Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسلام آباد: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

    اسلام آباد: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

    اسلام آباد: ایکسپریس وے کے سروس روڈ ہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق ہائی وے پر زیارت سائیں بوٹا کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جہانگیر اور کمال کے نام سے ہوئی، دونوں افراد شکریال راولپنڈی کے رہائشی ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی بھی شناخت کرلی گئی ہے-

    آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سربراہی میں پولیس ٹیموں کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھنہ حیدر علی کے مطابق دونوں افراد مقدمے میں پیشی کےلیے راولپنڈی کچہری جا رہے تھے ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی ہے-

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    قبل ازیں تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

  • تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم خودچھوڑی تھی۔ تحریک عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی۔

    انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا کام ہاؤ سنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اس کام پر لگادیں نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا کام کیوں کرتاہے؟نام نہاداحتساب کےنظام کاآج چوتھاسال ہے۔

    خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم 4 سال سے کیس بھگت رہے ہیں، جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی پر آتے ہیں، کہتے ہیں کہ کیمرے لگائیں، نیب اور ایف آئی اے 5 سالوں میں کوئی کیس نہیں بنا سکا، نیب خود کہتا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں پکڑی، کوئی سیاستدان نہیں پکڑا۔

    نوازشریف نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے شہباز شریف کو ٹاسک سونپ…

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چیئر مین نیب 5 ماہ سے ڈیلی ویجز پر ہے، انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہو گا، کون سا محکمہ ہے جس میں کرپشن نہیں، ادویات اسکینڈل چینی، گندم سمیت درجنوں اسکینڈلز کی ایک لمبی فہرست ہے، جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان سے بھی حساب ہو گا۔

    خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب غیر قانونی مشیروں کے اثاثہ جات تو عوام کو بتائے جائیں، اداروں کے افسران کو کہوں گا کہ قانون کے دائرے میں رہیں افسران کوجواستثنیٰ حاصل ہےوہ ایک آرڈیننس کی مارہےسپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتاہے-

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کا ہر محکمہ تباہ کر دیا ہے، دنیا میں 16 ممالک کو پاکستان نے کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا،حکمرانوں نےعوام کومہنگائی کےسیلاب تلےتباہ کردیا ہے یہ رفتار رہی تو عمران خان کی حکومت دنیا کی نمبر ون کرپٹ حکومت ہو گی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تشہیر نہیں کی جاتی، تحریک عدم اعتماد تب لائی جاتی ہے جب نمبر گیم مکمل ہوں، تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی-

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

  • گیمنگ بورڈ نے کروڑوں روپے جیتنے والے بے خبر سیاح کو تلاش کرلیا

    گیمنگ بورڈ نے کروڑوں روپے جیتنے والے بے خبر سیاح کو تلاش کرلیا

    لاس ویگاس: نیواڈا گیمنگ کنٹرول بورڈ انتظامیہ نے رقم جیتنے والے شخص کو تلاش کر لیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ سلاٹ مشین پر رقم جیتنے والے ایک سیاح کو اس کا پتا نہیں چل سکا اور وہ اپنے گھر چلاگیا لیکن بعد میں انتظامیہ نے اسے تلاش کرلیا اور اب رقم اس تک پہنچائی جارہی ہے۔

    دوکان سے مرغی خریدنے گیا شخص ایک لاکھ ڈالرزکا مالک بن گیا

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹریژر آئی لینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں لگی سلاٹ مشین پر ایک شخص نے دو لاکھ تیس ہزار ڈالر جیتے تھے لیکن تکنیکی نقص کی بنا پر رقم اسکرین پر ظاہر نہیں ہوئی اس کے بعد انتظامیہ نے ایک ماہ کی جدوجہد کے بعد اس شخص کو تلاش کرلیا ہے۔

    اس شخص کا نام رابرٹ ٹیلر ہے جس نے 8 جنوری کو سلاٹ مشین پر رقم جیتی تھی لیکن اس کا اظہار ڈسپلے پر نہیں ہوا اور نہ ہی کیسینو انتظامیہ پر یہ بات کھلی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس مشین پر ایک شخص جیت چکا ہے۔

    یمن میں فوڈ ڈلیوری کے لیے گھوڑوں کا استعمال

    اس کے بعد نیواڈا گیمنگ کنٹرول بورڈ نے اس شخص کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ وہ ایریزونا کا ایک سیاح تھا جو لاس ویگاس آیا تھااس کے لیےسینکڑوں گھنٹوں کی ویڈیو دیکھی گئیں اور جیتنے والے کا سراغ لگایا گیا یہاں تک کہ ٹیکسیوں اور گاڑیوں کا ڈیٹا بھی تلاش کیا گیا۔

    بورڈ کے انفورسمنٹ ڈویژن کے چیف جیمز ٹیلرنے کہا، "میں انفورسمنٹ ڈویژن کے ایجنٹوں، خاص طور پر ایجنٹ ڈین نوکی کی تعریف کرتا ہوں، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ گیمنگ انڈسٹری پر عوام کا اعتماد دو ہفتوں میں گھنٹوں کی محنت سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرپرست کو اس کی واجب الادا رقم سے نوازا جائے۔

    گیمنگ کنٹرول بورڈ کے چیف جیمز ٹیلر کےمطابق ان کے قوانین بہت سخت ہیں اور وہ اپنے جیتنے والوں کو ہر حال میں فائدہ پہنچانے پر معمور ہیں۔ تاہم اس وقت رابرٹ ٹیلر کو انعام سے مطلع کردیا گیا ہے اور وہ جلد لاس ویگاس لوٹ کر اپنا انعام وصول کریں گے جو پانچ کروڑ سے زائد کی رقم ہے۔

    مایونیز پر جھگڑا،دوست نے دوست کی جان لے لی

  • بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    سری نگر: بھارت نے کشمیری صحافی فہد شاہ کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا مودی سرکارکے حکم پرفہدشاہ کوگرفتارکرنے والی مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بیان میں فہدشاہ پرسوشل میڈیا پوسٹس اورنیوز رپورٹس کے ذریعے لوگوں کودہشت گردی پراکسانے، دہشتگردی کی تعریف کرنے اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات عائد کئے۔

    فہد شاہ کے نیوز پورٹل پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فہد شاہ کوجنوری 2020 میں پولیس چھاپوں سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پرپولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا جہاں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔

    سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

    صحافیوں اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فہدشاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایڈیٹرز گلڈز آف انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کے صحافی فہد شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جمہوریت کے اقدار کی عزت کرے اور صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کرے فہد شاہ ایڈیٹر نیوز پورٹیل کشمیر والا کو چار فروری کو گرفتار کیا گیا تھا-

    بھارتی رہنماؤں کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت پر تنقید

    انڈین ایڈیٹرز نے کہا کہ فہد شاہ کو دہشت گردی کے واقعات کو پیش کرنے پر کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا انہوں نے حال ہی میں پلوامہ میں ہونے والے ایک پولیس مقابلے کی رپورٹنگ کی تھی۔ دی ایڈیٹرز گلڈز آف انڈیا کے ارکان نے فہد شاہ کو کئی مرتبہ سیکیورٹی آفس میں طلب کر نے اور گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فورا رہا کیا جائےان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔-

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید کوگرفتارکرلیا تھا بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے سرینگرمیں کشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والے خرم پرویز کے گھراوردفترپرچھاپہ مارتے ہوئے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں خرم پرویز کوگرفتارکیا تھا این آئی اے کے افسران نے جے کے سی سی ایس کے دفاتر کی 14 گھنٹے سے زیادہ تلاشی لی تھی-

    وقت کی پکار کشمیر بزور شمشیر ازقلم:غنی محمود قصوری

    این آئی اے نے گرفتاری کے دوران خرم پرویز کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ان کے موبائل فون کے ساتھ چند کتابیں بھی ضبط کر لیں اور کہا تھا کہ یہ ‘دہشت گردی کی فنڈنگ’ کا معاملہ ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں صحافیوں کو پولیس باقاعدگی سے طلب کرتی ہے اور ان کے کام کے حوالے سے پوچھ گچھ کرتی ہے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں پردہشتگردی کے الزامات لگا کرانہیں ہراساں کرنے، صحافیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر مشعال ملک سب کی شکر گزار

  • اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

    اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

    پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ گینگ گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹتا اور مزاحمت پر انہیں زخمی یا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا۔

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

    خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار

    بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

    ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

  • پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی،جوبائیڈن

    پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی،جوبائیڈن

    امریکی صدر جوبائیڈن سے جرمن چانسلر اولاف شُولس کی وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی : وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی روسی جارحیت روکنے کیلئے جرمنی اور امریکا ایک پیج پر ہیں، جرمنی امریکا کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے-

    اسرائیل اور امریکا کا دفاعی میزائل ’’ آئرن ڈوم سسٹم‘‘ کی تیاری پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی جرمنی مکمل طور پر قابل اعتماد ہے جرمنی کے ساتھ دوبارہ اعتماد جیتنے کی ضرورت نہیں نیٹو روس کے حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہےتمام فریقوں کیلئے سفارت کاری بہترین راستہ ہےاگر روس حملہ کرتا ہے تو اقتصادی پابندیاں عائد کریں گے-

    جرمن چانسلر اولاف شُولس نے کہا کہ یوکرین کے اقتصادی استحکام کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں وہ تمام اقدام کریں گے جو ہمیں کرنے ہوں گے

    جبکہ امریکی وزیر خاجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کسی بھی روسی حملے کی صورت میں یوکرین کی حمایت کریں گےحملے کا جواب ایسے دیں گے جس سے روسی معیشت متاثر ہو،برسلز گیس فراہمی کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں-

    دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، روسی صدر نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے خیالات مستقبل کے اقدامات کے لحاظ سے حقیقت پسندانہ ہیں، میکرون کی کچھ تجاویز پر آگے بڑھنا ممکن ہے-

    ہندوستان میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعظم

    فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ موجودہ حالات سے آگاہ ہیں،امن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی ضروری ہے،مسائل بہت زیادہ ہیں،مگر بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہیں۔

    روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ فرانس کے صدر کے ساتھ ملاقات اچھی رہی فرانیسی صدر کےخیالات مستقبل کے اقدامات کے لحاظ سے حقیقت پسندانہ ہیں میکرون کی کچھ تجاویز پر آگے بڑھنا ممکن ہے-

    ادھر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے خبردار کردیا،یورپی یونین سفارتکار کا کہنا ہے،یورپ سرد جنگ کے بعد خطرناک دور سے گزر رہا ہے،یورپ کو سنگین سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے-

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے سفارتکاری پر زور دیا کہا کہ یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ سفارتی حل ممکن ہے-

    اسرائیلی پولیس نےنیتن یاہو کےبیٹےاورمعاونین کے موبائل پر’اسپائی ویئر‘کااستعمال کیا،اسرائیلی اخبار کا…

    یاد رہے دو روز قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس یوکرین پر آئندہ چند ہفتوں میں حملہ کرسکتا ہے اور جس کے لیے اس نے 70 فیصد تک تیاری مکمل کر رکھی ہے یوکرین تنازع پر روس حملہ کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ جنگی تیاریوں کے لیے فروری کے وسط تک مزید بھاری ہتھیار اور سامان یوکرین کی سرحد تک منتقل کرسکتا ہے۔

    امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ 15 فروری سے مارچ کے اختتام تک کا موسم روس کو بھاری جنگی سازو سامان سرحدوں تک منتقلی کے لیے پیک ٹائم ہو گا تاہم امریکی حکام نے اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے اور کہا کہ یہ معلومات خفیہ اطلاعات کے سبب حاصل ہوئیاملہ ح ہیں، معساس ہونے کے سبب وہ میڈیا کو اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

    واضح رہے کہ یوکرائن کی سرحد کے نزدیک روس نے ایک لاکھ فوجی اہلکار تعینات کردیئے ہیں جس کے جواب میں مغربی ممالک نے نیٹو کے اہلکار یوکرائن بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ روس اور مغربی ممالک اس تناؤ کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں ادھر یوکرائن نے مغربی ممالک کے خدشات کو درست قرار دیتے ہوئے مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے تاہم روس کے جلد حملہ کرنے کے امریکی دعوے کو مسترد کردیا اس تناؤ کو کم کرنے کے لیے فرانسیسی صدر نے یوکرائن، روس اور مغربی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دریاؤں میں پلاسٹک پھینکنا جرم ہے،پوپ فرانسس

  • پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ،وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیئے ہیں آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے دورہ چین کامیاب رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ بلین ڈالر کے قرض کی بحالی کا اعلان کیا ہے اس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو تباہی سے بچانا اور اُسے مستحکم کرنا ہے۔

    آئی ایم ایف نے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا جب پاکستان میں مہنگائی کی شرح کو دنیا بھر میں پائی جانے والی بلند ترین شرحوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال سے پاکستان میں نئے معاشی خطرات جنم لے رہے ہیں پاکستان نے 2019ء میں معیشت کو درپیش مشکلات سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج حاصل کیا تھا تاہم قرضوں کی تین قسطوں کی فراہمی کے بعد اسے دو بار معطل کر دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال پانچ سو ملین ڈالر کی قسط فراہم کی گئی تھی۔ اُس کے بعد پاکستان کی طرف سے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل درآمد کی ناکامی کے سبب آئی ایم ایف نے اسلام آباد کے لیے قرضے کی ادائیگی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    سعودی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

    پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت چھٹے جائزے کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط جاری کی ہے پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نئے معاشی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں آئی ایم ایف فنڈ کے شرائط کو پورا کرنے کے لیے ٹیکس محصولات کو مزید سخت کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    دریں اثناء پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی ادائیگی کا اعلان سامنے آیا۔ شوکت ترین کے بقول ، ”جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کو ایک نئی قسط موصول ہونے والی ہے۔

    وزیراعظم رواں ماہ صدرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

    آئی ایم ایف کے اس اقدام کو غیر معمولی گرتی ہوئی معیشت اور کساد بازاری اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے کے تناظر میں ایک بہت بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں توانائی اور اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کے سبب پاکستان جیسی کمزور معیشت کے حامل ملک پر بہت گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    حکومت کا کہنا تھا کہ ان حالات کے پیش نظر اس نے ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے ٹیکس میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی شرح کو بہت تیزی سے بڑھاتے ہوئے 13 فیصد تک پہنچانے کا سبب بنا ہے۔ یہ شرح اس وقت دنیا کے چند دیگر ممالک جیسے کے ترکی اور ارجنٹائن کی طرح مہنگائی کی بلند ترین شرح قرار دی جا رہی ہے۔

    سعودی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی طرف سے یہ معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کی امدادی رقم کے اعلان کے بعد سامنے آیا تیل سے مالا مال اس عرب ریاست نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے ذرمبادلہ کو ذخائر کی کمی پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

    مریم صاحبہ! آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی…

  • آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق 18 رکنی فل اسٹرینتھ ٹیم میں پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے آسٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، مرکس ہیرس ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ، ٹروس ہیڈ،عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مچل مارش،مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، مچل سویمسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

    آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

    آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

    دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس…

    وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان سے مل سکیں گے دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کی جگہ 6 امیدوار میدان میں آگئے، لینگر کے مستعفی ہوجانے پر سی اے کی مشکل آسان ہوگئی بورڈ حکام اب 6 امیدواروں سے موزوں فرد کا چناؤ کرپائیں گے، زیادہ امکان فوری طور پر عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا ہے-

    کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی.ممکنہ امیدواروں میں ٹریور بیلس، جیسن گلیسپی، رکی پونٹنگ، گریگ شیپرڈ، مائیکل ڈی وینوٹو اور اینڈریو مکڈونلڈ شامل ہیں دوسری جانب لینگر نے اپنے استعفے میں شدید اور جذباتی الفاظ تحریر کرنے پر معذرت کرلی سابق کوچ نے اپنے استعفے میں میں سپورٹ کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے اپنے دور میں حاصل کردہ کامیابیوں کو اپنا فخر بھی قرار دیا تھا، انھوں نے مستعفی ہونے کے معاملے پر ہیدا ہونے والی شدید صورتحال پر معذرت بھی کی۔

    انھوں نے امید بھی ظاہر کی کہ جن حالات میں انھوں نے ٹیم سنبھالی تھی وہ اس سے بہتر پوزیشن میں اسے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ان کا یہ خط اتوار کو مقامی میڈیامیں شائع بھی ہوا ہے، انھیں 6 ماہ کا محدود معاہدہ آفر کیا گیا تھا جسے قبول کرنے سے انھوں نے انکار کردیا تھا۔

    اپنے کوچنگ انداز کے سبب میڈیا میں ہونے والی پیشگوئیوں سے متعلق انھوں نے تسلیم کیاکہ ٹیم ایسا کوچ چاہتی تھی جس کی سمت مختلف ہو، میں نے ہمیشہ دیانتداری کے ساتھ اپنا کام کیا، خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی پوزیشن پر چھوڑ کر جارہا ہوں، مختصر مدت کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی تاکہ بورڈ فوری طور پر نئے کوچ کا تقرر کرے جوکہ آنے والے اہم معرکوں کیلیے ٹیم کو تیار کرے۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

  • اسرائیلی پولیس نےنیتن یاہو کےبیٹےاورمعاونین کے موبائل پر’اسپائی ویئر‘کااستعمال کیا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    اسرائیلی پولیس نےنیتن یاہو کےبیٹےاورمعاونین کے موبائل پر’اسپائی ویئر‘کااستعمال کیا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    اسرائیلی پولیس نے مبینہ طور پر سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے اور ان کے قریبی حلقے میں شامل افراد کے فون پر جاسوسی کے لیے اسپائی ویئر کا استعمال کیا۔

    باغی ٹی وی :"واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کیلکلسٹ نےپیرکو ایک رپورٹ میں سابق وزیراعظم کے بیٹے اور ان کے معاونین کی جاسوسی کا انکشاف کیا ہےاس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین اور دیگراسرائیلی شہریوں کے خلاف جدیدترین اسپائی ویئر کا استعمال کیا۔اس کی اس کارروائی کی سیاسی حلقوں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے جبکہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے والوں میں پولیس کمشنر بھی شامل ہوچکے ہیں۔

    حال ہی میں اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ نیتن یاہو کے کرپشن کے مقدمے میں ایک اہم گواہ کے خلاف اسپائی ویئر کا استعمال کیا گیا۔

    اسرائیلی پولیس پر یہ الزامات نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے کو بھی کمزور کرسکتے ہیں۔یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اسرائیلی پولیس نے سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمے میں ایک اہم گواہ کی کڑی نگرانی کے لیےاسپائی ویئر کا استعمال کیا تھا اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ بہت سنگین ہیں۔

    اسرائیل کے پبلک سکیورٹی کے وزیرعمربارلیف نے ایک ریٹائرڈ جج کی قیادت میں سرکاری تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا ہےجو’’زیربحث برسوں میں شہری حقوق اوررازداری کی خلاف ورزی کی گہرائی سے تحقیقات کرے گا‘‘۔انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مبیّنہ خلاف ورزیاں سابقہ حکومتوں میں سابق عہدے داروں کے تحت کی گئی تھیں۔

    کیلکالسٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسپائی ویئر ان کے بیٹے اونر، ان کے 2 کمیونیکیشن ایڈوائزر اور کیس میں ایک رمدعاعلیہ کی اہلیہ کے رجسٹرڈ فونز کو ہیک کرنے کے لیے استعمال کیا –

    اخبارکی رپورٹ کے مطابق وہ سب ان متعدد اہم شخصیات میں شامل ہیں جنھیں اسپائی ویئرکا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میں کاروباری رہنما، کابینہ کی وزارتوں کے سابق ڈائریکٹرز اور میئرز شامل ہیں۔ان کے علاوہ معذورافراد کو بھی نہیں بخشا گیااوراسرائیل میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے یہود کی اقلیت کے احتجاجی مظاہروں کے منتظمین کو بھی جاسوسی کی اس مہم میں نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس نے اسرائیلی فرم این ایس اوگروپ کے تیارکردہ طاقتور پیگاسس سافٹ ویئر کا استعمال کیا ہے۔اس اسپائی ویئرکومتعدد ممالک میں صحافیوں، کارکنوں اور سیاست دانوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی گروپ کو اب مختلف تنازعات کا سامنا ہے اوراس پرتنقیدکی جاری ہے۔

    اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے کسی بھی تفتیش کے آغازسے پہلے اورعدالتی وارنٹ کے بغیرانٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لیے اسپائی ویئر کا استعمال کیا تھا البتہ یہ واضح نہیں ہواکہ نیتن یاہو کے اندرونی حلقے کوان کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے کے سلسلے میں نشانہ بنایاگیاتھا یا دیگروجوہات کی بنا پران کی جاسوسی کی گئی تھی۔نیتن یاہو خاندان کے ترجمان نے اس معاملے پرتبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    گذشتہ سال جون میں نیتن یاہو کی جگہ وزیراعظم بننے والے نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پیگاسس اوردیگرمصنوعات’دہشت گردی اورسنگین جرائم‘کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیار ہیں لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ انھیں اسرائیلی عوام یا عہدے داروں کو نشانہ بنانے کی جعلی مہمات میں استعمال کیا جائے-یہی وجہ ہے کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ واقعی کیا ہوا ہے‘‘۔

    بینیٹ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پرعوام کے اعتماد میں کمی کے پیش نظریہاں ایک اہم موقع ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیا برقراررکھنے کی ضرورت ہے اورجو چیزدرستی کی متقاضی ہے،اسے درست کیا جائے۔

    اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے اس معاملے کی تفصیلی اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جمہوریت نہیں کھونی چاہیے، ہمیں اپنی پولیس کو نہیں کھونا چاہیے اور یقینی طور پر ہمیں ان پر اپنا عوامی اعتماد بھی نہیں کھونا چاہیے-

    نیتن یاہو اس وقت دھوکہ دہی، اعتماد کو توڑنے اور رشوت لینے کے الزامات پر 3 مقدمات کی زد میں ہیں ان کی تاریخی 12 سالہ حکمرانی کا خاتمہ گزشتہ سال جون میں اس وقت ہوا جب 2 سال سے بھی کم عرصے میں الیکشنز کے 4 سخت معرکوں کے بعد ایک مخلوط حکومت نے حلف اٹھایا۔

    نیتن یاہو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر طویل عرصے سے انہیں غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور ان کے وکلا نے اس پر جواب طلب کیا ہےنیتن یاہو کے سیاسی مخالفین نے بھی اس معاملے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    شلومو فلبر نامی جس گواہ کا فون مبینہ طور پر ہیک کیا گیا تھا اس کی آنے والے دنوں میں گواہی دینے کی توقع ہے، امید کی جارہی ہے کہ نیتن یاہو کے وکلا اس کی گواہی میں تاخیر کی درخواست کریں گےیہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مبینہ طور پر جمع کیے گئے کسی بھی ثبوت کو نیتن یاہو کے خلاف استعمال کیا گیا یا نہیں۔

    پولیس کمشنر کوبی شبتائی نے کہا کہ حالیہ رپورٹس کے بعد انہوں نے حکومت کو ایک جج کی سربراہی میں ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا مقصد اسرائیلی پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنا اور اسرائیلی پولیس کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال کو منظم کرنا ہونا چاہیے وہ پہلے ہی اٹارنی جنرل کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

    ریاستی استغاثہ نے اس دوران نیتن یاہو کے وکلا کو بتایا ہے کہ وہ ان رپورٹس کی مکمل جانچ کر رہے ہیں۔

    کیلکالسٹ نے کہا ہے کہ کم از کم کچھ معاملات میں کرائے پر ہیکرز دینے والی اسرائیلی کمپنی ‘این ایس او گروپ’ شامل ہےاس کمپنی کی فلیگ شپ پروڈکٹ ’پیگاسس‘ ہے جو اسے آپریٹ کرنے والوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہدف بنائے گئے موبائل فونز میں گھسنے اور اس کے ذریعے کیے جانے والے روابط سمیت ڈیوائس کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار دیتا ہے-

    حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اس مقصد کے لیے کون سے اسپائی ویئر کا استعمال کیا گیا دیگراسرائیلی کمپنیوں نے بھی جاسوسی کے طاقتور آلات تیارکررکھےہیں۔

    پیگاسس کے معاملے پر این ایس او کو بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کا تعلق دنیا بھر میں انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور سیاست دانوں کی جاسوسی سے ہے۔

    اپنے کلائنٹس کو ظاہر نہ کرنے والے اس گروپ این ایس او کا کہنا ہے کہ اس کی تمام فروخت اسرائیل کی وزارت دفاع سے منظور شدہ ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو حکومتیں جرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

    این ایس او گروپ اپنے صارف ملکوں یا اداروں کی شناخت کوظاہر نہیں کرتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اسے اس انٹیلی جنس تک رسائی حاصل نہیں ہے،جو وہ (صارف)جمع کرتے ہیں۔وہ اس چیزکو بھی کنٹرول نہیں کرتا ہے کہ اس کی مصنوعات کس طرح استعمال کی جاتی ہیں۔اس کی تمام مصنوعات کی فروخت کی اسرائیل کی وزارت دفاع کی طرف سے منظوری دی جاتی ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کو حکومتیں جرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

  • حوثی باغیوں کو بڑا جھٹکا،یمن کو سعودی عرب سے ملانے والے شہر کا بڑا حصہ چھن گیا

    حوثی باغیوں کو بڑا جھٹکا،یمن کو سعودی عرب سے ملانے والے شہر کا بڑا حصہ چھن گیا

    یمن میں عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم ترین شہر حرض کا بڑا حصہ آزاد کرالیا۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوزکے مطابق یمنی فوج کی جانب سے حوثی فورسز کو علاقے سے نکالنے کے لیے کارروائی کے ایک دن بعد یمنی شہریوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ شمالی شہر حرد کی طرف جانے والی سڑکوں سے گریز کریں،یمن میں قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے اتحاد یمنی فوج کی جانب سے اسٹریٹجک شہر کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے آزاد کرانے کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔

    ہفتہ کی صبح 3 بجے شروع ہونے والے اتحاد نے حرض کی سڑکوں پر گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور کہا کہ یہ علاقہ ایک آپریشن کی جگہ ہے جہاں یمنی حکومت کے فوجی شہر پر قبضہ کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں۔

    اسرائیل اور امریکا کا دفاعی میزائل ’’ آئرن ڈوم سسٹم‘‘ کی تیاری پر اتفاق

    سعودی پریس ایجنسی نے اتحادی افواج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حرض کے ارد گرد کے علاقے "آپریشن کے دائرے میں ہیں اور ان کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے، اور ان سڑکوں پر کسی بھی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جائے گااتحاد کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب یمنی فوج کے دستوں نے، جنہیں اتحادی فضائیہ کی حمایت حاصل ہے، ملیشیا کے جنگجوؤں کو شہر کے مشرق میں تزویراتی مقامات کو چھوڑنے پر مجبور کرنے کے بعد حرد کا تقریباً محاصرہ کر لیا۔

    بریگیڈیئر یمنی فوج کے ترجمان جنرل عبد اللہ مجیلی نے ہفتے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ سرکاری دستوں نے حرض کے مشرق میں ایک فوجی اڈے اور زمین پر قبضہ کر لیا ہے فوجیوں نے حوثیوں سے کہا جو شہر کے مرکزی علاقے پر قابض ہیں ہتھیار ڈال دیں۔

    پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

    یمن کی افواج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل عبدو عبداللہ مجیلی کے مطابق یمن کی سرکاری افواج نے عرب اتحاد کی مدد سے شمالی صوبے حجہ کے شہر حرض کے آس پاس بڑے حصے کا قبضہ واپس حاصل کرلیا ہے اور اب وہ شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں جمعہ کے روز یمنی افواج نے حرض کا محاصرہ کرکے حوثی باغیوں سے اہم حصوں کا قبضہ حاصل کیا تھا، اس میں ایک فوجی چھاؤنی بھی شامل تھی۔ محاصرے کے بعد یمنی افواج نے حوثی باغیوں سے ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے شہر میں بارودی سرنگیں بچھادیں جن کو ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے-

    مجیلی نے کہا، "قومی فوج نے المحمصم فوجی اڈے اور حجہ کو حدیدہ سے ملانے والی بین الاقوامی سڑک کو آزاد کرایا، اور اب شہر کے مرکز کی طرف بڑھ رہی ہے۔”

    حکومتی فوجیوں کی جانب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا اعلان سب سے پہلے جمعے کو یمنی فوج کے 5ویں فوجی علاقے کے کمانڈر میجر جنرل یحییٰ صلاح نے حرد حملے کے آغاز کے چند گھنٹے بعد کیا تھا شمالی صوبے حجہ میں فوجی حملے "فریڈم آف ہیپی یمن” آپریشن کا حصہ ہیں جس کا اعلان بریگیڈیئر جنرل نے حوثیوں سے ملک کو آزاد کرانے کے لیے کیا ہے۔

    معروف شاپنگ مال نے ملازمہ کو حجاب پہننے پر نوکری سے نکال دیا

    مجیلی نے کہا کہ حرض کی آزادی سے حکومتی دستوں کو بندرگاہی شہر حدیدہ کی طرف جنوب کی طرف دھکیلنے کا موقع ملے گا، التوال سرحدی گزرگاہ کو محفوظ بنایا جائے گا جو یمن کے شمالی علاقوں کو سعودی عرب سے جوڑتا ہے، اور ہزاروں بے گھر لوگوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے حرضخ کے ارد گرد سرکاری فورسز پر تین بیلسٹک میزائل فائر کیے اور فوجیوں کو شہر میں پیش قدمی سے روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں سرکاری فورسز نے حوثیوں کے گڑھ شمالی صوبے صعدہ میں بھی پیش قدمی کی اور ضلع ہیدان کے کئی مقامات اور علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

    اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جب کہ اتحادی جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حجہ اور مارب کے صوبوں میں ملیشیا کی 13 گاڑیوں کو تباہ کر دیا

    عرب نیوز کے مطابق اگر یمن کی سرکاری افواج حرض شہر کا مکمل قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو سعودی عرب کے ساتھ سرحدی گزرگاہ الطوال بھی کھل جائے گی اس کے علاوہ حوثی باغیوں کیلئے حدیدہ ریجن میں کمک کے راستے بند ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں حجہ صوبے کے باقی علاقے بھی باآسانی آزاد کرائے جاسکیں گے۔

    یمن میں فوڈ ڈلیوری کے لیے گھوڑوں کا استعمال

    دوسری جانب ” العربیہ ” کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب الجوف صوبے میں بیلسٹک میزائل داغنے کے ایک لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا گیا عرب اتحاد نے واضح کیا کہ یہ کارروائی شہریوں کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے واسطے عمل میں آئی عرب اتحاد نے ہفتے کو علی الصباح صنعاء اور دیگر صوبوں میں قانونی عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا۔

    اس سے قبل "الیمن السعید” بریگیڈز نے حجہ صوبے میں حرض شہر کو حوثیوں کی بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگوں سے پاک کیا۔اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آزاد کرائے گئے علاقوں میں انسانی اور امدادی کارروائیاں تطہیر کے عمل کے بعد شروع کی جائیں گی عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب اور حجہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف 16 کارروائیاں کیں۔ ساتھ ہی یمنی فوج نے ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور راکٹ باری کی۔ اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔

    یمن میں آئینی حکومت کی فوج نے گذشتہ ہفتوں کے دوران میں شبوہ ، مارب اور حجہ کے محاذوں پر قابل ذکر پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس دوران حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔

    شہزادہ چارلس بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی،ملکہ الزبتھ نے…