Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چین کا متحرک ہدف کو نشانہ بنانے والے ہائپر سونک میزائل کی تیاری پر کام شروع

    چین کا متحرک ہدف کو نشانہ بنانے والے ہائپر سونک میزائل کی تیاری پر کام شروع

    بیجنگ: چین نے متحرک ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے ہائپر سونک میزائل کی تیاری پر کام شروع کر دیا جو ایک تیزی سے حرکت کرتی گاڑی کو بغیر چُوکے با آسانی آواز کی رفتار سے پانچ گُنا زیادہ رفتار سے نشانہ بنا سکیں گے چین کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام تیزی سے حرکت کرتے ہدف کو نشانہ بنانے کے مسئلے کو حل کرنے کے پیشِ نظر ہے۔

    باغی ٹی وی : چینی جریدے انفرا ریڈ اینڈ لیزر انجینیئرنگ میں شائع ہونے والے مقالے میں سائنس دانوں نے بتایا کہ اس نئے ہائپر سونک میزائل کے ساتھ چینی فوج خطے کی جنگ میں ہائپر سونک اسلحوں کے استعمال کا دائرہ بڑی حد تک بڑھا سکتی ہےایک تیز رفتار میزائل سیکنڈ کے حصے میں طویل فاصلہ طےکر سکتا ہے اور ہدف کے تعین کرنے اور رہنمائی کے نظام میں معمولی سی غلطی ایک بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

    طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی…

    یینگ شیاؤگانگ کی رہنمائی میں کام کرنے والی پی ایل اے راکٹ فورس یونیورسٹی آف انجینیئرنگ کی محققین کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ان کو ہائپر سونک ٹیکنالوجی کے پیچیدہ نظر آنے والے مسائل کے حل کرنے کے لیے 2025 تک کی مہلت دی گئی تھی۔

    مقالے میں بتایا گیا کہ حرکت کرتے چھوٹے ہدف کا انفرا ریڈ نشان بغیر تفصیل والی چند پِکسلز کی تصویر بناتا ہے، جو شناخت اور پیچھا کرنے کے عمل کو نہایت مشکل کر دیتا ہے۔

    بھارتی فوج کی حکمت عملی تبدیل،پاکستان بارڈرسے چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر کی…

    چینی فوج کا ماننا ہے کہ ہائپر سونک ہتھیار جنگ کو بدل کر رکھ دیں گے اس لیے چین اس ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہےپی ایل اے کے ہائپر سونک پروگرام میں 3000 ہزار کے قریب سائنس دان شریک تھے جن کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں چین نے اپنی توجہ کا مرکز حرکت کرتے اہداف کے حوالے سے اپنی صلاحیت کو بنایا ہے اس کوشش میں ایک ایئر کرافٹ کیریئر کا نمونہ بھی شامل ہے جو صحرائے گوبی کی فائرنگ رینج میں پٹریوں پر بنایا گیا ہے۔

    چینی سائنسدانوں کومریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے

  • یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ کا فیصلہ،مشعال ملک کی پاکستانیوں سے آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل

    یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدلیہ کا فیصلہ،مشعال ملک کی پاکستانیوں سے آج نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل

    مشعال حسین ملک نے تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کے قتل کے بھارتی عدلیہ کے فیصلے کے خلاف 18 مئی کو دوپہر 1 بجے نیشنل پریس کلب پر احتجاج کریں۔

    باغی ٹی وی : اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہا کہ 19 تاریخ کو عظیم کشمیری حرہت رہنما یاسین ملک کے خلاف خدنخواستہ پھانسی یا عمر قید کی سزا کا آرڈر آ رہا ہے مودی کی خونی سرکار ہماری کشمہر کی حق خود ارادیت کی لاکھوں شہداء کی قربانیوں کو کچلنا چاہتی ہے-

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک


    انہوں نے پاکستانی قوم سے کہا یہ وقت ہے کہ پاکستانی قوم جاگ جائے پاکستان تب ہی آزاد ہے جب کشمیر آزاد ہے اپنی آزادی کی جنگ کے لئے کشمہری کتنا خون بہا رہے ہیں اب آپ کا فرض ہے آپ پر فرض ہے کہ اب آپ نکلیں باہر اور آج اسلام آباد کے اندر 18 مئی کو دن ایک طجے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کریں بھارتی عدلیہ کے فیصلے کے خلاف جو مودی کے کہنے پر کیا جا رہا ہے-

    مشعل ملک نے کہا کہ سید گیلانی کے ساتھ جو کچھ کیا گیا شیخ سرائی صاحب کو زہر دیا گیا ہماری ساری قیادت جوانوں کو بچوں کو چھلنی کیا جا رہا ہے ریپ کیا جا رہا ہے عورتوں کو باہر نکلیں اپنی بہن(مشعال ملک) کا ساتھ دیں چھوٹی سی ہماری بچی ہے کشمیر کی آواز بنیں طاقت بنیں ہماری تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کی کشمیری اکیلے نہیں ہیں-

    16 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر غیر قانونی طور پر نظر بندجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے پوسٹرز جاری کئے گئے تھے یاسین ملک کی تصاویر والے پوسٹرز میں درج تحریروں میں کہاگیا تھا کہ بھارتی قابض حکام نے یاسین ملک کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے اور غیر انسانی حربے استعمال کیے لیکن وہ ان کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے میںبری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو…

    پوسٹرز میں کہاگیا تھا کہ یاسین ملک کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار ہیں اور وہ ہر قیمت پر اپنے مشن کواسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گےیاسین ملک کی والدہ کی اپنے بیٹے سے طویل جدائی کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ صحت تیزی سے بگڑتی جا رہی ہیں کیونکہ قابض حکام نے انہیں دو سال سے زائد عرصے س انہیں اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے ۔

    پوسٹروں میں لکھا تھا کہ یاسین ملک بی جے پی کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بن رہے ہیںاور انکے خلاف مقدمہ سیاسی انتقامی پر مبنی ہے ۔پوسٹرز میں بھارت کو پیغام دیا گیاہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے جائز مطالبے پر کبھی کوئی سمجھوتی نہیں کریں گے-

    قبل ازیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ کے رہنماؤں چوہدری محمد سعید، جاوید شاہ، راجہ عارف، چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمد صغیر، چوہدری عابد،چوہدری محمد منیرو دیگر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر میں فریق ہونے کے ناتے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک سمیت دیگر حریت قائدین کی رہائی کا معاملہ اقوام متحدہ کی وساطت سے عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی بھارت میں قید پاکستانی بچے سے ملاقات

    انہوں نے کہا تھا کہ اس اہم مسئلے پر قانونی و آئینی ماہرین پر مشتمل کمیشن قائم کیا جائے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاست دہشت گردی اور کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں اور ان پر بھارت کی عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔

    ان رہنماؤں نے کہا تھا کہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا اور عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان میں وی آئی پی زندگی گزار رہا ہے، کشمیر کے عوام ضمیر کے قیدی ہیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ گزشتہ 70سال سے کر رہے ہیں ۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو راستے سےہٹانا چاہتی ہے اور اس کیلئے ان کے کیخلاف نام نہاد جھوٹے مقدمات کا سہارا لے رہی ہےتاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہندو وزیر اعلیٰ لاسکے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ایک ہر دالعزیز آزادی پسند راہنما محمد یاسین ملک کئی برس سے دہلی کی تہاڑ جیل میںقید ہیں۔ایک تو یاسین ملک صحت کی اچھی کیفیت میں نہیں ہیں اور آئے روز ان کی صحت بگڑ جانے کی خبریں دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں میں تشویش کا باعث بنتی ہیں-

    بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    یاسین ملک اورکشمیرکی مزاحمت کا روزاول کا ساتھ ہےجب کشمیر میں ریاستی اسمبلی کےانتخابات میں دھاندلی سےمایوس ہو کر نوجوانوں نے مسلح جدوجہد کا راستہ اپنایا تو یاسین ملک ان نوجوانوں میں سرفہرست تھے ان کا نام 1989 سے 1990 کے دنوں میں عالمی میڈیا میں گونجتا رہا کیونکہ وہ سری نگر شہر کو کنٹرول کرنے والے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چار ایریا کمانڈروں میں سے ایک تھے یاسین ملک اپنے خفیہ ٹھکانے پر بھارتی فوج کے چھاپے کے دوران شدید زخمی ہوئے اور ان زخمون نے ان کا بدن چُور کر ڈالایاسین ملک زخمی حالت میں ہی کئی برس تک قید رہے –

    رہائی کے بعد انہوں نے مسلح جدوجہد سے الگ ہو کر سیاسی مزاحمت کا اعلان کیا یاسین ملک نے کشمیر میں مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کی جسے ختم کرانے کے لئے دہلی سے معروف دانشور اور صحافی آنجہانی کلدیپ نائیر خصوصی طور پر سری نگر آئے تھے۔یاسین ملک پر مقدمات 1990سے ہی اقدام قتل ،قتل اور سازش سمیت کئی مطالبات قائم تھے-

    اب یاسین ملک پر دہلی کی عدالت میں پردوں کے پیچھے سماعت چل رہی ہے اور ان پر دہشت گردی کی سازش کرنے ،فنڈز اکٹھا کرنے سمیت بہت سے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ان میں تازہ اضافہ یواے پی اے کے تحت مقدمات ہیں ۔یہ سیدھے سبھاؤ غداری کے اقدام سے متعلق قانون ہے۔

    یاسین ملک پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاری مکمل ہے اور ایسے میں بھارتی میڈیا نے دہلی کورٹ کے ذرائع سے یہ خبر دی تھی کہ یاسین ملک نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو تسلیم کر لیا ہے۔

    گزشتہ برس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی ایک سماعت کے دوران یاسین ملک نے کسی بھی وکیل کی مدد لینے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ گواہوں کے ساتھ خود ہی جرح کریں گے۔

    وقت کی پکار کشمیر بزور شمشیر ازقلم:غنی محمود قصوری

    تاہم یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں جو بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی کی بھی تھی۔ یہ من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ ہے۔

    یاسین ملک پر یہ الزامات انڈیا کے نئے دہشت گردی مخالف قانون ’اَن لافُل ایکٹوِٹیز ایکٹ‘ یعنی یوے اے پی اے اور انڈین پینل کوڈ کے تحت عائد کیے گئے ہیں بدھ کی سماعت کےدوران اُنہیں 2017 میں دہشت گرد کاروائیوں، دہشت گردی کے لیے سرمایہ اکھٹا کرنے، دہشت گردانہ حملوں کی سازش ، مجرمانہ سازش اور ملک دُشمن خیالات ک اظہارجیسے جرائم کا مرتکب قراردیا گیا جسکے بعد انہوں نے انڈین خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ’اقبال جُرم‘ کیا۔

    تاہم اس سلسلےمیں عدالت نے اگلی سماعت 19 مئی کو رکھی ہے جس دن سپیشل جج پروین سنگھ ان الزامات کے عوض یاسین پر لگنے والی سزا کے حجم پر دلائل کی شنوائی کریں گے۔

    58 سالہ یاسین ملک پر 1989 میں اُس وقت کے انڈین وزیرداخلہ اور کشمیر کےسابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سید کے اغوا کرنے اور 1990میں بھارتی فضائیہ کے چار افسروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا بھی الزام ہے،تاہم تازہ فرد جرم میں ان الزامات کا ذکر نہیں ہے۔

    بھارتی رہنماؤں کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت پر تنقید

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی،مریم نواز

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے فیصلہ ابھی اسی وقت ہو سکتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ عمران خان ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر پھینک گیا ہے، ملک کو تباہ کر گیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائے بغیر معیشت دم توڑ جائے گی نواز شریف اور شہباز شریف عوام کی تکلیف کے بارے میں فکر مند ہیں۔


    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ویڈیو سامنے لاؤ پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا، وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام گجرات میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی، پہلےاس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا تھا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیےجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں،خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنےلاؤ، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسامنےلائیں ، پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کے کھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا تھا؟ نواز شریف کے ایک رات میں پلیٹ لیٹس اچانک کیسے گر گئے؟ نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، آپ تو گھر کا کھانا کھاتے ہیں، نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے جو خود ایسی حرکتیں کرتا ہے وہ سب کے بارے میں ایسا ہی سوچتا ہے، عمران خان کہاں تم کم ظرف و جھوٹے اور کہاں نواز شریف؟ میں اس کی تقریر بڑی مصیبت سے سنتی ہوں-

    اتحادی جماعتوں کاعمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد

  • صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو اہم مشورہ

    صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین کا وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو اہم مشورہ

    لاہور:صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا، آئینی و قانونی ماہرین نے وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکو فوری طور پرعہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب کو آئینی و قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ فوری طور پر اپنے منصب سے استعفیٰ نہ دیں پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی آنے دیں پھر فیصلہ کریں۔

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مقرر کردہ 19 افسران کو فارغ کردیا

    ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو دی جانےوالی بریفنگ میں کہا گیا ہےکہ گورنر کے پاس آئینی اختیار ہےکہ وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں لیکن قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آجائے گی وزیرا علی ٰکے خلاف اعتماد کے ووٹ یا عدالتی فیصلے پر عمل کرنے میں وقت درکار ہو گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے فوری بعد بلائی گئی پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی اور قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے بلا یا تھا حالانکہ اس سے خطاب کے لیے وہ بطور خاص مری سے لاہور پہنچے تھے صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بلائی تھی۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    دوسری جانب آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا کیونکہ اب سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے کہ اب پنجاب میں ہمارا وزیر اعلی آئے گا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سے جا چکی اب دوبارہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلی منتخب ہوں گے پنجاب کے حوالہ سے ن لیگ نے مشاورتی اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اراکین کو متحد رکھنے پر بات چیت کی جائے گی ۔

    پنجاب میں پی ٹی آئی ہے وزیر اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی بھی وزیر اعلی بننے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوںکہ زمینی حقائق کے مطابق ن لیگ کے پاس اب بھی اکثریت ہے-

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

  • آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے،مولانافضل الرحمان

    آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے،مولانافضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ طے شدہ رائے ہے کچھ اصلاحات کے بعد الیکشن میں اُترا جائے۔

    باغی ٹی وی : مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے اور الیکشن میں سال سوا سال ہی توےاس سےآگےنہیں جایا جا سکتا ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنامعقول بات نہیں ہوگی۔

    عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے تحت تخت اسلام آباد پر بٹھایا گیا تھا ،مولانا فضل…

    ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنےکی کوشش کررہے ہیں سویلین اداروں میں کوئی تقسیم آ جائے تو ازالہ ممکن ہے لیکن دفاعی اداروں میں تقسیم آجائے تو پورا ملک اس کی قیمت ادا کرتا ہے آرمی چیف کی تقرری کوسیاسی جلسوں میں زیربحث نہیں لانا چاہیے-

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    دوسری جانب وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کےرہنماؤں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کئےگئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینےکامطالبہ مستردکردیا ہےوزیرا عظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شرکا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی۔

    اتحادی جماعتوں کاعمران خان کی جانب سےفوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد

    اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کےساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کے استحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اجلاس میں اتحادیوں نے ملکی معیشت کےاستحکام کی خاطر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اورالیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنےپرزور دیا اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے

    سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی پنجاب کا الیکشن دوبارہ ہو گا ۔

    باغی ٹی وی : آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا کیونکہ اب سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی خوشیاں منا رہی ہے کہ اب پنجاب میں ہمارا وزیر اعلی آئے گا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے ۔

    پنجاب میں عثمان بزدار کےبعد حمزہ شہباز وزیراعلی بنے حمزہ شہباز کو ترین گروپ اوعلیم گروپ نے ووٹ دیئے تھے جو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اب موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کے منحرف 25 اراکین کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا۔

    عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

    پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں 180 سیٹیں ہیں اوراتحادی جماعت ق لیگ کی 10 ہیں اس طرح ٹوٹل 190 سیٹیں بنتی ہیں اگر منحرف اراکین کو نکالا جائے تو پی ٹی آئی کے پاس 165 سیٹ بشمول اتحادی باقی رہتی ہیں-

    جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں اور ن لیگ اکیلی ہی وزیراعلی کا الیکشن جیت سکتی ہے ن لیگ کو پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار ان کی بھی حمایت حاصل ہے ۔راہ حق پارٹی ہے معاویہ اعظم طارق بھی ن لیگ کی حمایت کر رہے ہیں 4 آزاد اراکین پی پی پی کے 7 رکن ہیں اس طرح ن لیگ کو 178  ووٹ مل سکتے ہیں ۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال انتہائی دلچسپ ہو چکی ہے ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب سے جا چکی اب دوبارہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلی منتخب ہوں گے پنجاب کے حوالہ سے ن لیگ نے مشاورتی اجلاس بھی بلایا ہے جس میں اراکین کو متحد رکھنے پر بات چیت کی جائے گی ۔

    پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مقرر کردہ 19 افسران کو فارغ کردیا

    پنجاب میں پی ٹی آئی ہے وزیر اعلی کے امیدوار پرویز الٰہی بھی وزیر اعلی بننے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوںکہ زمینی حقائق کے مطابق ن لیگ کے پاس اب بھی اکثریت ہے-

    اس سے قبل سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سےمتعلق صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائےکےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا تھا کہ عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے منحرف 25 اراکین کو فارغ کر دیا جائے گا۔

    ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا تھا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کےلیےالیکشن کےذریعے دوبارہ انتخاب ہو گا، فیصلہ صدارتی ریفرنس پر ہی نہیں 184 تین اور 186 کے تحت پڑھا جائے گاتاریخ کا سنہرا ترین دن ہے کہ آئین کوبحال کر دیا گیا جبکہ ووٹ بیچنے والوں کا راستہ ہمیشہ لے لیے روک دیا گیا منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا،حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے سنادیا ہے۔

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس نمٹایا جاتا ہے، سوال تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار ہو یا نہیں، آرٹیکل 63 اے اکیلا پڑھا نہیں جاسکتا، آرٹیکل 63 اے اور آرٹیکل 17سیاسی جماعتوں کےحقوق کے تحفظ کے لیے ہے، سیاسی جماعتوں میں استحکام لازم ہے، انحراف کینسر ہے، انحراف سیاسی جماعتوں کو غیرمستحکم اور پارلیمانی جمہوریت کو ڈی ریل بھی کرسکتا ہے، منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوسکتا۔

    علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کا سوال واپس بھیج دیا چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس میں انحراف پر نااہلی کا سوال بھی پوچھا گیا، انحراف پر نااہلی کےلیے قانون سازی کا درست وقت یہی ہے، ریفرنس میں پوچھا گیا چوتھا سوال واپس بھیجا جاتا ہے۔

    عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور منحرف ارکا ن تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔

  • سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

    سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

    کراچی: سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سےکراچی پہنچ گئے جہاں جناح ٹرمینل پر انہیں انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ائیرپورٹ ذرائع کے طابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ہیں، جناح ٹرمینل پرحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا،سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کوسخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لےگئے۔

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھےجبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

    ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

    واضح رہے کہ حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔

    عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

    سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی عبد الحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے-

    عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے حفیظ شیخ پر 2015میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خرد برد اورنجی کمپنی کو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو 11.25ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے-

    کور کمانڈر کوئٹہ کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  • ماڈل کی مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ،انتظامیہ بے خبر

    ماڈل کی مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ،انتظامیہ بے خبر

    اسلام آباد میں مار گلہ پہاڑیوں کو آگ لگا کر ماڈلنگ جاری،انتظامیہ کو خبر نہ ہوئی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-

    خاتون نےشوہر کی وفات کے بعد بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا حلیہ اپنالیا

    ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کا نام ڈولی ہے، یہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھی اور تب اس کے پاس جدید ماڈل کی مرسڈیز ہوتی تھی، اس کےبعد انہوں نے ایم ایم عالم کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔ بہت اوپر تعلقات کے باوجود وجہ شہرت ٹک ٹاکر ہونا ہے۔


    جبکہ معروف صحافی حامد میر نےاس عورت کو ڈھونڈ کر اسکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا-

    اکشے کمارکی نئی آنیوالی فلم کیلئے پچاس ہزار سے زائد ملبوسات اور پانچ سو پگڑیاں تیار کی گئیں؟

    قبل ازیں امریکی جوڑے نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو یادگار اورمنفرد بنانے کے لئے ایک عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا فوٹو شوٹ میں جوڑے نے خود کو آگ لی تھی امریکی جوڑے نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو یادگار اورمنفرد بنانے کے لئے ایک عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا فوٹو شوٹ میں جوڑے نے خود کو آگ لی-

    تاج محل معاملہ : آثار قدیمہ نے 22 بند کمروں کی تصاویر جاری کردیں

    گیب جیسپ اورایمبری بیمبر بطورمووی اسٹنٹ کام کرتےہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اوردونوں نے شادی کا فیصلہ کیا یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو ایسےحیرت انگیز اسٹنٹس کرنےکی خوب پریکٹس ہےتاہم جوڑےنےاپنی پیشہ ورانہ تربیت سےفائدہ اٹھاتےہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنایا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولہن عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لےکرشوہر کا ہاتھ تھامے چلتی ہوئی آرہی ہے جبکہ دولہا کے تھری پیس سوٹ پر بھی آگ ہوئی ہے۔

    طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی…

  • ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں  نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کااہم فیصلہ آج آیا،ہم سپریم کورٹ کاشکریہ اداکرتےہیں-

    باغی ٹی وی : کوہاٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آج آیا، ہم سپریم کورٹ کا شکریہ اداکرتےہیں،سپریم کورٹ نےپاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا،حمزہ شہبازنے بڑی دیر سے اچکن سلوائی تھی،پنجاب میں اب مرغی کی قیمتیں بھی نیچی آجائیں گی، شریف فیملی کے کیسز سپریم کورٹ سنے،ڈاکٹررضوان کی موت کی بھی تحقیقا ت ہونی چاہیے،ہم چوروں کو بالکل اس ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے-

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا سےامپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتےہماراایک ہی مطالبہ ہےکہ فوری انتخابات کرائیں،ہم کسی امپورٹڈحکومت کوماننے کوتیار نہیں،کسی ایسی پارٹی کو ہرگز ووٹ نہ دیں جن کےلیڈرکی جائیدادیں اورپیسہ باہرہوآصف زرداری باہر جاتا تھا تو سب کہتے تھے دیکھ کر ہاتھ ملانا آپ کی انگلیاں چوری کر لے گا،یہ کبھی ان کو ابیسولوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے تھےیہ کبھی ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے تھے، ہم نے کبھی غلامی نہیں کرنی ،وہ انسان تگڑا ہوتا ہے جو اپنے پیر پر کھڑا ہوتا ہے-

    عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کی کبھی تحقیقات نہیں ہوتی تھیں،ایک طرف راہِ حق ہے اور ایک طرف چور کھڑے ہیں اللہ کا حکم ہے کہ برائی کے خلاف جہاد کرو، ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، بیچ کا کوئی راستہ نہیں ہے میں یہاں آپ لوگوں کو تیار کرنے آیا ہوں،ہم نے اسلام آباد کی طرف حقیقی آزادی کا مارچ کرنا ہے-

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیال زمان اور ان کے خاندان نےہمارے ساتھ جدوجہد کی، آج چیری بلاسم بوٹ پالش کی حکومت ہے، یہ ہمیں سالوں کہتے رہے آپ نااہل ہیں اور ہم تجربہ کار ہیں، یہ کہتے تھے آپ عوام میں جائیں گے تو چھپتے پھریں گے،اب یہ چھپتے پھر رہے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہے،میڈیا ہمیں روز یاد کرواتا تھا کہ بہت مہنگائی ہو گئی، آج کوئی مہنگائی کا شور نہیں ڈال رہا،تین آوازیں لگیں گی، چور، غدار اور ڈیزل کتنے ہی سالوں کے بعد پہلی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی تھی، سب نے کہا شہباز شریف بڑا تجربہ کار ہے صبح 7 بجے اٹھ جاتا ہے،ہمیں فخر ہے، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا،ہم نے کورونا جیسی وباء کا سامنا کیا،اگر یہ لوگ ہوتے تو آج عوام بھوکی مر رہی ہوتی،میرے خلاف ان سب کی تقریریں سوشل میڈیا پر پڑی ہیں-

    چئیرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہمیں کہتے رہےکہ آپ نااہل ہیں انہوں نےملکی معیشت تباہ کر دی کوہاٹ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب امپورٹ حکومت پراس وقت خوف طاری کیا گیا،امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہےشہبازشریف نے بڑی دیرسےاچکن سلوائی ہوئی تھی، دن کے وقت جلسہ ہوتا تو اصل تعداد سامنے آرہا ہوتا-

    عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے مقابلے میں زرداری سب پر بھاری ہے،آصف زرداری وفاق میں بھی ہے اور سندھ پر بھی قبضہ کیے بیٹھا ہے،یہ درست ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں،ڈیزل،آصف زرداری اورچیری بلوسم نےزور لگا کرہماری حکومت گرائی،اس وقت سب سے زیادہ مزے آصف زرداری کررہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ لوگ امریکیوں کو کہیں گے خدا کے لیے ہماری مدد کرو،امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کراوئیں گےہم نے گندم پر بھی 30 فیصد کم کا معاہدہ کر لیا تھا ،امریکی کبھی ایسے ڈالرز نہیں دیتے، وہ مزید غلامی کرائیں گےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کے عوام کوہوا،مہنگائی اور اسٹاک ایکسچینج گرنے سے ساری گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں ہم نے روس سے 30فیصد سستی گندم اور تیل کا معاہدہ کیا تھا-

  • کور کمانڈر کوئٹہ کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    کور کمانڈر کوئٹہ کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آج پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کےمطابق کور کمانڈر کو سول پاورکی مدد میں ایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیوں کےبارےمیں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا گیا۔

    کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اورانہیں آرام پہنچانے اور پانی، طبی سہولیات کےقیام اورہیضے کےعلاج کےلیے ادویات کی فراہمی سمیت ضروری امداد کی فراہمی کے لیے فوج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-

    عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے تحت تخت اسلام آباد پر بٹھایا گیا تھا ،مولانا فضل…

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہیضے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

    وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند…