Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    ممبئی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کو عدالتی ثمن جاری ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلمان خا ن اور عدالتی کیسز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سمیت متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا ہے-

    مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن کے مطابق اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    دوسری طرف راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کو سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی دو درخواستوں کو جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں اداکار کے خلاف ایک سماعت پہلے ہی زیر التوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ان دونوں درخواستوں کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تینوں مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر ہو۔

    2 اکتوبر 1998 کو درخواست گزار اور دیگر ملزمان کے خلاف دو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر 5 اپریل 2018 کو ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جب کہ شریک ملزم سیف علی خان، نیلم ، تبو، سونالی بیندرے اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا گیا۔ پانچ سال کی سزا کے خلاف درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع جودھپور) میں اپیل دائر کی جس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 7 اپریل 2018 کو سزا معطل کر دی۔

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

  • سلیم صافی اور شہباز گل کے درمیان سخت ’ الفاظ‘ کا تبادلہ

    سلیم صافی اور شہباز گل کے درمیان سخت ’ الفاظ‘ کا تبادلہ

    معروف صحافی سلیم صافی اور معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان سخت ’ الفاظ‘ کا تبادلہ ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں شخصیات کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم پاکستان مبارک ہو۔۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم کو ان کے اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو۔ آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی کو 23 مارچ کی آخری سلامی لینا مبارک ہو۔ انشااللہ مہنگائی کے شکار غریب عوام جلد سونامی کی تباہ کاریوں سے نجات پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔


    اور یہ بھی ٹوئٹ کی تھی کہ اہم اعلان: 27 مارچ سے پہلے حکومت کے تینوں اتحادی مسلم لیگ(ق)، ایم کیوایم اور باپ پارٹی اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیں گی جے ڈی اے سردست حکومت کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی یوٹرن لے سکتی ہے۔


    سلیم صافی کے ان ٹویٹس پر عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل بھی خاموش نہ رہے اور میدان میں آئے اور سلیم صافی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ اور اس کے بعد سلیم صافی نے وزیراعظم بن جانا ہے بھائی جتنے مرضی اعلان کر لے تیری قسمت میں پھر بھی دن رات عمران خان کے بغض میں جلنا کڑنا خبریں گھڑنا جھوٹ بولنا اور تڑپنا ہی رہنا ہے اللہ نے آپکو حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کیا جو لا علاج ہے کرتا جا روز اعلان اپنی آخری سانس تک۔

    اس سے قبل سیلم صافی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی سعودی وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات کررہے ہیں۔ اب یہ ناممکن نظر آتا ہے کہ وہ مستقبل میں ان سے بطور وزیر خارجہ ملاقات کریں۔ پیپلز پارٹی نے بھی واضح کردیا ہے کہ وہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ قبول نہیں کرے گی جبکہ نون لیگ نے بھی انہیں نیگیٹیو لسٹ میں شامل کیا ہے۔

  • عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

    باغی ٹی وی : مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے، آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے، کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے، ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے گورنر صاحب نے درست کہا کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کچھ مطالبات رکھے ہیں ان پر ہمیں اعتراض نہیں ہے، مردم شماری کے معاملے پر سندھ کی دیگر جماعتوں نے ہم سے تعاون نہیں کیا، ہم نے بلدیاتی قانون پر بہت سی تجاویز مانی ہیں، بلدیاتی قانون نئی تجاویز کے ساتھ اسمبلی میں پیش ہوا اور کمیٹی کے پاس ہے ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ بات ہوئی ہے جو ضروری ہو گا اس پر قانون سازی کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں۔

    سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ڈیڈلائن کے حساب سے بلدیاتی بل پاس کیا، اس بلدیاتی بل پر گورنر نے اپنی تجاویز دیں ہم نے ان کو ٹھیک کر کے دوبارہ پاس کیا-

    بلاول کریں گے درگئی میں جلسے سے خطاب

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد آئین کے مطابق جمع کرائی گئی ہے، اس سے پہلے سابق وزیر اعظم بینظیر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد آئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہم یہ چاہتے ہیں یہ ملک آئین کے مطابق چلائیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف جب عدم اعتماد پیش ہوا تو چند دنوں میں اس پر ووٹنگ ہوئی تھی، اس عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا۔

    ضلع بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری

  • قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    ملک بھر میں جہاں آج یوم پاکستان بڑے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے وہیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کوبھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی جھنڈوں سے آراستہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :آج دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بھی یوم پاکستان بھرپورطریقے سے منا رہی ہیں، گرجا گھروں، مندروں اورگوردواروں میں بھی ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں وہیں قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھی یوم پاکستان منایا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کو یوم پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔


    پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 23 مارچ کی مناسبت سے کھیل کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جہاں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوئی نظر آئیں۔

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری


    دوسری جانب پی سی بی نے کھلاڑیوں کی یوم پاکستان مناتے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو جھنڈے تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ یعنی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو دیں گے۔

    جیتنے کی پوری کوشش کریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بابراعظم

    پی سی بی نے اپنے اعلان میں مزید کہا تھا کہ اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔

  • رمضان کےروزے رکھنا ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی صحت کیلئے مفید ،مفتی تقی عثمانی

    رمضان کےروزے رکھنا ذیا بیطس میں مبتلا افراد کی صحت کیلئے مفید ،مفتی تقی عثمانی

    کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ذیابطیس میں مبتلا ہونا رمضان کے روزے نہ رکھنے کا جواز نہیں۔

    باغی ٹی وی : اینڈ حج اسٹڈی گروپ کی جانب سے منعقدہ آٹھویں انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز اینڈ رمضان کانفرنس 2020 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا ذیابطیس کے مرض میں مبتلا زیادہ تر افراد نہایت آسانی کے ساتھ رمضان کے روزے رکھ سکتے ہیں لیکن اس سلسلے میں انھیں ڈاکٹروں اور ماہرین صحت سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے بہترین ناشتہ جو خون میں شکر کی مقدار کم رکھتا ہے

    دو روزہ بین الاقوامی ڈائبیٹیز اینڈ رمضان کانفرنس بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنولوجی اور ڈائبٹیز اینڈ رمضان انٹرنیشنل لائسنس کے تعاون سے منعقد کی گئی اس کانفرنس سے ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل پروفیسر عبد الباسط، پروفیسر یعقوب احمدانی، پروفیسر اعجاز وہرہ، متحدہ عرب امارات سے پروفیسر ڈاکٹر محمد حسنین، لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، برطانیہ سے ڈاکٹر سلمہ مہر، ڈاکٹر سیف الحق، ڈاکٹر زاہد میاں سمیت دیگر ماہرین نے خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ماہرین صحت کی رائے اور جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہےکہ ذیابیطس سمیت بلڈ پریشر اور موٹاپے میں مبتلا افراد آسانی سے روزے رکھ سکتے ہیں، بلکہ جدید تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہےکہ ذیابیطس اور اس طرح کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے رمضان کے روزے رکھنا ان کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

    ذیا بیطس اور موٹاپے میں مبتلا خواتین میں بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ سکتا ہے تحقیق

    مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ شریعت میں ہر طرح کی بیماری میں مبتلا افراد اور ہر طرح کے سفرکرنے والوں کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، ان کا کہنا تھا کہ صرف وہ لوگ جنھیں روزہ رکھنے سےکسی جسمانی ضرر کا اندیشہ ہو انہیں ماہرین صحت کے مشورے کے بعد روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اور وہ اس کی قضا ادا کرسکتے ہیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر صحت پروفیسر اعجاز وہرہ کا کہنا تھا کہ روزہ نہ صرف تزکیہ نفس کا ایک اہم ذریعہ اور جسمانی عبادت ہے بلکہ یہ انسانی صحت کیلیے انتہائی مفید عمل ہے، ذیابطیس کے مریضوں کو اپنے معالج کے مشورے سے روزے رکھنے چاہیے جس کے نتیجے میں ان کی شوگر کا کنٹرول بہت بہتر ہو سکتا ہے، روزے کی حالت میں شوگر چیک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور اگر کسی شخص کی شوگر 70 سے کم ہو جائے، دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو جائے، گھبراہٹ ہو اور پسینے آنا شروع ہوجائیں تو ایسے مریض کیلئے روزہ توڑنا جائز ہے۔

    ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید پھل

    معروف ماہر ذیابطیس اور ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ 2008 سے قبل 90 فیصد ماہرین صحت ذیابطیس میں مبتلا لوگوں کو روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیتے تھے جس کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا اکثر لوگ اس اہم جسمانی روحانی عبادت سے محروم رہ جاتے تھے۔

    پروفیسر یعقوب احمدانی کا کہنا تھا وہ پچھلے 14سال سے رمضان اور حج کے حوالے سے ذیابطیس کے مریضوں میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اب تک آٹھ کانفرنسز منعقد کروا چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے عوامی آگاہی کے پروگرامات سمیت ڈاکٹروں کی تربیت پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کو حج، عمرہ اور رمضان کی عبادات سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے لیے مدد فراہم کی جاسکے۔

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

  • 23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی،   ازقلم :غنی محمود قصوری

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی

    ازقلم غنی محمود قصوری

    وطن سے محبت اسلام کا حصہ ہے کیوں کہ اگر وطن پیارا و آزاد ہو گا تو آپ اپنی مذہبی رسومات بآسانی انجام دے سکے گے اور آزادی کی زندگی گزار سکیں گے بصورت دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ شحضی آزادی بھی چھن جاتی ہے یوں تو محض یہ مملکت خداداد پاکستان ہی ہمارا ملک ہے مگر احادیث رسول کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ ساری زمین ہی اللہ کی ہے اور ہم مسلمان اللہ کے خاص بندے اور اس ساری زمین پر حق ہمارا ہے-

    جس کی مثال یہ حدیث ہے

    عن النعمان بن بشیرؓ قال: قال رسول اللّٰہ مثل المؤمنین فی توادہم وتراحمہم وتعاطفہم مثل الجسد إذا اشتکی منہ عضوٌ تداعٰی لہٗ سائرُ الجسد بالسہر والحُمّٰی (مسلم)

    ترجمہ۔۔باہمی محبت اور رحم وشفقت میں تمام مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں، جب انسان کے کسی عضو میں تکلیف ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے جسم کے تمام اعضاء بے خوابی اور بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں –

    اسی طرح جب ایک مسلمان آدمی و ملک کو تکلیف پہنچے تو تمام امت کو اس کا درد محسوس ہوتا ہے اور اس درد کو رفع کرنا اپنی بساط کے مطابق ہر ایک شحض و ملک پر فرض ہے-

    اسلام میں ذمیوں، کافروں کے حقوق بھی احادیث سے ثابت ہیں تاکہ وہ بھی عزت و احترام سے رہ سکیں اور اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ شحضی آزادی بھی برقرار رکھ سکیں مگر افسوس کہ آج کافر ہم امت مسلمہ پر ہاوی ہیں اور ہم پستی کی زندگیاں گزار رہے ہیں-

    نبی کریم کی اپنے وطن سے محبت کا اندازہ ان احادیث سے لگایا جا سکتا ہے-

    ما أطيبَكِ مِن بلدةٍ وأحَبَّك إليَّ، ولولا أنَّ قومي أخرَجوني منكِ ما سكَنْتُ غيرَكِ. (صحيح ابن حبان عن عبد الله بن عباس، الصفحة أو الرقم: 3709)

    ترجمہ۔۔۔ ہجرت کے موقع پر مکہ کو مخاطب کرکے آپ علیہ السلام نے فرمایا کہ اے مکہ تو کتنا پاکیزہ اور میرا محبوب شہر ہے، اگر میری قوم مجھے نہ نکالتی میں کہیں اور نہ رہتا-

    ایک دوسری حدیث میں ہے کہ

    اللَّهمَّ حبِّبْ إلينا المدينةَ كما حبَّبْتَ إلينا مكَّةَ وأشَد. اللَّهمَّ بارِكْ لنا في صاعِها ومُدِّها وانقُلْ وباءَها إلى مَهْيَعةَ. (وهي الجُحفةُ). (صحيح ابن حبان عن عائشة، الصفحة أو الرقم: 5600)

    ترجمہ ۔۔ہجرت کے بعد آپ علیہ السلام نے مدینہ منورہ کے لئے دعا فرمائی کہ اے اللہ مدینہ کی محبت ہمارے دل میں مکہ کی محبت سے زیادہ فرما دے-

    ان احادیث سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے وطن سے محبت کی بڑی عمدہ مثال ملتی ہے نیز ان احادیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اپنے وطن کی توقیر و سلامتی کیلئے ہجرت کی جا سکتی ہے اور کفار کے غلبہ پر ان کا قبضہ ختم کروانے کیلئے جہاد لازمی ہے جیسا کہ نبی ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کو چھوڑا مدینہ میں سکونت اختیار کی ایک مضبوط جماعت بنائی اور کفار سے ٹکرا کر اپنے وطن کو فتح کیا انہیں احادیث کو دیکھتے ہوئے ٹیپو سلطان رحمتہ اللہ علیہ نے 1857 کی جنگ آزادی لڑی تھی اور اسی جذبے کے تحت علامہ اقبال و محمد علی جناح نے آزادی کی یلغار بلند کی تھی اور دو قومی نظریہ پیش کیا تھا

    آج 23 مارچ کا دن ہے 1940 کو محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانثار حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے جو خواب دیکھا تھا ان کے رحلت کے بعد قائد و رفقاء نے اسے 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں دنیا کے سامنے رکھا اور خوب جدوجہد کی اور أخرکار 14 اگست 1947 کو کم و بیش 16 لاکھ قربانیاں اور لاکھوں ماؤں بہنوں کی عزتوں کی قربانیوں کے بعد یہ ملک ہمیں ملا اور آج اس کی تقریباً چوتھی نسل پروان چڑھ رہی ہےان شاءاللہ یہ وطن تاقیامت رہے گا مگر سارا عالم کفر اس کو توڑنے کے درپے ہے-

    جہاں پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں وہیں پوری دنیا کے مسلمان ممالک کے خلاف بھی سارا عالم کفر اکھٹا ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 اگست 1969 کو مسجد اقصیٰ پر یہودی حملےکے بعد مراکش کے شہررباط میں او آئی سی نامی اسلامی ممالک کی مشترکہ تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی-

    اس اورگنائزیشن اسلامک کوپریشن ( او آئی سی) 25 ستمبر 1969 کی کانفرنس کو کامیاب کروانے میں پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم ،سعودی عرب کے شاہ فیصل مرحوم نے کلیدی کردار ادا کیا تھا-

    1974 میں لاہور میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں مفتی اعظم فلسطین امین الحسینی اور فلسطینی وزیراعظم یاسر عرفات،سعودی عرب کے شاہ فیصل،یوگنڈا سے عیدی امین،تیونس سے بومدین،لیبیا سے معمر قذافی مصر سے انور سادات ،شام سے حافظ الاسد ،بنگلہ دیش سے شیخ مجیب الرحمن ،ترکی سے کورو فخری سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وفد نے شرکت کی تھی-

    اب ایک بار پھر مملکت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے 44 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور کچھ کے دیگر اعلی عہدیداران موجود ہیں جن کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور یہ ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے
    ان شاءاللہ اس کانفرنس میں 23 مارچ 1940 کی طرز پر پیش کئے گئے دو قومی نظریہ کی طرح امت مسلمہ کیلئے نظریات پیش کئے جائینگے جس کیلئے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کی اس تنظیم سے زیادہ سے زیادہ امت مسلمہ کی بقاء و سلامتی کا کام لے

    آمین

  • ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

    ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ 3 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا رہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

    پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور دیگر کھلاڑی آج پاکستان پہنچیں گے –


    ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی میں انتظار نہیں کر سکتا کہ پاکستان پہنچ کر جلدی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لوں۔

    ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔

  • اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

    اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

    تل ابیب: اسرائیل میں چاقو سے حملے اور گاڑی چڑھانے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، مسلح اسرائیلی آباد کاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیوا میں ایک چاقو بردار شخص نے پیٹرول پمپ کے قریب خاتون کو نشانہ بنایا، پھر چوری شدہ گاڑی میں متعدد افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا، آخر میں حملہ آور نے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر موجود افراد پر چاقو سے وار کیے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    امریکہ خون خرابےمیں‌ڈوب گیا:فائرنگ سے 70 افراد ہلاک و زخمی

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں تیز رفتاری سے آیا اور شاپنگ مال کے قریب ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
    https://twitter.com/SafaPs/status/1506284935514054663?s=20&t=ovOhvql8Oe9IwZwe202h7w
    حملہ آور پھر شاپنگ مال کے گیٹ پر گاڑی سے اترا اور 3 شہریوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک فرد زخمی حالت میں بچنے میں کامیاب ہوگیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے کہ چاقو بردار مزید حملہ کرتا، قریب موجود ایک بس ڈرائیور نے اس پو فائر کردیئے جس میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والا یہودی یوکرین جنگ میں ہلاک

    اسرائیلی پولیس حکام کے مطابق حملہ آور عربی اور اسرائیلی شہری تھا جبکہ مقتول میں 3 عورتیں اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور کے ساتھ اس کا معاون ساتھی بھی موجود تھا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حملہ آور سابق اسکول ٹیچر تھا، تاہم اسرائیلی پولیس نے حملہ آور کی باقاعدہ شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کامسلمان وین ڈرائیورپرگائے کا گوشت لیجانےکے شبہ پر بری طرح تشدد

  • پاکستان میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آگئی ہے، 2 سال بعد پہلی بار ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 443 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں-

    رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا جبکہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہ گئی ہے۔

    دوسری جانب چین میں کورونا بے قابو ہوگیا جس کے باعث دنیا بھر میں پھر نئی لہر کا خطرہ منڈلانے لگا ہےبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    این سی اوسی کا ملک بھرمیں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسرائیل میں بھی کورونا کی نئی قسم سامنے آگئی ہے جس کے بعد امریکا اور یورپ پر بھی کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    چین میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہو گئی ہےاور کورونا پابندیوں سے تقریباً 3 کروڑ افراد متاثر ہیں۔چین کو فروری 2020 کے بعد سے اب تک کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے، یہاں چند دنوں سے روزانہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    چین کے علاوہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سمیت افریقی اور یورپی ممالک میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

    کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

  • خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

    ریاض: دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کے لیے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    دو سال سے فرزندگان توحید بیت الحرام اور روضہ نبوی ﷺ میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور سعودی حکومت نے اس سال اعتکاف کی اجازت دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے عمرے کی غرض سے آنے والے بھی اب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

    منسوخ شدہ پابندیوں میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی شرط اور سعودی عرب میں آنے یا آنے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے نیز مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے ضروری قرنطینہ کی شرائط کا خاتمہ شامل ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے۔ وہ غیر ویکسین شدہ افراد عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔

    مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلا جمعہ، دس لاکھ نمازیوں کی شرکت

    وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا تھا= کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    قبل ازیں سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی گئی نماز جمعہ کے لیے صفوں کودرست کرنے اورفاصلے ختم کرنے کا خصوصی اعلان بھی کیا گیا تھا حرم شریف میں دس لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی تھی حرمین شریفین کے علاوہ مملکت کی تمام مساجد میں مکمل گنجائش کے ساتھ نمازیوں نے صفوں کی پابندی کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی تھی-

    وزیراعظم عمران خان کا چین میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس