Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

    پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

    پشاور: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکومت سے ہر پاکستانی پریشان و تنگ ہے پی ڈی ایم کے سربراہ نے واضح طور پر کہا کہ ہمارا مطالبہ عام انتخابات کے انعقاد کا ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت سے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی ہے، خیبرپختونخوا میں میری اور پنجاب میں شہبازشریف کی ذمہ داری تھی-

    پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے

    پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے تمام جماعتوں نے جذبے کا اظہار کیا ہے، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23مارچ کو پوری قوم مہنگائی کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے، آج لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، منی بجٹ پر کوئی بحث نہیں کرائی گئی-

    نواز شریف اور ان کے بچوں کو بھی صحت کارڈ دیں گے،یہ ان کا حق ہے:اہم شخصیت کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں جانا چاہیے تھا، بل کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کنٹرول کرے گا، اسٹیٹ بینک نے حکومت کو کوئی قرضہ نہیں دیا، حکومت نے اب تک جتنے بھی قرضے لیے وہ کمرشل بینکوں سے لیے، ملک کو معاشی صورتحال سے نکالنا وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ نیوٹرل نظر آئے تو نتائج بھی سب کے سامنے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہرگز نہ سمجھے کہ ہم میں دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں۔

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کو کبھی اپنا مخالف نہیں سمجھا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے ہیں، ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا ہے، اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ہماری سوچ اور فکر حکومت گرانے پر اتفاق رائےموجود ہے۔

    عثمان بزدار”زیرو”شہبازشریف”ہیرو”:مگراندھی سیاسی تقلید میں…

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہوئی ، کے پی کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہو چکا ہے کہ عوام مزید اس حکومت کو برداشت کرنےکو تیار نہیں، اگلے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا اور اس سے برا حشر ہوگا۔

    امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کا اپنا وطن ہے وہ کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ نوازشریف خیرخیریت سے واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مکمل امن کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب خبریں ہیں کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے باعث پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے ذرائع پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونے جاریے ہیں، جس کی وجہ سے لانگ مارچ کی تحریک متاثر ہوسکتی ہے، اس لئے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا راج :بارشوں کی خوشخبری بھی آگئی

  • سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش  بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    واشنگٹن: امریکی طبی ماہرین نے سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش کو بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرئنٹ کی اہم علامت قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق جاری کی گئی جس میں اومی کرون اور کورونا کی علامات کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، اس دوران تحقیقی ٹیم نے کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی معلومات جمع کیں اور اُن کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے جان کاری حاصل کی۔

    ماہرین کے مطابق ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی کہ حال ہی میں جن لوگوں کو کورونا یا اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں روایتی علامات جیسے بخار، سانس لینے میں دشواری ، نزلہ، جسم اور سر میں درد سمیت دیگر ظاہر نہیں ہوئیں البتہ 3 فیصد مریضوں کو آنکھیں سرخ، بال گرنے اور جلد متاثر ہونے کی شکایات تھیں علاوہ ازیں جن لوگوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں جلدی بیماری یا خارش بھی شکایت بھی تھی۔

    ماہرین کے مطابق کرونا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد اینزائم 2 میں تبدیل ہوکر آنکھوں اور بالخصوص ریٹینا کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی آنکھ کی سفیدی لال ہونے، آنکھوں میں خشکی، کھجلی اور سوجن کی شکایت ہوتیں ہیں-

    امریکن اکیڈمی آف ڈرمٹالوجی ایسوسی ایشن کے ماہرین نے بتایا کہ مطالعے کے دوران کچھ ایسے شواہد بھی سامنے آئے جس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ متاثرہ شخص کے بال تیزی سےگرتے ہیں بخار اور مدافعتی نظام کی کمزوری سےانسان جسمانی طورپرکمزورہوتا ہےجس کاسب سے زیادہ اثرانسان کی کھوپڑی پر پڑتا اور پھر بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں ابتدائی 6 ماہ کےدوران بال بہت زیادہ جھڑتےہیں جبکہ 9ویں مہینےمیں یہ سلسلہ رُک جاتا ہےاورپھربالوں کی نشوونما پہلے کی دوبارہ طرح شروع ہوجاتی ہے۔

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    واضح رہے کہ کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اسرائیل میں‌ کورونا ایک اور خطرناک شکل سامنے آگئی

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومی کرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

    خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

  • اکشے کمار کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

    اکشے کمار کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

    ممبئی: بھارت میں اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں فلم کے خلاف گوجر برادری نے احتجاجی مظاہرے کئے راجستھان کی گوجر برادری نے فلم سازوں کو خبردار کیا ہے کہ فلم میں ’راجپوت‘ لفظ حذف کیا جائے ورنہ اس کی نمائش نہیں ہونے دیں گے۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    اکشے کمار کی فلم ’پرتھوی راج‘ بنانے کا اعلان ہوتے ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی تھی گوجر برادری سے تعلق رکھنے والوں نے اجمیر میں واقع دیو نارائن مندر کے پاس جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے احتجاجاً مندر کے اطراف کی سڑکیں بلاک کر دیں اور ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں شکایت دائر کردی-

    آل انڈیا ویر گوجر سماج اصلاح کمیٹی کے صدر ہرچند گوجر نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم کا عنوان ’پرتھوی راج‘ تبدیل کیا جائے اور فلم میں تاریخ سے ہونے والے کھلواڑ سے باز رہا جائے فلم میں تاریخ کے ہر پہلو کو ایمانداری کے ساتھ دکھانا چاہیے۔

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

    گوجر برادری کا کہنا ہے کہ عظیم حکمران کا تعلق ہماری برادری سے تھا فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرانے سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ اس میں تاریخی حوالوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

    سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

    فلم ’پرتھوی راج‘ میں اکشے کمار ہندو حکمران پرتھوی راج چوہان کا کردار نبھا رہے ہیں فلم میں ان کے ساتھ سنجے دت، آشوتوش رانا اور سونو سود بھی شامل ہیں۔ 2017 میں مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکار مانوشی چھلر اس فلم میں اداکاری کر کے پہلی بار بالی وڈ میں قدم رکھیں گی فلم کو 21 جنوری 2022 کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

  • ملیالم اداکارصرف 10 منٹ میں سلمان خان کے گرویدہ ہو گئے

    ملیالم اداکارصرف 10 منٹ میں سلمان خان کے گرویدہ ہو گئے

    ملیالم اداکار ٹووینو تھامس کو صرف 10 منٹ میں سلمان خان کے گرویدہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم اداکار نے کہا کہ میڈیا نے سلمان خان کی جو تصویر بنارکھی ہے، وہ اس سے بالکل مختلف ہیں فلم انڈسٹری کا اتنا بڑا اسٹار ہونے کے باوجود سلمان خان مجھ سے بہت شائستہ انداز میں ملے اور پیار دیا۔

    سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار کا کہنا تھا کہ بے پناہ شہرت کے باوجود سلمان خان بہت ہی عاجز انسان ہیں، یہی بات مجھے متاثر کرگئی ٹووینو تھامس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے سلمان خان کو بغیر شرٹ کے ڈانس کرتے دیکھا تو اُن جیسی جسمات کے لیے ورزش شروع کی۔

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

    اداکار کے مطابق اُس وقت میں نے 10ویں پاس کی اور سلمان خان جیسی جسامت کے لیے جم جوائن کرلیا، جس نے مجھے متاثر کیا تھا اُس کے برسوں بعد اُن ہی دفتر میں ملاقات ہوگئی میں نے سلمان خان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا، وہ میر ے سینئر ہیں، وہ بہت بڑے اداکار اور عاجز انسان ہیں۔

    بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو گئے

    بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کو جب پتا چلا کہ میں اُن کے ہوٹل میں جم کرتا ہوں تو انہوں نے مجھے نیچے کا جم استعمال کرنے کے لیے کہا۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    ٹووینو تھامس نے بتایا کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ صرف 10 منٹ بات کرنے کا موقع ملا، اس ملاقات نے بالی ووڈ اسٹار کی الگ ہی تصویر مجھے دکھائی تو میڈیا کی پھیلائی ہوئی باتیں جھوٹ ثابت ہوئیں گزشتہ ماہ ٹوینو تھامس نے سلمان خان کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی۔

    میرے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا ہیں ،سلمان خان

  • سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    سموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    اداکارہ علیزے شاہ نے گاڑی میں بیٹھے اپنی سگریٹ پیتے وائرل ویڈیو پر قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہاہے کہ اداکار ہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سیگریٹ کے کش لگا رہی ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر یہ ویڈیو بنائی گئی جو کہ سوشل میڈیا پرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

    اب علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا ہے۔

    بگ باس 15 میں کھلاڑیوں کی غیر ضروری گفتگو اور حرکتیں،سلمان خان غصے میں آگ بگولہ ہو گئے


    اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی عمران ریاض نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے، یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہےایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاط کریں۔

    بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز…

    عمران ریاض کی اسٹوری کو علیزے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

    حریم شاہ کو کیسے حاصل کیا:خاوند نے ساری کہانی سنادی

  • خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

    خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

    امریکا میں خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون چھٹیاں گزارنے شکاگو سے آئس لینڈ جارہی تھیں کہ دورانِ پرواز انہیں گلے میں درد محسوس ہوا خاتون کے مطابق انہوں نے سفر سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کووڈ ریپڈ ٹیسٹ کی کٹ اپنے ساتھ رکھ لی تھی۔

    میریسا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ باتھ روم گئیں اور ٹیسٹ کیا جس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہ کووڈ پازیٹیو ہیں انہوں نے اس حوالے سے ائیر ہوسٹس کو آگاہ کیا جس پر انہیں جواب ملا کہ جہاز میں اتنی جگہ میسر نہیں کہ وہ یہاں قرنطینہ کرسکیں۔

    بعدازاں فیصلہ ہوا کہ میریسا پرواز کی لینڈنگ تک باتھ روم میں ہی رہیں اور یوں خاتون کو 5 گھنٹے تک باتھ روم میں ہی رہنا پڑا جس پر پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد انہیں باہر نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا۔

    امریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسزکا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    واضح رہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں کرونا وبا شدت اختیار کر گئی ہے، امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 362 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

    بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے

    دوسری جانب برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریباً 50 فیصد کم ہےغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جانوروں پر کی جانے والی ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کے گزشتہ ویرینٹ کے مقابلےاومی کرون پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔

    اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس…

    رپورٹ کے مطابق اومی کرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہے جن افراد نے ویکسین کی تین خوراک لگوائیں ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح انتہائی کم جبکہ غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے بوسٹر ڈوز لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 81 فیصد کم ہے۔

    کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

    علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پرقابو پانے کے لئے آلات موجود ہیں ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جب تک عدم مساوات برقراررہے گی اس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی افریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے عدم مساوات کی وجہ سے ویرینٹ کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے عدم مساوات ختم ہوگی تو وبا بھی ختم ہوجائے گی اوریہ ڈراؤنا خواب بھی جس میں ہم اب جی رہے ہیں۔

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

  • ہوٹل میں کھانا کھا رہی تھی وہیں رشتہ آگیا،زینب شبیر کی دلچسپ کہانی

    ہوٹل میں کھانا کھا رہی تھی وہیں رشتہ آگیا،زینب شبیر کی دلچسپ کہانی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر نے ہوٹل میں کھانا کھانے کے دوران پیش آںے والے دلچسپ واقعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زینب شبیر نے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے انٹرویو کے دوران خود کے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھایا ہے-

    سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

    اداکارہ نے کہا کہ وہ ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون اُن کے پاس آئیں اور آتے ہی کافی فری ہو گئیں خوش دلی سے سلام کیا انہوں نے بتایا کہ میں خاتون کی خوشدلی دیکھ کر چونک گئی اور انہیں سلام کیا جس کے بعد انہوں نے مجھ سے نام ، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق سوال شروع کردیئے-

    اداکارہ کے مطابق تمام باتوں کے بعد خاتون نے ساتھ بیٹھی میری بہن سے رشتہ بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے اُن کا ہاتھ مانگنا چاتی ہیں۔

    زینب شبیر کا بتانا تھا کہ اس دوران اُس خاتون کے بیٹے سمیت اُن کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی زینب شبیر نے بتایا کہ وہ یہ سُن کر بالکل دنگ رہ گئی تھیں جبکہ اُن کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، ماہرہ خان

    واضح رہے کہ اداکارہ زینب شبیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے سے کیا تھا ان کے کام ،خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مداحوں میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

    بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز…

  • 2021 میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

    2021 میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

    پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران تسلسل سے مہنگائی کی شدت بڑھتی رہی، دسمبر 2020 کےمقابلےمیں دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی اور نومبر 2021 میں مہنگائی 11.55 فیصد رہی جب کہ دسمبر 2020 میں افراط زر کی شرح 8 فیصد رہی تھی،جبکہ سال 2020 کے 6 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی تھی –

    ادارہ شماریات کے مطابق اس طرح ایک سال میں شہروں میں مہنگائی میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا 2021 میں سرسوں کا تیل 60.7 فیصد، کوکنگ آئل 59.3، گھی 53.3 ، دال مسود 33.5، پھل 29.9، گوشت 20.4 ، چنا 20، آٹا 19 اور ندم 14.6 فیصد مہنگی ہوئی۔

    اس کے علاوہ 2021 میں دودھ 14.4، لوبیا 14.2، گڑ 14، کپڑے دھونے کا صابن اور ماچس 16.5 اور چینی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ بجلی کی قیمت میں 59.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں تعمیراتی سامان کی قیمت 11.3 فیصد بڑھ گئی۔

    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام

    واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے روز ہی پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد فی لٹر 141روپے 62پیسے ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج رات ہی حکومت نے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت ‏میں 268روپے کمی تھی جو اب پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرحساب برابر کردیا ہےاوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب ‏ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321 اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو ‏کر8929 روپے ہوگیا۔

    ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد 133476 ‏روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ ‏فال شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 2390 روپے44 پیسےکا تھا۔

    نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا ،بلاول ، عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ…

  • مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش،والدین نے بچی کو مارڈالا

    بھارت: مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل والدین نے پیدائش کے چند روز بعد ہی معصوم بچی کو مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مادو رائے میں پیش آیا اور بچی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے متھوپندی کی اہلیہ کوشلیا نے 21 دسمبر کو سیڈا پتی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچی کو جنم دیا اور کچھ روز اسپتال میں رہنے کے بعد کوشلیا کو گھر بھیج دیا گیا۔

    جہلم: ماں نے تین بچیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگا لی

    چند روز بعد ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے جس پر ہیلتھ ورکرز نے پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو متھوپندی اور کوشلیا دو بیٹیوں سمیت گھر سے فرار ہو گئے-

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    پولیس کی تفتیشی ٹیم کو گھر سے چند قدم دور ہی بچی کی لاش ملی اور جب نومولود کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسے سر میں کوئی چیز ماری گئی جو اس کی موت کی وجہ بنی پولیس نے گزشتہ روز جوڑے کو گرفتار کیا تو انہوں نے بچی کو قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر غمگین تھے اسی وجہ سے اسے قتل کر دیا۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    قبل ازیں پاکستان میں سیالکوٹ کی 13 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا اور اس کی لاش دس روز بعد بوری میں بند کھیتوں سے ملی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، تھانہ بیگ والہ کے علاقے چک بھاڈا کے کھیتوں سے بچی کی لاش ملی تھی جو بوری میں بند تھی، بچی کے والد محمد الیاس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا-

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک نے ملزم کو گرفتار کر کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جورات بھر مصروف رہیں اس دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور سینکڑوں لوگوں کو شامل تفتیش کیا گیا بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئےاصل ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاہےڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک رات بھر خود سرچ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے. ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے زیادتی کے لیے بچی کو اغوا کیا تھا بچی کے شور کرنے پر گلا دبادیا ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے محمد شاہد گرفتار شاہد عیشاء کا پڑوسی اور تین بچوں کا باپ ہے.

    بس سٹاپ پر کھڑی خاتون سے اجتماعی زیادتی

  • بھارت نے مسلسل تیسری بار انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

    بھارت نے مسلسل تیسری بار انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کر لیا

    انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت نے 8 ویں بار اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر لگاتار تیسری بار اور مجموعی طور پر 8 ویں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔

    بارش سے متاثرہ فائنل میں بھارت نےحریف سری لنکن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی بارش کی وجہ سے سری لنکن اننگز کو 38 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس نے 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

    بعدازاں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 اوورز میں 102 رنز کا ہدف ملا جو اُس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    بھارت نے سیمی فائنل میں بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی۔انڈر 19 ایشیا کپ کی تاریخ میں سری لنکا نے پانچویں مرتبہ فائنل کھیلا ہے اور وہ ہر بار شکست سے دوچار ہوئی۔

    واضح رہے کہ اب پاکستان ، بھارت ،بنگلا دیش،سری لنکا اور افغانستان سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز لیجنڈز لیگ کرکٹ کے ذریعے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے گزشتہ سال دسمبر میں ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹرز کی پیشہ ورانہ کرکٹ لیگ لیجنڈز نے ایشیا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز کے نام کا اعلان کیا تھا لیجنڈز لیگ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) رمن راہجا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کو ایشیا لائن کا نام دیا گیا ہے-

    فخر زمان نے بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ کر لیا

    انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کو لائن (شیر) کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت کئی لیجنڈز کھلاڑی شامل ہیں لیجنڈز لیگ کرکٹ جنوری 2022 میں عمان کے تین اسٹیڈیمز میں کھیلی جائے گی اس میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں سے دو کا تعلق بھارت سے ہو گا۔

    انڈر19 ایشا کپ:پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا