Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستانی سائنسدان کے تیارہ کردہ سولر سیل نے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے

    پاکستانی سائنسدان کے تیارہ کردہ سولر سیل نے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے

    پاکستانی نوجوان سائنسدان کی سربراہی میں ایک ٹیم کے تیارکردہ سولر سیل نے توانائی کی افادیت کے دو نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے یاسر صدیقی اس وقت جنوبی کوریا کی جامعہ سائنس و ٹیکنالوجی میں کوریا انسٹی ٹیوٹ آف انرجی ریسرچ (کے آئی ای آر) سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے بطور مرکزی سائنسداں، ایک بالکل نئے سولر سیل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا مرکزی کام کیا ہے جسے کاپر انڈیئم سلفو سیلینائیڈ (سی آئی ایس ایس ای) کا نام دیا گیا ہے جس سے دھوپ سے بجلی کی وافر مقدار بنانے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب ماحول دوست طریقے سے عالمی تپش (گلوبل وارمنگ) بھی کم کرنا ممکن ہوگا۔

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

    یاسر صدیقی نے نجی خبررساں ادارے "ایکسپریس” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سولر سیل کو خاص محلول شامل کرکے مستحکم بنایا گیا ہے اور سیل کا پورا نام کچھ طویل ہے جسے ’سلوشن پروسیسڈ کاپرانڈیئم سلفو سیلینائڈ (سی آئی ایس ایس ای) لوبینڈ گیپ کا نام دیا گیا ہے۔ اگرچہ اس نے اسی حالت میں بھی باکفایت بجلی کا ایک ریکارڈ بنایا ہے لیکن جب اس کے اوپر پروسکائٹ کی پتلی تہہ سینڈوچ کی طرح لگائی گئی تو اس نے بھی ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

    فوٹو بشکریہ: ایکسپریس

    انہوں نے بتایا کہ کسی سیمی کنڈکٹر سے الیکٹران آزاد کرانے کے لیے جو توانائی درکار ہوتی ہے اسے بینڈ گیپ کہا جاتا ہے، یعنی کسی سیمی کنڈکٹر کا بینڈ گیپ جتنا کم ہوگا اس سے الیکٹران کا بہاؤ اتنا ہی زیادہ ہوگا اور اتنی ہی بجلی بنے گی۔

    اسٹیو واہ کی بیٹنگ صلاحیتوں سے متاثر اظہر علی پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلوں کی…

    سورج زمین پر حرارت اور توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے نظری طور پر مکمل دھوپ ایک مربع میٹر پر 1360 واٹ کے بقدر توانائی بناسکتی ہیں لیکن شمسی سیل سے اس کی بڑی مقدارٹکرا کر لوٹ جاتی ہے، گزرجاتی ہے یا پھر بجلی میں ڈھل جاتی ہے یوں ہم سورج کی حرارت اور توانائی کی کچھ فیصد مقدار ہی بجلی میں بدل پاتے ہیں اسے عام طور پر سولر سیل کی کفایت یا ایفیشنسی کہا جاتا ہے۔

    تاہم ڈاکٹر یاسر کا کہنا تھا کہ تیار کیا گیا شمسی سیل سینڈوج یا ٹینڈم قسم سے وابستہ ہے اور اس میدان میں سب سے مؤثر ایجاد بھی ہے انقلابی سیل کی تیاری میں تین سال کی محنت شامل ہے ان میں صرف سی آئی ایس ایس سیل کی افادیت 14.4 فیصد ہے جبکہ اسے پروسکائٹ معدن کے ساتھ جوڑا گیا تو اس پروسکائٹ، سی آئی ایس ایس ای سیل نے 23.03 ایفی شنسی کو چھوا جو محلول عمل سے تیار perovskite/CISSe سولر سیل کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

    پی ٹی اے کا فوری کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے بتایا کہ اسی قسم کے سولر سیل کا پرانا ریکارڈ چینی، امریکی اور آسٹریلوی ماہرین نے بنایا تھا جس کی افادیت 13.5 فیصد تھی ۔ لیکن اس سیل کو بنانے کے لیے ایک خاص بند ماحول درکار ہوتا ہے جسے ’گلووباکس‘ کہتے ہیں اور اس کے اندر نائٹروجن گیس بھری ہوتی ہے نائٹروجن کی وسیع مقدار اور اس کے انتظامات پورے عمل کو بہت مہنگا بناتے ہیں یاسر صدیقی کے مطابق انہوں نے ایک جادوئی جزو کا اضافہ کیا جسے سی آئی ایس ایس ای سولر سیل کو استحکام بخشا اور وہ ایک مالیکیولر روشنائی تھی۔

    ڈاکٹر یاسر صدیقی کے مطابق روایتی سیلیکون سے بنے سولر سیل تمام موسموں میں بھی 20 سے 30 سال تک کارآمد رہتے ہیں اور کسی بھی اچھے سیل میں یہ خواص ہونا ضروری ہیں۔ کے آئی ای آر کا نیا سولر سیل بھی پائیدار قرار پایا ہے میری تجربہ گاہ میں گزشتہ ایک برس سے یہ نیا سولر سیل موجود ہے اور اب تک اس کی افادیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی

    ڈاکٹر یاسر کا کہنا تھا کہ دونوں ایجادات ’کے آئی ای آرمیں واقع فوٹووولٹائک ٹیسٹ لیبارٹری‘ سے باقاعدہ سرٹفکیٹ حاصل کرچکی ہیں۔ یہ تجربہ گاہ ISO/IEC17025 سرٹیفائڈ ٹیسٹ سینٹر بھی ہے جسے کوریا لیبارٹری ایکریڈیٹیشن اسکیم (کولاس) کی جانب سے مجازادارے کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

    کولاس نے انٹرنیشنل لیبارٹری ایکریڈیشن کوآپریشن میوچل ریکگنیشن ارینجمنٹ کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔ ایجاد کی پیٹنٹ جلد ہی فائل کی جائے گی۔ اختراعاتی سولر سیل کی جامع تفصیلات رائل سوسائٹی برائے کیمیا کے جرنل ’انرجی اینڈ اینوائرمنیٹل سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے جس کا 38.532 امپیکٹ فیکٹر اسے دنیا کا ممتاز سائنسی جریدہ بناتا ہے یہ گزشتہ چند برسوں میں کے آئی ای آر سے شائع شدہ سب سے اہم اوربلند اثر والی تحقیق بھی ہے-

    چوتھا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ ،گورنر پنجاب نے کئے انعامات تقسیم

  • عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے خوفزدہ ہیں، شہبازشریف

    عمران خان میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ملکی تباہی سے خوفزدہ ہیں، شہبازشریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی اور مہنگائی سے گھبراہٹ اور پریشانی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پیش ہوئے اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گھبراہٹ اور پریشانی میری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں ہے بلکہ انہوں نے ملک میں جو تباہی کی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری ہے اس سے ہے-


    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکمرانوں نے ریکارڈ قرضہ لئے ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، گندم، شوگر ،ایل این جی سمیت دیگر اسکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے، ان معاملات کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آتی۔

    جن لوگوں کو آج چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آ گیا ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں،وزیراعظم

    جبکہ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت سب کے ساتھ رابطے ہیں، ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے، ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں ، اللہ تعالیٰ بہت جلد عمران نیازی سے عوام کی جان چھڑوائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، میں نے تحریک انصاف کی ٹریننگ کرائی ہوئی ہے، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت حسین کی صحت یاد آگئی، وہ 20، 20 سال بعد اپنے ایم این ایز کی فوتگیوں پر بھی جا رہے ہیں، چودھری خاندان پر پورا اعتماد ہے، مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف اپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے دارالحکومت میں مارگلہ ہلز پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کےخلاف مونال کی اپیل پر نمبر لگا کراپیل کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی :دوران سماعت مونال کے وکیل نے نمبرلگانے کے بعد اپیلوں پرآج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی، جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا ہے؟ مونال کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ ملا نہ ہی مختصر حکمنامہ کی تصدیق شدہ نقل ملی۔ کیس فائل فیصلہ دینے والے جج کے چیمبر میں ہے اس لیے نقل نہیں مل سکی۔

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    عدالت فیصلے کی تصدیق شدہ نقل کے بغیر ہی سماعت کر لے، اپیل کیساتھ لگائی گئی فیصلے کی نقل ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے لی گئی ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو جنوری میں سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے اورسیکرٹری دفاع ‏کوتجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا تھا چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز پرسماعت کی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز پر سماعت کے دوران یہ حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ نیشنل پارک ایریا محفوظ شدہ علاقہ ہے، اس میں کوئی سرگرمی نہیں ہو سکتی، نیشنل پارک ایریا میں کوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا۔

    مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ گرا دیا جائے،سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے استفسار کیا تھا کہ مونال کی 8 ہزار ایکڑ زمین کا دعویٰ کون کر رہا ہے؟ اس عدالت کو نیشنل پارک کا تحفظ کرنا ہے، وہ 8 ہزار ایکڑ زمین اب نیشنل پارک ایریا کا حصہ ہے، جسے اب 1979 کے قانون کے تحت مینج کیا جائے گا مسلح افواج خودمختار ادارے نہیں ہیں، تمام آرمڈ فورسز کو وزارت دفاع کنٹرول کرتی ہے اور سیکریٹری دفاع یہاں موجود ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ یہ عدالت وسیع عوامی مفاد کا تحفظ کرے گی، مسلح افواج کومتنازعہ نہیں بنانے دیگی، وفاقی حکومت کی زمین پرکوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا، سب سے پہلے خود کا احتساب کرنا ہے، لاقانونیت کی وجہ سے غریب غریب رہ گیا۔

    فورسزکے 3 سیکٹرزمیں قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو نتائج سنگین ہونگے،عدالت

    عدالت عالیہ نے حکم دیا تھا کہ مونال کی لیز ختم ہو چکی ہے تو اسے سیل کریں، ساتھ ہی تحفظ ماحولیات کے ادارے کو تعمیرات سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نشان دہی جلد مکمل کرنے اور ملیٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا 8 ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ بھی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیاتھا کہ 8 ہزار ایکڑ زمین مارگلہ نیشنل پارک کا حصہ سمجھی جائے۔

    بعد ازاں 13 جنوری کو پاک بحریہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیوی سیلنگ کلب گرانے اور پاکستان نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھ نیول گالف کورس کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی تحویل میں دینے کے فیصلے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی تھی۔

    انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دورکنی اسپیشل بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس پر 7 فروری کو سماعت پرعدالت نے مونال ریسٹورنٹ کا سامان اٹھانے کی مہلت دیے بغیر قبضہ مقامی انتظامیہ کو دینے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس حوالے سے مناسب تحریری حکم نامہ جاری کر دیں گے-

  • اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ بحرین کے پہلے سرکاری دورے پرپہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : دورہ بحرین کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی حکام سے ملاقات ہوگی ملاقاتوں میں خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترک صدر دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے خاص طور پر سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی اور ٹیکنالوجی اورایجادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت کی جائے گی۔

    ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط

    یاد رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی سربراہ حکومت کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ ہے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات ستمبر 2020 میں قائم ہوئے تھے جس کے بعد سے دونون ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھ گئے ہیں دونوں ممالک ے درمیان براہ راست پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔

    بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

  • بھارت کا اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ

    بھارت کا اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ

    بھارت کا اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ
    منگل کے روز سفارت خانہ نے اس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے ایڈوائزری میں بھارتی شہریوں اور خاص طور پر طلبا کو غیر مستقل طور پر یوکرین چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں موجودہ صورتحال کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر، یوکرین میں مقیم ہندوستانی شہری خاص طور پر ایسے طلباء جن کا رکنا ضروری نہیں ہے، وہ عارضی طور پر وہاں سے نکلنے پر غور کرسکتے ہیں۔ بھارتی شہریوں کو یوکرین اور یوکرین کے اندر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ یوکرین میں اپنی موجودگی کے بارے میں سفارت خانہ کو آگاہ کریں ، تاکہ ضرورت پڑنے پر ان تک پہنچا جاسکے

    قبل ازیں ترجمان روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس نے کچھ فوجیوں کو یوکرین کے قریبی علاقوں میں اڈوں پر واپس بھیج دیا،

    ترجمان روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ روسی فوجی مشقیں مکمل کرنے کے بعد اڈوں پر واپس جا رہے ہیں ،رپورٹ کے مطابق اقدام ماسکو اور مغرب کے درمیان کشیدگی کو کم کر سکتا ہے، روس نے یوکرینی سرحد کے قریب ایک لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو اکٹھا کررکھا ہے،

    روس کی جانب سے یوکرین پر 16 فروری کو حملے کے خدشے کے پیشِ نظر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کو یومِ اتحاد منانے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ماسکو نے کہا ہے کہ وہ بحران کی اس صورتِ حال میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یوکرین کے صدر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ کو قومی پرچم تھامے قومی ترانہ پڑھ کر اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ولادیمیر زیلنسکی نے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب مغربی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ روس 16 فروری کو یوکرین پر چڑھائی کر دے گا۔

    زیلنسکی نے مغربی میڈیا کی خبروں پر کہا کہ وہ ہمیں کہتے ہیں کہ 16 فروری حملے کا دن ہو گا لیکن ہم اس دن کو اتحاد کا دن بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملٹری ایکشن کے لیے تاریخ دے کر ہمیں خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دن ہم اپنے قومی پرچم گھروں پر آویزاں کریں گے، نیلے اور پیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کر کے دنیا کے سامنے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔وسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ پیش گوئی نہیں کرتے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کسی خاص دن یوکرین پر حملے کا اعلان کریں گے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے مسلسل یہ اشارے مل رہے ہیں کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ آور ہو سکتا ہے

    روسی حملے کے خدشے کے پیش نظر یوکرین میں امریکی سفارت خانہ بند عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے- عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے اندیشے کے پیش نظر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر کے اس کا سفارتی عمل ملک کے مغرب میں واقع شہر لفیف منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یوکرینی شہریوں نے جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا

    امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ "میں اور میری ٹیم سیکورٹی کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ روسی افواج کے تیزی سے اکٹھا ہونے کے سبب ہم نے کیف میں سفارت خانے کی سرگرمیاں عارضی طور پر لفیف شہر منتقل کر دی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ احتیاطی اقدامات سے یوکرین کے لیے ہماری سپورٹ کسی صورت متاثر نہیں ہو گی یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے ہماری پابندی اٹل ہے اسی طرح ہم ایک سفارتی حل تک پہنچنے کے واسطے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور روس کے ساتھ بھی رابطے میں رہیں گ۔

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ "اب یہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے”۔ اتوار کے روز امریکی چینل CNN کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جانب سے کسی بھی وقت بڑا فوجی آپریشن شروع ہو سکتا ہے۔

    جنگ کا خدشہ،یوکرین کا آئندہ 48 گھنٹوں میں روس سے ملاقات کا مطالبہ

    امریکا کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کے لیے دروزاہ ابھی تک کھلا ہوا ہے۔

    دوسری جانب ماسکو نے عسکری کارروائی کے منصوبے کی تردید کرتے ہوئے امریکی بیانات کو "ہذیانی” قرار دیا ہے۔ البتہ اس کی جانب سے کوئی ایسا اقدام ظاہر نہیں ہوا جس سے بحرانی کیفیت میں کمی آئے۔

    روسی وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ "یوکرین پر حملے کا وقت قریب آنے کے حوالے سے مغربی ممالک کے بیانات محض گمراہ کن معلومات ہیں جس کا مقصد ان ممالک کی معاند کارروائیوں کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے”۔

    روسی صدر ولادیمیر پوتن ایک سے زیادہ بار یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ماسکو کا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے رواں ماہ 7 فروری کو فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ملاقات کے دوران میں پوتین نے باور کرایا تھا کہ "ان کا ملک جارحیت کے درپے نہیں ہے”۔

    یوکرائن پر حملہ کرنے پر روس کوایسی سزا دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:امریکا

    واضح رہے کہ یوکرین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں روس سے ملاقات کا مطالبہ کردیا ہے یوکرین دیگر اہم یورپی ممالک کے سکیورٹی گروپس سے بھی ملاقات کا خواہاں ہے، روس نے سرحد پر فوجیوں کی اضافی تعیناتی سے متعلق وضاحت دینے کو بھی نظر انداز کیا ہے۔

    یاد رہے روس نے یوکرین کے سرحد پر تقریباً ایک لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جھوٹی معلومات فراہم کر رہے ہیں امریکہ کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر فضائی حملے سے جنگ کا آغاز کر سکتا ہے۔

    امریکہ ،برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، نیدرلینڈز، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک نے یوکرین سے اپنے شہریوں کا انخلا کا حکم دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ روسی حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہو گا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہو گی۔

    روس نے یوکرین کو 3 سمتوں سے گھیرے میں لے لیا:جنگ کے امکانات بڑھ گئے:امریکی میڈیا

  • ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط

    ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط

    ترک صدر گزشتہ روز سے متحدہ عرب امارات میں دو روزہ دورے پر ہیں –

    باغی ٹی وی :ترک صدررجب طیب ایردوآن 2013 کےبعد متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلےدوروزہ دورے پر پیرکو ابوظبی پہنچے تھےابوظبی کے صدارتی محل قصرالوطن میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

    ترک صدر دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    "العربیہ نے ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے حوالے سے بتایا کہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور صدر رجب طیب ایردوآن کی ملاقات کے موقع پر دفاع اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق 13سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

    دونوں ملکوں کے حکام نے دفاع، صحت، ماحولیاتی تبدیلی، صنعت، ٹیکنالوجی، ثقافت، زراعت، تجارت، معیشت، امورنوجواناں، نقل وحمل، آفات کا انتظام، موسمیات، مواصلات اورآرکائیو کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دست خط کیے ہیں۔

    مسلمانوں کےحلیے میں انتہاپسند یہودیوں کامسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف

    دونوں رہ نماؤں نے اس بات پر زوردیا کہ ترکی اور یو اے ای خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے اور درپیش بحرانوں کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت کے حوالے سے ایک جیسا وژن رکھتے ہیں۔

    ابوظبی کے ولی عہد نے کہا کہ تین ماہ قبل ان کے ترکی کے دورے کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو بحال کرنے اور فروغ دینے کی اساس فراہم کی تھی متحدہ عرب امارات مذاکرات، مشاورت اور سفارتی حل کے ذریعے خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

    سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

  • بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

    بھارت میں مزید 54 چینی ایپس پرپابندی

    بھارت نے چین کی مزید 54 ایپس کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دے کر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے آغاز سے اب تک بھارت 300 چینی اپیس پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

    باغی ٹی وی :"عالمی خبررساں ادارے الجزیرہ” کے مطابق بھارت کی الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے تازہ ترین پابندیوں میں چین کی بڑی ٹیک فرموں جیسے ‘علی بابا’، ‘سویٹ سیلفی ایچ ڈی’، ‘بیوٹی کیمرا’، ‘سیلفی کیمرہ’، ‘گیرینا فری فائر’، ‘الیومیناتے’، ‘ویوا ویڈیو ایڈیٹر’، ‘ٹینسینٹ ایکس ریور’، ‘اونمائیوجی ایرینا’، ‘ایپ لاک’ اور ‘ڈوئل اسپیس لائٹ’ سمیت درجنوں مقبول و معروف ایپس شامل ہیں جو کہ 2020 میں بھارت کی جانب سے پہلے ہی پابندی عائد کردہ ایپس کے دوبارہ برانڈڈ ورژن ہیں۔

    چینی ایپس پر پابندی کے باوجود بھارت چینی کمپنیوں سے چندہ لیتا رہا

    بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس صارفین کا حساس ڈیٹا جمع کرتی ہیں۔ اور اس ڈیٹا کو دشمن ملک میں واقع سرورز پر منتقل کر کے غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

    ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ ایپس فائن لوکیشن (جی پی ایس) تک رسائی حاصل کر کے، کیمرہ/مائیک کے ذریعے جاسوسی اور نگرانی کی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتی ہیں۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایپس مبینہ طور پر ملک کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر ریاست کی سلامتی اور بھارتی دفاع کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

    گزشتہ سال بھارت نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ سمیت 59 ایپلیکیشنز (ایپس) پر مستقل طور پر پابندی عائد کر دی تھی-

    امریکا میں شئیرایٹ اور علی پے سمیت 8 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کمپنیوں سے تفصیلات طلب کی تھیں کہ وہ صارفین کی کیا کیا تفصیلات جمع کرتے ہیں اور انہیں کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    تازہ ترین اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ہندوستان اور چین ہمالیہ کے ساتھ 3,488 کلومیٹر (2,170 میل) پر جاری تنازع حل نہیں ہوا، 2020 میں ہونے والی خونریز جھڑپ م میں دونوں اطراف کے فوجی ہلاک ہو گئے-

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    چین کے ساتھ لداخ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے دوران انڈین حکومت نے اس فیصلے کو ایمرجینسی حل اور قومی سلامتی کے لیے ضروری قدم بتایا تھا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پر تشدد جھڑپ میں 15 جون کو 20 انڈین فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور چین سے سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان میں سخت قوانین بنائے گئے، جن میں ایپس پر پابندی بھی شامل ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، ہندوستان کے آرمی چیف نے حال ہی میں پچھلے مہینے کی طرح چینی جارحیت کے خطرے کا حوالہ دیا۔

    بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

    او آئی سی کا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے،-

    باغی ٹی وی : آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرناٹک میں مسلم لڑکیوں پر حجاب پر پابندی اوراتراکھنڈ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے اکسانے کے واقعات پر سخت تشویش ہے.

    مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تلک لگوانے پر مجبور کردیں گے، مودی کے حامیوں کی دھمکی

    عالمی برادری اور اقوام متحدہ ان واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلمانوں کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنائے، مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والوں کو سزا دلوائے.

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک مسلمان طالبہ مسکان خان کو دیکھ کرہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے بلکہ جے شری رام کے نعرے بھی لگائے تھے جس کے جواب میں اکیلی مسلمان طالبہ نے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر انہیں منہ توڑ جواب دیا تھا۔

    بھارت میں 87 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    مودی سرکار نے مسلم خواتین پر زندگی تنگ کردی ہے، بھارتی شہر مانڈیا میں حجاب کرنے والی لڑکیوں پر اسکول اسٹاف دباؤ ڈالنے لگا ہے، یہاں تک کے کلاس میں داخل ہونے تک حجاب پہننے کی والدین کی درخواست کو بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔

    جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہے-

    سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

    بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 48 ہزار 37 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 2ہزار 597کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دنیا بھرمیں کوویڈکیسز کی تعداد 40 کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی:بھارت اوربرطانیہ نئی مصیبت میں پھنس…

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی۔

    فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال دیا

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار36، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار277، بلوچستان میں 35 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 985، خیبر پختونخوا 6 ہزار 133، اسلام آباد 999، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 771 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ

    امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ

    امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 8 مسافر سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، طیارے میں سوار باقی 7 مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا۔

    سنگل انجن والا طیارہ 18 میل شمال مشرق میں بیفورٹ، کے علاقے میں دوپہر 2 بجے کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہوا۔

    تلاش میں کوسٹ گارڈ کے تین اسٹیشنوں کی کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر، مقامی فائر اینڈ شیرف کے محکمے کے اہلکار اور نیشنل پارک سروس کے بیچ عملہ شامل ہے

    شیرف بک نے کہا ہمارے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ بچ گیا ہے،بک نے کہا کہ عملہ ابھی بھی طیارے کے مرکزی جسم کی تلاش میں ہے لیکن انہوں نے ملبے کے تین حصوں کی نشاندہی کی ہے، جو بحر اوقیانوس میں ساحل سے دور جا رہے تھے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کیپٹن میتھیو جے بیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ مختلف ایجنسیوں کے متعدد جہاز تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیر کی رات ایک ٹویٹ میں، کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایک کٹر رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہے گا۔

    کوسٹ گارڈ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اسے اتوار کو میرین کور ایئر اسٹیشن چیری پوائنٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ڈرم انلیٹ سے تقریباً 4 میل (6.4 کلومیٹر) مشرق میں ممکنہ طور پر گرائے گئے طیارے کی اطلاع ملی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اطلاع دی کہ طیارہ ریڈار پر بے ترتیبی سے پرواز کر رہا تھا پھر سکرین سے غائب ہو گیا۔

    FlightAware نے ہائیڈ کاؤنٹی ہوائی اڈے سے دوپہر 1:35 پر اس طیارے کی روانگی درج کی۔ اتوار اور نوٹ کیا کہ اسے آخری بار دوپہر 2:01 بجے بیفورٹ کے قریب دیکھا گیا تھا ایف اے اے کی ویب سائٹ پر حادثے کی ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ "نامعلوم حالات میں پانی میں گر کر تباہ ہوا”۔

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔