Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ کی بوری بند لاش برآمد

    لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ کی بوری بند لاش برآمد

    ڈھاکا: لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی پولیس کے مطابق پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی رائمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے سبب لاش پر زخموں کے بے تحاشا نشانات پائے گئے۔

    مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    لاش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔

    کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا اداکارہ کا شوہر 3 روزہ ریمانڈ پر ہے پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق ان کے قتل کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدصورت حال واضح ہو گی-

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    اداکارہ رائمہ بنگلا دیش کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شامل تھیں انہوں نے 25 فلموں اور کئی ایک ٹی وی شوز میں فنی خدمات انجام دیں انہوں نے 1998 میں فلم ’’برتامان‘‘ سے ڈیبیو کیا تھا-

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

  • ڈرامہ "سونا چاندی” کےمصنف "منو بھائی” کودنیا سے رخصت ہوئے 4 برس بیت گئے

    ڈرامہ "سونا چاندی” کےمصنف "منو بھائی” کودنیا سے رخصت ہوئے 4 برس بیت گئے

    معروف ڈرامہ نویس،مصنف،شاعر اور کالم نویس منو بھائی کو اپنے دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : منوبھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا وہ 1933ء میں وزیر آباد میں پیدا ہوئےگریجوایشن گورنمنٹ کالج اٹک سےکی انہوں نےصحافت اورادب میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ ادب شناسوں اور درد دل رکھنے والوں میں انتہائی مقبول تھے اسٹیشن ماسٹر کے گھر جنم لینے والے منیراحمد قریشی عرف منوبھائی نے تحریر و تقریر میں سادگی کو شعار بنایا۔

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    معاشرتی رویوں پرگہری نگاہ رکھنے والےمنو بھائی نے بہت سے ڈرامے لکھے لیکن 1982ء میں پی ٹی وی کے لیے لکھے گئے سونا چاندی ڈرامے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیاادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    اپنی نظم اجے قیامت نئیں آئی’ میں منو بھائی نے اپنے اردگرد ہونے والی انہونیوں پر مخصوص اندازمیں طنز کے نشتر برسائے،منو بھائی نے اپنی تحریروں میں معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں کو اجاگر کیا ان کے دیگر ڈراموں میں دشت، جھوک سیال ، آشیانہ اور عجائب گھر شامل ہیں کالم نویسی کی طرح اپنے ڈراموں میں بھی انہوں نے ورکنگ کلاس کے لوگوں کی زندگی اور مسائل پیش کیے۔

    منو بھائی گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم منو بھائی طویل علالت کے بعد 19 جنوری 2018ء کو 85 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کے بے باک لہجے اورتحریروں کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

  • مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ مہناز 1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام تسنیم تھا وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوزخواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں ان کے استاد امراؤ بندوخان کے بھتیجے نذیر نے انھیں مہناز کا نام دیا، گلوکارہ مہناز نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی پنڈت غلام قادر سے حاصل کی۔

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    امیر امام نے انھیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا، گیتوں کے ذریعے جلد ان کی شہرت ٹی وی سے فلم اسکرین تک پھیل گئی جس کے بعد مشہور موسیقار اے حمید نے گلوکارہ مہناز کو فلمی دنیا میں آنے کی دعوت دی-

    مہناز نے باقاعدہ طور پر 1972ء میں فنِ موسیقی میں قدم رکھا ہدایت کار نذرالاسلام کی فلم ’’حقیقت‘‘مہناز کی بطور گلوکارہ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔ جلد ہی مہناز فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    مہناز نے مجموعی طور پر 1500ء سے زائد گانے ریکارڈ کروائے وہ اس حوالے سے بھی خوش قسمت تھیں کہ ابتداء میں ہی انہیں نثار بزمی، روبن گھوش، سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    معروف شاعرہ پروین شاکر کی 27 ویں برسی

    حکومت نے گلوکارہ مہناز کی فنی خدمات کےاعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا اس کے علاوہ انہیں دئیے جانے والے اعزازات میں دس نگارایوارڈ، دو نیشنل ایوارڈ، سات گریجویٹ ایوارڈ اورایک پی ٹی وی ایوارڈ شامل ہیں۔مہناز نے 1977 سے 1983 تک مسلسل سات سال تک نگارایوارڈ حاصل کیے جوایک منفرد اعزاز ہے۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    واضح رہے کہ مہناز طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں 19 جنوری 2013ء کو وہ علاج کے لیے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جہاز کو ہنگامی طور پربحرین میں اتارا گیا اورانھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اور اس جہان فہانی سے کوچ کرگئیں۔

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

  • سارہ گِل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

    سارہ گِل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

    معروف ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سارہ گِل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس (فائنل) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا سارہ پاکستا ن میں ٹرانس جینڈر طبقے کی فلاح و بہبود کےلیے ’’جینڈر انٹریکٹیو الائنس‘‘ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔

    "مخنث” افراد کیلئے سب انسپکٹراورکانسٹیبلز لیول کی آسامیوں پردرخواستیں جمع کرانے کا اعلان

    ڈاکٹر سارہ گِل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے کلاس فیلوز کو ان کی اصلیت معلوم تھی لیکن پھر بھی کالج کے داخلہ فارم پر انہیں خود کو لڑکا ظاہر کرنا پڑا کیونکہ ان کے والدین کا اصرار یہی تھا۔

    پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل پر تشدد

    ٹرانس جینڈر ہونے کی وجہ سے سارہ کو اپنی تعلیم میں کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ’’لیکن انہوں نے کہا ہر ٹرانس جینڈر کو اسی طرح کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،‘‘

    رابعہ انعم نے ایمان علی کو خود کو ’خواجہ سرا‘ جیسا قرار دینے پربیوقوف قراردیا

    ایم بی بی ایس (فائنل) میں کامیابی کے بعد سارہ گِل نے پاکستانی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور معاشرے میں بہتر مقام بنانا چاہیے۔

    مقبوضہ کشمیر کی پہلی خواجہ سرا میک اپ آرٹسٹ کے انٹرنیٹ پر چرچے

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کی اور خواجہ سرا کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، ڈولفن ٹیم کو کال موصول ہوئی کہ ملزمان نے خواجہ سرا کو قتل کردیا ہے۔

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    دونوں ملزمان نے شی میل راشد عرف ثنا ء کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ڈولفن ٹیم 53 سیکٹر انچارج کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈولفن ٹیم نے 5 منٹ کے اندر اندر ریسپانس کرتے ہوے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان امان اللہ عرف نرگس اور بلال گرفتارکر کے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیئے گئے، ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے ٹیم سیکٹر انچارج کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے-

    ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاری

  • کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    بھارت: کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر چلنے اور بولنے سے معذور شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بات بھی کرنے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے بوکارو میں 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو ویکسین لگوائی تھی۔ اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی دلارچند کی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا اور تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

    لتا منگیشکرمیں کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    رپورٹ کے مطابق دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا اس کے بعد وہ گویائی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے وہ کہتے ہیں کہ یہ کورونا ویکسین کا کمال ہے جسے وہ معجزہ کہتے ہیں-

    تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ سائنسدان ہی کریں گے کیونکہ چار سال پرانی کیفیت سے یک دم تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری…

    ایک اور ڈاکٹر البیل کرکٹے نے کہا کہ جب طبی ماہرین دلارچند پر تحقیق کریں گے تو امید ہے کہ چند روز میں اس کے مرض اور بحالی کی درست تفصیل سامنے آجائے گی اگرچہ حادثے کے بعد دلارچند کا بہت علاج کیا گیا لیکن اس کی آواز دھیرے دھیرے گم ہوگئی اور وہ بستر تک محدود رہ گیا ویکسین لگوانے سے قبل وہ اپنے علاج پر خطیر رقم خرچ کررہے تھے۔

    اومی کرون: عالمی ترقی میں سست روی، غریب ممالک میں معاشی ابتری ،ورلڈ بینک کی تہلکہ…

    واضح رہے کہ بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 اعشاریہ 9 ملین ہوگئی بھارت میں کورونا سے مجموعی اموات 4 لاکھ 87 ہزار ہوگئیں. یومیہ کورونا سے ہونے والی اموات 441 تک پہنچ گئیں جبکہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی-

  • وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :فاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے-

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

    اپوزیشن لیڈر،رہنما ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کے ہیڈ عاطف روؤف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور لکھا کہ پوری قوم شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے قوم سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے-

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    صارفین کی جانب سے بھی شہباز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-
    https://twitter.com/WajidShahPAK/status/1483682608097673216?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیری رحمان۔ شفقت محمود۔ زین قریشی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں-

    یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • وزیراعظم عمران‌ خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، حوثی حملے کی شدید مذمت

    وزیراعظم عمران‌ خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، حوثی حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ڈرون حملوں میں اموات پر دکھ کا اظہار کیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے شیخ محمد بن زید ال نہیان نے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظبی حملے میں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی صدرکی عرب امارات پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت:جدید دفاعی نظام کی پیشکش بھی کردی

    وفاقی وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے پاکستانی شہری کی جلد میت حوالگی کے انتظامات کا مطالبہ کیا اور حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا۔

    دوسری جانب ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے فون کیا ہے ، جس میں عرب امارات پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

    عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے حوثیوں کے حملوں کوبزدلی قرار دیتے ہوئے اسے ایک مجرمانہ فعل قراردای ، اور متحدہ عرب امارات پر اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت پر زور دیا۔

    عمان رائل نیوی کمانڈر کی راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم…

    ادھر اسرائیلی صدر نے ان مجرمانہ حملوں کے متاثرین کے لیے شیخ محمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔جس کے جواب میں شیخ محمد نے صدر ہرزوگ کا یو اے ای اور اس کے عوام کے تئیں ان کے موقف اور مخلصانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی انٹیلیجنس میں معاونت کی پیش کش کردی اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کو تعزیتی خط لکھا جس میں انہوں نے ایک روز قبل ابوظبی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

    اپنے خط میں اسرائیلی وزیراعظم نے لکھا کہ ’اسرائیل خطے میں جنگ اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، ہم اپنے اتحاد سے مشترکہ دشمن کو باآسانی شکست دے سکتے ہیں‘۔ نفتالی نے لکھا کہ ’اسرائیل اس جنگ میں ابوظبی کے شانہ بشانہ ہے اور ہم ہر قسم کے تعاون کو بھی تیار ہیں‘۔

    پاکستان کی ابوظبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

    انہوں نے لکھا کہ ’اگر یو اے ای چاہیے تو عوام کی حفاظت اور اس طرح کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے کی صورت میں پیشگی اطلاع اور جوابی کارروائی کی معاونت فراہم کرسکتی ہے‘۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں منگل کے روز تین پیٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ حملے ہوئے، جس میں پاکستانی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے راکٹ حملے کے بعد ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی۔ بعد ازاں یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل قرار دیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

  • معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو آئیکون یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : یاور مہدی طویل عرصہ سے بیمار تھے ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    یاور مہدی طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے اپنی خد مات کے سبب یاور مہدی نے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں نام پیدا کیا یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی، شاعرہ پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگردوں میں شامل رہے ہیں۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ حال ہی میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازوفات پا گئے تھے مایہ ناز اداکار کی نماز جنازہ عیدگاہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ساتھی اداکاروں اور فنکاروں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی

    قبل ازیں رشید نازکے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اوراداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    اہلخانہ کے مطابق رشید ناز علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ کے مطابق رشید ناز کی نماز جنازہ آج چارسدہ روڈ عید گاہ میں 3 بجے ادا کی جائے گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخو ا نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اداکاری کے شعبے میں رشید ناز کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،

    بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار سڈنی پوٹیئر 94 سال کی…

  • دنیا کے سب سے بڑے اور نایاب ہیرے کی نمائش

    دنیا کے سب سے بڑے اور نایاب ہیرے کی نمائش

    دبئی: دنیا کا سب سے بڑا اور انتہائی نایاب سیاہ ہیرا "دی اینگما” دبئی میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خلا سے زمین پر آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مشہور برطانوی نیلام گھر ’سودبیز‘ نے دبئی میں 555.55 قیراط کا ایک سیاہ ہیرا پیش کیا ہے ہیرے کو دبئی اور امریکہ میں نمائش کے بعد لندن لے جایا جائے گا، جہاں 3 سے 9 فروری کے دوران سیاہ ہیرے کی آن لائن نیلامی کی جائے گی۔

    انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور

    ہیرے کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریدا جا سکے گا۔ہیرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا قرار دے رکھا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیاہ ہیرا

    یہ ہیرا جسامت میں خاصا بڑا ہے اور اس کے 55 پہلو ہیں جو اسے اور بھی زیادہ منفرد بناتے ہیں اس ہیرے کو ’’اینگما‘‘ (معما) کا نام دیا گیا ہے جبکہ اسے دنیا کے نایاب ترین ہیروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیرا کہاں سے آیا ہے لیکن ایک مفروضے کے مطابق، یہ تین ارب اسی کروڑ سال قبل زمین پر سیارچہ ٹکرانے سے وجود میں آیا تھا اور زمین سے ٹکرانے والے کسی شہابِ ثاقب کا حصہ رہا ہوگا جو کسی طرح سے محفوظ رہ گیا۔

    ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ سے ڈھائی گنا لمبا ایسٹرائڈ زمین کے قریب سے گزرے گا

    بتاتے چلیں کہ سیاہ ہیروں کو ’کاربونیڈو‘ بھی کہا جاتا ہے جو اب تک صرف برازیل اور وسطی افریقہ ہی سے ملے ہیں۔

    سودبیز دبئی میں ہیروں کی ماہر سوفی اسٹیونز کا کہنا ہے کہ پانچ (5) کی تکرار اس ہیرے کےلیے بہت خاص ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ 555.55 قیراط وزنی ہے تو دوسری جانب اس کے 55 پہلو بھی ہیں شاید اسی بناء پر سودبیز کو امید ہے کہ یہ کم از کم 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 120 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگا۔

    سوفی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرقی مذاہب میں پانچ (5) کا ہندسہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے لہذا یہ ہیرا ان کے ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ مالیت میں بھی نیلام ہوسکتا ہے۔

    عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرونزتباہ کردئیے

    واضح رہے کہ یہ ہیرا اس سے قبل کبھی مارکیٹ میں دیکھا گیا اور نہ ہی کبھی عوامی نمائشی کے لیے رکھا گیا ہے ہیرے کی شکل مشرق وسطیٰ کے ہتھیلی نما خمسہ سے ملتی جلتی ہے جو ’نظر بد‘ سے محفوظ رکھنے والی علامت کے طور پر مشہور ہے خمسہ کا تعلق پانچویں ہندسے سے ہے اور یہ ہیرا نہ صرف 555 اعشاریہ 55 کا سائز رکھتا ہے بلکہ اس کے ٹھیک 55 پہلو بھی ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کی طرح عالمی سطح پر بھارت کو کوئی بدنام نہیں کر سکتا،مودی کی ایسی…

  • ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاری

    ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاری

    آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔

    کورونا وبا: مزید 8 افراد جاں بحق

    مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ،کوہاٹ،با جوڑ، و زیر ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان جبکہ با جوڑ،بنوں،ڈی آئی خان، و ز یر ستان،خیبر، شا نگلہ، ہری پور اورصوابی،چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ،سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بارش متوقع ہے-

    لوئردیر:چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ،دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان خوشاب، میانوالی ، حافظ آباد، گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان لاہور، راولپنڈی،اٹک،چکوال،مری،جہلم،منڈی بہاؤالدین اورسرگودھا میں بارش متوقع ہے کو ہلو،نوکنڈی ، دالبندین ،سبی، قلات،کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کاامکان موجود ہے-

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان کالا شاہ کاکو سے کامونکی تک حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی چناب ٹول پلازہ سے کھاریاں کینٹ تک حد نگاہ 60-80 میٹر ہے گوجرانوالہ سے چناب ٹول پلازہ تک حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی-

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    قومی شاہراہ این 5 پر دھند کا راج ، موٹروے ایم 11 ،محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند، موٹروے ایم 5،شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند، موٹروے ایم 4،عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند، موٹروے ایم 4،خانیوال سے عبدالحکیم تک بند، موٹروے ایم 4،ملتان سے خانیوال تک بند ہے-

    موٹروے ایم 4،فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند، موٹروے ایم 3 ،فیض پور سے سمندری تک بند، موٹروے ایم 2 ،لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے-

    پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش