Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت

    مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت

    مراکش : سائنسدانوں نے دیو ہیکل سمندری موساسارچھپکلی کی باقیات دریافت کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : "جنرل کریٹیسیس ریسرچ ” میں شائع کئے گئے مقالے میں سمندری چھپکلی تھیلاسوٹائٹن ایٹروکس کے متعلق بتایا گیا کہ ان چھپکلیوں کی لمبائی 9 میٹر (30 فٹ) تک تھی –

    1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زمین پر پائے جانیوالے دیو ہیکل مگرمچھوں کی نئی اقسام دریافت

    آج کی دور کی اِگوانا اور گوہ اس کی دور کی رشتہ دار ہیں یہ چھپکلی 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل اپنے بڑے جبڑوں کی مدد سے دوسرے سمندری حیوانات کا شکار کرتی تھی۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے محققین سمیت دیگر سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کچھ موساسار مچھلیوں اور اسکوئیڈز جیسے چھوٹے شکار کھاتی تھیں اور دیگر ایمونائٹس اور کلیمس کھاتی تھیں جبکہ نو دریافت شدہ چھپکلی دیگر تمام سمندری ریپٹائلز کا شکار کرتی تھی۔

    تحقیق کے مطابق تھیلا سوٹائٹن اپنے دور کی زبردست شکاری تھی جو خوراک کی زنجیر میں سب سے اوپر ہوتی تھی اس خوراک کی زنجیرمیں سب سے نیچے پلینکٹن ہوتےتھےجن کی غذا سمندر کی گہرائی میں موجود اجزاء سے بھرپور پانی ہوتا تھا۔

    سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت

    چھوٹی مچھلیاں ان پلینکٹن کو کھاتی تھیں اور پھر بڑی مچھلیاں ان چھوٹی مچھلیوں کو کھاتی تھیں۔ یہ بڑی مچھلیاں پھر موساسارس اور پلیسیو سارس کی غذا بن جاتی تھیں۔

    قبل ازیں سعودی عرب میں رینگنے والے سمندری جانداروں کی80 ملین سال پرانی باقیات دریافت ہوئی تھیں بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی اور سعودی جیولوجیکل کی شراکت سےکیےگئےسروے کے دوران یہ باقیات ملی تھیں اس منصوبے کے تحت کی جانے والی کھدائی کے دوران سمندری چھپکلی کی ہڈیاں دریافت ہوئیں ماہرین کے خیال میں یہ ہڈیاں 80 ملین سال قبل موجود جانداروں کی ہیں-

    دریں اثنا امریکی سائنسدانوں نے تسمانین ٹائیگر کو معدوم ہونے کے تقریباً 100 سال بعد دوبارہ وجود میں لانے کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا تسمانین ٹائیگرکا سائنسی نام تھائلاسائن ہےاس کی نسل 1930ء کی دہائی میں معدوم ہونے سے قبل لاکھوں سال سے کرہ ارض پر موجود تھی اس کی نسل کو تقریباً ایک صدی قبل معدوم ہونے کے بعد بہت نقصان پہنچا تھا-

    سائنسدانوں کا ایک صدی قبل معدوم ہوئےتسمانین ٹائیگر کودوبارہ وجود میں لانے کا اعلان

    سائنسدانوں کے مطابق تھائلاسائن ماضی میں آسٹریلیا اور نیو گنی کی سرزمین پر بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن 3000 سال قبل یہ اس علاقےسے معدوم ہوگئے۔ باقی ماندہ تعداد تسمانیہ کے جزیرے تک محدود رہ گئی جنہیں شکار کر کے 20 ویں صدی کی ابتدا میں ختم کردیا گیا۔

    طویل عرصے سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ ان کے معدوم ہونے میں انسانوں اور کتوں کا بڑا حصہ ہے اس نسل کا آخری جانور ہوبرٹ کے چڑیا گھر میں 1936ء میں مرا تھا تاہم اب امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کولوسل بائیو سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس جانور کو دوبارہ وجود میں لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    فرانسیسی سائنسدان نےساسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی

  • ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    ہاکی اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے

    پاکستان ہاکی کا درخشاں ستارہ لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پی ایچ ایف چیئرمین سیلیکشن کمیٹی و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-

    ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خیر مقدم

    اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے ان کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا –

    ان کے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں- اللہ سے دعا ہے انکے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کاحوصلہ عطا فرمائے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھراورسیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قوم سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے-

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اولمپیئن منظورحسین جونیئرجو کہ پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھےانہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتےہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا.1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے-

    1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہورکے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکےان کے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے-

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا

  • ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹیسلا کار کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے کا اعلان

    کیلیفورنیا: ٹیسلا کی گاڑیاں اسپیس ایکس کے اسٹار لنک کے ساتھ ضم ہو جائیں گی تاکہ مستقبل میں ڈیڈ زونز کو ختم کیا جا سکے۔

    باغی ٹی وی : ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اب ٹیسلا کار کو اپنے اسٹارلنک سیٹلائٹ سےمنسلک کررہےہیں بلکہ دوسری نسل کے اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس میں سیل فون روابط کےاینٹینا لگارہے ہیں جو پہلے امریکا میں ٹی موبائل اور پھر دیگر فون نیٹ ورک کمپنیوں کو اس جگہ انٹرنیٹ فراہم کریں گی جہاں سگنل نہیں پہنچتے۔

    ایلون مسک کے اس اعلان کے بعد جب ان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ٹیسلا کاروں کو اسٹارلنک سیٹلائٹ سے جوڑنے کا کہا گیا تو انہوں نے اس کا جواب اثبات میں دیا تاہم اس وقت ٹیسلا کارامریکی نیٹ ورک اے ٹی اینڈ ٹی کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتی ہیں۔


    ایلون مسک نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی تاہم اتنا ضرور کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے سیلولر نیٹ ورک ممکن ہے ان کا اسٹارلنک نظام اس کا اہل ہوگا کہ وہ دو سے چار میگا بائٹ فی سیکنڈ کا رابطہ فراہم کرسکےاوراسے دائرہ کار میں آنے والے ہر شخص کو فراہم کیا جاسکتا ہے۔

    ترک سائنسدان کی دماغی کینسر کے علاج میں پیشرفت

    تاہم یہ سروس اتنی مؤثر نہ ہوگی کہ وہ کار سے لائیو اسٹریم ویڈیو انٹرنیٹ پر دکھاسکے لیکن ایلون مسک نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں معمولی انٹرنیٹ بھی نہ ہونے سے بہتر ہے۔


    دوسری جانب خود ٹیسلا نے امریکی سیلولر کمپنی کے اشتراک سے اپنی گاڑیوں میں معیاری کنیکٹویٹی فراہم کی ہے جو لائف ٹائم ہے۔ اس کے ساتھ نیوی گیشن اور نقشہ جات یعنی گوگل میپس بھی شامل ہیں۔


    واضح رہے کہ ٹیسلا نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی کاروں کو اسٹارلنک سے منسلک کب کرے گی؟

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

  • چاند کیلئےناسا کا 5 دہائیوں بعد پہلا خلائی مشن اڑان بھرنے کیلئے تیار

    چاند کیلئےناسا کا 5 دہائیوں بعد پہلا خلائی مشن اڑان بھرنے کیلئے تیار

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا طاقتور ترین خلائی راکٹ چاند کیلئے 29 اگست کو فلوریڈا کے لانچ پیڈ سے اڑان بھر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اسپیس لانچ سسٹم نامی میگا راکٹ 98 میٹر لمبا، 26 سو ٹن وزنی ہے اور اس مشن کو آرٹیمس 1 کا نام دیا گیا ہے اور یہ لگ بھگ 5 دہائیوں بعد انسانوں کی چاند پر واپسی کے لیے اہم ترین ٹیسٹ ہے۔

    ناسا انسانوں کو ایک بار پھر چاند پر بھیجنے کے لیے تیار


    یہ راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق 29 اگست کی شام 5 بج 33 منٹ پر چاند کی جانب روانہ کیا جائے گا جس میں اورین اسپیس کرافٹ بھی ہوگا راکٹ کو اسی لانچ پیڈ سے روانہ کیا جائے گا جہاں سے نصف صدی قبل چاند پر بھیجے جانے والے اپولو مشنز بھیجے جاتے تھے۔

    ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ اس راکٹ سے اتنی آگ خارج ہوگی جو فلوریڈا کے ساحل پر لاکھوں افراد دیکھ سکیں گے اور ناسا کو امید ہے کہ مشن کی کامیابی سے چاند پر انسانوں کی واپسی کا راستہ کھل جائے گا۔


    یہ راکٹ 8 منٹ میں زمین کے نچلے مدار میں پہنچ جائے گا آرٹیمس 1 مشن کا دورانیہ 42 دن یعنی 6 ہفتے ہے اور یہ اس دوران چاند کے دور دراز کے حصے کے اوپر رہے گا۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

    اورین اسپیس کرافٹ میں کوئی انسان تو سفر نہیں کرے گا مگر کچھ کھلونے ضرور ہوں گے جن سے ناسا کو جدید اسپیس سوٹ اور ریڈی ایشن لیولز کی جانچ پڑتال کا موقع مل سکے گا اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو ناسا کی جانب سے 2025 میں انسانوں کو چاند پر اتارا جائے گا جن میں پہلی بار ایک خاتون بھی شامل ہوگی۔

    ویسے 2025 کے انسانی مشن سے قبل بھی مئی 2024 میں آرٹیمس 2 کو بھیجا جائے گا اور وہ بھی انسانی عملے پر مشتمل ہوگا، مگر وہ چاند پر اتریں گے نہیں۔


    آرٹیمس 2 دسمبر 1972 کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا مشن ہوگا جب انسانوں کو زمین کے مدار سے دور بھیجا جائے گا اپولو 17 آخری مشن تھا جب انسانوں کو چاند پر بھیجا گیا تھا اور اب تک مجموعی طور پر 12 انسان وہاں جاچکے ہیں-

    سرخ سیارے پر پانی کے ممکنہ ذخائر کا تفصیلی نقشہ تیار

    ناسا کے مطابق اورین اسپیس کرافٹ اکتوبر کے وسط میں زمین پر لوٹے گا زمین میں داخل ہوتے وقت اس کی رفتار 25 ہزار میل فی گھنٹہ ہوگی اور 2800 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا مقابلہ کرکے یہ ریاست کیلیفورنیا کے قریب سمندر میں اترے گا ان مشنز کی کامیابی کے بعد ناسا کی جانب سے 2030 کی دہائی میں انسانوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔

  • دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ جون میں جنیوا-پیرس کی پرواز کے دوران کاک پٹ میں ہاتھا پائی کے بعد ایئر فرانس کے دو پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پرواز جاری رہی اور بحفاظت اتری، اور تنازعہ نے باقی پرواز کو متاثر نہیں کیا-

    "دی گارجئین ” نے سوئٹزرلینڈ کے اخبار "لا ٹریبیون” کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف ہفتے کے روز کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا اور پرواز معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ پائلٹ اپنے "مکمل طور پر نامناسب رویے” کے حوالے سے انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن آفس نے کہا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیونکہ پیرس میں پرواز کے اترنے سے قبل ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    دونوں پائلٹوں کے جھگڑے کا انکشاف فرانسیسی سول ایوی ایشن سیفٹی انویسٹی گیشن اتھارٹی کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایئر فرانس کے کچھ پائلٹ حفاظتی واقعات کے دوران طریقہ کارکا احترام کرنےمیں سختی کا فقدان رکھتے ہیں۔

    بی ای اے نے دسمبر 2020 میں جمہوریہ کانگو کے برازاوِل سےپیرس جانے والی ایئر فرانس کی پروازمیں ایندھن کےرساؤ پرتوجہ مرکوز کی،جب پائلٹس نےجہاز کو ری روٹ کیالیکن جتنا جلد ممکن ہو انجن یا لینڈنگ کی پاورکاٹ نہیں کی،جیساکہ لیک کےطریقہ کارکی ضرورت ہے طیارہ چاڈ میں بحفاظت اتر گیا، لیکن بی ای اے کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ انجن میں آگ لگ سکتی تھی۔

    تحقیقاتی ایجنسی نے 2017 اور 2022 کے درمیان اسی طرح کے تین کیسز کا ذکر کیا، اور کہا کہ کچھ پائلٹ حفاظتی پروٹوکول کے بجائے صورتحال کے اپنے تجزیے کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    ایئر فرانس نے کہا کہ وہ جواب میں حفاظتی آڈٹ کر رہا ہے۔ اس نے بی ای اے کی سفارشات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا، جس میں پائلٹوں کو بعد میں اپنی پروازوں کا مطالعہ کرنے کی اجازت دینا اورطریقہ کار پر قائم رہنے کے بارے میں تربیتی دستورالعمل کو سخت بنانا شامل ہے۔

    ایئر لائن نے نوٹ کیا کہ وہ روزانہ ہزاروں پروازیں اڑاتی ہے اور رپورٹ میں صرف چار ایسے حفاظتی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے تاہم ایئر فرانس پائلٹس یونینوں نے اصرار کیا ہے کہ سیکیورٹی تمام پائلٹس کے لیے اہم ہے اور ہنگامی حالات کے دوران پائلٹ کے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

    بی ای اے نے اپریل میں نیو یارک کے JFK ہوائی اڈے سے ایئر فرانس کی پرواز کے ایک واقعے کی بھی تحقیقات کی جو پیرس میں لینڈنگ کے وقت پرواز کے کنٹرول کے مسائل کا شکار تھی۔

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے…

  • جیکب آباد: بارشوں سے متاثرہ بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    جیکب آباد: بارشوں سے متاثرہ بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    جیکب آباد میں لاکھوں بے گھر لوگ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    باغی ٹی وی : جیکب آباد میں بارشوں کی تباہ کاریوں نے کئی جانیں لے لی ہیں اور،بارشوں کے باعث چھتیں اور کچے مکانات گرنے سے لاکھوں لوگ نے اپنے گھروں سے بے گھر ہوکر ریلیف کیمپوں میں پناہ لے لی ہے۔

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    مخیر افراد کی جانب سے ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے بارش متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے مقامی لوگوں کی جانب سے اپنی مد د آپ کے تحت اسکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کے لیے تینوں وقت کے کھانے اور پانی کی فراہمی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    ریلیف کیمپوں میں موجود متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت کسی سیاسی تنظیم نے کوئی مدد نہیں کی، حکومت ان متاثرین کو مالی مدد اور امداد فراہم کرنے میں بے سود ثابت ہوئی ہے۔

    مخیر افراد کا کہنا ہے کہ یہ متاثرین اس ملک کے لوگ ہیں اس مشکل کی گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، ان متاثرین کی امداد کے لیے صاحب حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہےملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئی ہےلاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

    سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

  • موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سےجوہی کو شدید خطرہ ہے، منچھرمیں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سےجوہی کو شدید خطرہ ہے، منچھرمیں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا اور سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ منچھر کو 123 فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا امید ہے اگلے 8 دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

    منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے وزیر اعلیٰ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

    وزیر اعظم آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کرینگے

    دوسری جانب کنڈیارو کے قریب دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل ہوگیا ہے حالیہ مون سون کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ریکارڈ ہوئی، کئی دنوں کی مسلسل بارش کے باعث
    نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں ہزاروں کچے مکانات سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔

    بلوچستان سے آنے والے سیلابی پانی کا دباؤ بڑھنے کے بعد ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سیلابی ریلے میہڑ کی طرف چل پڑے جس سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جوہی بیراج میں شگاف ڈال دیا ، سیلابی پانی جوہی شہر سمیت 60 دیہاتوں کو متاثر کرے گا۔

    بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

  • بلوچستان: سیلاب کےباعث ٹاورز گرنےسے 27 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل،700 میگاواٹ  برقی قلت کا سامنا

    بلوچستان: سیلاب کےباعث ٹاورز گرنےسے 27 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل،700 میگاواٹ برقی قلت کا سامنا

    بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 6 روز سے بجلی، گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تاہم انٹر نیٹ سروس جزوی بحال ہے جبکہ ضلع بولان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بجلی کے13 ٹاورز گر گئے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان کیسکو کے مطابق ٹاور زگرنے سے دادو ، خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی جس سے صوبے کے 27 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے اور کیسکو کے سسٹم میں 700 میگاواٹ برقی قلت کا سامنا ہے۔

    ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ 220 کے وی سبی کوئٹہ اور 132 کے وی سبی ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے، بحالی کے لیے بولان کے علاقوں پیر غائب سے ڈھاڈرتک پیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے لیکن زمینی راستہ اور مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے پیٹرولنگ اوربجلی کی بحالی میں مشکلات کاسامنا ہے۔

    کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ کوئٹہ شہر کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، برقی قلت کے باعث شہر کے فیڈروں کو باری باری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    ادھر 220 کے وی دادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بھی بند ہے جس سے خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی اورخاران کے اضلاع کوبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں بجلی کی بحالی کی صورتحال معمول پرآنےمیں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے اسکولز اور کالجز کھولنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

    سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

    صوبے بھر میں تعلیمی ادارے پہلے 29اگست کو کھلنا تھے لیکن محکمہ تعلیم نے اسکولز اور کالجز کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے تین ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی جامعات بھی تین ستمبر تک بند رہیں گی۔

    سیلاب اور بارشوں کے باعث بلوچستان کے محکمہ جیل نے بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں سے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار کی جیلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

    جیل ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار جیل ناقابل استعمال قرار دے دی گئی اور ڈیرہ مراد جمالی جیل میں3 فٹ پانی بھر جانے کے بعد دونوں جیلوں کے 180 قیدیوں کو سبی منتقل کردیا گیا۔

    سینٹرل جیل مچھ جانے والاراستہ پل ٹوٹ جانے کی وجہ سے بند ہے، مچھ جیل کے راستے بندہونے کی وجہ سے زیر علاج قیدی کوئٹہ منتقل نہ ہونے کی سبب انتقال کرگیا مچھ کو گیس، پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے جیل میں کھانا پکانے میں مشکلات ہیں، سینٹرل جیل خضدار میں بجلی کی عدم فراہمی سے مشکلات ہیں۔

    آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع نے جیو نیوز کو بتایا کہ بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر صوبے کی تمام جیلوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے ، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

    بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

  • 10 سال میں بننے والی غیر قانونی عمارت سیکنڈوں میں زمین بوس

    10 سال میں بننے والی غیر قانونی عمارت سیکنڈوں میں زمین بوس

    بھارت میں سپریم کورٹ کے حکم پر قطب مینار سے اونچے ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا کے سیکٹر-93 Aمیں واقع ٹوئن ٹاورز’سپرٹیک’ گرادیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سیکٹر 93 میں بنائے گئے سپر ٹیک کے غیر قانونی ٹوئن ٹاورز کو ڈھائی بجے گرا دیا گیا 100 میٹر سے زیادہ اونچے دو ٹاورز کو گرنے میں صرف 12 سیکنڈ لگے دھماکے سے قبل تقریباً 7 ہزار افراد کو دھماکے والے علاقے سے ہٹا دیا گیا تھا-

    پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل

    تقریباً 100 میٹر اونچے ڈھانچے کو جو کہ دہلی کے مشہور قطب مینار (73 میٹر) سے اونچا تھا اس کو 12سیکنڈ میں زمین پر ملبہ کا ڈھیر بنادیا گیا، قریبی عمارتیں محفوظ دکھائی دیں ہوا کا معیار اور مرئیت انتہائی کم تھی۔

    ٹوئن ٹاورز کے قریب دو سوسائٹیوں میں دھماکے سےقبل ایل پی جی اور بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی تھی نوئیڈا پولیس نے احتیاطی طور پر گرین کوریڈور بنائے تھے این ڈی آر ایف کی ٹیم بشمول 560 پولس اہلکار، ریزرو فورس کے 100 لوگ اور 4 کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی ایکسپلوزن زون میں تعینات کئے گئے تھے-

    سپرٹیک لمیٹڈ کے ایمرالڈ کورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہیں، تعمیر کے حوالے سے متعدد ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے، اور اس لیے انہیں منہدم کیا گیا دھول کا غبار 4 کلومیٹر ہیں۔ تک پھیل سکتا تھا۔ 60 ہزار ٹن کنکریٹ اور لوہے کا ملبہ اس بات کی گواہی دے گا کہ کوئی بھی چیز قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

    امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی حق نہیں،امریکی جج

    یہ ملک کاسب سے اونچا ڈھانچہ تھا جسے منہدم کیا جانا تھا، تقریباً 850 فلیٹوں پر مشتمل اور نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے کے قریب سیکٹ 93 اےمیں واقع ٹاورز کی اونچائی تقریباً 100 میٹر تھی جو کہ قطب مینار سے اونچا تھا –

    نوئیڈا کمپنی نےدو ہزارکے وسط میں ایمرالڈ کورٹ نامی پراجیکٹ شروع کیا تھا، جس کےتحت چودہ ٹاورزکی منظوری فراہم کی گئی۔ کمپنی نےمنصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے دو ہزار بارہ تک احاطہ میں چودہ کےبجائے پندرہ عمارتیں تعمیر کردیں اس کےعلاوہ منظوری نو منزلہ ٹاورز کی دی گئی لیکن موقع پر گیارہ ٹاورز تعمیر کیے گئے تھے۔

    اسی کے ساتھ اس پراجیکٹ کے علاوہ ایک اور منصوبہ شروع کردیا گیا تھا۔ جس میں مزید دو عمارت تعمیر ہونی تھیں۔ جنہیں چالیس منزلہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ ایسے میں کمپنی اور مقامی لوگوں کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوگئی۔

    کمپنی نے ٹاور ون کے سامنے گرین ایریا بنانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعد میں یہ گرین ایریا وہ زمین بن گیا جس پر سین اور اپیکس ٹوئن ٹاورز تعمیر کیےجانے تھےایمرالڈ کورٹ کے رہائشیوں ںےغیر قانونی طور پرتعمیر کیے جارہے ان ٹاورزکو گرانے اوران کی منظوری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    کمپلیکس اور ایک باغیچہ تھا۔ تاہم، اس نے 2009 میں اپنے پراجیکٹ پر نظر ثانی کی جس میں جڑواں اونچی عمارتیں شامل ہیں ایپیکس اور سیان۔ اگرچہ نوئیڈا اتھارٹی نےنئے منصوبے کو منظوری دے دی،ایمرالڈ کورٹ اونرز ریذیڈنٹ ویلفیئرایسوسی ایشن (آر ڈبلیو اے) نے 2012 میں الہ آباد ہائی کورٹ میں یہ الزام لگایا کہ یہ ایک غیر قانونی تعمیر ہے۔

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    2014 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ٹاورز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا۔ نوئیڈا اتھارٹی اور سپرٹیک نے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ 31 اگست 2021 کو سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور عمارتوں کو گرانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے جڑواں ٹاورز کی تعمیر کو کم از کم فاصلے کی شرط کی خلاف ورزی قرار دیا۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ ٹاورز عمارت کے ضوابط اور فائر سیفٹی کے اصولوں کی تعمیل کیے بغیر بنائے گئے تھے۔

    عدالت نےاگست 2021 میں غیر قانونی طورپر بنائےگئے ٹاورزکو منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ’نوئیڈا اور کمپنی کے افسران کے درمیان ملی بھگت کی کارروائیوں‘‘ کے ذریعے تعمیر کیا گیا تھا، اور اتر پردیش انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں افسران کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری دی تھی۔ ایکٹ، 1976 اور اتر پردیش اپارٹمنٹس ایکٹ، 2010 کے تحت کارروائی کی گئی-

    اگرچہ عدالت نے تین مہینوں کے اندر مسمار کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن متعدد تاخیر کے نتیجے میں حتمی تاریخ 28 اگست مقرر کی گئی۔

    لیبیا میں دومسلح گروہوں کے درمیان خونی تصادم ،23 افراد ہلاک،140 زخمی

    سپرٹیک ٹاورز کو ‘کنٹرولڈ امپلوشن’ کے ذریعے منہدم کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو حکمت عملی کے ساتھ رکھا گیا اور اسے دھماکے سے اڑا دیا گیاتاکہ گردونواح کو کم سے کم نقصان پہنچے۔ امپلوشن کے پیچھے کے عمل میں عمارت کے اہم سپورٹ کا بتدریج کمزور ہونا شامل ہوتا ہے، یعنی ان ڈھانچے کو ہٹانا جو کشش ثقل کی قوت کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد کرتی ہے ۔

    دہلی کے قطب مینار سے اونچی ان دو عمارتوں کو گرانے کے لیے تین ہزار سات سو کلوگرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا تھا اپیکس میں 11 پرائمری بلاسٹ فلورز ہیں، جہاں فرش پر موجود تمام کالموں میں دھماکہ خیز مواد ہےاور سات سیکنڈری فلورز ہیں، جہاں 60 فیصد کالموں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

    ان دو عمارتوں کی تعمیر میں تقریبا آٹھ سو کروڑ روپےخرچ ہوئے تھے۔ اور اب اس عمارت کو گرانےمیں تقریبا ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے خرچ ہوئے جس کا خرچ ٹاور کی تعمیر کرنے والی کمپنی کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ ماہرین کے مطابق عمارت کے گرنے سے اٹھنے والا دھواں آسمان میں غبار کی شکل میں تین سو میٹر تک پھیل گیا۔ ارد گرد موجود عمارتوں میں بھی اس کی دھمک محسوس کی گئی۔

    تقریباً 13 سیکنڈ لگنے والے اس ایونٹ میں تقریباً 80,000 ٹن تعمیراتی اور مسمار کرنے والا ملبہ چھوڑا گیا، جس میں سے 50,000 سے 55,000 ٹن سائٹ کو بھرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھااور باقی کو پروسیسنگ کے لیے تعمیراتی اور مسمار کرنے والے پلانٹ میں بھیج دیا جائے گا۔

    یورپ میں توانائی بحران:سردیوں میں ٹھٹھرکر مرجائیں گے:یورپی عوام دہائی دینے لگی

  • ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی :ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈی جی اور فائیو کور کے برگیڈیئر نے ترکیہ فضایہ کے طیارے کا استقبال کیا ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

    حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی ہے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

    اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔