Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کیلئےساڑھے7 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

    بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کیلئےساڑھے7 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

    واشنگٹن: بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریباً ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کی انسانی امداد دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرسٹوفر الیس سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاؤنڈیشن پولیو پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جانے والے 1200 ہیلتھ کیمپوں کی بھی مدد کرے گی۔

    کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ امداد کا اعلان

    سفیر پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن تین زچگی اسپتالوں کے لیے مزید امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ ایسے اسپتالوں کہ جن میں بے گھر ہونے والی خواتین کی دیکھ بھال کا بوجھ زیادہ ہے وہاں زچگی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور کیش ٹرانسفر کی مد میں چالیس لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔

    کرسٹوفر الائیئس نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ایک قومی المیہ ہے جو کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہےاکستانی عوام اور ان کے گھروں اور ان کی زمینوں پر سیلاب کے تباہ کن اثرات انتہائی غم انگیز ہیں ۔

    امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل کرنے کا اعلان

    اس موقع پر سفیر پاکستان مسعود خان نے مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ سفیر پاکستان مسعود خان نے 26 اگست 2022 کو شریک چیئر مین بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے بل گیٹس کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا –

    فرانسیسی عدالت نے 2009 میں حادثے پر یمنی ایئرلائنز کو مجرم قرار دیا

    سفیر پاکستان نے خط میں بتایا تھا کہ یہ سیلاب ماحولیاتی تبدیلی اور موسم کی شدت کی وجہ سے آیا ہے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت کے شعبے اور بحرانوں کے حوالے سے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے پاکستانی عوام 2010 کے سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی ا مداد اور 700,000 ڈالر کے فراخدلانہ عطیہ کو نہیں بھولے۔

  • عمران خان  کوتھپکیاں نہ  ہوں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے،مریم نواز

    عمران خان کوتھپکیاں نہ ہوں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لےڈالر دے کر تیار کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ بیانات حقائق پر مبنی تھے جوکبھی نہیں بدلتے،ایک شخص پاکستان کی میں فتنہ اور تباہی کی وجہ ہے،عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لےڈالر دے کر تیار کیا گیا ، عمران خان نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات ہوں گے-

    ی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی

    مریم نواز نے کہا کہ ملک پر آفت آئی ، سیلاب زدگان کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے،شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، وہ پھربھی ہرجگہ جا رہے ہیں،عمران خان جب اقتدار میں تھےتو سپہ سالار کی تعریفیں ہورہی تھیں،اہم عہدے پر تقرری سے متعلق کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا،خاتو ن جج کو دھمکی دی جاتی ہے ،پھر انجانے میں معافی دی جاتی ہے-


    انہوں نے کہا کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے معافی مانگ لیں ایسا نہیں ہوگا، خاتو ن جج کو دھمکی دی جاتی ہے ،پھر انجانے میں اسی شخص کومضبوط کیاجاتا ہے،الیکشن کی تاریخ چاہیے تو پنجاب اسمبلی توڑیں اورانتخابات میں چلے جائیں،جتھے لا کر پریشر ڈال کر الیکشن کی بات منوانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے،حکومت عمران خان کی بات نہ سنے ،یہ پاکستان کی تباہی ہے –

    عوام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں -عبدالحنان

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اسٹیک ہولڈر نہیں ،عمران خان کو تو لانچ کیا گیا ہے ،قانون سب کے لیے ایک ہے سن سن کر کان پک گئے ہیں، طلال چودھری اور نہال ہاشمی نےمعافی مانگی پھر بھی انہیں سزا سنائی گئی، مذہب کوسیاست میں استعمال نہیں ہونا چاہیے-

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ذاتی مقاصد کے لیےمذہب کا استعمال مناسب بات نہیں ،عمران خان لوگوں کو للکارتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،اب سیلاب آگیا،بجلی یا تیل کی قیمت بڑھانے پراپنی جماعت کے ساتھ نہیں ہوں،نگران حکومت میں تو فیصلے نہیں ہوسکتے، جب نئی حکومت آئے گی تو فیصلے ہوں گے-

    عام انتخابات کی تیاری کریں:عمران خان نےامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنےکا ٹاسک دےدیا

    مریم نواز نے کہا کہ مذہبی انتشار پھیلانے والے آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں،عمران خان کو ان سونگر جس نے بھی کرایا، اپنے کوچ کا نام بتائیں،الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے پریشر پر نہیں آنا چاہیے، الیکشن کی قریب ہوتے ہی نواز شریف ،شہباز شریف اور جماعت بیٹھے گی،جب حکومت میں آتے ہیں تو جماعت مشکل میں ہوتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ بالکل کشمیر کو نہیں بھولی، نواز شریف نے یو این میں وانی کی جو تصویریں دکھائی تھیں وہ آج تک دنیا کو یاد ہیں،سفیرسے ابھی جو خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے اس کی تصویر باہر آگئی،ہیروں کی انگوٹھی کا ذکر میں نہیں وہ خود کر رہی ہیں کہ تین نہیں پانچ کیرٹ کی چاہیے-

    مریم نواز نے کہا کہ اگلی حکومت اپنے پالیسی فیصلے خود لے گی،کسی کی عزت اچھال کر معافی مانگ لینا عمران خان کا وطیرہ رہا ہے،تحریک انصاف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن میں جائیں،عمران خان کوتھپکیاں د ی جارہی ہیں،عمران خان کوتھپکیاں نہ ہوں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے ،شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لیے کام کررہے ہیں-

    سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صرف فوٹو سیشن کے لیے متاثرین کے پاس گئے،عمران خان نے 5 ارب روپے سوشل میڈیا سے جمع کیے اور انہیں میں بانٹ دیئے،احسن اقبال عمران خان کے پھیلائے مذہبی انتشار کا شکار ہوئے انہیں گولی لگی، عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ان سے ملک کو خطرہ ہے مخالفین کو نہیں، ماضی میں امریکہ کےخلاف بیانات دینے والے نے آج ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا کررکھا ہے-

  • لاہور: ریلویز پولیس ٹریننگ سکول میں231 افسران اور جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    لاہور: ریلویز پولیس ٹریننگ سکول میں231 افسران اور جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    لاہور:ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں محکمانہ کورسز میں تربیت حاصل کرنے والے 231 افسران اور جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی-

    باغی ٹی وی : دوسرے اَپر، چوتھے انٹرمیڈیٹ اور 25 ویں لوئر سکول کورسز کے231 ٹرینیز نے 16 ہفتوں کے دورانیہ میں 8 اہم مضامین کے شعبہ جات میں تربیت حاصل کی جن میں ریلویز لاء سمیت دیگر قوانین، اخلاقیات، کردار سازی،فزیکل ٹریننگ، ویپن ہینڈلنگ، فائرنگ، غصے اوردباؤ پرکنٹرول (SMCA) اور مثل رائٹنگ کی تربیت شامل ہےتربیتی کورس مکمل ہونےکے بعد سب انسپکٹر انسپکٹر، ہیڈکانسٹیبل اے ایس آئی اور کانسٹیبل ہیڈکانسٹیبل کے عہدوں پر پروموشن کے اہل ہو جائیں گے۔

    ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے اے آئی جی ایڈمن قیصر بشیر مخدوم اور پرنسپل والٹن کے ہمراہ مہمان خصوصی آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان کا پُرجوش استقبال کیا۔پرنسپل والٹن سید ابرار عباس نے آغاز میں سپاس نامہ پیش کیا اور چار ماہ کے دورانیہ میں ٹرینیز کو پڑھائے گئے ٹریننگ ماڈیول کے بارے میں آگاہ کیا۔

    آئی جی ریلویز نے اپنے خطاب میں ٹرینیز کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انھوں نے اساتذہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا اور اظہار کیا کہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کو ایک قابل قدر ادارہ سمجھا جاتا ہے جو کہ اپنے ٹرینیز میں نمایاں خوبیاں پیدا کرتا ہے جس سے تربیت یافتہ افسران اور اہلکار بہترین اقدار کے حامل ہوجاتے ہیں۔

    آئی جی ریلویز نے مزید کہا کہ ریلویز پولیس میں بہترین پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ اہلکاروں کی میرٹ اور سینیارٹی کے مطابق پروموشن کو تیز کیا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بہت سی ناگزیر تبدیلیوں کو محکمے میں متعارف کروانے جارہی ہے۔ انھوں نے ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی خصوصی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوششوں کی بدولت 45 سال سے رائج تھانوں کے مینوئل سسٹم کو آن لائن کیا جارہا ہے، CRMS اور PSRMSجیسے جدید نظام کو ریلویز پولیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

    آئی جی ریلویز نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام ٹرینیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری تندہی اور لگن سے سرانجام دیں اور مصیبت زدہ مسافروں کے مددگار بنیں، انھوں نے پاکستان ریلویز کے اثاثوں کے تحفظ میں اپنا قلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ مزید واضح کیا کہ پاکستان ریلویز کی ترقی کے لئے اپنے آپ کو مستعد اور تیار رکھیں اور عوام کا سچا خادم بننے کی صلاحیت پیدا کریں۔

    بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریینز کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا، جس میں محمد اکرام ڈوگر، اللہ دتہ اور فیصل شہزاد مجموعی طورپر بہترین ٹرینیزکے طورپر سامنے آئے۔تقریب میں مدعو کیے گئے ریلویز افسران، پولیس افسران/اہلکاروں اور ٹرینیز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

  • ڈریپ کا کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ،بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

    ڈریپ کا کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ،بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بخار ادویات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون جاری ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے بخار کی دوا ذخیرہ کرنے والے ڈرگ ڈیلر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات شروع

    ڈریپ نے کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی کے دوران ذخیرہ کی گئی بخار کی دوا کی 2 لاکھ سے زائد گولیاں تحویل میں لے لیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث بازار سے دوا کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

    کراچی ڈریپ کی ٹیم نے جے ار لیب پلاث نمبر ایف 516 پر چھاپا مارا، جس کے دوران نیوٹرا سیوٹیکل پروڈکٹس کی ناقص ماحول میں تیار کی گئی دوا قبضے میں لی گئی۔

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں بخار کی گولیوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی، سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے لاہور سے آنے والی جعلی ادویات کی کھیپ پکڑ لی ادویات میں جان بچانے والے اینٹی بائیوٹک دوا بھی شامل ہے۔

    کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    پروڈکٹس بغیر فارم سیون اور ٹیکنیکل افراد کی غیر موجودگی تیار کی جارہی تھی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے کہا کہ ایک دوا پرومول جو کہ پیرا سیٹامول کے مشابہ ہے بنا رہے تھے، خدشہ ہے پیرا سیٹامول کی قلت کا فائدہ اٹھا کر جعلی پیرا سیٹا مول بنائی جارہی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس دوا کے نمونے لیکر لیبارٹری بجھوا دیئے ہیں،مزید براں ان میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ،ملوث افراد کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جو مافیا ان گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے،پورے ملک میں نیشنل۔ٹاسک فورس کاروائیاں کر رہی ہے، عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے ڈریپ حکام کو 3 ہفتوں تک مارکیٹ میں بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، مریضوں میں اضافہ

  • بھارت میں  2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

    بھارت میں 2 دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،لاشیں درختوں سے لٹکا دیں

    نئی دہلی: بھارت میں 2 دلت بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں 6 ملزموں نے 2 دلت بہنوں کواجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔

    عدالت میں طلاق کےلئےآئی بیوی کو شوہرنےگلا کاٹ کرقتل کردیا

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھرسےایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنےکےبجائےمقتول لڑکیوں پرالزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔

    مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کرناٹکا میں شوہر نے عدالت میں بیوی کو گلا کاٹ کر مار دیا۔اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاسن کے شہر ہولیناراسی پور کی فیملی عدالت میں شیواکمار (Shivakumar) اور اس کی بیوی چائیترا (Chaitra) کے درمیان طلاق کا معاملہ زیر غور تھا۔

    اوکاڑہ :ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرمیں داخل ہوکر بااثرافراد کا تشدد

    عدالت نے حسب روایت شادی کو بچانے کے لیے دونوں کو ایک اور موقع دیا تھا جوڑے نے کونسلنگ سیشن کے دوران اپنے اختلافات کو بھول کر پھر سے نئی شروعات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی شیوا کمار نے اپنی بیوی چایئترا پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عدالت کے واش روم گئی، شیوا کمار بیوی کے پیچھے گیا اور وہاں اس نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

    واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عدالت میں موجود افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا تھا جب کہ چائیترا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے ملزم شوہر شیوکمار پر اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

    بلقیس بانو عصمت دری کیس،11 ملزمان کو رہا کر دیا گیا

  • ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی

    ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی

    ٹیسلا کی نئی مائیکرو چِپ 2033 تک انسانوں سے زیادہ ذہین ہوجائے گی۔

    باغی ٹی وی : ایک کار اور وین لیزنگ کمپنی ویناراما کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابقD1 مائیکرو چِپ ایک سیکنڈ میں 362 ہزار ارب آپریشن کر سکتی ہے جبکہ انسان کا دماغ 10 لاکھ ہزار ارب آپریشن فی سیکنڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس مائیکرو چِپ کے کام کرنے کی صلاحیت انسانی دماغ کے36 فی صد ہے۔

    بلیو اوریجن کا چاند پر جانے والا خلائی مشن حادثے کا شکار ہو گیا

    کمپنی نے یہ پیش گوئی ماضی اور موجودہ ٹیسلا چِپس کا تجزیہ کرتے ہوئے کی جس میں کمپنی کو معلوم ہوا کہ مائیکرو چپس کی صلاحیت میں ہر سال 486 فی صد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    ویناراما کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اس سال اپنی نئی D1 چِپ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ چِپ ڈوجو سُپر کمپیوٹر پلیٹ فارم اور ٹیسلا کےآٹو پائلٹ سیلف ڈرائیونگ سسٹم کا اہم حصہ ہوگی۔

    پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا

    سائنس دانوں کا کافی عرصے سے یہ مؤقف رہا ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب مصنوعی ذہانت انسانی کی ذہنی صلاحیت سے سبقت لے جائے گی اگرچہ اس حوالے سے متعدد آراء پائی جاتی ہیں کہ ایسا کب ہوگا۔

    ویناراما کا کہنا ہے کہ اس بات کو ماننا پاگل پن نہیں ہے کہ ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں ہی انسان سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔ فی الوقت مائیکروچِپس انسانوں کے دماغ کے سِناپسِز(اعصابی خلیوں کے درمیان جوڑ) کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    تیز چلنا مختلف امراض اور موت کا خطرہ کم کرتا ہے، تحقیق

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے ایئر پورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ پہلا موقع ہو گا جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے میدانوں میں مدمقابل ہوں گی۔

    جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید

    یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔انگلینڈ ٹیم آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔

  • ایوارڈ شو میں کیوں نہیں مدعو کیا جاتا سید جبران نے وجہ بتا دی

    ایوارڈ شو میں کیوں نہیں مدعو کیا جاتا سید جبران نے وجہ بتا دی

    پاکستانی اداکار سید جبران نے اپنی اداکاری اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہےتاہم انہیں کبھی کسی بھی ایوارڈ شو میں نہیں دیکھا گیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے حال میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کُھل کر بات کی ہے دوران انٹرویو میزبان نے سید جبران سے سوال کیا کہ آپ کو ایوارڈز شو میں نہیں بُلایا جاتا اس کی کیا وجہ ہے؟-

    جس پر سید جبران نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں ہے مجھے یقین ہے کہ ایوارڈز صرف شوز ہیں۔ اگر وہ پیسے کما رہے ہیں تو آپ کو بھی پیسہ کمانا چاہیے۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے ایوارڈ شوز میں کیوں مدعو نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ جب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ مجھے پیسوں کی ادائیگی کریں کیونکہ یہ میرے لیے ایک شو ہے –

    میزبان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایوارڈ شو میں جانے کیلئے رقم دی جاتی ہے جس پر اداکار نے کہا کہ ہوشیار لوگوں کو اس کی رقم ملتی ہے اور بے وقوف لوگ مفت میں جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

    منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس تیسری مرتبہ تفتش کیلئے طلب

    سید جبران نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں شفافیت مشکوک ہے اور مجھے یقین ہے ایوارڈز کی صداقت اب بھی مشکوک ہے۔ ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ نہیں بدلتا اگر کوئی اداکار جانا چاہتا ہے تو اسے جانا چاہیے، میں کسی کو نہیں روک رہا لیکن میں بنا پیسوں کی ادائیگی کبھی نہیں جاؤں گامداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو آپ مقبول ہیں-

    اس حوالے سے سید جبران نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مثال دی کہا کہ سلمان خان کو اب تک کوئی ایوارڈ نہیں ملا لیکن وہ اس لیے مقبول ہیں کیونکہ ناظرین ان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ایوارڈز نے انہیں وہ مقبولیت نہیں دی جو مداحوں سے حاصل ہوئی اگر کوئی شخص سوچتا ہے کہ ایوارڈز سے آپ کی انا بڑھے گی تو اسے شو میں جانا چاہیے-

    بالی وڈ کی ہیروئنز کا پریگنینسی کے دوران شوٹ کروانے کا رواج زور پکڑ گیا

  • چین کا ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان

    چین کا ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان

    چین نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی میں سیمنٹ فیکٹری کے قیام کا اعلان کرتے کہا ہے کہ چین آفات کے بعد تعمیر نو میں مدد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی لوگ اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کو بہت اہمیت دیتے ہیں،چینی حکومت نے پاکستان کی مدد کے لیے 4 ملین یوآن مالیت کے سامان کا اعلان کیا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق چین کےسفیر نونگ رونگ نےڈیرہ بگٹی میں ایک تقریب کےدوران سیمنٹ فیکٹری کےقیام کا اعلان کیا اورکہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، میں نے موسلا دھار بارشوں سے بہت سے مکانات کو تباہ ہوتے دیکھا،ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کیلیے کچھ کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا تھا اور سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر شاہ زین کے ساتھ بلوچستان میں بگٹی قبیلے کا میرا پہلا دورہ ہے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خوراک کے پیکجز تقسیم کیے گئے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ چینی حکومت اور پی پی ایل کی طرف سے خیر سگالی ہے آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل کرنے کا اعلان

    انہوں نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سمندر سے زیادہ گہری اور ہمالیہ سے زیادہ اونچی ہے مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ مدد و تعاون ہمارے روایات کا مشترکہ حصہ ہے چین کے لوگ کبھی یہ نہیں بھول سکتے کہ سن 2008 کے وینچوآن زلزلے میں پاکستانی نے کس طرح اپنے اسٹاک میں پڑے ہوئے تمام خیمے اپنی مصیبت زدہ چینی بھائیوں کے لئے وقف کر دئیے تھے ٹھیک اسی طرح سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار پاکستانی بہن بھائیوں کے دکھ درد کا ہمیں بھرپور احساس ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم ان کی ہرممکن مدد کریں ہمیں یقین ہے کہ ہر مشکل سے لڑنے والی بہادر پاکستانی قوم اس مشکل حالات سے بھی جلد نکل آئے گی-

    انہوں نے کہا تھا کہ چین صرف سیلاب یا بارش سے متاثر افراد کی مدد ہی نہیں کررہی بلکہ چائنا سی پیک جیسے اہم پروجیکٹ میں بھی کلیدی کردار ادا کررہی ہے سی پیک کے بہت ہی اچھے ثمرات نظر آرھے ہیں جیسے کہ نئے بجلی گھر اور نئے شاہراہ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمارا اگلا ہدف جدید زراعت پہ ہوگا جس سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی لوگوں کے ہنر میں بھی اضافہ ہوگا-

    ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

    مثلاَ میں اپنے ساتھ چائنیز چلی کمپنی کا ایک نمائندہ ساتھ لایا ہوں یہ کمپنی پاکستان میں موجود زرعی ماہرین کے ساتھ ملکر مرچ اگائے گی اور چین میں برآمد کرے گی نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اپنے آخری مراحل میں ہے جو کہ اگلے سال مکمل ہوگا پیشہ ورانہ ٹریننگ سینٹر میں مقامی لوگوں کو بھارتی کیا گیا –

    وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزدہ شاہ زین بگٹی نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں چینی سفیر مسٹر نانگ رانگ نے وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ بارش سے متاثر ہونے والے افراد کے منہدم ہونے والے مکانات کا بھی دورہ کیا

  • کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید  2 کروڑ 50 لاکھ امداد کا اعلان

    کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ امداد کا اعلان

    پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے، کینیڈا کے وزیر ہرجیت سجن نے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کینیڈین وزیر برائے ترقی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد دی جانے والی امداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے ہرجیت سجن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔

    فرانسیسی عدالت نے 2009 میں حادثے پر یمنی ایئرلائنز کو مجرم قرار دیا

    اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جسکےمجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی کینیڈین وزیرنےکہا کہ پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر الگ سے بھی فراہم کریں گےکوئی ملک موسمیاتی ایمرجنسی اور تباہی کی تیاری نہیں کرسکتا سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مدد کی فوری ضرورت ہے یہ رقم ریلیف سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گی۔

    پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے بین الاقوامی ترقی اور پیسیفک اکنامک ڈیولپمنٹ ایجنسی کے وزیر ہرجیت سجن کے دورۂ پاکستان کے بعد کیا ہے۔


    ہرجیت سجن کا کہنا تھا کہ کینیڈا سیلاب متاثرین کو ہرگز نہیں بھلا سکتا، خاص طور پر ان خواتین کو جو بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔ ہم دیگر طریقوں پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی جائے۔

    انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لیے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو میں 2 کروڑ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ شراکت گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے لیے کینیڈا کی جاری کردہ 19 کروڑ ڈالر کا حصہ ہے۔

    قبل ازیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا کہ کینیڈا بااعتماد شراکت داروں کےذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، پینےکا صاف پانی اوردیگر ضروری اشیا کی فراہمی جاری رکھے گا۔ جسٹن ٹروڈو نےاعلان کیاکہ پاکستان میں سیلاب کے پیش نطر حکومت کینیڈا انسانی ہمدردی کے لیے عطیات ہیومینٹیرین کولیشن کے ذریعے دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر 2022 تک ہیومینٹیرین کولیشن کو انفرادی طور پر اور اس کے اراکین کی طرف سے دیا گیا ہر عطیہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ ڈالر تک ہوجائے گا علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیر اعظم نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    برطانیہ میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی