Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب  کی وارننگ جاری

    دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کی ہے کہ آج تونسہ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب گزرنے کا خدشہ ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی۔

    جبکہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تونسہ بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    ارسا کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 15 ہزار کیوسک ہے جب کہ سکھر بیراج سے 5 لاکھ 62 ہزار کیوسک کا ریلا گزار رہا ہے چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے جب کہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 5 ہزار کیوسک ہے۔

    دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 11 ہزار، جہلم میں منگلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار اور کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے دریائے چناب مین مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 66 ہزار کیوسک، گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 85 ہزار کیوسک جب کہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔

    ارسا کا مزید کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے کیوںکہ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 92 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

    ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

    ادھر بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے کا سندھ کے شہر میہڑ کے حفاظتی بند پر دباؤ بڑھ گیا، میہڑ شہر کو Ring بند سے بچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ٹنڈو آدم میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلابی ریلے کا رخ شہر کی طرف کردیا ہے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے علاقے خالی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے خیرپور کے کئی مقامات پر 10 سے 12 فٹ پانی جمع ہونے سے متاثرین محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

    دوسری جانب سوات اور نوشہرہ میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دریائے سندھ پر بنے جناح بیراج کے مقام پر آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، سیلاب سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

  • کالام اورکمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ریسکیوآپریشن شروع،  35 افراد کو بچا لیا گیا

    کالام اورکمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کیلئے ریسکیوآپریشن شروع، 35 افراد کو بچا لیا گیا

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سوات اور دیر اپر نے کالام اور کمراٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے ریسکیو شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اب تک کالام اور کمراٹ سے 35 افراد کانجو ائیرپورٹ اور شرینگل یونیورسٹی شفٹ کئے گئے ہیں۔ شفٹ کئے گئے افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

    ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

    دونوں اضلاع میں ہیلی کے ذریعے بیک وقت ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے کمراٹ جنگل سے چار خواتین سیاحوں کو ہیلی سروس سے شرینگل یونیورسٹی شفٹ کیا گیا، ڈی سی اپر دیر موقع پر موجود تھے، سیاحوں کو ریسیو کیا-

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کے مطابق سیاحوں کی محفوظ گھروں تک منتقلی ترجیح ہے،مقامی متاثرہ آبادی کو فوڈ اور شیلٹر ہنگامی بنیادوں پر فراہم کررہے ہیں،تحصیل لیول پر فود سٹوریج ہنگامی بنیادوں پر قائم کررہے ہیں-

    آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کےمطابق ریلیف کے لئے تمام حکومتی مشینری کا استعمال یقینی بنا رہے ہیں،پولیس اور دیگر ادارے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،منقطع پہاڑی علاقوں میں میڈیسن اور دیگر ضروری اشیاء بھیجے جارہے ہیں-

    شوکت علی یوسفزئی کے مطابق ملاکنڈ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں، تمام ریسکیو و ریلیف اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، 132 دیگر پھنسے افراد کو آرمی ریسکیو سروس کے ذریعے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا سول اور ملٹری حکام مشترکہ طور پر اقدامات کرہرے ہیں پاک آرمی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں-

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

  • سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

    سیلاب متاثرین کیلئےمتحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پاکستان پہنچے گا

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے بھجوایا گیا امدادی سامان آج سہہ پہر نور خان ائیربیس پہنچے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں کی اموات ہوچکی ہے سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی-

    آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ کردی جو آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک طیارے کے ذریعے نورخان ائیربیس پہنچ جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے، یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    دوسری جانب سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گےترکیہ کی جانب سے بھیجے گئے سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ امداد کی ایک اور کھیپ جلد ملنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کےلیے 300 ٹن خوراک،خیمے اورعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ادویات پہنچانے کا اعلان کیا تھا متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے اس طرح کی امداد فراہم کرنے کا اقدام ایسے سنگین حالات میں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے-

    اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا –

    سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

  • آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    فلڈ ریلیف اپ ڈیٹ: آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف زمینی دستوں سے بات چیت بھی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 212 ریلیف کولیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 41 اور کے پی کے میں 17 ریلیف کولیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں۔

    پاک فوج نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا ہے اکاؤنٹ کا عنوان – سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف (عسکری بینک جی ایچ کیو برانچ)
    اکاؤنٹ نمبر – 00280100620583

    پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    بلوچستان:

    آئی ایس پی ار کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے کوئٹہ، مسلم باغ، چمن، سوئی، ڈیرہ بگٹی، سبی، لہری، نصیر آباد، بیلہ، اُٹھل اور جعفر آباد کے علاقوں میں امدادی کیمپ قائم کیے جو کہ خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے کوئٹہ، مسلم باغ، سوئی، ڈیرہ بگٹی، سبی، دوبندی، لہری، سدوری، لکڑہ ضلع لسبیلہ میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

    پنجاب:
    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان، روجھان اور لیہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کیے گئے جہاں پاک فج کے جوانوں نے پھنسے ہوئے خاندانوں کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔ ضلع راجن پور میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اور بچاؤ کی کوششیں کی گئیں جن میں ہرڑ تحصیل جام پور، نور پور ماجھو والا تہہ جام پور، موضع کان والا تہہ جام پور، ماڑی جام پور، دربار سخی بور جام پور، بمبلی جام پور، بستی نوخمی جام پور، ڈیرہ شامل ہیں۔ روجھان، ڈیرہ جیون تحصیل روجھان، چک مٹ نمبر 2 تحصیل روجھان شامل ہیں-

    سوات میں پھنسے 110 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

    سندھ:

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ضلع خیرپور، ضلع لاڑکانہ، ضلع نوشہرو فیروز، ضلع شکارپور، ضلع قمبر شداد کوٹ، ضلع جیکب آباد، ضلع کشمور، ضلع بدین، ضلع میر پور خاص، ضلع سانگھہ، ضلع مٹیاری، ضلع عمرکوٹ، میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ ضلع حیدرآباد، ضلع ٹنڈو محمد خان، ضلع ٹھٹھہ، ضلع جامشورو، ضلع بدین، ضلع سجاول، ضلع دادو۔ بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں 4x میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں 1700 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

    خیبرختونخوا:

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 150 افراد کے لیے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں اٹک اور ایبٹ آباد میں فوج کی فارورڈ تعیناتی کی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4x فیلڈ میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں 715x مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چارسدہ میں سیلاب متاثرین کے لیے 7x ریلیف کیمپ قائم کیے گئے جبکہ نوشہرہ اضلاع کی ہر تحصیل میں 3x ریلیف کیمپ قائم کیے گئے۔ سول انتظامیہ کو ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

    سوات میں پھنسے 110 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

  • سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    سیلاب سے تباہی کے اثرات سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بلوچستان اور سندھ میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تباہ ہونے سے قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو گیا.

    باغی ٹی وی : سبزی، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہوگئیں دوکاندار سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے لگے جبکہ لاہور کی سب سے بڑی سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت ہو گئی۔

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد و نوش کی سرکاری نرخ سے زیادہ قیمتوں پر فروخت روکنے میں ناکام ہوگئی، دوکان داروں نے سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنا شروع کردیں آ لو، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور ادرک کو پر لگ گئے-

    آلودرجہ اول 130 سے 150 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، پیاز دوئم 220 روپے کلو، ٹماٹر دوئم 300 کلو جب کہ 250 روپے پاؤ ادرک تھائی لینڈ 385 اور پانچ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ مرچ 350 کی بجائے 500 روپے کلو تک پہنچ گئی، میتھی 260 کی بجائے 320 روہے کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ گوبھی 220 روپے، مٹر 330 سے 350 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

    پھل سرکاری ریٹس سے 30 سے 40 فیصد زائد مہنگےداموں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح مرغی کےگوشت کی قیمت 362 کی بجائے 380 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ بکرے کا گوشت 1050 روپے کی بجائے 1800 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی تعاون کی اپیل کردی…

    اسلام آباد میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔ سستا بازار میں پانچ کلو پیاز 1150 روپے میں فروخت ہونے لگا۔اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں پیاز کی فی دھڑی قیمت 1600 روپے تک پہنچ گئی بازاروں میں ایک کلو پیاز 400 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ادرک 360 سے 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

    سستا بازار میں ٹماٹر 170 روپے جبکہ مختلف مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمت 250 سے 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔لہسن 288 روپے کلو اور آلو 315 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

    پشاور میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فی کلو پیاز کی قیمت 160 پر پہنچ گئی تاجروں نے حکومت سے اپیل کی کہ افغانستان اور ایران سے پیاز امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔ تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے۔

    دوسری جانب قیمتوں میں اچانک بے پناہ اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اپنی جگہ لیکن گراں فروشی رک جائے تو ریلیف مل سکتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں-

    پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی کاروائی

    واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے مہینوں میں گندم کی بوائی کو بھی خطرہ لاحق ہے ماہرین نے سیلاب کے باعث پاکستان میں غذائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بلوچستان اور سندھ میں کپاس اور چاول سمیت کئی سبزیوں اور پھلوں کی فصل تباہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں کپاس کے نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے ہیں۔

    مون سون کی شدید اور مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کوناقابل تلافی نقصان ہوا ہےمعیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جب کہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہےکپاس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔

    ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی اس وقت تک 7.4 ملین گانٹھیں آچکی ہیں۔ ان میں سے 47 فیصد پیداوار سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقوں کی ہے۔

    یہ پریشان کن صورتحال ہے نہ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر بلکہ پورے ملک کے لیے کیوں کہ کم پیداوار کی وجہ سے کپاس درآمد کرنی پڑے گی جس سے درآمدی بل بڑھے گا۔ 19اگست کے بعد سے اب کپاس کی قیمت میں فی من 2000 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ چار دن بعد زندہ سلامت مل گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالا بچہ چار دن بعد زندہ سلامت مل گیا

    کہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ایسی ہی ایک حقیقی مثال ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی جہاں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ معجزاتی طور پر چار دن بعد زندہ مل گیا۔

    باغی ٹی وی : سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے بچے نے چار دن سےدرخت پر پناہ لے رکھی تھی،پانی کم ہوا تو بچہ درخت سے نیچے آیا ، آواز دینے پر ریسکیو اہلکار مدد کو پہنچے۔

    سوات میں پھنسے 110 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

    ڈی آئی خان میں بچہ ٹرک کے مکینک کے پاس کام کرتا تھا اور بچہ اس کا استاد اور ٹرک ڈرائیور چار روز قبل سگو پل کے قریب پانی میں بہہ گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کو دریا سے ٹرک مل گیا تھا جس کے بعد بچے کے مکینک استاد کی لاش گزشتہ روز سیلابی پانی سے ملی، ڈرائیور تاحال غائب ہے جس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    مقامی افراد نےبتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھا اور آواز دی، لوگوں نے بچے کو درخت سے نیچے اتارا تو وہ صحیح سلامت اور زندہ تھا۔

    آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    بچے نے بتایا کہ اُس نے پانی میں بہتے وقت درخت کو پکڑا لیا تھا، جس کے بعد وہ اس پر چڑھ گیا اور چار روز تک سوئے بغیر بھوکا پیسا یہاں پر رہا۔

    عینی شاہدین نے بچے کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیا اور کہ خدا کی قدرت سے اس بچے کو ہمت ملی جس کی وجہ سے وہ زندہ رہا بچے کو زندہ دیکھ کر گھروالوں نے شکر ادا کیا اور بچے کو ہار پہنا کر استقبال کیا۔

    واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیلابی ریلوں نے تباہی مچارکھی ہے سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہونےسے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

    ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزارسے زائد ہو گئی

  • پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    آج پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں فضائی امدادی آپریشن کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق متاثرین کو راشن بیگز اور ٹینٹ کی شکل میں امداد فراہم کی گئی پاکستان آرمی نے لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا۔

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو خواتین اور بچوں سمیت ان کے سامان سمیت بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کو پکا ہوا کھانا اور خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے پاک فوج سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس میں فوج کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں فوری طبی امداد بھی شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ میں پاک فوج کے دستوں کی پہلی ٹیم ٹینٹوں میں مقیم متاثرین افراد کے مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں ان خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا فالو اپ فوج کے دستے بری کوٹ کو عبور کر چکے ہیں پاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پرواز کر چکے ہیں اور اپنے مقام کی طرف جا رہے ہیں۔

    بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

  • پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

    دبئی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٕ

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

    شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھابابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی-

    ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہےٹیم منیجر منصور رانا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں-

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

    ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

    خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا-

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

  • پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی کاروائی

    پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی کاروائی

    کاک پٹ کریو نے محمد فُرقان کی جانب سے کرسچن ائیر ہوسٹس عینی اکرم کو کاک پٹ میں بلا کر ہراساں کرنے پر سخت اجتجاج کرتے ہوئے اور پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فرسٹ آفیسر محمد فُرقان کے خِلاف سخت کاروائی کرے۔

    باغی ٹی وی: اطلاعات کے مُطابق 14 اگست کو لاہور سے جدہ کی پرواز پر تعینات عملے میں کرسچن ائیر ہوسٹس عینی اکرم تعینات تھیں آپریٹنگ کیپٹن راؤ تیمور نے دانستہ طور پر اُن کی پوزیشن بزنس کلاس میں کروائی۔

    عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

    بعد ازاں ٹیک آف کے دو گھنٹے بعد فرسٹ آفیسر فُرقان نے ائیر ہوسٹس عینی اکرم کو کاک پٹ میں بولا کر اُنھیں آپریٹنگ کیپٹن راؤ تیمور کی موجودگی میں ہراساں کیا عینی اکرم کی مزاحمت پر اُنھیں باہر بھیج دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور معاملے پر خاموش رہنے کو کہا۔

    بعد ازاں کو پائلٹ فُرقان نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی لیکن ائیر ہوسٹس عینی اکرم نے جنرل مینیجر فلائٹ سروسز کو تحریری طور پر درخواست دے دی اور محکمانہ کاروائی کرنے پر زور دیا۔

    پی آئی اے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سے قبل بھی فلائٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی خواتین نے کاک پیٹ کریو کی طرف سے جہاز اور ہوٹلز میں ہراساں کرنے کی شکایت کی ہیں لیکن پائلٹ صاحبان کی پالپا یونین نے کبھی معاملے کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔

    پی آئی اے کے ڈیپارٹمنٹ ویمن پروٹیکشن سیل کو بھی اس معاملے کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے تاہم اُن کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    پی آئی اے میں اقلیتی نمائندگان نے بھی اس عمل کی پُر زور مزمت کی ہے اُن کا کہنا ہے کہ اکثر اور بیشتر مسیحی برادری کے مُلازمین کو مسائل کا سامنا ہے کرسچن کیبن کریو کو جہاز میں عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور کاک پٹ کریو عمومًا کرسچن کریو سے کھانا پینا لینے سے منع کر دیتے ہیں۔

    موجودہ دور میں کیبن کریو کی خواتین کو سینٹرل شیڈیولنگ کے نام پر ہراساں کیا جا رہا۔ ڈیوٹی روسٹر سے ہٹا دیا جاتا اور من پسند کریو کو اُن کی جگہ لگا دیا جاتا۔ اعتراض کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جاتیں۔ اس امر میں ڈی جی ایم آئی ٹی سید علی عباس اور اُن کے ٹیم کے رُکن پیر قُدرت اُللّٰہ اور دیگر افراد شامل ہیں۔

    انصاف فرنٹ وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، چئیرمین پی آئی اے، سی ایچ آر او عامر الطاف سے درخواست کرتی ہے کے اس معاملے پر سخت کاروائی کرے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرے اور پی آئی اے میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھے-

  • سوات میں پھنسے 110 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

    سوات میں پھنسے 110 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

    آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا گیا ہے ان پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ کے پہاڑی چوٹی پر پھنسے ہوئے لوگوں کو موسم کی اجازت ملتے ہی کمجو کینٹ سوات سے خصوصی طور پر فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔




    آئی ایس پی آر کے مطابق دیر سکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے۔ ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کی صورت میں،ایمرجنسی نمبر بھی شئیر کئے ہیں متاثرین مدد کیلئے 03091311310 اور 03235780067 اور پی ٹی سی ایل نمبر 0945-825526
    پر دیر سکاؤٹس فلڈ ریلیف کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں –

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا اور لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں گئے، سیلاب متاثرین اور امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترجیح ہیں، سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ آرمی چیف نے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی کہا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گےہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے-