معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاح دی اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا فیروز خان نے اسٹوری میں ہیش ٹیگ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘فاطمہ خان’ رکھا ہے۔
فیروز خان کو بیٹی کی پیدائش کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادپیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے جوڑے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل 3 مئی 2019 کو فیروز خان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا اداکار فیروز خان اور علیزے مارچ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم فیروز نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔
فیروز خان پاکستانی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے ‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان’ خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کی-
یوکرین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں روس سے ملاقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین دیگر اہم یورپی ممالک کے سکیورٹی گروپس سے بھی ملاقات کا خواہاں ہے، روس نے سرحد پر فوجیوں کی اضافی تعیناتی سے متعلق وضاحت دینے کو بھی نظر انداز کیا ہے۔
وزیر خارجہ یوکرین دمترو کلیبا کا کہنا ہے کہ روس کے منصوبوں کے متعلق اگلے 48 گھنٹوں میں ایک اجلاس بلانے کی درخواست کی جائے۔
یاد رہے روس نے یوکرین کے سرحد پر تقریباً ایک لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں۔ تاہم روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جھوٹی معلومات فراہم کر رہے ہیں امریکہ کی جانب سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر فضائی حملے سے جنگ کا آغاز کر سکتا ہے۔
امریکہ ،برطانیہ، جرمنی، کینیڈا، نیدرلینڈز، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک نے یوکرین سے اپنے شہریوں کا انخلا کا حکم دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ روسی حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہو گا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہو گی۔
برطانوی مسلح افواج کے وزیر نے خبردار کیا ہے اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو برطانیہ ملک میں موجود اپنے شہریوں کو فضائی راستے سے نہیں نکال سکے گا۔
ادھر سعودی عرب نے یوکرین میں موجود اپنے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دارالحکومت کیف میں اپنے سفارت خانہ سے فوری رابطہ کریں تاکہ ان کی ملک سے روانگی کا بندوبست کیا جاسکے اور ان کے انخلا کے عمل کو آسان بنایاجاسکے۔
سعودی سفارت خانہ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پرجاری کردہ ایک بیان میں مملکت کے تمام شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ تاحکم ثانی یوکرین کا اپناسفرملتوی کردیں۔
کویت اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیج کے متعدد ممالک نے بھی اپنے شہریوں پرزوردیا ہے کہ وہ کیف اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یوکرین کے سفرکے کسی ارادے کو ملتوی کردیں۔
یوکرین اور روس کے درمیان گشیدگی گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اس وقت انتہائی عروج پر ہے لیکن دوسری جانب بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی تیزی سے جاری ہیں یوکرین، روس سرحدی کشیدگی کے بیچ نیٹو اور روس میں سفارتی اختلافات بھی بڑھ رہے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے مطابق ‘مشرق کی جانب نیٹو کی مزید توسیع اور ہتھیاروں کی تعیناتی روسی فیڈریشن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے اور یہ ناقابل قبول ہے
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو کوڑے کا ڈھیر قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں کنگنا رناوت اور انانیا پانڈے کی فلم’’گہرائیاں‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے فلم حد سے زیادہ بولڈ اور فحش مناظر کی وجہ سے ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔
تاہم میکرز نے فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو ماڈرن زمانے کی فلم قرار دیا تھا۔ لیکن ریلیز کے بعد بھی یہ فلم تجزیہ نگاروں اور شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے تو اس فلم پر بہت زیادہ تنقید کی ہے۔
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرفلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’براہ مہربانی نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کوڑے کا ڈھیر مت بیچیں۔ بری فلمیں بری ہی ہوتی ہیں، جسم کی نمائش یا فحش نگاری (پورنوگرافی) اسے بچا نہیں سکتیں۔ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی ’’گہرائیاں‘‘ والی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’گہرائیاں‘‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، انانیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ نصیرالدین شاہ بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔ شکن بترا نے فلم کی ہدایت دی ہے اور کرن جوہر فلم کے پروڈیوسر ہیں۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر عدالت طلب کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی بزنس مین اور آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہاد امرا نے بالی ووڈ اداکاراؤں شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، جس میں انہوں نے تینوں پر 21 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔
Mumbai | Andheri court issued summon to actress Shilpa Shetty Kundra, her sister Shamita Shetty and mother Sunanda Shetty following a complaint by a businessman who has alleged non-repayment of Rs 21 lakhs loan by them; court orders the three to appear on February 28
پرہاد امرا کے مطابق شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔
نتیجتاً اندھیری کی ایک عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022 کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے ایک بھارتی ایجنسی کے مطابق اندھیری کی عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا، ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو سمن جاری کیا ہے اور تینوں کو 28 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واشنگٹن:یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حالیہ غیر معمولی حملوں کے بعد امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے خلیجی ملک کے فوجی ہوائی اڈے پہنچ گئے ہیں۔
باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے تیل کی تنصیبات اور دیگر مقامات پر حملوں کے بعد امریکا سے دفاعی مدد مانگی تھی حال ہی میں امریکا کے میزائل شکن دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا اور اسے بڑی کامیابی قرار دیا تھا جبکہ ان حملوں نے اماراتی اور امریکی فضائی دفاع کے لیے پریشانی کو جنم دیا۔ یہاں تک کہ ایک موقع پر یو اے ای میں مقیم امریکی فوجی مختصر دورانیے کے لیے پناہ لینے پر بھی مجبور ہوگئے تھے۔
آج امریکی لڑاکا طیارے ایف-22 ابوظہبی میں الظفرہ ہوائی اڈے پر اترے جہاں 2 ہزار امریکی فوجی پہلے ہی موجود تھے اور جدید ترین امریکی میزائل شکن نظام ’’پیٹریاٹ‘‘ بھی نصب ہے۔
امریکی فوج نے متحدہ عرب امارات بھیجے گئے طیاروں کی تعداد سیکیورٹی وجوہات کے باعث بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ فائٹر ونگ کے طیاروں نے ورجینیا کے فوجی اڈے سے پرواز بھری۔
🚨 HOT: @usairforce F-22 Raptors arrived at Al Dhafra Air Base, in the UAE, today as part of a multifaceted demonstration of U.S. support after a series of attacks throughout January threatened U.S. and Emirati armed forces stationed at the host installation.@380AEWpic.twitter.com/nAAZYK2BjV
بعد ازاں امریکی ایئر فورس کی جانب سے طیاروں کی ابوظہبی کی روانگی کی تصویر شیئر کی گئی جس میں چھ امریکی جیٹ ایف -22 طیاروں کو پرواز بھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ جدید ترین جیٹ طیارے گذشتہ ماہ جنوری کے دوران میزبان ملک میں تعینات امریکی اور اماراتی مسلح افواج کے خلاف سلسلہ وار حملوں کے بعد یو اے ای کے لیے امریکی حمایت کے کثیر جہتی مظاہرے کے طور پر، خلیجی ریاست کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں۔
یونائیٹڈ سٹیٹس ایئر فورس سینٹرل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ مذاکرات کے بعد ففتھ جنریشن کے ان طیاروں کی تیزی سے تعیناتی کا حکم دیا ہے یہ تعیناتی پورے خطے میں پہلے سے موجود اتحادیوں اور شراکت داروں کی مشترکہ جنگی فضائی طاقت کی صلاحیتوں کو بڑھا دے گی ایئرمین اور ایف 22 طیارے ورجینیا کے جوائنٹ بیس کے ’فرسٹ فائٹر ونگ‘ سے تعینات کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوجیوں نے خطے میں اس دفاعی نظام کا استعمال کیا ہے۔ امریکی حکام نے آپریشنل سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ایف 22 طیاروں اور پائلٹس یا ایئرمین کی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں تین میزائل حملے کیے تھے جن میں ایک آئل ڈپو پر کیا گیا تھا اور اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔
امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کی ستاروں کی کھینچی ہوئی پہلی آزمائشی تصویر جاری کردی ہے۔
باغی ٹی وی : ناسا کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ تصویر شمالی آسمان کے مشہور جھرمٹ ’دُبّ اکبر‘ (بڑے ریچھ) کے ستاروں کی ہے جن میں سے اہم ستارہ ’ایچ ڈی 84406‘ ہے جو ہماری زمین سے 258 نوری سال دور ہے۔ (یعنی اس ستارے کی روشنی ہم تک پہنچنے میں 258 سال لگ جاتے ہیں۔)
فوٹو:ناسا
واضح رہے کہ دس ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی، دنیا کی مہنگی ترین خلائی دوربین ’جے ڈبلیو ایس ٹی‘ کا اصل مشن ابھی شروع نہیں ہوا ہے بلکہ آزمائشی مرحلے میں اس کے 18 آئینوں کی سیدھ انتہائی احتیاط سے درست کی جارہی۔
اس بارے میں ناسا نے تصویر کے ساتھ ایک پریس ریلیز بھی جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر کھینچنے کا آغاز 2 فروری سے ہوا جبکہ اسے مکمل ہونے میں 25 گھنٹے لگ گئے۔
فوٹو بشکریہ: ناسا
’جے ڈبلیو ایس ٹی‘ نے دُبّ اکبر (Ursa Major) کے مطلوبہ علاقے میں 156 مقامات کا مشاہدہ کیا اور تصویریں کھینچیں۔ یہ علاقہ زمین سے دکھائی دینے والے پورے چاند جتنا ہے اس دوران خلائی دوربین کے دس نیئر انفراریڈ کیمروں کی مدد سے اس علاقے کی 1,560 تصویریں کھینچی گئیں جنہیں بعد ازاں آپس میں جوڑ کر 2 ارب پکسل والی ایک بڑی تصویر تیار کی گئی۔
فی الحال ’جے ڈبلیو ایس ٹی‘ کا ہر آئینہ جداگانہ طور پر کام کررہا ہے لیکن آئندہ چند ماہ میں یہ تمام آئینے ایک دوسرے کے ساتھ اس انداز سے ترتیب میں لائے جائیں گے کہ وہ ایک بہت بڑے آئینے کی طرح کام کرنے لگیں گے۔
اس دوران ہر مرحلے میں جہاں آئینوں کی ’سیدھ‘ درست کی جائے گی، وہیں آزمائشی تصویریں زمینی مرکز تک نشر کرکے اس دوربین کے مواصلاتی نظام کو بھی جانچا جاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ دوربین کو انسانی تاریخ کی سب سے پیچیدہ، جدید اور حساس ترین خلائی دوربین کا اعزاز حاصل ہے جو ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار بھی ہے اسے گزشتہ برس دسمبر میں آریان فائیو راکٹ سے خلائی مرکز فرنچ گیانا سے روانہ کیا گیا اس موقع پر ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی سمیت دیگر اداروں کے ماہرین مضطرب رہے کیونکہ معمولی غلطی بھی دس ارب ڈالر کی خطیر رقم سے تیار اس خلائی دوربین کا پورا مشن ناکارہ بناسکتی تھی۔
At 7:20am ET (12:20 UTC), the beginning of a new, exciting decade of science climbed to the sky. Webb’s mission to #UnfoldTheUniverse will change our understanding of space as we know it. pic.twitter.com/Al8Wi5c0K6
جیمز ویب دوربین اپنی پیش رو ’’ہبل خلائی دوربین‘‘ سے کئی گنا زائد طاقتور اور مؤثر ہے کیونکہ اس میں حساس ترین آئینے لگائے گئے ہیں۔ اس دوربین کا مرکزی آئینہ 18 آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے جس کی مجموعی چوڑائی تقریباً 6.5 میٹر ہے۔ یہی دوربین کے دل و دماغ ہیں جو ہماری بصارت کو وسعت دیں گے۔
جیمز ویب دوربین پر کام کرنے والے ایک اور انجینئر کا کہنا تھا کہ 144 میکینزم ایسے ہیں جو یکجا ہوکر کام کریں گے تو یہ مشکل مرحلہ کامیاب ہوگا ماہرین نے جیمزویب کھلنے کا پورا عمل ایک کاغذی کھیل (اوریگامی) سے تعبیر کیا ہے جس میں معمولی بد احتیاطی اسے تباہ کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پورے نظام کو سادہ اور آسان بنایا گیا ہے تاکہ ناکامی کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔
ناسا کے مطابق اس منصوبے میں حساس نوعیت کی سیکڑوں پیچیدگیاں ہیں جو شاید ہی کسی خلائی دوربین نے اس سے پہلے دیکھی ہوں گی۔ اسی لیے پورے مشن اور کمانڈ سسٹم کو نازک قرار دیا گیا تھا جیمزویب خلائی دوربین بیضوی مدار میں سورج کے گرد چکر لگائے گی جبکہ زمین سے اس کا اوسط فاصلہ تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر رہے گا۔ خلاء کے انتہائی تاریک ماحول میں زیریں سرخ (انفراریڈ) شعاعوں کے ذریعے یہ کائنات کے ان دور دراز مقامات کو بھی دیکھ سکے گی جو اس سے پہلے کسی دوربین نے نہیں دیکھے۔
Here it is: humanity’s final look at @NASAWebb as it heads into deep space to answer our biggest questions. Alone in the vastness of space, Webb will soon begin an approximately two-week process to deploy its antennas, mirrors, and sunshield. #UnfoldTheUniversepic.twitter.com/DErMXJhNQd
یہ مقامات ہم سے تقریباً 13 ارب 70 کروڑ سال دور ہیں، یعنی ان سے آنے والی روشنی بھی اتنی ہی قدیم ہے یعںی خود کائنات۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کائنات کے اوّلین ستارے بھی آج سے 13 ارب 70 کروڑ پہلے وجود میں آئے ہوں گے لیکن اب تک کسی بھی دوربین سے انہیں دیکھا نہیں جاسکا۔ جیمس ویب خلائی دوربین ایسے ستاروں کو بھی دیکھ سکے گی۔
دوسری جانب اس سے خلا کی وسعتوں میں دوردراز زمین نما سیاروں کی کھوج میں بھی آسانی ہوگی۔ خلاصہ یہ کہ جیمز ویب ہمیں کائنات کا اولین نظارہ کراسکے گی اور ہم جان سکیں گے کہ اس وقت ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں کی صورت کیا تھی۔21 فٹ کا دوربینی آئینہ دور دراز کائنات کی روشنی کو جمع کرسکے گا اور ہمیں قدیم کائنات کا نظارہ کرائے گا۔ خلا کا ماحول زمین آلودگی اور بادلوں وغیرہ سے پاک ہوتا ہے اور اسی لیے یہ دوربین ہمیں کائنات کا ان دیکھا نظارہ کراسکے گی۔
✅ Milestone achieved. @NASAWebb is safely in space, powered on, and communicating with ground controllers.
خیال رہے کہ واضح رہے کہ انسانی تاریخ میں کسی دوربین میں لگائے گئے یہ سب سے بڑے آئینے بھی ہیں۔ 14 ممالک کے سائنسداں، انجینیئر اور سافٹ ویئر ڈیزائنر نے اس منصوبے پر 2004ء میں کام شروع کیا تھا لیکن بار بار یہ منصوبہ تکنیکی خامیوں، ٹیکنالوجی کی کمی اور وبا کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا۔
جیمز ویب ناسا کے دوسرے ایڈمنسٹریٹر تھے۔ انہوں نے ناسا کے قمری مشین میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ اس کے لیے بنیادی خدمات بھی انجام دیں جیمزویب کی حکمتِ عملی ایک عرصے تک ناسا کی ترقی کی ضامن رہی اور 27 مارچ 1992ء میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
پشاور: پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جب کہ اس آپریشن میں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا، جو افغان باشندہ نکلا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع دے دی گئی تھی، کارروائی میں گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول، 3 عدد ایم فور رائفل اور 6 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، جب کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ایف بی آر کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی کسٹمز حکام نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئےمنشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے والا ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا-
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی ٹیم نے چرس، افیون اور کوکین پر مشتمل منشیات کی کھیپ پکڑی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھیں۔ سمگلروں سے پکڑی جانے والی منشیات 8 کروڑ روپے مالیت کی ہیں کسٹمز حکام نے منشیات ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15.50کلو گرام افیون اور 6.5 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد خان آفریدی نے لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی۔
باغی ٹی وی :شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ روز مجھے سپورٹ کیا، لوئر بیک انجری بہت پرانی ہے، میری گروئن، کمر اور پاؤں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، صحت ہے تو سب کچھ ہے اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ چاہ رہا تھا پی ایس ایل اچھے طریقے سے ختم کروں برداشت ختم ہوچکی ہے، ندیم عمر کا شکریہ اور معذرت کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل پا رہا، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا تاہم کے پی ایل سمیت دیگر لیگز میں مداحوں کے سامنے دوبارہ آؤں گا۔
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے19ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
مسلسل پانچ میچوں میں شکست سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز ٹیم پہلی جیت کی منتظر ہے جبکہ 6 میں سے 2 فتوحات حاصل کر کے پانچویں نمبر پر براجمان ٹیم پشاور زلمی نے بھی جیت کے لیے کمر کس لی ہے-
سکھر: چوروں نے بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی لوُٹ لی-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے اڑے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی-
حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جب کہ کمپنی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ بینک وین لُٹنے کا یہ واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا اس قبل گزشتہ برس دسمبر کراچی میں کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے-
نارتھ ناظم آباد تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی واقع نجی بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے تو اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے تھے مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور آناً فاناً فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا تھا-
قبل ازیں گجرات میں ڈاکوؤ ں نےبینک الحبیب ڈنگہ برانچ کی کیش لانیوالی گاڑی سے 60لاکھ روپے لوٹ لیے تھے –