Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد نے منگنی کرلی۔

    باغی ٹی وی : دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ہاتھ تھامنے اور انگوٹھیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی آرز احمد نے حبا بخاری کے ہاتھ تھا منے کی تصویر انسٹاگرام پر 8 دسمبر کی شب کو شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں ان سے سوال کیا کہ ’چلو شادی کرتے ہیں، ’ایک معجزے کی طرح ملی ہو تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    تاہم آرز احمد نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کب اور کہاں کی-

    دوسری جانب آرز احمد کی طرح حبا بخاری نے بھی 8 دسمبر کو ہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا اداکارہ نے آرز احمد کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی جانب سے ہاتھ تھامے جانے کے بعد خود کو محفوظ ترین شخص تصور کر رہی ہیں۔

    حبا بخاری نے لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ اور آرز احمد ’’بھولی بانو‘ ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے، تب وہ خود کو اس وقت غیر محفوظ تصور کر رہی تھیں، جب انہوں نے سین کی شوٹنگ کے دوران آرز احمد کا ہاتھ تھاما تھا۔

    حبا بخاری نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے آرز احمد سے جان بوجھ کر دور رہنے کی کوشش کی مگر بلآخر دونوں ایک ہوگئے۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

    انہوں نے لکھا کہ وہ آرز احمد کے ساتھ زندگی گزارنے کی منتظر ہیں اور ساتھ ہی انہون نے ہاتھ تھامنے پر اداکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    دونوں اداکاروں کی جانب سے رشتے میں بندھنے کی پوسٹ کرنے کے شوبز شخصیات کی جانب سے ان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں-

    واضح رہے کہ پہلے ہی دونوں کے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور اطلاعات تھیں کہ دونوں سال کے اختتام تک منگنی کرنے کے بعد سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں شادی کرلیں گےحبا بخاری نے بھی گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف مواقع پر جلد منگنی یا شادی کے بندھن میں بندھنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وعدہ کیا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنے فیصلے سے متعلق مداحوں کو بتائیں گی۔

    آرز احمد اور حبا بخاری نے چند ڈراموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے اور دونوں کا شمار ابھرتے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے، دونوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟سوشل میڈٰیا پر افواہیں

  • کترینہ کیف کی خود سے کم عمر نوجوان سے شادی ،کنگنا رناوت کا ردعمل

    کترینہ کیف کی خود سے کم عمر نوجوان سے شادی ،کنگنا رناوت کا ردعمل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے سے کم عمر نوجوان اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے پرجہاں بھارتی میڈیا میں باتیں کی جا رہی ہیں وہیں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برصغیر پاک و ہند میں شادی کے لیے لڑکی اور لڑکے کی عمر کے درمیان فرق کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے شادی کے وقت اگر لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے کئی برس چھوٹی ہے تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن اگر لڑکی عمر میں لڑکے سے بڑی ہوئی تو اکثر لوگ اس بات کو معیوب سمجھتے ہیں۔

    اداکارہ کترینہ کیف بھی اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں 5 سال بڑی ہیں کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے لیکن یقینی طور پر عمر کا یہ فرق دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا تاہم اس بات کو لے کر بھارتی میڈیا میں باتیں کی جارہی ہیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے کترینہ اور وکی کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں تبصرہ کیا ہے۔

    کترینہ کیف اور وکی کی شادی،راستے بند کرنے پر مقامی وکیل تھانے پہنچ گیا

    دراصل کنگنا نے دقیانوسی تصورات کو توڑنے پر اس جوڑے کی تعریف کی ہے کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ہم نے زائد عمر کے کامیاب امیر مردوں کے ساتھ کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کی کئی کہانیاں سنی ہیں خواتین کے لیے اپنے شوہر سے زیادہ کامیاب ہونا ایک بڑے بحران کے طور پر دیکھا گیا اپنے سے کم عمر آدمی سے شادی تو بھول جائیں، ایک خاص عمر کے بعد خواتین کا شادی کرنا ناممکن تھا۔

    کنگنا نے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اب کامیاب، امیر اور فلم انڈسٹری کی سرکردہ خواتین ان اصولوں کو توڑ رہی ہیں صنفی دقیانوسی تصور کی نئی تعریف کرنے پر مرد اور خواتین دونوں کو خراج تحسین۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں کترینہ اور وکی وہ پہلی جوڑی نہیں جس میں دلہن عمر میں دولہے سے بڑی ہے بلکہ بھارتی شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں موجود ہیں جن میں لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے بڑی ہے لیکن ان کی شادیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

    کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے شروع

    اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں-

    ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ایشوریا اپنے شوہر سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں۔

    اداکارہ سوہاعلی خان کی عمر شادی کے وقت 37 سال تھی جب کہ ان کے شوہر اداکار کنال کھیمو 32 برس کے تھے۔ لیکن عمر کا یہ فرق ان دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

  • ایفل ٹاور سے بڑا سیارچہ چند روز میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا

    ایفل ٹاور سے بڑا سیارچہ چند روز میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا

    واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیق ادارے ناسا نے بتایا کہ ایفل ٹاور سے بھی بہت بڑی ایک خلائی چٹان اگلے ہفتے زمین کے مدار میں داخل ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق انڈے کی شکل کا سیارچہ جس کا نام 4660 Nereus ہے، 1,082 فٹ لمبا ہے اور 11 دسمبر بروز ہفتہ 14,700 میل فی گھنٹے کی رفتار سے زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔

    ناسا نے بتایا کہ توقع یہی ہے کہ چٹان زمینی سطح سے کچھ فاصلے پر بغیر کوئی نقصان پہنچائے گزرے گیلیکن اس بار یہ 20 سال پہلے کی نسبت زیادہ قریب سے گزرے گا خلائی چٹان کو نیریس کا نام دیا گیا ہے جو کہ یونانی سمندری دیوتا کے نام سے منسوب ہے۔

    رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا

    نیریس اندازاً 24 میل دوری کے فاصلے پر ہوگا سننے میں یہ فصلہ بڑا لگتا ہے لیکن خلائی معیار کے مطابق یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک پتھر قریب سے گزرا ہوا۔

    خلاء میں جب کوئی چیز زمین سے 12 کروڑ میل کے فاصلے پر آتی ہے ناسا اُسے زمین کے قریب اور ساڑھے 46 لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی چیز کو ممکنہ طور پر خطرناک قرار دیتا ہے قریب یا خطرہ قرار دیے جانے کے بعد ماہرینِ فلکیات اس کی حرکات کو قریب سے دیکھتے ہیں۔

    1982 میں دریافت ہونے والے نیریس کا سورج کے گرد مدار 1.82 برس کا ہے جس کی وجہ سے یہ ہر 10 سالوں میں دنیا کے قریب آتا ہے۔

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

    نیریس کے نظام شمسی کے ہمارے علاقے میں تواتر کے ساتھ آنے کی وجہ سے ناسا اور جاپانی خلائی ایجنسی JAXA نے ایک بار اس سیارچے کا نمونہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بجائے 25143 Itokawa نامی سارچے پر چلے گئے۔

    ناسا کے اندازے کے مطابق نیریس اب 2 مارچ 2031 اور نومبر 2050 میں زمین کے قریب سے گزرے گا اور اس کا اس سے بھی زیادہ قریبی گزر 14 فروری 2060 کو ہوگا جب یہ سیارچہ 7.4 لاکھ میل کی دوری سے گزرے گا۔

    چھ لاکھ سےزائد سیارچوں کی مانٹرنگ کرنے والے ڈیٹا بیس آسٹیرینگ نے اندازہ لگایا ہے کہ اس سیارچے میں نِکل، لوہا اور کوبالٹ جیسی دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں جن کی کُل مالیت 4.71 ارب ڈالرز ہے۔

    580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    کوالالمپور: ملائیشیا کی کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی کرپشن پر12سال قید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اربوں ڈالرکا کرپشن کرنے، منی لانڈرنگ اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر کوالالمپور ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 12 سال قید اور50 ملین ڈالرجرمانے کی سزا سنائی تھی

    نجیب رزاق نے سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جسے تین رکنی پینل نے اتفاق رائے سے مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھنے کا حکم دیا۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے سے نجیب رزاق کی ملائیشیا کی سیاست میں واپسی کی امیدوں کودھچکا پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ نجیب رزاق کو تین دیگر الزامات ثابت ہونے پر بھی دس، دس سال کی سزا سنائی گئی تھی ان میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پرون ملائشیا ڈویلپمنٹ فنڈ (ون ایم ڈی بی فنڈ) کے سابق یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے ایک کروڑ ڈالر وصول کرنے جیسے الزامات شامل تھے۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نجیب رزاق نے صرف ایک بار 1 ایم ڈی بی کے فنڈ سے جتنی رقم مبینہ طور پر خوردبرد کی اس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے یہ رقم اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی نجیب رزاق پر اس نوعیت کے 42 الزامات ہیں۔

    کورونا متاثرین کو حکومت کی جانب سےلاکھوں روپے دینے کا اعلان

    نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر طلب نہیں کیے نہ ہی انہیں ایسی کوئی پیش کش کی گئی تھی۔

    ون ملائشیا ڈولپمنٹ فنڈ 1 ایم ڈی بی ایک سرمایہ کار کمپنی ہے جو ملائشیا میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ فراہم کرتی ہے۔ 2009 میں قائم ہونے والی اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹر دارالحکومت کوالا لمپور میں ہے۔ اس کمپنی کے قیام کا مقصد ملک کی طویل المعیاد ترقی کے لیے عالمی شراکت داری اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔ اس کمپنی کے دائرہ کار میں ریئل اسٹیٹ، سیاحت، توانائی اور زرعی کاروبار کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ امریکہ کے کمپنی کے عالمی شراکت دار ہونے کی وجہ سے امریکی محکمہ انصاف نے بھی ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی کے فنڈ سے کم ازکم ساڑھے تین ارب ڈالر چوری کئے گئے ہیں۔

    مشکوک ٹرانزیکشنز کی وجہ سے کمپنی کی 2015 سے سخت نگرانی کی جا رہی تھی اور ایسے شواہد سامنے آئے تھے جن سے منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی اور فنڈ کی چوری کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    اولمپکس بائیکاٹ:امریکہ جان بوجھ کردشمنی پال رہا ہے:ایسی حرکتوں سے باز رہے:چین کی…

  • دنیا بھر میں ویب سائٹ اچانک کریش ہونے پر ایمیزون کی وضاحت

    دنیا بھر میں ویب سائٹ اچانک کریش ہونے پر ایمیزون کی وضاحت

    دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے بعد بڑی ویب سائٹس اچانک کریش ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمیزون کی ویب سائٹ اور ایپ منگل کو دنیا بھر کے ہزاروں صارفین کے لیے کریش ہو گئی،جس کی وجہ سے صارفین کی پریشانی کا سامنا کرانا پڑا اور ڈیلیوری ٹرک راستوں میں ہی رُک گئے کیونکہ ڈرائیور اپنے راستوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔

    ڈیلی میل کے مطابق، پلیٹ فارم اور ایمیزون ویب سروسز، جو آن لائن ایپلی کیشنز پیش کرتی ہیں، کوگزشتہ روز صبح 10.40 بجے ای ٹی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

    بلومبرگ کے مطابق، دوپہر 2 بجے کے قریب، ڈیلیوری سروس کے تین شراکت داروں نے اطلاع دی کہ ڈیلیوری ڈرائیوروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایمیزون ایپ کام نہیں کر رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ ٹرکوں کو روک رہے ہیں-

    ابوظہبی سے دبئی کا سفر تیز رفتار ٹرین سے صرف 50 منٹ میں

    ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شمالی امریکہ اور یورپ اور ایشیا کے کچھ حصے شامل ہیں، جو آن لائن بندش پر نظر رکھتا ہے۔ امریکہ میں 20,000 سے زیادہ صارفین نے مسائل کی اطلاع دی۔

    زیادہ تر صارفین نے ایمیزون کی ویب سائٹ پر بندش کی اطلاع دی جبکہ کم لوگوں کو ایپ کے ساتھ مسائل تھے۔ کچھ صارفین چیک آؤٹ کرنے اور اپنی کارٹس میں اشیاء خریدنے سے قاصر تھے اس کے علاوہ، کچھ صارفین نے کہا کہ وہ ایمیزون میوزک استعمال نہیں کر سکتے، جس کے لئے وہ ماہانہ $16 فیس ادا کرتے ہیں-

    ڈیلی میل کے مطابق، بندش نے سروس فراہم کرنے والوں کو بھی متاثر کیا جن میں کیش ایپ، کیپیٹل ون، چائم، آئی روبوٹ، گو ڈیڈی، انسٹا کارٹ کنڈل، روکو اور ایسوسی ایٹڈ پریس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ صارفین کوڈزنی پلس کے ساتھ مسائل تھے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ ای ٹی 1 بجے سے پہلے بحال ہو گیا ہے۔

    ٹوئٹرپربغیر اجازت صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر پابندی

    ایمیزون نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ حادثہ اس کے ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API) میں دشواریوں کی وجہ سے ہوا، جو ایپلیکیشن سافٹ ویئر بنانے اور انٹیگریٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    ایمیزون نے اپنے سروس ڈیش بورڈ پر ایک رپورٹ میں کہا کہ ہم یو اسی ایسٹ 1 ریجن اے پی آئی اور کنسول کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں-

    کمپنی نے بعد میں کہا کہ وہ ‘بحالی کے کچھ آثار نظر آنا شروع ہو رہے ہیں’ لیکن ‘ہمارے پاس اس وقت مکمل بحالی کے لیے کوئی ای ٹی اے نہیں ہے’۔

    ایمیزون کرسمس تک تین ہفتوں سے بھی کم وقت میں کریش ہوا۔ بہت سے صارفین نے ٹویٹر پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ‘ایمیزون ڈاؤن ہے۔ کرسمس پر جنگ شروع ہو چکی ہے۔

    ایمیزون کی آخری بندش جولائی میں تھی، تقریباً دو گھنٹے کے لیے۔ 38,000 سے زیادہ صارفین نے ایمیزون کے آن لائن اسٹورز کے ساتھ مسائل کی اطلاع دی۔

    اٹلی کا ایمیزون اور ایپل پر200 ملین یوروجرمانہ عائد

  • موجودہ دور مہنگائی میں صدقہ خیرات کا آسان طریقہ     ازقلم: غنی محمود قصوری

    موجودہ دور مہنگائی میں صدقہ خیرات کا آسان طریقہ ازقلم: غنی محمود قصوری

    موجودہ دور مہنگائی میں صدقہ خیرات کا آسان طریقہ

    ازقلم غنی محمود قصوری

    حضرت انسان شروع سے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان جیسے غریب ملک میں یہ مشکلات اور بھی ہیں مگر جب سے سلطنت عمرانیہ کا قیام ہوا ہے تب سے یہ مشکلات شدید مصائب میں تبدیل ہو چکی ہیں
    مگر اس سب کے باوجود ایک چیز ایسی بھی ہے جو ہمیں دنیاوی و اخروی زندگی کی خوشحالی دے سکتی ہے جس کا نام ہے صدقہ

    نماز روزہ و دیگر عبادات کی حد مقرر ہے کہ اتنے سے کم نا ہو اور اتنے سے زیادہ نا ہو مگر صدقہ کی حد مقرر نہیں یہ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ بھی کیا جاسکتا ہےحدیث کی رو سے سب سے افضل صدقہ اپنے بیوی بچوں کو اچھا کھلانا پلانا ہے

    اب سوچنے کی بات ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں اپنی دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین ہے وہاں صدقہ کیسے کیا جائے ؟

    قارئین صدقہ محض پیسے،اجناس،املاک دینے کا ہی نام نہیں بلکہ مسلمانوں کیلئے آسانی پیدا کرنا ان کو دیکھ کر مسکرانا بھی صدقہ ہے اور صدقہ کی کوئی مقدار بھی متعین نہیں کہ اس سے کم صدقہ ہرگز نا ہو گا

    ارشاد نبوی ہے

    اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ

    جہنم کی آگ سے بچو خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ دے کر ہی

    یعنی آپ کم سے کم چیز صدقہ کیجئے تو بھی وہ اللہ کے ہاں قابل قبول ہے بلکہ ہو سکتا ہے کہ بہت بڑا تقوی سے عاری صدقہ ایک معمولی سے تقوی پر مبنی صدقہ سے روز قیامت اعمال میں ہلکا ہو جائے

    کیا صدقہ صرف پیسہ سے ہی دیا جا سکتا ہے اس بارے حدیثیں پیش خدمت ہیں-

    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیشک صدقہ ﷲ تعالیٰ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے نیز مسلمان بھائی کی طرف مسکرا کر دیکھنا بھی صدقہ ہے

    حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے سامنے مسکرانا بھی صدقہ ہے، تمہارا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا بھی صدقہ ہے، اور تمہارا بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا بھی تمہارے لیے صدقہ ہے اور تمہارا کسی اندھے کو راستہ دکھانا بھی تمہارے لیے صدقہ ہے اور تمہارا راستے سے پتھر، کانٹا اور ہڈی (وغیرہ تکلیف دہ چیز) کا ہٹانا بھی تمہارے حق میں صدقہ ہے اور اپنے ڈول سے دوسرے بھائی کی بالٹی میں پانی ڈالنا بھی صدقہ ہے

    ان احادیث سے ثابت ہوا کہ صدقہ محض روپیہ پیسہ دولت سے ہی نہیں بلکہ معمولی اعمال سے بھی کیا جاتا ہے اور یہ صدقہ اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے تو آج ہی ان احادیث پر عمل کرتے ہوئے اپنے لئے آسانیاں پیدا کریں اپنے مسلمان بھائی کو وعض و نصیحت کریں راستوں سے تکلیف دہ چیزیں ہٹائیں لوگوں کی عیب پوشی کریں اور ان چھوٹے چھوٹے اعمالی صدقات سے اپنی دنیاوی و اخروی زندگی اچھی کریں کیونکہ فرمان نبوی ہے کہ اللہ تعالی تب تک اپنے بندے کی مدد میں لگا رہتا ہے جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے –

    اب سوچنا یہ ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں مالی صدقہ کیسے کیا جائے ؟

    تو اس کیلئے پلاننگ کریں اپنے سے غریب افراد کی مدد کی

    اگر آپ مزدور ہیں اور روزانہ کا 800 روپیہ کماتے ہیں تو محض روزانہ 10 روپیہ نکال کر الگ سے رکھ لیں اور مہینے بعد 300 روپیہ جمع ہونے پر اپنے سے مالی کمزور اپنے کسی عزیز رشتہ دار ،محلے دار کو بطور صدقہ دیں تاکہ ان پیسوں سے اس کے گھر کا کم از کم آدھ دن کا خرچ ہی نکل آئے گا

    اگر آپ تنخواہ دار ہیں اور 25000 روپیہ تنخواہ لیتے ہیں تو محض 1000 روپیہ الگ کر لیں اور سمجھ لیں آپ کی تنخواہ 24000 روپیہ ہے اور وہ 1000 روپیہ کسی ضرورت مند کو دیں یقین کیجئے آپ کے محض 1000 روپیہ کے عیوض وہ ضرورت مند آپکو اربوں کھربوں روپیہ کی دعائیں دے گا جس سے اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہو گا ،بیماریوں سے نجات ملے گی اور ذہنی سکون ملنے کی انتہاہ ہو جائے گی

    نبی کریم کا فرمان ہے یہ صدقہ خیرات مال کم نہیں کرتے بلکہ مال میں اضافہ کرتے ہیں
    تو آئیے ان آسان طریقوں سے اپنی دنیاوی و اخروی زندگی خوبصورت بنا لیجئے
    انہی صدقہ خیرات کی عادت اے انسان معاشرتی برائیوں اے بچتا ہے اور اس کے اندر احساس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور احساس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے تو انسان اللہ کا تقرب حاصل کرتا ہے

    دعا ہے اللہ تعالی ہمیں صدقہ خیرات کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے صدقہ خیرات قبول فرمائے آمین

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وژن کے دورہ مسقط کے موقع پر سعودی عرب اور عمان کے درمیان متعدد شعبوں میں 13 معاہدے طے پائے ہیں جن کی لاگت 10 ارب ڈالر سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : دورہ مسقط کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں مسقط میں شاہی محل میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پرسعودی عرب کا شاہی ترانہ بجایا گیا اورمعزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی سعودی ولی عہد سوموارکی شام عمانی دارالحکومت مسقط پہنچے تھے جہاں سلطان ہیثم بن طارق نے ان کا خیرمقدم کیا انھوں نے مسقط میں سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    سعودی عرب کی کمپنیوں نے عمان انویسٹمنٹ اتھارٹی اور عمان کے نجی شعبے کی ملکیت میں متعدد کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پرکام کے لیے مفاہمت کی تیرہ یادداشتوں پر دست خط کیے تھے۔

    افغانستان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ ملتوی:چین بھی اس موقف پرامریکہ کا حامی نکلا

    عرب نیوز نے عمان کے سرکاری ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدے مکمل طور پر سلطنت عمان کی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے کمپنیوں کے ساتھ طے پائے ہیں عمان میں عالمی توانائی کی کمپنی ’او کیو گروپ‘ نے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ عرب پر فری زون قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    ان میں سے ایک معاہدہ سعودی عرب کی پیٹرو کیمیکل، قابل تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن کے شعبے سے منسلک کمپنی ’اے سی ڈبلیو اے پاور‘ کے ساتھ طے پایا ہے تیل کے ذخیرے سے متعلق دوسرا معاہدہ سعودی آرامکو کے ساتھ ہوا ہے جبکہ تیسرا معاہدہ عمان کے دقم پیٹرو کیمیکل کمپلکس منصوبے کی ترقی کے لیے سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے ساتھ طے پایا ہے۔

    عمان کے یتی ساحل کی ترقی کے لیے عمران گروپ نے سعودی دارالارکان ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ یادداشت پر دستخط کیے ہیں فشریز کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے عمان محکمہ فشریز اور سعودی عرب کے نیشنل ایکواکلچر گروپ نقوا کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔

    اولمپکس بائیکاٹ:امریکہ جان بوجھ کردشمنی پال رہا ہے:ایسی حرکتوں سے باز رہے:چین کی دھمکی

    سٹاک ایکسچینچ کے شعبے میں تعاون کے لیے سعودی تداول گروپ اور مسقط سکیوریٹیز مارکیٹ کے درمیان تعاون کے لیے یادداشت پر دستخط کیے ہیں عمان کے لاجسٹک گروپ ’اسیاد‘ نے سعودی ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹک کمپنی ’البحری‘ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ کان کنی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے منرلز ڈیویلپمنٹ عمان اور سعودی معادن فاسفیٹ کپمنی کے درمیان بھی معاہدہ طے پایا ہے۔

    عمان نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی نیشنل کمپنیز انٹرپرنیورشپ پروگرام کے سربراہ بدر البدر نے کہا ہے کہ ان معاہدوں کی سرمایہ کاری کی کُل لاگت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

    جبکہ سعودی عرب اورعمان نے منگل کے روز دونوں خلیجی ہمسایوں کے درمیان پہلی براہ راست زمینی گذرگاہ بھی کھول دی ہےدونوں ملکوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اورایک بیان میں کہا ہے کہ 725 کلومیٹرطویل عمانی، سعودی شاہراہ کا افتتاح دونوں ممالک کے شہریوں کی ہموار نقل و حرکت اور سپلائی چین کو مربوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ مان لیا

    سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ مملکت کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ(پی آئی ایف) عمان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس ضمن میں سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پرمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتے طے پائے ہیں۔

    العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں اوپیک + کی کوششوں کی تعریف کی گئی جو تیل کی منڈیوں میں استحکام اور توازن کا باعث بنی۔ مملکت 2030 اور عمان کے وژن 2040 کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے پر زور دیا۔

    سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس انجینیر صالح الجاسر نے العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ زمینی سڑک صحرا ربع الخالی سے گذرے گی اور دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کے لیے ایک نئی سہولت ملےگی۔ ۔یہ سفری نقل و حرکت کو بھی آسان بنانے میں مددے گی اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسافت کو 800 کلومیٹر تک کم کردے گی۔

    بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022،امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

    الجاسر نے کہا کہ زمینی راستے کا مملکت اور سلطنت عمان کے درمیان علاقائی تجارتی نقل و حرکت پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے خلیجی ممالک اور عرب دنیا کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہش کا اعادہ کیا سعودی عرب اور عمان کے درمیان سڑک ان علاقوں میں ترقی کرے گی جن سے یہ گذرے گی۔ افراد اور سپلائی چین میں بھی مدد دے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی نقل و حرکت اور شراکت داری میں اضافہ کرے گی۔

    عمانی سرمایہ کاروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سلطنت عمان کے دورے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    اس سے قبل پچھلے دو مہینوں میں سعودی عرب نے یو اے ای میں غیر ملکی کمپنیوں کو پیشکش کی وہ بغیر کسی تیسرے فریق کے سعودی عرب میں علاقائی مرکز اور شاخیں کھولیں سعودی عرب کی جانب سے مقرر کردہ مدت ختم ہونے سے قبل بڑی کمپنیاں سعودی عرب میں اپنے مراکز کھولنے کے لیے پہنچ گئی ہیں، جو کہ سعودی عرب کے اندر اپنی مصنوعات درآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں اشیا اور ان کی کھپت کی سب سے بڑی منڈی ہے۔

    بڑی کمپنی نے 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

    کیا جلد ہی ایک دن آئے گا کہ البطح کسٹمز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرحد بن جائے گی؟بڑی کمپنیوں نے امارات سے سعودی عرب کی جانب رخ کر لیا ہے سعودی عرب متحدہ عرب امارات کو اوپیک میں ایک بڑے تنازع سے لے کر اماراتی پروازوں پر پابندی لگانے کے لیے امارات پر نئے تجارتی محصولات تک اتار رہا ہے۔

    سعودی اماراتی ہوابازی کا شعبہ امارات کا مصروف ترین شعبہ تھا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت حجم کے لحاظ سے سعودی چینی تجارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہےسعودی عرب اب ٹرانزٹ ہب کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک اور بڑی قومی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس طرح دبئی، ابوظہبی اور قطر کو چیلنج کر رہا ہے۔

    اس کے علاوہ سعودی عرب نے خواتین کو سفر کرنے اور گاڑی چلانے کی اجازت دے دی، سینما گھر وغیرہ کھول دیے گئے، سعودیوں کو مستقبل میں یو اے ای جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    سعودی عرب کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بڑا اعلان

    سعودی عرب نے ایک قانون بھی پاس کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی بڑی عالمی کمپنی جیسے بوئنگ، گولڈمین سیکس، مائیکروسافٹ یا کوئی اور جو سعودی عرب کی طرف سے خرچ کیے گئے کھربوں سے کاروبار کرنا چاہتی ہے، اس کا علاقائی ہیڈ کوارٹر سعودی عرب میں ہونا ضروری ہے ورنہ کوئی کمپنی نہیں ہوگی۔ سب سے بڑی 5,000 کمپنیوں کو انٹرنیشنل سے نوازا گیا۔

    سعودی عرب میں درجنوں پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں، لیکن اس ہفتے سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والی اس لڑائی سے، بہت سے لوگ صرف دبئی کو بند کرنے میں خوش ہوں گے (زیادہ لاگت اور بہت کم کاروبار کی وجہ سے) اور مکمل طور پر سعودی عرب منتقل ہو جائیں گے امارات کو پہنچنے والا نقصان وحشیانہ ہوگا۔

    متحدہ عرب امارات کے پاس کاروبار، کوویڈ یا ان سعودی مسائل سے ضائع ہونے والی آمدنی حاصل کرنے کے لیے گولڈن ویزا رکھنے والوں سمیت تمام رہائشیوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

    جیسا کہ گولڈن ویزا ہولڈرز نے متحدہ عرب امارات سے اپنی محبت کا اعلان کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس قانون میں آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ اس محبت کا اظہار کیا جائے۔

    ابوظہبی سے دبئی کا سفر تیز رفتار ٹرین سے صرف 50 منٹ میں

  • کورونا متاثرین کو حکومت کی جانب سےلاکھوں روپے دینے کا اعلان

    کورونا متاثرین کو حکومت کی جانب سےلاکھوں روپے دینے کا اعلان

    چین کے شہر ہربن کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کروانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر ہربن کی انتظامیہ نے ایسے افراد کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد چھپنے کی بجائے اپنا ٹیسٹ کرانے کے لیے سامنے آئیں گے اگر ان میں بیماری کی تشخیص ہو جاتی ہے تو انہیں حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 80 ہزار کی قرم دی جائے گی۔

    چین میں پھرکورونا کیسز میں اضافہ:ماہرین صحت پریشان ہوگئے

    کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ بخار، گلے میں سوجن، سونگھنے یا چکھنے کی حصوں کو محسوس نہیں کر پا رہے ہیں تو اپنے قریب سینٹرز میں اطلاع کریں، اور خود اس کا علاج نہ کریں-

    نوٹیفیکیشن کے مطابق کرونا کی تشخیص کے بعد انتظامیہ کو یہ جاننے میں آسانی ہو گی کہ آپ کہاں کہاں گئے اور کن افراد سے رابطے میں رہے۔اس مدد کے بعد آپ انتظامیہ کے انعام کے حق دار بھی ہوں گے، تاہم شرط یہی ہے کہ اس کے لیے شہریوں کو خود آگے آکر کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ہربن میں 10 سے بھی کم کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

    اومیکرون، برطانیہ میں کیسز میں ایک روز میں پچاس فیصد اضافہ

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے 2019 میں کرونا کی وبا دنیا بھر میں پھیلی تھی، مگر سخت اقدامات کے بعد چین بھر میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ووہان سے پھوٹنے والی وبا سے چین سمیت دنیا بھر میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اب تک دنیا بھر میں اموات کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

  • دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکشن جاری

    دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکشن جاری

    لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے دودھ، دہی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت 215 سے بڑھا کر 235 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ دال مسور کی فی کلو قیمت 205 سے بڑھا کر 220 روپے کی گئی ہے۔

    کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    ضلعی انتطامیہ لاہور نے چاول کی فی کلو قیمت بڑھا کر 115 روپے فی کلو سے 130 روپے فی کلو مقرر کردی ہے دہی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کرکے 135 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 115 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ…

    دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جار کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

    پولیس اور عدلیہ ملک کے کرپٹ ترین ادارے قرار ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سروے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار503 کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اومیکرون، برطانیہ میں کیسز میں ایک روز میں پچاس فیصد اضافہ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار703 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار793 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی۔

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار119،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار471، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار610،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار989، بلوچستان میں 33 ہزار510، آزاد کشمیر میں 34 ہزار586 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار44افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار630، خیبرپختونخوا 5 ہزار868، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔