Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

    شمالی کوریا نے آج (اتوار) کو ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب ایک مبینہ بیلسٹک میزائل داغا ہے، میزائل سنان کے قریب ایک مقام سے فائر کیا گیا جہاں پیانگ یانگ کا بین الاقوامی ہوائی اڈا واقع ہے۔

    جے سی ایس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز فائر کیے گئے میزائل نے تقریباً 620 کلومیٹر (390 میل) کی زیادہ سے زیادہ بلندی تک 300 کلومیٹر (190 میل) تک کا فاصلہ طے کیا۔

    روس خلائی اسٹیشن کا 5 سو ٹن ملبہ بھارت پر گرنے کا خدشہ

    ہوائی اڈا اس سے پہلے بھی میزائل تجربات کا مقام رہا ہے، جہاں سے 16 جنوری کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل کے تجربات بھی کیے گئے تھے۔

    جنوبی کوریا اور جاپان کے فوجی حکام نےتجربے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے گزشتہ ماہ میں ریکارڈ تعداد میں تجربات بعد رواں ماہ یہ پہلا تجربہ ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرواز کا ڈیٹا ماضی میں کیے گئے ٹیسٹوں سے ملتا جلتا نہیں ہے اور رائے دی کہ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔

    اتوار کے روز کیا گیا تجربہ ایسے وقت ہوا کہ جب جنوبی کوریا کے 9 مارچ کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

    شمالی کوریا کی ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق،کم جونگ نے تجربے کا مشاہدہ کیا

    جنوبی کوریا اور جاپان میں کچھ لوگوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ بین الاقوامی توجہ یوکرین پر روس کے حملے پر مرکوز ہے اس دوران شمالی کوریا میزائل تجربات کو مزید آگے بڑھا سکتا ہے۔

    جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی کا اپنے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہنا تھا کہ سال کے آغاز سے ہی مسلسل تجربات کیے جا رہے ہیں، شمالی کوریا تیزی سے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے، شمالی کوریا جاپان، خطے اور عالمی برادری کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    جاپانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ اس وقت ہوا ہے جب عالمی برادری یوکرین پر روسی حملے کا جواب دے رہی ہے، اگر شمالی کوریا اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے تو یہ ایسی چیز ہے جسے ہم برداشت نہیں کر سکتے۔

    شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

    امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا نے تازہ ترین تجربے کی مذمت کی اور شمالی کوریا سے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم اس تجربے سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    صدارتی بلیو ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے میزائل تجربے پر تبادلہ خیال کے لیے ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔

    اجلاس کے دوران تجربے کو افسوسناک قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا یوکرین کی جنگ کے حل کے لیے کوششیں کر رہی ہے، بیلسٹک میزائل کا تجربہ دنیا، خطے اور جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام کے لیے مناسب نہیں ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے آخری تجربہ 30 جنوری کو ہواسونگ 12 نامی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا گیا تھا مذکورہ تجربہ سال2017 کے بعد سے سب سے بڑا ہتھیار کا تجربہ تھا، ہواسونگ-12 نے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,200 میل) کی بلندی اور 800 کلومیٹر (500 میل) کی حد تک پرواز کی۔

    شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کرلیا

  • یو کرین کی اپیل پرایلون مسک کی جانب سے مدد

    یو کرین کی اپیل پرایلون مسک کی جانب سے مدد

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرین میں کام کررہی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک سے یوکرین کے نائب وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک سیٹلائیٹ کمیونیکشن کی سہولت فراہم کرے تاکہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مزاحمت کی جاسکے۔

    گرین لینڈ کی برفانی پرتوں کے نیچے تیزی سے پگھلاؤ،سمندروں کی سطح میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے

    روس کے حملے بعد یوکرین میں انرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں بالخصوص جنوبی اور مشرقی حصوں میں، جہاں لڑائی کی شدت سب سے زیادہ ہے۔


    ایلون مسک نے یوکرینی حکومت کے عہدیدار کے ٹوئٹر پیغام پر ٹویٹ میں کہا کہ اسٹار لنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے اور مزید ٹرمینلز وہاں پہنچ رہے ہیں۔

    روس کےیوکرین پر حملے تیز:سلامتی کونسل میں ووٹنگ:حالات عالمی جنگ کی طرف گامزن

    تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ آلات وہاں کیسے پہنچیں گے۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے اس طرح انٹرنیٹ فراہم کرنے والے سیٹلائیٹس کا جھرمٹ بن سکے گا جو زمینی سسٹم کا سستا متبادل ہوگا۔

    پاکستانی سائنسدان کے تیارہ کردہ سولر سیل نے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے

    اس سے قبل ایلون مسک نے سونامی اور آتش فشاں سے متاثر ہونے والے جزائر ٹونگا کے لیے بھی 50 سیٹلائیٹس ٹرمینلز عطیہ کیے تھے تاکہ وہاں انٹرنیٹ سروسز کو بحال کیا جاسکے سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی سے دیہات یا ان مقامات پر بھی انٹرنیٹ سروسز کو فراہم کیا جاسکتا ہے جہاں فائبر آپٹک کیبل اور موبائل ٹاور کی رسائی نہیں ہوتی۔

    جاپان نے ہائبرِڈ اور ریچارجیبل ٹرین متعارف کرادی

    اس طرح کی ٹیکنالوجی کو قدرتی آفات کے دوران باہمی رابطوں کو بحال رکھنے کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے ایلون مسک نے 15 جنوری کو بتایا تھا کہ اسپیس کے 1469 اسٹار لنک سیٹلائیٹس کام کررہے ہیں اور مزید 272 کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔

    "ناسا” کی مہنگی ترین جیمز ویب دوربین نے ستاروں کی پہلی تصویر کھینچ لی

  • خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور

    خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عدالت کے ذریعے عامر لیاقت سے طلاق لی۔

    باغی ٹی وی : طوبیٰ انور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ بحیثیت پاکستانی شہری اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے عدالتی نظام کے تحت سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔


    عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ یہ طلاق معزز عدالت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، سوشل میڈیا پر جو بھی دعویٰ کیا جارہا ہے وہ حقیقت کی غلط تشریح ہے جس کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان


    طوبیٰ نے کہا کہ علما ان خواتین کیلئے آواز بلند کریں جو شریعت اور ملکی قوانین کے مطابق اپنے حقوق کے استعمال کا انتخاب کرتی ہیں، ازدواجی زندگی میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں اسلام خواتین کو خلع کی اجازت دیتا ہے۔


    طوبیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔


    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی طوبیٰ سے طلاق نہیں ہوئی جس پر اداکارہ نے مذکورہ بالا وضاحت پیش کی۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طوبیٰ انور کی خلع اور دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں بتائیں۔

    انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔

    میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا تھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا تھاجہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    میزبان نے دانیہ سے ایک اور سوال پوچھا اگر کل طوبیٰ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی-

    عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا کہ میں دانیہ کو شوبز میں ساتھ لے کر آؤں گا۔ میں پہلے بھی اپنی بیوی کو ساتھ لے کر آیا تھا، انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔ اس کے علاوہ میں اردو فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے کررہا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ شاید میں دانیہ کو ان ڈراموں میں ساتھ لے کر آؤں عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ دانیہ کو ہنی مون پر تھائی لینڈ لے کر جائیں گے-

    میزبان نے عامر لیاقت سے ان کی اور طوبیٰ کی شادی ختم ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا کیا طوبیٰ سے آپ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟ جس پر عامر لیاقت نے کہا تھا نہیں ہماری شادی ختم نہیں ہوئی۔ میں نے انہیں طلاق نہیں دی، انہوں نے خلع مانگی ہے اور خلع کے لیے دونوں فریقین کا رضامند ہونا ضروری ہے لیکن میں تو عدالت گیا ہی نہیں لہذا یہ خلع ہی کہلائے گی لیکن شرعی خلع نہیں ہوگی اور اگر طوبیٰ کہیں اور شادی کرتی ہیں تو وہ ناجائز شادی ہوجائے گی۔

    عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ طوبیٰ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزاریں، کہیں پر ملازمت کریں، کام کریں اگر میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں تو نہ رہیں لیکن اسلام کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ دانیہ میری زندگی میں ہے۔ طوبیٰ جب آنا چاہیں آجائیں لیکن اب دانیہ میری زندگی سے کہیں نہیں جائیں گی۔

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش

  • پی ایس ایل 7جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم انعام میں ملے گی؟

    پی ایس ایل 7جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم انعام میں ملے گی؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 8 کروڑ روپے بھی دیئے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا جبکہ بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔

    شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔

    پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہے ان مقابلوں میں ایک میچ لاہور قندرز اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔

    دوسری جانب لاہور قلندرز کے خلاف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی ہے کیونکہ آل راؤنڈر ٹیم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے…

    ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹیم ڈیوڈ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ٹیم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے۔


    ادھر افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوتی اگر میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوتا اور فائنل کھیلتا نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے قاصر ہوں، قومی ٹیم سے کھیلنا میری پہلی ترجیح ہے۔

    پی ایس ایل 7: فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  • بلوچستان اسمبلی میں بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی میں بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور

    کوئٹہ: بلوچستان کی صوبائی اسمبلی نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور کرلی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی اجلاس ہوا جس میں بھارت میں حجاب پر پابندی اور مسکان خان کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی –

    بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر، بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بھارت آر آر ایس کے مذہبی انتہا پسندوں کی آماہ جگاہ بن چکا ہے جبکہ مودی کے بھارت میں انسانیت اور اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے بھارت میں اقلتیں تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں، اقوام عالم انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت سے باز پرس کرے۔

    دریں اثنا ایوان نے بلوچستان ٹریفک انجیرنگ کے مسودہ کا قانون بھی منظور کیا اجلاس میں رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا مائیک سسٹم درست اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔

    بھارت میں سکھ لڑکی اور لڑکے کوپگڑی کے ساتھ اسکول آنے سے روک دیاگیا

    واضح رہے کہ بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر حال ہی میں ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا تھا ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔ کیشئیرنے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پربینک کوانہیں رقم دینے پرمجبورہونا پڑا۔

    حجاب کیس: عبوری پابندی صرف طلبا پر لاگو ہوتی ہے اساتذہ پر نہیں ، ہائی کورٹ

    دوسری جانب گیسٹ فیکلٹی کے طور پر کام کرنے والی ایک انگلش لیکچرر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ کرناٹک کے تماکورو ضلع میں پڑھاتے ہوئے انہیں حجاب سے پرہیز کرنے کو کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ یہ میری عزت نفس کا معاملہ ہے میں حجاب کے بغیر پڑھا نہیں سکتی تین سالوں سے میں جین پی یو کالج میں بطور گیسٹ لیکچرر کام کر رہی ہوں۔ ان تین سالوں میں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور میں نے آرام سے کام کیا۔ لیکن، کل میرے پرنسپل نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ کلاسز کا انعقاد حجاب یا کسی مذہبی علامت کے بغیر ہونا چاہیے۔-

    حجاب تنازع: عدالت سے رجوع کرنے والی طالبہ کےبھائی پر حملہ

  • روس خلائی اسٹیشن کا 5 سو ٹن ملبہ بھارت پر گرنے کا خدشہ

    روس خلائی اسٹیشن کا 5 سو ٹن ملبہ بھارت پر گرنے کا خدشہ

    ماسکو: روس پر پابندیوں کی وجہ سے 5 سو ٹن روسی خلائی اسٹیشن کا ملبہ بھارت پر گرنے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی خلائی پروگرام کے سربراہ دیمتری روگوزین نے خبردار کیا کہ ان کے ملک پر لگائی گئی نئی پابندیوں کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پروگرام کے لیے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث روس کی خلائی پروگرام میں عدم شرکت کی وجہ سے 500 ٹن خلائی اسٹیشن کا ملبہ بھارت پر گر سکتا ہے۔

    یوکرین میں‌ پاکستانی سفارتخانے کی بمباری کے دوران پاکستانیوں کے لیے خدمات کےتفصیلات آگئیں

    دیمتری روگوزین نے کہا کہ اگر اسپیس اسٹیشن مدار سے نکل گیا تو ملبہ چین اور بھارت پر گرے گا امریکی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روس کی شراکت داری ختم ہو جائے گی جو اس خلائی پروگرام کے لیے تباہ کن ثابت ہو گی۔

    روگوزین کے ٹویٹس نے ریاستہائے متحدہ پر روسی خلابازوں اور ان کے بین الاقوامی ہم منصبوں کے درمیان پہلے سے ہی "محدود تبادلے” کا الزام لگایا، اور کہا کہ مزید سرگرمی آئی ایس ایس معاہدے کو ناقابل تلافی طور پر توڑ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ روس، امریکہ، کینیڈا، جاپان اور متعدد یورپی ممالک خلائی پروگرام کا حصہ ہیں۔

    فرانسیسی بحریہ کا روس جانے والے کارگوجہازپر قبضہ

    روس نے جمعرات کو یوکرین پر فوجی حملوں کے سلسلے میں حملہ کر دیا۔ اس کارروائی کی بین الاقوامی مذمت کے ساتھ ساتھ نئی اقتصادی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں، جن کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روس کے خلائی پروگرام کو نقصان پہنچے گا۔

    گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے روسی بینک کے 250 ملین ڈالرز کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے، پابندیوں سے چار روسی بینک متاثر ہوں گے روس کی برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔

    تاہم، ناسا نے کل بعد میں اسپیس ڈاٹ کام کو بتایا کہ خلا میں امریکہ اور روس کے درمیان سول تعاون جاری رہے گا، خاص طور پر آئی ایس ایس کے حوالے سے۔

    یوکرینی فوجی کا ملکی دفاع کی خاطرانتہائی اہم قدم،روسی افواج لمبا راستہ اختیار کرنے…

    اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق روگوزین نے بہت مختلف لہجہ اختیار کیا، یہ تجویز کیا کہ نئی پابندیوں کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ISS زمین پر بے قابو ہو کر گر سکتا ہے۔ (یوروپی اسپیس ایجنسی کے مطابق ISS کا روسی حصہ پورے کمپلیکس کے لئے رہنمائی، نیویگیشن اور کنٹرول کے لئے ذمہ دار ہے۔ اور روسی پروگریس کارگو کرافٹ ISS کے لئے وقفہ وقفہ سے مدار کو بڑھانے میں اضافہ فراہم کرتا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ یہ ڈوب نہ جائے۔ زمین کے ماحول میں بہت کم ہے۔)

    یوٹیوب،گوگل اور ٹوئٹر نے بھی روس پر پابندیاں عائد کر دیں

    آئی ایس ایس پر روس کے کنٹرولنگ فنکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، روگوزین نے کہا کہ بائیڈن "لوپ سے باہر” ہیں اور وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہ روسی نظاموں کی وجہ سے ہے کہ خلائی اسٹیشن "خلائی ردی کے ساتھ خطرناک جوڑ” کو چکما سکتا ہے۔

    روگوزین نے کہا کہ خلائی ردی ریاستہائے متحدہ کے "ہنرمند تاجروں” سے آتا ہے۔ اس نے نام نہیں بتائے، لیکن یہ ممکنہ طور پر اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کا حوالہ ہے، جن کی کمپنی اسٹار لنک نامی ایک بہت بڑا سیٹلائٹ-انٹرنیٹ نکشتر بنا رہی ہے اسپیس ایکس پہلے ہی 2,000 سے زیادہ اسٹار لنکک سیٹلائٹ لانچ کر چکا ہے اور بالآخر تقریباً 40,000 کرافٹ کو مدار میں پہنچا سکتا ہے۔

    روس اور یوکرین پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کریں،طالبان

  • دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے فارم گیٹ پر دودھ کی قیمتوں کا تخمینہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : صدر ڈی سی ایف اے پاکستان کے مطابق فارم گیٹ پر دودھ کی فی لیٹر پیداواری لاگت 177.70 روپیہ اور 17.77 روپیہ نفع کے ساتھ 195 روپیہ فی لیٹر ہے فی لیٹر کرایہ ،ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا نفع شامل کرکے 220 روپیہ فی لیٹر ہوگا –

    گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

    دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان 25 فروری کو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا پہلے مرحلے میں 30 روپیہ فی لیٹر اضافہ ہوگا دوسرا اضافہ وقت اور حالات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا-

    نئی قیمت 1 مارچ سے نافذ العمل ہوگی جوکہ 170 روپیہ فی لیٹر ہوگی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اس سال کے آخر تک قیمت 225 روپیہ فی لیٹر تک جاسکتی ہے-

    منسٹری آف کامرس اگر ضروری اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی اور ان پٹس پر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے تو یہ اضافہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے-

    ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے،چودھری پرویزالٰہی

    واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کر دی ہے پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں-

    وفاقی وزراء کا موقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی-

    یکم مارچ سے پھر پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان

  • ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اتحاد مضبوط ہے،شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اتحاد مضبوط ہے جبکہ حزب اختلاف گزشتہ 3 سال سے حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حزب اختلاف کی حقیقت کا علم ہے اور عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں اور اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں کہ ان کا نظریہ ہم سے ملتا ہے۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    شفقت محمود نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بتائیں انہوں نے 30 سال باریاں لیں لیکن عوام کے لیے کیا کیا؟ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ نہیں دیں گے جبکہ کاروبار کرنے والا شخص کیا معاشی پالیسی بنائے گا اس لیے قوم پر رحم کریں اور اسے آگے بڑھنے دیں۔

    کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

    شفقت محمود نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہیں سیاسی جماعتوں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اب کوئی ملنا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کیا جاتا تحریک انصاف کی مقبولیت ختم ہونے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا ہم نے مینار پاکستان میں 6 جلسے کیے یہ ایک بھی کر کے دکھا دیں حزب اختلاف اندر سے کھوکھلی ہے

    بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے:اسد عمر

    وزیر تعلیم نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے تو پھر اس کے اثرات تو ہوں گے کچھ چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں اور کچھ نہیں ہیں عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

    گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

  • ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے،چودھری پرویزالٰہی

    ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے،چودھری پرویزالٰہی

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہرجمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے۔

    باغی ٹی وی : چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ، ہر جمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں ، پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

    معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی

    ان کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل اور ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں ، فیصلہ سوچ سمجھ کر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ روز بروز بدلتی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے۔

    قبل ازیں سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کے قائدین مختلف باتیں کررہے ہیں،ہر جماعت کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں،فضل الرحمان ، آصف زرداری اور شہبازشریف ملاقات کیلئے آئے تھے، ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی، پرانے واقعات یہاں تک کہ نوازشریف کے متعلق بھی باتیں ہوئیں-

    چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا، صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی،جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیے،معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے-

    وزیراعظم نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا

  • مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نمائندوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نمائندوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے عوامی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی : اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

    اسد قیصر نےکہا کہ بہت جلد وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گےجس سےمہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہوگی کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غازی بروتھا متاثرین کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو 28 کیوبک سے بڑھا کر 46 کیوبک کیا جائے گا۔

    قبل ازیں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

    اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا تھا ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو ہوئی قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔

    چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں بھی لیا چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا تھا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔

    خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار