Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے،حافظ حمد اللہ

    منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے،حافظ حمد اللہ

    جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے۔

    باغی ٹی وی :حافظ حمد اللہ نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عمران خان! قوم کو بتاؤ، یہ پاکستان کا پارلیمنٹ ہے یا آئی ایم ایف کا ؟منی بجٹ معاشی طور پر 22 کروڑ عوام کے لیے موت کا پروانہ ہے یہ منی بجٹ نہیں سونامی بجٹ ہے جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو نہیں آئی ایم ایف کوریلیف دینے کا بجٹ ہے۔

    آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا گورنر پنجاب

    پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر پارلیمنٹ میں عوام دشمن منی بجٹ منظورکیا جا رہا ہےجے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ ایک ارب ڈالرز کے لیے پارلیمنٹ کی خود مختاری داؤ پر لگا دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔

    قبل ازیں آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک کو مجوزہ خودمختاری پر شدید تنقید کے بعد مرکزی بینک نے صورتحال کو واضح کرنے اور ناقدین کی جانب سے انتہائی سخت قرار دی گئی ترامیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 2دستاویز جاری کی تھیں-

    ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک

    اسٹیٹ بینک ک جانب سے جاری کی گئیں ان دستاویز میں دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا، بینک اپنے کردار کو مہنگائی کنٹرولر تک محدودرکھنےکےبجائےمستحکم اقتصادی ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا ترامیم وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دیں گی تاکہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے،اسٹیٹ بینک حکام پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ رہیں گے،نیب اور ایف آئی اے مبینہ مجرمانہ معاملات کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

    صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز…

    اسٹیٹ بنک نے ’رسپانس ٹو‘ کے عنوان سے ایک مقالے میں کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا اسٹیٹ بینک کے مجوزہ ترامیم کے تحت تین مقاصد میں سے ایک ہے، جس میں ملکی قیمتوں میں استحکام (افراط زر) اور مالیاتی استحکام شامل ہے، ترامیم کے چھ اہم مقاصد ہیں، اسٹیٹ بینک کے مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنا تاکہ اس کے احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    قبل ازیں گزشتہ برس دسمبر میں گورنر پنجاب چودھری سرور نےلندن میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کئے جانے کا تاثر بھی درست نہیں اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ۔ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی-

  • سندھ پولیس کے 1 ہزار سے زائد اہلکاروں کی فوجی تربیت کا آغاز

    سندھ پولیس کے 1 ہزار سے زائد اہلکاروں کی فوجی تربیت کا آغاز

    سندھ پولیس کے 1241 اہلکاروں کی فوج سے 3 ماہ کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے پرنسپل شوکت کھٹیان نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ سال بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں زیرِ تربیت ہیں ان اہلکاروں کی ابتدائی تربیت کے بعد انہیں چوکس، فعال اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس کرنے کے لیے رواں ہفتے پاکستان آرمی کے پاس ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

    کراچی: شیر شاہ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی:رینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے،آگ بجھانے کی کوششیں جاری

    انہوں نے بتایا کہ881 اہلکار پاک فوج کی پنوں عاقل چھاؤنی پہنچ چکے ہیں جبکہ 360 اہلکاروں کو پاکستان آرمی کی بدین چھاؤنی منتقل کردیا گیاہے ان اہلکاروں میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی پولیس رینج سے ہے جبکہ دیگر سندھ ریزرو پولیس، ریپڈ رسپانس فورس اور صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

    عثمان بزدار کا عوامی نوٹس :اوور چارجنگ کی شکایات پر مری میں 15 ہوٹلز سربمہر کر دیئے گے

    پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کے پرنسپل نے بتایا کہ صرف مرد پولیس اہلکاروں کو فوجی تربیت کےلیےمنتخب کیا گیا ہے آرمی کی تربیت کے دوران اہلکاروں کو ہتھیار پکڑنے، ہر قسم کا اسلحہ چلانے اور مختلف کارروائیوں کے دوران کمانڈو ایکشن سے متعلق تربیت دی جائے گی زیرِ تربیت اہلکاروں کو ڈرل، ایکسر سائز اور دیگر عسکری معاملات کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

    "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات…

    انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان اہلکاروں کی خصوصی اور پیشہ ورانہ تربیت مارچ کے آخری ہفتے میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد یہ تمام اہلکار واپس پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں مزید کورسز کے بعد اپنے اپنے اضلاع جوائن کریں گے۔

    پاکستان رومانیہ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کوسرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرے…

  • سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا شکوہ

    سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا شکوہ

    ممبئی: معروف فلم ہدایت کار کبیر خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان کی جانب سے ’بجرنگی بھائی جان‘ کے سیکوئل کے اعلان کی ہدایت کار کبیر خان نے تردید کر دی ہے کبیر خان کا کہنا ہے کہ اداکار نے جذبات میں آکر سیکوئل کا اعلان کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے لیے اسکرپٹ لکھنا باقی ہے۔

    سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ کہلانے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا ردعمل

    کبیر خان نے کہا کہ ’پون پترا بھائی جان‘ کو یقیناً لکھا جا رہا ہوگا لیکن سلمان خان نے جذبات میں آکر اعلان کر دیا، میں نے تو اب تک اس کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا مجھے یقین ہے کہ سر وجیندر کچھ دلچسپ لکھیں گے، سیکوئل بننے کے خیال نے مجھے کبھی پُر جوش نہیں کیا، میں اپنی سپر ہٹ فلموں کا کبھی سیکوئل بنانے کے بارے میں نہیں سوچوں گا، اگر مجھے کوئی بھی بہترین کہانی ملی تو میں اس بارے میں ضرور سوچوں گا ساتھ ہی شکوہ کیا کہ سلمان خان باضابطہ اعلانات کے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے۔

    سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

    خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران فلم ہدایتکار کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے، بجرنگی بھائی جان 2 پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترہ نےاپنا ایوارڈ سلمان خان کےنام کردیا بجرنگی بھائی جان میں غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار عمدگی سے ادا کرنے پراداکارہ ہرشالی ملہوترہ کو بھارت رتن ڈاکٹرامبیدکرایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

    ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پرایوارڈ کے ساتھ تصویرشئیرکرتے ہوئےاپنا ایوارڈ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان کےنام کردیاانہوں نےفلم کےڈائریکٹرکبیر خان سمیت فلم کی ٹیم کے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہرشالی ملہوترہ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لئے اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں منی کے کردار کے لئے چانس دیا تھا 2015 میں ریلیزہوئی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترہ نے قوت گویائی سے محروم پاکستانی بچی کا کردار عمدگی سے ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی بجرنگی بھائی جان کوپاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کا مرکزی کردارادا کیا تھا اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، نواز الدین صدیقی بھی تھے۔

    بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

  • گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    ممبئی: بھارت کی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی لہر میں شدت آتی جارہی ہے ،ممبئی اور دہلی میں اس کا زبردست اثر دیکھا جارہا ہے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم آج مشہوربھارتی گلوکارہ 92 سالہ لتا منگیشکربھی کورونا کا شکارہوں گئیں گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں لتا منگیشکر آئی سی یو میں داخل ہیں لتا منگیشکر کی طبیعت بہتر ہے، اُنہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکرکوان کی عمر کے پیش نظر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لتا کو انفیکشن ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے 92 سالہ لتا منگیشکر کی صحت چند ماہ قبل بھی بگڑ گئی تھی۔ نومبر 2019 میں بھی انہیں سانس کی تکلیف کا سامنا رہا تھا-

    رپورٹس کے مطابق دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا ہے کہ دہلی میں کووڈ-19 ‘ایک یا دو دن میں’ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا، جس کے بعد تیسری لہر میں انفیکشن کے معاملات میں کمی آئے گی بھارتی دارالحکومت میں پیر کو 19,000 سے زیادہ نئے کورونا کیسز درج ہوئے، جو اتوار کے مقابلے میں قدرے کم تھے۔

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    دہلی حکومت ہفتے کے آخر میں کرفیو پر دوبارہ غور کرنے کے سوال پر وزیر صحت نے بھارتی میڈیا کو بتایا، "کہ وبا چوٹی پرپہلے ہی پہنچ چکی ہے، یا ایک یا دو دن میں عروج پرلہرآجائے گی اس کے بعد کیسز میں کمی آنی چاہیے۔ لیکن یہ ممکن ہے کہ ہم ایک اور کرفیو نافذ کر دیں، صرف لوگوں کو یاد دلانے کے لیے کہ وہ اپنی سلامتی کو کمزور نہ کریں-

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    انہوں نے کہا کہ دہلی میں کوڈ19 کے معاملات عام طور پر زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ زیادہ تر بین الاقوامی پروازیں یہاں اترتی ہیں۔اومی کرون صرف اسی وجہ سے دہلی میں تیزی سے پھیلی ہے۔ ایک اچھی علامت یہ ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کی شرح بہت زیادہ نہیں ہے۔ 20,000 کے قریب رجسٹر ہونے کے باوجود۔ روزانہ کیسز، ہسپتال میں صرف 2,000 افراد داخل ہوتے ہیں، جب کہ کوڈ مریضوں کے لیے 12,000 بستر خالی ہیں اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد اب چھ گنا کم ہے۔ ہسپتالوں میں داخل 2000 میں سے صرف 65 لوگ آئی سی یو میں ہیں۔

    بھارت میں کورونا،فلورونا اوراومی کرون کے حملے:صورتحال قابوسے باہر:سپریم کورٹ میدان…

    دہلی میں اس مہینے کے پہلے 10 دنوں میں گزشتہ پانچ مہینوں میں ہونے والی کل اموات سے زیادہ کود19 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے یا انہیں ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

  • اگرمالی امداد نہ دی گئی توافغانستان میں لوگ بھوک و افلاس سے مرجائیں گے،اقوام متحدہ

    اگرمالی امداد نہ دی گئی توافغانستان میں لوگ بھوک و افلاس سے مرجائیں گے،اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی قوتوں نے مالی امداد نہ کی تو افغانستان میں لوگ بھوک و افلاس کا شکارہوکرمر جائیں گےجبکہ ماہرین پہلے خبردار کر چکے ہیں کہ افغانستان میں رواں برس 47 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا سامنا کریں گے جن میں 11 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے افغانستان میں رواں برس 2022 میں بھوک و افلاس اور صحت عامہ سے نمٹنے کے لیے 5 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے انسانی المیے کے شکار ملک میں شہری گزر بسر کے لیے اپنی بچیوں کی شادیاں پیسوں کے عوض کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    عالمی برادری کسی سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کرے،ملا عبدالغنی برادر

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں سے جنگ کے زخم خوردہ افغان عوام کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے 4.4 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ مزید 62 کروڑ 30 لاکھ دیگر ممالک میں پناہ لینے والے لاکھوں افغانوں کی مدد کے لیے درکار ہوں گے یہ رقم افغانستان میں دو کروڑ 20 لاکھ افراد جب کہ پانچ پڑوسی ممالک میں 57 لاکھ سے زائد پناہ لیے ہوئےافغانوں کی ہنگامی بنیاد پر امداد پر خرچ ہوں گے۔

    اقوام متحدہ نے تاریخ میں پہلی بار کسی ایک ملک کے لیے 5 ارب ڈالر کی خطیر رقم کی اپیل کی ہےطالبان کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک شدید مالی مسائل سے دوچار ہے اور غربت، مہنگائی، بے روزگاری کا سامنا ہے۔

    افغانستان کی حکومت کو کیسے قانونی حیثیت دی جا سکتی؟ اشرف غنی کا مشورہ

    واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کہا تھا کہ مریکہ نے افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کیے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی رسد بھی تعطل کا شکار ہے اس وقت کئی جگہوں پر لوگوں کے پاس خوراک، رہنے کی جگہ، گرم کپڑے اور پیسے نہیں ہیں دنیا کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے اور انسانی ہمدردی کا فرض پورا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہ موسم کی صورت حال خراب ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہےطالبان ملک بھر میں بین الاقوامی امداد کو تقسیم کرنے کے لیے تیار ہیں-

    کامیاب مذاکرات کےباوجودطالبان حکومت کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنےکا کوئی ارادہ نہیں،…

  • فارمولا-ای کار ریس28 جنوری کو سعودی عرب کے تاریخی مقام درعیہ میں شروع ہو گی

    فارمولا-ای کار ریس28 جنوری کو سعودی عرب کے تاریخی مقام درعیہ میں شروع ہو گی

    سعودی عرب مسلسل چوتھی مرتبہ فارمولا-ای( Formula E) کار ریس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق ریس کا پہلا اور دوسرا راؤنڈ درعیہ کے تاریخی مقام پر 28 اور 29 جنوری کو منعقد ہو گا پہلے دو راؤنڈوں کے بعد یہ ریس میکسیکو کے دارالحکومت "میکسیکو سٹی” منتقل ہو جائے گی۔ یہاں تیسرا راؤنڈ 12 فروری کو ہو گا۔

    رپورٹ کے مطابق ریس کا چوتھا اور پانچواں راؤنڈ اطالیہ کے دارالحکومت روم میں 9 اور 10 اپریل کو منعقد ہوں گے اس کے بعد ریس کے شرکاء موناکو جائیں گے یہاں وہ 30 اپریل 2022ء کو ریس کے چھٹے راؤنڈ میں شریک ہوں گے اس کے بعد 7واں اور 8واں راؤنڈ برلن (جرمنی) میں، 9واں راؤنڈ انڈونیشیا میں، دسواں راؤنڈ وینکوور (کینیڈا) میں ہوگا-

    سعودی عرب: کنگ عبدالعزیزاونٹ میلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی شرکت

    جبک 11واں اور12 واں راؤنڈ نیویارک (امریکا) میں،13 واں اور 15 واں راؤنڈ لندن (برطانیہ) میں اور ریس کے اختتامی دو راؤنڈ 16 واں اور 16 واں اگست میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہوں گے۔

    فارمولا اِی کے ساتویں سیزن کا افتتاحی راؤنڈ گذشتہ برس 26 اور 27 فروری (2021ء) کو سعودی عرب (درعیہ) میں ہوا تھا اس چیمپین شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ LED لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے رات کے وقت ریس کا انعقاد ہوا۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت کھیل کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ فارمولا اِی ریس کے ٹکٹ https://diriyah-eprix.com ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گے ٹکٹ کی قیمت 150 ریال سے شروع ہو رہی ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے”جدہ ڈاؤن ٹاؤن” جدید منصوبے کا…

    دوسری جانب سعودی عرب میں اونٹوں کے سب سے بڑے میلے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا آغاز ہوگیاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹیول جاری ہے جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کورونا وبا کے باوجود لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

    اس فیسٹیول کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹنیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن ہے۔ اس مقابلے کے فاتح اونٹنی کے مالک کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر انعام دیا جاتا ہے مقابلہ حسن میں اونٹنی کی خوبصورتی کا معیار لمبے اور لٹکے ہوئے ہونٹ، بڑی ناک اور کوہان کی شکل ہے تاہم کچھ برسوں سے مصنوعی طریقے سے حسن میں اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہےاس لیے منتظیمن اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد مقابلے میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں اس سال بھی 40 کے لگ بھگ اونٹنیوں کو خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجیکشن لگانے پر نااہل قرار دیا گیا۔

    سعودی عرب: خوبصورتی کے انجکشن لگوانے کی وجہ سے 40 اونٹ مقابلہ حسن کی دوڑ سے باہر


    مقابلے میں شرکت کی خواہش مند اونٹنیوں کا ماہرین نے ان کی ظاہری شکل و صورت اور چلنے کے انداز کا معائنہ کیا۔ پھر جدید ایکسرے اور 3 ڈی الٹرا ساؤنڈ سے سر، گردن اور دھڑ کے عکس لیے اور جنیاتی معائنے سمیت خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    واضح رہے کہ اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد ہر سال کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں کیا جاتا ہے جو دنیا کا اونٹوں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

  • مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

    مصر کی پہلی خاتون جج تہانی ال جبالی اتوار کو 71 سال کی عمر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر ال جبالی کرونا کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں ال جبالی کی آخری رسومات اتوار کو ان کے آبائی شہر طنطہ میں ادا کی گئیں۔

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے 1973 میں گریجویشن کیا۔

    صدر اینڈریس مینوئیل لوپز اوبراڈور

    دوسری جانب میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئیل لوپز اوبراڈور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے-

    اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

    اوبراڈور نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کووِڈ۔19 میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ اگرچہ علامات معمولی ہیں لیکن میں قرنطینہ میں رہوں گا اور صحتیاب ہونے تک صرف دفتری امور سرانجام دوں گا”۔

    اوبراڈور نے کہا ہے کہ ان کے قرنطینہ دنوں کے دوران یومیہ پریس اجلاسوں اور دیگر سرگرمیوں میں وزیر داخلہ ایڈن آگسٹو لوپز ہرنانڈز ان کی نمائندگی کریں گےواضح رہے کہ صدر اوبراڈور گذشتہ سال بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بےشمار دوستوں سے ملا ہوں، تمام دوست اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی-

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

    ادھر وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-

    جبکہ چند روز قبل صدرعارف علوی بھی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

  • بھارت نے امریکا سے خنزیر کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    بھارت نے امریکا سے خنزیر کا گوشت درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    واشنگٹن: بھارت نے پہلی بار امریکا سے خنزیر کے گوشت اور اس سے بننے والی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی :"روئٹرز” کے مطابق امریکا نے بھارت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں خنزیر کے گوشت اور اس سے بنی مصنوعات پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا کے زراعت کے سیکرٹری ٹام ویلسیک اور امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کا امریکا سے خنزیر کے گوشت کو اپنی مارکیٹ تک رسائی حاصل دینے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔

    ولسیک نے کہا کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ امریکی خنزیر کا گوشت صنعت جلد از جلد ہندوستان کو مصنوعات کی ترسیل شروع کر سکے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان میں امریکی خنزیر کے گوشت کے لیے مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دو دہائیوں کے اختتام کو نشان زد کرتا ہے۔

    2020 میں، ریاستہائے متحدہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا خنزیر کا گوشت تیار کرنے والا اور دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا، جس کی عالمی سطح پر سور اور خنزیر کے گوشت کی مصنوعات کی فروخت کی مالیت 7.7 بلین ڈالر تھی۔ مالی سال 2021 میں، امریکہ نے ہندوستان کو 1.6 بلین ڈالر سے زیادہ کی زرعی مصنوعات برآمد کیں۔

    بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ:تازہ واقعہ میں کشمیری جانبحق

    گزشتہ برس نومبر میں بھارتی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی ’’ٹریڈ پالیسی فورم‘‘ میں امریکی نمائندے کیتھرین تائی نے امریکا سے خنزیر کے گوشت کی بھارتی منڈی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

    نئی ​​دہلی میں ایک بحال شدہ یو ایس انڈیا تجارتی پالیسی فورم میں، ہندوستان اور امریکہ نے کچھ زرعی مصنوعات کی تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا، جس میں امریکی چیری، الفالفا اور ڈسٹلر خشک اناج کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آم، انگور، جھینگا اور پانی کی بھینسیں کا گوشت شامل ہیں۔

    بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے ایک ارب 60 لاکھ ڈالر کی صرف زرعی مصنوعات بھارت برآمد کی تھیں اور اب خنزیر کے گوشت کی کی بھی اربوں ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں-

    بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ:تازہ واقعہ میں کشمیری جانبحق

  • ٹک ٹاک کادیگر ایپس پرموجود دوستوں کو ویڈیو دعوت نامے بھیجنے کے فیچر پر کام شروع

    ٹک ٹاک کادیگر ایپس پرموجود دوستوں کو ویڈیو دعوت نامے بھیجنے کے فیچر پر کام شروع

    بیجنگ: معروف ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 2021 میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی ایپ ٹک ٹاک نے نئے فیچر پر آزمائش کر دی ہے جسمیں ٹک ٹاک صارفین اپنے ایسے دوستوں سے رابطہ کرکے انہیں ٹک ٹاک ویڈیو دیکھنے کی دعوت دے سکتے ہیں جو دیگر ایپس پر موجود ہے۔

    ٹک ٹاک ایپ کانیا فیچر:کھانے بھی کھائیں اور منافع بھی کمائیں

    ٹک ٹاک تجزیہ نگاروں کےمطابق بعض ٹک ٹاک صارفین کی ایپ پر یہ فیچر کھلا ہےاس میں وہ تھرڈپارٹی سافٹ ویئر اور ایپس استعمال کرنے والے دوستوں سے اپنی ویڈیو شیئر کرسکتے ہیں اس کے بعد وہ خودکار انداز میں آپ کے فالوور بن جاتے ہیں اس سے ویڈیو اور فالوورز دونوں کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

    ٹک ٹاک کے مطابق اگر آپ کا ایک دوست آپ کی ویڈیو دیکھتا ہے تو وہ مزید دوستوں کو ٹک ٹاک تک لے آئے گا اور یوں ویڈیو کی مشہوری کا سلسلہ چلتا رہے گا تاہم آخر میں فائدہ ٹک ٹاک کو ہی ہوگا جس کے بعد وہ دیگر پلیٹ فارم کے صارفین کو اپنی جانب راغب کرسکے گا وجہ یہ ہے کہ جیسے ہی وہ شیئرکی جانے والی ویڈیو دیکھیں گے تو اس کے لیے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر کا دل لگا دیا

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے متعدد لوگوں مدعو کیا جاسکتا ہے جو اسپیمنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے اسی لیے فی الحال ایک وقت میں ایک دوست سے ہی ویڈیو شیئر کی جاسکتی ہے پھرقریبی جڑے ہوئے دوستوں سے ہی رابطہ ممکن ہے دوسری جانب اس آپشن سے نئے ٹک ٹاکر کو مدد ملے گی جو ابتدائی درجے میں اپنی ویڈیو کی مقبولیت کے لیے کوشاں ہیں۔

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    قبل ازیں گزشتہ سال دسمبر میں بتایا گیا تھا کہ دنیا بھر میں مقبول ایپ ٹک ٹاک اب صارفین کو اپنی سائٹ پر کھانے بھی ڈیلیور کرے گی ٹک ٹاک کھانوں کی عالمی شہرت یافتہ ایپ ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس اور گرب ہب کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے جس کے بعد سائٹ پر مقبول کھانوں کی ڈیلیوری کی جائے گی ٹک ٹاک کچن کا مینیو ایپ کی مقبول ڈشز پر مبنی ہوگا اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ مینیو میں فیٹا پاستا بھی شامل ہے جس کو گوگل نے 2021 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ڈش قرار دیا تھا ابتدائی طور پر مینیو میں پاستا، چپس، سمیش برگرز اور کارن ربز شامل ہوں گے۔

    لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ

    رپورٹمیں بتایا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کچن کو 300 مقامات پر لانچ کیا جائے گا جو مارچ میں ڈشز کی ڈیلیوری کا آغاز کرے گے جبکہ آئندہ سال کے اختتام تک ٹک ٹاک کچن کے ایک ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کھولنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    صارفین واٹس ایپ کی مدد سے بینک اکاؤنٹ پر نظر رکھ سکیں گے

  • شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

    شمالی کوریا کا 6 روز میں بیلسٹک میزائل کا دوسرا تجربہ

    سیئول: شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اورتجربہ کرلیا،شمالی کوریا کا جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سن 2022 میں شمالی کوریا کا دوسرا میزائل تجربہ ہے-

    باغی ٹی وی :جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کی صبح میزائل کا تجربہ کیا شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو زمین سے مشرقی سمندر کی جانب لانچ کیا گیا۔

    خلائی مخلوق سے ملاقات: "ناسا” نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کر لیں

    جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی فائرکی گئی بیلسٹک میزائل جیسی چیز کی تصدیق کی ہے۔شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے عالمی تنقید کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی مشن برائے اقوام متحدہ جس میں امریکا، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، برطانیہ اورالبانیہ شامل ہیں نے گزشتہ ہفتے کئے گئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی تھی۔

    شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں تاہم وہ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اکثر تجربات کرتا رہتا ہے۔

    امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    قبل ازیں شمالی کوریا نے 5 جنوری بدھ کو بھی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا بدھ کے روز داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سن 2022 میں شمالی کوریا کا پہلا میزائل تجربہ تھا

    بعد ازاں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا "شمالی کوریا اکثر میزائل داغتا رہتا ہے، جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے۔”

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج ممکنہ مزید میزائل داغنے کی تیاری کی صو رت میں پوری طرح تیار ہے اور ہم امریکا کی معاونت سے صورت حال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل داغنے کے بعد کی صورت حال کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

    جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی اور کہا کہ میزائل داغنے کا یہ واقعہ "ایسے وقت پیش آیا ہے جب داخلی اور خارجی استحکام انتہائی اہم ہیں۔” کونسل نے شمالی کوریا سے مذاکرات بحال کرنے کی اپیل کی۔

    بھارت کا اگنی پرائم کے بعد ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ

    جاپان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ جاپانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع جمعے کے روز اپنے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں اور وہ سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن نے گزشتہ ہفتے حکمراں جماعت کی ایک کانفرنس کے دوران ملک کی فوجی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور بیلیسٹک میزائلوں کے تجربے کی وجہ سے شمالی کوریا کے خلاف کئی طرح کی بین الاقوامی پابندیاں عائد ہیں۔

    شمالی کوریا نے جب سن 2006 میں اپنا پہلا جوہری تجربہ کیا تھا تو اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ پیونگ یانگ کی جانب سے اس طرح کے دیگر تجربات کے ساتھ ساتھ ان پابندیوں میں بھی مزید سختی ہوتی رہی جوہری سرگرمیاں ختم کرنےکےبدلے میں پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

    ناسا نےمشتری کے چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ جاری کر دی

    جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے نئے سال کے موقع پر اپنے روایتی خطاب میں شمالی کوریا سے مذاکرات کی میز پر واپس لوٹ آنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک امن معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن کوشش کریں گے۔

    شمالی کوریا نے آخری مرتبہ اکتوبر 2021 میں بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اسے ایک آبدوز سے داغا گیا تھا۔ اس سے قبل اکتوبر اور ستمبر کے مہینے میں چار دیگر میزائل تجربات بھی کیے تھے جس میں ہائپر سونک میزائل کا تجربہ بھی شامل تھا۔

    بحری جہاز کو دھکیلنے والی دنیا کی پہلی پیرافوائل پتنگ کا کامیاب تجربہ