Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریم نواز آڈیو لیک معاملہ: مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال کے اشتہارات کا ڈیٹا جاری

    مریم نواز آڈیو لیک معاملہ: مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال کے اشتہارات کا ڈیٹا جاری

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں مریم نواز کی چند میڈیا چینلز کے اشتہارات کی خفیہ کال کے تناظر میں حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال اور تحریک انصاف کے تین سال کے اشتہارات کا ڈیٹا پیش کیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا چینلز کو دیے گئے اشتہارات کے معاملے پر غور کیا گیا، جبکہ مریم نواز کی آڈیو لیک کے بعد چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

    اجلاس میں مریم نواز کی چند میڈیا چینلز کے اشتہارات کی خفیہ کال کے تناظر میں حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال اور تحریک انصاف کے تین سال کے اشتہارات کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا-

    چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا،وزیراعظم

    ڈیٹا کے مطابق جنگ گروپ کو 2013 سے 2018 تک تین ارب بارہ کروڑ بتیس لاکھ روپے کے اشتہارات دیئے گئے، موجودہ حکومت کے تین سال میں جنگ گروپ کو ایک ارب آٹھ کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے گئے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ایکسپریس گروپ اور تیسرے نمبر پر دنیا گروپ کو اشتہارات دیئے گئے۔

    مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور2013 سے 2018تک دنیا گروپ کو ایک ارب گیارہ کروڑ بارہ لاکھ کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے ، جبکہ ایکسپریس گروپ کو ایک ارب ستر کروڑ ستر لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے۔

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کیا،واش روم بھی گئے تو سیلفیاں بنائیں،زرتاج گل بھی پھٹ پڑیں

    سرکاری دستاویز کے مطابق باقی سولہ دیگر میڈیا اداروں کو مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور 2013سے 2018آٹھ ارب چورانوے کروڑ بیس لاکھ کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور میں نیو نیوز کو گیارہ کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے۔

    وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا مریم نواز کی کال کے مطابق عمل کرتے ہوئے چند میڈیا چینلز کو سرکاری اشتہارات سے محروم کیا گیا، جبکہ ایک گروپ کو نوازا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں اے آر وائی کو آٹھ کروڑ پچاس لاکھ کے اشتہارات دیئے گئے جبکہ موجودہ حکومت میں پندرہ کروڑ تیس لاکھ روپے کے اشتہارات دیئے گئے ہیں۔

    کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں سما نیوز کو اٹھارہ کروڑ چھیاسی لاکھ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے، جبکہ موجودہ دور حکومت میں سما نیوز کو بارہ کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے۔

    دوسری جانب موجودہ حکومت میں سات جولائی 2018 سے لیکر اٹھائیس نومبر 2021 تک جنگ گروپ کو ایک ارب آٹھ کروڑ چوراسی لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے، موجودہ حکومت کے دور میں اب تک دنیا گروپ کو چھپن کروڑ ترانوے لاکھ روپے کے اشتہارات،جبکہ ایکسپریس گروپ کو ننانوے کروڑ بیس لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے۔

    عمران خان بھی "جیو” پر مہربان، اشتہارات کی ادائیگی میں پہلا نمبر

    موجودہ دور حکومت میں پندرہ دیگر میڈیا اداروں کو تین ارب سڑسٹھ کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے گئے موجودہ دور حکومت میں تین کروڑ باون لاکھ روپے کے وفاقی سرکاری اشتہارات دیئے گئے پی ٹی وی کو موجودہ دور حکومت میں گیارہ کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور حکومت میں اکیس کروڑ چوراسی لاکھ روپے کے اشتہارات دیئے گئے۔

    وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اشتہارات کا ڈیٹا بتارہا ہے کہ ایک ٹیلی فون کال میں جن چینلز کو سرکاری اشتہارات دینے سے روکا جارہا تھا ان کو واقعی اشتہارات کم ملے، ثابت ہوگیا بادشاہ کے بچے بھی بادشاہ ہی ہوتے ہیں۔ عوام کے ٹیکسوں کی رقم میڈیا اداروں کی ادارتی پالیسی پر اثر انداز ہوتی رہی ہے۔

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ کمیٹی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں مریم نواز کی آڈیو سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات انکوائری کررہی ہے، بدھ تک مریم نواز کی آڈیو پر تحقیقات مکمل ہوجائے گی، 2008 سے اب تک اشتہارات کی تفصیلات پر رپورٹ پیش کریں گے کہ مریم نواز نے کچھ چینلز کو اشتہارات نہ دینے کی بات کی، کمیٹی اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت میں ہدایات دیں۔

    الٹی گنتی شروع :مریم نوازکی ویڈیو کے بعد آڈیو لیک:سچ کوجھوٹ اور جھوٹ کوسچ بنانے میں میڈیا وارسامنے…

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوحکومتوں اور موجودہ حکومت کی اشتہارات دیئے جانے کی تفصیل سامنے لانے جارہے ہیں ، ایک سابق وزیر اعظم کی بیٹی نے کال تسلیم بھی کرلی اور حقائق بھی بتارہے ہیں کہ جن کو اشتہارات نہ دینے کا کہہ رہی ہیں ان میڈیا اداروں کو واقعی اشتہارات کم ملے ہیں اشتہارات روکنے سے آزادی صحافت کے متاثر ہونے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    کرپٹ اوربدعنوانوں کےپاس کچھ ہےتوعدالتوں میں پیش کریں :پراپیگنڈہ کوئی دلیل یا…

    وزیر مملکت نے کہا کہ یہ مسئلہ فوری کھڑا ہی نہ ہوتا اگر ایک پارٹی کی نائب صدر کی فون کال سامنے نہ آتی ، تینوں پارٹیوں کی حکومتوں نے اشتہارات کیسے دیئے اس کا پہلے جائزہ لے لینے دیں ، ابتدائی ریکارڈ جو موجود ہے وہ دینے کو تیار ہیں۔

    جوخاندان کرپشن بچانے کے لیے قران مجید کوقربان کرسکتا ہے،وہ کچھ بھی کرسکتا:فواد…

    فرخ حبیب نے کہا کہ میڈیا کارکنان دس دس ماہ تنخواہیں نہ ملنے سے خودکشی کررہے ہیں ، چینلز کی ریٹنگ کے حساب سے اشتہارات دیئے جاتے ہیں ، مریم نواز کی اشتہارات سے متعلق آڈیو لیک کی انکوائری جاری ہے ، انکوائری چند روز میں مکمل ہوجائے گی ، پی آئی ڈی کے افسران انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صرف سیاسی دور کی بجائے 1999 سے اشتہارات کو دیکھنا چاہیے کمیٹی اجلاس میں سینئیر صحافی ضیاء الدین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

    میں جب سیاست میں آیا تو مجھے مافیاز کا سامنا کرنا پڑا،کامیابیاں اور عزت صرف اللہ…

  • انوشکا شرما کا ویرات کوہلی سے معنی خیز انداز میں شکوہ

    انوشکا شرما کا ویرات کوہلی سے معنی خیز انداز میں شکوہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ویرات کوہلی کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اہلیہ انوشکا شرما نے معنی خیز انداز میں شکوہ کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ویرات کوہلی کی جانب سے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئےمحبت کا اظہار کیا لکھا کہ ’وہ کہیں بھی موجود ہوں، انوشکا شرما کا ساتھ اُنہیں گھر جیسا محسوس کرواتا ہے‘۔


    اس پر انوشکا شرما نے طنزیہ انداز میں شکایت وناراضگی کا اظہار کر دیا، انہوں نے کمنٹ کیا کہ یہ اچھا ہے کیونکہ آپ مشکل سے ہی گھرموجود ہوتے ہیں۔

    انوشکا شرما کی جانب سے دیئے گئے اس جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے اس جواب پر صرف ہنسی پر ہی اکتفا کیا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد اس کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی لمبے عرصے سے مصروفیت کا ذکر کیا تھا اور بائیو ببل میں زندگی کی مشکلات سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا ، ایک موقع پر ویرات کوہلی نے بھی اپنے مصروف شیڈول کا ذکر کیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی سے استعفے کی وجہ بھی اپنے ورک لوڈ کو کم کرنا بتا یا تھا ۔اب انوشکا شرما نے بھی ایسا ہی طنز کیا جس کا مطلب ہے کہ ویرات کوہلی اپنی مصروفیت کی وجہ سے گھر وقت نہیں دے پاتے ۔

    راکھی ساونت کے شوہر کی بگ باس میں انٹری

  • جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    اداکارہ جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : جویریہ عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ ناہید عباسی انتقال کر گئیں والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی اور ان کی پوسٹ پر شائقین سمیت شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

    انوشے عباسی نے بھی اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

    انوشے عباسی نے بتایا کہ ان کی والدہ کی تدفین کراچی کے تاریخی قبرستان ’سخی حسن‘ میں کی جائے گی ان کی پوسٹ پر بھی متعدد شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

    خیال رہے کہ انوشے عباسی اداکار شمعون عباسی کی بھی سوتیلی بہن ہیں اداکارہ جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ ایک ہی تھیں، تاہم دونوں کے والد الگ الگ تھے انوشے اور شمعون عباسی کے والد زبیر عباسی نے جویریہ کی والدہ ناہید عباسی سے دوسری شادی کی تھی۔

    والدین کی دوسری شادی کے بعد شمعون عباسی اور جویریہ عباسی نے بھی شادی کرلی تھی اور دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹی بھی ہے جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔

  • ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل

    ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین کنزیومر کورٹ کے جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار نے ایک شہری کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی سی اور اے سی کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی کو تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی پولیس نے مجرموں کو جیل لے جانے کے بجائے ڈی سی ہاؤس منتقل کردیا تھا جس کے بعد دونوں افسران لاہور چلے گئے تھے۔

    ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو جیل بھیجنے کا حکم

    ڈپٹی کمشنر طارق بسرا نے ذاتی طور پر جج کو فون کرکے ان سے بدتمیزی کی جبکہ اے سی امتیاز علی نے عدالت میں پیش ہوکر جج سے بدتمیزی کی تھی-

    بعد ازاں ہائیکورٹ میں کنزیومر کورٹ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ڈی سی اور اے سی کی تین ماہ قید کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی اپیل منظور کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار کا ڈی سی اور اے سی منڈی بہاؤالدین کو تین ماہ قید کی سزا کا فیصلہ معطل کردیاعدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

    بڑے افسوس کا مقام ہے کہ بھارتی میڈیا بھی بھارتی سرکار کی طرح جھوٹا اور فراڈی ہے:اسکاٹ لینڈ

    اپیل کنندگان نے موقف اختیار کیا تھا کہ کنزیومر کورٹ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے، عدالت سزا کے خلاف اپیل منظور کر کے سزا کالعدم قرار دے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کورٹ کے پاس اختیار نہیں ہے اور وہ نوٹس لے لیتی ہے تو اپیل کنندگان اگلے فورم پر جا سکتے ہیں ، یہ اس کا بہتر طریقہ ہوتا ہے ، آپ دائرہ اختیار کو اگلے فورم پر چیلنج کر لیتے ۔

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جج بھی آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا پابند ہے۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارواٸی ۔ سات ماہ قبل غاٸب ہونیوالی دوشیزہ…

  • سجاد علی کے”قرار” کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سجاد علی کے”قرار” کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کے معروف لیجنڈری گلوکار سجاد علی کا گانا’’قرار‘‘ بھی آتے ہی چھا گیا۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 17 نومبر کو ریلیز ہونے والے گانے کو اب تک 5 لاکھ کے قریب ویوز آ چکے ہیں، گانے کی ویڈیو میں سجاد علی پاکستان کی مشہور اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ نظر آ رہے ہیں گانے کے بول سجاد علی نے معین علی کے ساتھ مل کر لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن سجاد علی نے خود کی ہے۔

    "انتم” دیکھنے کے دوران سینما میں پٹاخےبازی، سلمان خان کا مداحوں کے لئے پیغام

    لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے گانا پسند کرنے پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنا گانا بھی گا کے سنایا۔

    واضح رہے کہ سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں، ان کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کا آخری البم 2008 میں ریلیز ہوا تھا۔

    پاکستان کے نامور اور کلاسیکل گلوکار سجاد علی 24 اگست 1966 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی گلوکار نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لیے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا ، چودہ برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا ، 1993 میں سجاد علی کے گانے بے بی آ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    90 کی دہائی میں گلوکاری کے میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گارنے والے گلوکار سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں جن میں چیف صاب ، ابھی موڈ نہیں ، سوہنی لگدی ، دن پریشان ہے ، ساحل پہ کھڑے ہو کیا غم چلے جانا سمیت کئی گانیں شامل ہیں انہوں نے فلموں کے لیے ہدایتکاری کے ساتھ لو لیٹر ،منڈا تیرا دیوانہ ، ایک اور لو سٹوری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    23 مارچ 2019 کو حکومت پاکستان نے گلوکاری میں اپنے آپ کو منوانے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔

    گلوکار ابرارالحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شئیرکرنے پر تنقید کاسامنا

  • سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

    بالی ووڈ اداکارسلمان خان کے مداحوں کو سلمان خان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے کہ وہ شادی کب کریں گے یہاں تک کہ ہر انٹرویو اور تقریب میں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے جس کو وہ بڑی مہارت سے نظر انداز کر دیتے ہیں تاہم اب کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہونے جا رہی ہے،ایسے میں سلمان خان پھر سے خبروں میں ہیں اور ان کے مداحوں کو ان کی شادی کی فکر لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے کسی بھی کونے میں ڈھولکی کی آواز سنائی دے تو سلمان خان کی شادی کے چرچے بھی شروع ہو جاتے ہیں اب جہاں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہیں وہیں بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مداحوں کو بھی ان کی شادی کی فکر ستانے لگ گئی ہے کہ سلمان خان کا کیا بنے گا؟ وہ کب شادی کریں گے؟ اور اب وہ پھر اکیلا پن کیسے گزارتے ہوں گے؟ وغیرہ-

    "انتم” دیکھنے کے دوران سینما میں پٹاخےبازی، سلمان خان کا مداحوں کے لئے پیغام

    تاہم سلمان خان کے مداحوں کے تمام فکر انگیز سوالات کے جوابات دینے کے لئے ان کے بہنوئی آیوش شرما میدان میں آئے ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا ہے کہ سلمان خان کام ہی اتنا کرتے ہیں کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہی نہیں وہ سلمان خان کے سامنے شادی کے موضوع کو نہیں چھیڑتے ، انہیں لگتا ہے کہ سلمان خان اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔

    آیوش شرما نے بتایا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں،انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے سلمان خان کو کاروں میں دلچسپی ہے نہ ہی کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء سے ۔ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    سلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

  • امریکی جیل میں 43 سال سے قید بے گناہ شخص کو رہائی مل گئی

    امریکی جیل میں 43 سال سے قید بے گناہ شخص کو رہائی مل گئی

    میسوری: امریکی جیل میں 43 سال سے قید بے گناہ شخص کو بالآخرآزادی کا پروانہ مل گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے وِن اسٹرک لینڈ کی عمر اس وقت 62 برس ہے اور اسے میسوری کے شہر کیمرون میں واقع ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔ 1979 میں اس پر تین افراد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اس کے پاداش میں 50 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ لیکن اس پورے عرصے میں کے وِن نے بار بار کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور اعترافِ جرم نہ کیا۔

    برطانیہ میں طوفان “آرون” نے تباہی مچا دی،ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

    رہا ہونے کے بعد کیون نے کہا کہ وہ اپنی ماں کی قبر پر جائیں گے جو دورانِ قید انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قبر پر وہ آنسو بہاکر اپنی والدہ کو بے گناہی کا ثبوت دیں گے۔

    دودن قبل امریکی جج نے اس پر لگے تمام الزامات رد کرکے اسے باعزت بری کردیا اور کہا کہ میسوری ریاست کی تاریخ میں غلطی سے قید کا سب سے طویل ترین دورانیہ بھی ہے اس کے بعد ایک تنظیم نے انٹرنیٹ چندے کی ویب سائٹ ’گوفنڈمی’ اس کے لیے عطیات کی درخواست کی اور اب تک نولاکھ ڈالر (یعنی 17 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے

    سابق فرانسیسی وزیر کو ریپ اور ہراسانی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا


    چندہ دینے والوں نے کیون سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور بہتر زندگی کے لیے نیک خواہشات کی دعا کی ہے جیل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ان کی کوئی مالی مدد نہیں کی گئی ہے لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کرائے اور ایک شخص نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے آٹھ ہزار ڈالر کی رقم جمع کرائی-

    چین میں زیرتعلیم پاکستانی اسٹوڈنٹس کا مستقبل ؟؟؟ بقلم:ڈاکٹر زاہد جٹ

    واشنگٹن ڈی سی سمیت 36 امریکی ریاستوں میں غلطی سے سزا پانے والوں کو ہرجانہ دینے کا قانون ہے اس کے تحت ایک سال قید کے لیے کم ازکم 50 ہزارڈالر اور دیگر رقم بھی شامل ہے۔

    برطانیہ میں پاکستانی نوجوان نے نوکری کی تلاش کیلیے انوکھا طریقہ اپنا لیا

  • سلمان خان "انتم” کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم

    سلمان خان "انتم” کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم

    سلمان خان اپنی فلم ’’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم ہوگئے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان کی حال ہی میں فلم ’’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ سینما میں ریلیز کی گئی ہے کورونا وبا کے بعد اب آہستہ آہستہ بھارتی سینماؤں میں فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں اور سلمان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم کو لےکر نہایت پرجوش ہیں جب ہی تو ایسی حرکتیں کررہے ہیں کہ سلمان خان کو خود انہیں روکنا پڑرہاہے۔

    سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے مداح ان کی فلم ’’انتم‘‘ کے پوسٹر پر دودھ پھینک رہے ہیں دراصل مداح دودھ غصے میں نہیں پھینک رہے بلکہ ہندوؤں میں اسے عقیدت کے طور پر لیاجاتا ہے لیکن سلمان خان مداحوں کی اس حرکت پر سخت خفا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کئی لوگوں کو پانی نصیب نہیں ہوتا اور آپ ایسے دودھ ضائع کررہے ہیں اگر آپ کو دودھ دینا ہی ہے تو میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ دودھ آپ غریب بچوں کو پلائیں جنہیں دودھ پینے کو نہیں ملتا‘‘۔

    سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کی اس پوسٹ پر انہیں بے حد سراہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے ایک اور ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں ان کے مداح فلم ’’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ کی اسکریننگ کے موقع پر سینما ہال میں پٹاخے جلارہے تھے انہوں نے ان تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینما کے اندر پٹاخے نہ جلائیں کیونکہ اس سے آپ کی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں-

    سعودی عرب: سلمان خان "ریاض سیزن” میں پرفارم کریں گے

    بالی ووڈ سلطان نے تھیٹر مالکان سے بھی درخواست کی کہ سینما کے اندر پٹاخے لانے کی اجازت نہ دی جائے اور سیکیورٹی پر مامور اہلکار داخلے کے مقام پر ہی لوگوں کو پٹاخے لانے سے روکیں فلم کا لطف لیں لیکن یہ ہر گز نہ کریں میری آپ سب سے درخواست ہے شکریہ۔

    واضح رہے کہ 26 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’انتم؛ دی فائنل ٹروتھ‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ ان کے بہنوئی ایوش شرما نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو مہیش مانجریکر نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سلمان خان فلمز نے فلم پروڈیوس کی ہے یہ مراٹھی فلم ’’ملشی پیٹرن‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دو روز میں 10 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

    ثروت گیلانی نے ” چڑیلز” کا دوسرا سیزن بنائے جانے کی تصدیق کر دی

  • چین میں زیرتعلیم پاکستانی اسٹوڈنٹس کا مستقبل ؟؟؟   بقلم:ڈاکٹر زاہد جٹ

    چین میں زیرتعلیم پاکستانی اسٹوڈنٹس کا مستقبل ؟؟؟ بقلم:ڈاکٹر زاہد جٹ

    بات ہے 2020 کے شروع کی میں جو کہ چائنا کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علم ہوں معمول کے مطابق چھٹیاں ہوئی تھی تو میں اپنے گھر ملنے کے لیے آیا تھا۔ میں پاکستان آیا تو بیس یا پچیس دن کے بعد خبریں آنا شروع ہوگئی کہ چائنہ میں بہت زیادہ کرونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے۔ مجھے پاکستان کے کافی لوگ بھی پوچھتے تھے کہ اب ادھر کیسے حالات ہیں تو میں کہتا پھرتا تھا کہ حالات نارمل ہی ہیں اور کچھ دنوں تک ٹھیک ہو جائیں گے۔ ہم سب کو یہی تھا کہ حالات معمول کے مطابق ایک دو مہینے میں ٹھیک ہوجائیں گے اور ہم واپس چلے جائیں گے۔ حالات بدلتے گئے اور ہر ٹی وی چینل پہ آنا شروع ہو گیا کہ حالات بہت زیادہ خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

    ہم اپنی یونیورسٹی کی مینجمنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے وہ ہمیں یہی کہہ رہے تھے آپ کا یہ والا سمسٹر آن لائن ہے اگلے سمسٹر سے آپ کو یونیورسٹی واپس بلا لیا جائے گا اور معمول کے مطابق آپ کی کلاسز شروع کروا دی جائیں گی۔

    تو جناب کرتے کرواتے ایک سال یوں ہی گزر گیا۔ تو جب اگلا سال شروع ہونا تھا تو یونیورسٹی نے ہم سے فیس کا مطالبہ کیا تو ہم جو کہ پاکستان میں تھے اور کورونا وائرس کی وجہ سے سب کے معاشی حالات جو تھے وہ اتنے زیادہ اچھے نہیں تھے۔ تو ہم نے یونیورسٹی سے بولا کہ ہمیں فیس میں رعایت دی جائے اور جتنی جلدی ہو سکے ہمیں واپس بھی بلایا جائے۔ یونیورسٹی نے ہماری ایک نہ سنی اور ہم سے پوری کی پوری فیس چارج کی۔ خیر کرتے کرواتے وہ سال بھی گزر گیا یا اور ہم ابھی تک پاکستان میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔

    اب مسئلہ یہ بنا ہوا ہے ہم سب کے لیے کہ ہم چوتھے سال میں یا پانچویں سال میں ہو چکے ہیں اور ہماری کلاسز آن لائن ہی چل رہی ہیں۔ اور ہم جب بھی اپنی یونیورسٹی سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں کب واپس بلایا جائے گا ؟ تو ان کا جواب یہی ہوتا ہے کہ اس کا فیصلہ ہماری حکومت کرے گی ہمارے بس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ لیکن حیرانگی کی بات تو یہ ہے کہ صرف سٹوڈنٹ ویزے والے ہی ہیں جو ملک میں واپس نہیں جا سکتے ہیں۔ جتنے بھی لوگ وہاں پر کام کرتے ہیں ان کو جانے کی اجازت ہے۔ اب آپ ہی بتائیں ہم کیا کریں اور کدھر جائیں؟

    ہم جتنے بھی اسٹوڈنٹس ہیں ہم نے سوشل میڈیا پر بھی بڑی کوشش کی ہے اور اپنا پوائنٹ سب کے سامنے رکھا ہے۔ لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی۔ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں اور ہم تعلیم بے شک بیرون ملک حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمارا دل پاکستان میں ہی ہے۔ اور ہم پاکستانی ہی ہیں۔ تو خدارا ہمارے فیوچر کے ساتھ نہ کھیلا جائے اور کوئی نہ کوئی بات کی جائے تاکہ چینی حکومت ہمیں جلد از جلد اپنے ملک میں واپس بلا لے۔

    ہم میں سے کچھ دوست ایسے بھی ہیں جنہوں نے وزیروں اور مشیروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو سارا کا سارا قصہ بتایا۔ لیکن بڑے دکھ کی بات ہے اور نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے بھی اس معاملے میں ہماری کوئی بھی مدد نہیں کی اب تک۔

    اور دوسری جانب جو پاکستان کے میڈیکل کا ادارہ ہے جس کو ہم پاکستان میڈیکل کمیشن کہتے ہیں۔ اس ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ جو بچے آن لائن ڈگری حاصل کر رہے ہیں ہم ان کو پاکستان میں پریکٹس کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ یہ تو ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ ہمارے پاس الفاظ بھی نہیں ہیں کہ اپنے دکھ اور کیفیت کو کیسے بیان کریں۔ ہمارے والدین بھی بہت زیادہ صدمے سے دوچار ہو رہے ہیں انہی حالات کی وجہ سے۔اب آپ ہی بتائیں کہ ہم جائیں تو جائیں کہاں ؟ کیا ہمارے جینے کی بھی وجہ بچتی ہے ؟ ہمارے والدین جو کہ بہت زیادہ خواب سجائے بیٹھے تھے ان سب کی آنکھیں بہت افسردہ نظر آتی ہیں۔

    انہی حالات کی وجہ سے ہم ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ ہمارا نہ صرف پیسے کا نقصان ہوتا جا رہا ہے بلکہ وقت کا بھی بہت زیادہ نقصان ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اور سب سے زیادہ دکھ کی بات تو یہی ہے کہ ہمیں اپنا مستقبل بھی نظر نہیں آ رہا کہ کس طرف جائے گا۔ حالانکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کو سوچنا تو یہ چاہیے کہ کرونا کے دوران ساری دنیا کے حالات اس طرح کے تھے کہ سٹوڈنٹس نے آن لائن کلاسز لیں ہیں۔ اگر پاکستان میڈیکل کمیشن ہمارا اتنا خیر خواہ ہے تو ہمیں پاکستان کے جو ٹیچنگ ہوسپٹلز ہیں ان میں روٹیشنز کی آفیشلی اجازت دے۔ یا پھر ہماری حکومت ایسے کرے کہ ہمیں کسی بھی طرح چین میں واپس بھیجے تاکہ ہم ادھر جا کے اپنی تعلیم باقاعدگی سے حاصل کر سکیں۔

    اور ہماری پاکستانی حکومت سے اور پاکستان میڈیکل کمیشن سے یہی گزارش ہے کہ جو بچے کرونا وائرس کی وجہ سے اپنے آخری سال آن لائن لے چکے ہیں ان کی ڈگری کو تسلیم کیا جائے اور ان کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوسکیں۔

  • برطانیہ میں طوفان “آرون” نے تباہی مچا دی،ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

    برطانیہ میں طوفان “آرون” نے تباہی مچا دی،ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

    لندن: برطانیہ میں طوفان “آرون” نے تباہی مچا دی مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان آرون نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، تیز ہواؤں، شدید برفباری اور بارش نے سکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ، ویلز اور ساحلی علاقوں میں درختوں کو گرا دیا، جس سے ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے

    برطانیہ میں آنے والے حالیہ طوفان کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ، ویلز میں تیز ہواؤں اور برفباری کے باعث متعدد درخت گر گئے برطانیہ میں ایک کار پر درخت گرنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا-

    دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    70 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث بیشتر مکانات کو نقصان پہنچا ہے شدید طوفانی ہواؤں کے باعث ہائی وے پر ایک ٹرالر بھی الٹ گیا جبکہ شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں درخت گرنے اور شدید برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی-

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ آج شمالی برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔ طوفان کے پیش نظر کئی سڑکیں بند کردی گئیں۔ برطانوی پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کر دیں۔

    محکمہ موسمیات نے سکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ، ویلز اور ساحلی علاقوں کے لیے سرخ طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔

    امریکا: درجنوں ڈاکوؤں کا سُپر اسٹور پر دھاوا،نئی تاریخ رقم ہو گئی ،پولیس بھی…