Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کےخلاف ہوگئے،شہباز شریف،پیکا قانون میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی،سراج الحق

    عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کےخلاف ہوگئے،شہباز شریف،پیکا قانون میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی،سراج الحق

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینہ دکھانے پرمیڈیا کے خلاف ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہبازشریف کا کہ عمران خان کا میڈیا پربے قابو غصہ سمجھ میں آتا ہے عمران خان نے اپنے جھوٹ،فریب اورکردارکشی کی سیاست کو’ٹربو چارج‘ کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔


    شہبازشریف نے مزید کہا کہ جب وہی میڈیا عمران خان کوآئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے ہیں۔ یہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہے جوہرچیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔

    فروری میں کون کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا پر قدغنیں کسی صورت قبول نہیں ، پیکا کو مسترد کرتے ہیں یہ بات سراج الحق سے منصورہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کہی-

    جس میں ایمینڈ، سی پی این ای، پی بی اے، اے پی این ایس اور پی ایف یو جے کے اراکین شامل تھےوفد میں میاں عامر محمود، ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، ناز آفرین سہگل، شہاب زبیری، اظہرعباس،کاظم خان ،اعجاز الحق،، شکیل مسعود، ایازخان،ارشاد احمد عارف، سرمد علی، میاں طاہر، محمد عثمان شامل تھےسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اصغر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    سراج الحق نے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی اور میڈیا کو خاموش کرانے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، آزاد میڈیا پر قدغنیں کسی صورت قبول نہیں ، پیکا کو مسترد کرتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیکا قانون کے تحت گرفتاریوں سے روکنا خوش آئند ہے، پیکا قانون میں فیک نیوز کی تشریح نہیں کی گئی، فیک نیوز کی تعریف و تشریح کے بغیر آرڈیننس کا نفاذ سمجھ سے بالا تر ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پیکا قانون جرم ثابت ہونے سے قبل ہی کسی کو بھی قابل تعزیر ٹھہرا دے گا، موجودہ حکومت کے دور میں ہزاروں صحافی بے روزگار ہوئے، صحافت پر قدغنوں کی وجہ سے پچھلے تین برسوں میں کئی اہم ادارے بند ہوئے، صحافتی تنظمیں خود اپنے کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کروائیں، ہم الیکٹرانک ، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے حکومتی ریگولیشن کمیٹیوں کی تشکیل کے حق میں نہیں۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

  • ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا نے آخر کار 2022 کی پہلی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ پاکستان میں ہونڈا موٹر سائیکل کی قیمت میں روپے 9,400 کاتک اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مارچ سے ہو گا-

    تاہم، اٹلس ہونڈا کی طرف سے یہ واحد قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، آٹو موٹیو سیکٹر اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کرے گا۔ پاکستان میں ہونڈا موٹرسائیکل / بائیک کی قیمتوں میں اضافے میں ہونڈا سی ڈی 70 ،ڈریم 70، پرائیڈر ،سی بی 150 ایف ، سی بی 125 ایف ،سی جی 125 ایس ای، سی جی 125 اور سی بی 150 ایف ایس ای شامل ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ اٹلس ہونڈا نے گزشتہ سال پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں آٹھ بار اضافہ کیا تھا اور جب کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال قیمتوں میں اضافے کا یہ پہلا اعلان ہے تاہم اس میں مزید کئی اضافے متوقع ہیں، خاص طور پر گرتی ہوئی کرنسی-

    اٹلس ہونڈا کئی دہائیوں سے پاکستان میں بغیر کسی تبدیلی کے یہ موٹرسائیکل تیار کر رہی ہے اور سستی پروڈکٹ فراہم کرنے کے بجائے کمپنی سال میں کئی بار ان کی قیمتوں میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔ تاہم، صرف کمپنی ہی قصوروار نہیں ہے کیونکہ صارفین اپنے پرانے CD70 اور CG125 کو نئے اسٹیکر کے لیے خریدتے رہتے ہیں۔

    اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کر دیا گیا پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت مذکورہ اضافے کے بعد 94 ہزار 900 روپے سے بڑھا کر 97 ہزار 900 روپے تک پہنچ جائے گی۔

    ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 3 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 1500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 4500 ہو گئی جبکہ پرائیڈر کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے-

    موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئی جبکہ ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت 3500 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 500 ہو گئی-

    سی بی 125 ایف کی قیمت میں 9400 کا اضافہ کیا گیا مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 27ہزار 900 روپے ہوگئی-

    جبکہ سی بی 150 ایف سرخ اور بلیک کی قیمت 9400 کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوجائے گی۔

    ہونڈا سی بی 150 ایف سلور کی قیمت بھی 9400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

    ماڈل پرانی قیمت ( پاکستانی روپے) نئی قیمت (پاکستانی روپے) قیمتوں کا فرق

    ہونڈا سی ڈی 70 94،900 97،900 3000

    سی ڈی 70 ڈریم 101،500 104،500 3000

    ہونڈا پرائیڈر 130،500 133،900 3400

    سی جی 125 152،500 155،900 3400

    سی جی 125 ایس-ایس ای 182،000 185،500 3500

    سی بی 125 ایف 218،500 227،900 9400

    سی بی 150 ایف(ریڈ،بلیک) 273،500 282،900 9400

    سی بی 150 ایف (سلور) 277،500 286،900 9400

    یکم مارچ 2022

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ یاماہا نے بھی پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

  • فروری میں کون کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    فروری میں کون کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

    اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی :ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.24 فیصد تک پہنچ گئی، فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔

    سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 10.52 فیصد رہی، ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310 فیصد سے زائد، خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03، ویجیٹیبل گھی 38.82، دال مسور 38.42، سبزیوں کی قیمت میں 33.31، گوشت 23.64 ، چاول 11.89 فیصد مہنگا ہوا۔

    شہری علاقوں میں جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری میں ٹماٹر 191.72 فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت 11.61 فیصد، سبزیاں 10.69 ، پھل 7.32، مسٹرڈ آئل 5.33 ، ویجیٹیبل گھی 2.68 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 2.37 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ایک ماہ میں ٹماٹر 198.35 فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت میں 8.73 فیصد، سبزیاں 10.69 اور کوکنگ آئل 3.74 فیصد مہنگا ہوا۔

  • پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    اسلام آباد: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات اطمینان بخش ہیں،اور ہم خود محفوظ محسوس کر رہے ہیں پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی-

    اسٹیو سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں گی میں مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔

    اسٹیواسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 اسپنرز ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریزاس ماہ سے شروع ہورہی ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

    دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہو گا جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

  • پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

    راولپنڈی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیموں کی اسٹیڈیم آمدو رفت کے موقع پر مری روڈ کو سکستھ روڈ سے بند کردیا جائے گا میچ کے دوران ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو تک مکمل بند رہے گی، راولپنڈی سائیڈ سے ڈبل روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے جاسکے گی۔

    آسٹریلوی کرکٹرزکے خاندان کو بھارت کیجانب سے دھمکیاں ، پی سی بی کا رد عمل

    شائقین کرکٹ کے لیے دو پارکنگ لاٹس راول روڈ پر قائم کردی گئی ہیں، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، ٹیموں کی آمد کے وقت فیض آباد کو بھی بند کردیا جائے گا۔ اسلام آباد کی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی-

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سرہے،رمیز راجا

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    جبکہ ٹیسٹ میچ کی تیاری کرنے کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں دونوں ٹیمیں آج باؤلنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی، پاکستانی ٹیم کا آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں تیسرا پریکٹس سیشن ہوگا، جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کا آج پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

    پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

  • جنگ کے بعد یوکرین کیلئے امداد میں بٹ کوائن کی بھر مار

    جنگ کے بعد یوکرین کیلئے امداد میں بٹ کوائن کی بھر مار

    یوکرین: یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد اب تک اس کی حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جا چکی ہے-

    باغی ٹی وی : بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کی تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق یوکرینی افراد کی مدد کے لیے ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم دی گئی ہے جس میں سب سےزیادہ بٹ کوائن شامل ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ رقم دینے والے اکثر افراد اب تک نامعلوم اور گمنام ہیں۔

    کونسے سے ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں؟

    اب تک ان کرنسیوں کے 4 ہزار عطیات دیئے گئے ہیں دوسری جانب ایک نامعلوم شخص یا ادارے نے ایک این جی او کو یکمشت 30 لاکھ ڈالر کی بٹ کوائن عطیہ کئے ہیں۔

    اس سے قبل ہفتے کی دوپہر کی یوکرینی حکومت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر عطیات کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بٹ کوائن، ایتھریئم اور یو ایس ٹی ڈی کی صورت میں کرپٹوکرنسی قبول کی جاسکتی ہے اس کے بعد اگلے 8 گھنٹے میں 54 لاکھ ڈالر کرپٹوکرنسی جمع ہوگئی جو2 والٹ میں ڈالی گئی تھی۔

    ادھر یوکرینی فوج نے بھی عطیات کا اعلان کیا ہےلیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کس طرح استعمال کی جائےگی تاہم پیٹریون نے یوکرینی افواج کی مدد کرنے والی ایک نجی تنظیم کی رقم جمع کرنے کی اپیل مسترد کرکے ان کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے بعض حلقوں کا خیال ہے کہ یوکرینی ہمدردی کی آڑ میں بہت سے لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    دوسری جانب روس کی جانب سے یوکرین میں اپنے فوجی بھیجے جانےکے بعد سے دنیا بھر سے مختلف ممالک یوکرین کی فوجی امداد کررہے ہیں الجزیرہ کے مطابق یوکرینی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہےکہ جنگ شروع ہونےکے بعد سے 350 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں اقوام متحدہ کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد یوکرینی شہری پولینڈ اور دیگر ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

    عسکری قوت کے لحاظ سے دونوں ممالک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ روس دنیا کی دوسری بڑی عسکری قوت ہونے کے باعث یوکرین سے کئی گنا زیادہ طاقت ور ہے، ایسی صورتحال میں بہت سے ممالک ہیں جو روس کے خلاف دفاع کے لیے یوکرین کو اسلحہ اور دیگر عسکری سازو سامان فراہم کررہے ہیں یوکرین کی جانب سے امریکا اور یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسے روس کے خلاف مزاحمت کے لیے ٹینک شکن میزائل اور طیارہ شکن اسٹنگر میزائل فراہم کیے جائیں۔

    یوکرین کا روس کے 5300 فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ

  • کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے "دی گارجئین” کے مطابق کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی فائرنگ مرکزی پناہ گاہ کے علاقے میں ہوئی تھی۔

    امریکیوں کو جوہری جنگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے،جوبائیڈن

    بعد ازاں پیر کی شام، سیکرامنٹو کاؤنٹی کے شیرف، سکاٹ جونز نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شوٹر بچوں کی ماں سے الگ ہو گیا تھا، جس کے خلاف پابندی کا حکم تھا۔

    جونز نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ فائرنگ بچوں کے ساتھ زیر نگرانی دورے کے دوران ہوئی شوٹر کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    حکام کو یہ معلوم نہیں تھا کہ آیا خاندان کے افراد کا تعلق چرچ سے ہے، جو شہر سیکرامنٹو کے مشرق میں ایک تجارتی علاقے کے قریب زیادہ تر رہائشی بلاک پر ہےفوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چرچ میں کتنے لوگ موجود تھے –


    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ٹویٹ میں کہا کہ "امریکہ میں بندوق کے تشدد کا ایک اور بے ہودہ عمل اس بار ہمارے گھر کے پچھلی سائیڈ میں یک چرچ میں وقوع پذیر ہوا ا جس کے اندر بچے ہیں۔

    فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلوجھگڑا بھی شامل ہے۔

    امریکامیں تمغہ بہادری پانےوالےپاکستانی نژادشخص کوکارچھیننےکی واردات میں مزاحمت…

  • صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی قمبرمشیر احمد بروھی کے مطابق قمبراورکراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

    ایس ایس پی نے بتایا کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

    آئی جی سندھ نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیئے کی جانیوالی کاروائی میں شریک پولیس ٹیم کے ممبران میں چالیس لاکھ روپئے بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب، ایس ایس پی وسطی معروف عثمان،ایس ایس پی اے وی ایل سی طارق نواز،ڈی ایس پی گلبرگ خواجہ معین الدین، ایس ایچ او سمن آباد وقار قیصر،ایس ایچ او نیوکراچی شاہد تاج،ڈی آئی او گڈاپ بشیر علی کے علاوہ اے وی ایل سی کے ایس آئی ناصر محمود،اے ایس آئی راؤ شاہد،آئی ٹی ویسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کے علاوہ ٹیکنیکل برانچ وسطی کے کانسٹیبل انیس بیگ کے درمیان سی سی ون سرٹیفیکٹس اور کیش ریوارڈ تقسیم کیئے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

    علاوہ اذیں قتل جیسے سنگین جرم کوانتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے حل کرنے پر ایس ایس پی قمبرشہداد کوٹ بشیر بروہی کو تمغہ شجاعت جبکہ سب انسپکٹر وقار قیصر،سب انسپکٹر شاہد تاج سب انسپکٹربشیر علی، سب انسپکٹر ناصر محمود اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کو پی پی ایم (سول ایوارڈ)کے لیئے نامزد کرنیکی سفارشات حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

    سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

    اطہر متین کی گاڑی سے ٹکر انے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے ایک فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔

    سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔

    اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

  • گزشتہ ماہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں سینئر صحافی سمیت 6 افراد  قتل،35 زخمی

    گزشتہ ماہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں سینئر صحافی سمیت 6 افراد قتل،35 زخمی

    کراچی میں گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے سینئر صحافی سمیت 6 افراد کو زندگی سے محروم اور 35 سے زائد شہریوں کو زخمی کیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18 شہریوں کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 90 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا دوسری جانب 12 فروری سے 28 فروری تک مجموعی طور پر 35 سے زائد پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل

    رپورٹ کے اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 6 فروری کو سرسید ٹاؤن کے علاقے نارتھ کراچی الیون اے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے حافط قرآن اسامہ کو قتل کیا تاہم چند روز قبل سمن آباد پولیس نے اسامہ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے 2 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

    18 فروری کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب سما ٹی وی کے پروڈیوسر و سینئر صحافی اطہر متین کو موٹر سائیکل لفٹر نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر کے انہیں زندگی سے محروم کر دیا تاہم اس واردات میں شامل ایک ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اطہر متین پر گولی چلانے والے ملزم کی تاحال تلاش جاری ہے۔

    21 فروری کو لانڈھی کے علاقے زمان آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 60 سالہ علی بن عمر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    28 فروری کو ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےفرسٹ ایئر کا طالب علم 19 سالہ عثمان گردن پرگولی لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا جبکہ اسی ڈسٹرکٹ کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں دن دیہاڑے کارسوار ڈاکوؤں نےکیشن وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر میڈیسن کمپنی کے ملازم اشوک کو فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سے زائد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔

    علاوہ ازیں سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے کراچی میں جنوری اورفروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 13ہزارسے زائد وارداتوں میں شہری لا کھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے-

    سانپ دکھا کر لوٹنے اور بلیک میل کرنے والی ڈکیت خاتون

    رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2ماہ میں چوری اور چھینا جھپٹی کی13404 وارداتوں میں کراچی کے شہریوں سے لاکھوں روپوں کی قیمتی اشیا چھین لی گئیں کراچی میں جنوری کے مہینے میں چوری اورچھینا چھپٹی کی7026وارداتیں ہوئیں۔ 2499 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 419 موٹر سائیکلیں چھینی اور 3908 چوری کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری میں اسلحے کے زورپر16 گاڑیاں چھینی گئیں اور184 چوری کرلی گئیں جبکہ فروری میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 6ہزار378 وارداتیں ہوئیں جبکہ یومیہ227 شہریوں کو قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم کیا گیا۔

    دوسری جانب ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2 فروری کو لاہور کا تاجر سونا فروخت کر کے رکشا میں کینٹ اسٹیشن کی جانب جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو انھیں یرغمال بنا کر ساڑھے تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    شہباز شریف اثاثہ جات کیس: ڈیلی میل اپنی بات پر قائم ،جواب عدالت میں جمع کرادیا

    ڈی آئی کی ساؤتھ نے بتایا کہ واردات کے بعد تفتیش کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ مذکورہ مقام کی جیوفینسنگ اور ٹیکنیکل ڈیٹا سمیت سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کی گئیں، پولیس نے 21 فروری کو ایک ڈاکو محمد طاہر کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے بھی نام بتائے.

    بعدازاں پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد واردات میں ملوث دیگر 3 ڈاکوؤں سلمان ، ظفر اور محسن کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے اور 4 پستول بھی برآمد کرلیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں۔

    سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا،ریحام خان

  • اقوام متحدہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآزادانہ انکوائری کمیشن تشکیل دے،شیریں مزاری

    اقوام متحدہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآزادانہ انکوائری کمیشن تشکیل دے،شیریں مزاری

    وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت عالمی میڈیا اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے اور سلامتی کونسل بھارت کو 5 اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے-

    باغی ٹی وی : ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ انکوائری کمیشن تشکیل دینے اورکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تازہ رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل

    شیریں مزاری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت عالمی میڈیا اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے اور سلامتی کونسل بھارت کو 5 اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے جہاں اسٹرٹیجک اور کمرشل مفادات کی خاطر انسانی حقوق اصولوں کی پامالی جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام پر قابض افواج مظالم اٹھا رہی ہیں، طاقت ریاستیں دہائیوں سے بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین بچے قابض افواج کے مظالم کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں، قابض فوج کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہی ہے، بھارت 40 لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسایل جاری کر چکا، نئی دہلی کےیہ اقدامات کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہے، بی جے پی حکومت ہندوتواکشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹرزکے خاندان کو بھارت کیجانب سے دھمکیاں ، پی سی بی کا رد عمل

    وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی سرپرستی میں اسلامو فوبیا اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فنڈز کے وعدے پورے نہیں ہوئے تاہم سوشو اکنامکس چیلجز کے باوجود حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا قانون پارلیمٹ سے پاس کروایا ہے، تشدد اور استحصال کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے انسداد ہراسانی اور اینٹی ریپ کے حوالے سے قانون سازی کی۔

    شیریں مزار ی نے کہا کہ کاروبار میں انسانی حقوق پر پہلا نیشنل ایکشن پلان لانچ کیا، صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے عدم مساوات کے خاتمے کیلئے اصلاحات شہریوں کو مفت ہیلتھ کیئریر کی فراہمی پر اقدامات کیے ہیں کے ساتھ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

    پریانتھا کمارا قتل کیس کی پیروی کیلئے نئی پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل