Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : بابر اعظم ٹی20 ٹیم آف دی ائیر کی طرح او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کے بھی کپتان مقررکر دئیے گئے۔ قومی بیٹر فخر زمان بھی آئی سی سی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    آئی سی سی کے مطابق بابر اعظم2021 میں صرف 6 میچ کھیلنے کے باوجود، بابر پھر بھی دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے پاکستانی کپتان نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مشکل دوروں میں اہم کردار ادا کیا، جس کے اختتام پر ان کی سابقہ ​​دونوں فتوحات میں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انہوں نے برمنگھم میں ایسے حالات میں یادگار ٹن اسکور کیا جس نے سیمرز کی مدد کی۔

    جبکہ فخر زمان نے سال 2021 میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں اپنی شاندار دوڑ جاری رکھی۔ 6 میچ کھیلتے ہوئے انہوں نے دو سنچریوں کی مدد سے 60.83 کی اوسط سے 365 رنز بنائے۔ سنچریوں میں سے ایک سنچری جنوبی افریقہ کے خلاف ایسی اننگز میں بنی جو عمروں تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے 193 رنز بنائے، جس نے ہانسبرگ میں 342 کے تعاقب میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا-

    ‏ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ،بھارتی میڈیا

    دیگرکھلاڑیوں میں پول سٹرلنگ، جانیمن ملان اور ریزی وین ڈر ڈوسن شامل ہیں، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم وکٹ کیپر، وانندو ہسارنگا بھی آئی سی سی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مستفیض الرحمان، سیمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا بھی او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔

    ویرات کوہلی کواپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

  • گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس مجمد کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے 8 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے لیکن ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہو سکی کیونکہ گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکلوالی تھی۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور 5 روز قبل ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑی ضبط کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

    میشا شفیع کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    جاری کردہ وارنٹ میں کہا گیا تھا کہ مس آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018، 2019، 2020 اور 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا جس سے وہ ادارے کی ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں آئمہ بیگ کے ذمہ 8 کروڑ، 50 لاکھ، 4 ہزار 885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔گلوکارہ نے کئی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا –

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    وارنٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ گلوکارہ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق ان کی جائیداد ضبط کرکےٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آرکوحاصل ہو چکا ہےلہذا ان کی گاڑی جو کہ انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہےہیں۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

  • ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد ڈالر 200 روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

    ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد ڈالر 200 روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

    ایکسچینج کمپنیوں پر اچانک ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے، جنہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے کروڑوں روپے کے نوٹس موصول ہو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے بدھ کونجی خبر رساں ادارے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیے جارہے ہیں جس کو 2016 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اجلاس،لائیو کرکٹ ایونٹس کے…

    ٹیکس نوٹسز نے ایکسچینج کمپنیوں میں افراتفری اور خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ ان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اضافی قیمت صارفین کو منتقل کی جائے گی جس سے ڈالر کی قیمت 200 روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ انہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز موصول ہو رہے ہیں، جو 2014 میں نافذ کیا گیا تھا اور 2016 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کمپنیاں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ صارفین کو منتقل کردیں گی جنہیں ایک ڈالر پر 20 روپے سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، اس کے نتیجے میں ڈالر کا شرح تبادلہ ایکسچینج ریٹ 200 روپے یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

    شہباز شریف فیملی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کے خلاف سازش لگتی ہے، ایکسچینج ریٹ پر بہت دباؤ ہے اور روپے کی قدر کم ہونے پر حکومت کو پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈالر 200 تک پہنچتا ہے تو ایکسچینج کمپنیوں کے قانونی کاروبار کی جگہ بلیک مارکیٹ لے گی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ، جو کہ خود بھی ایک ایکسچینج کمپنی چلاتے ہیں، کا کہنا تھا کہ گرے مارکیٹ ہمارے کاروبار کے بڑے حصے کو کھا چکی ہے کیونکہ یہ زیادہ قیمت دیتی ہے، ڈالر اسمگلر، حوالہ کرنے والوں اور افغانستان کے لوگوں کو زیادہ قمیت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ایک ’اے’ کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایف بی آر کی جانب سے موصول نوٹس شیئر کیا جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے سے زیادہ کی رقم طلب کی گئی ہے ایکسچینج کمپنی نے کہا کہ وہ یہ بوجھ کرنسی مارکیٹ کو منتقل کردے گی اور ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی نظر آئے گی، گزشتہ روز ڈالر 178روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    ملک بوستان نے کہا اس وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ سمجھ سے باہر ہے جبکہ مارکیٹ پہلے ہی غیر مستحکم اور حکومت دباؤ میں ہے ہم نے چیئرمین ایف بی آر سے ہونے والی ملاقات میں انہیں 16 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نتائج کے بارے میں بتایا تھا-

    سارہ گِل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

    انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ایکسچینج کمپنیوں کو یقین دلایا تھا کہ نوٹس واپس لے لیے جائیں گے اور کمپنیوں کو ٹیکس افسران کی جانب سے کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ماضی قریب میں، ایکسچینج کمپنیوں کو اپنی فروخت کے حوالے سے متعدد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ان کے کاروبار مکمل طور پر دستاویزی ہیں۔

    حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تناظر میں اس کاروبار کو منظم کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں جبکہ پاکستان، ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر مطالبات کی تعمیل کر رہا ہے حالانکہ پاکستان اب بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے جو متعلقہ حکام کو اس کاروبار کو سخت کنٹرول میں رکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی حکومت ملک سے ڈالر کے بیرون ملک بہاؤ کو بھی قابو کرنا چاہتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

  • پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

    پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج

    سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کر دی.

    باغی ٹی وی : سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی، سپریم کورٹ کے مطابق پرویزمشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج والا کیس خارج ہو چکا، دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔

    پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف نے
    کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عدالت نے مشرف کی دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    پرویز مشرف نے انتخابات 2013 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، ان کی اپیل پر گزشتہ سماعت 2018 میں ہوئی تھی، عدالت نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کی ہدایت کی تھی-

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اجلاس،لائیو کرکٹ ایونٹس کے…

    واضح رہے کہ سن 2018 میں جنرل (ر) پرویز مشرف نے این اے 1 چترال سے کاغذات جمع کرائے، سابق صدر کی جانب سے کاغذات نامزدگی ان کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے جمع کروائے تھے-

    اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایم ایل چترال کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پرویز مشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

    خیال رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سابق صدر پرویز مشرف نے چترال سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، لیکن پشاور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دے دیا تھا۔

    جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی متفقہ منظوری:پراپیگنڈہ نہ…

    پرویز مشرف پاکستان کے دسویں صدر تھے۔ مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بطور رئیس عسکریہ ملک میں فوجی قانون نافذ کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو جبراً معزول کر دیا اور پھر 20 جون 2001ء کو ایک صدارتی استصوابِ رائے کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔ جس سے قبل آپ ملک کے چیف ایگزیکٹو (chief executive) کہلاتے تھے۔

    مشرف نے 18 اگست 2008ء کو قوم سے اپنے خطاب کے دوران میں اپنے استعفی کا اعلان کیا انہوں نے متواتر آئین کی کئی خلاف ورزیاں کیں اور علی الاعلان اس کو مانا۔ 17 دسمبر 2019ء کو ، پاکستان کی خصوصی عدالت نے غداری کے الزامات کے تحت انھیں سزائے موت سنائی-

    جنرل پرویز مشرف نے بھارت کے ساتھ ہونے والی دونوں جنگوں یعنی پاک بھارت جنگ 1965ء اور پاک بھارت جنگ 1971ء میں حصہ لیا اور کئی فوجی اعزازات حاصل کیے لیکن پرویز مشرف کے سینیر آفیسر اور استاد جنرل حمید گل کا کہنا ہے کہ مشرف ان دونوں جنگوں میں سے کسی میں شریک نہیں ہوئے۔

    طیب گوندل نامی جعلی صحافی کو ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم نے گرفتار کرلیا

  • برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو گھرمیں قطرنطینہ کرنا ہوگا۔ شہریوں کوگھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا 27 جنوری سے تقریبات میں شرکت کے لئے ویکسینیشن کی حیثیت یا تازہ منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے-

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

  • ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،عملہ انتہائی کم جب کہ ویکسینیشن سینٹر کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے 200 ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں ہڑتالی ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جاسکی ہیں جبکہ متعدد ملازمین نوکری ختم ہونے کے خوف سے بغیر تنخواہ کے ہی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈی ایچ او ایسٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہیں 2 ہفتے میں مل جائیں گی، جو نوکری پر نہیں آئے گا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا، ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین کی کمی کے باعث ویکسی نیشن کرانے کے لئے آنے والے شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ فائزر ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب کئی شہری بغیر ویکسی نیشن کرائے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

    ایکسپو سینٹر آنے والوں کا کہنا ہے کہ کوئی شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے موجود نہیں ہے، کسی کے پاس مکمل معلومات نہیں ، عملے کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے دوسرے ویکسی نیشن سینٹر بھیجا رہا ہے، ڈیٹا انٹری بھی مینول کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب انچارج ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر ڈاکٹر راج کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ہڑتالی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد حل کردیا جائے گا-

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ مثبت آئے۔

    جبکہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

  • شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    شرمیلا فارقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس پر نادیہ خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔

    جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

    اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کریں گی۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔

    تاہم نادیہ خان کا شرمیلہ فاروقی کی تنقید اور انہیں بےشرم عورت کہنے پر خاموش نا رہیں اور اداکارہ نے شدید ردِعمل دیا ، نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

  • مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسزکے اہلکارنے سرینگرمیں خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے سرکاری اسلحے سے خودکشی کی بھارتی فوجی کا تعلق گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے سے ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    اس قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں گزشتہ برس 13 دسمبر مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکے میجرنے خودکشی کرلی تھی مقبوضہ کشمیر کے رام بن ضلع میں تعینات بھارتی فوج کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے سرکاری اسلحے سے اپنے گھرمیں خود کشی کی میجر پرویندر سنگھ 23 راشٹریہ رائفلز کی الفاکمپنی میں بطور میجر جنرل ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا، جس نے اپنے کوارٹر میں اے کے 47 سرپر رکھ کر چلا دی۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اہلکاروں نے بتایا تھا کہ کہ انہوں نے دروازے کو طاقت سے کھولا تو اندر فوجی لہولہان پڑا تھا، جسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔خودکشی کرنے والے میجر کے قریبی ساتھیوں نے بتایا تھا کہ وہ ڈیوٹی کی وجہ سے اہل خانہ سے دوری اور خاندانی مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اُس نے گھر جانے کے لیے چھٹی کی درخواست بھی دی تھی۔

    قبل ازیں اکتوبر 2021 میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے راجپورہ میں قائم فوجی کیمپ میں تعینات بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت سیپوئے اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے تھی خودکشی کرنے والے فوجی کا تعلق 42 آر آر کیمپ سے تھا، جس نے خود کو کمرے میں سرکاری رائفل سے گولی ماری۔

    کیمپ میں موجود اہلکاروں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ اسی دوران فائر کی آواز آئی، جس کی سمت کا تعین کرتے ہوئے ایک کمرے کے پاس پہنچے تو اُس کا دروازہ بند تھا انہوں نے دروازے کو طاقت سے کھولا تو اندر فوجی لہولہان پڑا تھا، جسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

    سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے

    جبکہ اس سے پہلے 20 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس بٹالین 90 کے اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر’ی وی یادیو‘ نے 20 فروری کی صبح اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری تھی۔

    واضح رہے کہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پرظلم ڈھانے والے تعینات سیکڑوں بھارتی فوجی اس سے پہلے بھی ذہنی اور نفسیاتی مسائل سے تنگ آکر خودکشی کرچکے ہیں۔ جنوری 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد 525 تک پہنچ گئی ہے۔

    سیاسی و دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی دماغی صحت ، پریشانیوں اور گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں-

    سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

  • افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

    افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے صوبے کنٹرمیں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق کنڑمیں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کمانڈرکا بیٹا بھی شامل ہے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

    منشیات کےعادی افراد طالبان کے لئے بڑا چیلنج بن گئے

    طالبان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں افغانستان میں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب منشیات کے عادی افراد طالبان کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیںمنشیات کے عادی بے گھر افغان منشیات لینے کے لیے پلوں کے نیچے جمع ہوتے ہیں اور طالبان اکثر انہیں پکڑتے اور مار تے پیٹتے ہوئے زبردستی علاج کے مراکز میں لے جاتے ہیں تاکہ سخت سردی کے باعث جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔

    افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق

    دارالحکومت کابل کے بحالی مرکز میں تقریباً 350 افراد پر مشتمل عملہ ہے اور یہ تقریباً ایک ہزارمریضوں کی دیکھ بھال کررہا ہے جبکہ نئے مریضوں کی آمد کے بعد وسائل محدود ہوگئے ہیں اس کے باوجود طالبان تقریباً 3 ہزار 500 منشیات کے عادی افراد کو بھی اسی بحالی مرکز میں لے آئے ہیں-

    طالبان کا تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین پرکالی مرچ کا اسپرے

    افغانستان ان چند ایک ممالک کے فہرست میں شامل ہے جہاں ہیروئن اور میتھم فیٹامین کی بڑی مقدار موجود ہے، اس میں زیادہ تر دنیا کی بلیک مارکیٹوں میں برآمد کی جاتی ہے۔

    ایک ہسپتال کے سربراہ احمد ظاہر سلطانی منشیات کے عادی افراد کے علاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کیا اور انہیں کابل میں منشیات کے بحالی سینٹر میں ڈال دیا گیا۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد

  • کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو –

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے۔

    2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ہونے کی توقع ہے ،سربراہ ڈبلیو ایچ او

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    واضح رہے کہ اس سے قبل لمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پرقابو پانے کے لئے آلات موجود ہیں۔

    ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جب تک عدم مساوات برقراررہے گی اس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی افریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے عدم مساوات کی وجہ سے ویرینٹ کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے عدم مساوات ختم ہوگی تو وبا بھی ختم ہوجائے گی اوریہ ڈراؤنا خواب بھی جس میں ہم اب جی رہے ہیں-

    قبل ازیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی قسم اومی کرون کی لہر ختم ہونے کے بعد آئندہ سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے۔

    کورونا کی نئی قسم کا خوف،چین میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر سوال جواب کے سیشن کے دوران جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کب اور کیسے ختم ہوگی؟ تو بل گیٹس نے کہا تھا کہ اومی کرون کی لہر سے دنیا بھر کے ممالک کے طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جب اومی کرون کی لہر ختم ہوگی تو باقی سال میں ہم کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھیں گے اور یہ بیماری سیزنل فلو(موسمی بخار) جیسی ہوجائے گی۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    ایک سوال کے جواب میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت اور اموات کی شرح کی روک تھام میں کامیابی ملی ہے لیکن اب بھی موجودہ ویکسینز دو بنیادی عناصر سے محروم ہیں اول یہ کہ ویکسینز کے استعمال کے بعد بھی بیماری کا سامنا ہوسکتا ہے اور دوئم یہ کہ ہمیں ان کے اثر کا دورانیہ بھی محدود نظر آتا ہےتاہم ہمیں ایسی ویکسینز کی ضرورت ہے جو دوباری بیماری کی روک تھام آئندہ کئی برسوں تک مؤثر طریقے سے کرسکیں۔