Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    واشنگٹن: امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھنے لگیں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے حجاب میں ملبوس مسلم لڑکیوں اور خواتین کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے خلاف جہاں کئی مشہور شخصیات نے آواز اٹھائی ہے وہیں امریکا نے بھی حجاب پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے-

    بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں مداخلت سے انکار

    امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلی عہدیدار راشد حسین نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔

    بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ


    انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پرپابندی مذہبی آزادی پرکلنگ اورخواتین اورلڑکیوں کوزبردستی لباس کے انتخاب پرمجبورکرنے اورانہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج کی طالبہ مسکان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرنے کے بجائے ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔ مسکان کی اس بہادری پر دنیا بھر سے اس کی ہمت و جرات کو سراہا جارہا ہے۔

    مودی سرکار پر تنقید کی سزا ،خاتون صحافی رعنا ایوب کی 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ضبط

  • کورونا وبا: مزید 44 افراد جاں بحق،3 ہزار 19 کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید 44 افراد جاں بحق،3 ہزار 19 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید44 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 260 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 3 ہزار 19کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال دیا

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 731 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 772، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 8 ہزار817، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 238، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 892، بلوچستان میں 35 ہزار 17، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 740 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 116 ہو گئی ہے۔

    ایف آئی اے کا جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ دینے والی لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 971، خیبر پختونخوا 6 ہزار 103، اسلام آباد 996، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 766 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے امریکا میں منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون کے متاثرین میں برابر برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں منجمد افغان فنڈز کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے جسے واپس کرنے کے بارے میں اب تک تذبذب کی شکار جوبائیڈن انتظامیہ نے آخر کار فیصلہ کرلیا امریکی صدر کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 7 ارب ڈالرز میں سے ساڑھے تین ارب افغان عوام اور ساڑھے تین ارب نائن الیون حملے کے متاثرین کو ادا کئے جائیں گے۔

    بھار ت میں کالعدم” تحریک طالبان انڈیا "کے قیام کا اعلان

    جمعے کو دستخط کیے جانے والے صدارتی حکمنامے کے مطابق انتظامیہ نیویارک کے فیڈرل ریزور میں منجمد افغان اثاثوں تک رسائی حاصل کر سکے گی اور ان اثاثوں میں ساڑھے تین ارب ڈالر افغان عوام کی فلاح اور افغانستان کے مستقبل پر خرچ کیے جا سکیں گے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون متاثرین کو رقم کی ادائیگی عدالتی فیصلہ آنے تک معطل رہے گی البتہ عدالت نے اجازت دی تو افغان عوام کو ساڑھے تین ارب ڈالر فوری طور پر ادا کردیئے جائیں گے۔

    امریکی صدر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالرز افغان عوام تک پہنچانے کے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

    نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

    جمعہ کو یہ صدارتی حکمنامہ ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکی حکومت کو گیارہ ستمبر کے حملوں میں متاثرہ خاندانوں کی طرف سے دائر کردہ مقدمات میں جواب جمع کرانے کی عدالت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے اس امریکہ فیصلہ کو ’چوری‘ اور ’اخلاقی انحطاط‘ کی نشانی قرار دیا ہے۔

    قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اس فیصلے کے بعد ٹویٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا ’چوری‘ ہے اور ’انسانی اور اخلاقی انحطاط‘ کے سب سے نچلے درجے پر گرنے کی نشانی ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا نے افغان فنڈز منجمد کردیئے تھے رواں برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں موجود 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈ پر بظور حکومت ہمارا حق ہے جب کہ اس فنڈز کے حصول کے لیے نائن الیون متاثرین نے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا-

    نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرین نے گزشتہ برس نومبر میں ایک احتجاجی مظاہرے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا تھا افغانستان کے منجمد فنڈز سے معاوضہ دیا جائے۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    خیال رہے کہ امریکا میں 7 ارب ڈالرز کے افغان فنڈز منجمد ہیں جب کہ نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے 150 خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے دس سال قبل 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر گزشتہ برس لواحقین اور متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم کی پاسداری میں زرتلافی کی رقم امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز طالبان کو دینے کے بجائے اس ہمیں معاوضہ ادا کیا جائے۔

    طالبان جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد

    جبکہ ماضی میں طالبان نے تنبیہ کی تھی کہ افغانستان کے منجمد فنڈز کو واپس نہ کرنا ’مسائل‘ کا باعث بن سکتا ہے جس کے باعث نہ صرف اقتصادی طور پر افغانستان مزید متاثر ہوگا بلکہ بڑی تعداد میں لوگ پناہ لینے کے لیے ملک چھوڑنے کی کوشش کریں گے اگست 2021 میں طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے ملک کی معاشی حالات مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ نے خدشہ کا اظہار کیا کہ 2022 کے وسط تک ملک میں غربت کی شرح 97 فیصد تک پہنچ سکتی ہے

  • پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان سُپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ رات پی ایس ایل 7 کے میچ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    شاہین شاہ کے غصے کےجواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پرانہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اور مختلف تعریفی و مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


    https://twitter.com/taimoorze/status/1492178069976760337?s=20&t=i0FxEDasc8Sy7NWmqWNM_w

    پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 183 رنزکا ہدف

    واضح رہے کہ گزشتہ رات میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 183 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے تہمت سے متعلق آیت شیئر کر دی

    ملتان کی جانب سے صہیب مقصود 29 اور ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کے شاہین، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی یہ پہلی شکست ہے، رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    اظہاررائےکامطلب بدتمیزی،الزام تراشی اورذاتیات پرحملے نہیں:پیمرا نےنفرت پھیلانےوالوں کونوٹس…

    لاہور قلندرز کی جانب فخر زمان نے ایک مرتبہ بھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ محمد حفیظ 43، کامران غلام 42 جب کہ فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔ انور علی، دھانی، عباس اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں ،علی محمد خان کا شکوہ

    جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں ،علی محمد خان کا شکوہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی طرف سے بعض وزرا کو کارکردگی ایوارڈ دینے پر بعض وزرا ناخوش دکھائی دے رہے ہیں جس کا وہ بے دریغ اظہار بھی کر رہے ہیں وزیر پارلیمانی امور بھی شکوہ گروپ میں شامل ہوگئے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں میں اظہار کرگئے ۔

    سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے کیا،وزیراعظم عمران خان

    علی محمد خان نے کہا کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، متعلقہ قائمہ کمیٹیز میں نہیں آتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں، چیئرمین یقین دہانی کمیٹی کی جانب سے ایجنڈے کے مطابق متعلقہ وزرا، سیکرٹریز بلانے کی حمایت کرتا ہوں، بطور پارلیمانی امور وزیر حکومتی وزرا کی طرف سے ان کی وزارتوں سے متعلق یقین دہانی کراتا ہوں، بعض وزرا ان یقین دہانیوں سے ایوان میں اظہار لاتعلقی کردیتے ہیں مگر ایوارڈ کے حق دار بھی وہی ہیں۔

    لاہور:جماعت اسلامی کیجانب سے بھارتی طالبہ مسکان سےاظہار یکجہتی کیلئےاللہ اکبر ریلی

    دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی دبے لفظوں میں کہا کہ ہم اس لیے جگہ نہیں بناسکے کہ کارکردگی ان پروجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سود مند ہوں گے اگلی دفعہ انشاللہ۔


    جس کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ بھائی آپکی وزارت کا تو کام ہی دوسری وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے، اس لحاظ سے تو آپکی کارکردگی بھی بہترین رہی۔

    پنجاب پولیس پردوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کےاستعمال پر پابندی عائد

  • لاہور:جماعت اسلامی کیجانب سے بھارتی طالبہ مسکان سےاظہار یکجہتی کیلئےاللہ اکبر ریلی

    لاہور:جماعت اسلامی کیجانب سے بھارتی طالبہ مسکان سےاظہار یکجہتی کیلئےاللہ اکبر ریلی

    لاہور: جماعت اسلامی کی جانب سے بھارتی طالبہ مسکان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اللہ اکبر ریلی نکالی گئی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست میں زبردست ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں حال ہی میں ایک باحجاب طالبہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم ایک نہتی طالبہ کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے لیکن طالبہ ان جنونیوں سے ڈرے بغیر ان کے سامنے ڈٹ جاتی ہے اور نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔

    طالبہ کے اس اقدام کو نہ صرف سراہا جارہا ہے بلکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف بنیا بھر میں کئی مشہور شخصیات نے آواز بھی اٹھائی ہے اور آج جماعت اسلامی کی جانب سے اللہ اکبر ریلی نکالی گئی ریلی میں نوجوانوں اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے ریلی کی قیادت کی۔ شرکاء نے اللہ اکبر کی صدائیں بلند کیں۔

    احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ سرحد پار اپنی ہمشیرہ مسکان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، تاکہ خدا کی کبریائی کو بیان کر سکیں، اس واقعے میں پیغام ہے کہ اللہ کی حاکمیت کا اقرار کرنے والا جب فرشی خداؤں کے سامنے ڈٹ جاتا ہے تو عرش والا اسکی توقیر کا ضامن بن جاتا ہے۔

    گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

    علاوہ ازیں پریس کلب سے امریکن قونصلیٹ تک عوامی رکشہ یونین نے ”ویلڈن مسکان حجاب ریلی“ نکالی جس میں سینکڑوں خواتین کارکنوں نے شرکت کی ریلی کی قیادت چئیرمین مجید غوری آور صدر وومن ونگ عائشہ غوری نے کی۔

    ریلی میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ریاست کرناٹک کی طالبہ مسکان نے باطل کے سامنے حق کا نعرہ بلند کیا، اللہ اکبر کا نعرہ کالج میں لگا ، اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں اس کے نام کے نعرے لگوا دئیے، مسکان نے ثابت کر دیا کہ مسلمان خواتین کا بہادری میں کوئی ثانی نہیں، تمام خواتین حجاب پہن کر احکامات دین کی پیروی کریں۔

    بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئےواقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں:انتہا…

  • پنجاب پولیس پردوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کےاستعمال پر پابندی عائد

    پنجاب پولیس پردوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کےاستعمال پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب پولیس نے اہلکاروں پر دوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شکایت پورٹل پر دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین کےٹک ٹاک استعمال کرنے کی شکایتیں سامنے آنے پر پنجاب پولیس نے دوران ڈیوٹی ملازمین کو ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی-

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    اے آئی جی آپریشنز پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ طرز عمل سوشل میڈیا پر محکمہ پولیس کی نرم شبیہ اور وقار کو مجروح کرتا ہے، عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ پنجاب کو پب جی گیم بین کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کر دیں۔ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی آپریشن کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 19 تاریخ کو کاہنہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی وجہ آن لائن گیم پب جی بنا، پب جی گیم کے باعث ماضی میں بھی کاہنہ قتل کیس جیسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ شمالی چھاونی، تھانہ جنوبی چھائونی، تھانہ کاہنہ اور تھانہ نواں کوٹ میں بپ جی گیم کے باعث قتل و اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے مقدمات درج ہیں، پب جی کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے بین کر دینا چاہیے-

    واضح رہے کہ کاہنہ میں لیڈی ڈاکٹر اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت پر محکمہ پنجاب پولیس نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایسی خطرناک وڈیو گیمز پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیاتھا جو نوجوانوں میں تشدد کے رجحانات کو فروغ رہی ہیں اور ان پر پابندی سے نوجوان نسل کو ان کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہا جاسکے گا جس کے لئے لاہور پولیس نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے آئی جی پنجاب سے درخواست کی تھی-

    آئی جی پنجاب کا پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

  • ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    ممبئی: بھارتی اسکرپٹ رائٹ اور شاعر جاوید اختر باحجاب بھارتی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ہندو انتہا پسندوں پر پھٹ پڑے جبکہ اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست میں زبردست ہنگامہ آرائی اور احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں حال ہی میں ایک باحجاب طالبہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو انتہاپسندوں کا ہجوم ایک نہتی طالبہ کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے لیکن طالبہ ان جنونیوں سے ڈرے بغیر ان کے سامنے ڈٹ جاتی ہے اور نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔

    بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئےواقعہ پر خاموش نہ رہ سکیں:انتہا…

    طالبہ کے اس اقدام کو نہ صرف سراہا جارہا ہے بلکہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کئی مشہور شخصیات نے آواز بھی اٹھائی ہے۔ بھارت کے معروف اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی حجاب والے معاملے پر اپنا شدید ردعمل دیا ہے اور لڑکیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔


    جاوید اختر نے ٹوئٹر پر لکھا میں کبھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور میں اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ بھی ناکام۔ کیا یہ ’’مردانگی‘‘ ہے؟ نہایت افسوس کی بات ہے۔

    گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

    بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ’روشن خیال فورس‘ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    کمل ہاسن نے کہا کہ ایک معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، ریاست تامل ناڈو میں روشن خیال فورس نہ صرف ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی بلکہ ہم لوگوں کی سوچ بھی بھی تبدیل کریں گے۔

    بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند


    شبانہ اعظمی نے چند لڑکیوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں لڑکیاں بھارتی ترنگے کا حجاب پہنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ان کو ان کے اپنے کھیل میں ہرانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس پیغام میں شبانہ اعظمی نے بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو بھی ٹیگ کیا۔

    واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے کالج میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف سوارا بھاسکر، پوجابھٹ اور اداکار علی گونی سمیت کئی لوگوں نے آواز اٹھائی ہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے…

  • کابل ائیر پورٹ دھماکے:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا

    کابل ائیرپورٹ دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئیں، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے”سی این این ” کے مطابق پنٹاگون نے دعوی کیا تھا کہ 26 اگست 2021 میں کابل ایئرپورٹ میں تمام 180 افراد دھماکے میں مارے گئے اور امریکی ہوائی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    سی این این کے مطابق پینٹاگون نے جمعہ کو کہا کہ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے170 افغان اور 13 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ 4 فروری کو تفتیشی ٹیم کی تفصیلی میڈیا بریفنگ کے مطابق، ساڑھے تین ماہ کی امریکی فوجی تحقیقات جس میں 139 افراد کے انٹرویوز شامل تھے، یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جب امریکی میرینز نے دھماکے کے بعد دو بار فائرنگ کی تو کسی کو گولی نہیں لگی-

    برطانوی فوج کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے ہجوم کو ختم کرنے کے لیے ہوا میں گولی چلائی لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ISIS-K نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، جس کی وجہ سے افغانستان میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں کسی ایک واقعے میں سب سے زیادہ امریکی ہلاکتیں ہوئیں۔

    اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے،ترکی

    تاہم چار ماہ کی امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقات نے اس پر سخت سوالات اٹھائے ہیں کہ واقعی اس دن کیا ہوا تھا اور کتنے لوگ مر گئے؟

    اس حوالے سے امریکی ادارے نے نے 70 سے زائد گواہوں اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے بات کی، میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا اور جائے وقوعہ کی ویڈیو، تصاویر اور آڈیو کا تجزیہ کیا عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات بھی رپورٹ میں پیش کیے، مرنے والوں کے میڈیکل ریکارڈز کے بھی مطابق متعدد اموات گولی لگنے سے بھی ہوئیں زندہ بچ جانے والوں اور مرنے والوں میں سے کچھ کے اہل خانہ نے بتایا کیا کہ گولیوں کی وجیہ سے کچھ لوگ ہلاک اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے-

    دو فرانزک دھماکوں کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ایک ہی شخص کے ذریعے ہونے والے دھماکے میں اتنے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہوں، حالانکہ دوسرے ماہرین نے سی این این کو بتایا کہ یہ ممکن ہے۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    افغانستان میں پوسٹ مارٹم عام نہیں ہے، جس کی وجہ سے طبی جائزوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ سوشل میڈیا اور فوج کی طرف سے ویڈیو درست نہیں ، اور واقعات کی ٹائم لائن میں ایسے خلاء ہیں جہاں کوئی فوٹیج موجود نہیں لگتا ہے۔ امریکی فوجی تحقیقات کی بھی محدود ہیں۔ تفتیش کاروں نے افغانستان کے ہسپتالوں کے کسی عملے یا امریکی فوج سے باہر کے طبی عملے سے بات نہیں کی۔ نہ ہی انہوں نے کسی افغان شہری کا انٹرویو کیا۔

    پھر بھی، سی این این کی جانب سے حاصل کردہ معلومات سے یہ امکان پیدا ہوتا ہے کہ امریکی اور برطانوی فوج کی تردید کے باوجود اس خوفناک دن میں گولیاں زخمیوں اور ہلاکتوں میں کردار ادا کر سکتی تھیں۔ اس رپورٹنگ سے یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ آیا دھماکے کے بعد فوجی طرز عمل کے بارے میں پوری کہانی بیان کی گئی ہے۔

    یاد رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے جس میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا

  • اسلام آباد: طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: اے این ایف(اینٹی نارکوٹیکس فورس) کی کاروائی ، تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔

    اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    قبل ازیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد کی تھی مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی-

    بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد