Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں،وزیراعظم

    ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں-

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا اور سابق سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جا رہا ہے اور ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور دورہ چین سے متعلق بھی آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    انہوں نے کہا کہ افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے سوائے امریکا کے سب سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹ بحال کیے جائیں، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو امریکا کو اور بھی مشکلات کا سامنا ہو گا اور امریکہ اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے امریکی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں –

    چین سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے چین سے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے۔ 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاؤن کیا گیا اور چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا جس کی وجہ سے کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں۔ اب 2 سال بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی۔

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے اور 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے اب درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلسل اجلاس کر رہے ہیں برآمدات دولت کمانے کا اہم طریقہ ہے سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے، چین میں ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو سب جگہ عمل درآمد ہوتا ہے سی پیک کے تحت کئی ٹرانسمیشن لائنیں بنائی گئیں۔ ہر ملک نے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے بڑی محنت کی ہے اور چین نے کورونا پر بہترین انداز میں قابو پایا۔

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    عمران خان نے کہا کہ چین میں اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو فوری اس کے اثرات آتے ہیں اور کورونا پابندیوں پر وہاں پر بہت زیادہ سختی تھی دن میں دو دو مرتبہ ہمارے کورونا کے ٹیسٹ ہوتے تھے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں جبکہ اسٹریٹجک پالیسی پر میں اور میری ٹیم کلیئر ہے ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں، بل پاس کرانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔

    کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    انہوں نے کہا کہ کوویڈ میں بھی ہم سب سے بہتر نکل گئے اصلاحات کے لیے پارلیمان میں 2 تہائی اکثریت ضروری ہے اور کسی کو خوش کرنے کے بجائے اصلاحات کرنا چاہتے ہیں کورونا کے دوران لاک ڈاؤن نہ کرنے پر مجھ پر بڑی تنقید کی گئی کیونکہ میں کہتا تھا کہ لاک ڈاؤن کریں تو نچلا طبقہ کیا کرے گا اور ہم نے شدید دباؤ کے باوجو د لاک ڈاؤن نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے بشکک میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی تھی جس میں پیوٹن نے کہا تھا کہ روس میں کوئی اسلام فوبیا نہیں ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

  • اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔


    ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔


    ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟‘

    جواب میں ماہرہ نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔


    ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ کے لیے سلام اور دعائیں کہہ رہی ہیں جس پر ماہرہ نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

  • عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔

    باغی ٹی وی : شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے عامر لیاقت حسین نے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا خاصہ مشکل ہے لیکن طلاق دینا اور چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیویوں کو نہیں چھوڑا۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بشریٰ نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے میں نے انہیں نہیں دی میں کسی عدالت نہیں گیا، میں طلاق اور خلع کو اچھا نہیں سمجھتا، اللہ تعالیٰ نے شادیاں کرنے کا کہا ہے، طلاق اور خلع دینے کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طلاق اور خلع کے معاملات ان دونوں نے خود ہی دیکھے، میں اس میں شامل نہیں تھا جس پر میزبان نادر علی نے پوچھا کہ ایسے طلاق ہوجاتی ہے؟ جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں لیکن میں کسی عدالت نہیں گیا۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دی تھی جب کہ طوبیٰ نے حال ہی میں 9 فروری کی شب سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ خلع لے رہی ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اس دوران انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پربھی بات کی دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے ؟میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا‘۔

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اب ایک منفی تبدیلی آگئی ہے اور وہ یہ کہ میں خاموش رہتا ہوں اور برداشت کر لیتا ہوں، پہلے یہ میں نہیں کرتا تھا جو ہوتا تھا کہہ دیتا تھا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • گلگت:  کباڑ مارکیٹ میں آتشزدگی،150 سے زائد دوکانیں جل کر راکھ

    گلگت: کباڑ مارکیٹ میں آتشزدگی،150 سے زائد دوکانیں جل کر راکھ

    گلگت میں این ایل آئی چوک کے قریب کباڑ مارکیٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے تمام دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلگت کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 150 سے زائد دکانیں اور پتھارے جل کر راکھ ہو گئے آگ گلگت میں سستا بازار اوراستعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ میں لگی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ اردگرد کی عمارتوں تک بھی پھیل گئی-

    ایشیا کی سب سے بڑی بلّھے شاہ پیپرملزاس وقت آگ کی لپیٹ میں:آگ بجھانے کی کوششیں جاری

    گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122اور دیگر ادارے عوام کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے دیگر ضلعوں سے بھی ریسکیو1122کی آگ بجھانے والی گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔

    براعظم ایشیاء کی سب سے بڑی مل بلہے شاہ پیکجز قصور میں لگی آگ تاحال برقرار

    حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا آگ سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے مارکیٹ میں زیادہ تر کباڑ کے کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں تھیں جس کی وجہ سے آگ جلدی پھیلی-

    قبل ازیں گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگنے سے 200 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں آگ کی لپیٹ میں آکر دو گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی خاکستر ہو گیا تھا ریسکیو کی 9 گاڑیوں اور 20 فائر ٹینڈرز نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا چار ایکڑ رقبے پر محیط پرانے کپڑوں کے بازار میں 500 دکانیں تھیں جن میں سے 200 دکانیں جل گئیں جبکہ دو گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاری، علاقہ محفوظ

  • کشمیرسے اظہاریکجہتی:بھارت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

    کشمیرسے اظہاریکجہتی:بھارت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

    نئی دہلی:ماضی میں ایمیزون اور دیگر بین الاقوامی کارپوریٹ اداروں کے خلاف مہم چلانے کے بعد اب بھارت میں انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ جموں و کشمیرسے اظہار یکجہتی پر متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو بند کرادیا –

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ 5 فروری (یوم کشمیر) کے موقع پر پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں ہنڈائی موٹرز، کِیا موٹرز، فاسٹ فوڈ چین ڈومینو پیزا، پیزا ہٹ اور کے ایف سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی تھی۔

    شاہ رخ کے بیٹے آریان کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے کہ دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں‌ اس پرلگ گئیں:

    جس کے بعد ہندو قوم پرست تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنما دنیش ناودیا نے سورت شہر میں ایک احتجاج کے دوران کہا کہ یہ کمپنیاں بھارت میں کاروبار نہیں کر سکتیں جو کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں۔

    بھارتی ریاست گجرات میں زعفرانی اسکارف پہننے سینکڑوں ہندو انتہا پسند مظاہرین نے ’کشمیر ہمارا ہے‘ نعرے لگائے اور اس دوران ایک اور ہندو قوم پرست گروپ بجرنگ دل کے 100 سے زائد اراکین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل دونوں ہی نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے منسلک ہیں-

    کچھ دن پہلے ٹوئٹر پر ’ہنڈائی موٹر کمپنی‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع بھی کی گئی جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کو مشتعل بھارتیوں کی جانب سے اپنی کاروں کے بائیکاٹ کے مطالبات کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب پاکستان میں سالانہ یوم یکجہتی کشمیر کے روز ہنڈائی کے پاکستانی پارٹنر نشاط گروپ کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد منانے کے لیے پوسٹس کی گئی ۔

    امریکی شہری محبت کے ہاتھوں لُٹ گئے

    بھارت میں سوشل میڈیا صارفین نے بائیکاٹ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہنڈائی کو دہائیوں پرانے تنازع پر ملک کے سرکاری مؤقف سے متعلق غیر محتاط ہونے پر معافی مانگنی چاہیے درجنوں بھارتیوں نے کمپنی کو سزا دینے کے لیے ہنڈائی کاروں کے آرڈر منسوخ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ٹاٹا موٹرز اور مہندرا اینڈ مہندرا جیسے بھارتی برانڈز کی حمایت پر زور دیا۔

    جس ٹوئٹ پر تنازع کھڑا ہوا اسے بعد میں ہنڈائی پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کے سبب سوشل میڈیا پوسٹ سے پیدا ہونے والی ہنگامہ آرائی بین الاقوامی کمپنیوں کو درپیش خطرات کو نمایاں کرتی ہے۔

    مسلمانوں کےحلیے میں انتہاپسند یہودیوں کامسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف

    اس شدید ردعمل کا جواب دیتے ہوئے ہنڈائی کے بھارتی یونٹ نے کہا تھا کہ غیر حساس گفتگو ہمارے لیے ہرگز قابل برداشت نہیں اور ہم ایسے کسی بھی نظریے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ہنڈائی انڈیا کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’ہنڈائی موٹر انڈیا سے منسلک ایک غیر ضروری سوشل میڈیا پوسٹ اس عظیم ملک کے لیے ہماری بے مثال وابستگی اور خدمت کو ٹھیس پہنچا رہی ہے، حب الوطنی کے احترام سے متعلق ادارہ اپنی پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے قریبی تعلقات رکھنے والے ہندو قوم پرست راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) گروپ کے اقتصادی ونگ کے ایک اہلکار اشونی مہاجن نے کہا تھا کہ ہنڈائی کو کشمیر سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔

    حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال…

    انہوں نے کہا تھا کہ ہنڈائی گلوبل کے بھارتی یونٹ نے ہندوستان کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں ان گنت باتیں کیں لیکن ہنڈائی پاکستان پر تنقید نہ کرتے ہوئے اتنا بھی نہیں کہہ سکا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا یہ طرز عمل بائیکاٹ انڈیا کا مطالبہ نہیں کرتا؟

    علاوہ ازیں ہنڈائی کے شیئرز 1.25 فیصد تک گرگئے تھے جو کہ سیول کے بینچ مارک انڈیکس سے زیادہ کمزور ہوا اس گراوٹ کے پیچھے اہم عوامل جنوبی کوریا میں کورونا کیسز کی ریکارڈ تعداد سے پیدا ہونے والے خدشات تھے اور یہ تشویش بھی موجود ہے کہ چپ کی عالمی سطح پر کمی پیداوار اور فروخت کو متاثر کر سکتی ہے۔

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

  • وزیراعظم نے میاں چنوں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعظم نے میاں چنوں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے، آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

    تلمبہ میں پیش آنیوالا افسوسناک واقعہ، ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کردی گئی پنجاب پولیس کے مطابق تلمبہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کردی گئی ہے وزیر اعلی کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے رات گئےمختلف مقامات پر120 سے زائد چھاپے مارے اور 62 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا۔ 33 افراد کو نامزد جبکہ 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں سنگین جرائم اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں-

    میاں چنوں:مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے رات بھر خفیہ آپریشن جاری رکھا۔زیر حراست مشبہ افراد میں قانون ہاتھ میں لینے والے مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں۔مزید افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی دستیاب فوٹیجز کے فرانزک انیلیسز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

    وزیر اعلی عثمان بزدار کوانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راو سردار علی خان نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو ابتدائی رپورٹ پیش کی وزیر اعلی عثمان بزدار کی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-

    واضح رہے کہ ہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ 17موڑ میں مبینہ طور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا شخص تشدد سے ہلاک ہوگیا میاں چنوں سے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ شخص دن بھر شہر میں بھیک مانگتا رہا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے مسجد آئے تو اوراق کے جلنے کی بو آ رہی تھی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود قرآن مجید کے جلتے ہوئے اوراک دیکھے اور دیکھتے ہی پریشان ہوگئےلوگوں نے آگے بڑھ کر دیکھا تو مقتول 1قران پاک جلا چکا تھا-

    کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    نامعلوم گستاخ شخص کو عوام نے تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد مشتعل افراد نےنعش کو درخت سے لٹکا دیا ، حتی کہ مشتعل عوام نے نعش پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ، ادھر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقہ کے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچ گئے، دوسری طرف ڈی ایس پی ناصر ثاقب کا کہنا تھا کہ قبل از وقت کچھ بھی کہنا مناسب نہیں، مرنے والا شخص تلمبہ کا رہائشی نہیں-

  • وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران خان کی علیحدگی کی خبروں پر معاون خصوصی برائے سیایسی امور شہباز گل کا بیان سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سے متعلق خبروں کی بے بنیاد قراردیتے ہوئے ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی دھمکی دی-


    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں-


    شہباز گل نے کہا کی پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتےکے لئے لاہور تشریف لے کر گئیں پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے-

    واضح رہے کہ سال 2019 میں اینکر پرسن نجم سیٹھی نے پروگرام میں بتا یا تھا کہ بنی گالا میں جھگڑا ہو گیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وزیراعظم اور خاتون اول کی علیحدگی ہو گئی ہے جس کے بعد سوشل میڈ یا پر وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم تھیں تاہم وزیراعظم نے خود ہی وضاحت پیش کر کے تمام افواہوں کا دم توڑ دیا تھا نجی ٹیو ی کے اینکر پرسن جنید سلیم نے وزیر اعظم عمران خان کی خاتون اول سے علیحدگی کے متعلق افواہوں پر سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اہلیہ میرے لیے خدا کی نعمت ہے ،جب تک زندگی ہے ،ساتھ رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں ۔

    بشریٰ بی بی (پیدائشی نام بشری ریاض وٹو، سابقہ بشریٰ مانیکا) عمران خان نیازی کی اہلیہ اور 18 اگست 2018ء سے پاکستان کی خاتون اول ہیں۔ بشریٰ بی بی تصوف کے بہت زیادہ قریب ہیں۔ شادی سے قبل وہ عمران خان کی روحانی پیشوا بھی رہ چکی ہیں-

  • خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی : پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    متاثرہ اضلاع میں بے امنی، ہنگامے اور قتل کے واقعات کے بعد 19 دسمبر کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کے مئیر، بنوں کے 2 تحصیل چیئرمین اور 3 دیگر ویلیج کونسلز سمیت دیگر اضلاع کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

    لکی مروت میں 2 جنرل کونسلرز کی نشستوں، تحصیل لکی میں میئر کی نشست کے لیے صرف 2 پولنگ اسٹیشنز پر، مہمند میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر، بنوں کی 2 تحصیلوں میں دوبارہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

    پشاور اور بونیر میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔تحصیل ڈومیل کے 5 پولنگ اسٹیشنوں، بکا خیل کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہو رہی ہے۔

    شہباز شریف آج چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے

    خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں ری پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ سے متعلق کسی بھی شکایت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری پولنگ کے تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ میں مداخلت اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، عوام بے خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز آئیں اور اپنے ووٹ کا حق ادا کریں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ اسٹیشنز کی لمحے لمحے کی نگرانی کریں، ابھی تک پولنگ سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول لنڈی کوتل کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ پُرامن طور پر جاری ہے سابقہ قبائلی اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر بڑی تعداد میں ووٹرز آئے ہیں، خواتین ووٹرز بھی کافی زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے آئی ہیں۔

  • افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: ایف بی آر کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : کسٹمز حکام نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئےمنشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے والا ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا-

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی ٹیم نے چرس، افیون اور کوکین پر مشتمل منشیات کی کھیپ پکڑی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھیں۔

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    ایف بی آ ر کا کہنا ہے کہ سمگلروں سے پکڑی جانے والی منشیات 8 کروڑ روپے مالیت کی ہیں کسٹمز حکام نے منشیات ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15.50کلو گرام افیون اور 6.5 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    قبل ازیں پشاور، تھانہ تاتارا پولیس نے حیات آباد اور اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی میں ملوث ہے جس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے ہے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سمیت ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کو شراب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 57 بوتل شراب برآمد کر لی گئی-

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    اس سے قبل تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔

    کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

    مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی- نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی تاہم اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہو گا۔

    کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق