Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں،شاہ محمود قریشی

    ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منحرف اراکین نے وفاداری تبدیل کی اور وہ سندھ ہاؤس میں کئی روز تک مقیم رہے ہیں جبکہ پنجاب میں منحرف اراکین تو واضح طورپر دوسری پارٹی کےحامی بن گئے پنجاب میں آئینی بحران ہے اور منحرف اراکین کے بغیر کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن سکتے تھے۔

    پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

    انہوں نے کہا کہ آصف زرادی تو اپنی ہی گیم کھیل رہے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے لیے گھڑا کھود رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ابھی تک سندھ معاملات پر کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی تک دفتر خارجہ کو وقت نہیں دے پائے ہیں اور بلاول بھٹو نے بھارت سے تجارتی روابط پر کوئی بات نہیں کی لیکن بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کی بات ہو رہی ہے گزشتہ دنوں سے بھارت سے پانی کے معاملے پر ڈیزائن مانگ رہے ہیں اور بھارت ہمیں پانی کے معاملے پر ڈیزائن ہی نہیں دے رہا-

    انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل فورسز جو کر رہا ہے اس پر بلاول کا مؤقف کیا ہے اور بلاول کا صرف انگریزی زبان میں بات کرنے پر عبور کافی نہیں وزارت خارجہ کا عہدہ ذمہ دارا نہ ہے،اس کے اصول ہیں۔

    شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینح میں مندی ہے۔ اب ملک میں معیشت مضبوط نہیں تو آگے کیا ہو گا ملک میں مسائل کا الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ملتان جلسہ کامیاب ہو گا اور عمران خان اہم اعلان بھی کریں گے۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بیرونی سازش سے مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظورہے، کل مردان جارہا ہوں ،باقی باتیں جلسے میں کروں گا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 مئی کو مردان جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا تھا کہ اہلِ مردان!ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

  • پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

    پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں،شیخ رشید

    وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے شیخ رشید کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں دوجھوٹے ہیں، ایک عمران خان اور دوسرا پنڈی کا شیطان آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا، اس کی مذمت کریں جس نے قوم کو اس حالت میں پہنچایا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈالر کو بے لگام کرنے کا ذمہ دار عمران خان ہے چپڑاسی بنی گالہ میں سوتے باس کو جگا دیتا تو اسے ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا معلوم نہ ہوتا عمران خان کے ارسطو کو پکڑیں جو معیشت کو لفٹ پر اوپر لیجاتے لیجاتے موت کی دہلیز پر لے گیا عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کررہے ہیں صرف معیشت ہی نہیں جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر 200 روپے تک پہنچے گا تو پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے لیے یہ لوگ کیا اصلاحات چاہتے ہیں ؟ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی کے کیسز ختم ہو جائیں۔

    بحران زدہ سری لنکا نے قرض نادہندہ ہونے کا اعلان کر دیا

    انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جائے اور اگر اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں تو ملک ویسے ہی بند ہو جائے گا 31 مئی تک حالات کا فیصلہ ہو گا جبکہ عمران خان انتخابات کے علاوہ کوئی اور بات نہیں کریں گے۔

    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش سے مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظورہے، کل مردان جارہا ہوں ،باقی باتیں جلسے میں کروں گا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 مئی کو مردان جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان!ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔

    سری لنکا میں پر تشدد جھڑپیں: 5 ہلاک، 190 سے زائد زخمی، مستعفی وزیراعظم کا گھر نذر…

    ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں۔مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر مزید کم ہو گئی تھی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 190 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 191.50 روپے کی سطح بھی عبور کر گیا تھا-

    انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.34 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے ڈالر کی قدر 188 روپے سے بڑھ کر 190 روپے کی سطح پر آگئی تھی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 188.50 روپے سے بڑھ کر 191.50 روپے پر جاپہنچی۔

    عوامی دباؤ: سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

  • بھارتی سپریم کورٹ نےبرطانوی دورکا غداری کا قانون معطل کر دیا

    بھارتی سپریم کورٹ نےبرطانوی دورکا غداری کا قانون معطل کر دیا

    آزادی رائےکے خلاف مودی کا اہم ہتھیار سمجھے والے برطانوی دور کے غداری کے قانون کو بھارتی سپریم کورٹ نے معطل کر دیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت کی جانب سےنظرثانی تک اس قانون پر عمل درآمد بھی معطل رہے گا

    باغی ٹی وی : تعزیرات ہند کی دفعہ 124A پولیس کو ایسے لوگوں کو گرفتار کرنے کے وسیع اختیارات دیتی ہے، جو حکومت مخلاف تقاریر کرتے ہیں، یا ان کے خلاف نفرت پھیلانے کا سبب بنتے ہیں، اس قانون کے تحت مجرم کو عمر قید بھی سنائی جا سکتی ہے۔

    برطانیہ کا سعودی شہریوں کیلئے ای ویزا جاری کرنےکا اعلان

    متنازع قانون کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ دفعہ 124 اے کی سختیاں موجودہ سماجی ماحول کے مطابق نہیں اور اس کا نفاذ اور مقصد ایک ایسے وقت کے لیے تھا جب یہ ملک نوآبادیاتی حکومت کے تحت تھا۔

    انہوں نے حکومت کو حکم جاری کیا کہ وہ غداری کے الزام میں کوئی نئے مقدمات درج نہ کرے اور اس قانون کے تحت درج مقدمات کی جاری تحقیقات کو روک دے جبکہ سپریم کورٹ نے غداری کے الزام میں جیل میں قید لوگوں کو اپنی ضمانتوں کے لیے مقامی عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی-

    چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ یونین آف انڈیا کو قانون کےغلط استعمال کو روکنےکےلیے ریاستوں کو ہدایات دینے کی آزادی ہے یہ مناسب ہوگاکہ قانون کی اس شق کواس وقت تک استعمال نہ کیا جائےجب تک کہ دوبارہ جانچ نہیں ہوجاتی ہمیں امید ہے کہ مرکز اور ریاست 124اے کے تحت ایف آئی آر درج کرنے سے باز رہیں گے یا دوبارہ جانچ پڑتال ختم ہونے تک اس کے تحت کارروائی شروع کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یونین آف انڈیا اس قانون پردوبارہ غور کرے گی درخواست گزاروں کا کہنا ہےکہ قانون کا غلط استعمال کیاجا رہا ہے اٹارنی جنرل نے ہنومان چالیسہ کیس میں داخل کیے گئے غداری کے الزام کا بھی تذکرہ کیا تھا یہ مناسب ہو گا کہ قانون کی اس شق کا مزید دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔

    بھارت میں مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ:مسلمان سخت پریشان

    مرکز نےتجویزپیش کی کہ سیکشن 124اے آئی پی سی (غداری کے الزام) کے تحت مستقبل کی ایف آئی آر صرف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سطح کےاہلکاریا اس سے اوپر کےافسرکے ذریعہ جانچ کے بعد درج کی جائیں انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات پر، عدالتوں کو ضمانت پر تیزی سے غور کرنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا بھارت بھر میں بغاوت کے 800 سے زیادہ مقدمات درج ہیں جبکہ 13,000 لوگ جیل میں ہیں۔

    دوسری جانب مودی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قانون کو، جسے کبھی برطانیہ نے مہاتما گاندھی کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا تھا، مودی کی حکومت نے بہت سے صحافیوں، کارکنوں اور طلبہ کے خلاف غلط استعمال کیا ہے-

    متنازع قانون کے بارے میں کارکنوں کا کہنا ہےکہ اس قانون کا طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والی تمام ہندوستانی سیاسی جماعتیں غلط استعمال کرتی رہی ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقلیتوں اور نظریاتی اختلاف رکھنے والوں کو نشانہ بنانے سمیت اس میں اپنا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

    بھارت میں جرائم کے سرکاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 2018ء سے 2020ء تک 236 افراد کوغداری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    نئی دہلی: گائے ذبح کرنے کا الزام،مسلمان بزرگ تشدد سے جانبحق،کرناٹک:مسلمان پھل فروش…

  • شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

    شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :شہباز گل نے 50 ہزار ٹوئٹرفالورز غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا-


    شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ، اور ایلون مسک کو ٹیگ بھی کیاشہباز گل ٹوئٹر کو اپنےآرا کے لیے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما کے فالورز ایک دم کہاں گئے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    یاد رہے ایلون مسک حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خرید چکے ہیں۔

  • سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں متعدد ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں متعدد ملزمان گرفتار

    کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    اعلامیے کے مطابق زیرحراست ملزمان ماڈلنگ کے شعبہ میں جدوجہد کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے تھےمرکزی ملزم نے ایک متاثرہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کی جسے اس نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ایف آئی اے نے تمام آلات و سامان کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کاروائی میں کراچی سےایک اورملزم زبیر ولد امداد علی کوگرفتار کیا گیا جو انٹرپول کی شکایت پر سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافک مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا جبکہ ٹنڈو اللہ یار سےتعلق رکھنےوالے ملزم امیر لند ولد حضور بخش کو جعلی اکاؤنٹ کےذریعے فیس بک میسنجر گروپ بنا کر متاثرہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا مشتبہ شخص کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس کے ای میل اکاؤنٹس کو حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

    یونیورسٹی کے قیام کیلئے احتجاجی دھرنا

    جبکہ ایک اور ملزم عثمان علی کو گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا جو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ لڑکی کی فحش ویڈیوز کو شیئر کرنے میں ملوث پایا گیا۔


    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ہیڈ عمران ریاض نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائبر ہراسمنٹ کے متاثرین خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کرنے سے پہلے شواہد کو حذف نہ کریں کیونکہ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے مجرموں کو جاننے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے شواہد ضروری ہیں-


    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنبیہہ کی کہ ہم سوشل میڈیا پراس قسم کی آزادی چاہتے ہیں؟ نوجوان سوشل میڈیا پر ماؤں، بہنوں کی پرواہ کیے بغیر عوامی طورپر فحش ویڈیوز شیئرکررہے ہیں جیسا کہ سائبرآئی نے ذیل میں نشاندہی کی ہےبراہ کرم اپنے کیریئر کو خراب نہ کریں کیونکہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنا جرم ہے چاہے وہ کسی بھی شخص سے متعلق ہو۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ عامر لیاقت حسین بھی استعمال کیا-

    رابطہ کمیٹی کے لندن آنے پر لندن یاترا کہنے والے آج خود لندن یاترا پر ہیں‌،الطاف حسین کی ویڈیو وائرل

  • لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

    لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

    لندن: نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملکی صورت حال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ن لیگ کی قیادت نے آج دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں تھیں نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا اور پھر اُن کی تائید و حمایت کے بعد نواز شریف اہم اعلان کریں گے۔

    آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔نوازشریف کی زیرصدارت فیصلہ

    بعد ازاں نواز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گےجس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہوں گے توقع کی جارہی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی وجوہات اور کرپشن کے حوالے سے اہم معلومات سے پردہ اٹھائیں گے۔

    قبل ازیں لندن پہنچنے کے بعد وزیراعظم اورکابینہ اراکین نےمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سےملاقات کی اس دوران نوازشریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی اس موقع پر نواز شریف سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نے بھی ملاقات کی جبکہ اسحاق ڈار عابد شیر علی اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

    نواز شریف نے لندن میں وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ مشاورت کی جبکہ ملک سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور عام انتخابات سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کےمطابق نمٹنا ہوگا اجلاس میں توانائی کےشعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں جبکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر بھی غور ہوا۔

    شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    دوسری جانب باغی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی لندن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہےویڈیو میں ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین نے کہا ہےکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں یہ صرف آپکو نہیں معلوم پوری دنیا کو معلوم ہے کہ جس زمانے میں رابطہ کمیٹی ہوا کرتی تھی اورمختلف اوقات میں مشاورت کے لئے، بات چیت کے لئے پاکستان سے لندن آیا کرتے تھے میرے پاس، یہی جماعت ہے بہت شور مچاتے تھے کہ رابطہ کمیٹی لندن یاترا کرنے گئی ہے، وہاں سے جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے

    الطاف حسین نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آج مجھ پر طعنہ زنی کرنے والے آج وہی مسلم لیگ والے نواز شریف کے پاس لندن نہیں آئے پاکستان سےان سے بات کرنے کے لئےاب کوئی لندن یاترا کا نام دے تو کیسا لگے گا، جب تک رابطہ کمیٹی نے اجتماعی طور پر ٹھاکر کے سامنے سجدہ نہیں کیا اسوقت تک پارٹی ڈسپلن نظم و ضبط آئین کے مطابق تھا، وفا پرست پاکستان و دنیا بھر میں موجود ہیں، ٹھاکر کے سامنے اجتماعی سجدہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

  • 21سال مردہ بیوی کے ساتھ  زندگی گزارنے والا شہری

    21سال مردہ بیوی کے ساتھ زندگی گزارنے والا شہری

    بنکاک: تھائی لینڈ کے بزرگ شہری نے 21 سال بعد اہلیہ کی آخری رسومات ادا کردیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے رہائشی 72 سالہ شخص دو دہائیوں سے اپنی مردہ بیوی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا بزرگ تھائی شہری متعدد ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں اس کے باوجود ان کے گھر میں بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات تک موجود نہیں اور وہ انتہائی نامناسب حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    سگا باپ دو نوجوان بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص نے ایک چھوٹے سے کمرے میں بیوی کا جنازہ ایک باکس میں رکھا ہوا تھا اور جنازے سے ایسے گفتگو کرتا تھا جیسے بیوی زندہ ہو۔

    تاہم اب 72 سالہ چرن جنوٹچکل نامی شخص نےایک این جی اوکی مدد سےاپنی اہلیہ کی 30 اپریل 2022 کو تدفین کی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ این جی او کے رضاکار چھوٹے سے کمرے سے باکس کو نکالتے ہیں جسے پلاسٹک میں لپٹا ہوتا ہے۔

    13 سال بعد "اوتار2” کا پہلا ٹیزر جاری

    رپورٹ کےمطابق بزرگ شخص کےخلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی کہ انہوں نے 2001 میں اپنی اہلیہ کےانتقال کی خبر متعلقہ حکام کودرج کروائی تھی اورلیکن اس کی آخری رسومات ادا نہیں کیں-

    معمر تھائی شہری نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے مگر جب میں نے اپنی اہلیہ کے جنازے کو گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا تو میرے بیٹوں سے مجھے تنہا چھوڑ دیا۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی شہید ، کیمرہ مین زخمی

  • چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

    چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

    چولستان کے صحرا میں شدید گرمی، پانی کی قلت، جانور مرنے لگے، حالات انتہائی خراب، حکومت کام کر رہی لیکن مزید توجہ کی ضرورت ہے

    چولستان میں گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے مویشیوں کی موت نے چرواہوں کو پریشان کر دیا ہے، پانی کی کمی اور شدید گرمی کی وجہ سے ٹوبہ سالم سر اور ٹوبہ نواں کھوہ میں زیادہ اموات ہوئی ہیں، پانی کی قلت کی وجہ سے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جانوروں کی زندگیاں بچانا چرواہوں کے لئے مشکل ہو چکا ہے،

    ترجمان چولستان لائیو اسٹاک کے مطابق ٹوبہ سالم سر اور ٹوبہ نواں کھوہ زیادہ متاثرہ علاقے ہیں جہاں پانی کی کمی سے 50 بھیڑ ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ علاقوں سے مزید اعدادو شمار جمع کیے جارہے ہیں چولستان کے مختلف علاقوں میں 12 نٹیمیں موجود ہیں دوسری جانب متاثرہ علا قوں کے مقامی افراد کا کہنا ہےکہ تالاب خشک ہونے اور شدیدگرمی سے 125 بھیڑیں ہلاک ہوئی ہیں

    کمشنر بہاول پور نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق 11مقامات پربیس کیمپ میں میڈیکل و ویٹرنری اور زراعت سے متعلق سہولیات کو ہنگامی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔کمشنر بہاولپور نےچولستان کے علاقہ چنڑ پیر میں قائم میڈیکل و ویٹرنری کیمپ کا معائنہ کیا چولستان میں مزید9میڈیکل و ویٹرنری کیمپ کل تک فعال کردیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موبائل ایمبولینس کی24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ریسکیو1122 کی ایمبولینسز بھی کیمپ میں موجود ہیں۔

    جام یاسر نجیب الدین نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے پر چولستان میں ٹوبے خشک جانور مرنے لگے نہروں میں فوری پانی چھوڑا جائے ورنہ سرائیکی پارٹی احتجاج کرے گی-ان خیالات کا اظہار سرائیکی پارٹی بہاولپور کےرہنماوں جام یاسر ایڈووکیٹ ضلعی صدر نجیب الدین ہاشمی سینئیر نائب صدر اشفاق احمد ڈاہر ایڈووکیٹ نے ہیڈ راجکاں چولستان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا-

    انہوں نے کہا کہ چولستان کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور چولستان کی چاروں نہروں میں فوری پانی چھوڑا جائے حکومت فوری طور پر پانی پہنچانے میں ناکام رہی تو سرائیکی پارٹی ڈی سی بہاولپور کے آفس کے باہر احتجاج کرے گی اس موقع پر جام حفیظ جام محمد ابراہیم ناصر الحسن موجود تھے-

    دریائےسندھ میں پانی کی60 فیصد کمی خطرناک حد تک پہنچ گئی:شیری رحمان


    دوسری جانب پی ایس پی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ صوبے کے قیام میں تاخیر سے عوام بالخصوص کسانوں کو ان کے جائز حصے کے پانی سے محروم کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سرائیکی صوبہ بنانے کے نام پر عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا اور سرائیکی عوام کو مایوس کیا۔

    پانی کی منصفانہ تقسیم:سندھ حکومت کا رینجرز کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے این ایف سی ایوارڈ میں سرائیکی عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ سرائیکی خطہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کا ڈھیلا ڈھالا اور بے اختیار ڈھانچہ مضحکہ خیز ہے۔

    ڈاکٹر نخبہ نے کہا کہ کور کمیٹی نے ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبہ سرائیکی پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے موجودہ پارلیمنٹ میں مذاکرات کے ذریعے سرائیکی صوبے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کریں۔

    کور کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر اللہ نواز وینس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے وائس چیئرمین ممتاز خان ڈاہر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبیر لکشیر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چندر ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ دور حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

    کراچی کےعلاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

    کور کمیٹی نے متنبہ کیا کہ اگر تینوں جماعتیں سرائیکی صوبے پر مبنی انتخابی مہم کے لیے خطے میں آئیں تو ان کے رہنماؤں کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران کو چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی موقف کو بہتر بنانے کے لیے سرائیکی صوبے کے حوالے سے پیش رفت کریں اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے، شرکاء نے مزید کہا کہ چولستان اور تھل میں پانی کی عدم دستیابی ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے حکمرانوں سے چولستان اور تھل میں ترجیحی بنیادوں پر پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پاکستان بھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کار مسائل کا سامنا کررہے ہیں:بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ پاکستان شدید ترین موسمی تغیرات کا شکار ہونےلگاہے پانی کی قلت اور گرمی کی شدت کے باعث چولستان میں رہنے والوں کےلیےزندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہےجس کےسبب ایک بڑی آبادی صحرا کو چھوڑکرآبادیوں کی طرف نقل مکانی کررہی ہے چولستانیوں کی ساری متاع ہی ان کے جانور ہیں جن پر ان کی زندگی کا انحصار ہے چولستانی لوگوں کو برسوں سے ہر سال موسم گرما میں شدید گرمی اور پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتاہے لیکن کسی حکومت نے آج تک ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    اس سال بھی موسم گرما کی شدت اور پانی کی کمی کے باعث خشک حالی کا شکار صحرائے چولستان میں ہیٹ سٹروک کے باعث مویشی مرنے لگے کچھ عرصے سے خشک حالی کا شکار صحرائے چولستان کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہے بارشیں نہ ہونے کے سبب چولستان کے ٹوبے اورجوہڑ خشک ہیں جس کی وجہ سے چولستانی آبادکار شہروں کا رخ کر رہے ہیں تا کہ نہروں سے اپنی اور اپنے جانوروں کی پیاس بھجا سکیں۔ نہریں بھی خشک پڑ ی ہیں، جس کے باعث انسانوں اور مویشیوں کی زندگیاں دائو پر لگ چکی ہیں۔

    حکمہ لائیو سٹاک کےمطابق چولستان میں پانی کی قلت اورہیٹ سٹروک سے 200سے زائد بھیڑیں اورمویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بارشیں نہ ہونے سے تالاب مکمل طور پر خشک ہوگئے ہیں، جس کے باعث مقامی افراد پینے کے پانی سے بھی محروم ہورہے ہیں۔

    چولستان کے مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ تالاب ہی ان کے لئے پانی کا ذخیرہ ہیں تاہم طویل عرصے سے تالابوں کی صفائی نہ ہونے سے بارش کا پانی ضائع ہوجاتا ہے اور نتیجے کے طور پر خشک سالی کا سامنا ہے۔دوسری جانب پانی کی کمی کے باعث ریگستان کا جہاز اونٹ بھی سست اور بیمار پڑنے لگا ہے۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ چولستان کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے وہاں ریلیف کے اقدامات کیے جائیں اور فوری طور پر چولستان میں پانی فراہم کرنے والی واٹر پائپ لائنوں کو چلایا جائے تا کہ چولستان میں انسانوں اور ان کے جانوروں کو بچایا جا سکے۔

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر…

  • برطانیہ کا سعودی شہریوں کیلئے ای ویزا جاری کرنےکا اعلان

    برطانیہ کا سعودی شہریوں کیلئے ای ویزا جاری کرنےکا اعلان

    برطانیہ نے یکم جون سےسعودی شہریوں کیلئے ای ویز اجاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے گزشتہ روز ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا۔


    برطانوی سفیرنے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یکم جون سے کوئی بھی سعودی شہری آن لائن ویزا کی درخواست دینے کا اہل ہو گا

    عرب امارات حکومت نے بے روزگاری الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا

    برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ ای ویزا 6 ماہ قیام کے لیے کار آمد ہوگا یہ اقدام ایک بڑی بہتری ہے جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش سے ہم آہنگ ہے۔

    برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ یکم جون سے، سعودی پاسپورٹ کے حامل افراد 24 گھنٹے کے اندر 37 ڈالر میں الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکیں گے جن درخواست دہندگان کے الیکٹرانک ویزا کو منظور کر لیا گیا، انہیں اس کا پرنٹ آوٹ برطانیہ انٹڑی سے پہلے حکام کو دکھانا ہوگا۔

    وزیراعظم سمیت دیگررہنماؤں کی جاسوسی کرنے پر ہسپانوی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا کی بنیاد پر دنیا کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں سعودی عرب کا پاسپورٹ 2022 میں 79 ویزا فری مقامات کے ساتھ عالمی سطح پر 66 ویں نمبر پر ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بحرین کے شہریوں کو بھی یکم جون سے ای ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا ہیں،ان کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں…

  • شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    شکر گڑھ: سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد قتل

    شکر گڑھ : نور کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب سرغنہ سمیت ڈکیت گینگ کے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ڈی ایس پی ملک خلیل نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ہلاک افراد کا تعلق ڈکیت گینگ سے تھا، ہلاک افراد میں گینگ کا سرغںہ اشرف خان بھی شامل ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرابو ظہبی جانیوالے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہری اسامہ یونس نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا، قتل کیے گئے ملزمان نے اسامہ کے گھر ڈیڑھ ماہ قبل 50 لاکھ کی ڈکیتی کی تھی اشتہاری ملزمان کو مارنے والے ملزم اسامہ اور ساتھی کی تلاش جاری ہے-

    پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ قتل، ڈکیتی اور زیادتی سمیت درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحا ہو گیا لاہور سی آئی اے شاہدرہ کے انچارج اور ان کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی تھی ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم بلال عرف لالی مارا گیا ملزمان اپنے ہی ساتھی کو ہتھکڑی میں دیکھ کر طیش میں آگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی سی آئی اے شاہدرہ پولیس پارٹی نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی-

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    بلال عرف لالی کو سی آئی اے شاہدرہ پولیس نے گرفتار کیا تھا جو ریمانڈ پر تھا ملزم ڈکیتی راہزنی ہاؤس رابری اور دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر تا تھا۔ملزم بلال کو موٹرسائیکل کی برآمدگی اور آلہ قتل کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی-

    اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا