Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا

    سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودی عرب میں شہری اہداف کے خلاف ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی کارروائیوں سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے دونوں رہنماوں نے تعاون مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے حصول کی ضرورت پر بھی بات چیت کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کوملازمین پرترس آگیا:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    شاہ سلمان نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے سلسلے میں مشترکہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا اور بنائے رکھنا ضروری ہےانہوں نے سعودی سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں مملکت کی مدد سے متعلق عہد کی پابندی کو سراہا۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے امریکہ کی کوششوں کے ساتھ ہے خطے میں ایران نواز عناصر کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ضروری ہےمملکت خطے میں کشیدگی پیدا کرنے والے تمام اسباب کے ازالے اور مکالمہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

    حجاب تنازع: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کی شدید مذمت

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں جامع سیاسی حل تک رسائی کا خواہشمند ہے اور یمنی عوام کی ترقی اور امن و سلامتی کے لیے کوشاں ہے سعودی عرب، یمن کی تعمیر نو اور یمنی عوام کے لیے انسانیت نواز امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    کنگ سلمان نے تیل منڈیوں کے توازن و استحکام کے تحفظ کی اہمیت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک پلس کا تاریخی معاہدہ اہم ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے-

    امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے سٹراٹیجک تاریخی تعلقات مضبوط ہیں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کے استحکام کو دونوں کے مفادات کے حصول اور خطے نیز عالمی امن واستحکام کے لیے بے حد اہم قرار دیا‘۔

    امریکا پاکستان کیساتھ ملکر کالعدم ٹی ٹی پی کوختم کرنے کےلیے حاضرہے:امریکی جنرل کا کانگریس میں اعلان

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 54 ہزار 638 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 3 ہزار 914 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 648 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 7.1فیصد پر پہنچ گئی۔

    پاکستان میں کورونا کیسزاور اموات میں اضافہ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 990، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 6 ہزار 879، پنجاب میں 4 لاکھ 92 ہزار 489، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400، بلوچستان میں 34 ہزار 957، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 342اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 18 ہو گئی ہے۔

    ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 298 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 954، خیبر پختونخوا 6 ہزار 82، اسلام آباد 990، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 370 اور آزاد کشمیر میں 765 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا میں ہلچل مچا دی

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا میں ہلچل مچا دی

    اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فرانسیسی میڈیا کے مطابق گانا عربی زبان میں ہے جس کے نیچے گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زبانوں میں دکھایا گیا ہے گانے کو اب تک ہزاروں بار دیکھا اور ٹویٹ کیا جاچکا ہ۔ےطنزیہ گانا "دبئی، دبئی” اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ معاہدے پر تنقید کرتا ہے-

    اداکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس: اداکارہ خوشبوسمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    گانا شروع کرنے سے پہلے نوئیم اپنے افتتاحی کلمات میں کہتی ہیں کہ میں اس گانے کے ذریعے دبئی کے اسرائیل سے تعلقات کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں۔
    گانے کے بول میں درجہ ذیل جملے کسے گئے ہیں:

    دبئی، دبئی، دبئی، دبئی

    کاش سارے ہی عرب دبئی جیسے ہوتے، وہ ہمیں پانی میں نہیں ڈبوئیں گے

    ایسے عرب سے بہتر کوئی چیز نہیں جس کے پاس لاکھوں ہوں

    اورجو نکبۃ (1948 میں لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو بےگھر کرنے کا واقعہ) بھول چکے ہیں

    وہ فلسطین کو بھول چکے ہیں

    دبئی دبئی، ابھی بھی امید باقی ہے

    عربوں کے ضمیر خاک ہو رہے ہیں اور دبئی کی طرح ہی

    وہ بھول گئے کہ ہم نے غزہ کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے

    اور کتنا ہی اچھا ہو کہ سارے عرب دبئی جیسے ہوں

    میں تمہیں چیک پوائنٹس پر حراست میں لوں گی

    اور پھر ٹاورز پر کھڑے ہوکر سیلفی لوں گی

    دبئی، دبئی، دبئی، دبئی، دبئی

    صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

    سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا

    مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے،نادیہ خان

    ادھر اسرائیل کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور اہم ادارے داؤ پر لگ گئے ہیں۔ یہ پیغام ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹس کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس نے درجنوں وزراء، کارکنوں یا کاروباری رہنماؤں کی جاسوسی کے لیے پیگاسس مالویئر کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے،ترکی

    اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے،ترکی

    استنبول: ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے جانے والے کوئی بھی اقدام فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ترک خبررساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کےمطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ’ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے کوئی بھی قدم فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں اٹھائیں گے جیسے کہ بعض دیگر ممالک نے اٹھائے اس لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے ۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہمارا مؤقف ہمیشہ واضح ہے، ہم وہ ملک ہیں جس نے شروع سے ہی اس مسئلے پر اپنے مؤقف کا واضح طور پر اظہار کیا ہے جبکہ آپ نے پہلے ہی دیکھا ہے کہ گزشتہ 4 سے 5 برس کے دوران کیا ہوا ہے۔

    ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے سے دو ریاستی حل میں ترکی کے کردار میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم اپنے بنیادی اصولوں اور دو ریاستی حل سمیت اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔”

    سعودی محقق کی سعودی عرب اور ہندوستان کے تعلقات پر ایک تحقیقی کتاب کی اشاعت

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاص ڈائیلاگ چینل کھولنا ہے تو یہ دونوں فریق چاہیں گے اور اس کے مطابق اقدامات کریں گے-

    واضح رہے کہ حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیروزگ کے اوّلین دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی حکومت تل ابیب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہےانقرہ حکومت اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبہ جات بالخصوص قدرتی گیس کی تجارت میں تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

    پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی،جوبائیڈن

    ترکی نے مارچ 1949 میں اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا اور یوں وہ پہلا اسلامی ملک بن گیا تھا، جس نے اس یہودی ریاست کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بات کی تھی۔ ان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی تاریخ پرانی ہے۔ تاہم ایردوآن کے اقتدار میں آنے کے بعد ان دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں نشیب و فراز دیکھا گیا ہے۔

    اسرائیلی پولیس نےنیتن یاہو کےبیٹےاورمعاونین کے موبائل پر’اسپائی ویئر‘کااستعمال…

  • لندن: قبرستان سے برآمد انسانی ڈھانچوں کےسرکاٹ کر پیروں میں کیوں رکھےگئے؟

    لندن: قبرستان سے برآمد انسانی ڈھانچوں کےسرکاٹ کر پیروں میں کیوں رکھےگئے؟

    لندن: برطانیہ میں قدیم رومی قبرستان سے 425 انسانوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں جن میں سے 40 ڈھانچوں کے سر تن سے جدا تھے ان میں سے ہر شخص کا سر اس کے پیروں کے درمیان رکھا ہوا ملا ہے

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قبرستان بکنگھم شائر میں فلیٹ مارسڈن کے مقام پر دریافت ہوا ہے جس میں 50 ماہرین نے حصہ لیا ہے کھدائی کےبعد یہاں سے تیزرفتار ٹرین کے لیے پٹڑیاں تعمیر کی جائیں گی آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق دس فیصد افراد کی گردنیں کاٹی گئیں تھیں یاتو نا کے پاؤں میں یا ان کےپہلو میں رکھی گئی تھیں۔

    مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت


    اہرین کا خیال تھا کہ غالباً یہ جنگی قیدی ہیں یا پھر مجرم تھے جن کو سزائے موت دیتے ہوئے ان کا سرقلم کیا گیا تھا۔رومیوں میں گردن اتار کر مارنا اگرچہ اتنا عام نہ تھا لیکن ایسے واقعات ہوتے رہتے تھے تاہم ماہرین اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں جس سے اس پورے واقعے پر کچھ روشنی ڈالی جاسکے گی اس دریافت سے ماہرین آثار قدیمہ کو 2000 سال قبل رومن برطانیہ میں زندگی کے بارے میں مزید سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت

    اسی مقام سے بعض نوادرات، 1200 سکے اور سیسے پرمشتمل اوزان بھی ملے ہیں جو بتاتے ہیں کہ یہ علاقہ تجارت یا خریدوفروخت کا مرکز بھی رہا ہوگا۔ اس کے علاوہ پانسے، چمچے اور دیگر سامان بھی ملا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ شاید یہاں جوا بھی کھیلا جاتا ہوگا فلیٹ مارسٹن کی حالیہ دریافت کا اگلے چند سالوں میں مزید مطالعہ اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ رومن دور میں رہنے والوں اور قصبوں کے طرز زندگی، عادات اور عقائد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    گلوبل وارمنگ میں 2 ڈگری اضافہ ہواتوگرمیاں 3 ہفتے طویل ہوجائیں گی، ماہرین کی وارننگ

    اس موقع پر ماہرِآثار و بشریات ڈاکٹرہیلن واس نے کہا کہ تحقیق میں انسانی عزت اور حرمت کا پورا احترام کیا جائے گا اور تمام حقائق سے عوام کوآگاہ کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ43 سے 410 عیسوی تک برطانیہ پر رومیوں کا راج تھا یہی وجہ ہے کہ اب تک 100 سے زائد ایسے آثار مل چکے ہیں جو رومی تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں۔

    انٹارکٹیکا میں تین لاکھ سے زائد آسمانی پتھر موجود ہوسکتے ہیں

  • گلوکار قمرسلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ  گانا ریلیز کیلئے تیار

    گلوکار قمرسلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ گانا ریلیز کیلئے تیار

    گلوکار قمرسلیم نے ترک گلوکارہ میلس اردگان کے ساتھ گانا "دوریاں”ریلز کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گانا 11 فروری کو یوٹویب سمیت تمام میوزک پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا قمر سلیم کے اس اعلان پر دونوں گلوکاروں کے مداح پر جوش ہیں میوزک کی فیلڈ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پاکستانی ترک تعاون ہے-

    سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا

    قمر سلیم کا کہنا ہے کہ "دوریاں” معنی خیز اور مختلف گانا ہو گا۔ یہ گانا رشتوں میں دوریوں کی عکاسی اور مایوسی اور امید کا مکالمہ ہے۔

    اس سے قبل2021ء میں مسلسل چار بین الاقوامی ہٹ گانوں کے ساتھ، قمر سلیم ایک عالمی فنکار کے طور پر ابھرے ہیں جنہیں لاکھوں سامعین نے سراہا ہے۔ ان کے پہلے چار گانوں صرف یوٹیوب پر 10 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا۔

    اداکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس: اداکارہ خوشبوسمیت 6 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    میلس بھی ترکی کی ایک ممتاز فنکار اور اسٹیج پرفارمر ہے "دوریاں” پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کا ایک اہم قدم ہےجو دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر قریب لائے گا۔

    ورسٹائل اداکارمسعود اختر کی اسپتال میں زیرعلاج تصاویر وائرل

  • مریم نواز کا ٹوئٹر پروفائل پر بھارتی طالبہ مسکان کی تصویر لگا کر یکجہتی کا اظہار

    مریم نواز کا ٹوئٹر پروفائل پر بھارتی طالبہ مسکان کی تصویر لگا کر یکجہتی کا اظہار

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پروفائل پر بھارتی طالبہ مسکان کی تصویر لگا دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی بھارتی باحجاب طالبہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر باہمت مسکان کی تصویر لگا دی۔

    گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین


    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسکان کی گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو بھی شئیر کی اور ہیش ٹیگ نئی پروفائل فوٹو بھی استعمال کیا-

    بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

    بھارتی ریاست کرناٹک میں کئی کالجوں میں حجاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔ گزشتہ روز حجاب پہن کر مہاتما گاندھی میموریل (ایم جی ایم) کالج جانے والی طالبہ مسکان کو ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے سیکڑوں انتہا پسند ہندو طالبِ علموں کے گروہ نے ہراساں کیا ۔ لیکن مسکان نے بہادری کے ساتھ مشتعل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا تمام سیاسی ، مذہبی، شوبز ، سماجی شخصیات سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے مسکان کی بہادی کے تعریف کرتے ہوئے "شیرنی” قرار دیا جا رہا ہے-

    بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

    بھارتی میڈیا کوانٹرویومیں مسکان خان کا کہنا تھا کہ وہ ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگاتے زعفرانی مفلرگلے میں ڈالے انتہاپسند طلبا سے خوف زدہ نہیں تھیں سکینڈ ائیرکی طالبہ مسکان خان کا کہنا تھا کہ وہ اسائنمنٹ جمع کرانے کالج گئی تھیں ۔انہیں برقع پہننے کی وجہ سے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا تھا۔ کسی نہ کسی طرح کالج میں داخل ہوئیں توہندوانتہاپسند طلبا نے پیچھا کرنا شروع کیا اورجے شری رام کے نعرے لگائے ان نعروں اورہندوانتہاپسند طلبا سے خوف زدہ ہونے کے بجائے انہوں نے جوابی کارروائی کرنا ضروری سمجھا اوراللہ اکبر کا نعرہ لگایا دلیری سے ہندوانتہاپسند جتھے کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان خان اوراللہ اکبرپاکستان میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا اورسوشل میڈیا صارفین مسکان خان کی ہمت اورجرات کی داد دے رہے ہیں۔

    سعودی محقق کی سعودی عرب اور ہندوستان کے تعلقات پر ایک تحقیقی کتاب کی اشاعت

    مسکان خان نے کہا کہ حجاب مسلمان لڑکی کے لازم ہے اوروہ حجاب پہنتی رہیں گی وہ کلاس میں برقع نہیں حجاب پہنتی ہیں اورحجاب پہن کرکلاس اٹینڈ کرنے پرپہلے کبھی اعتراض نہیں کیا گیا تھا۔میرا پیچھا کرنے اورنعرے لگانے والوں میں صرف 10 فیصد کالج کے طالب علم تھے۔

  • سوشل میڈیا نے دو گھر اجڑ دیئے،2 بہنوں کو طلاق ،ماں دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور

    سوشل میڈیا نے دو گھر اجڑ دیئے،2 بہنوں کو طلاق ،ماں دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور

    لاہور: سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ ديئے دو بہنوں کو طلاق ہوگئی جبکہ بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملزم ثاقب نے فيس بک پر ڈسکہ کی خاتون سے دوستی کی جو اس قدر بڑھ گئی کہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرنے لگے اور پھر نازيبا ويڈيوز سےملزم ثاقب اسے بليک ميل کرکے رقم بٹورتا رہا،جب ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون نے مزيد رقم دينے سے انکار کیا تو ملزم نے ويڈيوز خاتون کے گھر والوں کو بھيج ديں۔

    کم استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے لگے،ہیکرز ان اکاؤنٹس سے کیا کام لیتے ہیں ؟چونکا دینے والے انکشاف

    خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی جبکہ بيٹے نے طلاق يافتہ ماں کو گولياں مار ديں جس سے اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ خاتون نجی ہسپتال میں زیر علاج رہی گولی لگنے سے خاتون بچ تو گئی ليکن اسے دارالامان ميں پناہ لينا پڑی دوسری جانب ویڈیو دیکھنے کےبعد خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے بھی اپنی بہو کو طلاق دے دی۔

    ايف آئی اے نے خاتون کو بليک میل کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر ليا اور اس کے قبضہ سے درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی۔

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرتے رہیں، اگر کم استعمال کریں گے تو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے سائبر فراڈیے ان کے اکاؤنٹس ہیک کر لیں گے، پھر ان اکاؤنٹس کے ذریعے مالی فراڈ کریں گے،غیر اخلاقی وڈیوز شیئر ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا ہیکنگ کی وارداتیں پنجاب بھر میں پھیل چکی ہیں، ایف آئی اے سائبر ونگ کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں سے ڈھائی ہزار آن لائن ہیکنگ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں فون ریکارڈ نگ ہیکنگ، کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔

    گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

    زیادہ تر لوگوں کے بینک اکاؤنٹس ہیک کر کے ان کو لاکھوں، کروڑوں روپے سے محروم کر دیا گیا، ایف آءی کو ایسی شکایات موصول بھی ہوئیں جن میں فیس بک اور ٹوئٹر، انسٹاگرام کو ہیک کر کے اس پر غیراخلاقی وڈیوز اپ لوڈ کی گئیں اس کیلئے چوری شدہ سافٹ ویئر کا سہارا لیا گیا۔

    پولیس اہلکار نے سرکاری اسلحے سے خود کوگولیاں مارلیں

  • آئی جی پنجاب کا پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

    آئی جی پنجاب کا پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

    آئی جی پنجاب نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی جی کے خط کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب وفاقی حکومت سے اس گیم پر پابندی لگانے کی سفارش کر ے گی خط میں پب جی گیم سے ہونے والی قتل وغارات کا بھی ذکر کیا گیا۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    خط میں کہا گیا ہے کہ پب جی گیم کہ وجہ سے لاہور میں بیٹے نے ماں اور بہن بھائیوں سمیت 4افر اد کو قتل کر دیا شمالی چھاؤنی، جنوبی چھاؤنی اور نواں کوٹ میں پب جی گیم سے ہونے والی ہلاکتیں کا بھی حوالہ دیا گیا خط میں ایف آئی آر کے نمبر بھی لکھے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کاہنہ میں لیڈی ڈاکٹر اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت پر محکمہ پنجاب پولیس نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایسی خطرناک وڈیو گیمز پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیاتھا جو نوجوانوں میں تشدد کے رجحانات کو فروغ رہی ہیں اور ان پر پابندی سے نوجوان نسل کو ان کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہا جاسکے گا جس کے لئے لاہور پولیس نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے آئی جی پنجاب سے درخواست کی تھی-

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    پب جی گیم سے فائرنگ کےبڑھتے ہوئے رجحان کے باعث لاہور کے علاقے کاہنہ میں بیٹے نے اپنی ماں، بھائی اور دو بہنوں کی جان لے لی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق والدہ اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوچکا ہے، پب جی گیم کا عادی بیٹا ہی قاتل نکلا-

    علاوہ ازیں شہری تنویر احمد نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ ،یں درخواست جمع کرائی درخواست گذار نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستان میں "پب جی” گیم کے منفی اثرات کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے ماں بہن اور بھائیوں کو قتل کر دیا ہے-

    کم استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے لگے،ہیکرز ان اکاؤنٹس سے کیا کام لیتے ہیں ؟چونکا…

  • مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت

    مصرمیں مٹی کی تختیوں پر لکھی گئی صدیوں پرانی ’ڈائریاں‘ دریافت

    قاہرہ: توبنجن یونیورسٹی، جرمنی کے ماہرین نے مصر میں ’أتریب‘ (Athribis) کے مقام سے مٹی کی 18,000 قدیم تختیاں دریافت کی ہیں –

    باغی ٹی وی : ’بطلیموس خاندان‘ کے دورِ حکومت میں أتریب کا شہر مصری ریاست کا دارالحکومت تھا جو دریائے نیل کے کنارے آباد تھا البتہ قدیم مصری حکمرانوں کے اس خاندان میں سب سے زیادہ شہرت ملکہ قلوپطرہ کو حاصل ہوئی جو آج تک مشہور ہے۔

    کھدائی کے دوران جرمن سائنسدانوں نے مصر میں ’أتریب‘ کے مقام سے مٹی کی 18,000 قدیم تختیاں دریافت کی ہیں جو اپنے زمانے میں بچوں کو پڑھانے کے علاوہ روزمرہ کاموں کی تفصیلات لکھنے والی ’ڈائریاں‘ ہوا کرتی تھیں۔

    وادی سوات میں بدھ مت کی قدیم ترین عبادت گاہ دریافت


    قدیم زمانے میں ٹوٹے برتنوں کے ٹکڑوں سے لکھنے کےلیے تختیوں کا کام بھی لیا جاتا تھا کیونکہ وہ بہت کم خرچ ہوتے تھے اور آسانی سے دستیاب ہوجاتے تھے لکھائی کی تختیوں کے طور پر استعمال ہونے والے، مٹی کے ان ٹکڑوں کو ’اوسٹراکون‘ (ostracon) کہا جاتا ہے جس کی جمع ’اوسٹراکا‘ (ostraca) ہے یہ دنیا میں ’اوسٹراکا‘ کا سب سے بڑا ذخیرہ بھی ہے جو وسطی مصر سے أتریب کے آثارِ قدیمہ سے دریافت ہوا ہے۔

    دنیا میں درختوں کی 9000 سے زائد انواع آج تک نامعلوم ہیں، ماہرین

    مٹی کی ان تختیوں پر پکی روشنائی سے مختلف عبارتیں لکھی ہوئی ہیں جو تیسری صدی قبلِ مسیح سے چھٹی اور ساتویں صدی عیسوی کے زمانے سے تعلق رکھتی ہیں اسی مناسبت سے ان ’اوسٹراکا‘ پر الگ الگ ادوار کی زبانیں بھی لکھی ہوئی ہیں جن میں تصویروں اور الفاظ پر مشتمل مصری، قدیم یونانی زبانیں، قبطی (کوپٹک) اور عربی تک شامل ہیں۔

    البتہ ’ڈومینک‘ (Dominic) زبان میں لکھے گئے ’اوسٹراکا‘ کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو یہ پہلی صدی قبلِ مسیح میں ملکہ قلوپطرہ کے والد (بادشاہ بطلیموس دوازدہم/ 12) کے زمانے میں سرکاری اور انتظامی زبان تھی کئی ’اوسٹراکا‘ پر خریداری کےلیے سامان کی فہرست (شاپنگ لسٹ)، تجارتی حساب کتاب اور ادبی نگارشات درج ہیں جبکہ زیادہ تعداد ایسے ’اوسٹراکا‘ کی ہے جو بچوں نے اپنی پڑھائی کے دوران لکھی تھیں اور جن میں تحریر کے علاوہ تصویریں بھی شامل ہیں۔

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت


    اس طرح کی تدریسی ’اوسٹراکا‘ پر بچوں نے مہینوں کے نام، اعداد، حسابی مسائل، گرامر کی مشقیں اور ’پرندہ حرف‘ بھی لکھا ہوا ہے جو غالباً مختلف پرندوں کے ناموں میں سب سے پہلے حرف کو تصویری شکل میں ظاہر کرتا ہے سینکڑوں ’اوسٹراکا‘ پر ایک ہی عبارت لکھی ہے جو بچوں کی تحریری مشقوں کو ظاہر کرتی ہے، جن کے دوران ایک ہی عبارت ان سے بار بار لکھوائی گئی ہوگی۔

    مصر سے ابوالہول جیسے 3,400 سال پرانےدو مجسمے دریافت

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تدریس کے اس انداز میں جدید اسکولوں کی جھلکیاں بہت واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہیں۔ ’اوسٹراکا‘ کا یہ ذخیرہ بھی سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے دریافت کا ہے۔

    سعودی عرب میں ہزاروں میل رقبے پر پھیلے 4500 سال قبل بنائے گئے مقبرے دریافت