Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہو جاتے ہیں، سینیئر رہنما جے یو آئی

    شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہو جاتے ہیں، سینیئر رہنما جے یو آئی

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہوتے ہیں، وہ صبح کسی جماعت میں اور شام کسی جماعت میں ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے بیان دیا کہ جے یو آئی انتہا پسندجماعت ہے جبکہ عمران خان نے ڈی چوک میں بیٹھ کو پارلیمنٹ اور فوج کو گالیاں دیں-

    پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے

    ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بجلی،گیس اور پانی کے بل جلائے، پی ٹی وی پر حملہ کیا آپ املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، ہم نے مارچ کیا مگر کسی ایک چیز کو نقصان نہیں پہنچایا، ہماری تحریک اور آپ کا دھرنا اور کردار قوم کے سامنے ہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے انتہا پسند کون ہیں؟ دلیل کی بنیاد پر کہتا ہوں آپ انتہاپسند اور دہشت گرد ہیں۔

    حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، آپ نے قوم سے جو وعدے کیے تھے ان پر کتنا عمل کیا؟ عوام اللہ کا نام لے کر سڑکوں پر نکلے اوراس نالائق حکومت کا تختہ الٹ دے۔

    پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خود اعتراف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن اپنی نالائقی کی وجہ سے ہارے ہیں۔

    شیخ رشید کے حوالے سے سوال پر غفور حیدری نے کہا کہ شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہوتے ہیں، وہ صبح کسی جماعت میں اور شام کسی جماعت میں ہوتے ہیں-

    دوسری جانب بلدیاتی قوانین کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے موسم سرد ہونےکے باوجود بچے بڑے اور بزرگ دھرنے میں شریک ہیں، خواتین بھی کل سے دھرنے میں شریک ہوں گی، مختلف سماجی و مزدور تنظیمیں بھی دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہیں۔

    جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، مصطفیٰ کمال

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنےکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مرتضیٰ وہاب دھرنےکا مقام تبدیل کرنے والےکون ہوتے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب ابھی تو دھرنے کا آغاز ہوا ہے ، آپ ابھی سے گھبرا گئے ، ہم کراچی کو وڈیروں سے آزاد کرانا چاہتے ہيں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں شامل تمام حکومتی جماعتیں بتائیں، کراچی کی ترقی کے لیے کیا گیا؟-

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرکسی نے حالات خراب کرنےکی کوشش کی تو کرپشن کے اڈے سیکرٹریٹ کو بند کردیں گے جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کے طور پر کراچی کے عوام کے ساتھ ہے، پر امن دھرنا کراچی اور سندھ کے عوام کے لیے ہے، اگر پر امن دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو پورے شہر میں دھرنے دیئے جائیں گے-

  • غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

    غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے آیا تھا۔

    جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، مصطفیٰ کمال

    اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

    دوسری طرف جہانگیر ترین نے کراچی میں سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے بھی ملاقات کی ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ناساز معاشی حالات پر وزیر اعظم کے پرانے ساتھی جہانگیر خان ترین بھی بول پڑے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا حالات کی بہتری کے لیئے دعاگو ہوں مجھ سے بہتر میڈیا جانتا ہے ، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہوں گا-

    پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

    قبل ازیں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔

    پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے بچے بیچنے پرمجبورافغان:ہرات کے بدقسمت خاندان کی دردناک…

  • 4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا

    4 برس کی عمرمیں اغوا ہونے والا بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا

    بیجنگ: 4 برس کی عمر میں اغوا ہونے والا چینی بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے مل گیا۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لی جینگ وی کو اس کے پڑوسی نے 4 سال کی عمر میں بچوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا لی جینگ وی نے ایک ویڈیو ایپ پر ہاتھ سے تیار کردہ نقشہ شیئر کیا چینی نوجوان نے اپنی یاداشت پر مبنی نقشے میں گاؤں کی گلیاں، گھر اور اس کے اطراف کا خاکہ تیار کیا۔

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    جس کے بعد مقامی پولیس نے تیار کردہ خاکہ کی مدد سے لی جینگ وی کا گاؤں ڈھونڈ نکالا اور ماں بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس سے مزید تصدیق ہوگئی ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق ہونے بعد چینی صوبے یننان میں 30 برس سے بچھڑے ماں بیٹے آپس میں مل گئے۔

    گاؤں میں موجود اپنے کا گھر خاکہ پیش کرتے ہوئے لی جینگ وی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا پڑوسی بہلا پھسلا کر گاؤں سے دور لے گیا اور پھر مجھے انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں فروخت کردیا ماں اور بیٹے کے ملاپ کے مناظر انتہائی رقت آمیز تھے جس میں دونوں ایک دوسرے سے مل کر پھوٹ پھوٹ کررو پڑے۔

    سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی تارکین وطن گرفتار:پاکستانی بھی شامل

    اس سے قبل بھی ایک چینی شخص کو 24 سال کی تلاش کے بعد اپنا بچپن میں اغوا کیے جانے والا بیٹا دوبارہ مل گیا ہے اس دوران انھوں نے اپنے بیٹے کی تلاش میں پورے ملک میں موٹر سائیکل پر پانچ لاکھ کلومیٹر کا سفر کیا گوو گنگ تینگ کے بیٹے کو دو سال کی عمر میں انسانی سمگلروں نے صوبہ شانڈونگ میں ان کے گھر کے سامنے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے کی گمشدگی پر سنہ 2015 میں ایک فلم بھی بنائی گئی تھی جس کے اداکاروں میں ہانگ کانگ کے سپر سٹار اینڈی لاؤ بھی شامل تھے۔

    صرف 40 منٹ جاری رہنے والی تاریخ کی مختصر ترین جنگ

    گوو گنگ تینگ کے بیٹے کو ان کے گھر کے باہر اکیلے کھیلتا دیکھنے کے بعد، مشتبہ خاتون نے اسے پکڑا اور بس سٹیشن لے گئی جہاں اس کا ہو نامی ساتھی پہلے سے انتظار میں موجود تھا اس کے بعد یہ جوڑا قریبی صوبے ہنان جانے کے لیے انٹرسٹی کوچ پر سوار ہوا اور وہاں انھوں نے اس بچے کو فروخت کر دیا۔

    خیال رہے کہ چین میں بچوں کا اغوا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور ہر سال ہزاروں بچے اغوا کر لیے جاتے ہیں۔

    ایران مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے ،شاہ سلمان

  • بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

    بھارت میں مسلمان جوڑے کو جیل میں چوری کے شبے میں پولیس نے رات بھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکنڈ کے بوکارو ضلع میں 47 سالہ امانت حسین اور ان کی اہلیہ حاذرہ بیگم کو پڑوس میں چوری کے شبے میں جمعرات کو سمن موصول ہوا تھا جس پر وہ تھانے بلائے گئے اور ان سے بوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا۔

    چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لئے،بھارت کا…

    حسین نے بتایا کہ ایک پولیس والا ہم سے پوچھ گچھ کررہا تھا کہ دریں اثناء ایک اور پولیس والا آیا اور کہا کہ ایسے بات چیت نہیں ہوگی پھر مجھے رسیوں سے باندھا اور مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اہلیہ کو خاتون پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میرے تلوے ٹوٹ گئے اور مجھ میں کھڑے ہونے کی سکت باقی نہ رہی جبکہ میرے ناخن ادھیڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ امانت حسین اچھے کردار کا مالک ہے اور محلے میں عزت دار سمجھا جاتا ہے محلے کے معزز افراد نے امانت حسین کی رہائی کے حوالے سے پولیس تھانے سے رابطہ کیا جس پر دونوں کو جمعے کے دن رہا کردیا گیا تاہم دونوں کی حالت غیر تھی۔

    امانت حسین نے تھانے کے ایس ایچ او نوتن مودی پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے اُمیدیں‌ وابستہ

    واضح رہے کہ مسلمانوں پر ہندو بلوائیوں کی طرف سے بلا اشتعال حملے انڈیا میں ’معمول‘ بن گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مذمت نہیں کی جاتی انڈین معاشرے میں مذہبی تقسیم کی تاریخ بہت پرانی ہے لیکن جب سے انتہا پسند ہندو جماعت سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی حکومت میں آئے ہیں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد مزید بہت بڑھ گیا ہے مذہبی تقسیم بڑھی ہے اور یہ ابھی مذہبی اور نسل پرستانہ قومیت کے جذبے سے اور زیادہ شدید ہو گئی ہے۔

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    نریندر مودی کے پہلے دورے اقتدار میں مسلمانوں پر گاؤ رکشکوں (گائے کی حفاظت کرنے والے) کی طرف سے گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں پر یا گائے سمگل کرنے کے الزامات پر بہت سے حملے ہوئے تھے نریندر مودی نے ان حملوں پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے-

    نفسیاتی کلینک میں‌ 25 افراد کو جلانے والا مریض دوران علاج ہلاک:تحقیقات شروع

  • گلوان وادی سے چینی فوج کیجانب سے نیو ایئر پر جاری ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا

    گلوان وادی سے چینی فوج کیجانب سے نیو ایئر پر جاری ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا

    گلوان وادی: چین نے منتازع علاقے میں نیو ایئر پر تقریب منقد کر کے بھارت کو نیا پیغام پہنچا دیا جس سے بھارتی آگ بگولہ ہوگئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے ہی دن چین کے سرکاری میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکاروں کو متنازع علاقے گلوان وادی میں چین کا بڑا جھنڈا لہراتے اور مسلح فوجی اہکاروں قومی ترانہ پڑھتے دکھایا گیا ہے ویڈیو میں ایک پہاڑ بھی نظر آرہا ہے جس پر چینی زبان میں لکھا ہے ’’کبھی بھی ایک انچ زمین نہیں دیں گے‘‘

    چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لئے،بھارت کا الزام

    چین کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے چین اور مودی حکومت کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ بھارتی میڈیا بھی پیپلز لبریشن آرمی کی ویڈیو پر سیخ پا نظر آیا۔

    قبل ازیں بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں ان کی سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لیا ہے بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اروناچل پردیش ہمیشہ سے بھارت کا حصہ رہا ہے اور رہے گا وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ اروناچل پردیش میں مختلف جگہوں کے نئے نام رکھنے سے اس کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔

    اسرائیل کو مزید طاقتور کرنے کا امریکی منصوبہ :3ارب ڈالرسے زائد کے جنگی سامان کی…

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجان نے کہا تھا کہ ‘جنوبی تبت چین کے تبت خومختار خطے میں ہے اور تاریخی طور پر چین کی حدود میں ہے’ اور نئے نام دینے کا فیصلہ چین کی خودمختاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے چین کی وزارت شہری امور نے کہا تھا کہ زینگنان (جنوبی تبت) میں 15 جگہوں کے ناموں کو معیاری بنایا ہے اور مذکورہ علاقوں کے نام چینی میں رکھ دیئے گئے ہیں بھارت جس خطے کو اروناچل پردیش کا نام دیتا ہے، اسی خطے کو چین زینگنان کہتا ہے۔

    فلسطینی بچوں کو تحفظ دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے مطالبہ زورپکڑگیا

    یاد رہے چین اور بھارت کے درمیان لداخ کا سرحدی تنازع کئی سال سے جاری جس میں جون 2020 میں مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں اںڈیااورچین کےفوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد مزید شدت آئی تھی۔ ان جھڑپوں میں چین کے 4 اور بھارت کے کم از کم 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے جھڑپوں کے بعد چین کی افواج نے انیڈین کنٹرول کے کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کر لیا تھا، جن میں گلوان وادی، ڈیسپانگ اور ہاٹ سپرنگ جیسے اہم مقامات شامل تھے۔

    چینی میڈیا اس سے قبل بھی مختلف ویڈیوز جاری کر چکا ہے جس میں کبھی بھارتی فوج کے اہلکاروں اور افسران کی درگت بنتے تو کبھی گرفتاریاں دیتے دکھایا گیا ہے-

    لاک ڈاون برطانوی ماہرین کے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہوا

    واضح رہے کہ انڈیا اور چین کا سرحدی تنازع بہت پرانا ہے اور سنہ 1962 کی جنگ کے بعد یہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے انڈیا اور چین کے درمیان 3 ہزار 488 کلومیٹر کی مشترکہ سرحد ہے۔ یہ سرحد جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں انڈیا سے ملتی ہے اور اس سرحد کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے مغربی سیکٹر یعنی جموں و کشمیر، مڈل سیکٹر یعنی ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ اور مشرقی سیکٹر یعنی سکم اور اروناچل پردیش۔

    بھارت کی تقسیم کا وقت آگیا:خالصتان ریفرنڈم کا ساتواں مرحلہ آج برطانیہ میں شروع…

    بہر حال انڈیا اور چین کے درمیان سرحد کی مکمل حد بندی نہیں ہوئی اور جس ملک کا جس علاقے پر قبضہ ہے اسے ایل اے سی کہا گیا ہے تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے کے علاقے پر اپنا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں جو کشیدگی کا باعث بھی رہا ہے۔

    انڈیا مغربی سیکٹر میں اکسائی چین پر اپنا دعویٰ کرتا ہے لیکن یہ خطہ اس وقت چین کے کنٹرول میں ہے سنہ 1962 کی جنگ کے دوران چین نے اس پورے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا دوسری جانب چین مشرقی سیکٹر میں اروناچل پردیش پر اپنا دعویٰ کرتا ہے چین کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی تبت کا ایک حصہ ہے چین تبت اور اروناچل پردیش کے مابین میک موہن لائن کو بھی قبول نہیں کرتا ہے۔

    مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چین فوجیوں کو دماغی مفلوج کرنے کی ٹیکنا لوجی پر کام کر رہا…

  • اسد عمر کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

    اسد عمر کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنر ل سیکریٹری و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے۔

    باغی ٹی وی : انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو زیادہ اختیار دیا گیا، ضروری ہے کہ سارا پاکستان اسلام آباد سے نہ چلایا جائے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہ ہوئے تو کہیں نہ کہیں بے چینی رہے گی، پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام ضروری ہے-

    الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری…

    وفاقی وزیر نے عندیہ دیا کہ نئے قانون کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے پٹیشن تیار کررہے ہیں، ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے اور سندھ کے عوام کے حق کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    علاوہ ازیں اسد عمر نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آٹا پنجاب سے 300 سے 350 روپے فی 20 کلو مہنگا ہے، نیب کی تحقیقات کے مطابق 20 ارب روپے کی گندم چوری ہوئی، نہیں معلوم یہ کون سے چوہے تھے جنہوں نے گندم کھالی، ہم اس جواب کے منتظر ہیں کہ وہ چوہے کون تھے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کے معاملے کوسیاست میں نہیں لانا چاہتا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ صوبہ کو ویکسین خریدنے کی بندش ہے کون سا قانون سندھ کو ویکسین خریدنے سے روکتا ہے؟ایسا کون سا قانون ہےجس کے بارے میں قانونی ماہرین کو بھی نہیں معلوم، اگر ایسا کوئی قانون ہے تو اسے ختم کرادیں گے۔

    دوسری جانب انصاف ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمرکی پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے احتجاج اور شور شرابا کیااور انصاف ہاؤس پر پوسٹرز اور بینرز لگا دیے کارکنوں نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف نعرے لگائے اور دعویٰ کیا کہ کراچی میں ملیرکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، الیکشن میں اقربا پروری کی انکوائری کی جائے۔

    کارکنان نے مطالبہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی انکوائری رپورٹ دی جائے اور پی ٹی آئی امیدواروں کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیاجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے پریس کانفرنس کے بعد رہنماؤں نےکارکنان کے تحفظات سنے اور انھیں دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے جس پر انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی ہے۔

    پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے موصول ہونے والی دھمکی پر کہا کہ گزشتہ تین چار روز سے ایک نمبر سے دھمکی آمیز کالز اور اسلحے کی تصاویر موصول ہورہی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوسکتا ہے جس پر میں نے ایف آئی اے کو درخواست بھی جمع کرائی ہے کل رات سے ایک اور ویڈیو مختلف گروپس میں وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سندھ پولیس مجھ سے ناراض ہوگئی ہے، میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے بے گناہوں کی آواز بنتا ہوں، میری کوئی پولیس سے دشمنی نہیں ہے، اگر کسی پولیس والے کے ساتھ بھی ظلم ہوتا ہے تو میں اس کے ساتھ بھی کھڑا ہوتا ہوں۔

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچھ ماہ پہلے سُکھن تھانے کے پولیس اہلکار نعمان شاہ اور اوباوڑو میں ہیڈ کانسٹیبل سلطان رند کو مارا گیا میں ان کے گھر گیا، شکارپور میں زخمی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر سب سے پہلے میں گیا تھا جب کہ سہراب گوٹھ میں ایس ایچ اور ٹیم نے ڈاکوؤں کو مارا میں نے تھانے جاکر انہیں شاباش اور انعام دیا۔

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پولیس کی نہیں اس کے پیچھے سازش ہے، ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ پولیس کی حلیم عادل شیخ سے دشمنی ہے اس کے ڈائریکٹر پروڈیوسر وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں، مراد علی شاہ اس کے اور اس کو کھوج کر نکالنے کے ذمے دار ہیں،پہلے کلاشنکوف آئی پھر سرکاری جی تھری آئی، میری اگر سیاسی مخالفت ہے تو وہ پی پی سے ہے جسے دشمنی بنادیا گیا ہے۔

    گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

    تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس پوری سازش کے پیچھے آصف زرداری، بلاول زرداری، مراد علی شاہ اور ان کے بہادر بچے ہیں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں، ان ظالموں کے خلاف مظلوموں کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

    عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس

  • کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

    کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

    بیروت: سردی میں کوئلہ جلاکر سونے والی شامی ماں اور 3 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے ایک گھر سے شامی پناہ گزین ماں اور ان کے تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو جما دینے والی سردی سے بچنے کے لیے کوئلہ جلا کر سوئے تھے۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی…

    رسالہ ہیلتھ ایمبولینس ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار یوسف الدور نے بتایا کہ ایک گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی لبنان گاؤں خریاب کے ایک گھر میں ماں نے اپنے تین بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے کوئلے جلائے جو رات بھر جلتے رہے اور اس میں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے چاروں کی موت واقع ہوگئی۔

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    واضح رہے کہ لبنان میں 15 لاکھ شامی پناہ گزین رہتے ہیں جو شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھر بار اور ملازمتیں چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے تاہم لبنان میں بھی ان کی حالت نہایت ابتر ہے۔

    خوشاب:پنجاب پولیس نے 42 گھنٹوں کے اندرکمسن اغوا بچے کوبازیاب کروا لیا

    شامی پناہ گزین یا شامی مہاجرین ان شامی شہریوں کو کہا جاتا ہے جو شامی خانہ جنگی کے باعث ملک چھوڑ کر دنیا کے مختلف حصوں میں چلے گئے۔ مختلف تنظیموں کی کارروائیوں کی وجہ سے شام بہت متاثر ہوا اور امن کی تلاش میں چار ملین سے زائد شامی شہریوں نے ملک چھوڑ کے دیگر ممالک میں پناہ لی ہے-

    13 سالہ گھریلو ملازمہ سے گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    ان ممالک میں ترکی،لبنان اور اردن میں سب سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں فروری 2015 کے مطابق ترکی میں 2 ملین سے بھی زائد شامی مہا جرین موجود ہیں اور ترکی نے 6 ارب ڈالر سے بھی زائد رقم ان متاثرین پر خرچ کی ہے یوں ترکی دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں اس وقت سب سے زائد متاثرین موجود ہیں۔

  • پیپلز پارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے کماتے ہیں، مصطفیٰ کمال

    پیپلز پارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے کماتے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو ملک دو لخت کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا اورکہا پیپلز پارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے میں بیچتے ہیں شہر میں ایک نیا اسکول، ایک نئی یونیورسٹی، کوئی نیا اسپتال قائم نہیں کیا۔

    اپوزیشن کے لانگ مارچ کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے ،فرخ حبیب

    انہوں نے کہا ہم نے اس وقت علم بغاوت بلند کیا جب سچ بولنے کی سزا موت تھی۔ یہ تعارف ان کے لئے ہے جنہیں ماضی کی سیاسی پارٹیوں کو ڈیل کرنے کی عادت ہے تب نہیں جھکے جب اکیلے تھے۔ ہم نے سینیٹر، ڈپٹی میئر، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عہدے اس لیے نہیں چھوڑے کہ اس شہر کو آصف زرداری کے حوالے کر دیا جائے بلاول زرداری کو عادت پڑ گئی ہے ادھر تم اور ادھر ہم کی بلاول زرداری پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگانے والے لوگ ہیں۔

    پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نیا قطرہ پانی نہیں دیا جو پہلے آتا تھا وہ بھی اب ہائیڈرنٹس بنا کر بیچا جاتا ہے ہمیں غلامی قبول نہیں عزت کی موت قبول ہے 3 مارچ 2022 کو ہمیں آئے ہوئے 6 سال مکمل ہو جائیں گے پاک سرزمین پارٹی کےکارکنان محب وطن قانون کی پاسداری کرنےوالے لوگ ہیں حکمران طاقت کے نشے میں اگر ہمارے حقوق سلب کریں گے تو ہمیں ان کے خلاف جدوجہد کرنی ہو گی ایسا کوئی کام نہیں کریں گے کہ جس سے پیپلزپارٹی کو ہماری جدوجہد کو ضائع کرنے کا موقع ملے-

    شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہو جاتے ہیں، سینیئر رہنما جے یو آئی

    سید مصطفیٰ کمال نے سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے گلے کاٹنے والوں کا خاتمہ ہو گیا تو لاکھوں مصطفیٰ کمال بن گئے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے۔

    پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

    چئیر مین پی ایس پی نے کہا کہ ہم جب اکیلے تھے تب بھی نہیں ڈرے جب کہ آج تو لاکھوں مصطفیٰ کمال ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے، کراچی کے عوام ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔

    پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا 30 جنوری 2022 بروز اتوار کو تبت سینٹر پر پورے کراچی کو جمع ہونا ہے دور سے وزیر اعلیٰ کو آواز نہیں جاتی لہذا کوئی تقریر نہیں ہوگی اور سیدھا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر جائیں گے۔

    الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری…

    سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے عوام کو حقوق دلا کر لوٹیں گے یہ پورے پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا کارکنان ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، اس میں اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں ہوگا ایک دن عوام گھر سے نکلے گی تو نسلیں سکون سے رہیں گی یہ کسی ایک فرقے، قومیت یا کمیونٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تمام انسانوں کا مسئلہ ہے۔

    گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

  • مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ایک بار پھر ایک خاندان کے 12 افراد میں اومی کرون کی تصدیق:مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے –

    دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہےلیونل میسی کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے بھی کی ہے-

    اس ضمن میں فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی ٹیم کے ممبر لیونل میسی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے –

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومی کرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل سٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون 14 جنوری تک نافذ رہے گا ۔

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    اومی کرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پرفعال ہےاور تمام ضروری اقدامات اٹھائےجا رہے ہیں شہریوں کو ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ماسک سمیت پابندیوں پر عمل درآمد بھی جاری ہے ادھر کورونا وائرس آج مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔

    اسرائیل میں‌ کورونا ایک اور خطرناک شکل سامنے آگئی

  • جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    سابق قومی کرکٹرز شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا مجھے اللہ پر بہت بھروسہ ہے، حقوق العباد بہت اہم ہیں۔

    باغی ٹی وی : ان باتوں کا اظہار شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ غیر ملکی کرکٹرزکو پاکستان میں کھیل کر اچھا لگتا ہے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا، فرنچائز کے اونرندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے، ایسا نہ ہو کہ بڑی ٹیمیں اپنی بی ٹیم کو پاکستان بھیج دیں۔

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے 22 کھلاڑی اپنےاسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں،پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے…

    اس سے قبل نئے سال کی موقع پر رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہےڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں –

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہےعام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیےفینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں،انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کےلیے بمپرسال ہےاس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گیپرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گیسیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے-

    میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان