Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سفاک بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

    سفاک بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

    معمولی جھگڑے پرخاوند نے بیوی، غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا جبکہ کراچی میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لئے-

    باغی ٹی وی : نواحی گاؤں 193ای بی میں معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ نازیہ بی بی 5بچوں کی ماں تھی تھانہ گگوپو لیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    محمد اشرف مغل اور اس کی بیوی نازیہ کے درمیان معمولی توں تکرار ہوئی جس پر اشرف مغل نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی بیوی کا گلہ گھونٹ کر اس کی جان لے لی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادیا ہے۔

    علاوہ ازیں نواحی گاؤں تریڈا مکھنے والا میں ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ قتل کرنے کے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علقے لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب کچرا چننے والا نوجوان کچرا چنتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاعلاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق نوجوان گلی میں کچرا چننے کے لیے آیا تھا لیکن گلی میں اندھیرا بھی بہت تھا جب کہ سیوریج کا پانی بھی کھڑا تھا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق اندھیری گلی سے گزرنے کے لیے نوجوان نے گرل کو پکڑا تو گرل میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا گرل میں گھر سے آنے والی بجلی کی تار لپٹی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گرل میں کرنٹ تھا نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی-

    ادھر کراچی سپر ہائی وے پر کار سوار شہری نے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب دو ملزمان نے کار سوار عرفان اللّہ کو لوٹنے کی کوشش کی جسے شہری نے ناکام بنادیا شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پرذاتی اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے۔

    اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

  • شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے چھین لئے

    شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے چھین لئے

    کراچی : شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ، شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے لوٹی جانے والی رقم میں 78لاکھ روپے مالیت کے 10 والے نئے نوٹ بھی شامل تھے ،متاثرہ تاجر قصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پولیس کی بروقت کاروائی:دماغی طور پرمفلوج شخص کو مشتعل ہجوم سےبچالیا

    سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 شارع پاکستان پر سوزوکی پک اپ میں سوار قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے، تاجرجس سوزوکی میں سوارتھے مسلح ملزمان فرارہوتے ہوئے وہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ تاجررمضان اپنے پارٹنرمشتاق کے ہمراہ منگل کی دوپہر12 بجے قصورسے کراچی پہنچا تھا اورنئے نوٹوں کی خریداری کے لیے میٹھادر گیا تھا جہاں تاجروں نے 78 لاکھ روپے مالیت کے10 والے نئے نوٹ خریدے اور 13 چینی کے بوروں میں پیک کیے جبکہ تاجرکے پارٹنرمشتاق کے سیاہ رنگ کے سفری بیگ میں ان کے کپڑے اورتقریبا 37 لاکھ روپے موجود تھے –

    متاثرہ تاجر جناح کالونی بیرون کوٹ فتح دین قصور پنجاب کے رہائشی ہیں اورقصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والی واردات منگل کی رات 8 بجے کے قریب پیش آئی۔ واردات کے بعد پولیس نے تاجررمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پانی بھرنے کیلیے جانے والی لڑکی کے ساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی

  • سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت ،ریڈ زون کو سیل کردیا گیا

    سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت ،ریڈ زون کو سیل کردیا گیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پرریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق سرینا چوک، نادرا، ڈی چوک اور میریٹ چوک سے تمام راستے بند کردیئے گئے۔پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے سیکرٹریٹ اور سپریم کورٹ جانے کیلئے صرف مارگلہ روڈ والا راستہ کھلا ہے-

    سپریم کورٹ بار اورجے یو آئی نے صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا دیا

    ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے پولیس کی واٹرکینن بھی سپریم کورٹ کے قریب پہنچا دی گئی ہے، ریڈزون کے داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس اور سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت آج ہوگی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ دن ایک بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم ،سٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ ہوں گے-

    صدارتی ریفرنس پر عدالت نے وفاقی حکومت سمیت اپوزیشن جماعتوں کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلا کو تحریری معروضات جمع کرانے کا حکم دیا تھا عدالت نے واضح کیا تھا کہ صدارتی ریفرنس کیوجہ سے پارلیمنٹ کی کاروائی تاخیر کا شکار نہیں ہوگی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو ووٹ دینے سے نہیں روکا جاسکتا۔

    اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید

    عدالت نے قرار دیا کہ صدارتی ریفرنس پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے جلد فیصلہ کیا جائے گا، جسٹس قاضی فائز عیسی لارجر بنچ میں سینئر ججز کو شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

    دوسری جانب عدالت عظمیٰ،سپریم کورٹ بار اورجے یو آئی نے صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے سپریم کورٹ بار نے عدم اعتماد کی تحریک میں رکن قومی اسمبلی کے ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دیدیا ہے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کسی سیاسی جماعت کا حق نہیں ہے کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جا سکتا،عوام اپنے منتحب نمائندوں کے ذریعے نظام حکومت چلاتے ہیں آرٹیکل 63 اے میں پارٹی ڈائریکشن کیخلاف ووٹ ڈالنے پرکوئی نااہلی نہیں، جے یو آئی نے موقف اختیارکیا ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کی بالادستی ختم کرنے سے اجتناب کرے۔

    کورونا وبا: پاکستان میں دوسرے روز بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد

  • پاکستان نے کم بے روزگاری کی شرح میں جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا،عالمی بینک کی رپورٹ

    پاکستان نے کم بے روزگاری کی شرح میں جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا،عالمی بینک کی رپورٹ

    اسلام آباد: عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان نے خطے میں سب سے کم بیروزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک نے ساؤتھ ایشیاانڈیکس میں کہا کہ 2020-2022 کے دوران خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کم رہی۔عالمی بینک کے اعدادوشمارکے مطابق 2020-2022 میں جنوبی ایشیامیں بیروزگارآبادی کی سب سے کم شرح پاکستان میں4.3فیصدرہی۔

    اس کے برعکس بھارت میں اس دوران بیروزگاری کی شرح 8 فیصد،مالدیپ میں6.3فیصد،بنگلادیش میں 5.4 فیصد، بھوٹان میں5فیصد،سری لنکامیں5.9 فیصد اور نیپال میں4.7فیصدرہی۔

    صدرمملکت نے اور گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا


    اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ساؤتھ ایشیا کے تمام ملکوں سے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا کورونا وبا کے دوران معاملات کو بہتر طور پر سنبھالنے پر اپنی حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    انہوں نے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار شئیر کیے۔2020-2022 میں پہلے نمبر پر بے روزگاری کی شرح میں بھارت 8 اعشاریہ صفر پر رہا۔پاکستان 4 اعشاریہ 3 نمبر میں سب سے آخر پر ہے۔

    سپریم کورٹ بار اورجے یو آئی نے صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا دیا

    دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی ہوگئی ،عالمی بینک کی رپورٹ نے ملکی معاشی استحکام کی نشاندہی کردی ،کراچی تا خیبر قوم کا ایک ہی نعرہ کپتان ہی لیڈر ہمارا گونج رہا ہے ،قوم کا مزاج دیکھ کر کرپٹ اپوزیشن کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ،منڈیاں لگانے والی اپوزیشن کیلئے سرپرائز پہ سرپرائز تیار ہیں-

    اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید

  • وزیراعظم کا 27 مارچ کےجلسے سے متعلق قوم کے نام  اہم پیغام

    وزیراعظم کا 27 مارچ کےجلسے سے متعلق قوم کے نام اہم پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کےجلسے سے متعلق قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اہنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکوؤں کاٹولہ 30سال سےملک کولوٹ رہااورپیسےباہربھیج رہا ہے کرپٹ ٹولے نے عوامی نمائندوں کےضمیرکی قیمتیں لگائیں عوامی نمائندوں کو کھلےعام خریداجارہاہےاللہ مسلمانوں کوحکم دیتاہےکہ اچھائی کیساتھ کھڑےہوں-

    ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکم ہےکہ برائی اوربدی کیخلاف کھڑےہوں عوام حکومت کا ساتھ دے کر جمہوریت کےساتھ کھڑے ہوں
    27مارچ کو لوگ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہمارے ساتھ نکلیں –

    دوسری جانب شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ملاقات کے نعد شیخ رشید نے کمیڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی کوان کی ڈیمانڈکےمطابق جلسےکی اجازت دےدی ن لیگ کی ابھی تک جلسےکی کوئی درخواست نہیں آئی کل کوئی واقعہ ہو جائے تووزارت داخلہ ذمہ دارنہیں ہوگی عمران خان تاریخی جلسہ 27 مارچ کوپریڈ گراؤنڈمیں کریں گے اب ان کوفوج کاخیال آگیاہے،بہت اچھی بات ہے-

    وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ کوئی شک نہیں پاک فوج عظیم فوج اورعدلیہ دوراندیش ہے جوفوج یاعدلیہ مخالف مہم چلائےگااسےسختی سےکچل دوں گا جو نسلی اور اصلی ہے وہ پاکستان کے ساتھ ہے ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے لیکن عدلیہ کے فیصلےکا احترام کرتے ہیں ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں توہمارے پاس بھی اپوزیشن کےکچھ بندےہیں چاہتےہیں جمہوریت اورملک آگےبڑھے پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی-

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات جلدی بھی ہوسکتےہیں اتحادی ہمیشہ دیرسےفیصلہ کرتےہیں،ایم کیوایم کیساتھ اچھےتعلقات ہیں آج کےبعدخبریں دوں گا، سب کو کہہ رہا ہوں باخبرآدمی ہوں، تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا،کوئی کہیں نہیں جارہا تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا عثمان بزدار سے مل کرآرہا ہوں وہ بھی چٹان کی طرح کھڑا ہے گورنرراج کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کردی تھی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے اتنا جوش و جذبہ قوم میں اس سے پہلے نہیں دیکھا-

  • پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا دیا

    پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا دیا

    مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی ،سابق صدر آصف علی زرادری اور تحریک انصاف نے صدارتی ریفرنس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے اور 95 واضح ہے، ہر رکن کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے اور ہر رکن اسمبلی کا کاسٹ کیا گیا ووٹ گنتی میں شمار بھی ہو گا۔

    مسلم لیگ ن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس قبل از وقت اور غیر ضروری مشق ہے، سپریم کورٹ کے پاس آئین کی تشریح کا اختیار ہے، آئینی ترمیم کا نہیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سے جواب سینیٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا تحریک انصاف نے نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب یں کہا کہ جواب ووٹ اجتماعی ہے-

    تحریک انصاف نے جواب میں کہا کہ ممبر پارٹی سے ہٹ کر ووٹ نہیں دے سکتا، اکیلا ووٹ شمار میں نہیں کیاجائے گا، اگر کوئی منحرف ہو جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی صدارتی ریفرنس پر اپنا جواب جمع کرادیا، جواب سینیٹر فاروق نائیک کے زریعے جمع کرایا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس آر ٹیکل 186 کے دائرہ کار میں نہیں آتا، اگر اس صدارتی ریفرنس کے تحت فیصلہ یا رائے دی گئی تواپیل کا حق بھی متاثر ہوگا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے جواب میں کہا کہ صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے دائرہ کار میں نہیں آتا، یہ صدارتی ریفرنس قابل سماعت نہیں، واپس کیا جائے۔ رکن اسمبلی کے ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے 63 اے کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی صدارتی ریفرنس پر جواب جمع کرادیا انہوں نے جواب لطیف کھوسا کے زریعے جمع کرایا گیا۔

    قبل ازیں عدالت عظمیٰ،سپریم کورٹ بار اورجے یو آئی نے صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا یا تھا-

    سپریم کورٹ بار نے عدم اعتماد کی تحریک میں رکن قومی اسمبلی کے ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دیدیا عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کسی سیاسی جماعت کا حق نہیں ہے کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جا سکتا،عوام اپنے منتحب نمائندوں کے ذریعے نظام حکومت چلاتے ہیں-

    سپریم کورٹ بارنے اپنے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 63 کے تحت کسی بھی رکن کو ووٹ ڈالنے سے پہلے نہیں روکا جاسکتا آرٹیکل 95 کے تحت ڈالا گیا ہر ووٹ گنتی میں شمار ہوتا ہے ہر رکن قومی اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے میں خودمختار ہے آرٹیکل 63 اے میں پارٹی ڈائریکشن کیخلاف ووٹ ڈالنے پرکوئی نااہلی نہیں، جے یو آئی نے موقف اختیارکیا ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کی بالادستی ختم کرنے سے اجتناب کرے۔

    دوسری جانب جے یو آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا گیا کہ تحریک انصاف میں پارٹی الیکشن نہیں ہوئے جماعت سلیکٹڈ عہدیدار چلا رہے ہیں، سلیکٹڈ عہدیدار آرٹیکل 63 اے کے تحت ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی ہدایت نہیں کر سکتے۔

    سپیکر کو اراکین کے ووٹ مسترد کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، لازمی نہیں کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی ریفرنس پر رائے دی جائے۔ سپریم کورٹ نے پہلے رائے دی تو الیکشن کمیشن کا فورم غیر موثر ہو جائے گا۔ آرٹیکل 63 اے پہلے ہی غیر جمہوری ہے آزاد جیت کر پارٹی میں شامل ہونے والوں کی نشست بھی پارٹی کی پابند ہو جاتی ہے ریفرنس سے لگتا ہے صدر وزیراعظم اور سپیکر ہمیشہ صادق اور امین ہیں اور رہیں گے۔

    جے یو آئی نے جواب جمع کرایا کہ پارٹی کیخلاف ووٹ پر تاحیات نااہلی کمزور جمہوریت کو مزید کم تر کرے گی صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے دائرے سے باہر ہے، صدارتی ریفرنس پارلیمنٹ کی بالا دستی کو ختم کرنے کے مترادف ہے، صدارتی ریفرنس بغیر رائے دیئے واپس کردیا جائے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے سپریم کورٹ بار کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکیل وکلا تنظیموں کےاس کردار سےنالاں ہیں وکلا تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے،سپریم کورٹ بار کا جواب پڑھ کر لگتا ہے بار باڈی ن لیگ کے ماتحت ہے-

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے بار کونسل اور سیاسی جماعتوں سے بھی جواب طلب کیا تھا-

  • اپوزیشن  اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید

    اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید

    لا ہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا-

    صدرمملکت نے اور گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا

    ملاقات میں عثمان بزدار اورشیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سےسیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا 27مار چ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا-

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں شیخ رشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں ،اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے-

    عثمان بزدارکوگھربھیجنےکی تیاریاں مکمل؟حسان خاورنےاندرکی بات بتا دی

    وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے،وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں-

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عظیم افواج کے خلاف پراپیگنڈا برداشت نہیں کریں گے حالات روز بروز بہتری کی طرف آئیں گے،اتحادیوں سے امید ہے وہ اچھافیصلہ کریں گے،اپوزیشن کے پاس اگر ہمارے بندے ہیں تو ہمار ےپاس بھی ان کے لوگ ہیں کل کوئی واقعہ ہوا تو وزارت داخلہ ذمہ دار نہیں ہوگا-

    بلاول بھٹو نے عمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

  • کورونا وبا: پاکستان میں دوسرے روز بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد

    کورونا وبا: پاکستان میں دوسرے روز بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی.-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 30 ہزار54کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید210 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار72ہو گئی جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 333 ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار239، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 819، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 639، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار3، بلوچستان میں 35 ہزار460، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 237اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 92، خیبر پختونخوا 6 ہزار 307، اسلام آباد ایک ہزار 22، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 792 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

    روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

    ماسکو: روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی وزارت خارجہ کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ میں روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے بعد کیا گیا، امریکہ کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا، امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔

    پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    24 فروری کو یوکرین پر حملے بعد سے روس کا یہ اقدام واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تیزی سے بگڑتے تعلقات کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔

    دوسری جانب پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پولش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام ہے، روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ روس نے پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں کسی نیٹو ملک کی فوج سے سامنا ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے۔

    سلامتی کونسل اجلاس میں روس کی قرارداد مسترد ہو گئی ہے، روس نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی قرارداد پیش کی تھی روس اور چین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، سلامتی کونسل کے دیگر 13 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

    روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے اپنا نوبیل انعام فروخت کرنے کا فیصلہ

    یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کا اجلاس آج ہو گا، نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی رکنیت نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق روسی فوجیوں نے کھیرسن میں تھیٹر کے ڈائریکٹر کو ’اغوا‘ کر لیا ہے، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کی صبح نو روسی فوجی گاڑیاں 62 سالہ اولیکسینڈر کنیگا کے گھر پہنچیں اور انہیں باہر لے گئیں۔

    دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کیف لڑائی میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے اہل خانہ کو ان کی موت کی اطلاع دی جائے گی۔

    اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرائے ورنہ ایٹمی ہوگی:دنیا بھرسے…

    ادھر یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ روس یورپی یونین کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے-

    روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ کیف کو خفیہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس شیئر نگ میں سیٹلائٹ تصاویر شیئر کی جائیں گی یورپی یونین کے سفیروں کو گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ معاہدہ ایک سال تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

    تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ معاہدہ صرف یورپی یونین کے ارکان کی اپنی انٹیلی جنس کا احاطہ کرے گا یا انہیں امریکا جیسے کسی تیسرے فریق سے موصول ہونے والی معلومات بھی شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کر رہی ہے۔

    یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا

  • روس کا مغربی مخالفت کے باوجود جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ

    روس کا مغربی مخالفت کے باوجود جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ

    جکارتہ: انڈونیشیا میں روسی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی میزبانی اس سال انڈونیشیا کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں روسی سفیر لیوڈملا ووروبیفا نے کہا کہ پیوٹن کی جی-20 میں شرک کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہوگا بشمول کورونا کی صورتحال جو کہ بہتر ہو رہی ہے تاہم اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اب تک ان کا ارادہ مصمم ہے۔

    یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا

    روسی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف G-20 ہی نہیں، بہت سی مغربی تنظیمیں اب روس کو ہر پلیٹ فارم سے بےدخل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں مغرب کا یہ ردعمل بالکل غیرمنصفانہ ہے روس کو اقتصادی فورم سے نکالنے سے عالمی معاشی مسائل اور پیچیدہ ہوجائیں گے۔

    ووروبیفا نے انڈونیشیا کی “مضبوط اور غیرجانبدارانہ پوزیشن” کی بھی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ انڈونیشیا ہرگز مغربی دباؤ میں نہ آئے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے حال ہی میں ایک جاپانی نیوز میگزین نکی ایشیا کو بتایا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں تاہم روس پر اقتصادی پابندیوں کو ایک غیرموثر تدبیر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے اپنا نوبیل انعام فروخت کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کوایک ماہ ہوچکے ہیں اوراس دوران روس کے 7 ہزارسے15ہزارفوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

    روس نے مارچ میں اپنے 500فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی اعداد وشمارجاری نہیں کئے یوکرین کے صدر نے 2 ہفتے قبل 13 سویوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

    دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروسی بمباری سے روسی صحافی ہلاک ہوگئیں خاتون صحافی اپنے ادارے کی جانب سے روسی حملے کی کوریج کے لئے کیف میں موجود تھیں۔

    پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    امریکا کی جانب سے روسی سفارتکاروں کا نکالے جانے کے ردعمل میں روس نے متعدد امریکی سفارتکاروں کوملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کتنے امریکی سفارتکاروں کوروس بدرکیا جائے گا ان کی تعداد نہیں بتائی۔

    ادھر امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکا روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے امریکی قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم جس کا نام ’ٹائیگرٹیم‘ ہے روس کی جانب سے ممکنہ طور پرجوہری ،کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جوابی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹائیگرٹیم نے روس کے متوقع جوہری حملوں کے بعد مختلف جوابی کارروائیوں کی اورردعمل کی مشقیں بھی کیں ٹائیگرٹیم اس سلسلے میں متعدد خفیہ میٹنگز بھی کرچکی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ’ٹائیگرٹیم‘ گزشتہ سال اکتوبرمیں بنائی گئی تھی۔

    ہیکرز نے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کےلیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا