Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایبٹ آباد میں آج آ رہا ہوں اور آپ نے بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کرنی ہے۔

    انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں آ رہا ہوں ؟ ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں اور عوام کو آگاہ کرنا ہے، ساری قوم کو تیار کر رہے ہیں اسلام آباد میں جب میں کال دوں گا تو سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔

    ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکےحکومت بنائی گئی قوم ساری صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے اور میری قوم غیرت مند ہے اوراس عظیم قوم نے نہ پہلے ہندووں اور انگریزوں کی غلامی قبول کی اور نہ اب امریکنوں کی غلامی قبول کریں‌ گے ساری قوم ’غلامی، امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، میں اینٹی امریکن نہیں، امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں روس سے تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے۔

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا کوآزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں ہے، میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے بڑے اچھے تعلقات تھے۔

    اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چین کا مستقبل زبردست ہے، ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ تعلقات مزید بہترہوں، اُدھر امریکن کو مسائل تھے کہ تعلقات میں بہتری کیوں آ رہی ہے، افغانستان میں سرد جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر ہمارے روس سے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں تھے، پہلی دفعہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے تھے، اس کے لیے بہت دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان

    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : حمزہ شہباز کے دورے کا ممکنہ شیڈول جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی آر آئی سی، آر آئی یو اور بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ میٹرو بس ایلیویٹیڈ ٹریک کے معائنہ کے لیے چاندنی چوک سے صدر تک میٹرو بس میں سفر کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک…

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران پولیس کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز دورے کے بعد کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔

    ضلعی انتظامیہ، آئیسکو، پولیس، صحت، سوئی گیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو آج دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا تھا حمزہ شہباز شریف کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ شیڈول تھا ،مگر انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کو سرپرائز وزٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلنے کی ہدایت کی تھی-

    وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک،کڈنی بلاک اور انتطار گاہ کا وزٹ کیا حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک کے باہر بزرگ مریضہ کے بیٹے کو پاس بلا کر اس کا مسئلہ پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ کو فوری ایمبولینس کے ذریعے مریضہ کو شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انتظار گاہ میں بیٹھی بزرگ خاتون کو پاس جا کر اس کا بھی مسئلہ پوچھا جن کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ آئی سی یو میں تھی، حمزہ شہباز نے ہسپتال انتظامیہ سے بچی فاطمہ کے علاج معالجے، دستیاب اور مطلوبہ سہولیات کا پوچھا اور بچی کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاکید ہوئے مکمل علاج کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتو ں کا بھی جائزہ لیا، مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو میں ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال بہاولپور کے دورے کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد آیا ہوں عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور تمام مہیا سہولیات فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    لاہور: وفاقی وصوبائی حکومت نے آٹے کی موجودہ قیمتوں میں200 تا 300 روپے فی 20 کلو تھیلا تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار تا 1050 روپے کے درمیان مقرر کئے جانے کا امکان ہے،ان قیمتوں کا اطلاق ہونے کی صورت میں حکومت فی تھیلا 600 روپے سے زائد کی سبسڈی برداشت کرے گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک…

    ذرائع کے مطابق فلورملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز آئندہ ماہ کی بجائے آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا قوی امکان ہے وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے کم ازکم 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے پر بھی ورکنگ شروع کردی ہے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی۔

    اس وقت حکومت 2200 روپے میں گندم خرید رہی ہے ،سرکاری فارمولہ کے تناسب سے 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1300 روپے کے لگ بھگ بنتی ہے لیکن وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز نے وزراء اور بیوروکریٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ آٹا کی نئی قیمت تحریک انصاف حکومت کی قیمت سے کم رکھی جائے گی جو کہ 1100 روپے تھی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت 1000 تا1050 روپے فی بیس کلو تھیلا کے درمیان قیمت مقرر کرنے کا سوچ رہی ہے حالانکہ چند روز قبل پنجاب کی بیوروکریسی نے تجویز دی تھی کہ سابق ریلیز سیزن کے تحت اس مرتبہ بھی فلورملز کو 1950 روپے فی من قیمت پر گندم دیکر20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1100 روپے کو برقرار رکھا جائے۔

    اگر قیمت 1100 روپے مقرر کی جاتی تو حکومت فی تھیلا 600 روپے سبسڈی برداشت کرتی لیکن اگر قیمت 1 ہزار روپے مقرر کی جاتی ہے تو پھر حکومت -700 روپے سے زائد فی تھیلا سبسڈی برداشت کرے گی۔

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    گزشتہ 14 برس کے دوران ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں کے دور میں آٹا پر دی گئی سبسڈی کی مد میں محکمہ خوراک نے آج بھی 440 ارب روپے محکمہ خزانہ پنجاب سے وصول کرنا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 220 کے لگ بھگ فعال ملز ہیں ، وہاں6 رولر باڈی فی مل کے مطابق کوٹہ ملتا ہے جو 6 ہزار ٹن یومیہ تک ہوتا ہے ،روزانہ 10 ہزار ٹن کے لگ بھگ آٹا پنجاب سے کے پی کے کو فراہم کیا جاتا ہے بعض حکومتی حکام کی رائے میں خیبر پختونخواہ کو وفاق کی جانب سے سبسڈائزڈ گندم دینے کا فائدہ کم ہوگا کیونکہ عالمی منڈی میں زیادہ قیمتوں کے سبب افغانستان کے راستے سمگلنگ کے امکانات زیادہ ہیں۔

    اتنا ہی ڈال پلیٹ میں جتنا سما سکے تیرے پیٹ میں ازقلم: غنی محمود قصوری

  • پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور فلم پروڈیوسز ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورت حال پر اہم پریس کانفرنس کی گئی جس میں پاکستان فلم پروڈیوسر زایسوسی ایشن نے حکومت سے سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کے شوز کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، اداکار جاوید شیخ،اداکار و ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،عدنان صدیقی،وجاہت روف ،شازیہ وجاہت،ستیش آنند،امجد رشید اور بدر اکرام نے بریفنگ دی-

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی…

    اداکار جاوید شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ آپ آج ہی ایکشن لیں اور ہماری پاکستان فلم انڈسٹری کو بچائیں مریم اورنگزیب کو بلائیں اور ان سے تفصیلات پوچھیں یہ آج تک انڈسٹری میں نہیں ہوا کہ 3 دن پاکستانی فلمیں لگنے کے بعد انہیں بغیر بتائے ہوئے اتار دیا یہ کیسے ہو سکتا ہے –

    جاوید شیخ نے کہا کہ عدنان ،وجاہت ،ندا اور یاسر یہ اپنے پیسے کسی اور چیز میں لگاسکتے ہیں وہ سینما میں لگارہے ہیں رسک لے رہے ہیں ہمیشہ پاکستانی عوام کو پاکستانی فلموں سے گلہ تھا کہ فلمیں اچھی نہیں بناتے میوزک اچھا نہیں ہوتا ساؤنڈ اچھا نہیں ہوتا کمیرے اور لائٹ اچھی نہیں ہوتی اب آپ فلمیں جا کر دیکھیں یہ ساری اس قابل ہیں کہ آپ ان فلموں کو کسی بھی ہندوستانی فلم کے سامنے لگا سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اتنے ک عرصے میں ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے اور اس وقت اگر ہماری انڈسٹری کے ساتھ یہ ہو گا کہ فلم بتائے بغیر سینماؤں سے اتار دیں تو کہیں بھی نہیں رہیں گے بریکنگ نیوز یہ ہے آج کی ہماری نیوز تمام چینلز اور صحافی لگائیں تاکہ وزیر اعظم تک یہ بات پہنچے آپ ہمارے پاؤں مضبوط کریں نام بنے گا ہمارا پوری دنیا میں پچھلی عیدوں پر یہ ہوتا تھا کہ ایک ہفتے کا وقت ملتا تھا-

    مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن امجد رشید نے کہا کہ ہم نے بطور چیئرمین پروڈیوسر ایسوسی ایشن اس کو شروع سے اینٹی سپیٹ کیا تھا یہ جو فلم آرہی ہے یہ ہماری فلموں کو ڈیمج کرے گی ہم نے شروع سے ہی کوشش شروع کردی تھی کہ جو گورنمنٹ کے لوگ ہیں اسٹیک ہولڈرہیں ان سے ایک میٹنگ ہو جو ہمارا پوائنٹ آف ویو ہے سیریس پوائنٹ آف ویو ہے یہ ان کو کمیونی کیٹ ہو سارے معاملے پر مریم اورنگزیب کو خطوط بھی لکھے مگر کوئی حل نا نکل سکا ۔

    فلم دم مستم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی نے کہا کہ کل کو فلم بنانے سے پہلے سوچوں گا ہمیں عوام سے سپورٹ ملی ہمیں سینما اور حکومت سے سپورٹ نہیں ملی وہ فلم جس کے ہم بھی فین ہیں پانچ دن بعد لگتی ہم اسے دیکھنے نہیں جاتے ہم نے اپنی جمع پونجھی لگائی ہے ہم سب کی فلمیں کمارہی ہیں ایسا نہیں ہے کہ سینما خالی ہیں۔

    فلم چکر کے پروڈیوسر یاسر نواز اور ندا یاسر نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاندا یاسر نے کہا کہ ہمیں عوام سے سپورٹ ملی لیکن ہمیں سینما اور حکومت سے سپورٹ نہیں ملی۔

    یاسر نواز کا کہنا تھا کہ فلم کی پروموشن میں دن رات ایک کردئیے ہماری فلم اتار کر ہالی ووڈ فلم لگادی اس سے بہتر ہم ڈرامہ بنالیتے اور ایکٹنگ کرتے۔

    صبا قمر کو ساتھی اداکار مغرور کیوں سمجھتے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    فلم پردے میں رہنے دو کے پروڈیوسر وجاہت رؤف نے کہا کہ کسی بھی فلم کو بین نہیں کرانا چاہتے ریگولیٹ کرانے کے خواہشمند ہیں۔

    سربراہ ہم فلمز بدر اکرام کا کہنا تھا کہ عید پر چار بڑی پاکستانی فلموں کے لیے صرف چار دن مانگے تھے منسٹری نے یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن کل تین بجے کے بعد سے ہمارے شوز ڈراپ کردئیے گئے-

    واضح رہے کہ رید الفطر پر 4 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہیں عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی ملی فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچے چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد نشانہ بن سکتے ہیں ہیٹ ویو کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

    ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت رہا جس سے تقریباً ایک ارب لوگ متاثر ہوئے-

    قبل ازیں ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا، تاہم درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے پاکستان مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، گرمی میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اپریل میں آم افزائش کے عمل سے گزرتا ہے، گرمی کی شدید لہر آم کی فصل کو متاثر کرسکتی ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فصل وقت سے پہلے تیار ہوسکتی ہے اور زائد درجہ حرارت سے آم جلد پک جائیں گے، جلدی پکنے کی وجہ سے آم زیادہ رسیلے نہیں ہوں گے اور ان کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین ماحولیاتی تبدیلی کے دوسرے دور میں داخل ہوچکی ہے، 1980 کے بعد دنیا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوا تھا 2020 کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی میں مزید شدت آئی ہے اور درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ہنزہ: شیشپر گلیشیرمیں پانی کا اخراج تیز،پاکستان، چین کو ملانے والا مین پل دریا برد

    پاکستان میں 2015 میں آنے والی شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد چل بسے تھے اسی طرح 2010 کے بعد سے بھارت میں بھی چھ ہزار 500 سے زیادہ افراد ہیٹ ویو کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

    پاکستانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سال مارچ کا مہینہ 1961 کے بعد گرم ترین مارچ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بھارت میں بھی رواں برس مارچ کا مہینہ گذشتہ 122 سالوں میں سب سے زیادہ گرم ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس سال انتہائی درجہ حرارت کی وجہ سے ملک میں صحت عامہ اور زراعت کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاک بھارت آبی تنازعہ:بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کےلیے سرگرم

    دوسری جانب کئی بھارتی ریاستیں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طویل بندش کا سامنا کر رہی ہیں جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے بھارتی حکومت نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی ایشیا کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والی ہیٹ ویو میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں کے سربراہوں کو ایک آن لائن کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملک میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور معمول سے بہت پہلے بڑھ رہا ہے۔

    شرجیل میمن کا اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

  • اتنا ہی ڈال پلیٹ میں جتنا سما سکے تیرے پیٹ میں  ازقلم: غنی محمود قصوری

    اتنا ہی ڈال پلیٹ میں جتنا سما سکے تیرے پیٹ میں ازقلم: غنی محمود قصوری

    اتنا ہی ڈال پلیٹ میں جتنا سما سکے تیرے پیٹ میں

    ازقلم غنی محمود قصوری

    ابھی چند دن قبل ہی ماہ رمضان تھا جس میں زندہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت زیادہ افطار پارٹیاں کی گئیں اور اب شادیوں کا سیزن ہے جبکہ ہماری شادیوں بیاہوں و دیگر دعوتوں کیساتھ افطار پارٹیوں میں بھی کھانے کا بہت زیادہ ضیاع کیا جاتا رہا-

    زیادہ تر دیکھنے میں آتا ہے کہ جو کھانا ہم اپنے کھانے کیلئے پلیٹ میں ڈالتے ہیں اس کا چوتھائی حصہ عموماً ویسے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے اور نئی ڈش کھانا شروع کر دی جاتی ہے-

    ایسا کام ہر بندہ بھی نہیں کرتا مگر زیادہ تر ایسا کیا جاتا ہےکھانے کے اس ضیاع کو کفران نعمت کہا جاتا ہے یعنی سامنے پڑی یا دی گئی نعمت کا انکار کرنا اور اسے ضائع کرنا اور یہ عمل اللہ کو سخت نا پسند ہے کیونکہ اللہ تعالی فرماتے ہیں-

    فذكُرُونِي أَذكُركُم وَشكرُوا لِي وَاتَكَفُرُونَ
    ترجمہ: پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا اور میری نعمتوں کا شکر ادا کرو اور نعمتوں کا انکار نہ کرو-

    یقین کیجئے ہماری پستی اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی ایک بڑی وجہ یہ کفران نعمت بھی ہےآج ہماری شادیوں،بیاہوں و دیگر دعوتوں میں اسے فیشن سمجھا جاتا ہے گناہ نہیں بلکہ ہماری عادت بن چکی ہے کہ کولڈ ڈرنک کی بوتل میں سے تھوڑی سی چھوڑ دی جاتی ہے-

    مہمان کی عزت کرنا اسلام میں فرض ہے مگرمیزبان کو بھی اسلام کی رو سے مہمان کی طرف سے عزت اور اس کے مال و جان کی حفاظت کا عندیہ دیا گیا ہے کیونکہ اسلام ہر کسی کے جان و مال و عزت کا محافظ ہے اور میزبان کی طرف اے پیش کیا گیا کھانا اس کا مال ہوتا ہے-

    اپنے گھروں میں ہم 6 افراد محض ایک کلو گوشت پکا کر سیر ہو جاتے ہیں مگر افسوس کہ کسی باپ کی طرف سے اپنی بیٹی کی شادی پر مہمانوں کی طرف سے لاکھوں کا کھانا دینے والے باپ کی عزت کی ہم لوگ قدر نہیں کرتے کیا گزرتی ہو گی اس باپ پر کہ جس نے اپنی جمع پونجی سے آپ کیلئے سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے اعلی سے اعلی ضیافت کا اہتمام کیا ؟-

    چاہے میزبان کھرب پتی ہی کیوں نا ہو کھانوں کی اس طرح بے قدری شعائر اسلام اور اخلاقی طور پر قطعاً درست نہیں ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم مہمان ہیں اور بطور مہمان کھانے کی بے حرمتی کسی صورت جائز نہیں بلکہ اس عمل سے ہماری تربیت وضع ہوتی ہے-

    کھانوں کی بے قدری سے ایک تو کفران نعمت ہوتا ہے تو دوسری میزبان کی دل آزاری بھی ہوتی کبھی یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اپنے گھر میں پکے کھانوں کیساتھ ایسا سلوک کیا ہوا اور اپنے گھروں میں اپنی پلیٹوں میں ایسے کھانا چھوڑا ہو جیسا ہم دعوتوں میں کرتے ہیں-

    خدارہ اگر کوئی کسی دعوت میں آپ کے سامنے ایسی حرکت کرتا ہے تو کوشش کیا کریں آپ پہلے وہ چھوڑے گئے نان کے ٹکڑے اور پلیٹوں میں ڈالا گیا سالن کھا لیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ روٹی نان کے چھوڑے گئے سخت کنارے اس کے دانتوں و معدے کو تکلیف دیتے ہو اور اگر آپ کو ان چیزوں کے کھانے سے صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو یہ نیکی ضرور کیجئے-

    ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ مسلمان کا جوٹھا کھانا کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے اور یہ عمل آپس میں پیار و محبت کا باعث بھی بنتا ہے اور تکبر جیسی لعنت کو ختم کرتا ہے یقین کیجئے اس عمل سے ہماری شان میں کوئی گستاخی نا ہو گی اور نا ہی پکے کھانے کا ذائقہ بدلا ہوتا ہے –

    ہاں یہ ضرور ہے کہ اس عمل سے ہمارا رب ضرور راضی ہو گا اور ہو سکتا ہے کفران نعمت کرنے والوں کو بھی اللہ ہدایت دے دیں اور وہ آئندہ سے نادم ہو کر اس عمل سے باز آ جائیں-

    آئیے عہد کیجئے کھانوں کی بے بے قدری نہیں کرینگے اتنا ہی پلیٹ میں ڈالیں گے جتنا ہم کھا سکتے ہیں یقین کیجئے یہ عمل شروع کیجئے ہمارا معاشرہ تہذیب کی جانب گامزن ہو گا اور آج کھانے کو ضائع کرنے والا کل افسر بھرتی ہو کر سیاستدان بن کر ضرور ان شاءاللہ کھانے کے علاوہ دی گئی نعمتوں اور ہماری امانتوں کو ضائع نہیں کرے گا-

  • دیشا پٹانی ٹرانسجینڈر ہیں؟

    دیشا پٹانی ٹرانسجینڈر ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پر تنقید کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا جہاں اداکاروں کو پذیرائی ملتی ہے ان کی تعریف کی جاتی ہے مداح پسندیدہ اداکاروں کی سرگرمیوں کو دیکھنے کے لئے بے چین رہتے ہیں وہیں اداکار سوشل میڈیا پر تنقید کا سب سے زیادہ نشانہ بنتے ہیں آئے دن کوئی نا کوئی اداکار سوشل میڈیا صارفین کے نشا نے پر رہتا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی بھی سوشل میڈیا پرشدیدتنقیدکا نشانہ بن چکی ہیں دیشا پٹانی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری سے زیادہ ان کا اسٹائل اور لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتا ہے۔

    شوبز ویب سائٹ کے مطابق دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ماضی میں ایک بار دیشا نے سلور رنگ کے لباس کے ساتھ گہری سرخ رنگ کی لپ اسٹک میں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی تصویر میں ان کے چہرے پر غصے کے تاثرات تھے۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی گئی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جاکر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا دیشا بالکل آدمی لگ رہی ہے کیا یہ ایک خواجہ سرا ہے؟

    جب کہ ایک اور صارف نے لکھا یہ کیسی تصویر پوسٹ کی ہے۔ بہر حال یہ پہلی بار نہیں تھا جب دیشا پٹنی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، بلکہ وہ کئی بار اپنی شکل اور لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں تاہم دیشا تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصاویر شیئر کرتی ہیں جو انہیں پسند ہوں-

  • عمران خان کے بیٹوں کی سوشل میڈیا پرعید کی مبارکباد، جمائما نے وضاحت دے دی

    عمران خان کے بیٹوں کی سوشل میڈیا پرعید کی مبارکباد، جمائما نے وضاحت دے دی

    سابق وزیر اعظم عمران خان اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بیٹوں کی عید کے موقع پر ٹوئٹس سامنے آئیں تھیں جس پر اب جمائمہ نے وضاحت دی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاسم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔

    https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1521887316159209473?s=20&t=EcTBl_ghCaAEgXph7sCydQ
    تاہم اب ان ٹویٹس اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کے حوالے سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔

    پی ٹی آئی دھرنے: مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو چلینج دے دیا


    جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں کی سوشل میڈیا موجود گی کے حوالے سے کہا یہ فیک اکاؤنٹس ہیں، میرے دونوں بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم کی شیری مزاری کیجانب سےاقوام متحدہ کو لکھےگئےخط کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ حال ہی مین دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ‏اپنے بیٹے قاسم اور سلمان کو پچھلے اڑھائی سال سے نہیں دیکھا شریف خاندان اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا نے بینظیر اور جمائما کے ساتھ بھی یہی کیا، اب ان کو فرح مل گئی ہے، فرح کا قصور یہ ہے کہ وہ بشریٰ بیگم کی جاننے والی ہے جب جمائمہ مسلمان ہو کر یہاں آئی تو اس کو یہودی لابی بنا دیا اور اس کے خلاف بڑی مہم چلائی۔

    ‏اپنے بیٹے قاسم اور سلمان کو اڑھائی سال سے نہیں دیکھا:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

  • ڈاکٹر کی غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کرگئی

    ڈاکٹر کی غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کرگئی

    لودھراں کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کرگئی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں میں موجود بچی کے والد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رات 10 بجے اپنی بیٹی کو اسہال اور الٹی کی کیفیت میں اسپتال لےکرآئے تھے کہ ڈاکٹروں نے اسے چیک کرکے دوائی دی اور کہا بچی ٹھیک ہے اسے گھر لے جائیں۔

    اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو تھانے میں ایس ایچ او نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا

    طبعیت خراب ہونے پر دوبارہ بچی کو اسپتال لائے لیکن عملے نے توجہ نہ دی اور ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹر موبائل استعمال کرتا رہا بچی کے والد عبدالرزاق نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کی بیٹی فوت ہوئی ہے۔

    15 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے نتیجہ میں پیدا ھونے والی بچی کو قتل کر دیا گیا

    ورثاء نے بچی کی لاش اٹھا کر اسپتال میں احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی احتجاج کرنے پر اسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے تشدد کیا اور اسلحہ بھی تان لیا۔

    اس حوالے سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے، غفلت ثابت ہونے پر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ شیخ راشد شفیق کا ذاتی موبائل سعودی عرب میں رہ گیا ہو،عدالت برہم

  • وزیراعظم کاعالمی برادری اوراقوام متحدہ سےافغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرنیکا مطالبہ

    وزیراعظم کاعالمی برادری اوراقوام متحدہ سےافغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرنیکا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کرے-

    باغی ٹی وی : افغانستان کے10 صوبوں میں سیلاب، قیمتی جانوں اورمالی نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلےسے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں۔

    افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

    وزیراعظم نے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے،وزیراعظم نے افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں۔

    انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آئےجبکہ او آئی سی سے بھی درخواست ہے کہ وہ افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے۔

    شہبازشریف نے افغانستان میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور دیگر متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے۔

    کائنات نقطہ آغاز کی طرف گامزن،حیران کُن معلومات سامنےآگئیں

    واضح رہے کہ افغانستان میں بند ٹوٹنے اور مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ سیلابی ریلے نے افغانستان کے 10 صوبوں بدغیث، قندھار، ہلمند، ہیرات، بدخشاں، تہار، پروان، قندوز، مدعیان، وردک، بغلان، فریاب اور جوزان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیث متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوگئے سڑکوں سے نکاسی آب کے بعد ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ شہریوں کو سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں قائم ایمرجنسی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے سیلابی ریلے میں 10 سے زائد مویشی بھی بہہ گئے جبکہ 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں-

    کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے