Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

    سیلفی کا جنون، نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

    بنکاک: تھائی لینڈ میں آبشار کے قریب سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع کوہ ساموئی جزیرے کے سیاحتی مقام پر ساتھیوں کے ہمراہ سفر کرنے والی ننے لوسانا آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک پھسل گئی اور 50 فٹ بلندی سے نیچے جاگری، لڑکی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔

    معروف بھارتی اداکارہ کاسمیٹکس سرجری کے دوران جاںبحق

    آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ننے لوسانا کے دوست مینوئل اوپنکار نے بتایا کہ حادثے سے قبل وہ آبشار کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے چوٹی پرچلےگئےتھے جبکہ گروپ میں شامل دیگر افراد نے لوسانا کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پردم توڑ گئی تھی ساموئی جزیرے پر واقع آبشار میں 2019 سے اب تک تیسری موت ہے-

    افغانستان میں خواتین میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

    پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ لاش کو پتھروں سے نکالنے کے لیے 3 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ساموئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ہندوانتہا پسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا

    قبل ازیں بھارت کی معروف اداکارہ چیتھانہ راج کاسمیٹکس سرجری کے دوران جان کی بازی ہار گئیں تھیں کناڈا شوبز انڈسٹری سےوابستہ مشہوراداکارہ چیتھانہ راج بنگلورو کے نجی اسپتال میں جسم کی اضافی چربی کو کم کروانے کے لیے آپریشن کروا رہی تھی جو ان کی موت کا باعث بنا 21 سالہ ٹی وی اسٹار کے والد نے کاسمیٹکس سینٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ چیتھانہ کی موت ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔

    ایران میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہرے،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا، جوبائیڈن

    وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا، جوبائیڈن

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ ’’سفید فام بالادستی‘‘ کی سازشی تھیوری معاشرے کے لیے زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارےکےمطابق نیویارک کے شہر بفیلو میں سفید فام نسل پرست کی اندھا ھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے لواحقین اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی آواز بھرانے گئی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    امریکی صدر نے کہا کہ میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا سفید فام بالادستی ایک برائی ہے جس کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔

    واضح رہے کہ 15 مئی کو نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نوجوان نے سیاہ فام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کےنتیجے میں 10 سیاہ فام ہلاک ہوگئے تھےگرفتاری کے بعد اعترافی بیان میں حملہ آور نوجوان نےخود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دیا تھا۔

    افغانستان میں خواتین میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

    فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا اور اس کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے ملزم نے فائرنگ کا پوراواقعہ براہ راست سوشل میڈیا پربھی نشر کیا تھانوجوان حملہ آور بروم کمیونیٹی کالج کا طالب علم ہے جس وقت پولیس جائے واقعہ پہنچی حملہ آور نے بندوق اپنی گردن پر رکھ کرخود کو گولی مارنی دھمکی دی۔ پولیس افسران نےنوجوان سےگفتگو کےدوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا تھا-

    ایران میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہرے،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے "تارک” کا 14 سال بعد ڈرامے سے علیحدگی کا فیصلہ

    تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے "تارک” کا 14 سال بعد ڈرامے سے علیحدگی کا فیصلہ

    بھارتی مشہورڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار نے 14 سال بعد ڈرامہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : برصغیر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بھارتی مزاحیہ ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں تارک مہتا کا کردار نبھانے والے سلیش لودھا نے 14 سال بعد کاسٹ کو خیر باد کہہ دیا سلیش لودھا گزشتہ ایک ماہ سے ڈرامے کےلیے بھی نہیں آرہے اور ان کا واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالےسےبتایا گیا کہ سلیش لودھا نے اس مقبول ڈرامے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اداکار نے اپنے کنٹریکٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ انہیں جو تاریخیں دی گئیں ان کو ڈرامے کے لیے درست طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ کنٹریکٹ کی شرائط کے باعث اداکار کہیں اور کام نہیں کرسکتے اور اسی وجہ سے وہ چھوٹی اسکرین کے چند بڑے پراجیکٹس کو انکار بھی کرچکے ہیں۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    رپورٹ کے مطابق ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلم کی جانب سے سلیش لودھا کو کام جاری رکھنے کے لیے رضامند کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر اداکار اسے چھوڑنے کا ذہن بنا چکے تھے-

    واضح رہے کہ ڈرامے سے علیحدگی سے متعلق خبروں کی تصدیق تاحال سلیش لودھا نے نہیں کی ہے۔

    خیال رہےکہ سلیش لودھا سےقبل ڈرامے کےمتعدد مرکزی کردار اسکرین سے غائب ہوچکے ہیں جن میں ڈرامے کے آغاز سے ٹپو کا کردار نبھانے والے بھاویا گاندو،دیشا وکانی(دیا)،نہا مہتا(انجلی)، گروچرن سنگھ (سودھی) اورسونو کا کردار نبھانے والی نیدھی بھانوشالی اور جھیل مہتا بھی شامل ہیں۔

    پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

    اداکار عمران خان کا اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان نے اہلیہ، اونتیکا ملک سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنی بیوی اونتیکا سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتے، اپنی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والے عمران خان نے اونتیکا ملک سے 2011ء میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو 2014ء میں پیدا ہوئی تھی۔

    سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کی 2019ء میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے اب تک جوڑے میں صلح نہیں ہوسکی ہے اور اب 2022ء میں اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان اور اونتیکا ملک جَلد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

    دانیہ شاہ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

    واضح رہے کہ دوسری جانب اداکار سلمان خان کے بھائی ، اداکار وفلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے حال ہی میں علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیاجوڑی کوممبئی کی فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جو اپنی اپنی گاڑیوں میں عدالت پہنچے تھے جس کے بعد پتا چلا کہ دونوں نے طلاق کی درخواست جمع کرائی ہے-

    جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ بھی رہ تھے تاہم اب اداکار اور ماڈل نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی،عدنان صدیقی

    میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی،عدنان صدیقی

    اداکارعدنان صدیقی نے سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی : لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے عدنان صدیقی کی ملاقات کے بعد ایک نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ خبر جاری کی گئی تھی کہ اداکار نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاہم اب عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

    عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اُس خبر رساں ادارے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ایسی جعلی اور بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

    واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے لندن میں میڈیا کو ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، وہ اپنی فلم ’دم مستم‘ کے حوالے سے یہاں آئے تھے، وہ لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کر رہے ہیں، نواز شریف کو دعوت دینے آئے تھے کہ ہماری فلم آ کر دیکھیے، ہم نے بہت محنت کی ہے۔

    ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

    عدنان صدیقی نے مزید بتایا تھا کہ ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سینما کے لیے بہت کچھ سوچ رہے ہیں، ملاقات کے دوران فلموں کی پالیسیز پر بھی بات چیت ہوئی۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ میں رہا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے سامنے کئے-

  • بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے،کنگنا رناوت کا نیا شوشہ

    بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے،کنگنا رناوت کا نیا شوشہ

    بالی ووڈ‌کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی شخص اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق کنگنا رناوت ماضی میں ایک مرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہیں، جبکہ حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم کو پذیرائی ملنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں۔

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    تاہم ایک یوٹیوب چینل پر کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو ان کا دوست بنے جب ان سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں کس شخصیت کو وہ اتوار کے روز ظہرانے پردعوت دیں گی جس پرکنگنا رناوت نےکہا کہ بالی ووڈ سےتواس مہمان نوازی کے لائق کوئی بھی نہیں ہے انہیں گھر تو بلاؤ ہی نہیں بالکل بھی، باہر کہیں ملو تو ٹھیک، لیکن گھر مت بلاؤ۔

    جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بالی ووڈ میں ان کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں بلکل نہیں، میرے دوست بننے لائق ہیں ہی نہیں یہ لوگ، اس کے لیے قابلیت چاہیے جو لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں بالی ووڈ میں بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے اپنی نئی آنے والی فلم دھکڑ کی پذیرائی پر خوشی کا اظہارکرتےہوئےکہاتھا کہ اب میں انڈسٹری میں تنہا نہیں رہی سلمان بڑےاورمہربان انسان ہیں اوران کیجانب سےحوصلہ افزائی پر مشکور ہوں آئندہ وہ خود کو بالی ووڈ میں تنہا نہیں کہیں گی۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے جمعرات کو فلم دھکڑ کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا، ٹیم دھکڑ کو بہت اچھی فلم بنانے پر دلی مبارکباد انہوں نے اس کے ساتھ کنگنا اور شریک اداکار ارجن رامپال کو بھی ٹیگ کیا یہ فلم رازنیش گھئی نے ڈائریکٹ کی ہے۔

    پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

  • شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی خاتون  گرفتار

    شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی خاتون گرفتار

    شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزمان کے اشتہاری ہونے پرکوہسارپولیس نےکراچی میں کارروائی کی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان جعلی دستاویزت پرمختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے اور روحانی حساب کتاب بتا کرلوگوں کوجائیدادیں فروخت کرنےکا مشورہ دیتے تھے-

    پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان متعدد لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان نے ایک شہری سے32 کروڑمختلف طریقوں سے لیےخاتون کی کراچی سے گرفتاری کے بعد ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

    داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کے پے در پے حملوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےآئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا ہے، ڈاکٹر کامران فضل کو ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 17 جولائی تک قائم مقام آئی جی سندھ کے طور پر کام کرنے کا کہا گیا ہے-

    شہر قائد میں دہشت گردی کے تین واقعات گزشتہ چند دنوں میں ہو چکے ہیں جبکہ چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر پولیس پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی، آج سندھ حکومت نے آئی جی کو عہدے سے ہٹایا ہے-

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،ایک دہشتگرد ہلاک

  • لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

    لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

    پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں 3 ارب 30 کروڑ روپےکی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق اسپتال میں 630 ملازمین کی بھرتیوں،آلات کی خریداری اور تعمیرات کی مد میں مالی بے قاعدگیاں ہوئیں، ادویات،طبی اورآئی ٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کی مد میں ایک ارب 43 کروڑ روپےخرچ کیےگئے۔

    میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا گیا،عمران خان

    رپورٹ کے مطابق کے تعمیراتی منصوبوں میں 1 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ 21ہزارروپےکی بےقاعدگی رپورٹ ہوئی، بھرتیوں کی مد میں خزانےکو 47 کروڑ 85 لاکھ روپےکا نقصان ہوا، 241 نرسزکی بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا،-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرسز کو خزانے سے 14 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی گئی 18 فارماسسٹ کوبھرتی کرنے پر ایک کروڑ 6 لاکھ 2 ہزار روپےکی ادائیگی کی جاچکی ہے-

    ڈالر 197 روپے سے بھی مہنگا ہو گیا

    اسکروٹنی کمیٹی ریکارڈ کے مطابق بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔

    اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہےکہ آڈٹ رپورٹ میں اعتراضات کا ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی میں جائزہ لیاجائےگا، زیادہ تر آڈٹ اعتراضات کو نمٹا دیا جاتا ہے، ان تمام آڈٹ پیرازکا جواب دیا جائےگا۔

    لگژری اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی کا فیصلہ

  • معروف بھارتی اداکارہ کاسمیٹکس سرجری کے دوران جاںبحق

    معروف بھارتی اداکارہ کاسمیٹکس سرجری کے دوران جاںبحق

    نئی دہلی: بھارت کی معروف اداکارہ چیتھانہ راج کاسمیٹکس سرجری کے دوران جان کی بازی ہار گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق کناڈا شوبز انڈسٹری سےوابستہ مشہوراداکارہ چیتھانہ راج بنگلورو کے نجی اسپتال میں جسم کی اضافی چربی کو کم کروانے کے لیے آپریشن کروا رہی تھی جو ان کی موت کا باعث بنا۔

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    21 سالہ ٹی وی اسٹار کے والد نے کاسمیٹکس سینٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ چیتھانہ کی موت ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔

    13 سال بعد "اوتار2” کا پہلا ٹیزر جاری

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی کو چیتھانہ کی سرجری ہوئی اور آپریشن کے کچھ دیر بعد ہی اداکارہ کے پھیپھڑوں میں گندا پانی جمع ہوا جو سانس لینے میں تکلیف کا باعث بنا مگر انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی حالت شدید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں رکھنا تھا مگر کاسمیٹکس سینٹر میں انتہائی نگہداشت کا وارڈ بھی موجود نہیں تھا جہاں چیتھانہ کی سرجری کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق چیتھانہ راج نے بظاہر طریقہ کار سے گزرنے سے پہلے اپنے والدین کو مطلع نہیں کیا تھا اور رضامندی کا فارم اداکارہ کے دوست نے بھرا تھا دوسری جانب چیتھانہ کے والدین اس صورت حال کے بارے میں قانونی مشورہ حاصل کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی کی اچانک موت واقع ہوئی۔

    سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

  • بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

    ممبئی: بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیارپورٹ کےمطابق خاتون کامیڈین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جس میں وہ داڑھی مونچھوں کے حوالے سے مذاق کرتی نظر آئیں-

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے داڑھی مونچھوں سے متعلق کامیڈی پر شدید ردعمل دیا، ان کا کہنا ہے کہ خاص انداز میں داڑھی اور مونچھیں رکھنا ہماری پہنچان ہے بھارتی سنگھ نے ہمارا مذاق اڑایا۔

    کامیڈین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو ہے جو بہت وائرل ہو رہا ہے مجھے بھی بھیجا گیا میسج کیا گیا کہ آپ نے داڑھی مونچھوں کا مذاق اڑیا-

    اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو دو دن سے بار بار دیکھی میں نے کسی خاص دھرم یا مذہب کا مذاق نہیں اڑایا آج کل ہر کوئی داڑھی رکھتا ہے، میں نے کسی کا نام لے کر مذاق نہیں اڑایا، کامیڈی کے دوران بس ایک عام سی بات کی تھی، میں خود بھی پنجابی ہوں، امرتسر میں پیدا ہوئی ہوں کسی کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا مجھے فخر ہے میں پنجابی ہوں میں پنجاب کا پورا مان رکھوں گی-

    ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا دل دکھانے کے لیے نہیں بلکہ خوش کرنے کے لیے کامیڈی کرتی ہوں، اگر میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو بہن سمجھ کر معاف کر دینا۔

    پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے