Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار

    جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار

    راولپنڈی : جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والے نوسر باز کو پولیس نے گرفتار کرکے 80 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی صدرواہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کرلیا، 80ہزارروپے کےجعلی کرنسی نوٹ بھی برآمد کرلئے۔

    بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    مقدمہ درک کروانے والے شہری نے کہا کہ ملزم طارق خان نے موٹر سائیکل خریدنے کے لیے 5 ہزار روپے جعلی کرنسی استعمال کی، نوٹ چیک کرنے پر جعلی نکلے ملزم کے پاس مزید رقم بھی تھی۔

    صدر واہ پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم طارق کو گرفتار کرکے مزید جعلی نوٹ بھی برآمد کرلئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    اورنگی ٹاون سال 2015 بم دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار

    قبل ازیں اے این ایف بلوچستان نے ماشکیل کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی برآمدشدہ منشیات میں 1200 کلوگرام افیون، 160 کلوگرام چرس اور 1 ہزار لیٹر ایسیٹک اینہائیڈرائڈ (ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والاکیمیائی مواد) شامل ہیں برآمدشدہ منشیات ایک غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی –

    اے این ایف اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اطلاعات کے مطابق برآمدہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی ،برآمدہ منشیات اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا-

    شکار پورمیں 2 برادریوں میں تصادم،8 افراد جاں بحق

  • ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    کینیڈا: سائنسدانوں نے ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقی مطالعہ کے لیے کینیڈا بھر میں شکار کے لیے مارے جانے والے سینکڑوں ہرنوں سے نمونے لیے جس میں تین سو ہرنوں میں سے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    تحقیق کے اگلے مرحلے میں اطراف میں موجود کورونا مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو ایک فرد اور ہرن کے وائرس کی ترکیب اور جینیاتی کیفیت بالکل یکساں تھی نہ صرف یہ بلکہ اس نوعیت کا وائرس دیگر متاثرہ افراد میں موجود نہ تھا۔

    اس حوالے سے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کی نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکے بلکہ جانوروں کے اپنے جسم میں بھی کورونا سے ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

    ماہرین حیوانات اس بات پرمتفق ہیں کہ عموماْ ہرنوں کے جراثیم انسانوں تک پہنچنا ایک نا قابل یقین معاملہ ہے کیونکہ حیوانیات کے نصاب میں بھی اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے۔

    قبل ازیں بین الاقوامی سائنسدانوں کی 2 بڑی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی تھی کہ کورونا وائرس کسی لیبارٹری سے نہیں بلکہ چین کے شہر ووہان کی ایک وائلڈ لائف مارکیٹ سے پھیلا رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں شامل ایریزونا یونیورسٹی کے مارہ مائیکل ووربے نے بتایا تھا کہ جب آپ تمام شواہد کو اکٹھا کرکے دیکھیں تو غیرمعمولی حد تک واضح تصویر نظر آتی ہے کہ یہ وبا ووہان کی مارکیٹ سے شروع ہوئی۔

    ایک تحقیق کی سمری میں بتایا گیا تھا کہ جغرافیائی طور پر کووڈ 19 کے اولین کیسز اور زندہ جانوروں کی مارکیٹ کے دکانداروں کے مثبت نمونون سے عندیہ ملتا ہے کہ ہوانان سی فوڈ مارکیٹ کووڈ 19 کا ماخذ ہے جبکہ دوسری تحقیق کی مختصر وضاحت میں بتایا گیا کہ وباؤں کے حالات کو سمجھنا ان کی روک تھام کے لیے ضروری ہے۔

    دونوں تحقیقی رپورٹس میں متعدد ذرائع سے حاصل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر اس وائلڈ لائف مارکیٹ کے کسی زندہ جانور میں 2019 کے آخر میں تھا اور یہ کم از کم 2 بار وہاں کام کرنے والے یا خریداری کرنے والے لوگوں میں منتقل ہوا۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 ہزار296 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 765 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار218 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے اس کے علاوہ 981 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار635، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16ہزار273 ، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار442 ، بلوچستان میں 35 ہزار 352 ، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 14 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 512 ہو گئی ہے-

    این سی او سی نے کی بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی

  • گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ

    گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ

    گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ

    اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظر ثانی فیصلہ جاری کر دیا سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 2 سو 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا۔

    قبل ازیں اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے یکم مارچ سے مزید مہنگا کردیا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے تھے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کیے گئے تھے۔

    بجلی کی قیمت میں فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،حماد اظہر

    اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کیے جا چکے ہیں 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت یہ اختیار حاصل ہے۔

  • کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز نیپرا کی عوامی سماعت میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 3.4 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا عوامی سماعت کی صدارت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی-

    بجلی کی قیمت میں فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،حماد اظہر

    چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فی یونٹ بجلی پر 5 روپے کم کرنے کا اعلان ضرور کیا ہےمگر یہ واضح نہیں ہے کہ اس ریلیف پیکیج کا اطلاق کیسے ہوگا اس سلسلے میں جلد ہی وفاقی وزیر برائے توانائی سے ملاقات کی جائے گی۔

    توصیف ایچ فاروق نے کہا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کے الیکٹرک کی رقم 2.9 ارب روپے بنتی ہے کے الیکٹرک ماہ جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں صارفین سے فی یونٹ 3.4 روپے حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

    عوامی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کے 142 روپے کے واجبات کیوں ادا نہیں کررہی اس پر کے الیکٹرک کے حکام نے کہا کہ یہ واجبات متنازعہ ہیں کیوں کہ ان کا بیشتر حصہ سود کی رقم پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

    پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

    جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا نوٹی پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15 روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی –

    جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی۔فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم ہوگیا۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر، فیول لاگت کی ایڈجسٹمنٹ جو بجلی کے بلوں میں (درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے) پچھلے چند مہینوں سے 4-5 روپے فی یونٹ تک کی گئی ہیں پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت کیلئے لیوی کم کر کے کی جائے گی جبکہ قیمت کو لمبے عرصے تک کم رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے گی۔

    میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض

  • ’گوگل میپ‘ کی غلطی نے فوٹو گرافر کی قسمت بدل دی

    ’گوگل میپ‘ کی غلطی نے فوٹو گرافر کی قسمت بدل دی

    گوگل میپ‘ سروس نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان فوٹو گرافر کی زندگی بدل دی۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ ڈاٹ نیٹ ” کے مطابق فوٹو گرافر عبدالرحمان البریہ نے’النخلہ فی عیون العالم‘ (کھجور دنیا کی نظروں میں )کے عنوان سے جاری ہونے والا 13 واں سالانہ الشیخ خلیفہ بن زاید ایوارڈ جیت لیا مقابلے میں 24 ملکوں کے 363 فوٹو گرافروں نے 1064 تصاویر پیش کی تھیں اس مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔

    رپورٹ لے مطابق عبدالرحمان البریہ کا کہنا تھا کہ وہ حائل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب پر مدعو تھے اس پروگرام کیمرہ آن کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا پروگرام کے آخری لمحے میں انہیں اپنے ساتھ لے کر سڑک پر آئے۔

    فوٹو گرافر کے مطابق حائل میں داخل ہونے کے بعد "گوگل میپس” کے ذریعے ایک غلط راستے پر پہنچا جسے "عقدہ” کہا جاتا ہے لیکن وہاں کا منظر اس قدر دلکش اور شاندار تھا میں اسے دیکھ جر حیران رہ گیا۔


    فوٹو بشکریہ: العربیہ

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ یہ خلیفہ بن زاید ایوارڈ کے لیے موزوں پکچرہے اور واقعی ایسا ہی ہوا اس منظر میں کھجور کے ایک اونچے درخت کے ساتھ اس کے قریب بہنے والی ایک آبشار کی تصویر لی گئی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ثقافتی ورثے، فطرت اور شہروں کی فوٹو گرافی کا شوق ہے۔ فوٹو گرافی میں آج تک میں نے 19 مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں میرا مقصد سعودی عرب میں ان تمام خوبصورت مقامات کو اجاگر کرنا جو خوبصورتی میں بے پناہ کشش رکھتے ہیں۔

    فوٹو بشکریہ: العربیہ

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سی ایسی تصاویر ہیں جو مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ انہیں دیکھ کر مملکت کے قدرتی اور فطری حسن کی عکاسی ہوتی ہے ان یادگار تصاویر میں اونٹوں، جھیلوں اور الریاض کی تصاویر ہیں ان کی فوٹو گرافی کو سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے بھی سراہا ہے اور ان کے اکاؤنٹ پرفالورز کی تعداد ساٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز فیسٹیول میں ایک لاکھ 20 ہزار ریال مالیت کا سب سے مہنگا ایوارڈ انہیں ایک اونٹ کی تصویر پر ملا تھا۔

  • کنگنا رناوت کا شو’’لاک اپ‘‘ بگ باس کا "سستا ورژن” قرار

    کنگنا رناوت کا شو’’لاک اپ‘‘ بگ باس کا "سستا ورژن” قرار

    ممبئی: سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کے شو ’’لاک اپ‘‘ کو سلمان خان کے شو ’’بگ باس‘‘ کی سستی کاپی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلموں کے بعد ’’لاک اپ‘‘ نامی شو کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا ہے اس شو میں شوبز سے تعلق رکھنے والی ٹوٹل 14 مشہور شخصیات حصہ لے رہی ہیں جب کہ کنگنا رناوت اس شو کی میزبان ہیں یہ شو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز آلٹ بالا جی اور ایم ایکس پلیئر پر دکھایا جارہا ہے۔

    کنگنا رناوت کے شو’’لاک اپ‘‘ کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی سستی کاپی قرار دے دیا جس کی میزبانی بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کرتے ہیں۔


    سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا کے شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو سست اور بورنگ ہے صارف نے ’’لاک اپ‘‘ کا موازنہ ’’بگ باس‘‘ سے کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں یہ شو بالکل بگ باس جیسا ہے اور پہلے ہی دن سے لڑائیاں شروع ہوگئیں۔

    یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان


    ایک صارف نے شو کی پروڈیوسر ایکتا کپور سے سوال پوچھا مجھے بتائیں ایکتا کہ یہ شو بگ باس سے کس طرح مختلف ہے صارف نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ شو بگ باس کا سستا ورژن ہے۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

  • حسن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

    حسن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا، وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے فاسٹ بولر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    فاسٹ بولرحسن علی نے اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر سے معاہدہ ہوا تھا وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹرمیں حصہ لیں گے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے تیسری بار پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان سے معاہدہ کیا ہے وہ اس سے پہلے 2011اور 2014میں بھی لنکا شائرکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

    2011 ءمیں جنید خان نے7 میچوں میں 12 جبکہ 2014 ءمیں 10 میچوں میں 17 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو دونوں مواقعوں پر فائنلز تک رسائی دلائی تھی اور اب کاؤنٹی نے 2017ءکی ٹی ٹوئٹی چیمپئن شپ کے لیے بھی پاکستانی بولر سے معاہدہ کیا ہے۔

    لنکا شائر سے معاہدے پر جنید خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا اور اب بھی شاندار پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں 22 ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے جنید نے 2015 ءمیں مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی اوراس بار وہ مکمل سیزن کیلئے لنکا شائر کو دستیاب ہوں گے۔

    جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلش کاؤنٹی کھیل کر ہمیشہ ان کے کھیل میں نکھار آیا ہے ، وہا ں کھیلنے کا تجربہ ان کیلئے بہت مفید ہوتا ہے ۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

  • جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

    جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

    کیف: یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں-

    باغی ٹی وی : یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج کی یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں کروز میزائل حملے میں 10 شہری ہلاک ہوگئے۔

    یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے ٹی وی ٹاور پرحملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

    پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا،جوبائیڈن

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں اب تک14 بچوں سمیت 140 افراد ہلاک اور400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    روس کی وزارت دفاع نے کیف کے شہریوں سے شہرچھوڑنے کا کہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ 6 روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی امریکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے، پیوٹن کو اس سے قبل دنیا میں اتنی تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

    بائیڈن نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا آج آزاد دنیا روسی صدر کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے نیٹو ممالک کے تحفظ کے لیے امریکی افواج بھیج رہے ہیں یورپ روس کے لگژری اپارٹمنٹس اور جیٹس کو منجمد کرے۔

    امریکی صدر نے امریکی فضائی حدود کو روس کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا۔یوکرین کو اسپورٹ کرتے رہیں گےجب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔

  • انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی.

    باغی ٹی وی : عالمی خبررسں ادارے کے مطابق فیفا اور یوئیفا کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی یوکرین پر روسی حملوں کے ردعمل کے طور پر روس پر پابندیاں عائد کر دیں۔

    یوکرینی دارالحکومت کیف پرروس کے لیے قبضہ مشکل ہوگیا: دفاع کی ذمہ داریاں اہم فوجی کمانڈر کے سپرد

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ روس اور بیلا روس میں آئندہ کوئی انٹر نیشنل ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا روس اور بیلا روس کو ٹینس کے ٹیم ایونٹس میں شرکت کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ تاہم ان ممالک کے کھلاڑی بغیر کسی قومی شناخت کے ٹورنامنٹس میں شرکت کر سکیں گے۔

    گزشتہ روزبین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ کھیلوں کی تنظیمیں روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو ایونٹس میں شرکت سے روکیں۔

    اس سے قبل فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس پر فٹبال کے تمام مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی فیفا اور یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان کے مطابق روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔

    امریکہ،یورپ اوردیگرنیٹواتحادیوں نےروس پرایٹمی حملے سے زیادہ خطرناک حملہ کردیا

    یاد رہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے کے لیے پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔

    قبل ازیں ایپل نے بھی روس میں تمام مصنوعات کی فروخت روک دی ہے یہ اقدام ٹیک کمپنی کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے متعدد اقدامات میں شامل تھا، جس میں روس میں ایپل پے اور دیگر خدمات کو محدود کرنا، اور روس سے باہر اپنے ایپ اسٹور سے ریاستی حمایت یافتہ نیوز آؤٹ لیٹس RT اور Sputnik کو ہٹانا شامل ہے۔