Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمٰن المرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان میں 3ارب ڈالر رکھوائے گا یہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں معاونت کرے گی اور کووڈ۔19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے 3 روزہ دورے کے موقع پر پاکستان کے لیے اپنا مالیاتی تعاون دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس میں محفوظ ذخائر میں 3 ارب ڈالر اور مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی فراہمی شامل ہے۔

    عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، اس اعلان کے بعد دنیا اس کو پاکستان کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہی ہے-

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دبئی کی مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنی سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ کے انتظامی حکام کی جانب سے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اشتراک اور پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس سے پہلے دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران کے درمیان اشتراک کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کے موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی تھی اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ حسن افضل خان یہ سرمایہ کاری امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ امارات کے سرمایہ کار ان کے ملک میں بین الاقوامی معیار کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہ کی توپھرتیار رہے: وزیراعظم کا اعلان

    دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام کے مطابق ’سمانا ڈویلپرز اورایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جدید سہولتوں سے آراستہ منصوبوں کی تکمیل کریں گے۔ متعدد ایوارڈز رکھنے والی سمانا ڈویلپرز کا شمار مشرق وسطیٰ کی پہلی 50 ریئل اسٹیٹ کمپنیوں جبکہ یو اے ای میں پہلے 20 ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز میں ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ 2021 میں سب سے زیادہ رہائشی یونٹ فروخت کرنے پر سمانا ڈویلپرز دبئی میں 16 ویں نمبر پر آئی ہے۔ 2022 میں سمانا ڈویلپرز یو اے ای میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سیل میں 35 فیصد اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر سمانا ڈویلپرز کے سی ای او عمران فاروق نے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں بڑی چاہت اور مضبوط ارادوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

    ‏سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان

  • جیک ڈورسے کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان،ٹوئٹر کا نیا سی ای او کون ہوگا؟

    جیک ڈورسے کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان،ٹوئٹر کا نیا سی ای او کون ہوگا؟

    سماجی رابطے کی معروف ترین ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حلا ہی میں سی این بی سی نے سب سے پہلے ایک رپورٹ میں جیک ڈورسے کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق انکشاف کیا گیا تھا تاہم ، جس کی بعد ازاں کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی وی پراگ اگروال سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ جیک ڈورسے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود رہیں گے اوربریٹ ٹیلر بورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

    "سافٹ بلاک” ٹوئٹر کا صارفین کے لئے نیا پرائیویسی فیچر

    جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے جیک ڈورسے اسکوائر نامی کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔


    ایک بیان میں انہوں نے بتایا میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کمپنی اب اپنے بانیوں کے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، پراگ پر ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر میرا اعتماد بہت زیادہ ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کا کام کمپنی کو بدل دینے والا تھا’۔

    ڈورسے نے پیر کو عملے کو ای میل میں مزید کہا کہ "وہ کمپنی اور اس کی ضروریات کو کتنی گہرائی سے سمجھتے ہیں اس کے پیش نظر وہ کچھ عرصے سے میری پسند رہا ہے۔ پیراگ ہر اس اہم فیصلے کے پیچھے رہا ہے جس نے اس کمپنی کو تبدیل کرنے میں مدد کی،”

    واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

    انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پر ٹیم کے لیے کام جاری رکھیں گے۔


    پراگ اگروال نے 2011 میں ایڈ انجنیئر کے طور پر کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2018 میں سی ٹی او بن گئے تھے پراگ اگروال نے بھی ایک ٹوئٹ میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا-

    درحقیقت یہ دوسرا موقع ہے جب ڈورسے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

    ڈورسے نے 2006 میں بز اسٹون اور ایون ولیمز کے ساتھ مل کر ٹوئٹر کی بنیاد رکھی، اور وہ سوشل میڈیا کمپنی کے پہلے سی ای او تھے۔ وہ 2008 میں کمپنی کے بورڈ میں چیئرمین کے عہدے پر منتقل ہوگئے، اور اس وقت کے سی ای او ڈک کوسٹولو کی رخصتی کے بعد 2015 میں سی ای او کے عہدے پر واپس آئے۔

    ان کی قیادت میں ٹویٹر نے بہت سے تفریحی اداروں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، بشمول خصوصی پروگرامنگ اور لائیو کوریج کے ساتھ ساتھ اولمپکس اور فیفا ورلڈ کپ جیسے ایونٹس کے ارد گرد اشتہارات کی فروخت کی شراکت داری۔ لیکن وہ ایک متنازعہ رہنما بھی تھے-

    ٹوئٹر کی اپنے صارفین کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش

  • عالمی وبا کورونا کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام کیوں دیا؟

    عالمی وبا کورونا کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام کیوں دیا؟

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دینے کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی جریدے ٹیلی گراف کے سینئر ایڈیٹر پال نکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ایک ذریعہ نے تصدیق کی کہ اومی کرون کا لفظ یونانی حروف تہجی سے لیا گیا ہےعالمی ادارہ صحت نے کورونا کی تمام اقسام کا نام یونانی حروف کے مطابق رکھا ہے اومی کرون 15 واں یونانی زبان کا تہجی ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ یونانی زبان میں 13 ویں نمبر پر NU اور 14 ویں پر XE آتا ہے جنہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے NU نام New سے مماثلت رکھتا ہے اور XE ایک خاص خطے کی زبان میں استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان دونوں حروف کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام وبائی امراض فطری طور پر سیاسی ہیں-

    چین میں پھرکورونا کیسز میں اضافہ:ماہرین صحت پریشان ہوگئے

    دوسری جانب ڈبلیو ایچ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی بہت زیادہ میوٹیشنز والی قسم اومیکرون ممکنہ طور پر عالمی سطح پر پھیل جائے گی اور اس سے بیماری کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے جس کے کچھ خطوں میں تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

    رپعرٹس کے مطابق عالمی ادارے نے بتایا کہ ابھی اومیکرون سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور اس کے ویکسینز ہا سابقہ بیماری سے پیدا ہونے والی مدافعت کے خلاف مزاحمت کے بارے جانچ پڑتال کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    گزشتہ ہفتے اومیکرون کے اولین کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اب عالمی ادارہ صحت نے اپنے 194 رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ خطرات سے دوچار گروپس کے لیے ویکسینیشن کی رفتار بڑھائیں اور طبی سروسز کو مستحکم رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کو یقینی بنائیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومیکرون کے اسپائیک پروٹینز میں ہونے والی میوٹیشنز کی تعداد کی مثال موجود نہیں، جن میں سے کچھ تبدیلیاں باعث تشویشن ہیں کیونکہ وہ وبا کی صورتحال پر ممکنہ طور پر اثرانداز ہوسکتی ہیں عالمی سطح پر کورونا کی اس نئی قسم سے لاحق ہونے والا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ میوٹیشن والی قسم اومیکرون کے ابھرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ صورتحال کتنی خطرناک ہے، یہ نئی قسم ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کو وباؤں کے حوالے سے ایک نئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

    نیا عالمی معاہدہ مئی 2024 تک متوقع ہے جس میں مختلف مسائل جیسے ابھرتے وائرسز کا ڈیٹا اور جینوم سیکونسنگ کو شیئر کرنے کو کور کیا جائے گا اور ویکسینز سمیت دیگر معاملات کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

    کورونا کی نئی قسم،سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

    اومیکرون کے بارے میں جنوبی افریقہ نے سب سے پہلے 24 نومبر کو رپورٹ کیا تھا عالمی ادارے کے مطابق خطرے سے دوچار آبادیوں پر اس نئی قسم کے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں بالخصوص ایسے ممالک میں جہاں ویکسینیشن کی شرح کم ہے ویکسینیشن کرانے والے افراد میں کووڈ کیسز متوقع ہیں مگر ان میں یہ شرح کم ہوگی۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اومیکرون کے مدافعتی دفاع سے بچنے کی صلاحیت کے بارے میں ابھی کافی کچھ غیریقینی ہے اور مزید ڈیٹا آنے والے ہفتوں میں سامنے آسکا ہے۔

    دوسری جانب اٹلی کے بمبینو گیسو ہاسپٹل کے ماہرین نے اومیکرون کی پہلی تصویر حال ہی میں جاری کی جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ یہ کووڈ کا بہت زیادہ میوٹیشن والا ورژن ہے اس تصویر میں اومیکرون کے اسپائیک پروٹین کی ساخت کو ڈیلٹا قسم کے اسپائیک پروٹین کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس سے بہت زیادہ میوٹیشنز کا انکشاف ہوتا ہے۔

    اسپائیک پروٹین وائرس کا وہ اہم ترین حصہ ہے جسے وہ انسانی خلیات میں داخلے کے لیے استعمال کرتا ہے اور ویکسینز میں بھی اسے ہی ہدف بنایا جاتا ہےدنیا بھر کے سائنسدان اومیکرون قسم کے بارے میں تفصیلات جمع کرنے کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں۔

    کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6 افریقی ممالک پر سفری…

    یہ نئی قسم سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں سائنسدانوں نے شناخت کی تھی اور اسے 26 نومبر کو عالمی ادارہ صحت نے ویرینٹ آف کنسرن یا قابل تشویش قرار دیا تھا اطالوی تحقیق میں ثابت ہوا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے اسپائیک پروٹین میں 43 میوٹیشنز ہوئی ہیں جبکہ ڈیلٹا میں یہ تعداد صرف 18 ہے۔

    اس سے قبل تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اومیکرون کے اسپائیک پروٹین میں 32 میوٹیشنز ہوئی ہیں مگر اٹلی کی تحقیق میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ بتائی گئی تحقیق کے مطابق یہ میوٹیشنز اس حصے میں ہوئی ہیں جو انسانی خلیات سے رابطے میں رہتا ہے۔

    کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

  • جہاز سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ:سینٹ ایوی ایشن کمیٹی سے انکوائری  کا مطالبہ

    جہاز سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ:سینٹ ایوی ایشن کمیٹی سے انکوائری کا مطالبہ

    سیکیورٹی مشقوں کے دوران پی آئی اے بوئنگ 777 کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،سینٹر افنان اللہ نے سینٹ ایوی ایشن کمیٹی کو انکوائری کے لیے خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی ڈرل کے لیے اے ایس ایف کو دیا گیا مشق کے دوران مبینہ ٹرک کی ٹکر سے طیارے کو نقصان پہنچا،45 ارب 60 کروڑ کا طیارہ اب قابل مرمت نہیں ہے-

    مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    خط میں کہا گیا کہ جہاز کی خرابی سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا پی آئی اے کو حفاظتی مشقوں کے لیے پبلک سیکٹر کمپنی کو طیارے دینے کا اختیار نہیں معاملے کی تحقیقات کے لیے ایوی ایشن کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے-

    خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اے ایس ایف ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

    اس سے قبل ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جہاز سے ٹرک ٹکرانے کے واقعے کی تصدیق کی گئی –

    سابق وزیراعظم کو جرمانہ

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جہاز ٹکرانے سے جو نقصان ہوا تھا اسے دور کر دیا گیا تھا جہاز لانگ سٹوریج میں کھڑا ہے،کوووڈ19 پابندیوں کے باعث بوئنگ 777جہازوں کا استعمال بہت کم ہو گیا تھا،اسی کے پیش نظر طیارہ لانگ سٹوریج میں کھڑا کیا گیا-

    ترجمان پی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ روٹس پر پروازیں شروع ہونے سے بوئنگ جہازوں کا استعمال بڑھتے ہی طیارہ آپریشنل کر دیا جائے گا،اینٹی ہائی جیکنگ مشق میں جہاز سے ٹرک ٹکرایا تھا تاہم اسکے بعد مرمت کروا کی گئی تھی-

    مریم نواز آڈیو لیک معاملہ: مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال کے اشتہارات کا ڈیٹا جاری

  • رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ  دیئے ،کے آر کے کا انکشاف

    رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ دیئے ،کے آر کے کا انکشاف

    بھارتی فلموں کےناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے انکشاف کیا ہے کہ رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے 20 کروڑ روپے دیئے تھے۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) بیانات اور دیگر اداکاروں سے متعلق متنازعہ ٹوئٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، حالانکہ اپنے بیانات کی وجہ سے انہیں متعدد بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے-

    انوشکا شرما کا ویرات کوہلی سے معنی خیز انداز میں شکوہ

    کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر یش راج بینرز کی فلم ’بنٹی اور ببلی ٹو‘ کے اسکرپٹ پر تنقید کی جس میں ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کی اہلیہ رانی مکھرجی اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ فلم کے ذریعے اداکارہ شروری کو لانچ کیا گیا اور سدھانت چترویدی کو بھی لیڈ رول میں لیا گیا۔

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    کے آر کے نے اپنے بیان میں کہا کہ ادتیہ چوپڑا نے جب جب کسی کو لانچ کیا، اس کا آغاز ایسے ہی بدترین ہوا ہے لیکن اکثر لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے تو رنویر سنگھ کو بھی لانچ کیا جو ایک کامیاب اداکار ہیں، تو اس پر میں رنویر کے چاہنے والوں کو بتانا چاہوں گا کہ رنویر سنگھ کو ادتیہ نے نہیں تلاش کیا بلکہ خود رنویر کے والد نے ادتیہ کو 20 کروڑ روپے دیئے تاکہ وہ ان کو بالی ووڈ میں موقع دیں۔

    وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں، کزن

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ کا بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں اپنا آغاز یش راج فلمز ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے کیا جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس پر رنویر سنگھ کو فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ رنویر سنگھ متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ ان کی کامیاب ترین فلموں میں پدماوت، باجی راؤ مستانی، رام لیلا، گلی بوائے اور سمبا شامل ہیں اداکار نے گزشتہ سال ہی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی تھی-

    ثروت گیلانی نے ” چڑیلز” کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کر دی

    واضح رہے کہ کے آر کے بیانات اور دیگر اداکاروں سے متعلق متنازعہ ٹوئٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، حالانکہ اپنے بیانات کی وجہ سے انہیں متعدد بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود وہ باز نہیں آتے کچھ ماہ پہلے انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    سلمان خان نے بالی ووڈ ناقد کے آر کے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس پر انہوں نے فوراً پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ میں نے تو صرف سلمان خان کی فلم پر تنقید کی تھی لیکن آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر تنقید نہیں کروں گا۔

  • لاہور لاہور اے ، یہاں آ کر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

    لاہور لاہور اے ، یہاں آ کر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہور آمد پر ’بھابھی بھابھی‘ کے نعرے لگ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب کے دوران جب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک مال میں تشریف لائے تو وہاں پر موجود ان کے پرستاروں نے ثانیہ کو دیکھ کر بے اختیار بھابھی بھابھی کے نعرے بلند کر دیئے۔

    اس موقع پر ثانیہ نے ہاتھ بلند کر کے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دیئے کہا کہ امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آئے گا۔

    اس موقع پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ 12 سال قبل شادی کے وقت مجھے جتنا پیار ملا تھا ویسا آج بھی ملا ہے۔

    انہوں نے پنجابی میں لاہور سے متعلق ایک مشہور کہاوت بھی کہہ ڈالی کہ ’ لاہور، لاہور اے، جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں‘۔

    واضح رہے کہ آج کل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک پاکستان میں موجود ہیںثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے گزشتہ دنوں شہر کراچی میں بھی ایک تقریب میں شرکت کی گئی تھی جبکہ آج یہ خوبصورت جوڑی لاہور میں اپنے مداحوں کے درمیان موجود ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی آمد کا سن کر ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد نے مال کا رخ کرتے ہوئے دونوں سپر سٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔

  • جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ دیا

    جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار اداکار چنکی پانڈے نے دبنگ خان سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا اور انہیں خبر بھی نہیں ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں اکشے کمار نے چنکی پانڈے سے متعلق واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جنوبی افریقا میں سلمان خان چنکی پانڈے کے ہمراہ شو کرنے گئے تھےچنکی پانڈے خود اس شو کے پرڈیوسر تھے، اور شو کی کامیابی پر سلمان خان کو شاپنگ کرانے ایک مال میں لے گئے تھے۔

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے ایک دکان سے شرٹس اور کچھ جینز خریدیں، اس دوران دکان کے مالک نے سلمان سے تصویر کھینچنے کی درخواست کی جو دبنگ خان نے قبول کر لی دکان دار نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنی فیملی کے ہمراہ سلمان کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ چنکی پانڈے نے دکان دار سے سلمان خان کو لانے کے لیے ایک سودا کیا تھا جس کے عوض انہیں 20 ہزار ڈالر کی رقم ملی تھی۔

    سلمان خان "انتم” کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم

    "انتم” دیکھنے کے دوران سینما میں پٹاخےبازی، سلمان خان کا مداحوں کے لئے…

  • مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ہم ہنر کی تربیت دے رہے ہیں۔ ہمارے زمانے میں ڈگری سب کچھ تھی مگر آنے والے وقت میں ڈگریوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    اب پاکستان ایسے چلے گا اپنی مدد آپ

    انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہنرکا ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ٹریننگ کے دوران بیشتر ایسے لوگ مل رہے ہیں جن کے پاس ڈگریاں ہیں مگر نوکریاں نہیں ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں کوالٹی کو فروغ دے رہے ہیں، خواہش تھی کہ تعلیم کے ذریعے ہم رہنما تلاش کریں مگر بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جن میں انتظامی مہارت دیکھنے کو ملتی ہےمیرے لیے تکلیف دہ کہ ہم نے فیکلٹی ممبرز کے ساتھ کئی اسٹاف ہائیر کردیئے ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ریسرچرز ہوتے اور فیکلٹی ہوتی۔

    یہ ووٹ کی عزت ہورہی ہے :ظالم کرپشن زدہ سیاست بچانے کے لیے قرآن کو ڈھال بنا رہےہیں‌…

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 232 یونیورسٹیاں ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کی مزید یونیورسٹی بنائی جائیں، ہمارے یہاں اسٹاف کی کمی ہے شفقت محمود نے تسلیم کیا کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کا بھی دباؤ ہوتا ہے کہ فلاں کو نوکری چاہیے۔

    زرتاج گل پر سنگین الزامات:ریاض فتیانہ کوشوکازنوٹس جاری

    ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل

  • سلمان خان کی بھانجی فلموں میں اداکاری کے لئے تیار

    بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں، علیزے بہت جلد ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی جس کو خود سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔

    سلمان خان "انتم” کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان خود علیزے کے کیرئیر میں دلچسپی لے رہے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بھانجی کی ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔

    سلمان خان کی بھانجی علیزے کی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی، اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزے سلمان خان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں نظر آئیں گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

    واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں علیزے نے ایک جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی جس کے بعد سلمان خان سمیت دیگر افراد نے ان کی اداکاری کو سراہا تھا، سلمان خان نے علیزے کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارے واہ، بیٹا علیزہ تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہونے جا رہی ہے،ایسے میں سلمان خان پھر سے خبروں میں ہیں اور ان کے مداحوں کو ان کی شادی کی فکر لگ گئی تاہم مداحوں کئے سوالات کے جواب میں دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا ہے کہ سلمان خان کام ہی اتنا کرتے ہیں کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہی نہیں وہ سلمان خان کے سامنے شادی کے موضوع کو نہیں چھیڑتے ، انہیں لگتا ہے کہ سلمان خان اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔

    آیوش شرما نے بتایا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں،انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے سلمان خان کو کاروں میں دلچسپی ہے نہ ہی کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء سے ۔ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

  • آن لائن گیم پر دوستی،لڑکے سے ملنے لاہور پہنچنے والی لڑکی کے ساتھ خوفناک حادثہ

    آن لائن گیم پر دوستی،لڑکے سے ملنے لاہور پہنچنے والی لڑکی کے ساتھ خوفناک حادثہ

    آن لائن گیم پر دوستی پر لڑکی لڑکے سے ملنے لاہور پہنچی تو نامعلوم گینگ اسے اغوا کرکے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی حارث نامی لڑکےنےسے آن لائن گیم پر دوستی ہوئی ملزم نےلڑکی کوشادی کاجھانسہ دےکرکراچی سےلاہوربلایا اورلڑکی کوریلوےسٹیشن پرچھوڑکرروپوش ہوگیا ریلوےسٹیشن پرایک گینگ لڑکی کواپنےساتھ گیسٹ ہاؤس لےگیا ۔

    ملزمان نےگیسٹ ہاؤس میں لڑکی کےساتھ تین روزتک اجتماعی زیادتی کی متاثرہ لڑکی موقع پاکرفرارہونےمیں کامیاب ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر شمالی چھاؤنی پولیس نےواقعہ کامقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنیوالے جج کو جیل بھجوا دیا گیا

    آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور فیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    خواتین پر تشدد ، زیادتی اور ہراسمنٹ کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔سینئر افسران متاثرہ لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے ہر ممکن تحفظ اور انصاف فراہم کریں ۔

    واضح رہے کہ اس سے عدالت نے نوکری کے بہانے خاتون سے پیسے بٹورنے والے اور بعد ازاں زیادتی کرنیوالے جج کو جیل بھجوا دیا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سول جج کو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے جج کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تا ہم عدالت نے سینئر سول جج کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا، جس کے بعد سینئر سول جج کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے

    گھر میں گھس کر خواتین کو باندھ کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار

    سینئر سول جج تیمرگرہ جمشید کنڈی ریپ کے الزام میں گرفتارکئے گئے تھے، واقعہ کا تھانہ بلامبٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے متاثرہ لڑکی نے پولیس تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی تھی ، ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا جج نے لڑکی سے نوکری دینے کیلئے مبینہ پندرہ لاکھ روپے لئے تھے ،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد ضلع دیر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ملوث سینئر جج گرفتار کر لیا گیا،ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی، جج زیر حراست ہے-

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہن کی ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے زیورات لیے تھے،زیورات واپس کرنے کے بہانے اپنے ساتھ گھر لے گیا،کہا نوکری کا معاملہ میرے ہاتھ سے نکل گیا، میرے ساتھ چلو اور سامان واپس لے لو،جمشید کنڈی مجھے سرکاری بنگلہ میں لے آئے اور مجھے کہا کہ میری جنسی خواہش پوری کرو، میں نے انکار کیا تو میرے ساتھ زبردستی زنا بالجبر کیا ،زیورات اور رقم بھی واپس نہیں کی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے جمشید کنڈی کو گرفتار کر لیا-

    اسی سالہ بزرگ نے کیا 65 سالہ خاتون کا ریپ

    دوسری جانب ضلع دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج معطل کر دیا گیا ہے،رجسٹرار پشاورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،

    واضح رہے کہ نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب میں بھی ایسے بے شمار واقعات ہو رہے ہیں،کئی واقعات رپورٹ نہیں ہوتے،عزت کی خاطر خواتین چپ کر جاتی ہیں بہت کم خواتین حق کے لئے آواز اٹھاتی ہیں،لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، اچھرہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں کو ملزم عمران نے نوکری ک جھانسہ دیکر بلایا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے کیری ڈبہ میں بٹھا کر نشہ آور بوتل پلائی اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تین دن تک ملزم عمران سمیت تین ملزمان اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور تین روز بعد مانگا منڈی مین روڈ پر بے یار و مددگار پھینک دیا۔

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ