Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:اپوزیشن لیڈرحلیم عادل کا ورثاء سےمکمل مدد اور تعاون کا اعلان

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:اپوزیشن لیڈرحلیم عادل کا ورثاء سےمکمل مدد اور تعاون کا اعلان

    پی ایم سی نوابشاہ میں فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی مبینہ خودکشی واقعے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اظہار افسوس کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن لیڈرنے ورثاء سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل مدد اور تعاون کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ افسوس سندھ کی درسگاہیں اب مقتل گاہیں بن چکی ہیں،سندھ کی درسگاہوں سے سندھ کی بیٹیوں کی لاشیں ورثاء کو مل رہی ہیں-

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ درسگاہوں کا ماحول خراب کرنے میں عملہ اور افسران ملوث ہیں، ڈاکٹر عصمت کے آخری خط اور ورثاء کے تحفظات پر کاروائی کی جائے، متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی-

    واضح رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ میں مبینہ بلیک میلنگ پر طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لے لیا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے چیف جسٹس نے مذکورہ دونوں پولیس افسران کو 13 جنوری کو ذاتی حثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    خیال رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج کی طالبہ عصمت جمیل کی بلیک میلنگ سے مبینہ خود کشی کی خبر گزشتہ دنوں میڈیا میں نشر ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ عصمت کی لاش گھر سے ملی تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، رپورٹ کا انتظارہے طالبہ کے والد کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا-

    عصمت کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کے سینے پر گولی کا نشان ہے جبکہ 3 روز قبل طالبہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ثمن سولنگی نامی شخص عصمت کو بلیک میل کر رہا ہے، ثمن سولنگی جعلی نکاح نامہ بنوا کر عصمت کو ہراساں کر رہا ہے عصمت کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں یہ بھی لکھوایا گیا کہ ثمن سولنگی نے بیٹی کو دھمکیاں دے کر اس سے 90 ہزار روپے بھی لیے ہیں، میری بیٹی رقم ثمن سولنگی کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی، بیٹی عصمت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

  • شاہ لطیف ٹاؤن میں شخص کے قتل میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا سمیت 3 ملزمان گرفتار

    شاہ لطیف ٹاؤن میں شخص کے قتل میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے شخص کے قتل میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے ملزمان کی نشاندہی پر ضلع خوشاب پنجاب سے مقتول کی جسمانی ہڈیاں برآمد کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دی ہیں۔

    کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے تقریباً سوا سال قبل 30 ستمبر 2020 کو گل محمد ولد قدرت علی نامی شخص لاپتہ ہوا تھا جس کا مقدمہ نمبر 1200 سال 2021 زیر دفعہ 365/34 کے تحت 6 جولائی 2021 کو درج کیا گیا تھا۔

    بعدازاں مقدمے کی تفتیش گزشتہ سال 18 نومبر کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کر دی گئی جہاں پولیس نے کیس کا ازسر نو جائزہ لیکر انتہائی حکمت عملی کے تحت واقعہ میں ملوث نہ صرف ملزمان کا سراغ لگایا بلکہ قتل کیے جانے والے مقتول کی باقیات بھی برآمد کرالیں۔

    اے وی سی سی پولیس نے گل محمد کے اغوا اور قتل کے الزام میں مقتول کی اہلیہ رابعہ ، آشنا مرتضیٰ اور دوست علی حمزہ کو گرفتار کر کے نشاندہی پر ضلع خوشاب پنجاب کے علاقے سے قتل کے بعد دفنائے گئے-

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    مقتول گل محمد کی جسمانی ہڈیاں برآمد کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دی ہیں جبکہ اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کر کے ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

    قبل ازیں شاہ فیصل کالونی پولیس نے گرین ٹاؤن میں اتوار کو لیاقت نامی شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی گرفتارکیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اتوار 2 جنوری کو قتل کی واردات کے بعد جب تحقیقات کا آغاز کیا تو مالک مکان راشد نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک ماہ قبل کمال نامی شخص نجمہ خاتون کے ہمراہ آیا تھا اور مکان کرایہ پر لیا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل لیاقت نامی شخص بھی مکان میں آیا تھا جس کا کمال سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ نجمہ لیاقت کی بیوی ہے۔

    جھگڑے کے دوران شور شرابہ ہونے پر کمال نامی شخص گھر سے بھاگ گیا جس کے بعد لیاقت کبھی کبھی اپنی بیوی سے ملنے آتا رہتا تھا، اس بیان پر پولیس نے شک کی بنا پر مقتول کی اہلیہ نجمہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرلیا مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ کمال کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور ایک ماہ قبل ہم نے یہ مکان کرایہ پر لیا تھا اور میں اپنے شوہر سے ناراض ہو کر کمال کے ساتھ یہاں رہ رہی تھی چند روز قبل لیاقت کو پتہ چل گیا اور وہ یہاں آیا اور مجھے کمال کے ساتھ دیکھ کر اس کی کمال کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی-

    اتوار 2 جنوری کو کمال مجھے اپنے ساتھ ملیر ہالٹ ریلوے اسٹیشن لے گیا جہاں پر بیٹھ کر ہم نے لیاقت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسی دن شام کو میں نے لیاقت کو فون کر کے گھر بلایا جب لیاقت گھر میں آیا اور ٹی وی دیکھ رہا تھا تو کمال نے عقب سے اس کے سر میں ڈنڈا مارا اور تیز دھارآلے سے اس کے پیٹ اور کمر پر وار کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

    16 سالہ لڑکی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک گرفتار

    مقتول کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں لیاقت کے پاؤں باندھے اور اپنا دوپٹہ کمال کو دیا جس نے لیاقت کے گلے میں باندھ کر گلا دبایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا بعدازاں کمال نے مجھ سے کہا کہ تم شور مچاؤ کے کچھ لڑکوں نے میرے شوہر کو چھریاں مار کر قتل کر دیا خاتون کے بیان پر شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کر کے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمہ کے آشنا کمال کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز…

  • کامیاب مذاکرات کےباوجودطالبان حکومت کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، ایران

    کامیاب مذاکرات کےباوجودطالبان حکومت کوباضابطہ طورپرتسلیم کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، ایران

    تہران: ایران نے طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے لیکن تاحال طالبان کو ’باضابطہ طور پر تسلیم‘ نہیں کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان کے نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات “مثبت” رہے لیکن ایران اب بھی طالبان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

    افغان وزیر خارجہ امیر اللہ متقی ایران کے دورے پر پہنچ گئے

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال ایران کے لیے ایک بڑی تشویش ہے اور افغان وفد کا دورہ انہی خدشات کے حوالے سے تھا افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی قیادت میں اپنے ایرانی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ اگست میں امریکا کے انتشار انگیز انخلا کے بعد طالبان کے وفد کا ایران کے لیے یہ پہلا دورہ تھا ایران کا سرکاری مؤقف ہے کہ وہ طالبان کو صرف اس صورت میں تسلیم کریں گے جب وہ ایک “جامع” حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ایران کے خصوصی ایلچی حسن کاظمی قومی نے حالیہ مہینوں میں افغانستان کے کئی دورے کیے ہیں تب سے ایران اور طالبان رابطے میں ہیں۔

    ایران کی جوابی کارروائی:امریکی فوج کے اعلیٰ افسران پرپابندی لگا دی

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے وفد کے ہمراہ پڑوسی ملک ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان مہاجرین اور معاشی بحران سمیت اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اس حوالے سے عبدالقہار بلخی نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ یہ دورہ ایران کی دعوت پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد افغانستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، راہداری اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بات چیت کرنا ہے ایران اور افغانستان کے درمیان ابتدائی ملاقات وزارت خارجہ کی سطح پر ہوچکی ہے تاہم اب وزیر خارجہ بہ نفس نفیس ایران جا رہے ہیں۔

    افغانستان: ننگرہارمیں پھل فروش کےٹھیلےمیں دھماکا،9 بچےجاں بحق اور 4 شدید زخمی

    افغانستان کے ساتھ 900 کلومیٹر طویل سرحد رکھنے والا پڑوسی ملک ایران پہلے ہی لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے چکا ہے اور اب مزید مہاجرین کی آمد کا اندیشہ لیے ہوئے طالبان کے ساتھ تعلقات کا خاکہ تیار کرنے کی کوششں کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے 1996 سے 2001 تک طالبان کی پہلی حکومت کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا اور دو دہائیوں کے بعد دوبارہ قائم ہونے والی طالبان کی نئی حکومت کو بھی تاحال تسلیم نہیں کیا تاہم اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    روس کا امریکہ کو منہ توڑ جواب:امریکی دیکھتے ہی رہ گئے

  • مری سانحہ: اسسٹنٹ کمشنرمری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

    مری سانحہ: اسسٹنٹ کمشنرمری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

    مری میں برف باری سے ہلاکتوں کا معاملہ : راولپنڈی تھانہ میں پولیس حکام کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کرا دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرائی گئی-

    درخواست میں درخواست گزارایڈووکیٹ شہناز بیگم جو ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پریکٹس کرتی ہیں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ برف باری ہونی ہے اور سیاحوں کا رش پڑنا ہے انتظامیہ نے بروقت انتظامات کرتے تھے لیکن اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی-

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسسٹںٹ کمشنر مری ، سی ٹی او ،ڈی سی او اور 1122 ان تمام کی غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کی قیمتی جانیں اور مال کانقصان ہوا ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں-

    واضح رہے کہ قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ سانحہ انتظامی ناکامی ، مجرمانہ غفلت اور قتلِ عام ہے مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا لوگ مرتے رہے مگر 20 گھنٹوں تک کسی نے نہیں پوچھا جب کہ ایک نیروسانحے کے وقت اسلام آباد میں سویا ہوا تھا اور دوسرا نیرو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں دھاندلی کرنے میں مصروف تھا۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مری میں کوئی انتظام نہیں تھا، ٹریفک پولیس بھی موجود نہیں تھی برف ہٹانےکا کام سی اینڈڈبلیو والوں کا ہے لیکن وہ بھی موجود نہیں تھےانہوں نے ں استفسار کیا کہ مری میں سیاحوں کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے باوجود انتظامات کیوں نہیں کیے گئے تھے؟ اگر رش بے پناہ تھا تو سیاحوں کو جانے سے روکنے کے لیے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟

    انہوں نے کہا کہ 23 لوگوں کا قتل حکومت وقت کے سر پر ہے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ مری نا اہلی کا فعل تھا جس کی معافی نہیں ہے وزیراعظم نے کہا انتظامیہ تیار نہیں تھی تو آپ کس مرض کی دوا ہیں ، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

    اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان اور عثمان بزدار عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ، یہ سیاست سے پہلے انسانیت سیکھیں ہ جو شخص بھی مشکل میں ہو اس کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی وہ مدد نہیں کرسکے جو کرنی چاہیے تھی جب لاکھوں لوگ مری پہنچے تووزیرصاحب نے ویلکم کیا کہ معیشت بہترہو گئی ہے مگر دوسرے ہی دن اسی وزیر صاحب نے کہا کہ اتنے لوگوں کو مری نہیں جانا چاہیے تھاسانحہ مری کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کی میٹنگ میں مصروف تھے اور جب معاملہ مینج ہو گیا تو مری کا فضائی دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مری نہیں جا سکتے تھے تو متاثرہ خاندانوں کے پاس ہی چلے جاتے۔

    مری میں سیاحوں کا داخلہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

  • پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کو سالگرہ مبارک

    پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کو سالگرہ مبارک

    پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں-

    باغی ٹی وی : سینئر صحافی واینکر پرسن 11 جنوری 1963ء کو لاہور میں 50 اور 60 کی دہائی کے فلم ڈائریکٹر پروڈیوسر ، لقمان کے ہاں پیدا ہوئے- مبشر لقمان نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔

    سینئر صحافی واینکر پرسن نے بطور میزبان چینل بزنس پلس سے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ٹیلی وژن اسکرین پر اپنے پہلے تجربے کے دوران ، سینئیر اینکر پرسن نے پاکستان کے بہت سے معاشی و معاشی اور سیاسی مسائل کا احاطہ کیا تھا۔ ملک کے متعدد اہم امور کے بارے میں اپنے شاندار موقف کی وجہ سے صحافت کے میدان میں اپنی الگ شناخت بنائی-

    اس کے بعد وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اور پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ، ایکسپریس نیوز میں بطور میزبان پروگرام پوائنٹ بلینک میں شامل ہوئے ، اور پھر بعد میں دنیا نیوز میں منتقل ہوگئے اور پروگرام کھری بات ود لقمان کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے-

    اس کے بعد انہوں نے کھرا سچ کی میزبانی میں اے آر وائی نیوز میں شمولیت اختیار کی ، جس کے ذریعے انہوں نے متعدد سیاستدانوں کے کرپشن اور جھوٹ کو بے نقاب کیا۔

    مبشر لقمان نہ صرف ایک مایہ ناز اور پاکستان کے صف اول کے صحافی بلکہ انہوں نے شوبز میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے کئی سال تک پاکستان کی اشتہاری صنعت میں کام کیا اور کوکا کولا ، نیسلے اور بہت سے دوسرے ممالک سمیت پاکستان کے اعلی مقامی اور ملٹی نیشنل برانڈز کے اشتہار کے لئے اپنی اسکرپٹ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ اس کے بعد ، مبشر لقمان نے اپنی ایک پروڈکشن کمپنی قائم کی جس نے پاکستان کے ٹیلی وژن چینلز کے لئے سافٹ ویئر اور مواد تیار کیا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے ریشم اور علی تابش کی اداکاری میں 2006 میں فلم پہلا پہلا پیار کی ہدایتکاری بھی کی صرف یہی نہیں مبشر لقمان 2007 اور 2008 میں انفارمیشن ٹکنالوجی ، مواصلات پنجاب کےنگران وزیربھی رہے اور اب فی الحال وہ پی این این میں ایک ٹاک شو کھرا سچ کی میزبانی کررہے ہیں جو رواں برس کے آغاز پرٕ دوبار ہ شروع کیا گیا ان کا پروگرام کھرا سچ عوام میں مقبول ترین پروگراموں میں سے ہے ۔

    مبشر لقمان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر HBD_Mubasherlucman ٹرینڈ میں مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے-

     

    https://twitter.com/umesalma_/status/1480589562468610058?s=20

    https://twitter.com/CCtheLegendd/status/1480589893256585220?s=20

    https://twitter.com/jnab__/status/1480593580309708801?s=20

  • شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

    شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

    بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت ممبئی کے علاقے باندرہ میں سمندرکنارے واقع ہے، جہاں اکثر ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کی رہائش گاہ انتہا پسندوں کی جانب سے ددی گئی دھمکیوں پرخطرے میں آ گئی تھی۔

    ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے، مہاراشٹرا پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے فون کال موصول ہوئی جس میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ سمیت ممبئی کے مشہور مقامات پر متعدد بم دھماکے کرنے کا دعویٰ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔

    بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت سمیت ممبئی کے مشہور مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق فون کال کرنے والے کی شناخت جیتیش ٹھاکر کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پورکا رہائشی ہے۔

    اکشے کمار کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

    بھارتی میڈیا کےمطابق پولیس نے مزید بتایا کہ جب ہم نے اس شخص گرفتار کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ماضی میں بھی سی ایم ہیلپ لائن اور ڈائل 100 پر نشے میں جعلی فون کالز کرتا تھا۔

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    رپورٹس کے مطابق جبل پور پولیس نے جیتیش ٹھاکر کے بارے میں بتایا کہ فون کالز پر بم سے اُڑانے کی دھمکی کے پیچھے اس شخص کا کوئی مقصد نہیں، اصل میں اس کی شادی شدہ زندگی خوشگوار نہیں اس لیے وہ اکثر نشے کی حالت میں یہ کالز کرتا ہے۔

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

  • شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    کراچی کے پوش علاقے میں 2012 میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہواتھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا۔

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

    سندھ پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے نجی اسپتال میں منتقلی کی تصدیق کر دی ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ مجرم چار ماہ اسپتال میں رہا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ جتوئی کمر میں تکلیف کے باعث زیر علاج تھا۔

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

    دوسری جانب سربراہ قمر الاسلام اسپتال سید معین ہمدانی نے کہا کہ مجرم شاہ رخ جتوئی کی نگرانی پر 24 گھنٹے پولیس اہلکار مامور تھے،10 جنوری کی صبح مجرم کی ہی اچانک درخواست پر اسے اسپتال سے فارغ کیا گیا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے بغیر اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس حوالے سے محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کا کوئی خط نہیں ملا جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی مجرم کو جیل سے علاج کے لئے اسپتال روانہ کیا گیا تھا۔

    پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

    دوسری جانب شاہ رخ جتوئی کے بعد مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہےباخبر ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی پرائیویٹ اسپتال سےجیل واپسی کے بعد کئی بااثرقیدی واپس جیل پہنچادیئےگئے ہیں جناح اسپتال میں ساڑھے پانچ مہینے سے موجود قیدی کشورکمار کو واپس سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12مزید قیدی کراچی کے پرائیوٹ اسپتال سے سینٹرل جیل واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق سزایافتہ اوربااثرقیدیوں کوبہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھاگیا تھاسزا یافتہ با اثرقیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتال کے جعلی خطوط پرنجی اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح اسپتال میں اس وقت صرف 2 قیدی ہیں جنہیں جلد جیل واپس بھجوادیا جائے گا اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سزایافتہ بااثرقیدیوں کواسپتالوں میں رکھنابہت بڑامنافع بخش کاروباربن چکا ہے۔

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

    اپوزیشن جماعتیں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) میں اس حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے جبکہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اگلے چند دنوں میں اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو اِس ملاقات کیلئے نواز شریف نے ’گرین سگنل‘ دے دیا ہے شہباز شریف ملاقات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اِن ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے جے یو آئی سے رابطےکے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر…

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےکبھی نہیں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے، ہم آئینی طریقہ ہی اپنانے کے حامی ہیں جو ان ہاؤس تبدیلی ہی بنتا ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے اکٹھےہونے پر اِن ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہوگی۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھی چند لوگ جلد عام انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف کےحامی ہیں، توقع ہےدونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی جلد اتفاق ہوجائےگا۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے آج قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اورسیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ملاقات میں اتفاق ہوا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف اور ملک بچاؤ تحریک پریکساں مؤقف پر کار بندہیں، دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحاریک کے معاملے پر وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات کا فیصلہ کیا جو آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت بحال کر دی

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) والے اب خود چوری کرتے ہوئےپکڑے گئے ہیں، نیب والے دعوے کرتے ہیں 800 ارب سے زیادہ وصول کیا، وزارت خزانہ میں ان 800 ارب روپے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، نیب کے موجودہ اور پہلے والے تمام ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا چیئرمین نیب سے لے کر انسویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) تک سب اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، ہم منی بجٹ کی مخالفت کریں گے، ہم عوام میں جائیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے، مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

    بلاول نے کہا کہ ہمیں مل کر اسلام آباد پہنچنا ہوگا، آج بھی ہم سمجھتے ہیں سارے کارڈ موجود ہیں، ہم حکومت ہٹانے کیلئے جمہوری، آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے حامی ہیں، وزیراعظم عوام کو کہتے تھے گھبرانا نہیں ہے، ہمارا وزیراعظم کو پیغام ہےکہ اب ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکاہے، جہاں جاتا ہوں وہاں سب کا مطالبہ ہے کب حکومت سے چھٹکارا دلا رہے ہیں۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

  • سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بےشمار دوستوں سے ملا ہوں، تمام دوست اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    اس سے قبل وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-

    کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

    جبکہ چند روز قبل صدرعارف علوی بھی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

  • مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا ہے،حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے محلات کے بجائے مری پر وسائل خرچ کیے ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر فواد چودھری نے جیسے ہی تقریرشروع کی تو اپوزیشن نےشور شرابہ شروع کردیافوادچودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 30 سال ان لوگوں نے حکومتیں کیں اورآج یہ ہم سے سوال کرتے ہیں اگر انہوں نے محلات کے بجائے مری پر وسائل خرچ کی ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ان کی حیثیت نہیں ہے یہ بات کرنے کی میرا خیال تھا کہ شہباز شریف لیڈر کی طرح خطاب کریں گے اور ایسی بات ہو گی جس سے یکجہتی کی فضا قائم ہو گی لیکن لیڈر پیدا ہوتے ہیں بنائے نہیں جاتے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ چھوٹے دل کے لوگ بڑے ہال میں آگئے ہیں مری کے واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے اپوزیشن کا ایک بھی ایم این اے مری نہیں گیا جب اپوزیشن لیڈر وزیراعلیٰ تھے تو ہر روز ایک نیا واقعہ ہوتا تھا 100 بچے ایک اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مارے گئے تھے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں گولیاں چلیں تو انہیں ٹی وی سے معلوم ہوا تھا۔

    فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کےاداروں نے مل کرامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر ریسکیو کی کوشش کامیاب ہوئی حکومت پنجاب نے اس واقعہ پر کمیٹی بھی بنائی ہے مری میں 5 دن میں 1 لاکھ 64 ہزار گاڑیاں داخل ہوئی تھیں وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار ماحول پر توجہ دلائی آج پاکستان میں اندرونی سیاحت کا انقلاب برپا ہو چکا ہے۔

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائےمری ابھی تک انگریزوں کے دیئے گئےڈھانچے پر چل رہا ہے ساری دنیا میں ایڈوانس بکنگ کا نظام چلتا ہے لیکن وہ متعارف کرانے سے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں گیس کی دستیابی کےتحت ہی کنکشنز دیں گے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب میں دریافت کیا کہ موسم خرابی کی اطلاعات تھیں تو سیاحوں کو مری کیوں جانے دیا گیا؟ اس واقعے میں مجرمانہ غفلت ہوئی ہے لوگوں کےگزرجانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شیشے نیچے کر لیتے تو بچ جاتے۔

    پوپ فرانسس کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ سانحہ مری حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے کہا کہ ہم ایکٹو ہوئے تو24 گھنٹے میں مسائل حل ہو گئے اگر یہ 24 گھنٹے پہلے متحرک ہو جاتے توسانحہ روکا جا سکتا تھا میں شہباز شریف سے اختلاف کرتا ہوں کہ پنجاب کا نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کہتا ہے کہ میں سیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ سیکھے گا تو پتہ نہیں کیا کرے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ماننا چاہیے کہ ان سے غلطی ہوئی۔

    رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے تجاویز پیش کیں کہ سیاحتی علاقوں میں ایمرجنسی لین بنائی جائے، سیاحتی مقام فورٹ منرو اور وادی سون سکیسرکوپروموٹ کیا جائےانہوں نے سانحہ مری کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی شدید قلت ہے۔

    کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے…

    رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ مری بہت افسوسناک واقعہ ہے وہاں عام برفباری نہیں ہوئی بلکہ برفانی طوفان آیا تھا برفانی طوفان کی وجہ سے درخت اور کھمبے گرے، پیدل چلنا نا ممکن ہو گیا تھا پانچ گاڑیوں میں لوگ موجود تھے، جن میں ہیٹر چلائے گئے، کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث لوگ بیہوش ہوئے اور پھر اموات ہوئیں نمک کا اضافی اسٹاک ہونے کے باوجود وہاں نہیں پہنچایا جا سکا۔

    مولانا اسعد محمود نےکہا کہ لوگوں کو اس واقعے سے بڑا صدمہ پہنچا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے رضاکاروں نے مری میں ریلیف سینٹر قائم کیا اور مدد پہنچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مدد پہنچانے والی وہی انصارالاسلام تنظیم ہے جس پر عثمان بزدار نے پابندی لگائی ہے۔

    سانحہ مری کی ذمہ دار مری انتظامیہ:کس کی وفادار اور کس کو کیا خوار:ایمپلائمنٹ…