Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یوکرین بغیر کسی پیشگی شرط کے روس کے ساتھ امن مذاکرات پر تیار

    یوکرین بغیر کسی پیشگی شرط کے روس کے ساتھ امن مذاکرات پر تیار

    کیف: یوکرین بغیر کسی پیشگی شرط کے روس کے ساتھ امن مذاکرات پر تیار ہوگیا جب کہ روس بھی ہتھیار پھینکنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے کیف میں صدارتی دفتر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین اب روس کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوگیا تاہم یہ مذاکرات بیلاروس کی سرحد پر ہوں گے۔

    ابتدائی طور پر یوکرین اور روس کے نمائندے کسی قسم کی پیشگی شرائط کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد اعلیٰ سطح کی ملاقات بھی متوقع ہے یہ مذاکرات مشترکہ دوست ممالک کی کاوشوں سے ہو رہی ہے۔

    قبل ازیں روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اگر یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں جب کہ روسی صدر نے یوکرین سے بات چیت کے لیے ایک وفد بھی پڑوسی ملک بیلاروس بھیجا تھا۔

    تاہم یوکرین کے صدر کا مؤقف تھا کہ امن کے لیے بات چیت ہونا چاہیئے لیکن مذاکرات کا مقام بیلاروس نہیں بلکہ کوئی اور ملک ہونا چاہیئے انہوں نے استنبول کا نام بھی لیا تھا۔

    یوکرین پرروسی حملہ:روس سے سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ واپس لینے کی منصوبہ بندیاں

    بیلاروس میں 2014 میں یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جنھیں منسک معاہدہ کہا جاتا ہے تاہم یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

    گزشتہ روز ہی یوکرین نے عالمی عدالت انصاف پر زور دیا تھا کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کو فوری طور پر رکوائے اور اس حوالے سے یوکرین نے عالمی عدالت انصاف میں ریاستوں کے درمیان تنازعے کے حوالے سے روس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔

    ہمارے جانباز4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں‌ گرفتارکرچکےہیں:یوکرینی جنرل کا دعویٰ

    جنگ کے دوسرے روز ہی امریکا نے یوکرین کے صدر کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچانے کی پیشکش کی تھی جسے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ مجھے لڑنے کے لیے اسلحہ چاہیئے بھاگنے کے لیے گاڑی نہیں۔

    روس کی فوجیں دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئی ہیں جہاں یوکرین کی فوج سخت مزاحمت دکھا رہی ہے۔

    یوکرین نے روسی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ روس کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت روس کو فوری طور پر حملے روکنے کا حکم دے گییوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس حوالے سے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے روس کا ٹرائل شروع ہو گاروس اپنی جارحیت اور نسل کشی کا جواب بھی دے۔

    روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں داخل ہو گئی

    یوکرین کی وزارت دفاع نے 4 روز سے جاری جنگ کے دوران 4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرین کی نائب وزارت دفاع ہنا مالیار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 4 روز سے جاری جنگ کے بارے میں تفصیلات شیر کی ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے جاری جنگ کے دوران 4 ہزار 300 روسی فوجی ہلاک اور27 طیاروں کو مار گرایا ہے یوکرین نے روس کے 26 ہیلی کوپٹر، 146 ٹینک، 706 بکتر بند گاڑیاں اور 49 توپیں تباہ کی ہیں۔علاوہ ازیں ایک بک ایئر ڈیفنس سسٹم، مختلف اقسام کے چارراکٹ لانچنگ سسٹم، 30 گاڑیاں، 60 ٹینکرز، دو ڈرون اور دو کشیاں تباہ کی ہیں-

    یوکرین پرحملہ روس کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا:سخت مزاحمت سے روسی فوج کے حوصلے ڈگمگانے…

  • کابل:آپریشن کلین اپ میں 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    کابل:آپریشن کلین اپ میں 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    کابل: امارات اسلامیہ کی پولیس نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ کے دوران 9 اغوا کاروں سمیت 68 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 6 کالعدم تنظیم داعش کے کارندوں اور 9 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔


    ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث 53 افراد کو گرفتار کر کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔


    انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئیں کابل میں ہونے والے آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

    دوسری جانب امریکا نے افغانستان کے ساتھ بیشتر تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کئے ہیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے ‘جنرل لائسنس 20’ کے نام سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح رہے کہ طالبان پر پابندیاں برقرار ہیں لیکن نئے قوانین انسانی امداد اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں آسانی پیدا کریں گے۔

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    بلنکن نے کہا کہ یہ اقدامات نجی کمپنیوں اور امدادی تنظیموں کو افغان حکومت کے اداروں کے ساتھ کام کرنے میں تعاون اور کسٹم، ڈیوٹی، فیس اور ٹیکس ادا کرنے میں سہولت فراہم کریں گے، ان میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جن کی سربراہی انفرادی طور پر پابندیوں کا شکارافراد کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےواضح کیا کہ مالیاتی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں، بین الاقوامی تنظیمیں اور نجی شعبے کی کمپنیاں امریکی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں وسیع پیمانے پر لین دین اور سرگرمیاں کرسکتی ہیں نئے قوانین سے جن شعبوں کو فائدہ ہوگا ان میں ذاتی اور تجارتی بینکنگ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیکھ بھال، کمرشل تجارت، نقل و حمل کے نظام کے لیے حفاظت اور دیکھ بھال کے آپریشنز، ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی لین دین شامل ہیں۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر181 رنز کا ہدف دیا تھا-

    باغی ٹی وی : لاہور قلندرز نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے-

    سلطانز کی ٹیم میں بھی اہم تبدیلی کی گئی ہے اور جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

    لاہور قلندرز کا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر آغاز اچھا نہ رہا،لاہور قلندرز کا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوئے، لاہور کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں ذیشان اشرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے، عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے-

    بعد ازاں کامران غلام بھی 15 رنز بنا کر آصف آفریدی کا شکار بن گئے تاہم محمد حفیظ نے ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور 46 بولوں پر 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پہلی اننگز کے آخر میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویئس نے جارحانہ بیٹنگ کی، ویئس صرف 8 بولوں پر 28 رنز جبکہ ہیری 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے 3 جبکہ ڈیوڈ ویلے اور شاہ نواز داہانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانزکا بھی آغاز کچھ اچھا نا رہا ، شان مسعود 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان کو محمد حفیظ نے آؤٹ کیا، عامر عظمت 6 اور آصف آفریدی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ریلے روسو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر حفیظ کی بال پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے ٹم ڈیوڈ بھی 17 بولوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    ایک سو بیس رنز کے مجموعی اسکور پر ملتان سطانز کی 7ویں وکٹ بھی گرگئی بعدازاں خوش دل شاہ 33 رنز اور ڈیوڈ ویلے زیرو پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور زمان خان نے دو،دو جبکہ شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں لیں-

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا پلان بنایا تھا تاہم ٹاس لاہور کے حق میں رہا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

    لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، زمان خان۔

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، عامر عظمت، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی، ڈیوڈ ولی

  • مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئےمیزبان نے صنم سعید سے ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار ’’کشف‘‘ کے حوالے سے سوال پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا نہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    صنم سعید نے شو میں کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا صنم سعید سے سوال پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے۔

    اداکارہ صنم سعید نے فلم ’’کیک‘‘ کو ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

    جب میزبان نے ان سے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی میزبان نے اداکارہ سے پوچھا اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟-

    اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

  • یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی

    یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی

    کیف: یوکرین نے روسی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

    باغی ٹی وی:عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق روس کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت روس کو فوری طور پر حملے روکنے کا حکم دے گی۔

    یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس حوالے سے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے روس کا ٹرائل شروع ہو گاروس اپنی جارحیت اور نسل کشی کا جواب بھی دے۔

    ہمارے جانباز4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں‌ گرفتارکرچکےہیں:یوکرینی جنرل کا دعویٰ

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ شب روس نے بدترین و وحشیانہ بمباری کی اور قابض افواج نے شہری علاقوں سمیت ایمبولینسز تک کو نشانہ بنایا ہے قابض افواج ہر چیز کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

    صدر زیلینسکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیلا روس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں با ت چیت ممکن تھی انہوں نے واضح کیا کہ اس جگہ پر روس سے بات چیت ممکن ہے جہاں سے یوکرین کے خلاف جارحیت نہ کی گئی ہو۔

    وضح رہے کہ روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔

    یوکرینی صدرکو زندہ یا مردہ پکڑنے کےلیے جانے والا چیچن کمانڈرساتھیوں سمیت ماراگیا:ماسکوغم میں ڈوب گیا

    روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔

    دوسری جانب یوکرین کی وزارت دفاع نے 4 روز سے جاری جنگ کے دوران 4 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یوکرین کی نائب وزارت دفاع ہنا مالیار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 4 روز سے جاری جنگ کے بارے میں تفصیلات شیر کی ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے جاری جنگ کے دوران 4 ہزار 300 روسی فوجی ہلاک اور27 طیاروں کو مار گرایا ہے یوکرین نے روس کے 26 ہیلی کوپٹر، 146 ٹینک، 706 بکتر بند گاڑیاں اور 49 توپیں تباہ کی ہیں۔علاوہ ازیں ایک بک ایئر ڈیفنس سسٹم، مختلف اقسام کے چارراکٹ لانچنگ سسٹم، 30 گاڑیاں، 60 ٹینکرز، دو ڈرون اور دو کشیاں تباہ کی ہیں-

    روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں داخل ہو گئی

  • 7 سال کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت

    7 سال کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت

    ریاض: سعودی عرب 7 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی عمرہ ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کی اجازت کے بعد اب 7 سال یا اُس سے زائد برس کے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد کو توکلنا ایپلی کیشن پر اپنی ویکسین سے متعلق تفصیلات درج کرنا ہو گی۔


    حرمین ذرائع کے مطابق کورونا صورت حال بہتر ہونے کے بعد عمر کی حد کو مزید کم کیا جائے گا، جس کے تحت 5 سال تک کے بچوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

    این سی او سی نے کی بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے پالیسی پر نظرثانی

    رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے شرائط میں مزید نرمی کرتے ہوئے کسی بھی شخص کو 10 روز میں ایک عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے وزارت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے اور مکمل ویکسین کروانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کی پابندی ختم کردی ہے۔

    عالمی خبر رسان اداری کے مطابق ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قومی ادارے نے ملک کے متعلقہ اہم اداروں کے ساتھ یکجہتی سے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے کورونا ایس او پیز میں نرمی شروع کی جائے گی انڈیا اور پاکستان سے اب دبئی اور شارجہ جانے کے لیے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ لازمی نہیں بیان میں کہا گیا کہ ’بند مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی اور کھلے مقامات پر اختیاری کردیا گیا ہے۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    کورونا کے متاثرین سے ملنے والوں کے لیے ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ختم کی جا رہی ہے، البتہ سرکاری ملازمین کے لیے یہ بات ضروری ہو گی کہ وہ کورونا کے مریض سے ملنے کی صورت میں پانچ دن کے اندر دو مرتبہ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں دونوں کے درمیان 48 گھنٹے کا وقفہ رکھنا ہوگا۔ قومی ادارے نے بیان میں کہا کہ متاثرین کے حوالے سے ہاؤس آئسولیشن جاری رہے گی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

    ادارے نے فیصلہ کیا ہےکہ ’کورونا وبا سے قبل اذان اور تکبیر کے درمیان جتنا وقت دیا جاتا تھا اب اسے بحال کردیا گیا ہےئ مساجد میں قرآن کریم کے نسخے بھی خاص تعداد میں دوبارہ رکھ دیئے جائیں گے البتہ ہر نماز کے بعد قرآن پاک کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جائے گا مساجد میں نمازیوں کے درمیان ایک میڑ کا سماجی فاصلہ برقرار رہے گا۔

    بیان کے مطابق ’بیرون ملک سے امارات آنے والوں سے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی برقرار رہے گی اور ان سے کیو آر کوڈ کے ساتھ مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ طلب کیا جائے گا ایسے افراد سے جنہوں نے ویکسین کی خوراکیں نہ لی ہوں ان سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب کی جائے گی۔

    امارات میں سیاحتی اور کاروباری اداوں میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے البتہ بند مقامات پر حفاظتی ماسک استعمال کرنے ہوں گے ہرعمر کے لوگوں کے لیے سپورٹس سرگرمیاں بھی بحال کی جا رہی ہیں، شائقین پر گرین پاس یا پی سی آر کی رپورٹ طلب کی جاتی رہے گی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

  • حکمران اور ادارے ذاتی مفادات چھوڑ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھیں ،خواجہ آصف

    حکمران اور ادارے ذاتی مفادات چھوڑ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھیں ،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکمران اور ادارے ذاتی مفادات چھوڑ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھیں۔

    باغی ٹی وی : ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لیگی قیادت نے جو قربانیاں دی ہیں عوام ان کی قدر کریں لیگی قیادت کو گزشتہ ساڑھے تین سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہوسکتا ہے کہ ووٹ کے ذریعے یا عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی جو فضا قائم ہورہی ہے اس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گےعوام ہم سے پوچھتی ہے کہ اگر اقتدار میں آگئے تو مہنگائی کیسے کم کریں گے؟ اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتیں کیسے گھٹائیں گے؟

    اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لےتوہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:پاکستان پیپلزپارٹی

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک جو ہماری آواز کے منتظر رہتے تھے، اب پہلو چھڑا رہے ہیں اور نیشنل بینک پر بھاری جرمانے ہو رہے ہیں انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان کا کوئی حمایتی بتائے کہ اس نے کون سے نئے منصوبے بنائے ہیں؟-

    خواجہ اصف نے کہا کہ عمران خان ایسے وقت روس گیا جب وہاں جنگ چھڑی ہوئی تھی ہمارے ملک کی شناخت بھیک مانگنے والوں کے ساتھ ہورہی ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 کروڑعوام کے لیے سوچنے والے کم ہی لوگ ہیں الیکشن جلد ہونے جا رہے ہیں خواہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2018 والی پریکٹس دوبارہ دہرائی گئی تو ملک کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام جماعتیں اکٹھی ہورہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھنے جارہی ہیں۔

    اسلام آباد پہنچ کرحکومت پرحملہ کردیں گے:بلاول بھٹو

    خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کاایک ہی حل ہے کہ ووٹ کے ذریعے ووٹ کی عزت کو بحال کیا جائے نواز شریف نے کسی اسٹیج پر اپنا ایجنڈہ پیش نہیں کیا بلکہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں نئے آنے والے حکمرانوں کو مینڈیٹ نہ دیا گیا تو مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک آگیا ہے۔اسپیکر اور وزیر اعظم میں سے کس کی طرف جانا ہے یہ فیصلہ نہیں ہوا۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔ عدم اعتماد ان کے بس کا روگ نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ جو سیاسی محاذ آرائی کا سوچ رہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گے۔ آپ کی تحریک ناکام،عمران خان اور مضبوط ہوگا آپ کے 12 بندے اڑ جائیں گے انہوں نے استعفیٰ استعفیٰ لگایا ہوا ہے انکو استعفیٰ نہیں ملنا۔ ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے۔ بلاول وزیر اعظم ہاؤس کیا آرہےہیں لال حویلی آئین ان کو استعفی دیتے ہیں۔ یہ خود کہہ رہے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔

    زرداری مافیا سے نجات ملے گی تو سندھ کرے گا ترقی اورہوگی خوشحالی:اسد عمر

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ 23مارچ کو نہیں آئیں گے۔ حکومت کی طرف سے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ لانگ مارچ کو پوری سیکیورٹی دیں گے راستہ نہیں روکیں گے اپوزیشن جو تماشالگانا چاہتی ہے وہ تقریباً9دن کا ہے وقت آنے پر عمران خان سیاسی سائبر اٹیک کریں ۔

    وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگ کے بادل چھائے ہیں یہ کبڈی کھیل رہے ہیں۔ دومہینوں سے کبڈی کھیل رہے ہیں لیکن کوئی فون کالز نہیں آرہیں؟ ہمیں پتہ ہے انہوں نے اپنے بندے کہاں رکھنے ہیں جہاں یہ اپنے بندے رکھیں گے وہاں فون سروس بند رکھیں گے بعد میں یہ نہ کہہ دیں کال آگئی تھی۔

  • روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں داخل ہو گئی

    روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہرخارکیف میں داخل ہو گئی

    روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔

    یوکرین پرحملہ روس کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا:سخت مزاحمت سے روسی فوج کے حوصلے ڈگمگانے لگے

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔

    اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے خارکیف میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جبکہ دارالحکومت کیف کے ایک ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    یوکرین پرروسی حملہ:روس سے سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ واپس لینے کی منصوبہ بندیاں

    یوکرین کی سرکاری مواصلاتی سروس نے کہا ہے کہ دارالحکومت سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تیل کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیل ڈپو سے اٹھنے والے دھوئیں سے ماحولیاتی تباہی پیدا ہو سکتی ہے اور شہریوں کو زہریلی دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

    یوکرینی صدرکو زندہ یا مردہ پکڑنے کےلیے جانے والا چیچن کمانڈرساتھیوں سمیت ماراگیا ،روس کی جانب سے مورچہ سنبھالنے والے خونخوار کمانڈو دستہ کا یوکرین کے میزائیل حملے میں صفایا ہونے کی خبر ہے۔

    یہ کمانڈو چیچنیا کے صدرر قادروف رمضان نے بھیجے تھے جن کا نشانہ یوکرین کے صدر اور ان کا خاندان تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کے لیے بھیجے گئے خونخوار چیچن اسپیشل فورسز کے ایک بڑے گروپ کی ہلاکت نے بڑی حد تک روس کے کھیل کو خراب کردیا ہے۔

    اسکواڈرن کو جو اپنے وحشیانہ تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بدنام تھا 56 ٹینکوں کے قافلے کے ساتھ یوکرین کے میزائل نے تباہ کر دیا گیا۔

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ یوکرین کی فوج کی جانب سے سخت مزاحمت ملنے پر روس کی حملہ آور فوج کو مایوسی کا سامنا ہے جبکہ پیش قدمی سست ہونے کے باعث فوج دارالحکومت کیف میں داخل نہیں ہو سکی۔

    پینٹاگون کے مطابق روسی افواج دارالحکومت کیئف سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

  • کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    کورونا وائرس کسی لیبارٹری سے نہیں بلکہ چین کے شہر ووہان کی ایک وائلڈ لائف مارکیٹ سے پھیلا یہ بات بین الاقوامی سائنسدانوں کی 2 بڑی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کہاں سے آیا اور کس طرح پھیلا جیسے سوالات تنازعات کا باعث بنے ہیں کیونکہ امریکا کی جانب سے یہ الزامات عائد کیے گئے کہ یہ وائرس چین کی کسی لیبارٹری سے لیک ہوا مگر اب نئی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایسا نہیں ہوا بلکہ یہ وائرس ووہان کی مارکیٹ سے پھیلا۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    عالمی خبررساں ادارے ” دی گارجئین” میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق میں شامل ایریزونا یونیورسٹی کے مارہ مائیکل ووربے نے بتایا کہ جب آپ تمام شواہد کو اکٹھا کرکے دیکھیں تو غیرمعمولی حد تک واضح تصویر نظر آتی ہے کہ یہ وبا ووہان کی مارکیٹ سے شروع ہوئی۔

    ایک تحقیق کی سمری میں بتایا گیا کہ جغرافیائی طور پر کووڈ 19 کے اولین کیسز اور زندہ جانوروں کی مارکیٹ کے دکانداروں کے مثبت نمونون سے عندیہ ملتا ہے کہ ہوانان سی فوڈ مارکیٹ کووڈ 19 کا ماخذ ہے جبکہ دوسری تحقیق کی مختصر وضاحت میں بتایا گیا کہ وباؤں کے حالات کو سمجھنا ان کی روک تھام کے لیے ضروری ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    دونوں تحقیقی رپورٹس میں متعدد ذرائع سے حاصل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتیجہ نکالا گیا کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر اس وائلڈ لائف مارکیٹ کے کسی زندہ جانور میں 2019 کے آخر میں تھا اور یہ کم از کم 2 بار وہاں کام کرنے والے یا خریداری کرنے والے لوگوں میں منتقل ہوا۔

    ایک تحقیق میں ایسے شواہد پیش کیے گئے کہ دسمبر 2019 میں فروخت ہونے والے زندہ ممالیہ جانوروں میں ممکنہ کورونا وائرس موجود تھاچائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی ایک الگ تحقیق میں جنوری 2020 میں وائلڈ لائٖف مارکیٹ میں اکٹھے کیے گئے جینیاتی سراغوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ اس وائلڈ لائف مارکیٹ میں ہی سب سے پہلے کووڈ کے کیسز سامنے آئے تھے اور اس کے پھیلاؤ کے 2 ماخذ تھے۔

    2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ہونے کی توقع ہے ،سربراہ ڈبلیو ایچ او

    ڈاکٹر مائیکل نے بتایا کہ وہ چین کی اس تحقیق سے آگاہ نہیں تھے مگر اس کے نتائج ان کی تحقیق سے مطابقت رکھتے ہیں کہ یہ وائرس مارکیٹ میں 2 جگہوں سے پھیلا۔

    ان کی ٹیم نے تحقیق کے دوران ووہان کے 156 کیسز کے طول بلد اور عرض بلڈ کا تخمینہ لگایا اور معلوم ہوا کہ زیادہ تر کیسر وائلڈ لائف مارکیٹ سے تعلق رکھتے تھے اس کے بعد انہوں نے جنوری اور فروری 2020 کے کیسز کا نقشہ تیار کیا اور اس مقصد کے لیے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو سے سائنسدانوں کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا۔

    کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

    تحقیق کے مطابق نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ مارکیٹ ہی وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنی، جہاں سے وہ پہلے ارگرد کے علاقوں تک پہنچا اور پھر شہر بھر میں پہنچ گیا محققین نے بتایا کہ یہ بہت ٹھوس شماریاتی شواہد ہیں کہ ایسا کسی حادثے سے نہیں ہوا۔

    چینی سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے مارکیٹ کی سطح اور کچرے کے درجنوں نمونوں میں وائرس کو دریافت کیا مگر کسی بھی جانور میں سواب ٹیسٹ میں اس کی تصدیق نہیں ہوسکی-

    دونوں تحقیقی رپورٹس ابھی تک کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی بلکہ ان کے نتائج آن لائن جاری کیے گئے ہفتے کے روز جاری ہونے والی تحقیق کو امریکہ، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ (آکسفورڈ، ایڈنبرا اور گلاسگو)، کینیڈا، نیدرلینڈز اور بیلجیم کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تحریر کیا تھا۔

    دنیا اگلے 60 سالوں میں کورونا سے بڑے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے تیاررہے ماہرین

    کرونا وائرس ہم نے نہیں بنایاالبتہ ہم نے کرونا پرتجربات کئے ہیں وہان لیبارٹری کا اقرار، چین مارا گیا ، نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے

  • امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ بیشتر تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے ‘جنرل لائسنس 20’ کے نام سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح رہے کہ طالبان پر پابندیاں برقرار ہیں لیکن نئے قوانین انسانی امداد اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں آسانی پیدا کریں گے۔

    طالبان جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد

    بلنکن نے کہا کہ یہ اقدامات نجی کمپنیوں اور امدادی تنظیموں کو افغان حکومت کے اداروں کے ساتھ کام کرنے میں تعاون اور کسٹم، ڈیوٹی، فیس اور ٹیکس ادا کرنے میں سہولت فراہم کریں گے، ان میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جن کی سربراہی انفرادی طور پر پابندیوں کا شکارافراد کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ مالیاتی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں، بین الاقوامی تنظیمیں اور نجی شعبے کی کمپنیاں امریکی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں وسیع پیمانے پر لین دین اور سرگرمیاں کرسکتی ہیں نئے قوانین سے جن شعبوں کو فائدہ ہوگا ان میں ذاتی اور تجارتی بینکنگ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیکھ بھال، کمرشل تجارت، نقل و حمل کے نظام کے لیے حفاظت اور دیکھ بھال کے آپریشنز، ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی لین دین شامل ہیں۔

    افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد مختلف دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے عالمی برادری سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے اور افغانوں کو امن کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کی کوششوں کی حمایت میں پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا تھا۔

    گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بیجنگ کے بعد جاری ہونے والے پاک چین مشترکہ بیان میں بھی بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کیے جانے سمیت افغانستان کو مسلسل اور بہتر مدد اور معاونت فراہم کی جائے پاک چین اقتصادی راہداری کے نام سے جانے والے کثیرالارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں ممالک نے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ سی پیک کی توسیع پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    15 اگست 2001 کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امریکا نے افغانستان کو انسانی امداد اور محدود اقتصادی مدد فراہم کرنا جاری رکھا، جبکہ اس نے امریکی بینکوں میں تقریباً 7 ارب ڈالر کے افغان اثاثوں کو منجمد کردیا۔

    تین سال تک طالبان کی قید میں رہنےوالےآسٹریلوی لیکچرارکا افغانستان جانے کا اعلان

    رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ نے بھی اسی طرح کا ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو ایک تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے، جس میں ملک کی تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خوراک کی قلت کا شکار ہے۔

    امریکی نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو نے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئےایک بیان میں کہا کہ اس سنگین بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان خدشات کو دور کریں کہ پابندیاں تجارتی اورمالیاتی سرگرمیوں کوروک رہی ہیں یہ اقدامات ضروری حد تک افغانستان اور اس کے حکومتی اداروں سے متعلق تمام لین دین کی اجازت دیتے ہیں سوائے ان کے جو براہ راست طالبان، حقانی نیٹ ورک یا امریکی پابندیوں کی وجہ سے ممنوع دیگر اداروں کو فائدہ پہنچائیں۔

    واشنگٹن کے جوولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ اجازت نامے کا یہ نیا اعلان بہت بڑا ہے لیکن یہ یوکرین کی خبروں میں دب گیا یہ تباہی کے دہانے پر موجود معیشت میں پابندیوں سے ٹکراؤ کے بغیر مزید لیکویڈیٹی داخل کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

    غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے