Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپورنے پہلی ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجرسے شادی کی تھی بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی، اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔

    طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں-

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیئے۔

    سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔

    اداکارہ کی جانب سے اس جواب کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا یے اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی ایسا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔

  • شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    ممبئی: بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی ، اداکارہ سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    رپورٹس کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی-

    بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کرلیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی-

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلمان خان کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

    بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

    رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کرسکتی ہیں اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوشا شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے-

  • پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    لاہور: پولیس انسپکٹرکے بیے نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : -تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شاہدرہ کی حدود گلش حیات پارک میں پیش آیا ، جہاں پولیس انسپکٹر کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کو کمیٹی کے پیسے مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا کلثوم نامی گھریلو ملازمہ کو انسپکڑ ملک حیات کے بیٹے نے مین بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مقدس مقامات کی توہین،کئی پاکستانی گرفتار کرلئے، سعودی عرب کی تصدیق

    متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسپکڑ ملک حیات کے گھر ملازمت کرتی تھی، پانچ لاکھ کی کمیٹی کے پیسے انسپکٹر حیات کے گھر والوں کو امانت کے طور پر رکھوائے تھے کچھ دنوں سے یہ کیمٹی کے پیسوں کا تنازعہ چل رہا تھا، انسپکٹر کے گھر پیسے مانگنے گئی تو اس کا بیٹا وکی شراب کے نشہ میں تھا مجھے تشدد کا نشانہ بنایا انسپکڑ ملک حیات کے بیٹے نے گھر سے مین بازار تک مارا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

    بچوں کیلئے عید کے کپڑے نہ ملے، ماں نے تین بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا لی

    واضح رہے کہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آئی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہےایس ایچ او محمد شبیر نے شاہدرہ ایس پی سٹی سے مکمل انکوائری کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق منظر عام پر آنے کے بعد ذمے دار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    پنجاب میں ایک روز میں 925 ٹریفک حادثات ،7 اموات،964 زخمی

  • گورنر پنجاب کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ،رانا ثناللہ

    گورنر پنجاب کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ،رانا ثناللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی :وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے صدر اور گورنر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو پھر عدالت ہی کسٹوڈین ہے ۔صدر مملکت نے بھی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی عدالت نے صدر کو پھر کہا کہ حلف کے لیے نمائندہ مقرر کریں۔

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

    ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر معاملے میں قانون اور آئین کو پیش نظر رکھا ہے نومنتخب وزیراعلیٰ کا حلف عدالتی حکم کے مطابق لیا جارہا ہے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم نے سمری دے رکھی ہے گورنر پنجاب آئینی طورپر وزیراعلیٰ کو بحال نہیں کرسکتے ۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ عدالتوں کا فیصلہ جو ہوتا ہے ، ماننا پڑتا ہے اور ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ سوال کے جواب میں کہا اگر حمزہ نے حلف لیا تو وزیر اعلی نہیں ماننے گئے، گورنر نے عثمان بزدار کا استعفی مسترد کردیا ہے جس کے بعد کابینہ بحال ہوگئی ہے اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی عثمان بزادار نے بلایا ہے، اس میں جو فیصلے ہوگئے اس پر بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

    پرویزالٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

  • گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

    گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے اراکین کے استعفیٰ منظور ہی نہیں ہو رہے آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر گورنر کو دینا ہوتاہے، کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین نے لکھ کر استعفے نہیں دیئے گورنر پنجاب نے جو بھی کیا، مناسب قدم اٹھایا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا اور عثمان بزدار کا استعفیٰ نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کردیا۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اقبال کا شاہین قرار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے آپ اقبال کے شاہین ہیں، خوب لڑے ہیں، انشاللہ خوب لڑیں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں، جو لوگ کورٹ آرڈر پر حلف کی کوشش کررہے ہیں معاملے کی فوٹیجز سب کے پاس ہیں۔

    گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ…

    یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کورٹس کو موقف دیا ،25 لوٹوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دئیے وہ نااہل ہو گئے اور جب وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہورہا تھا تب مار پیٹ کےلیے پرویز الہٰی باہر چلے گئے تھے وزیراعلیٰ کا الیکشن ہوا ہی نہیں تھا اگر ووٹ ڈالنا تھا تو آئیز والے دروازے سے آتے، عدالتی فیصلے سے دکھ ہوتا ہے اگر یک طرفہ فیصلے کرتے رہے تو کام کیسے چلے گا۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے-

    یاد رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا۔

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

  • پرویزالٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

    پرویزالٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

    اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آج وکلا عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    پرویز الٰہی نے عدالتوں میں چھٹی کے سوال پر کہا کہ یہ ایک عدالت نہیں، اللہ کی عدالت بھی ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے انٹرا کورٹ اپیل کی گئی کہ وزیر اعظم کی پہلے سے بھیجی گئی سمری ابھی ایوان صدرمیں ہے، صدر یا گورنر ہی کسی اور شخصیت کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

    ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت کے تینوں فیصلوں میں تضاد ہے ،رات کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے آئے تھے مگر ڈائری صبح کے وقت ہوتی ہے ہم نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے 3 فیصلے حقائق کے برعکس ہیں گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے-

    خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

    گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ…

  • عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا  اجلاس اعلامیہ جاری

    عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس اعلامیہ جاری

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحا ل پر تشویش کا اظہارکیا گیا گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہبا ز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے،بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی نہ کرے کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے حمزہ شہباز کے الیکشن متنازعہ اور غیر قانونی قراردیئے گئے ہیں گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے

    دوسری جانب ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا،اگر کوئی حکم نامہ موصول ہوا تو دیکھیں گے

    حمزہ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری سردار عثمان بزدار کی سکیورٹی واپس بلوا لی گئی،پروٹوکول واپس چلا گیا، سیکیورٹی جیمر گاڑی، اور سکواڈ کی دیگر گاڑیاں پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو گئیں، عثمان بزدار پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے کہا،اپنا سیکیورٹی سٹاف خود واپس بھیجا ہے،راجہ بشارت کابینہ کاروائی سے آگاہ کریں گے، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول پنجاب اسمبلی روانہ ہو گئے

    قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاوس پہنچ گئے ہیں – گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی غنڈوں کی مدد سے تقریب کا انعقاد مجرمانہ فعل ہے انتظامیہ کو وارننگ دی اگر گورنر ہاؤس کو خالی نہ کیا گیا ذمہ داری سیکریٹری ہوں گے،چیف جسٹس سپریم کورٹ گورنر ہاؤس میں ہونے والے حملے کا فوری نوٹس لیں غیرآئینی طور پر زبردستی سے جعلی وزیراعلی ٰسے حلف کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ،

    واضح رہے کہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کروائیں گے اور صرف ان ہی افراد کو گورنر ہاؤس آنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں دعوت نامے دیئے گئے ہیں

  • گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

    لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ گورنر ہاؤس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس میں سینکڑوں پولیس اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاؤس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی گورنر ہاؤس میں ہونے والی آج کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کر رکھی ہے، حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج ساڑھے 11 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے-

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ مسترد کیے جانے کے بعد گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    ایک طرف لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آج نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو حلف لینے کا حکم دے رکھا ہے تو دوسری جانب گورنر پنجاب نے آج ہی عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

    اس سارے معاملے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کی طرف جانے والے راستے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہیں۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کروائیں گے اور صرف ان ہی افراد کو گورنر ہاؤس آنے کی اجازت دی جائے گی جنہیں دعوت نامے دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پیدا ہونے والی صورت حال میں گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

    سی سی پی او نے گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور اطراف میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی، غیرمتعلقہ شخص یاگاڑی کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    ادھر آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ عثمان بزادر کا اجلاس غیر قانونی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو چکا ہے اور ہائیکورٹ کے احکامات بھی آ چکے ہیں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کو بلا کر ان سے استعفے کی تصدیق کی تھی، اس وقت محمود الرشید اور پرویز الٰہی بھی موجود تھے، ان دونوں کی موجودگی میں چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔

  • حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے اپیل سماعت کے لئے مقرر

    حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے اپیل سماعت کے لئے مقرر

    حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے اپیل سماعت کے لئے مقرر
    حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کے لیے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد کر دیا گیا

    رجسٹرار آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کر دی اپیل میں سنگل بینچ کے حلف سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی

    پی ٹی آئی کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا جسٹس ساجد محمود اور جسٹس طارق جمیل ہر مشتمل بینچ سماعت کرے گا لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ ساڑھے 11بجے اپیل پر سماعت کرے گا

    قبل ازیں لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے اپیل دائر کردی ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت کے تینوں فیصلوں میں تضاد ہے ،رات کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے آئے تھے مگر ڈائری صبح کے وقت ہوتی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ ہم نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے 3 فیصلے حقائق کے برعکس ہیں گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے-

    وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ 11بجے سے پہلے پہلے اس اپیل پر سماعت ہونی چاہیے تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لئے

    پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے کہا کہ ابہام اس لیے پیدا ہوا جب کورٹ کا ایک کے بعد دوسرا فیصلہ آیا تیسرا فیصلہ پہلے دو فیصلوں سے منحرف تھا-

    عدالتوں کے فیصلے ہیں انہیں ماننا پڑتا ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بحالی کا فیصلہ پنجاب کے آئینی سربراہ نے کیا حمزہ شہباز کے حلف سے میرا تعلق نہیں، حمزہ شہباز حلف اٹھا لیتے ہیں تو انہیں وزیر اعلیٰ نہیں مانیں گے-

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

  • گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ ہوگی  تو  فوج  کو مداخلت کرنا پڑے گی،جسٹس  (ر)شائق عثمانی

    گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ ہوگی تو فوج کو مداخلت کرنا پڑے گی،جسٹس (ر)شائق عثمانی

    سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرنا قانونی طور پر غلط ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس آج کوئی استعفیٰ نہیں کہ اس پر غور کرے اور اسے مسترد کرے گورنر کی طرف سے استعفیٰ مسترد کرنے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں گورنر کے پاس استعفیٰ کا معاملہ تھا ہی نہیں گورنر کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے –

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ گورنر آئینی تحفظ کا فائدہ اٹھا رہےہیں،گورنر شائد آئینی تصاد م کی جانب جارہے ہیں گورنر پنجاب کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ کہیں الیکشن نہیں ہوا، گورنر عدالت نہیں بلکہ الیکشن کا معاملہ دیکھے اور تصحیح کرے۔

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کی قانونی حیثیت سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس اس لیے بلایا کہ وہ خود کو منتخب وزیراعلیٰ ظاہر کریں۔

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار استعفیٰ دینے کے بعد بطور عبوری وزیراعلیٰ کام کر رہے ہیں لیکن حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے اور حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد کسی اور کا خود کو وزیراعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    دوسری جانب جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہا کہ گورنر جو بات آج کررہے ہیں وہ عدالت میں کرنی چاہیے تھی ، عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوگا تو خلاف ورزی ہوگی ملک میں موجود ہ صورتحال افسوسناک ہے صورتحال کشیدہ ہوگی تو فوج کو مداخلت کرنا پڑے گی-

    انہوں نے کہا کہ موقع تھا عدالتی فیصلے سے پہلے اپنا موقف پیش کرتے جو نہیں کیاگیا پی ٹی آئی کو چاہیےتھا کہ عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کرتے جب عدالت کا فیصلہ آگیا تو اب تسلیم نہ کرنا خلاف ورزی ہوگی

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف