Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جڑواں بہن بھائی کی پیدائش میں پورے ایک سال کا فرق

    جڑواں بہن بھائی کی پیدائش میں پورے ایک سال کا فرق

    امریکا میں جڑواں بہن بھائی کی پیدائش میں پورے ایک سال کا فرق آگیا، ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک 2021 اور دوسرا 2022میں پیدا ہوا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ اور موجودہ سال میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، اور یہ سال کا فرق اس لیے پڑا کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا۔

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    رپورٹ کے مطابق فاطمہ میڈریگال اور رابرٹ ٹریوجیلو کے ہاں بچوں کی پیدائش نیٹیواڈاڈ میڈیکل سینٹر میں ہوئی اسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون کے ہاں پہلے 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس کے 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی ایلان یولنڈا کی پیدائش ہوئی۔

    4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا


    ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا کہ دونوں کی پیدائش میں 15 منٹ کے وقفے کے باعث اب ان کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اس امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

    سعودی خواتین اب تیز رفتار ٹرین بھی چلائیں گی

  • محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟

    محبت کا جادو، پاکستانی نوجوان کو بھارتی صحرا میں لے گیا، پھر کیا ہوا؟

    یہ اکثر کہا جاتا ہے کہ محبت لوگوں کو جوڑتی ہے لیکن اگر بغیر سوچے سمجھے محبت میں کوئی بڑا قدم اٹھا لیا جائے تو یہی محبت ناصرف آپ کو بیچ صحرا پہنچا سکتی ہے بلکہ سلاخوں کے پیچھے بھی دھکیل سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے شہر بہاولپور کے 21 سالہ رہائشی محمد احمر کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے محمد احمر نے محبت تو کی ، لیکن لڑکی کا انتخاب سرحد پار بھارت سے کیا، اب محبت تھی جس میں ملنا بھی ضروری تھا تو عقل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے محمد احمر نے گذشتہ ماہ ممبئی میں اپنے محبوب سے ملنے کی خاطرپاکستان اور بھارت کی سرحد غیرقانونی طریقے سے عبور کر لی لیکن اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے وہ انڈیا کے ایک صحرائی ضلع میں پہنچ گئے اور اب انڈین سکیورٹی فورسز اُن سے تفتیش کر رہے ہیں اور وہ زیرِ حراست ہیں۔

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    بھارتی افسران کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت نوجوان کے پاس اسلحے کی بجائے ایک پانچ سو کا نوٹ تھا، جس کے ساتھ اس نے اپنی محبت کی داستان سنائی افسران نے بتایا کہ محمد احمر سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی لڑکی سے ملے، اور محبت ہو گئی، پھر ملاقات کی خواہش ہوئی تو لڑکی نے کہا ممبئی آجاو، جس پر نوجوان نے بتایا کہ اس نے ویزا کی درخواست دی لیکن وہ نا منظور ہو گئی جس کے بعد اس نے سرحد عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ لڑکے نے یہ سمجھ کر باڑ عبور کی کہ وہ ممبئی پہنچ جائے گا، لیکن انوپ گڑھ اور ممبئی کے درمیان 1400 کلومیٹرکا فاصلہ ہےلڑکے کی داستان سننے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ تفتیشی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے لڑکی کو ڈھونڈا جو کالج میں پڑھتی ہے، اس کا کہنا تھا کہ ان کی احمر سے بات ہوتی تھی لیکن وہ محبت میں اتنی سنجیدہ نہیں تھیں، اور ممبئی آنے کا بھی مذاق میں کہا تھا۔

    نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

    بھارتی پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں تقریباً یقین ہے کہ اس میں کوئی ملک دشمن سرگرمی ملوث نہیں لیکن مرکزی ایجنسیاں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کر رہی ہیں جب یہ ثابت ہو جائے گا کہ لڑکا مکمل طور پر بے قصور ہے تب بی ایس ایف کی پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ ہو گی، جس میں اسے واپس اپنے ملک کے حوالے کیا جائے گا۔

    اگر وہ (پاکستان) اُنھیں اپنا شہری تسلیم کرتے ہیں اور یہ کہ اُنھوں نے باڑ عبور کی ہے تو اُنھیں واپس کر دیا جائے گا بصورت دیگر ہم نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کریں گے تاکہ وہ خود اس کیس کو آگے بڑھا سکیں-

    مقامی ایس ایچ او پھول چند نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چار دسمبر کی رات کو بہاولپور کے قریب راجستھان کے صحرائی ضلع سری گنگا نگر کے انوپ گڑھ علاقے میں مبینہ طور پر انڈیا، پاکستان بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے بعد احمر کو انڈیا کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

    بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا

    ایس پی آنند شرما نے بتایا کہ ’وہ باڑ پار کر کے انڈیا کی طرف آ گئے تبھی اُنھیں بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے دیکھا اور اُنھیں خود کو سکیورٹی فورس کے حوالے کرنے کو کہا، جس پر اُنھوں نے خود کو اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔‘’بے گناہی ثابت ہونے پر واپس بھیجا جائے گا

    نڈین میڈیا کے مطابق انڈین سکیورٹی حکام نے نوجوان کی اُن کی والدہ اور گاؤں کے نمبردار سے بات کروائی ہے تاہم نوجوان کی رہائی کے لیے تاحال کسی قسم کی کوئی باضابطہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے-

    خیال رہے کہ سرحد پار کرنے کی یہ وجہ حالیہ دنوں میں یہ سرحد عبور کرنے کا پہلا واقعہ نہیں اگرچہ سندھ سے ملحق ریاست راجستھان اور گجرات میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد کے بڑے حصے پر باڑ لگی ہوئی ہے لیکن محبت کی بنا پر حالیہ دنوں میں سرحد عبور کرنے کے بہت سے واقعات پیش آئے ہیں۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    گذشتہ ماہ بہاولپور سے 30 سالہ علا الدین سری گنگا نگر سرحد عبور کر گئے لیکن پوچھ گچھ کے دوران اُن سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اگست 2021 میں سندھ کے ضلع تھرپارکر سے ایک نوجوان اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا ہونے پر ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں داخل ہو گیا۔ اپریل 2021 میں ایک آٹھ سالہ لڑکا بھی غلطی سے باڑمیر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد عبور کر چکا ہے۔

    اسی طرح انڈیا سے بھی سرحد عبور کر پاکستان جانے کے معاملے آتے رہتے ہیں نومبر 2020 میں ریاست راجستھان کے باڑمیر سے ایک شخص سرحد عبور کر اس لیے سندھ چلا گیا کیونکہ وہ مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کے گھر میں چوری چھپے داخل ہو رہا تھا اور محبوبہ کے گھر والوں نے اسے دیکھ لیا اور وہ گرفتار ہوا اس سے قبل جولائی 2020 میں ریاست مہاراشٹر کے علاقے عثمان آباد کے ایک رہائشی نے کراچی کی ایک لڑکی سے ملنے کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کی اس شخص کی مذکورہ لڑکی سے آن لائن ملاقات ہوئی تھی اور وہ محبت میں گرفتار ہو کر سرحد پار کرنے کے لیے نکل پڑا۔

    سعودی خواتین اب تیز رفتار ٹرین بھی چلائیں گی

    وہ گوگل میپ کی مدد سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے نکلے لیکن اپنے گھر سے ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ دور سرحد سے ملحقہ ضلع کچھ کے ایک ویران خطے میں پانی کی قلت سے بے ہوش ہوئے اور لوگوں کو بے ہوشی کی حالت میں ملے۔

    احمر کا معاملہ تازہ ترین ہے ایس پی آنند شرما نے محاورہ ’حقیقت افسانے سے زیادہ عجیب ہوتی ہے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق کی بات ہے کہ ’انوپ گڑھ میں، جہاں احمر نے سرحد عبور کی، وہاں ایک لیلیٰ مجنوں کا مزار بھی ہے یہ یقینی نہیں کہ وہاں لیلیٰ مجنوں دفن ہیں لیکن ایک وقت تھا جب سرحد کے دونوں طرف سے ان کے مرید یہاں محبت میں کامیابی کے لیے منتیں مانگنے آیا کرتے تھے۔

    چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لئے،بھارت کا…

  • دو ماہ میں فیصلہ ہونا چاہئے تھا،کیا عمران خان نے التوا لیا؟ عدالت

    دو ماہ میں فیصلہ ہونا چاہئے تھا،کیا عمران خان نے التوا لیا؟ عدالت

    دو ماہ میں فیصلہ ہونا چاہئے تھا،کیا عمران خان نے التوا لیا؟ عدالت
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پراسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

    ‏اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی بڑھانے سے روک دیا، وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت کا یہ کیس کب سے زیرالتوا ہے، وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کیس 2012 کا ہے، 2021 میں سوالات وضع کیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ڈائریکشن دی ہے کہ ہتک عزت کے کیسز جلد نمٹائے جائیں، کیس میں اس التوا کا ذمہ دار کون ہے؟ ‏کیا آپ کہتے ہیں کہ التوا عمران خان کی طرف سے ہوا؟ 2012 سے ہتک عزت کا کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے،‏ہتک عزت کیس کا تو 2 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیئے تھا،

    وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ ‏دونوں فریقین کی جانب سے التوا لیا گیا، جب سوالات وضع ہوئے خواجہ آصف نیب حراست میں تھے، عمران خان نے شروع میں پیروی نہیں کی لیکن بعد میں شروع کی، عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی

    غیرقانونی بھرتیاں:لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم سے متعلق معاملات میں الزامات لگانے پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کردیا گیا تھا۔

    خواجہ آصف نے ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کا آرڈر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا خواجہ آصف نے درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج اور عمران احمد خان کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ای کورٹ کے ذریعے وزیراعظم کا بیان وکیل صفائی کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کیا۔

    ایف اے ٹی ایف نے جعلی شناختی کارڈز سے کاروبار کرنیوالوں کی فہرست طلب کرلی

    وکیل نے خرابی صحت کے باعث عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پیش نہیں ہو سکتے، عدالت نے قانون کا حوالہ دیئے بغیر جلدبازی میں فیصلہ سنایا، جرح کا حق ختم کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔

    قبل ازیں لاہورہائی کورٹ نے غیرقانونی بھرتیوں پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا ، لاہور ہائی کورٹ نے ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو پاکستان(اے ٹی آئی آر)میں گریڈ 21 کے 10 جوڈیشل ممبران کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وزیراعظم عمران خان، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری قانون اورچئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور رجسٹرار ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو پاکستان سے 14 جنوری 2022 کو جواب طلب کیا ہے۔

    منی لانڈرنگ امیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے،وزیراعظم

    عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2 جون 2021 کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے 10 جوڈیشل ممبران کی تقرری کو چیلنج کئے جانے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے ہیں درخواست گزار ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ ان تقرریوں کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

    وحید شہزاد بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تقرریاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1977 کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی سروسز میں گریڈ 16 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران کی تقرری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی انکم ٹیکس آرڈیننس کےسیکشن 130 کے تحت وفاقی حکومت کی بجائے وزیر اعظم کو ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے جوڈیشنل ممبران کی تقرری کا دیا جانے والا اختیارغیرقانونی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواست دائر

  • پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی : سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    نئے حکم نامے کے مطابق یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے۔

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

    دوسری جانب کورونا کی پانچویں لہرکے حوالےسے این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 3 دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسز تھے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے دسمبر میں اومی کرون ٹیسٹ کرنے کیلئے 351 ٹیسٹ کیے گئے، 351 ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کے کیسز ظاہر ہوئے، لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہونگی وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں7ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دی-

    این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

    قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اجلاس میں کورونا کیسز کے اعداد وشمار،ویکسی نیشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے لازمی نظام کے حوالے سے سخت اقدامات پراتفاق کیا، اجلاس میں کورونا کیسز کے پھیلا و کا بھی جائزہ لیا گیا-

    یادر رہے کہ نئےسال کے آغاز پر،دنیا بھر میں فلائٹس آپریشن میں مشکلات کا سامنا دیکھنے میں آیا ہے ،اومی کرون اور موسم کی خرابی،اتوار کے روز 4ہزار پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، منسوخ پروازوں میں آدھے سے زائد امریکا کی پروازیں شامل ہیں دنیا بھر میں 11ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں. پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ مسافر لوڈ کا زیادہ ہونا بھی ہے،پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد کئی ممالک نے فضائی سروس بند کر دی –

    جرمنی کے بحری جہاز میں کورونا پھیل گیا،بحری جہاز کو پرتگال کے ساحل پر روک دیا گیا،بحری جہاز میں سوار 3 ہزار کے قریب سیاح پھنس گئے، بحری جہاز میں موجود عملے کے19 ارکان سمیت 52 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی سیاح سال نو کا جشن منانے جزیرے پر جارہے تھے-

    کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

  • ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر سفیدی چھاگئی-

    باغی ٹی وی: مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا داریل تانگیر میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے چلاس،بابوسر ٹاپ،بٹوگاہ ٹاپ اور فئیری میڈو میں شدید برفباری جاری ہے-

    پارا چنار میں برف باری کے حسین مناظر ہیں ہر طرف برف ہی برف جبکہ ٹھنڈ بڑھ گئی۔ وادی زیارت اور گردونواح میں بھی برفباری ہوئی ہے اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہوگئے جبکہ معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں قلات، چمن اور گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی ہے۔

    جبکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ہدایات جا ری کردیں سی ٹی او تیمور خان راولپنڈی نے کہا کہ دوران برفباری پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائر پر چین چڑھا کر ڈرائیو کریں دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں اور اپنی گاڑی کی فیول ٹینک فل رکھیں-

    دوسری جانب چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری اور زیریں علاقوں میں بارشمری اورگلیات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے روئی کے گالوں نے مناظر اور حسین کردیے اور بالائی علاقوں میں سفیدی چھا گئی-

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    وادی لیپہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی لیپہ میں برف باری کا سلسلہ 6 روز تک جاری رہے گا-

    وادی لیپہ میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر،متعدد گاؤں بجلی سے محروم ہیں جبکہ وادی کا دارالحکومت سے زمینی راستہ کٹ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری برف باری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں-

    مانسہرہ اور شانگلہ میں بارش اور برفباری، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور بونیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی وقفے وقفے سےبارش اوربرفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا-

    کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی8، کالام منفی7، اسکردو منفی6، ہنزہ منفی5، پارا چنار منفی4، گلگت منفی3، چترال منفی1، مری1، اسلام آباد 3، لاہور7 اور لیہہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسلام آباد 3، لاہور 7، کراچی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی چونیاں، چھانگا مانگا، الہ آباد،کنگن پور اور گردونواح میں ہلکی بارش،ساہیوال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے،جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے-

    جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے

    میرپور آزاد اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری منگلا،جاتلاں،اسلام گڑھ،چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہوئی راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دینہ اور گردونواح میں بھی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں آج بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے-

    مودی کو اگر اسلام آباد میں آنے پر مسئلہ ہے تو سارک کانفرس میں ورچوئل شرکت کر لیں،…

    محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید3روز تک موسم ابر آلود رہےگا ژوب اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے 6اور7جنوری تک بارش کی پیش گوئی کی ہے-

  • طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار

    طیارے کے واش روم کے کوڑے دان سے نومولود بچہ برآمد،خاتون گرفتار

    پورٹ لوئیس: ماریشس میں طیارے کے واش روم سے نومولود بچہ برآمد ہوا جس کے بعد ایک خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بی بی سی کے مطابق ائیر ماریشس کا طیارہ یکم جنوری کو مڈغاسکر سے سر سیووساگور رامگولام پہنچا تو ائیرپورٹ کے عملے کو دوران کسٹم چیکنگ کےطیارے کے بیت الخلا کے کوڑے دان سے ایک نومود بچہ ملا۔

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرطیارے کی مسافرمڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا جس نے نومولود بچے کی ماں ہونے سے انکار کیا تاہم طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اسی نے بچے کو جنم دیا ہے ۔

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

    ائیر پورٹ عملے نے نومولو د بچے اوراس کی ماں کو پولیس کی نگرانی میں اسپتال منتقل کردیا گیا خاتون سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی اورنومولود بچے کوپھینکے کے الزام میں کارروائی کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق خاتون جو دو سال کے ورک پرمٹ پر ماریشس پہنچی تھی، اس سے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی اور نومولود بچےکو چھوڑنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

    4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا میں خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کردیا گیا تھا خاتون چھٹیاں گزارنے شکاگو سے آئس لینڈ جارہی تھیں کہ دورانِ پرواز انہیں گلے میں درد محسوس ہوا خاتون کے مطابق انہوں نے سفر سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کووڈ ریپڈ ٹیسٹ کی کٹ اپنے ساتھ رکھ لی تھی۔

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    میریسا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ باتھ روم گئیں اور ٹیسٹ کیا جس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہ کووڈ پازیٹیو ہیں انہوں نے اس حوالے سے ائیر ہوسٹس کو آگاہ کیا جس پر انہیں جواب ملا کہ جہاز میں اتنی جگہ میسر نہیں کہ وہ یہاں قرنطینہ کرسکیں بعدازاں فیصلہ ہوا کہ میریسا پرواز کی لینڈنگ تک باتھ روم میں ہی رہیں اور یوں خاتون کو 5 گھنٹے تک باتھ روم میں ہی رہنا پڑا جس پر پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد انہیں باہر نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا۔

    خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

  • کورونا وبا:پاکستان میں 2 جبکہ دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ

    کورونا وبا:پاکستان میں 2 جبکہ دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 198 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 630 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 945 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

    بوسٹر ڈوز لگوانے کے باوجود امریکی اہم ترین شخصیت کرونا کا شکار

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار165، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 498، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 823، بلوچستان میں 33 ہزار 648، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 75افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا 5 ہزار 933، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 365 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد33 ہزار648 ہوگئی بلوچستان میں کوروناسے جاں بحق افراد کی تعداد365ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے 6 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کئے گئےکوئٹہ میں کورونا کی پھیلنے کی شرح1.05فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ
    24گھنٹے میں بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح 1.72فیصدرپورٹ کی گئی اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد33ہز243ہوگئی ہے-

    2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ہونے کی توقع ہے ،سربراہ ڈبلیو ایچ او

    گزشتہ 24 گھنٹے میں اٹلی میں 68 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹے میں اسپین میں 93ہزار زائد کورونا کیسز فرانس میں 67ہزار سے زائد کورونا کیسز ، برطانیہ میں ایک لاکھ 57ہزار سے زائد کورونا کیسزاور امریکا میں 4لاکھ ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

    جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا میں بھر میں کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں 13 لاکھ 15ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    لیب کی غلطی، سینکڑوں مریضوں کو کورونا سے محفوظ قرار دیا

  • اگرجنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ٹرمپ پر مقدمہ نہیں چلایا تو بدلہ لیں گے،ایران

    اگرجنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ٹرمپ پر مقدمہ نہیں چلایا تو بدلہ لیں گے،ایران

    ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ نہیں چلایا گیا تو وہ اپنے جنرل کے قتل کا بدلہ لے گا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی خبررساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیکپومپیو پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے مجرمانہ فعل کے لیے عدالت میں منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا تو مسلمان اپنے شہید کا بدلہ لیں گے۔

    امریکا سمیت 5 جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پراتفاق

    اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ سلیمانی کے قتل کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرائے انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس دہشت گردانہ کارروائی کے سنگین مضمرات کے پیش نظر سلامتی کونسل کو اپنی چارٹر پر مبنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے امریکا اور اسرائیلی حکومت کو دہشت گردی کی اس کارروائی کی منصوبہ بندی، حمایت اور ارتکاب کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

    یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

    واضح رہے کہ جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    جنرل قاسم کی موت پرا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں بلکہ روکنے کے لیے ماراامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ جنگ روکنے کے لیے کیا اور امریکا کے اقدامات جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں ہوتے۔

    بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے

    علاوہ ازیں ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدس فورس کے سربراہ پر امریکی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا جو مزید امریکیوں کو مارنے کی سازش کر رہا تھا لیکن پکڑا گیاجنرل قاسم سلیمانی ایران میں بھی نفرت کی علامت تھا حال میں حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا اور کئی مظاہرین کو قتل کیا، اسی لیے ایران میں قاسم کی ہلاکت پر اندرون ملک اتنا غم نہیں جتنا بیرون ملک دکھایا جارہا ہے۔

    یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا

    عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر ملکی پرچم کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کرکے کامیابی کا علامتی اظہار کیا تھا-

    جبکہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے…

    خیال رہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں تل ابیب کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے کہا تھا کہ پہلا ہدف جنرل قاسم سلیمانی تھا، ایسا شاذ و نادر ہوتا ہے کہ اتنے اہم شخص کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوجائے جو اسرائیل کے خلاف ملیشیا تیار کرتا تھا۔

    سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

  • لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

    لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

    لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی :مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے، گوادر اور گردو نواح میں 7 گھنٹے تک بارش جاری رہی، جس سے گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    جڑانوالہ اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے تو میرپور آزاد اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ساہیوال اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

    پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

    جب کہ کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید3 روز تک موسم ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پرآ گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلبرگ 380 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ ہے۔

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

  • جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے

    جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے

    ٹی وی میزبان، اسکالر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خا ن اور ریاست مدینہ پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں-
    https://twitter.com/Silent_deserts/status/1478010882668048384?s=20
    ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کہتے ہیں کہ میں الفاظ کا بہت نپا تلا آدمی ہوں میرے لئے یہ لفظ بہت اہم ہے مدینہ،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مسجد مدینہ گرا رہے ہیں-

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    ویڈیو میں کسی نے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے آپ اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ جس پر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے –

    ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ اس حوالے خان صاحب نے ابھی تک تو کوئی ایکشن نہیں لیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی کہ وہ مسجد کے‌خوالے سے کوئی بات کریں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو شرم ہوتی تو آتی ناں-


    ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے عامر لیاقت پر تنقید کی جا رہی ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ قبضے کی زمین پر مسجد بنائی گئی ہے اس کا جھگڑا ہے ناجائز زمین پر مسجد بنانا کہاں کا اسلام ہے-
    https://twitter.com/Silent_deserts/status/1478012144151060482?s=20
    https://twitter.com/Silent_deserts/status/1478011947622838275?s=20


    دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت نے صفائی پیش کی کہا کہ میرا خان صاحب سے رشتہ ایسا ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا جو بھی میری بات آپ کو بُری لگی ہے یقیناً وہ بُری لگنی بھی چاہیئے لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بُری بات ہے میں نے یہ بھی کہا تھا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے پھر آ کر وہاں خطاب کرتا ہے رسول کی بات کرتا ہے میری اس ویڈیو کودرمیان میں سے کاٹ کر وائرل ویڈیو میں اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود میں سب پی ٹی آئی رہنماؤں سے معذرت خواہ ہوں-

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان


    عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں خان صاحب سے بھی معافی مانگتا ہوں اور ان کے پاس جا کر بھی معافی مانگوں گا ان کا عامر ایسا نہیں ہے ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے دل سے محبت کرتا ہے-

    عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں-


    اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ رات کے اس پہر ناسازی طبع کے باوجود اپنے حلقے کے اہل دیو بند کے ساتھ سینہ سپر کھڑا ہوں، سب کا تعلق مولانا فضل الرحمن صاحب سے ہے لیکن میرا تعلق اس رحمن سے ہے جس نے مدینے والے کو بھی تخلیق کیا ، الرحمن، علم القران، خلق الانسان، علمہ البیان، ہم سب ساتھ ہیں مدینہ مسجد نہیں گرنے دیں گے-

    مودی کو اگر اسلام آباد میں آنے پر مسئلہ ہے تو سارک کانفرس میں ورچوئل شرکت کر لیں، شاہ محمود قریشی


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر گذار ہوں مولانا فضل الرحمن صاحب کے کارکنان اورعلمائے دیو بند کا جنہوں نے میری بات توجہ سے سنی اور ہم سب نے این ے 245 کی فلاح اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جناب سومرو بھائی اور جناب سینیٹرعبدالغفور حیدری صاحب کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس کا فیصلہ کیا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں جب کہ انہوں نے کراچی کے مسائل پر مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لیا تھا-

    جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیاعامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم انہوں نےاستعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی تھی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ-

    جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

    ڈاکٹر عامر لیاقت آئے سن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں جبکہ اپنے بیانات کی وجہ سے انہیں صارفین کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے گزشتہ دنوں بھی انہیں اپنی ’تشویش ناک‘ صحت سے متعلق ٹوئٹ کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    عامر لیاقت حسین نے 30 نومبر کی شب مختصر ٹوئٹ کی تھی کہ ’انہیں تشویش ناک حالت میں کراچی کے علاقے ڈیفینس میں موجود نجی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے‘ان کے اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی صحت سے متعلق ٹوئٹ کسی دوسرے شخص نے لکھی۔

    جہاں لوگوں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں، وہیں متعدد افراد نے ان کی ٹوئٹ کو ڈراما قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نامناسب جملوں کا استعمال بھی کیا تھا درجنوں افراد نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ جب وہ تشویش ناک حالت میں ہیں تو ان کے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کس نے کیا؟ ساتھ ہی کچھ افراد نے انہیں اداکار قرار دیا تھا جبکہ کچھ صارفین نے تو انہیں چھوٹا نواز شریف اور چھوٹا لاطاف حسین بھی کہا تھا-

    جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،شوکت ترین