Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود  کی حکومت کو وارننگ

    سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود کی حکومت کو وارننگ

    سیالکوٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : شفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جا سکتا حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہمارےگرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

    سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد…

    صدر پی ٹی آئی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی اور عمران خان سیالکوٹ کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں،جلسہ کرناہمارا بنیادی حق ہےاور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی-

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

    دوسری جانب سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا انتظامیہ اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے ضلعی صدر اسجد ملہی نے کہا کہ ہم پر امن تھے ، فجر کے وقت دھاوا بولا گیا ، آنسو گیس ، لاٹھی چارج کیا ،ہوائی فائرنگ کی گئی دوستوں اور قیادت کو گرفتار کیا ،3 گھنٹے مذاکرات کرتے رہے عثمان ڈار سمیت 40کارکن گرفتار ہیں-

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران پولیس نے جلسہ گاہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-

    دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقے سن لیں پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے، یہ کوئی خدائی قانون نہیں کہ چند افراد ہی حکمرانی کریں گے،امپورٹڈ ٹولہ حکومت چھوڑ کر الیکشن کا فوری اعلان کردیں، پشاور،عمران خان جہاں جاتے ہیں قافلہ بڑھتا جاتا ہے،مردان میں تاریخی جلسہ تھا، ادھر الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو اسلام آباد کی جانب آ رہے ہیں-

  • ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت  28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتیں‌ بڑھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوگیا ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 1370 روپے ہوگئی۔

    ایک ہفتے میں زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 16 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    آلو 2 روپے 46 پیسے، پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں دال مسور 10 روپے 80 پیسے اور دال چنا 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

    دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالرز اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالرز فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالرز فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے

    سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالرز فی یونٹ تھی اورسوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

  • صحافی سید فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    صحافی سید فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    ‏وزیر اعظم شہباز شریف نے معروف صحافی سید فہد حسین کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فہد حسین کے بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹی فیکیشن کے مطابق فہد حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا وزیر اعظم کی جانب سے فہد حسین کو جلد قلمدان سونپا جائے گا ۔

    قبل ازی‌ رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان مقررکیا گیا وزیراعظم کی جانب سے شزا فاطمہ کا بطور معاون خصوصی برائے امور نوجوان تقرر مذکورہ رولز کے شیڈول 5-اے کے سیریل نمبر ون-اے کے ساتھ پڑھے گئے رولز آف بزنس، 1973 کے قاعدہ 4 (6) کے مطابق کی گئی –

    قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق شزا فاطمہ کی بطور معاون خصوصی تقرر کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 46 ہوگئی ہے جس میں 34 وفاقی وزرا، 5 وزرائے مملکت، 4 معاون خصوصی اور 3 مشیر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی کابینہ میں شامل دیگر ارکان میں احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون و انصاف، رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ، خواجہ سعد رفیق کو وزارت ریلوے اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارلیمانی امور، بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ اور سید امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔

    سید خورشید شاہ کو آبی وسائل، نوید قمر کو تجارت، عبدالقادر پٹیل قومی صحت، شازیہ مری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، شیری رحمٰن موسمیاتی تبدیلی، سید مرتضیٰ محمد انڈسٹریز، ساجد طوری اوورسیز پاکستانیز، احسان مزاری بین الصوبائی رابطہ اور عابد بھایو کو نجکاری کی وزارت شاہ زین بگٹی کو انسداد منشیات، مولانا اسعد محمود کو مواصلات، مولانا عبدالواسع کو وزرات ہاؤسنگ، مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور، سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت سیفران کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کے 5 وزرائے مملکت میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو وزیر مملکت برائے خزانہ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ، عبدالرحمٰن خان کانجو کو وزیر مملکت برائے امور داخلہ، محمد ہاشم نوتیزئی کو وزیر مملکت برائے اور مصدق ملک کو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مقرر کیا گیا ہے۔

    جبکہ وزیر اعظم کے 3 مشیروں میں مسلم لیگ (ن) کے انجینئر امیر مقام، پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ اور پی ٹی آئی ترین گروپ کے عون چوہدری شامل ہیں۔

    فہد حسین کے علاوہ وزیر اعظم کے دیگر 4 معاون خصوصی میں طارق فاطمی اور محمد صادق کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ حنیف عباسی کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے شزا فاطمہ کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان مقررکیا گیا ہے-

  • سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد  زیرحراست

    سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست

    پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

    باغی ٹی وی: سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ درخواست میں سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان سے اجازت نہیں لی گئی، مالکان کی رضا مندی کے بغیرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے پی ٹی آئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کوئی اور متبادل جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کی کال پر مسیحی برادری سراپا احتجاج ہے، جس سے امن و امان کا خطرہ ہے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔

    تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسےکی تیاریاں جاری تھیں جس پرپولیس نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامات کرنےپرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-


    پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے۔

    میں قوم کو اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں، انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں:عمران خان

    دوسری جانب اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا مؤقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتطامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا۔

    اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےجلسے کی اجازت نہ دینے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دی تھی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے، عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے۔

    عثمان ڈارکا کہناتھا کہ معلوم ہوا ہےانتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا کارکنان ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار رہیں، ریاستی مشینری کا استعمال ہوا تو آج سیالکوٹ شہر بند کریں گے گراؤنڈ میں جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو سیالکوٹ کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا اور کسی قسم کی انارکی ہوئی تو ذمہ دار ڈی سی ، امپورٹڈ حکومت پر ہوگی۔

    عمران خان ہوش کے ناخن لیں، بھارت سے پیغام،میجر گوروآریا جنرل باجوہ کے فین نکلے

  • وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ فی الحال شروع نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

    باغی ٹی وی :سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کے پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا تھا-

    شمالی کوریا میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق ، ملک میں نشینل ایمرجنسی نافذ

    پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پراسکریننگ کے انتظامات مکمل کرلیےتھے اقدامات وزیر صحت کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائے گئے جس کے تحت سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

    سی اے اے کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کہاگیاتھا کہ اسکرینگ کا عمل آج 12 بج کر 1 منٹ پراسلام آباد،لاہوراورکراچی کے ایئرپورٹس پر شروع کردیا جائے گا، جس کا مقصد اومیکرون کی نئی قسم کا پتہ چلانا ہےریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے محدود رینڈم اسکریننگ ہوگی۔

    کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدا میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے طیاروں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے جبکہ 250 یا اس زائد مسافروں کےحامل بڑے طیاروں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ریپڈ سکرینگ ٹیسٹ ہوں گے۔

    ترجمان سول سوی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سکرینگ کے لیے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹوں کا عمل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے آئندہ احکامات ملنے تک جاری رہے گا-

    تاہم اب وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی جانب سے قومی ادارہ صحت کے فیصلے پر عمدرآمد نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اسرائیل فوج کے ہاتھوں شہید ہونے صحافی کے جنازے پر حملہ،شرکاء پر تشدد

    اسرائیل فوج کے ہاتھوں شہید ہونے صحافی کے جنازے پر حملہ،شرکاء پر تشدد

    تل ابیب: اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو اقلہ کے جنازے پراسرائیلی پولیس نے حملہ کردیا –

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے خاتون صحافی شیرین ابو اقلہ کے جنازے کے شرکاء پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول صحافی کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پولیس نے نوجوانوں کو جنازے میں شرکت کرنے سے روکا جس پر نوجوانوں نے شدید نعرے بازی کی پولیس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا اور دھکے دیئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی شہید ، کیمرہ مین زخمی

    واضح رہے کہ ابو اقلہ نے کئی ایجنسیوں جیسے کہ UNRWA، ریڈیو وائس آف فلسطین، عمان سیٹلائٹ چینل، مفتاح فاؤنڈیشن، اور ریڈیو مونٹی کارلو کے لیے کام کیا، آخر کار 1997 میں الجزیرہ کا رخ کیا۔ وہ عرب دنیا میں بڑے پیمانے پر جانی جاتی اور عزت کی جاتی تھیں

    الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد خاتون صحافی شہرین ابو اقلہ کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی ماری تھی جب وہ جینن میں چھاپہ مار کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں دہائی سے زیادہ عرصے تک صحافت کے میدان میں خدمت انجام دینے والی خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی اور اسرائیل کو تنقید کا سامنا تھا۔

    بھارت:زندگی سے تنگ مسلمان ماہی گیروں کی موت کے لیے درخواست

    برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام نےکہا تھا کہ اسرائیلی قابض افواج نے جنین میں ان کی بربریت کی کوریج کرتے ہوئے صحافی شیرین ابو اقلہ کو قتل کر دیا۔ شیریں سب سے ممتاز فلسطینی صحافی اور ایک قریبی دوست تھیں۔ اور اب ہم برطانوی اور عالمی برادری سے صرف حالات پر تشویش کے اظہار جیسے الفاظ سنیں گے۔

    افغانستان :کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکہ، 3 افراد زخمی

  • شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خزانے کی نادہندہ نکلیں

    شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خزانے کی نادہندہ نکلیں

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی۔

    باغی ٹی وی : یونیورسٹی نے ایک بار بھر اعزا اسد رسول سے 99 ہزار امریکی ڈالرز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا۔دستاویز کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے جانے کے بعد غائب ہونے والے اسکالرز کی لسٹ میں شامل ہیں

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    وہ سال 2011ء میں یونیورسٹی کے خرچ پر پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ گئیں اور گیارہ سال گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئیں انہوں نے یونیورسٹی میں اپنے کام کی رپورٹ نہیں دی اور خطوط کے جواب دینا بند کر دیئے –

    معاہدے کی رو سے اب شہباز گل کی اہلیہ نے قانون کے مطابق اپنے اوپر آنے والے اخراجات کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہے ان کو سرکاری رقم پر 25 فیصد جرمانہ بھی اداکرنا ہے معاہدے کے تحت ڈگری کے بعد اعزارسول نے واپس آ کر یونیورسٹی میں پڑھانا تھا. کامسیٹس یونیورسٹی نے اعزا رسول کے ضامن ایاز شوکت کو بھی الگ سے نوٹس جاری کردیئے۔

    عمران خان کی اداروں پر تنقید کے بعد ایک پاکستانی کے عمران خان سے سوالات

    کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے اعزا اسد رسول کو لکھے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو7 مارچ 2011ء میں امریکہ کی University of Illinois at Urbana-Champaign USA(UIUC) کے لیے اسکالرشپ دی گئی، آپ نے یونیورسٹی میں اگست 2011ء میں حاضری دی۔ اسکالرشپ کے تحت 2016ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے واپس رپورٹ کرنا لازم تھا۔

    ذرائع کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ سے ریکوری کے لیےکامسیٹس یونیورسٹی کی کوششوں پر بھی شہباز گل اپنے دور حکومت میں اثرانداز ہوتے رہے۔ شہباز گل اس کیس کو ختم کرانے اور معاملہ رفع دفع کرانے کےلیے کامسیٹس یونیورسٹی پر دباؤ ڈالتے رہے، جس کی وجہ سے معاملہ نوٹس جاری ہونے کے ایک سال بعد بھی لٹکا ہواہے واضح رہے کہ شہباز گل اور ان کی اہلیہ امریکی شہری ہیں-

    شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

  • تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے تاج محل کے تہہ خانے میں بنائے گئے 20 کمروں کو کھولنے کی عرضی کو خارج کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاج محل کے حوالے سے پہلی سماعت جمعرات کو 12 بجے شروع ہوئی ہائی کورٹ نے تاج محل تنازع پر سخت موقف اختیار کیا ہے سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی سخت سرزنش کی۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کی درخواست گزار کو پی آئی ایل سسٹم کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے اگر کوئی آپ کو تحقیق کرنے سے روکے تو ہمارے پاس آجائیں کل آپ آکر کہیں گےکہ آپ نے ججز کےچیمبر میں جانا ہے تو کیا ہم آپ کو چیمبر دکھائیں گے؟ تاریخ آپ کے مطابق نہیں پڑھائی جائے گی پہلے یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو پھر عدالت میں آؤ۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کے ایودھیا میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے 7 مئی کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں تاج محل کے22 میں سے 20 کمروں کوکھولنےکا مطالبہ کیا گیا تھا انہوں نے ان کمروں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے بند کمروں کو کھول کر اس کا راز دنیا کے سامنے آنا چاہیے۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    عرضی گزار رجنیش سنگھ نے ریاستی حکومت سے اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ملک میں تاج محل کے کمروں کے راز کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے-

    بھارتی خبررساں ادارے "وائس دی آواز ” کے مطابق مورخین کا کہناہےکہ تاج محل عالمی ورثہ ہے اسے مذہبی رنگ نہ دیا جائے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ تاریخ کےپروفیسر ندیم رضوی نےتاج محل کو مذہبی رنگ دیئےجانےپرناراضگی کا اظہارکیا کہا کہ تاج محل کے تہہ خانے اور دیگر حصے 300 سال تک کھلے رہے کئی نسلیں اسےدیکھ چکی ہیں یہاں کوئی علامتیں نہیں ہیں تاج کے جو حصے بند کیے گئے تھے وہ مذہبی وجوہات کی بنا پر نہیں کیے گئے تھے بلکہ تاج میں ہجوم اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یادگار کے تحفظ اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے اے ایس آئی نے ملک بھر میں یادگاروں کے کچھ حصوں کو بند کر دیا ہے تاج کے تہہ خانے کو کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اسے عدالت کی نگرانی میں کھولا جائے اور ویڈیو گرافی کی جائےکوٹھری کھولنے کے بعد خدشہ ہے کہ کہیں کوئی مورتی رکھ دے اور جھگڑا مستقل ہو جائے۔

    رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر عرفان حبیب نے کہا کہ تاج محل جیسے عالمی ورثے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش ہو رہی ہے میں نہیں چاہتا کہ تہھانے کھولے جائیں۔ کیا اس کا کوئی مقصد ہے؟ جس مقصد کے لیے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے کوئی کہیں سے آئے اور مانگے اور اس پر حکم ہو، یہ غلط ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نےبرطانوی دورکا غداری کا قانون معطل کر دیا

    ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے پروفیسر سوگم آنند نے کہا کہ تاج محل کے تہہ خانوں کے سروے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ویڈیو گرافی ہو جائے تو جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ تہہ خانے کو سیاحوں کے لیے کھولنا آثار قدیمہ کے مطابق ممکن نہیں۔

    دوسری جانب وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے سروے کو مکمل کرنے اور 17 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے یہ حکم اس عرضی کی سماعت کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں عدالت کے مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنر کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی جس میں سروے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ .

    درخواست گزاروں کے وکیلوں میں سے ایک، سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ عدالت نے مکمل سروے کرنے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 مئی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہےعدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بہانہ بنا کر سروے میں تاخیر نہ کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پرسوں سروے شروع ہونے کا امکان ہے عدالت نے پورے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا ہے۔ مسجد اور اس کے تہہ خانے کا سروے کیا جائے گا-

    بھارت:تاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

  • شمالی کوریا میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق ، ملک میں نشینل ایمرجنسی نافذ

    شمالی کوریا میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق ، ملک میں نشینل ایمرجنسی نافذ

    شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا کیس کی تصدیق کی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغازسے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے۔

    کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    رپورٹس کے مطابق کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی ہے اورلاک ڈاؤن لگا دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس سے متاثرمتعدد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے انفیکشنز کا پتہ چلا ہے لیکن سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں اومیکرون قسم کے کیسز پائے گئے ہیں KCNA نے رپورٹ کیا کہ 8 مئی کو بخار کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ سے جمع کیے گئے نمونوں میں انتہائی متعدی اومیکرون قسم کے لیے مثبت تجربہ کیا گیا۔

    کوویڈ 19 کا پھیلنا شمالی کوریا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ملک کے خستہ حال صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کا امکان نہیں ہے کہ وہ بہت زیادہ متعدی بیماری میں مبتلا مریضوں کی ایک بڑی تعداد کا علاج کر سکے۔

    شمالی کوریا نے اس سے قبل کسی بھی کورونا وائرس کے کیسز کو تسلیم نہیں کیا تھا، حالانکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تقریباً 25 ملین افراد پر مشتمل ملک کو ایک وائرس سے بچایا گیا ہے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا اموات تصدیق شدہ ہیں، وزارت صحت نے عالمی ادارے کوکھری کھری سنادیں

    KCNA کے مطابق، جمعرات کو، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن کے اقدامات کا حکم دیا اور طبی سامان کی تقسیم کی ہدایت کی جو پارٹی نے مبینہ طور پر کووِڈ ایمرجنسی کی صورت میں اسٹاک کی تھی۔

    کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں گے۔۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کے سی این اے کے مطابق، پولٹ بیورو نے ملک کے انسداد وبا کے شعبے کو "لاپرواہی، سستی، غیر ذمہ داری اور نااہلی کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ یہ پڑوسی خطوں سمیت دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے لیے "حساس طریقے سے جواب دینے میں ناکام رہا۔

    کے سی این اے نے رپورٹ کیا کہ کم نے کہا کہ ملک "غیر متوقع کوویڈ 19 پھیلنے” پر قابو پالے گا۔

    آج تک، شمالی کوریا صحت عامہ کے سخت اقدامات کی بدولت کوویڈ 19 کے کیسز کے بڑے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا ہے شمالی کوریا کی سرحدوں کو جنوری 2020 سے سیل کر دیا گیا تھا تاکہ وائرس کو روکا جا سکے-

    رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

    نیٹو سربراہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • عمران خان کی اداروں پر تنقید کے بعد ایک پاکستانی کے عمران خان سے سوالات

    عمران خان کی اداروں پر تنقید کے بعد ایک پاکستانی کے عمران خان سے سوالات

    عمران خان کی اداروں پر تنقید کے بعد ایک پاکستانی کے عمران خان سوے سوالات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان حکومت سے گئے تو انہوں نے اداروں پر تنقید شروع کر دی

    پہلے کہتے تھے کہ عدم اعتماد لاؤ شکر ادا کروں گا، پھر خط لے آئے، سازش، دھمکی کا نعرہ لگایا اور پھر اداروں پر تنقید شروع کر دی ،اب اس حوالہ ایک پاکستانی نے عمران خان سے چند سوالات کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو پتہ تھا کہ اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہے کیا تب آپ نے یہ اطلاع کسی ایجنسی کو دی تھی؟اگر اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی تھی تو فوجی ادارے اس کو کیسے روکتے؟آپ نے کہا کہ افغانستان میں سول وار ہو سکتی ہے تب آپ نے جنرل فیض کو چیف رکھنے پر اصرار کیا لیکن کوئی سول وار نہیں ہوئی کیا آپ تسلیم کرتےہیں کہ یہ خدشہ غلط تھا؟

    باہر کی۔سازش کے حوالےسے ہمارے سفیر کے مراسلے کے علاوہ بھی کوئی ثبوت ہے؟ اگر ہاں تو وہ عوام یا کسی عدالت میں پیش کریں گے؟کیا آپ پاکستان میں امریکی سفیر کی نقل و حرکت کو بھی سازش کا حصہ سمجھتے ہیں؟اگر ہاں تو اس کے خلاف آپ نے کیا اقدام اٹھائے مراسلے کی تحقیقات کروا کے اندرونی معاونت فراہم کرنےوالوں کے خلاف مقدمات کیوں نہ قائم کیے گیے؟کیا قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے سے آپ متفق تھے؟ اگر ہاں تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکی مداخلت محض اس افسر کی گفتگو تک ہی محدود تھی؟اس اعلامیہ میں تحریک عدم اعتماد روکنے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا اور صرف امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟کیا مراسلے کےحوالے سے آپ نے کسی ایجنسی یا کسی تحقیقاتی کو کوئی احکامات جاری کیے تھے؟جب اپوزیشن کی طرف سے بیرونی امداد یعنی رقوم لینے سے واقف تھے آپ نیب آئی بی ایف آئی اے سے تحقیقات کروا کر شواہد کیوں نہ سامنے لائے اور مقدمات کیوں نہ بنائے؟چلیں خط کو دیر سے عوام کے سامنے لانے کی وجوہات ہوں گی لیکن اس کی تحقیقات کرانے میں کیا امر مانع تھا؟

    جب آپ نیوٹرل کہتے ہیں تو کیا اس سے آپ کی مراد پاک فوج ہوتی ہے؟اگر آپ کو دو تہائی اکثریت ملی تو کیا آپ آئین میں کوئی ایسی ترمیم کریں گے جس کے بعد فوج کسی بھی سیاسی کشمکش میں غیر سیاسی رہنے کے بجائے اس پارٹی کا ساتھ دے گی جو حق پر ہو؟آپ کے خیال میں فوج آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہونے سے روک سکتی تھی؟ اگر ہاں تو کیسے؟ آپ نے بارہا کہا کہ اداروں کو نیوٹرل رہنا چاہیے اپنے اس سابقہ موقف سے آپ نے یوٹرن کیوں لیا؟ کیا مفاد پرستوں اور لوٹوں کو پارٹی ٹکٹ دینا پاک فوج کی غلطی تھی؟ آپ سے سیاسی اختلاف رکھنے پر ایک شخص کو آپ کے ایک کارکن نے قتل کر دیا کیا آپ اس قاتل کی سزائے موت کا مطالبہ کریں گے؟آپ نے بارہا کہا کہ جنرل باجوہ جمہوری سوچ رکھتے ہیں اور سب سے نیوٹرل جرنیل ہیں آج آپ ان کے نیوٹرل ہونے پر کیوں معترض ہیں؟اس وقت پاک فوج کے خلاف پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم پی ٹی آئی چلا رہی ہے اس مہم کی بنیاد کچھ افواہیں ہیں ان میں سے کسی ایک افواہ کی بھی آپ نے کوئی تردید کیوں نہیں کی؟

    ان مفاد پرستوں اور لوٹوں کے بک جانے یا منحرف ہو جانے میں فوج کا کیا قصور یے؟کیا امریکا کےحوالے سے آپ کی پالیسی پر فوج نے کبھی اعتراض کیا یا آپ کی کوئی حکم عدولی کی تھی؟پاک فوج نے پاکستان کے دفاع کے لیے جو کردار ادا کیاہے کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ اچھے سپہ سالاروں یا جرنیلوں کے بغیر ممکن تھا؟آپ تسلیم کرتے ہیں کہ فوج نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہے آپ کے خیال میں کیا پی ٹی آئی کارکنوں کی موجودہ فوج مخالف مہم سے فوج کی اس خصوصیت کو نقصان پہنچے گا؟کیا سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے فوج پر تنقید کرنا درست ہے؟وزارت خارجہ آپ کے ماتحت تھی جب سفیر کا مراسلہ آیا تب کم از کم ایک ماہ آپ حکومت میں رہے اس دوران وزارت خارجہ کو اس امریکی دھمکی یا سازش پر آپ نے کیا احکامات جاری کئے؟کیا یہ سچ ہے کہ آپ کی حکومت کو شدید معاشی بحران سے نکالنے کے لیے جنرل باجوہ اور اس کی ٹیم نے سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور قطر سے مذاکرات بھی کیے؟کیا ریکوڈک اور ترکی کا جرمانہ معاف کروانے میں واقعی پاک فوج نے بنیادی کردار ادا کیاتھا؟کیا یہ سچ ہے کہ جنرل باجوہ نے تین سال تک دفاعی بجٹ میں اضافہ محض اس لیے نہیں لیا تاکہ آپ معشیت کو آسانی سے سنبھال سکیں؟

    کیاپاک فوج آپ کےہر فیصلے کے ساتھ کھڑی نہیں رہی جس کی وجہ سے "ایک پیج” کی اصطلاح عام ہوئی؟فوج واحد ادارہ ہے جس پر بے خوف آپ کوئی بھی الزام لگا دیا جاتا ہے وہاں سے جواب نہیں آتا اور عوام بھی یقین کر لیتی ہے نتیجے میں چورن بک جاتا ہے کیا کسی بھی سیاسی جماعت کا فوج کے حوالے سے یہ طرز عمل درست ہے؟عدلیہ نے آپ کے خلاف فیصلہ دیا اپوزیشن آپ کے خلاف عدالت میں گئی لیکن تنقید فوج پہ کیوں؟جنرل باجوہ کو جو ایکسٹینشن آپ نے دی تھی کیا وہ ان کی خواہش پر دی گئی تھی؟کیا جنرل باجوہ نے کبھی آپ سے ایکسٹینشن مانگی؟کیا آپ کےاتحادیوں کے جانےسے پہلے پاک فوج کی طرف سے یہ پیشکش کی گئی تھی کہ ہم۔ثالثی کرتے ہیں دونوں طرف سے آپ نئے الیکشنز کی طرف جائیں کیونکہ آپ کے جیتنے کا زیادہ امکان ہے اور یہ سیاسی بحران بھی ختم۔ہو جائے گا؟اگر تھی تو تب آپ نے وہ پیشکش قبول کیوں نہ کی جس کا مطالبہ آپ اب کر رہے ہیں؟آپ کہتے ہیں کہ یہ پارٹیاں فوج کے خلاف اس لیے ہیں کہ یہ لوٹ مار کرتی ہیں تو فوج کو پتہ چل جاتا ہے آپ کی سوشل میڈیا ٹیمیں کیوں فوج کے خلاف ہیں؟ تحفظ ناموس رسالت کے قانون پر پہلے ہی مغرب کو اعتراضات ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے شیریں مزاری کا اقوام متحدہ سے رجوع کرنا درست ہے؟

    عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ