Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پولیس اور عدلیہ ملک کے کرپٹ ترین ادارے قرار ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سروے

    پولیس اور عدلیہ ملک کے کرپٹ ترین ادارے قرار ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سروے

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ذریعےملک میں کرپشن کا پیمانہ جانچنے کیلئے کرائے گئے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے(این سی پی ایس) 2021 میں پولیس اور عدلیہ کو ملک کے کرپٹ ترین ادارے قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بدھ کی صبح 1 بجے جاری کردہ سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام کی ایک بڑی اکثریت حکومت کی خود احتسابی کے معاملے پر مطمئن نہیں جبکہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں بدعنوانی کی اہم ترین وجوہات کمزور احتساب (51.9 فیصد)، طاقت ور لوگوں کا لالچ(29.3 فیصد) اور کم تنخواہیں (18.8 فیصد) ہیں-

    TI پاکستان کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، TI نے گزشتہ 20 سالوں میں پانچ بار نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے کیا ہے این سی پی ایس 2002،این سی پی ایس 2006، این سی پی ایس 2009، این سی پی ایس 2010 اور این سی پی ایس2011 اور، TI پاکستان نے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2011 کا انعقاد کیا۔ چاروں صوبوں میں یہ سروے 14 اکتوبر 2021 سے 27 اکتوبر 2021 تک کیا گیا تھا۔ یہ سروے گورننس کے بہت اہم مسائل پر عام لوگوں کے تاثرات کی عکاسی کرتا ہے اور اہم ترین معاملات پر اپہنی رائے پیش کرتا ہے-

    سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ کرپٹ ترین ادارہ پولیس ہے جس کے بعد عدلیہ کا دوسرا نمبر ہے۔ این سی پی ایس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینڈر اور ٹھیکے دینے کا شعبہ تیسرا کرپٹ ترین شعبہ ہے جس کے بعد صحت، لینڈ ایڈمنسٹریشن، بلدیاتی حکومتیں، تعلیم، ٹیکسیشن اور این جی اوز کا سیکٹر آتا ہے۔

    TI(ٹرانس پیرنسی ) پاکستان کے اعلان کے مطابق، تازہ ترین رپورٹ کے اہم نتائج درج ذیل ہیں:

    1:نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس بدعنوان ترین سیکٹر بنی ہوئی ہے، کرپشن میں پولیس پہلے جبکہ عدلیہ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹھیکوں اور ٹینڈرز جاری کرنے کا شعبہ تیسرے، صحت چوتھے نمبر پر کرپٹ ترین شعبہ ہے۔ عدالتی اعداد و شمار کے حوالے سے نیشنل جوڈیشل (پالیسی سازی) کمیٹی کی 2020ء کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ میں 46 ہزار 698 کیسز جبکہ ضلعی عدالتوں میں 17 لاکھ 72 ہزار 990 کیسز زیر التوا ہیں۔

    2: لوگوں کی اکثریت (85.9 فیصد تعداد) نے حکومت کے خود احتسابی کے معاملے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے یعنی عوام وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش سمجھتے ہیں-

    3: پاکستانی عوام کی اکثریت اب بھی یہ یہ مانتی ہے کہ سرکاری شعبے میں کرپشن زیادہ ہے سروے کے مطابق پولیس میں 41.4 جبکہ عدلیہ میں 17.4، ٹھیکوں اور ٹینڈرز میں 10.3 فیصد کرپشن ہے اور عوام کے مطابق یہ تینوں ادارے سب سے زیادہ کرپٹ ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں میں 59.8 فیصد، صفائی اور کچرا جمع کرنے کے ٹھیکوں میں 13.8 فیصد، پانی کی فراہمی میں 13.3 فیصد اور ڈرینج سسٹم کے شعبے میں 13.1 فیصد کرپشن ہوتی ہے اور پبلک سروس کے اہم ترین شعبہ جات میں عوام کو سہولتیں حاصل کرنے کیلئے رشوتیں دینا پڑتی ہیں۔

    4: این سی پی ایس 2021ء کے مطابق، کرپشن کی اہم ترین وجوہات کمزور احتساب (51.9 فیصد)، طاقتور لوگوں کی ہوس (29.3 فیصد) جبکہ کم تنخواہیں (18.8 فیصد) بتائی گئی ہیں۔

    5: کرپشن کم کرنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں 40.1 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سخت سزائیں دی جائیں، 34.6 فیصد نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے کرپشن کیسز کو ہینڈل کرنے میں بہتری لاکر سرکاری افسران کا احتساب کیا جائے، 25.3 فیصد نے کہا ہے کہ کرپشن میں سزا پانے والوں کو عوامی عہدوں سے ہمیشہ کیلئے نا اہل کر دیا جائے۔

    6: سروے میں بلدیاتی حکومتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح ان حکومتوں کی موجودگی سے پاکستان کوویڈ 19 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بہترین انداز سے نمٹ سکتا تھا۔

    7:پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد (47.8 فیصد) کا خیال ہے کہ اگر بلدیاتی حکومتوں کے منتخب نمائندے اپنے عہدوں پر ہوتے تو کورونا کے حوالے سے آگہی مہم موثر انداز سے شروع کی جا سکتی تھی۔

    8: پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد 72.8 فیصد کی رائے ہے کہ مقامی حکومت کی عدم موجودگی کی وجہ سے نچلی سطح پر پبلک سیکٹر کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

    9: مجموعی طور پر 89.1 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مستحق شہریوں کے لیے وفاقی حکومت کی کووِڈ 19 ریلیف کی کوششوں کے دوران کسی سرکاری اہلکار کو رشوت نہیں دی۔

    10: آبادی کے ایک اہم تناسب (81.4 فیصد) نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے رشوت دیتے ہیں اور اس کے بجائے یہ واضح تاثر تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں سستی یا تاخیر جیسے حربوں کے ذریعے عوام سے رشوت لی جاتی ہے۔

    11: تین حالیہ وفاقی حکومتوں کے تقابلے کے لحاظ سے پاکستانی کی اکثریت (92.9 فیصد) سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دور (2018 تا 2021) میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ ن لیگ کے دور (2013 تا 2018) میں یہ 4.6 فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کے دور (2008 تا 2013) میں یہ صرف 2.5 فیصد تھی۔

    12: اس کے ساتھ ہی پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد 85.9 فیصد کی رائے ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران ان کی آمدنی سکڑ کر کم ہوگئی ہے۔

    13: بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے لیے شہری جن اہم وجوہات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں وہ ہیں: حکومت کی نا اہلی (50.6 فیصد)، کرپشن (23.3 فیصد)، سرکاری معاملات میں سیاست دانوں کی غیر ضروری مداخلت (9.6 فیصد) اور پالیسیوں پر عملدآمد میں ناکامی (16.6 فیصد)۔

    14: پاکستانیوں کی اکثریت (66.8؍ فیصد) کا خیال ہے کہ موجودہ حکومت کی احتساب مہم جانبدارانہ ہے۔

  • لاہور آلودگی ،صوبائی وزیرماحولیات نے عالمی اداروں کی رپورٹ کو فیک قرار دیا

    لاہور آلودگی ،صوبائی وزیرماحولیات نے عالمی اداروں کی رپورٹ کو فیک قرار دیا

    پنجاب کے وزير ماحولیات محمد رضوان نے عالمی اداروں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں تین روز اسکول اور کالج بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسموگ نہیں ہے، صرف شہر کو بد نام کیا جا رہا ہے اور چند لوگ فضائی آلودگی کا شور مچا کر لاہور کا نام خراب کر رہے ہیں آلودگی پر عالمی رپورٹس کو نہیں مانتا، عالمی اداروں کی رپورٹس جعلی ہیں۔

    جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت…

    وزیر ماحولیات نے لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال پر عالمی تنظیموں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دیا اور کہا کہ نومبر میں صرف 7 ہزار 217 افراد دمہ، ناک کان، گلے اور دیگر بیماریوں سے متاثر ہوئے، اگر اسموگ ہوتی تو بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت پنجاب کے جاری اعداد و شمار میں بیماریوں کا پھیلاؤ معمول کے مطابق قرار دیا۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ رواں سال مارچ میں اسموگ نہیں تھی، تقریبا 98 ہزار مریض مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے، لاہور میں آج پرٹیکیولیٹ 318 ہے، اس میں اسموگ نہیں صرف فضائی آلودگی شامل ہے، ہمارے پاس افرادی قوت کم ہے۔

    واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق یومیہ جائزہ لینے والی امریکی تنظیم نے نومبر کے مہینے میں لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا تھا۔ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر تھا۔

    فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

    ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’اے کیو آئی‘ نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی تھی، جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی، دوسرے نمبر پر لاہور جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

    ساتھی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنوانے کے الزام میں خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

    ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ہوا کے معیار کا تناسب 339 ہونے پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا تھا یہ تناسب صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے بہت زیادہ آلودہ ہے جس سے سانس کی بیماریاں عام ہونے کا خدشہ ہے۔

    فہرست میں بتایا گیا تھا لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، اس طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ، بوسنیا کا شہر سراجیو تیسرے اور سائبیریا کا بلغراد چوتھے نمبر پر ہے دیگر شہروں میں شنگھائی، کلکتہ، ممبئی اور کابل شامل ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔

    مسافرٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کا شکار

  • ڈھاکا میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج آخری دن

    ڈھاکا میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج آخری دن

    ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلادیش آج اپنی اننگز 76 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرےگا ہوم ٹیم کے آخری چار کھلاڑیوں کے لیے پہلا ہدف اپنی ٹیم کو فالو آن سے بچانے کے لیے مزید 25 رن بنانا ہوگا۔

    ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 7 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنالئے تھے پاکستان کے ساجد خان نے 12 اوورز میں 6 وکٹ حاصل کرلی ہیں۔

    ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آئندہ ماہ جا ری کرنے کا اعلان

    کپتان بابر اعظم کے ڈیکلیریشن کے فیصلے اور اسپنر ساجد خان کی تباہ کن بولنگ نے آج ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے لیے جیت کی امید پیدا کردی ہے۔

    ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 300 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیر کردی تھی عابد علی 39، عبداللّٰہ شفیق 25، اظہر علی 56 اور بابر اعظم نے 76 رنزبنائے تھےپاکستان کی جانب سے اننگ ڈیکلیر کرتے وقت فواد عالم 50 اور محمد رضوان 53 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

  • ساتھی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنوانے کے الزام میں خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

    ساتھی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنوانے کے الزام میں خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر میں بیک اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کاشف چن کے بیان پر اداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔

    خواتین زیادتی کا جھوٹا الزام لگائیں گی تو کیا سزا ہو گی؟

    ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں، طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراؤں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا۔

    ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں ملزم نے مزید کہا کہ اداکارہ خوشبو کی تھیٹر مالک ملک طارق اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد وہ کام چھوڑ گئی تھیں-

    ملزم کاشف نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ خوشبو نے مجھے اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیو بنانے پر معاوضہ بھی دیا تھا اداکارہ نے مجھے ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔

    عامر لیاقت "پاکستانی بگ باس” طرز کا شو کرنے کو تیار

    خیال رہے کہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کاشف کے موبائل فون سے اداکاراؤں کے بیک اسٹیج لباس بدلنے کی ویڈیوز ملی تھیں۔

    سوشل میڈٰیا پر مریم نواز کی گلوکاری کے چرچے،ایک اور ویڈیو وائرل

  • مسافرٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ  نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کا شکار

    مسافرٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کا شکار

    ریلوے کی مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کا شکار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : مسافرٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل دوسری بار بھی بری طرح ناکام ہوگیا،33مسافرٹرینوں میں سے 14 کے لیے کسی کمپنی نے بولی نہیں دی جبکہ 11 ٹرینوں کی سنگل بیڈ آئی،5مسافر ٹرنیوں کے لیے 2کمپنیوں نے بولی دی ہیں جبکہ 3مسافرٹرینوں کے لیے 3کمپنیوں نے بولی دی ہیں۔

    تبدیلی اسے کہتے ہیں‌:وزیراعظم کے ساتھی بھی قرآن پڑھ پڑھ کردنیا کوسمجھانے لگے

    اس سے پہلے بھی 33مسافرٹرنیوں کی آؤٹ سورسنگ بری طرح ناکام ہوئی تھی جبکہ کمپنیوں نے ریلوے جتنا کمارہا ہے اس سے بھی کم بیڈ دیں تھیں جس کی وجہ سے صرف ایک ٹرین آؤٹ سورس ہوئی –

    رپورٹس کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے وزیر بننے کے بعد اعظم سواتی نے فیصلہ کیا تھا کہ ریلوے کی تما م مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرکے نجی شعبہ کودیا جائے گا جس کے بعدتمام مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کے لیے اشتہاردیا گیا مگر جتنی بھی بیڈز آئیں وہ ریلوے جتناکمارہاتھ اس سے بھی کم تھی جس کی وجہ سے آوٹ سورسنگ کی منظوری نہیں دی گئی اور صرف ایک مسافرٹرین نجی شعبہ کو دی گئی –

    خواتین زیادتی کا جھوٹا الزام لگائیں گی تو کیا سزا ہو گی؟

    اس کے بعد وزیر ریلوے کے کہنے پر دوبارہ مسافرٹرنیوں کی نجکاری کا اشتہاردیا گیا اس مرتبہ پہلی مرتبہ سے بھی کم بیڈز موصول ہوئی باجودکے بیڈز جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن اضافہ کیا گیا اور آخری تاریخ ایکم دسمبر کردیا گیا۔

    پاکستان ریلوے نے جب ٹیکنکل بیڈز کھولی تو اس میں انکشاف ہوا ہے14مسافرٹرینو ں کے لیے کسی ایک بھی نجی کمپنی نے بیڈ ہی نہیں دی اس کے ساتھ 11مسافرٹرنیوں کے لیے سنگل بیڈ آئی ہے 5مسافر ٹرنیوں کے لیے 2کمپنیوں نے بیڈ دی ہیں جبکہ 3مسافرٹرینوں کے لیے 3کمپنیوں نے بیڈ دی ہیں مسافرٹرنیوں کی نجکاری میں کل 9کمپنیوں نے بیڈ دی ہیں جن میں ریلوے کی اپنی کمپنی پراکس بھی شامل ہے جس نے 3مسافرٹرینوں کے لیے بیڈ دی ہے ۔

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

  • صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟سوشل میڈٰیا پر افواہیں

    صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟سوشل میڈٰیا پر افواہیں

    اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی دبئی میں کھچوائی گئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی شادی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی ایک ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی اور اب صرف اعلان باقی ہے۔

    عامر لیاقت "پاکستانی بگ باس” طرز کا شو کرنے کو تیار

    ’گلیکسی لولی وڈ‘ نامی شوبز انسٹاگرام پیج پر محب مرزا اور صنم سعید کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے کمنٹس پر دونوں کی شادی ہوجانے کے دعوے کیے صارفین نے کہا کہ دونوں نے خفیہ طور پر کافی عرصہ قبل ہی شادی کرلی تھی اور دونوں کافی وقت سے ایک ساتھ بھی رہ رہے ہیں، بس اب شادی کا اعلان کرنا باقی ہے، وہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھ چکےہیں اور وہ صرف دوست نہیں بلکہ ان کے تعلقات دوستی سے آگے والے ہیں۔

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اردو فلکس کے لیے ٹاک شو کرنے کو تیار


    فوٹو:انسٹاگرام سکرین شاٹ
    ان کی تصاویر وائرل ہونے پر جہاں لوگوں نے ان کی شادی کا دعویٰ کیا، وہیں کئی لوگوں نے صنم سعید کو محب مرزا کی پہلی طلاق کا سبب بھی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی آمنہ شیخ نے محب سے طلاق لی۔

    فوٹو:انسٹاگرام سکرین شاٹس
    دوسری جانب محب مرزا اور صنم سعید کی وائرل تصاویر کے حوالے سے عرب نیوز ’گلف نیوز‘ نے بتایا کہ دونوں فواد خان کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے تھے، جن کے ہمراہ دیگر اہم شوبز شخصیات بھی ساتھ تھیں۔


    فوٹو:انسٹاگرام سکرین شاٹ
    تصاویر وائرل ہونے اور خود پر تنقید کے حوالے سے فوری طور پر محب مرزا اور صنم سعید نے کوئی وضاحت نہیں کی، نہ ہی انہوں نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔

    اس سے قبل بھی دونوں کی شادی کی افواہیں جون 2021 میں اس وقت پھیلی تھیں جب گلیکسی لولی وڈ نامی شوبز یوٹیوب چینل کے ایک شو ’واٹس دی 411‘ کے میزبانوں نے دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیلائی تھیں۔

    سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


    فوٹو:انسٹاگرام سکرین شاٹ
    دونوں نے پہلےبھی اپنی شادی کی افواہوں پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی، دونوں اداکار طلاق یافتہ ہیں جب کہ دونوں نے متعدد مرتبہ ایک ساتھ ڈراموں اور فلموں میں کام بھی کیا ہے اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے ہیں۔

    "بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

    محب مرزا نے پہلی شادی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ سے 2005 میں کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی جبکہ صنم سعید نے بھی 2015 میں خاندان کی مرضی سے محبت کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر جلد ہی ان کی طلاق ہوگئی اور اداکارہ نے 2018 میں اس کی تصدیق کی تھی۔

  • سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد

    جدہ: سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، مصر، بھارت اور ملائیشیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : جدہ میں ہونے والے اپنی نوعیت کے منفرد اور پہلے فلم فیسٹیول ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ (آر ایس آئی ایف ایف) میں دنیا بھر کی معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی اپنی نوعیت کے منفرد فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔

    کترینہ کیف اور وکی کی شادی،راستے بند کرنے پر مقامی وکیل تھانے پہنچ گیا

    فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، اسپینش، ہندی، بگالی اور ملایلم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی فلم فیسٹیول میں بالی وڈ کی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ کو بھی پیش کیا جائے گا، تاہم ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں کوئی بھی پاکستانی فلم پیش نہیں کی جا سکے گی۔

    فلم فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ 6 دسمبر کو سجایا گیا، جس میں فرانسیسی، امریکی، اسپینش، مصری، مراکشی، اماراتی اور بھارتی اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے۔

    ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ رواں ماہ 15 دسمبر تک جاری رہے گا اور 10 روزہ فلم فیسٹیول میں فلموں کی نمائش کے علاوہ ڈانس و آرٹ کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جب کہ اہم شخصیات سے گفتگو بھی کی جائے گی۔

    یاسر نواز پہلی سندھی کمرشل فلم بنائیں گے

  • عامر لیاقت "پاکستانی بگ باس” طرز کا شو کرنے کو تیار

    عامر لیاقت "پاکستانی بگ باس” طرز کا شو کرنے کو تیار

    ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر طویل عرصے بعد متنازع شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت حسین پہلی بار کسی ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے، ماضی میں وہ ٹاک شوز، مذہبی پروگرامات اور گیم شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں اور اب جلد ہی ’بول ٹی وی‘ پر بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی طرز کا پروگرام ’بول ہاؤس‘ کرتے دکھائی دیں گے۔

    ٹی وی چینل کی جانب سے شیئر کیے گئے پروگرام کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ مذکورہ شو بھارتی متنازع شو ’بگ باس‘ کا پاکستانی ورژن ہوگا، جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک ماہ تک پروگرام کے سیٹ کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔

    فوٹو :سکرین شاٹ

    ٹریلر میں عامر لیاقت حسین بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک ’بول ہاؤس‘ میں رہنا ہوگا اور انہیں صرف موبائل فون دیا جائے گا۔

    ٹریلر میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ جلد ہی مذکورہ پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ شو کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    ٹریلر میں ’بول ہاؤس‘ میں موجود پرتعیش سہولیات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، عالیشان ہاؤس میں سوئمنگ پول، جیم، گراؤنڈ اور بیڈ رومز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    ٹی وی چینل کی جانب سے شو کا ٹریلر شیئر کیے جانے پر لوگوں نے اسے ’بگ باس‘ کی پاکستانی کاپی قرار دیا جب کہ بعض لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروگرام کی میزبانی وقار ذکا کو دی جائے۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    شو کے ٹریلر پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے عامر لیاقت پر تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ رکن قومی اسمبلی ساحر لودھی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    بعض افراد نے شکوہ کیا کہ ٹی وی پر دانش تیمور کا اچھا خاصا شو چل رہا تھا، اسے بند کرکے عامر لیاقت کا شو لے کے آ رہے ہیں۔


    فوٹو :سکرین شاٹ
    کچھ لوگوں نے عامر لیاقت کی میزبانی پر بھی تنقید کی اور توبہ مانگی کہ اب انہیں دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ مان لیا

    متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ مان لیا

    متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی، متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا۔

    باغی ٹی وی :خلیج ٹائم کے مطابق نئے ویک اینڈ کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس میں جمعہ کی سہ پہرسے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔

    ابوظہبی سے دبئی کا سفر تیز رفتار ٹرین سے صرف 50 منٹ میں

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اتحاد ریل کی توسیعی منصوبے کے تحت ابوظہبی سے دبئی کا سفر صرف 50 منٹ کا ہوگیا جب کہ فجیرہ تک کا سفر صرف 100 منٹوں میں مکمل ہوجائے گا ان ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد 36.5 ملین سالانہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی،رہنماؤں کا اگلے 50 سال کے لئے نیا عزم

    متحدہ عرب امارات میں جدید اور تیز رفتار ریل کے ذریعے سالانہ تین کروڑ سے زائد مسافر ابوظہبی سے دبئی کا سفر محض 50 منٹ میں طے کرسکیں گے۔

    یو اے ای کے ریلوے پروگرام کے 50 پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں جن کا مقصد 2030 تک پوری ریاست میں پٹڑیوں کا جال بچھانا ہے جسے نہ صرف مسافروں بلکہ مال برداری کے بھی کام میں لایا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے صدر شیخ…

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

    وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئےکرکٹ گرائونڈ کا دورہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گرائونڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور گرائونڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایات دیں گراونڈ کے دورے کے دوران عمران خان کے ساتھ معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان سے گرائونڈ میں کھیلنے کیلئے انتظامات کے حوالے سے رائے بھی لی، وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی متعدد بار اس گرائونڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے ۔ وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ‏اسلام آباد میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب‏ ہوئی تھی جس میں ا 6 ہزار اتھلیٹس اور نوجوان جناح اسٹیڈیم میں موجود‏ تھے،وزیراعظم عمران خان نے جناح اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ڈار کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسپورٹس نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے ،جب کھیل کے میدان میں مقابلہ کرتے ہیں تو ہار اور جیت کا طریقہ سیکھتے ہیں ،دلبرداشتہ ہوکر شکست تسلیم کرنا ہی اصل ہا ر ہے،مشکل وقت میں مقابلہ کرنے والا گھبراتا نہیں ،اسپورٹس زندگی کے عملی میدان میں مقابلے کا فن سکھاتی ہے 70فیصد پاکستانی 30سال کے عمر سے کم ہے ،اسپورٹس انسان کی صحت کے لیے اہم ہے ،ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے کھیل کےمیدان آباد کرنے ہیں ،

    تقریریں اچھی کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا،اسد عمر

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے 300 کھیل کے میدان بنائے ہیں ،کھیلوں سےانسان کومشکلات سے لڑنا آجاتا ہے،زندگی کے 21 سال انٹرنیشنل اسپورٹس گراؤنڈزمیں گزارے،نئی اسپورٹس کمیٹیوں میں تبدیلی کردی ہے،اسپورٹس کمیٹیوں سے مافیاز نکال دیئے ہیں،‏نیوزی لینڈمیں 22 کروڑ آبادی والے پاکستان سے زیادہ گراؤنڈز ہیں، خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے 300 گراؤنڈ بنا چکے ہیں،کھیل کے میدان میں آپکو جیتنا آتا ہے اور ساتھ ہی آپ ہار کا مقابلہ کرنا بھی سیکھتے ہیں لیکن یاد رکھیں ہارتا وہ ہے جو ہار مان کر دلبرداشتہ ہو جاتا ہے کھلاڑی مشکل وقت سے گھبراتا نہیں ہے۔

    یونیورسٹی آف نارووال میں 86 خاندانوں کامعاشی تحفظ کیوں ضروری؟