Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد

    کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد

    کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اتوار کے روز کینیڈا کےصوبےسسکاچُون میں چاقو کے وارسے 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت دو بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اورمائلز سینڈرسن کے ناموں سےکی گئی تھی جو واقعے کے بعد فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھےپولیس مشتبہ دو بھائیوں کو تلاش کررہی تھی کے آج ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش ایک مکان کےقریب سے ملی۔

    کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے

    پولیس اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈیمیئن سینڈرسن کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبک مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن اب بھی مفرور ہے۔

    واضح رہے کہ کینیڈا کے صوبے سسکاچُون میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے پولیس کا کہنا تھا کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنا یا گیا، حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے ملزمان کی شناخت ڈیمئن سنڈرسن اورمایلس سنڈرسن کے ناموں سے کی گئی ہے تاہم دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے-

    دوران پرواز پائلٹ بے ہوش:اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ ایندھن ختم ہونے پر گر کر تباہ

    رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کیجانب سے شہریوں کو خطرناک ملزمان سے خبردار کیا گیا تھا کہ وہ محتاط رہیں اور بلا ضرورت اپنے گھروں یا محفوظ مقامات سے باہرنہ نکلیں، اور لمبا سفر کرنے سے گریز کریں امکان ہے کہ ملزمان کالی نیشان رؤگ میں سوار ہیں، جنہیں بھی ایسی کوئی گاڑی یا ملزمان نظر آئیں تو ان سے دور رہیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    ایک پریس کانفرنس میں رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، پولیس مسافروں کی شناخت کی جانچ کر رہی ہے-

  • اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    این ڈ ی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کے تزاہ اعدادو شمار جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 11 افراد جاں بحق ہوئے ملک بھر میں مجوعی طور پر سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 ہوگئى،بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مجموعی 522 افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے-

    فلڈ ریلیف کیمپ صرف دکھاوا،اصل سیلاب متاثرین دھکے کھانے پرمجبور

    این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان 260 اور پنجاب میں 189 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 افرادجاں بحق ہوئے- ملک بھر میں اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 703 ہے-

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 5735 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئیں ،سندھ میں بارشوں اور سیلا ب سے 2500کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا،بلوچستان میں بارشوں اور سیلا ب سے 1500کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا-

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں،ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے،ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو نقصان پہنچا-

    سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخوا اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خطہ پوٹھو ہار، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات اور میں بارش متوقع ہے سرگودھا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال،سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں باش متوقع ہے،مالاکنڈ،بونیر، باجوڑ ، مہمند ،خیبر،پشاور،مردان اور صوابی میں بارش کا امکان ہے،نوشہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    منچھر جھیل میں بند پر مزید دو کٹ لگا دیئے گئے

  • برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    لندن: برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کیا ہے۔


    برطانوی میڈیا کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں ںے اس حوالے سے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

    کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

    واضح رہے کہ لزٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی ہےاعداد و شمار کے تحت برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لزٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

    لزٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کے قریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔ برطانوی قواعد و ضوابط کے تحت ملکہ برطانیہ کل لزٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔

    خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آنے تک ذمہ داریاں نبھاؤں گا پارٹی کا نیا لیڈر آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا اور نئے لیڈر کو میری مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔

    قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھاان کا کہنا تھا کہ معاشی دباؤ اور یوکرین جنگ کے باعث پیدا صورتحال کے درمیان ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ ملک کی بہتری اور مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے ان پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے استعفے دے دیئے ہیں برطانوی وزیراعظم نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا۔ برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    امریکہ نے تائیوان کے لیےمزید1 ارب 10 کروڑ ڈالرکا جدید اسلحہ روانہ کردیا

  • دوران پرواز پائلٹ بے ہوش:اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ ایندھن ختم ہونے پر گر کر تباہ

    دوران پرواز پائلٹ بے ہوش:اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ ایندھن ختم ہونے پر گر کر تباہ

    اسپین سے جرمنی جانے والا نجی طیارہ بے ترتیب اُڑان بھرتے ہوئے بالٹک کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جب کہ کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے جہاز آٹو موڈ پر تھا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی شام کو جب ایک نجی طیارہ اپنے راستے سے بھٹک کر لاتویا کے ساحل پر گر کر تباہ ہوا تو اس کی مدد کےلیے نیٹو کے جنگی طیاروں کو روانہ کیا گیا، تاہم انہیں کسی بھی زندہ شخص کا کوئی سراغ نہیں مل سکا حکام کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں چار افراد سوار تھے۔

    کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

    پرائیویٹ طیارے نے جنوبی اسپین سے جرمنی کے شہر کولون کے لیے پائلٹ، ایک مرد، ایک عورت اور ایک بچے ساتھ پرواز بھری تھی تاہم تھوڑی دیر بعد ہی طیارے میں کیبن پریشر کے مسائل پیدا ہوگئے اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے طیارہ مشکوک انداز میں بے ترتیب اُڑان اُڑ رہا تھا اور اپنی منزل سے بھٹک گیا تھا اور ایندھن ختم ہونے تک مسلسل پرواز کرتے ہوئے بالٹک پہنچا اور سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    سمندر میں گرنے سے قبل جہاز کی رفتار تبدیل تھی اور وہ نہایت نچلی پرواز کر رہا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے کا ایندھن ختم ہوگیا تھا۔ کاک پٹ میں پائلٹ نہیں تھا اور پائلٹ کے ساتھ والی کرسی پر ایک تکیہ رکھا تھا۔

    فلائٹ ریڈار 24 کی ویب سائٹ کے مطابق طیارے کو دو مرتبہ کولون اور پیرس کے درمیانی میں مڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اس کے بعد بحیرہ بالٹک کے اوپر سے نکلتے ہوئے سویڈش جزیرے گوٹ لینڈ کے قریب سے گزرا۔

    سویڈش سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے سربراہ لارس اینٹونسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کےبعد نیٹو جنگی طیاروں جن میں جرمنی، ڈنمارک اور سویڈن کے طیارے شامل تھے حادثے کے شکار جہاز کے عملے سے بصری رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طیارہ مستقل طور پر اڑتا رہا، یہاں تک کہ وہ لاتویا کے ساحل کے قریب پہنچ کر تیزی سے اونچائی کھو بیٹھا اور ”ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے” گر کر تباہ ہو گیا ابھی تک ”کوئی انسانی باقیات نہیں ملی ہیں ” اور اگرچہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ کس وجہ سے تباہ ہوا، تاہم ”وہ جہاز میں واضح طور پر بے ہوش ہو گئے تھے۔

    "العربیہ” کے مطابق ایوی ایشن سیفٹی کے ماہر ہنس کجال نے سویڈش نیوز ایجنسی ٹی ٹی کو بتایا کہ کیبن پریشر کے مسائل کی وجہ سے طیارے کے تمام مسافر اپنا ہوش کھو بیٹھے ہوں۔ ایسا زیادہ اونچائی پر پرواز کرتے چھوٹے طیاروں میں بہت تیزی سے ہوسکتا ہے۔

    سویڈش کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہا کہ انہوں نے پانی پر تیل کے نشانات اور ملبے کے چھوٹے ٹکڑے دریافت کیے ہیں۔

    میانمارکی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کوایک اورمقدمےمیں سزا سنادی گئی

    ایوی ایشن ماہر لارس اینٹونسن کا بھی کہنا تھا کہ دوران پرواز طیارے میں موجود تمام افراد بے ہوش ہوجانے کے باعث حادثہ پیش آنے کا امکان زیادہ ہے اس کے سوا کوئی معقول وجہ سمجھ نہیں آتی اگر اس کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ طیارہ حادثہ پائلٹ سمیت تمام مسافروں کے بے ہوش ہوجانے کے باعث پیش آیا تو یہ اس نوعیت کا چھٹا موقع ہوگا-

    آسٹریا میں جس کمپنی کے نام یہ ہوائی جہازدرج ہے اس کے مالک یا پھر کولون میں رجسٹرڈ جی جی رینٹ، نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ماضی میں چار بار ایسا چھوٹے طیاروں اور ایک بار کمرشل جیٹ طیارے کے ساتھ پیش آچکا ہے بوئنگ 737 اگست 2005 میں یونان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکا کا تائیوان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان،چین کا شدید…

  • سعودی عرب : الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب : الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ابا الخیل نےبتایا کہ الباحہ کے علاقے میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں الباحہ میں آنے والا زلزلہ چھوٹے درجے کا تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب ایک متضاد پلیٹ پر ہے، تصادم پرنہیں، لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ تمام زلزلے چھوٹے ہوتے ہیں اور پوری مملکت میں 300 سے زیادہ سیسمک آبزرویٹریوں کو اچھی طرح سے مطالعہ کے ساتھ شائع کیا جاتا ہے۔

    الباحہ کےعلاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.95 تھی اور اس کی گہرائی ساڑھے 5 کلومیٹر تھی، زمین کی سطح سے قریب ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اسے محسوس کیا جب کہ اس جھٹکے کی اصل وجہ بحیرہ احمر میں موجود فالٹ ہے جس کی وجہ سے خطے میں موجود فالٹس پر دباؤ پڑتا ہے جس سے کمزور اور خطرناک زلزلہ نہیں آتا۔

    یو اے ای: ابوظبی کی جامع مسجد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    قبل ازیں بدھ کی صبح سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں 3.62 شدت کا زلزلہ آیا تھا ایس جی ایس کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا تھا کہ ایک خصوصی ٹیم کو ان علاقوں کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ کیا گیا ہے جہاں زلزلہ آیا تاکہ سہولیات پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور علاقے میں زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے ضروری معلومات اکٹھی کی جا سکیں زلزلے کے جھٹکے المخواہ اور بلجراشی کے علاقوں کے رہائشیوں نے بھی محسوس کیے گئے تھے-

    اسپین میں اولوں کا طوفان 20 ماہ کی بچی ہلاک، درجنوں افراد زخمی

  • افغانستان  کے شہر جلال آباد میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر کابل سمیت کنڑ،لغمان ،نورستان اور ننگرہار میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت جلال آباد تھا اور یہ افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 27 منٹ پر آیا۔


    کنڑ صوبے کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ کنڑ کے ضلع نورگل میں زلزلے سے چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں اہلکار کے مطابق صوبے کے کئی علاقوں میں درجنوں رہائش گاہیں تباہ ہو گئیں۔

    ڈینگی بخار: کراچی کے اسپتال متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے

    افغان میڈیا کے مطابق زلزلے میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے،اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے امدادی ٹیمیں جلال آباد پہنچ گئیں، اتوار کی رات دیر سے آنے والے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں-

    افغان ڈیزاسٹرمنجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے معلومات اکھٹی کررہے ہیں تاکہ جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لاگیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال افغانستان میں جون میں آنے والے زلزلے میں 1000 افراد جاں بحق ہوئے تھے-

    منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

  • کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

    کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ

    افغانستان کےدارالحکومت کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

    اباغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق کابل خود کش دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں 2 روسی سفارتکار بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملہ آور کے قریب پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی تھی۔

    کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے


    کابل میں سیکیورٹی ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کو اصل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔

    افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سفارتخانے پہنچ گئی ہے دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق تفصیلات نہیں ملی ہیں۔

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن


    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ پہر کابل شہر کے 7 ویں ضلع سے متعلق علاقے میں، ایک یونٹ جو دھماکہ خیز مواد بھیجنا چاہتا تھا، سیکورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا واقعے کے مطابق ایک دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں-


    انہوں نے مزید لکھا کہ آج سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو کابل کے ساتویں ضلع میں دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا حادثے کے دوران ایک دھماکہ ہوا اور میرے کئی ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ روس ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہے روسی حکومت نے اگرچہ باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم اس کی پیٹرول اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے معاہدے پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔


    قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخرمیں 31 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے کابل میں ترجمان محکمہ سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ دھماکا سرکوتل خیر خانه کے علاقے میں ہوا دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان امریکی فوجی انخلا کا پہلا سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے۔

    امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی…

  • والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام ”پکوڑا” رکھ دیا

    والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام ”پکوڑا” رکھ دیا

    برطانیہ: پکوڑوں کے شوقین والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام ہی ”پکوڑا” رکھ دیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میاں بیوی پکوڑے کے شوقین ہیں اور اسی لیے بچے کا نام ’پکوڑا‘ رکھا ہے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں پکوڑے کی ڈش اتنی مشہور ہوئی کہ اسے کھانے دور دور سے لوگ آنے لگے،ایک کسٹمر کو پکوڑے اس قدر پسند آگئے کہ انہوں نے اپنے بچے کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔

    کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے

    یہ خبر برطانیہ میں قائم بھارتی ریسٹورنٹ کے فیس بک پیج سے شیئر کی گئی جوڑا اکثر اس ریسٹورنٹ میں چائے اور پکوڑے کھانے آتا تھا۔ سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد لوگ حیرت زدہ ہیں اور اس پرمزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں-

    ریسٹورنٹ کے مالک ہلیری برینف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے 24 اگست کو پیدا ہونے والے بچے کی تصویر شئیر کی، اور ساتھ ہی وہ ریسد بھی شئیر کی جس میں اس کے والدین نے ان کے ہوٹل سے پکوڑے آرڈر کیے تھے ساتھ ہی لکھا کہ وہ پکوڑے سے ملنے کے لئے بیتاب ہیں-

    اداسی محسوس ہو تو دریا یا نہر پر چلے جانا مزاج کو بہتر کر سکتا ہے،تحقیق

    بچے کے والد نے ریسٹورنٹ مالک کو بتایا کہ اس کی اہلیہ کو ان کے پکوڑے اتنے پسند آئے کہ جب ان کا بیٹا اس دنیا میں آیا تو انہوں نے اس کے نام کا انتخاب ان کی ڈش کے نام پر کیا۔

    14 سالہ بچے نے خفیہ ایجنسی کا کوڈ ایک گھنٹے میں حل کر لیا

  • بھارت کو شکست، پی سی بی نے پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظرشئیر کر دیئے

    بھارت کو شکست، پی سی بی نے پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظرشئیر کر دیئے

    متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے سنسی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا جس پر جہاں پاکستانی عوام نے خوشی منائی وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی ڈریسنگ روم میں جشن منایا جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کر دیا میچ کی آخری گیند تک جہاں شائقین کرکٹ کی نظریں اسکرینوں پرجمی رہیں اور دل کی دھڑکنیں اوپرنیچے ہوتی رہیں وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی ڈریسنگ روم میں سانسیں روکے نظر آئے جس کی ویڈیو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے-

    بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار…


    پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سنسنی خیز میچ کےدوران کپتان بابر کو شیشے کے پاس کھڑے پریشان سی صورتحال میں میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، شاداب اور حارث رؤف بیٹھے منہ پر ہاتھ رکھے میچ دیکھ رہے ہیں۔

    ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر شاداب خوشی کے مارے اچھلتے دیکھے گئے اور بابر اور دیگر کھلاڑی بھی ایک دوسرے کے ساتھ جذبات میں گلے ملتے بھی دیکھے گئے۔

    دوسری جانب بھارت کےخلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے گئے۔

    پاکستانی ٹیم کی بھی کلاس ہے جس کے چیلنج کا سامنا آج ہوا، بھارتی کپتان،پاکستان مقابلے کی ٹیم…

    جشن کے دوران نوجوانوں نےمقبوضہ کشمیرکےمتعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائےاس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دیکھا گیا اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا گیا۔


    اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی جس میں کشمیریوں کو پاکستانی جھنڈے لہراتے اور پٹاخے جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو کے ہمراہ انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی ہندوستان کو میچ ہراتا ہے جیت کی اصل اور بے مثال خوشی مقبوضہ کشمیر میں منائی جاتی ہے کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔


    علاوہ ازیں پاکستان کی جیت پرحریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت کے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ باپ ہوتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔

    ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

  • کیچ چھوڑنے پر دھمکیاں، ہربھجن سنگھ اورمحمد حفیظ ارشدیپ سنگھ  کی حمایت میں سامنے آ گئے

    کیچ چھوڑنے پر دھمکیاں، ہربھجن سنگھ اورمحمد حفیظ ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آ گئے

    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے میں پاکستانی بلے باز محمد آصف کاکیچ چھوڑنے پر بھارتی کھلاڑی زیرعتاب آگیا، انڈین انتہا پسندوں نےارشدیپ سنگھ کو‘خالصتانی’ قرار دیدیا ارشدیپ کوسوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے محمد حفیظ نے ان کی حمایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی :ایشیا کپ کےاہم میچ میں پاکستان اور بھارت مدمقابل تھےمیچ کے انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں بھارتی سکھ کھلاڑی ارشدیپ سنگھ سے پاکستانی بیٹر محمد آصف کا کیچ ڈراپ ہوگیا، جس پر بھارتی انتہا پسند ارشدیپ سنگھ پر برس پڑے۔

    ایشیا کپ: سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

    اٹھارویں اوور میں پاکستان کو 16 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے۔ تیسری گیند پر آصف علی نے شاٹ ماری جس پر گیند ہوا میں گئی، بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ ، کیچ کی آوازیں لگائی گئیں لیکن فیلڈر ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

    آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر انتہا پسند بھارتیوں نے انہیں خالصتانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارشدیپ نے پاکستان کو جتوانے کے لیے جان بوجھ کر کیچ چھوڑا جس پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے محمد حفیظ ان کی حمایت میں سامنے آ گئے-


    ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹر پر تنقید کرنا بند کریں،کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا۔ ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے پاکستان نے بہتر کھیلا، شرم آتی ہے ایسے لوگوں پر جو اس پلیٹ فارم پر ارش اور ٹیم کے بارے میں گھٹیاں باتیں کہہ کر اپنے ہی کھلاڑیوں کو نیچا دکھا رہے ہیں۔


    سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تمام شائقین سے میری درخواست ہے کہ کھیل میں ہم انسان ہونے کے ناطے غلطیاں کرتے ہیں۔ براہ کرم ان غلطیوں پر کسی کی تذلیل نہ کریں-

    واضح رہے کہ اس سے پہلے محمد شامی کو بھی بھارتی انتہاپسندوں نے نشانہ بنایا تھا محمد شامی سے پہلے بھی بھارت میں انتہاپسندوں نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں‌ پرشک کیا اوران کو پاکستان کیطرف داری کےطعنے دیئے گئے یہ وجہ ہےکہ بھارت میں تمام اقلیتیں اس وقت بھارتی ہندووں کی انتہا پسندی سہے خائف ہیں اورعالمی برادری سے مطالبہ کررہے ہیں‌ کہ بھارت کو لگام ڈالی جائے ورنہ بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوجائیں گی –

    خیال رہے کہ ادھرمتحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دےکرگروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ 4 وکٹیں گرنے کے بعد اختتامی اوورز میں خوشدل اور محمد آصف نےجارحانہ اننگز کھیلی آصف نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنائےجبکہ خوشدل 11 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔محمد نواز کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    بھارت میں سکھوں سے نفرت: آصف کا کیچ کیوں چھوڑا؟ بھارتی انتہا پسندوں نے ارشدیپ سنگھ کو خالصتانی قرار…