گینشیف شہر سے نکل گیا تھا۔ گینشیف نے ان مناظر سامنےآنے کے ردعمل میں روسی سرکاری ٹی وی’’24‘‘ کو بتایا کہ میں نے ایزوم میں کسی اجتماعی تدفین کے متعلق نہیں سنا۔

    پاکستانی عوام اس وقت تباہی سے دوچار ہیں ،ایسی تباہی آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی، سیلاب پر…

    روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے ان الزامات کا فوری جواب نہیں دیا، تاہم انہوں نے یوکرینی افواج کی جانب سے جوابی کارروائیوں پر خبر دار کیا کہ اگر یوکرینی افواج کی جانب سے حملے جاری رہے تو ماسکو زیادہ طاقت سے جواب دے گا۔

    واضح رہے کہ یوکرین فوج نے تقریبا دو ہفتے قبل ایزوم کا قبضہ واپس لینے کیلئے حملے شروع کئے تھے یوکرینی فوج نے جنوب کا علاقہ واپس لینے کیلئے بھی بڑے حملے کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے پر موجود ہزاروں روسی فوجیوں کا محاصرہ اور خیرسون شہر کو بھی واپس لینا چاہتا ہے۔ خیر سون واحد بڑا شہر ہے جو اب روسی قبضہ میں ہے۔