Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے،نادیہ خان

    مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے،نادیہ خان

    کراچی: مارننگ شو کی سابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان نادیہ خان حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

    میزبان نے نادیہ خان سے سوال پوچھا کیا عمران خان ملک کی واحد اور آخری امید ہیں؟ اس سوال کا جواب نادیہ خان نے ’ہاں‘ میں دیا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اب عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

    نادیہ خان نے کہا مریم نواز کی شخصیت میں کچھ الگ سی بات ہے میزبان نے نادیہ سے سوال پوچھا اگر بلاول آپ کے داماد بننا چاہیں تو آپ خوشی خوشی قبول کریں گی؟ اس سوال پر پہلے تو نادیہ خان حیران رہ گئیں پھر کہا یہ کیسا سوال ہے۔ بعد ازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کیوں نہیں۔ لیکن خواہش یہ ہے کہ بلاول شادی چھوڑیں پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کا فیصلہ کریں۔

    ایک سول کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیموں کو سپورٹ کررہی ہوں جبکہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لاہور قلندرز جیتے-

    شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    میزبان نے نادیہ خان سے ان کے اور شرمیلا فاروقی کے درمیان اختلافات اور ہرجانے کے نوٹس کے بارے میں سوال کیا۔ آپ اپنے مداحوں کو کہنا چاہیں گی کہ مداح بھروسہ رکھیں 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے؟ نادیہ خان نے کہا جی بالکل 50 کروڑ آئیں گے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ 75 فیصد لوگ دوسروں کو جلانے کے لئے سوشل میڈیا پر تصویر لگاتے ہیں-

    پروگرام میں 500 کی دوڑ میں نادیہ خان اور عثمان ڈار اداکارہ اریبہ حبیب کو ہرانے میں ناکام رہے، نادیہ خان نے 438 اور عثمان ڈار نے 427 پوائنٹس اسکور کیے-

    واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان پر ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے 5 کروڑ ہرجانے کا کیس کیا ہوا ہے جس کے جواب میں نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا کہا ہے نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے بارے میں مزید کہا انہیں نہیں لگتا کہ شرمیلا فاروقی جیسی باہمت اور نڈر خواتین کا سیاست میں آنا ضروری ہے۔

    ہتک عزت کا دعویٰ: نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

  • ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی  مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

    ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

    سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے خواتین طلبہ کو ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت کی ہے

    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مسلمان لڑکی کو ہراساں کرنےوالوں کو اقتدار والوں کی سرپرستی حاصل ہے، واقعات کو دیگر معاملات سے الگ کرکے نہیں دیکھنا چاہیے،بی جے پی سمجھتی ہے وہ اتر پردیش کے انتخابات میں ووٹرز کو تقسیم کر پائے گی،

    مودی سرکار نے بھارت کو جہنم بنا دیا، بھارتی ریاست کرناٹک میں طلبا پر حجاب کی پابندی کا تنازع شدت اختیار کرنے لگا، انتہا پسند ہندووں نے ایک نہتی تنہا مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی شہر اوڈوپی میں انتہا پسند ہندو مسلم طلبا کااحتجاج بھی برداشت نہ کرسکے۔ نارنجی رنگ کے مفلر والے بھارتی انتہا پسند باحجاب طلبا کے خلاف احتجاج کرنے نکل پڑے۔

    کریش لینڈنگ کیوں کی ؟ بھارتی حکومت نے مسلمان پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا

    انتہا پسندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج انتظامیہ مسلم طلبا کو نارنجی شال پہننے یا پھر اسکارف اتارنے کا حکم دے یکن کالج جاتی باحجاب طالبہ مشتعل مجمع کے سامنے ڈٹ گئی، لڑکی نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے، انتہا پسندوں نے طالبہ کو گھیرنے کی کوشش بھی کی لیکن بہادر لڑکی کا مقابلہ نہ کر سکے۔

    بھارتی اسکالر اشوک سوائن نے بھارتی ریاست کرناٹک کی ویڈیو شئیر کی، جس میں انتہا پسند ہندووں کو ایک با حجاب لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے اشوک سوائن نے لکھا کہ کرناٹک، بھارت میں اپنے کالج کے راستے میں ایک اکیلی مسلم لڑکی کو حجاب پہننے کی وجہ سے دائیں بازو کے ہندو ہجوم کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے اس دنیا میں کون اتنا بہادر ہے جو ایسے مجمع کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہو سکے؟

    ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعظم

     

    دوسری جانب مسلم طلبا کی جانب سے کرناٹکا ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی بھارتی ریاست کرناٹک کے سکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز کرناٹک کے دو شہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے سے روکا گیا تھا جس کے بعد دو اور تعلیمی اداروں میں بھی پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے-

    یوم یکجہتی کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف بیلجئیم میں کارریلی

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آنے والے واقعات نے اقلیتی برادری میں خوف پیدا کردیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے تحت ظلم میں اضافہ ہوا ہے۔

    گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹکا کے صدر سمعیہ روشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فطری طور پر امتیازی سلوک ہے اور حقوق کے بھی خلاف ہے جو بھارت کے آئین نے طالبات دیے ہیں پابندی شخصی آزادی کی خلاف ورزی ہے جو طالبات کا حق ہے اور اس سے کسی دوسرے کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔

    سوشل میڈیا میں زیرگردش فوٹیج میں دکھا جاسکتا ہے کہ کرناٹکا میں کم ازکم دو قصبوں میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور ہاتھوں میں بھارتی پرچم لے ہوئے ہیں بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف کئی دنوں سے جاری احتجاج کا یہ نیا سلسلہ ہے۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

    مقامی میڈیا کے مطابق ان میں سے ایک اسکول نے جزوی طور پر پابندی اٹھاتے ہوئے مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ کلاس میں بیٹھنے کی اجازت دی لیکن انہیں الگ کلاس رومز میں بیٹھنے کی ہدایت کی حجاب پر پابندی عائد کرنے والے دیگر دو اسکولوں نے تعطیلات کا اعلان کیا اور پیر کو مذکورہ اسکول بند رہے۔

    ریاست کرناٹکا کی نریندر مودی کی دائیں بازو کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر معروف شخصیات نے حجاب پر پابندی کی حمایت کی، جس پر دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی گئی۔

    بھارت میں بجٹ پیش، عام آدمی کو نہ مل سکا ریلیف، کسان بھی دیکھتے رہ گئے

    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ طالبات کے تعلیم کی راہ پر حجاب لا کر ہم بھارتی بیٹیوں کا مستقبل چھین رہے ہیں-

    خیال رہے تین روز قبل ہی کرناٹکا کے ضلع اڈوپی کے ساحلی علاقے کنڈاپور میں 27 طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے روک دیا گیا تھا سوشل میڈیا میں اس کی ویڈیو بھی گردش کر رہی تھی۔

    اس سےقبل 28 دسمبر 2021 کو کرناٹکا کی گورنمنٹ خواتین پی یو کالج کی 6 طالبات کو حجاب کرنے پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی بعدازاں جن طالبات کو کالج میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی انہوں نے کئی دنوں تک احتجاج کیا تھا اور ان میں سے 5 افراد نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی اور استدعا کی ہے کہ انہیں حجاب کے ساتھ کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے۔

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

  • کھلے پیسے نہیں ہیں توکیا ہوا،بھارت کے ڈیجیٹل بھکاری نےآن لائن بھیک ٹرانسفرکیلئےاکاؤنٹ کھول لیا

    کھلے پیسے نہیں ہیں توکیا ہوا،بھارت کے ڈیجیٹل بھکاری نےآن لائن بھیک ٹرانسفرکیلئےاکاؤنٹ کھول لیا

    پٹنہ: بھارت میں ایک بھکاری نے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ کرنے والوں کے جواب میں ڈیجٹل ٹرانسفرکی شکل میں بھیک مانگنا شروع کردی۔

    باغی ٹی وی : "گلف نیوز” کے مطابق ریاست بہار کا نئے دور کے بھکاری راجو پرساد سے ملیں جو گوگل پے، فون پے اور پے ٹی ایم جیسے ای-والٹس کے ذریعے بھیک مانگ کر ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔

    بھکاری راجو پرساد جب لوگوں سے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ سن کرتھک گیا تواس نے بھیک مانگنے کا ایک انوکھا طریقہ سوچا اوراس پرعمل کرڈالا راجو پرساد اب ڈیجٹل ٹرانسفر کے ذریعے بھیک مانگ رہا ہے اوراس مقصد کے لئے وہ اپنے گلے میں کیوآرکوڈ ڈال کرگھومتا ہے۔

    مغربی چمپارن میں بٹیا کا رہائشی 40 سالہ ڈیجٹل بھکاری راجو پرساد گوگل پر فون پے اور پے ٹی ایم جیسے ای والٹس کے ذریعے بھیک جمع کرتا ہے اورروزانہ50 سے 60 روپے کما لیتا ہے۔

    راجو نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے جو ایک ملٹی نیشنل پبلک سیکٹر بینک ہے راجو کا کہنا تھا کہ اسے اکاؤنٹ کھولنے اوروالٹس بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعظم

    راجو نے بتایا کہ "مجھے کھاتہ کھولنے کے لیے آدھر کارڈ (Aadhar card) اور پین کارڈ ( PAN card) جمع کرنے کو کہا گیا۔ میرے پاس آدھر کارڈ تھا لیکن پین کارڈ نہیں تھا۔ مجھے ایک کا بندوبست کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی،‘‘ اس نے اپنے چہرے پر بڑی مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔ اس کے بینک اکاؤنٹ ہونے کے بعد ہی اس نے ای والٹس بنائے۔

    راجو اپنے گلے میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پہنتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ سمارٹ فون کی گہری رسائی اور ڈیجیٹل ادائیگی کی ایپلی کیشنز جیسے گوگل پے، فون پے اور پے ٹی ایم کے غلبے نے اس بھکاری کے لیے چیزوں کو آسان بنا دیا ہے۔

    اگرچہ اس بھکاری کو اب بھیک مانگنے کے لیے ای والیٹ کی سہولت دستیاب ہے لیکن مقامی دیہاتی ، مسافر اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی اکثریت اب بھی بھیگ مانگنے پر سکے یا چھوٹی نقدی پیالے میں ڈالتے ہیں-

    مایونیز پر جھگڑا،دوست نے دوست کی جان لے لی

    راجو کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نوجوان، طالب علم اور شہر کے رہائشی ای والٹ کے ذریعے خیرات دیتے ہیں لیکن مقامی دیہاتی اور مسافر بھیک مانگنے پر پیالے میں سکے ڈالتے ہیں۔

    وہ شاید ملک کا واحد بھکاری ہے جو ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ ڈیجیٹل بٹوے کے ذریعے بھیک مانگنے والے بھکاریوں کی ایک ایسی ہی کہانی اس سے قبل چین سے بھی رپورٹ کی گئی تھی، جو کہ کیش لیس معیشت کے قریب ترین ملک ہے۔

    عجیب بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود بہار میں بھیک مانگنے کا رواج اب بھی جاری ہے۔ پچھلے سال، حکومت نے کہا تھا کہ وہ بھکاریوں کا ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے تاکہ انہیں روزگار اور پناہ دونوں فراہم کی جا سکیں۔

    بھارت مکاری کا شہنشاہ:چین کے خلاف امریکہ کا اتحادی: یوکرین پرامریکہ کا مخالف

    حکومت کے مطابق، یہ پروجیکٹ ریاست کے 13 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے – پٹنہ، مظفر پور، دربھنگہ، سرن، ارریہ، ویشال، گیا، نالندہ، بھاگلپور، روہتاس، پورنیہ، کٹیہار اور ارریہ۔ ان میں سے حکام نے سب سے پہلے پٹنہ کو بھکاریوں سے آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مارچ 2018 میں وفاقی سماجی انصاف کے وزیر تھاور چند گہلوت کے ذریعہ لوک سبھا کو دیئے گئے تحریری جواب کے مطابق، بہار میں 29,723 بھکاری تھے۔

    فحش فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی: راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد شلپاشیٹھی کے نام…

  • شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

    کراچی: پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا-

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ٹک ٹاک پر ملک میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام میں پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے۔

    ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

    شعیب اختر نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا، آخر کار، میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر کرکٹ اور دیگر چیزوں کے متعلق مواد اپ لوڈ کریں گے لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔


    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

    شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

    شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی۔ سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کیجئے اپنا بہت سارا خیال رکھئیے۔

    شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو ماضی میں کینسر قرار دینے والے اداکار فیروز خان نے بھی اکاؤنٹ بنایا ہے-

  • وزارت صحت کا پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے کا انکشاف

    وزارت صحت کا پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافے کا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی بہ نسبت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے تحریری جواب میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں دیگر ایشیائی ممالک کی نسبت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے-

    ہالینڈ: ایڈز کی نئی اور تیزی سے پھیلنے والی تغیرشدہ قسم دریافت

    جواب میں بتایا گیا کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، ٹیسٹنگ اور علاج نہ ہونا ایڈز کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ایڈز کے پھیلاؤ کی وجوہات میں بغیر معائنہ کیا ہوا یعنی اَن اسکرینڈ خون کی تھیلیوں کی دستیابی بھی شامل ہے۔

    جماعت اسلامی کے رکن سینیٹر مشتاق احمد نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایڈز کے پھیلاؤ میں 11 خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے اور ملک میں 2 لاکھ 40 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں۔

    خون کا ٹیسٹ جس سے 19 سال پہلے ہی ٹائپ 2 ذیابیطس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے

    واضح رہےکہ حال ہی میں ماہرین نےہالینڈ میں دریافت ہونےوالا ہیومن امیونیوڈیفی شنسی وائرس (ایچ آئی وی) کی نئی تغیرشدہ قسم کی تصدیق کی ہےسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایڈز کی وجہ بننے والے بدنامِ زمانہ ایچ آئی وی کی ایک نئی تبدیل شدہ قسم ہالینڈ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک میں عشروں سے موجود ہوسکتی ہے۔ابتدائی تحقیق کے مطابق اس کا پھیلاؤ شدید ہے، وائرس مرض کو تیزتر کرتا ہے لیکن ایڈز کی روایتی ادویہ سے اس کا علاج ممکن ہے۔

    منہ کا خشک رہنا کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

    اس نئے تبدیل شدہ ویریئنٹ کو وی بی کا نام دیا گیا ہے وی بی کا نشانہ بننے والے لگ بھگ 100افراد پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ بالخصوص عمررسیدہ افراد پر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے دوسری اہم بات یہ کہ عام وائرس کے مقابلے میں یہ سی ڈی فور خلیات کو قدرے تیزی سے ختم کرتا ہے جبکہ روایتی ایچ آئی وائرس سی ڈی فور ٹی سیل کو تباہ کرتا ہے جو بہت اہم امنیاتی خلیات ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق عام حالات میں اگر ایچ آئی وی بدن میں آگھسے تو وہ چھ سے سات سال میں ایڈز کا مریض بنادیتا ہے بشرطیکہ کہ علاج نہ کروایا جائے۔ لیکن وی بھی صرف دو سے تین برس میں مریض بناسکتا ہے-

    ورزش سے کینسر جیسے خطرناک مرض کو بھی قابو پایا جا سکتا تحقیق

  • کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز میں کمی

    کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز میں کمی

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار327 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2 ہزار799 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار553 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987، بلوچستان میں 34 ہزار 853، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 906، خیبر پختونخوا 6 ہزار 65، اسلام آباد 990، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 372 اور آزاد کشمیر میں 764 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 448 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 490,149 ہو چکی ہے اب تک صوبہ بھر میں 461,552 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 15,333 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور سے 9، راولپنڈی سے 4 جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے. صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,264 تعدادہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23,174 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 9,717,279 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 300 جبکہ راولپنڈی سے 19 رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساہیوال سے کوروناکے 16، ڈیرہ غازی خان سے 14، فیصل آباد سے 12 اور پاکپتن سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپورسےکوروناکے 10، جہلم سے 9، خوشاب سے 8، ننکانہ صاحب، ملتان اور بھکر سے 7 سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وہاڑی سے کوروناکے6،سیالکوٹ سے 5 جبکہ حافظہ آباد سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد، راولپنڈی میں 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد، ملتان سے 4 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ * تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ یکم فروری سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کاآغازکردیاگیاہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ع

  • بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال کے حمایت میں میدان میں آ گئیں ہیں اور دھمکی دی ہے کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں کہ حریم شاہ کے مبینہ شوہر بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا تھا حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

    ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    کہا گیا تھا کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے-

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    تاہم اب ان خبروں پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ردعمل دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سچے ہیں، کھوٹے نہیں ہیں جو جھک جائیں گے ، میرے شوہر پر میری وجہ سے بے بنیاد الزام عائد کئے گئے ہیں، بلال شریف آدمی ہیں اور اپنا کاروبار چلاتے ہیں ، بلال شاہ کا کسی بھی بھتہ خوری یا مساج سینٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے حرکات کی گئیں ہیں ۔

    حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    حریم شاہ کا کہناتھا کہ مجھ سے جو بھی ٹکرائے گا وہ منہ کی کھائے گا بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہمیں پاک فوج، آئی ایس آئی اور عدالتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ایف آئی اے اور دوسرے سولین اداروں کی حرکات کا نوٹس لیں ، میرے خلا ف چلائے جانے والی مہم کو روکیں اور ہماے ملک کے نام کو بدنام ہونے سے بچائیں-

  • جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

    جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ

    ایک قیدی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں سے متعلق لکھے خط پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بظاہر جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت ہوئی وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار کون ہے؟-

    عدالت نے استفسار کیا کہ بظاہر جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں، کیوں نا غیر انسانی رویے کی وجہ سے قیدیوں کو معاوضہ دیا جائے؟ قیدیوں کےلیےمعاوضہ ان حکام سے لیاجائےجو غیرانسانی رویےکےذمہ دار ہیں۔

    کیوں نامیڈیا کو جیلوں میں قیدیوں تک رسائی کی اجازت دی جائےتاکہ انفارمیشن سامنے آئے،اسلام آباد ہائی کورٹ

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ ریاست اپنے شہریوں پر ظلم نہیں کرسکتی اگر ہورہا ہے تو کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہوگا، جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی زندہ مثال ہے۔

    اسلام آبادہائی کورٹ نے ایک ماہ میں وزارت انسانی حقوق سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 12 جنوری کوایک قیدی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں سے متعلق لکھے خط پر سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ وزرا اور ججز بھی دو تین دن جیل میں رہیں تو انہیں مشکلات کا اندازہ ہو۔

    وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ،آرمی چیف بھی نوشکی پہنچ گئے

    سماعت کے دوران عدالت کو ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق نے بتایا تھا کہ بغیر کسی فزیکل پرابلم کے بااثر قیدی اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں رہ رہے ہیں، وزیر صاحبہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے ، اڈیالہ جیل میں شکایت کا نظام فعال نہیں ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے سے سپریڈنٹ جیل بھکر اور اڈیالہ آگاہ ہی نہیں تھے ہم جب بھی وزٹ کرتے ہیں اس سے قبل ہی ہر چیز اوکے ہوتی ہے لیکن حقیقت ایسا نہیں ہوتی، ہم نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیل اتھارٹیز نے درحقیقت کوئی کام نہیں کیا، دو ہزار کی جگہ پانچ ہزار سے زیادہ قیدی اڈیالہ جیل میں رکھے گئے ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ کسی سوسائٹی کی گورننس کو دیکھنا ہو تو ان کی جیلوں کا جائزہ لے لیں، جو باہر طاقت ور ہے جیل کے اندر بھی طاقت ور ہے ، جیل کے اندر کرپشن کا جو الزام ہے یہ کیسے ٹھیک ہو گا ، جیلوں کے اندر کوئی رول آف لاء نہیں،بااثر اور عام قیدی میں بھی تفریق ہے آپ نے جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ختم کرنا ہے، دیکھ لیں جیسے کراچی میں ہوا ہے جہاں قیدی ہسپتال کرائے پر لے کر رہ رہے تھے جیل ٹرائل کے لیے نہیں، کبھی قیدی بن کر جیل گئے ہیں؟ وکلا تحریک میں بہت سارے وکیل بھی جیلوں میں گئے، ایسا کیوں نا کریں کابینہ ممبر اور ججز بھی اگر دو دو تین تین دن جیل رہیں تو سمجھ سکیں گے کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے،عدالت کس کو کہے کہ وہ تین چار دن جیل میں جا کر گزارے؟ آپ بتائیں نا کس کو تجویز کریں کہ وہ تین چار دن جیل کے اندر رہے پھر بتائے کیا چل رہا ہے-

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

  • وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے لڑنے والے شہدا کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو مظاہرہ پاک فوج نے کیا دنیا میں مثال نہیں ملتی وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک افواج نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھا میری فوج کے جوانوں اور ہیروز جنہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور باقی فیملز کی جانیں بچائیں جن کی طرف دہشت گرد جارہے تھے میں آپ کی اس بہادری پر آپ سب کو خاص طور پر آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے کچھ اشیا کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں لیکن تیل کی قیمت ہمارے بس میں نہیں تمام سیکٹرزسے کہتا ہوں کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں ،کسی جمہوری حکومت نے بلوچستان میں اتنے فنڈز نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے ہیں ہمارے قبائل اضلاع پیچھے رہ گئے ہیں ،ہمیں ان پر توجہ دینی ہوگی چین میں تھا تو دہشت گردی کے واقعات کا پتہ چلا یہی کہا تھا چین سے جاتے ہی بلوچستان کا دورہ کروں گا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بیرونی فنڈنگ ہوتی ہے انتشا ر پھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا،ہمیں اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی ہمیں اپنےجوانوں پر پورا اعتماد ہے،بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا، پورا احساس ہے ہماراتنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں، جیسے جیسے معیشت بہترہوگی ،تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے،چین زراعت کے شعبے میں معاونت کررہا ہے

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سارا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، آرمی چیف کو علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان فوجیوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے 2 فروری کو دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لیا تھا۔ بعد میں چیف آف آرمی سٹاف اوروزیراعظم کو جامع بریفنگ دی جائے گی اور وہ مقامی قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کریں گے۔

    تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے اور سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم کے دورے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی کے تعلقات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔


    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ گزاریں گےسیکورٹی فورسزکے جوانوں کا عزم پہاڑوں سے بلند اورجذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت کا ہے۔ سیکورٹی فورسزکے جوان ہمارا فخر بھی ہیں اورمان بھی۔ پاکستان کے یہ بیٹے مادروطن کے لئے سربکف ہیں۔

    فوادچوہدری نے مزید کہا تھا کہ آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

  • کریش لینڈنگ کیوں کی ؟ بھارتی حکومت نے مسلمان پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا

    کریش لینڈنگ کیوں کی ؟ بھارتی حکومت نے مسلمان پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا

    نئی دہلی: بھارت میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کونقصان پہنچنے پر مدھیہ پردیش کے ایک پائلٹ، جن کو وبائی امراض کے دوران اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر "کووڈ واریر” کہا گیا تھا کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی کے مطابق گوالیارائیرپورٹ پرکریش لینڈنگ کے دوران طیارے کو نقصان پہنچنے پر مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے پائلٹ ماجد اخترکو85 کروڑ روپے کا بل بھیج دیا۔

    یرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    بھاری بل وصول ہونے پرناراض پائلٹ ماجد اخترکا کہنا تھا کہ انہیں رن وے پرموجود رکاوٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ حفاظتی باڑ سے ٹکرا گیا ائلٹ ماجد اخترنے طیارے کی انشورنس نہ ہونے پرتحقیقات کا بھی مطالبہ کیا کہ اگر ہوائی جہاز کو چلانے کی اجازت سے پہلے بیمہ نہیں کروایا گیا تو اس کی بیمہ کی پیروی کرنے میں کون ناکام رہا۔

    ماجد اخترنے اپنے کوپائلٹ کے ساتھ کورونا کی وبا میں کورونا مریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے اورکورونا سے متعلق دوائیں مختلف شہروں میں پہنچانے کے آپریشن میں حصہ لیا تھا اوروہ گوالیار بھی کورونا سے متعلق دوائیں اورمریضوں کے ٹیسٹوں کے نمونے لے کرپہنچے تھے۔

    یوم یکجہتی کشمیر: بھارتی مظالم کے خلاف بیلجئیم میں کارریلی

    مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے ماجد اخترکوجاری چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کریش لینڈنگ کی وجہ سے 60 کروڑ کا طیارہ اسکریپ میں تبدیل ہوگیا جبکہ رن وے کی مرمت اوردیگراخراجات بھی برداشت کرنے پڑے انہوں نے اس کے نتیجے میں دوسرے نجی آپریٹرز سے ہوائی جہاز کرایہ پر لینے کی لاگت کے طور پر مزید25 کروڑ کا اضافہ کیا اس لئے پائلٹ 85 کروڑروپے ادا کرے۔

    این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ماجد اختر نے کہا کہ حادثہ گوالیار ہوائی اڈے پر نصب گرفتاری بیریئر کی وجہ سے ہوا جس کے بارے میں انہیں ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے اطلاع نہیں دی تھی۔ پائلٹ، جس کے پاس 27 سال سے زیادہ کا پرواز کا تجربہ ہے، نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ انہیں بلیک باکس کا مواد فراہم نہیں کیا گیا جس میں گوالیار اے ٹی سی سے موصولہ تمام ہدایات موجود ہیں۔

    بھارت مکاری کا شہنشاہ:چین کے خلاف امریکہ کا اتحادی: یوکرین پرامریکہ کا مخالف

    ریاستی ملکیت کا طیارہ 6 مئی 2021 کو گوالیار میں کریش لینڈ ہوا تھا۔ بیچ کرافٹ کنگ ایئر B 250 GT طیارہ احمد آباد سے گوالیار کے ریمڈیسیویر کے 71 ڈبوں کو لے کر جا رہا تھا جب یہ بیرئیر سے ٹکرانے کے بعد گوالیار کے رن وے پر اترا پائلٹ ماجد اختر، شریک پائلٹ شیو جیسوال اور نائب تحصیلدار دلیپ دویدی سمیت تین افراد معمولی زخمی ہو کر بچ گئے۔

    ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے مسٹر اختر کا فلائنگ لائسنس ایک سال کے لیے معطل کر دیا تھا۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    بھارت کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار:عالمی قوتیں بھی…

    ریاستی حکومت اس پر خاموش ہے کہ لازمی انشورنس پروٹوکول پر عمل کیے بغیر طیارے کو کیسے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بیمہ پروٹوکول پر عمل کیا جاتا تو حکومت طیارے کی قیمت کو سکریپ کرنے کے بعد بھی وصول کر سکتی تھی اس واقعے کے نتیجے میں کاک پٹ کے اگلے حصے، پروپیلر بلیڈ، پروپیلر ہب اور نئے خریدے گئے طیارے کے پہیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    ریاستی حکومت نے حادثے کے بعد اپنے لائسنس کو درست رکھنے میں ناکامی کے لیے پائلٹ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مسٹر اختر نے اس الزام پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ ماضی میں کئی پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں جنہیں بعد میں منسوخ کیا جائے گا اور جب تک ڈی جی سی اے اپنی انکوائری مکمل نہیں کر لیتا تب تک انہیں قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔

    مدھیہ پردیش حکومت نے 2019 میں 65 کروڑ سے زیادہ میں سات سیٹوں والا بیچ کرافٹ کنگ ہوائی جہاز خریدا تھا۔

    بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں