Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی خواتین اب تیز رفتار ٹرین بھی چلائیں گی

    سعودی خواتین اب تیز رفتار ٹرین بھی چلائیں گی

    ریاض: سعودی خواتین اب تیز رفتار ’’حرمین ایکسپریس ٹرین‘‘ چلائیں گی-

    باغی ٹی وی :سعودی عرب میں خاتون کو اپنے کسی مرد رشتہ دار کے ساتھ رہنا لازمی تھا اسی طرح باپ یا شوہر، چچا، بھائی یہاں تک کہ بیٹا کی اجازت کے بغیر شادی، پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر کرنا ناممکن تھا تاہم ولی عہد محمد بن سلمان نے منصب سنبھالتے ہی کئی تاریخی اور غیر معمولی نوعیت کے اقدامات کیئے ہیں جن میں وژن 2023 کے تحت خواتین کو خود مختار بنانا بھی شامل ہے جس کے بعد سے خواتین کو گاڑی چلانے، ملازمت کرنے، کھیل میں حصہ لینا اور بیرون ملک کے اکیلے سفر کی اجازت ملی ہے،اب سعودی خواتین تیز رفتار ’’حرمین ایکسپریس ٹرین‘‘ چلائیں گی-

    امریکا سمیت 5 جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پراتفاق

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی خواتین عنقریب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں کے درمیان تیز رفتار حرمین ایکسپریس ٹرین چلانے کی ذمہ داری نبھائیں کی ریاض کی حرمین ایکسپریس ٹرین میں 12 ماہ کے دوران تقریباً 6 کروڑ مسافروں سفر کرسکیں گے۔

    اس ضمن میں سعودی ریلوے پولی ٹیکنک نے اعلان کیا کہ اس نے حرمین ایکسپریس ٹرین لیڈرز پروگرام میں تربیت کے لیے سعودی خواتین کی رجسٹریشن کھول دی ہے خواتین گریجویٹس ان مرد ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گی جنہوں نے گزشتہ پروگراموں سے گریجویشن کیا ہے۔

    یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

    ایس آر پی کے جنرل منیجرعبدالعزیز السغیر نے کہا کہ تربیتی پروگرام 15 فروری کو جدہ میں شروع ہوگا اور اس میں ریل پروجیکٹ سے منسلک کام کی جگہوں پر عملی تربیت بھی شامل ہے سعودی خواتین حرمین سروس کی زیادہ مانگ کے بعد مزید اہل ڈرائیوروں کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کریں گی۔

    ایران مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے ،شاہ سلمان

    انہوں نے کہا کہ وطن کی بیٹیاں نوجوان قومی صلاحیتوں کے تانے بانے کا ایک اہم جزو ہیں جو لائق مقامی لوگوں کو قابل بنانے کے لیے ہے کیوں کہ وہ ریلوے کی صنعت کی ترقی اور اس کی پائیداری میں اپنا حصہ ڈالیں گی ، ان کی فضیلت کارکردگی اور خدمات کے معیار کو بڑھانے اور سعودی عرب کو ایک عالمی لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرکے مملکت کے وژن 2030 کو حاصل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

    سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار:پاکستانی بھی شامل

    عرب میڈیا کے مطابق تربیت یافتہ افراد کے لیے تربیت کی مدت کے دوران ماہانہ ایک ہزار 65 سعودی ریال بونس ملے گا اور وہ زیر تربیت ملازم کے طور پر سوشل انشورنس اسکیم میں رجسٹرڈ ہوں گے جبکہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد خواتین کو 8 ہزار ریال تک ماہانہ تنخواہ ملے گی-

    سعودی عرب: ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ:مگرپاکستان میں موجاں…

  • بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    نئی دہلی: بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کی وجہ سے بھارتی خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر ایک عورت کو ٹرول کرنا یعنی اس کا مذاق اڑانا بہت سے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ آسان کام ہوتا ہے اور یہ ٹرولِنگ زیادہ تر ذاتی حملوں پر مبنی ہوتی ہے۔لیکن انڈیا میں مسلمان خواتین کی ہراسانی کے لیے کم ظرفی کی تمام حدیں پار ہوتی نظر آتی ہیں۔

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ پر اقلیتی کمیشن کا نوٹس

    بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں۔ ایپ کو آن لائن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی سہولت کار کمپنی Github پر ڈیزائن کیا گیا ہے ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی اس ایپ کا نام ’بُلی بائی‘ ہے، جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال کی جانے والی توہین آمیز اصطلاح ہے۔

    ایپ کھولنے والے صارفین کو’آج کے دن آپ کی بلی بائی‘ کی ٹیگ لائن کے ساتھ خواتین کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں، جن میں زیادہ تر ایڈٹ شدہ ہیں بھارت میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور دیگر ممتاز شخصیات سمیت سینکڑوں خواتین کو نئے سال کے موقع پر ایپ پر اپنی تصاویر ملی ہیں اس کے بعد بہت سی خواتین نے ٹوئٹر پر اس ہراسانی کے بارے میں احتجاج کیا، جس کا خصوصاً مسلمان خواتین کو بھارت میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے کافی گھنٹوں کے بعد بھارتی حکومت نے کارروائی کا وعدہ کیا۔

    دہلی کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو فوری کارروائی نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا ہے کمیشن کا کہنا ہے کہ Sulli Deal ایپ کو متعارف ہوئے مہینے ہوگئے لیکن کوئی مجرم بھی گرفتار نہیں ہوا اور ’بُلی بائی‘ کے حوالے سے بھی پولیس سستی دکھا رہی ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے بیان دیا کہ انہوں نے Github سے ایپ سے متعلق تمام تفصیلات طلب کی ہیں جس میں ایپ کو بنانے والے کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے۔


    ہفتے کی رات ایک ٹویٹ میں بھارت کے وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے کہا کہ’گٹ ہب نے آج صبح ہی صارف کو بلاک کرنے کی تصدیق کی ہےسی ای آر ٹی (کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم)، جو ان کی وزارت کے تحت ایک دفتر ہے اور پولیس حکام مزید کارروائی کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔‘

    بلی بائی ایپ، ’سُلی ڈیلز‘ نامی ایک اور ویب سائٹ کے چھ ماہ بعد سامنے آئی ہے جس کو گیٹ ہب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اس حوالے سے دو شکایات درج کروائی گئی تھیں، لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اب تک کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے بلی بائی کے ذریعے نشانہ بنائے گئے صحافیوں میں سے ایک عصمت آرا نے اتوار کو دہلی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی۔


    عصمت آرا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے آپ کو اپنے نئے سال کا آغاز خوف اور نفرت کے اس احساس سے کرنا ہوگا۔ یقیناً یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ #sullideals کے اس نئے ورژن میں میں واحد نہیں ہوں جسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    درجنوں بھارتی مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی ، ذمہ دار کون؟

    واضح رہے کہ یہ واقعہ سال میں دوسری بار ہوا ہے کہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں Sulli Deal نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےBulli Bai کی طرح ہی سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر آئن لائن نیلامی کیلئے پوسٹ کی تھیں 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ’گٹ ہب‘ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں جس کے ساتھ لکھا گیا تھا ’آج کی سلی ڈیل‘۔ سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم

    فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

    تب بھی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لئے پیش کرنے کے حوالہ سے دہلی اقلیتی کمیشن اورخاتون کمیشن نے نوٹس لیا تھا اس ضمن میں دہلی اقلیتی کمیشن اور خاتون کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک نوٹس بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی بیہودہ مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا کہنا تھا کہ ملزم کنال شرما اور کچھ دیگر ملزمان نے مسلم خواتین کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔ ایسے لوگ ہندو مت کو بدنام کر ہے ہیں بھارت میں جو لوگ دیویوں کی پوجا کرتے ہیں ان کے احساسات کو بھی انہوں نے مجروح کیا ہے۔ دہلی پولیس کو ان تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے-

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

    دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

    وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے سترہ کروڑ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔
    گائے کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے سخت گیر ہندوؤں کے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات نے مسلمان کمیونٹی کو خوف و مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

    دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

  • آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس نے گرین ٹاؤن میں اتوار کو لیاقت نامی شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کی بیوی گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق اتوار 2 جنوری کو قتل کی واردات کے بعد جب تحقیقات کا آغاز کیا تو مالک مکان راشد نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک ماہ قبل کمال نامی شخص نجمہ خاتون کے ہمراہ آیا تھا اور مکان کرایہ پر لیا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل لیاقت نامی شخص بھی مکان میں آیا تھا جس کا کمال سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ نجمہ لیاقت کی بیوی ہے۔

    اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

    پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران شور شرابہ ہونے پر کمال نامی شخص گھر سے بھاگ گیا جس کے بعد لیاقت کبھی کبھی اپنی بیوی سے ملنے آتا رہتا تھا، اس بیان پر پولیس نے شک کی بنا پر مقتول کی اہلیہ نجمہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرلیا۔

    مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ کمال کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور ایک ماہ قبل ہم نے یہ مکان کرایہ پر لیا تھا اور میں اپنے شوہر سے ناراض ہو کر کمال کے ساتھ یہاں رہ رہی تھی چند روز قبل لیاقت کو پتہ چل گیا اور وہ یہاں آیا اور مجھے کمال کے ساتھ دیکھ کر اس کی کمال کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی-

    ملزمہ کے مطابق اتوار 2 جنوری کو کمال مجھے اپنے ساتھ ملیر ہالٹ ریلوے اسٹیشن لے گیا جہاں پر بیٹھ کر ہم نے لیاقت کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسی دن شام کو میں نے لیاقت کو فون کر کے گھر بلایا جب لیاقت گھر میں آیا اور ٹی وی دیکھ رہا تھا تو کمال نے عقب سے اس کے سر میں ڈنڈا مارا اور تیز دھارآلے سے اس کے پیٹ اور کمر پر وار کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

    مقتول کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں لیاقت کے پاؤں باندھے اور اپنا دوپٹہ کمال کو دیا جس نے لیاقت کے گلے میں باندھ کر گلا دبایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا بعدازاں کمال نے مجھ سے کہا کہ تم شور مچاؤ کے کچھ لڑکوں نے میرے شوہر کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

    بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟

    خاتون کے بیان پر شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقتول کی اہلیہ کو گرفتار کر کے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمہ کے آشنا کمال کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب اے این پی کے رہنما عمر خطاب شیرانی کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر کیا ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہےعمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے بیوی آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار لی گئی ہےعمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا،واقعہ ذاتی نوعیت کے تھا۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

  • گارمنٹس فیکٹری کے کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    گارمنٹس فیکٹری کے کیمیکل ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    کراچی : گارمنٹس فیکٹری کے زیرِ زمین ٹینک کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹ جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بھینس کالونی موڑ چوکنڈی اسٹاپ کے قریب فیکٹری ورکرز زیرِ زمین کیمیکل ٹینک کی صفائی کر رہے تھے کہ زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے-

    تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    پولیس نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت شیراز، غلام حسین، عمران اور شہریار کے نام سے کی گئیں جن کی عمریں 22 سال سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

    جناح اسپتال میں موجود شخص یعقوب نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں غلام حسین اور شیراز آپس میں کزن اور دونوں ان کے بھتیجے ہیں جو کہ جام کنڈو گوٹھ شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور مذکورہ گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    انہوں ںے بتایا کہ کیمیکل گیس کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے 5 ملازمین متاثر ہوئے تھے جس میں سے 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک ورکر کو قریب ہی قائم نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم دی جا رہی ہے۔

    قبل ازیں کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی7گاڑیاں آگ آگ بجھانے میں مصروف رہیں چیف فائر افسر نے بتایا تھا کہ آگ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر لگی ہے، آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کومزیدپھیلنے سے روک لیا گیا ہے، جلد آگ بجھا کر کولنگ شروع کردی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    حکام کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ نے 14گاڑیوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا،رینجرزاہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا چیف فائرافسر نے مزید بتایا کہ آتشزدگی میں تولیہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا مال جل گیا ہے ، کولنگ کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

  • امریکا سمیت 5 جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پراتفاق

    امریکا سمیت 5 جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پراتفاق

    ماسکو: روس، چین، برطانیہ، امریکا اور فرانس نے جوہری ہتھیاروں اور ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :روسی ایوانِ صدر کریملن کے مطابق جوہری ممالک نے مشترکہ بیانات جاری کیے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہم پر اولین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپس میں جنگ سے بچا جائے اور مل کر عالمی سطح پر سیکورٹی کی فضا قائم کی جائے۔

    بیانات میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس میں جیت کسی کی نہیں ہوگی۔ ایسی جنگ کا کبھی بھی آغاز نہیں ہونا چاہیے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج تباہ کُن ہیں۔ جب تک یہ موجود ہیں ان کا استعمال دفاع کیلئے، جارحیت اور جنگ کو روکنے کیلئے کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ممالک کے درمیان مذکورہ بالا اتفاق ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین سرحد پر نیٹو فوجی تنصیبات میں مصروف ہے جس کی وجہ سے روس اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر ولادیمیر زیلینسکی کو ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گےعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فونک گفتگو میں روسی جارحیت کیخلاف اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

    یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

    امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب سے کہا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے-

    چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت میں خبردار کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں امریکا اور نیٹو یوکرائن کی مدد کریں گے۔

    قبل ازیں جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی دھمکی دی تھی کہ مغربی ممالک ہماری دہلیز پر جارحیت کے بارے میں نہ سوچیں ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے –

    واضح رہے کہ روس نے سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد یوکرائن کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا تھا اور اب یوکرائن کو دفاعی اتحاد نیٹو کی رکنیت دینے پر سیخ پا ہے۔

    بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے

    ادھر روس کے رہنما اب بھی سوویت یونین کے خاتمے کے اثرات سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ گذشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ سوویت یونین کے خاتمے کے تین دہائیوں بعد بھی یہ سانحہ روسی عوام کے دلوں میں زندہ ہے ہم جسے سوویت یونین کہتے ہیں وہ تاریخی روس تھا۔‘ پوتن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب سوویت یونین کا حصہ یوکرین اب روس کی جانب سے حملے کے خطرے سے دوچار ہے۔

    سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سرد جنگ کا اختتام ہوا اور کوئی بھی ایسا ملک نہ بچا جو امریکی اجارہ داری کا مقابلہ کر سکے اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ دنیا اب ایک ہی ملک میں رائج نظام کے تحت چلے گی۔ تاہم اب ایک نئی سرد جنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس مرتبہ امریکہ کا مقابلہ روس نہیں چین کر رہا ہےچین نے اب تک اس ممکنہ یا ‘جاری‘ سرد جنگ کے بارے میں جو بھی کہا ہے یہ صرف امریکہ کے لیے ایک چیلنج نہیں سمجھا جا رہا بلکہ اسے روس کے پرانے زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا بھی کہا جا رہا ہے۔

    یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا

    امریکہ میں چین کے سفیر چن گانگ نے گذشتہ پیر کو ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ اگر نئی سرد جنگ جاری ہے تو چین سوویت یونین نہیں ہے جو ہار جائے گا چن گانگ نے امریکہ کو تنبیہ بھی کی کہ وہ تائیوان کے معاملے میں احتیاط سے کام لے کیونکہ یہ تنازع دونوں ممالک کو آمنے سامنے لا سکتا ہے۔

    چن گانگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات ہونا بہت مشکل ہیں کیونکہ چین کے جوہری ہتھیار امریکہ کے مقابلے میں بہت کم ہیں چن گانگ کا بیان 24 جنوری کو چینی سفارت خانے کی جانب سے بھی شائع کیا گیا تھا۔ انھیں گذشتہ سال جولائی میں امریکہ میں چین کا سفیر بنایا گیا تھا۔

    گلوان وادی سے چینی فوج کیجانب سے نیو ایئر پر جاری ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ…

    ان کے بیان کی تفصیل کچھ یوں ہے ایسا کیوں لگتا ہے کہ نئی سرد جنگ واپس آ رہی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں کچھ لوگ سرد جنگ کی ذہنیت کا شکار ہیں اور چین کے ساتھ سوویت یونین جیسا سلوک کر رہے ہیں۔ لیکن چین سوویت یونین نہیں ہے اور امریکہ وہ نہیں جو 30 سال پہلے تھا لہٰذا دونوں ممالک کا پرامن انداز اپنانا ہی وسیع تر مفاد میں ہے۔

    چن گانگ کا مزید کہناتھا کہ ‘چین نے سوویت یونین کے ٹوٹنے کی وجوہات کا بغور جائزہ لیا ہے اور اس سے سبق سیکھا ہے انھوں نے کہا کہ ‘چین کی کمیونسٹ پارٹی سوویت یونین کی طرح ضدی نہیں ہے۔ امریکہ اب چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ چین میکسیکو اور کینیڈا کے بعد امریکہ کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے رواں سال دونوں ممالک کی باہمی تجارت 700 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے-

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے…

  • پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اقتصادی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس کے بارے مفصل رپورٹ تیار کی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 صفحات پر مشتمل مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے چھپائےاور استفسار پر صرف 2 ظاہر کیے گئے مسلم لیگ (ن) 62 کروڑ 98 لاکھ سے زائد رقم اور عطیات کی مد میں 45 کروڑ 61 لاکھ کا ریکارڈ دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ن لیگ کو مختلف ڈونرز سے 27 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز موصول ہوئیں، محمد حنیف نامی ڈونر کے ذریعے ساڑھے چار کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں بھاون داس کے ذریعے 3 کروڑ، حاجی عارف کے ذریعے 3 کروڑ، یوسف عباس شریف کے ذریعے 6 کروڑ جبکہ چوہدری تنویر کے ذریعے 10 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز ہوئیں اور تمام مشکوک ٹرانزیکشنز حبیب بینک کے ایک ہی اکاؤنٹ میں ہوئیں۔

    جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،شوکت ترین

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے 82 لاکھ روپے کے فنڈز لیے مگر مسلم لیگ (ن) نے بینک ریکارڈ ظاہر نہ کئے۔

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    پی ٹی آئی کے اقتصادی ماہرین کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس ای سی پی سے خفیہ رکھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو عطیات، پارٹی فنڈز، پارٹی ٹکٹس، ممبر شپ فیس سمیت دیگر مد میں کل 63 کروڑ 91 لاکھ روپے وصول کیے۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 2013 میں 12 میں سے 9 اکاؤنٹس کے ذریعے 14 کروڑ سے زائد رقم چھپائی جبکہ 2014 میں 11 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ظاہر نہیں کیے گئے 2015 میں 10 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا اور 4 کروڑ روپے کے فنڈز ظاہر نہیں کیے اس طرح مجموعی طور پر 34 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار سے زائد کی رقوم کو پیپلز پارٹی نے ای سی پی سے چھپائی۔

    نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ رپورٹ آئندہ روز (4 جنوری) کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی جائے گی اور الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈز کا جائزہ لے کر اپنی حتمی رپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی الیکشن کمیشن کو درخواست کی جائے گی کہ فارن فنڈنگ کیسز سے متعلق تمام کیسز کو ایک ساتھ سنا جائے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔

    جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

  • جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کے باعث پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دن ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوش دل خان نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کے روز ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

    خوش دل خان نے کہا کہ کسی جج سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد کیا ہے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اگلے ماہ ریٹائر ہورہے ہیں، خود چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ ججز کی تقرری کا معاملہ نئے چیف جسٹس پر چھوڑنا چاہئے۔

    پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے کہ سینیارٹی کے اصول کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ججز تقرری میں سنیارٹی کا اصول ہر صورت سامنے رکھنا چاہیے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    واضح رہے کہ سابق سول جج اور سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ کے خلاف میٹرک کا جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے س حوالے سے رفاقت علی ولد محمد اسماعیل نے ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور سے موصول ہونے والے لیٹر نمبر کی روشنی میں مقدمہ کا اندراج جس میں ربورڈ آف انٹر میڈیٹ گوجرانوالہ سے میٹرک کا سرٹیفکیٹ جعلی قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ مذکورہ خط کے ساتھ منسلک ہے۔

    مذکورہ خط کی تعمیل میں معزز وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے یکم دسمبر 2021 کو فوجداری مقدمہ یو ایس 420 ، 468 اور 471 کے اندراج کا حکم جاری کیا ہے، جسے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل ایکٹ 1973 کے سیکشن 58 کے ساتھ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے خط نمبر 18802 مورخہ 27.10.2021 کی روشنی میں پولیس سٹیشن سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

  • مودی کو اگر اسلام آباد میں آنے پر مسئلہ ہے تو سارک  کانفرس میں ورچوئل شرکت کر لیں، شاہ محمود قریشی

    مودی کو اگر اسلام آباد میں آنے پر مسئلہ ہے تو سارک کانفرس میں ورچوئل شرکت کر لیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی-

    باغی ٹی وی :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ پاکستان کے نزدیک سارک اجلاس ایک اہم فورم ہے اور ہم 19واں سارک اجلاس کے انعقاد پر پُرعزم ہیں اور اگر بھارت کو اجلاس میں شرکت پر کوئی مسئلہ ہے تو وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنا سکتے ہیں-

    بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    وزیر خارجہ نے آئندہ سربراہی اجلاس کے لیے تمام ممبران کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت، اسلام آباد میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا تو کم از کم وہ دوسرے اراکین کو روکنے سے گریز کرے بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سارک اپنی حقیقی صلاحیت کا ادراک کرنے میں ناکام رہا بھارت کے مایوس کن رویے کے باوجود سارک نے کووڈ 19 وبائی مرض سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کیا۔

    سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

    بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بدقسمتی سے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے امکانات اور اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات اور علاقائی تعاون بھارت کے معاندانہ رویے کے باعث یرغمال ہو چکا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت نے خاص طور پر غیر ذمہ دارانہ اور سیاسی طور پر محرک پاکستان مخالف مؤقف اور داخلی سطح پر مسلم مخالف رویہ اپنایا ہے۔

    یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن جیسا کہ وزیر اعظم (عمران خان) نے کہا کہ یہ ذمہ داری بھارت پر بھی ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے جموں و کشمیر تنازع کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی شرط ہے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان کشمیری عوام اور رہنماؤں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    خیال رہے کہ اسلام آباد 16 نومبر 2021 کو سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنی تھی لیکن بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا تھا اس کے بعد سے سربراہی اجلاس نہیں ہوسکا کیونکہ سارک چارٹر کے مطابق سربراہان حکومت کا اجلاس منعقد نہیں کیا جاسکتا اگر ممبران میں سے کوئی شرکت کرنے سے انکار کرتا ہے۔

  • نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھر ا پردیش میں نیو ایئر پارٹی سے واپس آنے والی دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے الزام میں ایک 35 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں دو نوجوان لڑکیاں نیو ایئر پارٹی سے واپس اپنے گھروں کو جا رہی تھیں کہ ایک شخص نے خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے تفتیش کیلیے ساتھ سنسان جگہ لے گیا۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارا ایک دوست بھی تھا جسے جعلی پولیس افسر نے مارا پیٹا اور ہم دونوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جعلی پولیس افسر نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور شکایت درج کرانے کی صورت میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے پہلے تو مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تاہم جب علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    گلوان وادی سے چینی فوج کیجانب سے نیو ایئر پر جاری ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ…

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان جوڑے کو جیل میں چوری کے شبے میں پولیس نے رات بھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بھارتی ریاست جھارکنڈ کے بوکارو ضلع میں 47 سالہ امانت حسین اور ان کی اہلیہ حاذرہ بیگم کو پڑوس میں چوری کے شبے میں جمعرات کو سمن موصول ہوا تھا جس پر وہ تھانے بلائے گئے اور ان سے بوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا۔

    بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    حسین نے بتایا کہ ایک پولیس والا ہم سے پوچھ گچھ کررہا تھا کہ دریں اثناء ایک اور پولیس والا آیا اور کہا کہ ایسے بات چیت نہیں ہوگی پھر مجھے رسیوں سے باندھا اور مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اہلیہ کو خاتون پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میرے تلوے ٹوٹ گئے اور مجھ میں کھڑے ہونے کی سکت باقی نہ رہی جبکہ میرے ناخن ادھیڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ امانت حسین اچھے کردار کا مالک ہے اور محلے میں عزت دار سمجھا جاتا ہے محلے کے معزز افراد نے امانت حسین کی رہائی کے حوالے سے پولیس تھانے سے رابطہ کیا جس پر دونوں کو جمعے کے دن رہا کردیا گیا تاہم دونوں کی حالت غیر تھی امانت حسین نے تھانے کے ایس ایچ او نوتن مودی پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

  • کراچی: بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان

    کراچی: بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام سے رات کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران اولے پڑنے کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے آج (4 جنوری کی) رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے شہرِ قائد میں بارشوں کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ یہاں10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش کے دوران اولے پڑنے کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے موسم سرد ہو تو آبی بخارات جم کر اولے بن جاتے ہیں، شہر میں آخری بار اولے 18 دسمبر 2017ء کو پڑے تھے۔

    محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش سے سردی میں اضافہ ہو گا اور درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے موسمِ سرما کا طاقت ور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثر انداز ہوا ہے، اس مغربی ہواؤں کے سسٹم نے جنوبی بلوچستان میں اچھی بارش برسائی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ شہرِ قائد میں 45 سے 54 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے5 جنوری کی دوپہر تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ 5 جنوری کے بعد بارش میں وقفہ آ جائے گا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہو گا، جس کے باعث 6 سے 7 جنوری کی صبح یا دوپہر تک بارش جاری رہ سکتی ہے۔

    لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ…

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہاس پورے سلسلے میں شہرِ قائد میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے 8 جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 4 جنوری سے 7 جنوری کے دوران کراچی، سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، میر پور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہٰیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر، قمبر شہد اد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو اس دوران الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ادھر مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم گوادر اور گرد و نواح میں داخل ہو چکا ہے گوادر شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔

    محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟

    گوادر کے دیگر علاقوں پسنی، جیوانی، سر بندن، اورماڑہ، پشکان گنز، پلیری، بُرز کپّر، دشت کُرمی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے گوادر شہر میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا، شہریوں کو مشکلات سامنا ہے۔

    بارش کے باعث شدید سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے بارش کے بعد سے گوادر شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو 6 جنوری تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت پہلے ہی کر رکھی ہے محکمۂ موسمیات نے 3 سے 6 جنوری تک ضلع کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تیز بارش کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر گوادر نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو مشرقی ساحل سے مغربی ساحل کی طرف منتقل کرنے اور آج رات سے 6 جنوری تک ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث منگل کی شام سے رات کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    والہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیزبارش ہونے کا امکان ہے، اور اگلے 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بارش کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید 4 سے 5 ڈگری کمی سے 19 سے 21 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

    تولیہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سلسلے کے اثرات بتدریج بالائی سندھ کی جانب بڑھیں گے، اور بعدازاں مغربی سسٹم کے اثرات پورے ملک میں پھیل جائیں گے اس سٹم کے نتیجے میں دادو، جام شورو، شہید بےنظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں منگل اور بدھ کے درمیان گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

    عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

    جبکہ کراچی، حیدرآباد سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں 5 سے 6 جنوری کے درمیان متوازن اور تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں