Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا گیاہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنرعمر سرفرازچیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی کابینہ کو بحال کردیا ہے –

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بھی دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد کابینہ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جو بھی ہوا آئین کے مطابق ہوا اور آج ہونے والے کابینہ اجلاس کی آئینی اہمیت ہو گی۔


    جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے کابینہ بحال ہو چکی ہے، کچھ دیر میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرتے ہوئے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار نے کابینہ کا اجلاس بھی فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔

    جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہونی ہے لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کی ہدایت کی ہے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ  لئے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام مانگ لئے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے لیے پارلیمانی قائدین سے نام مانگ لئے ہیں جبکہ اس حوالے تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپنی متعلقہ جماعتوں کی جانب سے نامزدی بھیج دیں-

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    28 اپریل 2022 کو لکھے گئے خطوط جس میں اسپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اس خط کے جاری ہونے کے 7 دنوں کے اندر اپنی نامزدگیاں قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو بھیجوا دیں۔

    یہ خطوط عمران خان (پی ٹی آئی)، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی (ایم کیو ایم پی)، اسد محمود (ایم ایم اے پی)، خواجہ محمد آصف (پی ایم ایل این) محمد اختر مینگل (بی این پی ایم) امیر حیدر اعظم ہوتی (اے این پی)، بلاول بھٹو زرداری (پی پی پی پی) غوث بخش خان مہر (جی ڈی اے)، نوابزادہ شاہ زین بگٹی (جے ڈبلیو پی)، شیخ رشید احمد (اے ایم ایل پی)، چوہدری طارق بشیر چیمہ (پی ایم ایل)، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی (پی ٹی آئی) اور خالد حسین مگسی (بی اے پی) کو بھیجے گئے ہیں۔

    اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی نے 16 اپریل 2022 کو اپنے اجلاس میں قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 244 (B) کے تحت ایک تحریک منظور کی تھی جس کے تحت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائی گی جو الیکشن اصلاحات میں خامیوں کا جائزہ لینے اور گزشتہ انتخابات اور انتخابی اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرے گی تاکہ آئندہ انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر ایردوان سے ملاقات کا امکان، ذرائع

  • آرمی چیف اور  بِل گیٹس کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا بِل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں ‏پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا شہباز شریف نے تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن سے شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا،حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔


    دوسری جانب بل گیٹس نے مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا تھا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا-


    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا وزیر اعظم نے 15 ماہ بعد 2022 میں پولیو وائرس کے پہلے کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا جس کی تصدیق حال ہی میں شمالی وزیرستان میں ایک بچے میں ہوئی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ولی عہد سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔


    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ملاقات میں موجود تھے-


    ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل تھے۔


    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

  • فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،20 سے زائد بیکریاں سیل

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،20 سے زائد بیکریاں سیل

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20 سے زائد بیکریاں سیل، متعدد پر جرمانے کئے گئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لوئر دیر لال قلعہ میں بیکری سے مضر صحت مٹھائیاں برآمد ہونے پر یونٹ سیل کیا گیا ضلع خیبر میں 3بیکری یونٹس سیل کئے گئے جبکہ ہری پور میں 500 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کی گئیں-

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ، مردان میں ایک ایک بیکری یونٹ سیل کردیا گیا،ایبٹ آباد، پارہ چنار میں غیر معیاری بیکری پراڈکٹس پر 2،2 بیکری یونٹ سیل کئے-

    ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بنوں کے مختلف علاقوں میں نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر چار بیکری یونٹ سیل، کئے گئے ہنگو ٹل میں بیکری یونٹ سے 1300 کلو غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کر کے یونٹ سیل کر دیا گیا-

    ترجمان کے مطابق سوات میں بیکری یونٹس سے سیکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں تلف کر کے جرمانے عائد کئے گئے خوازہ خیلہ سوات میں مٹھائیوں میں کپڑوں کا رنگ استعمال کرنے اور ناقص صفائی پر 5 بیکری یونٹس سیل کئے گئے-

    ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

  • اسپیکر قومی اسمبلی آج  نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    اسپیکر قومی اسمبلی آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے

    اسپیکر قومی اسمبلی آج ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا تھا حمزہ شہباز کی حلف لینے کی تیسری درخواست پرجسٹس جواد الحسن نے فیصلہ سنایاتھا-

    گورنر ہاؤس،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کی گئی سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے-

    سی سی پی اوڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی-

    دوسری جانب لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی آج اپیل دائر کریں گے پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل میں حمزہ شہباز، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے-

    موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قانون کیخلاف حمزہ شہباز کی حلف برداری کا حکم دیا فیصلہ آئین آرٹیکل 48، 87، 133، 187، 190، 204، 248 اور 255 کی خلاف ورزی قرار دیا-

    پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ اہم نوعیت کے معاملہ پر کم از کم لارجر بینچ بنانا ضروری تھا-

    قبل ازیں گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہے مبینہ استعفیٰ ٹائپ کر کے وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا آئین آرٹیکل 130 (8) 1973 کے مطابق مواصلت کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہو اور گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے اس وقت کے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہیں رکھا-

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔

    عید کی چھٹیوں پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

  • گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی مسترد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہے-

    خط کے متن میں کہا گیا کہ مبینہ استعفیٰ ٹائپ کر کے وزیر اعظم کو لکھا گیا تھا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا آئین آرٹیکل 130 (8) 1973 کے مطابق مواصلت کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ کا ہاتھ سے لکھا ہو-

    خط میں کہا گیا کہ استعفیٰ میں گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے اس وقت کے گورنر پنجاب نے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہیں رکھا-

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ جاری

    پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ہو گا۔

    واضح رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا تاہم بعد ازاں سابق وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری محمد سرور کو عہدرے سے برطرف کر دیا تھا-

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

  • رمضان قدیروف ایک غدار اور ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں،چیچن کمانڈر

    رمضان قدیروف ایک غدار اور ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں،چیچن کمانڈر

    یوکرین میں روسی فوج کے خلاف لڑنے والی دو چیچن بٹالینوں میں سے ایک کے کمانڈر شیخ منصور کا کہنا ہے کہ روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف ایک غدارہیں اور وہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے زرخرید ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے” العربیہ ” کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کمانڈر شیخ منصور نے کہا کہ بدقسمتی سے قدیروف غدارتھے اور یقیناً اگرآپ ہم سے اس کے بارے میں پوچھیں تو ہم نے کبھی قدیروف جیسے شخص کو چیچن عوام کی نمائندگی کرنے کی اجازت نہیں دی۔ہم ایک کھلے ذہن کے اور آزادی پسند لوگ ہیں اور ہم کسی بھی ضرورت مند کومدد مہیاکرتے ہیں۔ہم کبھی یہ نہیں کہیں گے کہ ہم کسی کے سپاہی یا غلام ہیں-

    287 برطانوی ارکان پارلیمان کی روس میں داخلے پر پابندی عائد

    انھوں نے مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے دراصل قدیروف کو خریدرکھا ہے۔ انہوں نے اسے ایک پرتکلف کھانا کھلایا، پھر یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیااب ہم ایک مشترکہ دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔

    شیخ منصور کے مطابق ان کی بٹالین 2014 سے یوکرین میں موجود ہے جب جنگ شروع ہوئی تھی انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انھیں یوکرینی افواج نے روس کے خلاف لڑنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ اپنے قومی پرچم اشکیریا کے تحت ایسا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم یوکرینی افواج کے ساتھ تمام اقدامات کو مربوط کرتے ہیں کیونکہ ہم ایک مشترکہ دشمن، ایک مشترکہ برائی کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں یوکرینی افواج نے ان کی بٹالین کو جنگ زدہ ملک میں روسی جارحیت کے خلاف لڑنے کے لیے درکار ضروری ہتھیارمہیا کیے ہیں بٹالین 100 سے زیادہ مسلح افراد پر مشتمل ہے اور انھیں محاذِجنگ کے سخت مقامات پر تعینات ایلیٹ فورسز سمجھا جاتا ہے۔

    شیخ منصور نے بتایا کہ روسی حملے کے آغازمیں ہمیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے نواح میں تعینات کیا گیا تھا۔بعد میں لڑائی میں شدت آنے پردوسری جگہ منتقل کر دیا گیا اور انھیں فرنٹ لائن پوزیشن دی گئی اب وہ محصور بندرگاہ شہر ماریوپول اور دیگرعلاقوں میں موجود ہیں جہاں لڑائی شدت سے جاری ہے۔

    یوکرین جنگ: اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے نے روس کی رُکنیت معطل کردی

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قریباً 100 جنگجو ہیں اور ہم کان کنی، ٹیکٹیکل حملوں، گھات لگا کر حملوں جیسی خصوصی کارروائیاں کرتے ہیں اور ہم مخصوص پوزیشنوں کو بھی محفوظ رکھتے ہیں یوکرین میں دونوں چیچن بٹالینوں کے ساتھ اس جنگ میں شاملہونےوالے’’متعدد عرب‘‘ اور مسلمان بھی ہیں۔

    شیخ منصور نے کہا کہ کئی عرب ایسے ہیں جنھیں میں نے یوکرینی فوج کے مختلف بریگیڈز اور بٹالینوں کی صفوں میں دیکھا ہے لیکن میں انھیں ذاتی طور پر نہیں جانتا ان میں سے زیادہ ترموجودہ جنگ سے پہلے یوکرین میں رہ رہے تھےان میں سےبہت سےازبکستان،آذربائیجان اور جارجیا کے لوگ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بہت سے یوکرینیوں نے اسلام قبول کیا ہے یوکرینی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے تمام رضاکاروں کو یوکرینی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس چیک سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ ہماری صفوں میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں، خاص طور پروہ لوگ جو روس سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ قدیروف کے کچھ افراد اور مختلف تنظیموں کےدیگرافراد بھی دراندازی کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان قدیروف یوکرین کی جنگ میں سرگرم عمل رہے ہیں اور انھوں نے یوکرین کے خلاف روس کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجے ہیں جبکہ کچھ چیچنوں کے میدانِ جنگ میں یوکرین کے شانہ بشانہ روس کے خلاف لڑنے اور روس مخالف مؤقف اختیارکرنے کے بیانات سامنے آئے ہیں

    روس کے لیے پیغام ہےکہ21 ویں صدی میں کوئی جنگ قابل قبول نہیں:یو این سیکریٹری جنرل

  • کرناٹک: مسلم باحجاب خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی،ہندو خواتین کی حجاب کے ساتھ افطار پارٹی میں شرکت

    کرناٹک: مسلم باحجاب خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی،ہندو خواتین کی حجاب کے ساتھ افطار پارٹی میں شرکت

    حیدرآباد:ریاست کرناٹک میں مسلم باحجاب خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ہندو خواتین نے ایک افطار پارٹی میں حجاب پہن کر شرکت کی-

    باغی ٹی وی : جہاں ریاست کرناٹک میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے پر حراساں کیا جا ہا ہے وہیں اسی ریاست کے آئی ٹی مرکز، بنگلور سے ہندو مسلم اتحاد کی منفرد مثال سامنے آئی ہے۔

    بھارت کی معروف سماجی کارکن وموٹیویشنل اسپیکرسبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں ایک خاص قسم کی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں نامور ہندو خواتین نے شرکت کی ان خواتین نے نہ صرف روزہ رکھا بلکہ حجاب پہنا اور نماز بھی پڑھی۔

    فوٹو بشکریہ: بھارتی میڈیا

    اس خصوصی دعوت افطار میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے نہ صرف بھائی چارے کو فروغ ملے گا، جو لوگ نفرت کے بیج بول رہے ہیں وہ یقیناً مایوس ہوں گے –

    اس خصوصی افطار پارٹی کا اہتمام بنگلور کی معروف سماجی کارکن سیدہ نسرین نے کے اپنے گھر پر کیا تھا اس دعوت میں کچھ مسلم خواتین کے علاوہ تقریباً 50 ہندو خواتین نے بھی شرکت کی۔

    بی جے پی نے دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    دعوت کے بعد انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شرکت کے ہمیں بہت سکون ملا ہے پارٹی میں شریک ہندو خاتون ودیا دنکر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں کچھ لوگ عید اور رمضان میں ہنگامہ آرائی کرکے نفرت کی مزید فصل کاٹنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔ لیکن وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ ہم جتنے فرقہ وارانہ تفریق کو بھولنے کے قریب آئیں گے، ملک اور معاشرہ اتنا ہی مضبوط ہوگا۔

    پارٹی میں شرکت کرنے والی پائل مشرا کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا تھا کہ حجاب بن کر اس موسم گرما میں گرمی زیادہ ہوگی، لیکن مجھے اسے پہننے کے بعد گرمی بالکل محسوس نہیں ہوئیاس خصوصی دعوت میں انہوں نے مسلم خواتین سے رمضان المبارک اور روزے کی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    خواتین نے کہا کہ اس روحانی ماحول میں روزہ رکھنے سے ذہنی سکون اور ایک منفرد خوشگوار احساس ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے گنگا جمنی تہذیب کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    واضح ہے کہ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حجاب کا متنازعہ زدت اختیار کرتا جا رہا ہے کچھ دن قبل ریاست کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ حجاب اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچا۔

    بھارت: یوپی میں تہواروں سے قبل مذہبی مقامات سے 11000 لاؤڈاسپیکر اتار دیئے گئے

  • پراوز کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

    پراوز کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا

    بنگلورو: پرواز کے دوران تھائی ایئر ویز طیارے کا ٹائر ہوا میں پھٹ گیا طیارے میں 150 مسافر اور عملے کے ارکان تھے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی ایئر ویز کی پروازمیں سوار150 مسافر اور عملے کے ارکان بنگلورو کے کیمپ گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (KIAL) پر اترنے سے پہلے ہی ٹائر پھٹنے سے محفوظ رہے۔

    اسرائیل کا دمشق کے قریب فضائی حملہ، 9 افراد ہلاک

    رپورٹ کے مطابق فلائٹ TG 325، ایک 256 سیٹوں والی پرواز، ایک بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے نے بنکاک سے اڑان بھری اور منگل کو رات 11:32 پر بنگلورو میں اترا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے کے باوجود طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ماہرین نے کہا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے کا ٹائر ہوا میں پھٹ گیا جس کا پائلٹس نے پتہ لگایا۔

    تپتی دھوپ میں خاتون کی گاڑی کے بونٹ پرروٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

    بنگلورو ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے جہاز سے لوگوں کے اترنے کے بعد اسے معائنے کے لیے لے جایا گیا طیارے نے بدھ کو بنگلور سے بنکاک کے لیے اڑان بھرنا تھا لیکن اس واقعے کے بعد سفر منسوخ کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا اور بدھ کی شام ایئر لائنز کی ایک تکنیکی ٹیم اسپیئر وہیل کے ساتھ پہنچی ائیرپورٹ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ جمعرات کو بنگلورو سے بنکاک کے لیے اڑان بھرے گا۔

    بھارت: یوپی میں تہواروں سے قبل مذہبی مقامات سے 11000 لاؤڈاسپیکر اتار دیئے گئے