Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

    دو کم سن بھائیوں کا زیادتی کے بعد قتل

    رحیم یارخان میں دو کم سن بھائیوں کی نہرسے لاشیں ملیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا دونوں بھائیوں کا گلا گھوٹ کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔

    پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی ورثا نے لاشیں ملنے پر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی جاں بحق بھائیوں میں 9 سالہ فہد اور پانچ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

    غیر اخلاقی حرکات بارے والدین کو کیوں بتایا؟ قاری نے بچی کو قتل کر دیا

    قبل ازیں تھانہ رتہ امرال کے علاقہ حافظ آباد میں گیارہ سالہ طالبہ کے بہیمانہ قتل کا معاملہ پولیس نے بہیمانہ قتل کے ملزم قاری عادل کو عدالت میں پیش کردیا کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ مبشر حسین نے کی ،پولیس نے ملزم قاری عادل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ،عدالت نے ملزم قاری عادل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا

    اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں

    21 سالہ قاری عادل 12 سال کی بچی کو سپارہ پڑھانے کے لیے اس کے گھر جاتا تھا، مقتولہ طالبہ نے والدین سے چند روز قبل ملزم کی غیر اخلاقی حرکات کے بارے میں شکایت کی، والدین نے پڑھانے سے روک دیا بچی محلے کے ٹیوشن سینٹر گئی تو قاری نے بچی کی گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اسے قتل کردیا-

    جبکہ تھانہ وراث خان کے علاقے لڑکی کے اغواء اور زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،زیادتی اور اغواء کے مقدمے میں ملزمان ارسلان اور احمد کو نامزد کیا گیا ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو مکھ سنگھ اسٹیٹ پارک سے اغواء کیا، ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر کہ کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میری بیٹی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی،واقعے پر اعلی افسران نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں-

    وجیہہ سواتی قتل کیس، پہلےشوہرکی بند فائل 7سال بعد دوبارہ کھل گئی

  • زمبابوے: موسمیاتی تبدیلی کے باعث خواتین جسم فروشی پر مجبور

    زمبابوے: موسمیاتی تبدیلی کے باعث خواتین جسم فروشی پر مجبور

    ہرارے: موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں کے نہ ہونے اور خشک سالی نے زمبابوے کی خواتین کو دیہاتوں سے شہروں میں منتقل ہوکر جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ سے انٹرویو میں کئی جسم فروش لڑکیوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اہل خانہ دیہاتوں میں کھیتی باڑی کرکے گزر بسر کیا کرتے تھے لیکن موسمی تغیرات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا قطر کے نشریاتی ادارے کے صحافیوں نے جسم فروش لڑکیوں کی حفاظت کی خاطر ان کی شناخت ظاہر کی نہیں کیں ان خواتین کی عمریں 16 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

    الجزیرہ کے مطابق توانڈا، جس کا نام اس کی شناخت کے تحفظ کے لیے تبدیل کیا گیا ہے، زمبابوے کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی ان سینکڑوں لڑکیوں میں شامل ہے جو حالیہ برسوں میں شہری مراکز میں جنسی کاروبار میں شامل ہوئیں۔

    روسی صدر کی مخالفت، اہم سیاسی اپوزیشن رہنما کو مزید ایک دہائی قید سزا

    تواندا (فرضی نام) نے بتایا کہ موسمی تغیرات کے باعث کبھی بارشیں بالکل نہیں ہوتیں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا اور کبھی تو غیر متوقع سیلاب کھیتوں اور املاک کو اپنے ساتھ بہا لے جاتے دونوں ہی صورتوں میں ہمیں کھانے پینے تک کے لالے پڑ جاتے تھے اس لیے شہر کا رخ کیا جہاں مجبور خواتین کا فائدہ اُٹھانے کے لیے کئی گروہ سرگرم ہیں۔

    توانڈا نے بتایا کہ ہم کام شروع کرنے کے لیے شام ڈھلنے تک انتظار کرتے ہیں زیادہ تر ہمارے کلائنٹ وہ ہوتے ہیں جن کی ہم حفاظت کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ ایک شادی شدہ ہے اور دوسرے کمیونٹی میں معزز لوگ ہیں –

    توانڈ ا کے والدین کی موت کے فوراً بعد، اس نے اسکول چھوڑ دیا کیونکہ اس کی دادی مزید فیس برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔ برسوں کی خشک سالی اور فصلوں کی ناکامی کے بعد، توانڈا دیہی علاقوں میں مستقبل نہیں دیکھ سکی، جس کی وجہ سے وہ 14 سال کی عمر میں ایک بہتر زندگی کی تلاش میں دارالحکومت ہرارے منتقل ہوگئی۔

    بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    "میں یہاں ایک نینی کے طور پر آئی چھ ماہ تک میں نے نوکرانی کے طور پر کام کیا، لیکن یہ منافع بخش نہیں تھا۔ جب کورونا 19 وبائی بیماری شروع ہوئی تو یہ اور بھی خراب ہو گیا کیونکہ میں جس خاتون کے لیے کام کر رہی تھی اس نے میری پہلے سے ہی معمولی تنخواہ میں کمی کر دی۔ اس لیے میں نے نوکری چھوڑ دی-

    توانڈا گھر واپس نہیں جانا چاہتی تھی اور دارالحکومت ہرارے سے 12 کلومیٹر (7.5 میل) مشرق میں ایپورتھ میں منتقل ہوگئی، جہاں دوستوں سے ملنے کے بعد اس نے جنسی کام شروع کیا یہ شہر تشدد، جسم فروشی اور منشیات کے لیے بدنام ہے جس کی آبادی دیہی سے شہری نقل مکانی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

    توانڈا اور دیگر نوعمر لڑکیاں ایک ایسی جگہ پر جمع ہیں جسے "بوسٹر” کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں ایک لمبا کمیونیکیشن ٹاور ہے۔ دن کے وقت، یہ علاقہ پرسکون ہوتا ہے، آس پاس کچھ لوگ ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بار جب رات پڑتی ہے تو یہ سرگرمی عروج پر ہوتی ہے کیونکہ جنسی کارکن گاہکوں سے درخواست کرتے ہیں۔

    ایک اور نوعمر لڑکی، چیپو، جس کا نام بھی اس کی حفاظت کے لیے تبدیل کر دیا گیا ہے، نے الجزیرہ کو بتایا کہ جنسی تجارت خطرناک ہے، لیکن اس کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔ ماضی کے برعکس، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے ہر سال دیہی علاقوں میں فارموں پر ملازمت کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔

    چیپو اپنے دیہی گھر پر موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کو یاد کرتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ سب سے زیادہ پریشان کن اثرات خشک سالی نہیں بلکہ اچانک سیلاب ہیں، جو فصلوں اور املاک کو تباہ کر دیتے ہیں اور بعض اوقات انسانی جانیں بھی۔

    جسم فروش لڑکیوں نے الجزیرہ نے کو بتایا کہ اس وقت زمبابوے کے بڑے شہروں میں سیکڑوں لڑکیاں جسم فروشی پر مجبور ہیں اور اکثر نے اپنے والدین کو ملازمت کے بارے میں جھوٹ کہا ہے۔

    امریکی اتحاد جیت گیا :روس کی ہوش ٹھکانے آگئی:فوجیوں کی یوکرین کی سرحد سے واپسی شروع

    الجزیرہ کے صحافیوں نے گاؤں کے سرپنج سے بھی بات کی، جنھوں اس صورت حال کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خشک سالی اور بھوک و افلاس موسمیاتی تبدلیوں کے تحفے ہیں موسمی تغیرات سے بچوں کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ نوجوان لڑکیاں جسم فروشی اور لڑکے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    ہرارے میں کمیونٹی پر مبنی تنظیم یوتھ 2 یوتھ کی بانی، کیتھرین مسونڈا کہتی ہیں کہ اگرچہ جسم فروشی میں ملوث نوجوان لڑکیوں کی تعداد کے اعدادوشمار بتانا مشکل ہے، لیکن صورتحال تشویشناک ہے۔

    آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

  • فیٹف اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں طلب،پاکستان زیر بحث آئے گا

    فیٹف اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں طلب،پاکستان زیر بحث آئے گا

    سلام آباد: فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کا اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ذرائع نے تصدیق کردی کہ پیرس اجلاس میں پاکستان زیربحث آئے گا ذرائع کا کہنا تھا کہ فیٹف اجلاس سے پہلے فیٹف کے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو بورڈ کا اجلاس 24، 25فروری کو ہوگا، جس میں پاکستان پر سفارشات مرتب کی جائیں گی یہی سفارشات فیٹف اجلاس کے سامنے رکھی جائیں گی

    ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے نکل جائیں گے،وزیر خزانہ

    پاکستان نے فیٹف کی طرف سے متعین کردہ 27 میں سے 26 اہداف مکمل کرلیے تھے، اسکے بعد اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے 7 مزید اہداف دے دیے گئے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے تمام اہداف پر کام جاری ہے، پاکستان نیک نیتی سے اہداف پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں وِزیر خزانہ شوکت ترین نے امید ظاہر کی تھی کہ ایف اے ٹی ایف کے آئندہ جائزہ اجلاس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا سینٹ میں ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی موجودہ صورتحال بارے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 28 میں سے 27 شرائط پوری کردی ہیں، ہمارے خلاف جن ملکوں نے پوزیشن لی ہوئی ہے وہ ہمارے دوست نہیں ہیں،تاہم یہ کوئی بٹن نہیں جسے فوراً آن یا آف کرلیا جائے۔

    ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی فہرست طلب کرلی

    سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا تھا کہ یہ اچھا بٹن ہے جوساڑھے تین سال سے آن ہی نہیں ہورہا (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ اب تک حکومتی وزیر اور ترجمان اپنی ناقص کارکردگی کا ملبہ نوازشریف حکومت پر ڈالتے رہے لیکن آج خود حکومت نے تسلیم کرلیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کو فیٹف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں لے آئی جو حکومت ختم ہونے تک وائٹ میں رہا۔فیٹف

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پیرس میں فیٹف کا تین روزہ 19 سے 21 اکتوبر تک اجلاس منعقد رہا جس میں ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو مزید چار ماہ کے لیے نگرانی کی گرے لسٹ میں ہی رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب آئندہ سیشن میں ہو گا جو اپریل 2022 میں منعقد ہونا ہے۔

    پاکستان کو اپریل تک اپنی گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدمات کو سراہا جائے گا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جائے گا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایف اے ٹی ایف کے معیار پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف ، حکومت کیوں مطمئن

    ساتھ ہی ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کچھ سنجیدہ طرز کے مسائل کی نشاندہی کی طرف بھی اشارہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو اب بھی دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں اور قانونی چارہ جوئی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف حکومت پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے جب مطمئن ہو گی تو ایک ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا جو زمینی حقائق اور قانون سازی کا جائزہ لے گی۔ جس کے بعد ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان کو تمام پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔ پاکستان کے لیے اس اجلاس کی اہمیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اس نشست کے دوران پاکستان کی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے شعبوں میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہو گا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں؟ اس وقت دنیا کو یہ یقین دلانا بہت مشکل ہے کہ پاکستان میں پابندی کا شکار تنظیمیں اور افراد کے خلاف کار روائی ہو رہی ہے۔

    فیٹف کے فیصلے پر پاکستان کا رد عمل

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا اس فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی فراہمی کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہوں۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک عالمی ادارہ ہے، جس کا قیام 1989ء میں جی ایٹ سمٹ کی جانب سے پیرس میں عمل میں آیا، جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی روک تھام تھا۔ تاہم 2011 میں اس کے مینڈیٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے مقاصد بڑھا دیے گئے ان مقاصد میں بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے مناسب قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات طے کرنا تھا۔ ادارے کے کُل 38 ارکان میں امریکا، برطانیہ، چین اور بھارت بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان اس کا رکن نہیں۔ ادارے کا اجلاس ہر چار ماہ بعد، یعنی سال میں تین بار ہوتا ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کی جاری کردہ سفارشات پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے۔

    فیٹف کا تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ…

    کسی بھی ملک کو ‘زیر نگرانی‘ یعنی گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کا ایک ذیلی ادارہ ‘انٹرنیشل کوآپریشن ریویو گروپ‘ یعنی آئی سی آر جی کرتا ہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، جس میں مختلف ممالک کی نمائندہ تنظیمیں شامل ہیں۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی مالیاتی نظام کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہے پاکستان کو گرے لسٹ میں سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 22 اراکین میں سے کم از کم 12 ووٹ درکار ہوں گے جو ایک مشکل کام نظر آتا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف عمومی طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین اور ان کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے۔ جن ممالک کے قوانین اور ان کے نفاذ میں مسائل ہوں تو ان کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ اگرچہ ایف اے ٹی ایف خود کسی ملک پر پابندیاں عائد نہیں کرتا مگر ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ممالک کی نگرانی کے لیے لسٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے جنہیں گرے لسٹ اور بلیک لسٹ کہا جاتا ہے۔ بلیک لسٹ میں ان ہائی رسک ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جن کے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین اور قواعد میں سقم موجود ہو۔ ان ممالک کے حوالے سے قوی امکان ہوتا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک ان پر پابندیاں بھی عائد کر سکتے ہیں۔ گرے لسٹ میں ان ممالک کو ڈالا جاتا ہے جن کے قوانین اور ان کے نفاذ میں مسائل ہوں اور وہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر ان قانونی خامیوں کو دور کرنے کا اعادہ کریں۔

    آئی ایم ایف سُن لے اس کی ہر بات نہیں مان سکتے:شوکت ترین کا واضح اعلان

  • ایلون مسک نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر عطیہ کر دیئے

    ایلون مسک نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر عطیہ کر دیئے

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص میں 5.7 بلین ڈالر خیراتی ادارے کے لیے عطیہ کیے ہیں-

    باغی ٹی وی :"الجزیرہ” کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ سال کے آخر میں تقریباً 6 بلین ڈالر مالیت کا ٹیسلا انکارپوریشن اسٹاک چیریٹی کو تحفے میں دیا جو تاریخ کے سب سے بڑے عطیات میں سے ایک ہے۔

    کورونا پابندیوں اور ویکسین کے خلاف ڈرائیورز کا احتجاج،جسٹن ٹروڈو نے ایمرجنسی نافذ…

    ان شیئرز کو عطیہ کرنے کا انکشاف پیر کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دی گئی فائلنگ میں ہوا فائلنگ کے مطابق یہ حصص گزشتہ سال 19 نومبر سے 29 نومبر کے درمیان تحفے میں دیئے گئے تھے، جس میں حصص کے وصول کنندہ یا وصول کنندگان کا نام نہیں تھا۔


    یہ عطیہ اس وقت ہوا جب ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسک نے سیاست دانوں بشمول برنی سینڈرز اور الزبتھ وارن کے ساتھ عدم مساوات اور مجوزہ ویلتھ ٹیکس پر جھگڑا کیا۔ تحفہ سے پہلے کے ہفتوں میں، مسک نے تجویز پیش کی کہ اگر اقوام متحدہ ثابت کر دے کہ 6 بلین ڈالر دنیا کی بھوک کو حل کرنے میں مدد کریں گے، جب تنظیم کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے مسک جیسے ارب پتیوں کو "قدم بڑھنے” کا مطالبہ کیا۔

    بھارت کا اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ

    عطیات کے وقت ٹیسلا کا اسٹاک ایک ہزار ڈالرز فی شیئر سے اوپر ٹریڈ کر رہا تھا عطیہ کردہ حصص کی قیمت 5.7 بلین ڈالر کی تھی جو لین دین کی تاریخ پر سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمت کی اوسط کی بنیاد پر تھی۔


    اس خیراتی امداد نے ایلون مسک کو 2021 میں امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا عطیہ کرنے والا شہری بنا دیا ہے، ٹیسلا کے سی ای او صرف بل گیٹس اور میلنڈا فرنچ گیٹس سے پیچھے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 15 بلین ڈالر رقم عطیہ کی۔

    پچھلی سیکیورٹیز فائلنگ سے پتہ چلتا ہے کہ مسک نے 2021 کے آخری دو مہینوں میں ٹیسلا کے 16 بلین ڈالر سے زیادہ کے حصص فروخت کیے جن میں سے اندازے کے مطابق 11 بلین ڈالرز امریکی فیڈرل ٹیکس بل ادا کیے جائیں گے۔

    عطیہ کیے گئے حصص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں یاد رہے مسک نے ایک فاؤنڈیشن بھی قائم کی ہے جو بچوں کے بارے میں تحقیق اور سائنسی ایجادات کے لیے گرانٹ دیتی ہے۔

    امریکی اتحاد جیت گیا :روس کی ہوش ٹھکانے آگئی:فوجیوں کی یوکرین کی سرحد سے واپسی شروع

  • روسی صدر کی مخالفت، اہم سیاسی اپوزیشن رہنما کو مزید ایک دہائی قید سزا

    روسی صدر کی مخالفت، اہم سیاسی اپوزیشن رہنما کو مزید ایک دہائی قید سزا

    جیل میں بند روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کے خلاف ایک نئے مقدمے کی سماعت دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں انتہائی سکیورٹی والی جیل کے اندر شروع ہو گئی ہے، جہاں انہیں رکھا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :” بی بی سی” کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اہم سیاسی مخالف الیکسی ناوالنی کو منگل کو مقدمے کی سماعت میں کے لیے پیش کیا گیا، جہاں انہیں مزید ایک دہائی کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے یاد رہے وہ اس وقت ڈھائی سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    جنگ کا خدشہ،یوکرین کا آئندہ 48 گھنٹوں میں روس سے ملاقات کا مطالبہ

    ناوالنی کو جیل سے نکال کر نئے فراڈ کیس کے مقدمے کی سماعت کے لیے لایا گیا تھا ایک ویڈیو لنک میں دیکھا گیا کہ ناوالنی جیل کی وردی میں ملبوس پینل کالونی سے نکل کر جیل کے اندر ہی ایک عارضی عدالت میں پہنچے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو گلے لگایا یہ خصوصی عدالت ماسکو سے تقریباً 100 کلومیٹر مشرق میں پوکروف کی انتہائی سکیورٹی والی جیل کے اندر کمرے میں سماعت کے لیے تیار کی گئی تھی۔

    regains-consciousness-troops-begin-withdrawing-from-ukraine-border/”>امریکی اتحاد جیت گیا :روس کی ہوش ٹھکانے آگئی:فوجیوں کی یوکرین کی سرحد سے واپسی شروع

    اپوزیشن رہنما پر نئے الزامات ہیں کہ انہوں نے اپنی سیاسی تنظیموں کو دیئے گئے عطیات میں سے 4.7 ملین ڈالرز کا غبن کیا ہے اس عدالت میں مقدمے کی سماعت کے انعقاد پر انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں نے سخت تنقید کی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اس سماعت کو ایک دھوکہ دہی سے تعبیر کیا، جس میں میڈیا کے بجائے جیل کے محافظوں نے شرکت کی۔

    کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

    ناوالنی نے عدالت کی سماعت کے دوران کہا کہ آپ میری مدت میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کرنے جا رہے ہیں ہم اس کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟ لوگوں کی سرگرمیاں ایک فرد کی تقدیر سے زیادہ اہم ہیں میں خوفزدہ نہیں ہوں۔

    45 سالہ ناوالنی کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ جرمنی میں خطرناک جان لیوا حملے کا علاج کروا کر کئی مہینوں بعد جنوری 2021 میں روس واپس پہنچے تھے۔

    اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

  • بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    معروف بالی وڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری ممبئی کےاسپتال میں چل بسے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری گزشتہ ایک ماہ سے صحت کے مختلف مسائل کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم انہیں پیر کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن منگل والے دن بپی لہری کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ رات انہوں نے ممبئی کے اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

    ممئی کے کریٹی کیئر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نام جوشی کے مطابق بپی لہری کو صحت کے متعدد مسائل تھے ان کی موت او ایس اے (اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا) کی وجہ سے آدھی رات سے کچھ پہلے ہوئی بنگال میں پیدا ہونے والے بپی لہری کی عمر 69 برس تھی۔

    بپی لہری بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور بھارتی فلمی موسیقی کی دنیا کی سب سے با اثر شخصیات میں سے ایک تھے انہیں 80 اور 90 کی دہائی کے بالی ووڈ ڈسکو کا علمبردار بھی کہا جاتا ہے بپی لہری نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دئیے-

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    بپی لہری نے اپنی کئی کمپوزیشنز خود بھی گائیں جن میں فلم ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ کا سپر ہٹ گانا ’’کوئی یہاں ناچے ناچے‘‘ اور فلم ’’صاحب ‘‘ کا گانا ’’پیار بنا چین کہاں‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ بپی دا اپنے میوزک کے علاوہ سونے کی بھاری چین اور دھوپ کا چشمہ پہننے کی وجہ سے بھی مشہور تھے، یایوں کہہ لیں کہ یہ دونوں چیزیں ان کی شخصیت کی پہچان تھیں بپی لہری کا اصل نام آلوکیش تھا-

    ان کی مشہورفلموں میں ڈسکو ڈانسر، شرابی،نمک حلال،ہمت والا، بپی لہری شامل ہیں، بپی لہری نے کئی مشہور گیتوں کو اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کرایا،انہوں نے دوہزاربیس میں بالی وڈ میں آخری گانا ریکارڈ کرایا ان کا ایک سیاست دان کے طور پر بھی ایک مختصر کیریئر رہا، انہوں نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 49 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 49 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید49 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 49 ہزار553 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 2ہزار 465 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 4.97فیصد پر پہنچ گئی-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار670، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار388، بلوچستان میں 35 ہزار 133، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 390 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار ، خیبر پختونخوا 6 ہزار 153، اسلام آباد ایک ہزار ایک، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 773 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

    آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

    آسکر کی تاریخ میں پہلی بار ٹوئٹر صارف آسکر کے نئے فین فیورٹ ایوارڈ کیلئے ووٹ ڈال سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : ہالی ووڈ پریس جرنل کے مطابق اکیڈمی کے اراکین صرف وہی نہیں ہوں گے جو اس سال آسکر کے لیے اپنی پسندیدہ فلموں کو ووٹ دیں گےبلکہ اکیڈمی 2022 کی ایوارڈ تقریب میں شائقین اپنی پسندیدہ فلم کو اس ایوارڈ کا حقدار بناسکتے ہیں –

    پیپل میگزین کے مطابق، پچھلے ہفتے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اس سال کے آسکر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا، اور ساتھ ہی مداحوں کے ووٹ کی ایک نئی کیٹیگری کا بھی انکشاف کیا-

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

    94 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹوئٹر کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور ایک نئی کیٹیگری فین فیورٹ کا اضافہ کیا ہے اس کیٹیگری میں لوگ سال کی مقبول ترین فلم کو ووٹ دے کر ایوارڈ دلاسکیں گے۔

    مگر اب ان کے پاس موقع ہے کہ وہ 2021 میں ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم کو ٹوئٹر پر #OscarsFanFavorite ہیش ٹیگ کے ساتھ یا اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ووٹ ڈال کر ایوارڈ دلاسکتے ہیں۔

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…

    ٹوئٹر کے مطابق یہ شراکت داری فلمی ناظرین کو اپنی پسندیدہ فلم سے محبت کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرے گی لوگ 3 مارچ تک روزانہ 20 بار ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ان میں سے 3 افراد کو متنخب کرکے اگلے سال آسکر ایوارڈ میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

    اسی طرح ایک اور پول میں ووٹرز سے فلم کے پسندیدہ لمحات منتخب کرنے کا بھی کہا جائے گا ان میں سے 5 مقبول ترین انتخابات کو آسکر تقریب کے دوران دکھایا جائے گا۔

    فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مختلف بلاک بسٹر فلمیں جیسے اسپائیڈر مین نو وے ہوم اور نو ٹائم ٹو ڈائی کو ایوارڈز کی اہم کیٹیگریز بشمول بہترین فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا اس سے یہ خدشہ پیدا ہوا تھا کہ فلموں کو پسند کرنے والے بیشتر افراد 27 مارچ کو شیڈول تقریب کو دیکھنے سے گریز کریں گے۔

    حالیہ برسوں میں آسکر کی ٹی وی ریٹنگز میں ڈرامائی کمی آئی ہے اور گزشتہ سال کی تقریب کو محض ایک کروڑ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا جو 2020 کے مقابلے میں 56 فیصد کم تعداد تھی2018 میں بھی آسکر ایوارڈز کی انتظامیہ نے پاپولر فلم کی کیٹیگری کی تجویز پیش کی تھی مگر ناقدین کی جانب سے تنقید پر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    آسکر ایوارڈز میں عموماً ایسی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے جو کہانی، ڈائریکشن اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے تو بہترین ہوتی ہیں مگران میں سے اکثر ایسی ہوتی ہیں جو زیادہ کامیاب نہیں ہوتیں یعنی عوام کی پسندیدہ فلمیں اکثر دنیائے فلم کے بہترین ایوارڈ کا حصہ نہیں بن پاتیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی تقریب کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ہر سال کمی آرہی ہے۔

    اس سال 10 فلموں کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا جن میں ‘بیلفاسٹ’، ‘CODA’، ‘ڈونٹ لُک اپ’، ‘ڈرائیو مائی کار’، ‘ڈیون’، ‘کنگ رچرڈ’، ‘لیکورائس پیزا’، ‘نائٹ میئر ایلی’ ‘، ‘دی پاور آف دی ڈاگ’ اور ‘ویسٹ سائڈ اسٹوری شامل ہے-

    سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا

  • یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    متعدد عرب ممالک نے امریکی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی لگادی،جبکہ سعودی عرب میں اسے نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق لبنان اور کویت سمیت دیگر عرب ممالک نے گال گدوت کی فلم پر پابندی عائد کردی جب کہ سعودی عرب کے متعدد سینماؤں اور خاص طور پر نئے کھولے گئے سینماؤں میں اسے پیش کردیا گیا ان عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن کے تعلقات ایران سے ہیں اور وہ اسرائیل کی مخالفت کرتے رہتے ہیں۔

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا…

    تاہم دیگر عرب ممالک کے بر عکس سعودی عرب میں فلم کو پیش کردیا گیا ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کو جہاں سعودی عرب میں پیش کردیا گیا، وہیں اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی نمائش کی جا رہی ہےفلم نے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بنایا اور اس نے وبا کے دوران پہلے دن کی کمائی میں کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    گلوکار قمرسلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ گانا ریلیز کیلئے تیار

    ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کی کہانی سسپنس اور تھرلر کے گرد گھومتی ہے، تاہم عرب ممالک نے یہودی اداکارہ کی جانب سے ماضی مین اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے اور اسلامی تنظیم ’حماس‘ کو دہشت گرد قرار دینے پر اس کی فلم پر پابندی لگائی۔

    گال گدوت نے 2014 میں اسرائیلی جارحیت اور فوج کی حمایت جب کہ حماس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد قرار دیا تھا اس سے قبل بھی کویت اور لبنان سمیت متعدد عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ونڈر وویمن سمیت دیگر فلموں پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

    گال گدوت 2004 میں ’مس اسرائیل‘ منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر ماڈلنگ اور پھر اداکاری کا آغاز کیا اسرائیلی قوانین کے تحت انہوں نے بھی دیگر یہودی خواتین کی طرح اسرائیلی فوج میں بھی کچھ وقت تک خدمات سر انجام دے رکھی ہیں اور انہیں سخت گیر یہودی سمجھا جاتا ہے۔

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

  • بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی "نرس” بننے کی خواہشمند

    بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی "نرس” بننے کی خواہشمند

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی ’نرس‘ بننے کی خواہشمند ہیں-

    باغی ٹی وی ن: بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہیں وہ پسند کرتی تھیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو کے دوران کہا مجھے شاہد آفریدی کے انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہنے کے فیصلے نے بہت زیادہ افسردہ کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ان کی ’’نرس‘‘ بننا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

    انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی نرس بننے کا موقع ملے، یہ ویلنٹائن ڈے ہے اور میرا پہلا پیار تکلیف میں ہے، یہ چیز مجھے اداس کررہی ہے۔

    بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما ماہیکا ایڈلٹ مووی اداکار ڈینی ڈی کے ساتھ ڈیٹ کر چکی ہیں دونوں نے فلم "دی ماڈرن کلچر” میں بھی کام کیا ہے بھارتی ٹی وی کے شو ’ایف آئی آر‘ اور ’رامائن‘ میں کام کرچکی ہیں اس کے علاوہ وہ ’چلو دلی‘ اور ’مردانی‘ سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں اورمقابلہ حسن جیت کر مس ٹین نارتھ ایسٹ بھی رہ چکی ہیں۔

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی وہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے انہوں نے دو روز قبل کمر میں درد کی وجہ سے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش