Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے    صدر مملکت

    ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے صدر مملکت

    ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ۔کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تیرھویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمختلف فصلوں خصوصاً چاول اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے بہتر معیاری بیج کی تیاری کے بارے میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    دوران خطاب انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ فصلیں علاقائی و عالمی منڈیوں میں مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو سکیں گے۔

    تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے…

    صدر نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں حقوق دانش کے لئے کوششیں کر کے پاکستانی باسمتی چاول کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کھاریا ں موٹروے اہم منصوبہ ہے اور زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔ جب تک ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو گا ہم قرضے نہیں اتار سکتے –

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ہم نے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

    ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی عمران خان

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے جبکہ موٹرویز سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہو گا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی۔

  • ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی      عمران خان

    ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کھاریا ں موٹروے اہم منصوبہ ہے اور زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔ جب تک ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو گا ہم قرضے نہیں اتار سکتے –

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ہم نے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

    تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے…

    وزیر اعظم نے کہا کہ اس علاقے میں ہم بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں اور موٹروے بھی اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا سوات موٹروے کے ذریعے عید کے دنوں میں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں سوات سے دیر اور دیر سے چترال اور گلگت موٹروے بہترین منصوبہ ثابت ہو گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے جبکہ موٹرویز سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہو گا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی۔

  • سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے   سائنسدانوں کا دعویٰ

    سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے سائنسدانوں کا دعویٰ

    نئی تحقیق میں برازیلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سکائی نیوز کے مطابق برازیلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کے بچاؤ کی دوا کی تیاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول نے بندروں کے خلیوں میں کورونا وائرس کی افزائش کو روکا ہے اور یہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ممکنہ پہلا قدم ہے۔

    سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول بندروں کو لگایا گیا جس سے کورونا وائرس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت میں 75 فیصد کمی آئی یہ دریافت اس وائرس سے لڑنے کے لیے ایک دوا کی تخلیق کی طرف ممکنہ پہلا قدم ہو سکتا ہے جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے۔

    کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ ، پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک…

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر میں پائے جانے والے مالیکیولز پہلے ہی انسداد بیکٹریا خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں یہ لمبے سفر میں پہلا قدم ہے یہ عمل بہت لمبا ہے۔

    سائنسی جریدے ، مالیکیولس میں شائع ہونے والی تحقیق میں پایا گیا کہ یہ ٹکڑا ایک پیپٹائڈ ہے ، یا امینو ایسڈ کی زنجیر ہے ، جو PLPro نامی کورونا وائرس کے انزائم سے منسلک ہوسکتی ہےPLPro دوسرے خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر وائرس کی تولید کے لیے بہت ضروری ہے۔

    جاراکوسو 2 میٹر (6 فٹ) لمبا تک بڑھ سکتا ہے اور برازیل ، ساحلی بحر اوقیانوس کے جنگل ، بولیویا ، پیراگوئے اور ارجنٹائن میں پایا جاتا ہے مسٹر گائڈو نے مزید کہا کہ سائنس دان خوفزدہ ہیں کہ لوگ پورے برازیل میں جاراکوسو کے شکار پر جائیں گے ، یہ سوچ کر کہ یہ دنیا کو بچائے گا یا خود کو ، ان کے خاندان کو۔

    انہوں نے کہا: "ایسا نہیں ہے۔ کیا یہ ایک اہم دریافت ہے؟ بلا شبہ یہ ہے ، لیکن جانور کا پیچھا کرنا یہ نہیں ہے کہ اسے کیسے حل کیا جائے گا "جو جزو دریافت ہوا وہ زہر کے اندر سے صرف ایک حصہ ہے ، یہ خود زہر نہیں ہے جو اس وقت کورونا وائرس کا علاج کرے گا۔”

    اسٹیٹ یونیورسٹی آف ساؤ پالو (یونیسپ) کے ایک بیان کے مطابق ، محققین اگلا انو کی مختلف خوراکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور کیا یہ وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روک سکتا ہے۔

    وہ انسانی خلیوں میں مادہ کی جانچ کی امید رکھتے ہیں لیکن کوئی ٹائم لائن نہیں دی-

    18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری

    جاراکوسو ایک انتہائی زہریلا گڑھا وائپر ہے اور برازیل کے سب سے بڑے سانپوں میں سے ایک ہے۔ یہ ساحلی بحر اوقیانوس کے جنگل میں رہتا ہے اور بولیویا ، پیراگوئے اور ارجنٹائن میں بھی پایا جاتا ہے –

  • غریب ماہی گیر ایک ہی رات میں کروڑپتی بن گیا

    غریب ماہی گیر ایک ہی رات میں کروڑپتی بن گیا

    نئی دہلی: بھارت میں نایاب نسل کی مچھلی نے غریب ماہی گیروں کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق غریب بھارتی ماہی گیر پابندی ہٹنے کے بعد پہلے ہی روز شکار پر پہنچے جہاں ان کی قسمت جاگ اٹھی اور ماہی گیروں نے ایک رات میں ہی سوا کروڑ روپے سے زائد کما لیے۔

    رپورٹس کے مطابق مچھلی کے شکار پر جانے والے کشی کے ناخدا چندرا کانت اور ان کے ساتھیوں نے سمندر میں جال پھینکا تو کچھ ہی دیر میں ان کے جال میں طب کی دنیا میں مہنگی ترین مچھلی "سوا” آ گئی نایاب مچھلی کے شکار نے مچھیروں کو حیرت میں ڈال دیا اور ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

    کشتی کے ناخدا نے ساحل پر پہنچنے سے قبل ہی شکار کی گئی مچھلیوں کی ویڈیو اپنے دوستوں کو بھیج دی جو کہ جلد ہی وائرل ہو گئی اور جب مچھیرے ساحل پر پہنچے تو مچھلی خریدنے والوں کی لائن لگی ہوئی تھی۔

    شہری کو بلاوجہ ٹریفک جام کرنے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید

    ماہی گیروں نے پکڑی جانے والی 157 مچھلیوں کو فی مچھلی 85 ہزار بھارتی روپے کے حساب سے فروخت کیا اور ایک کروڑ 33 لاکھ بھارتی روپے کما لیے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل راچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے سمندر میں جال ڈالتے ہی بیش قیمت دو “سوا” مچھلیاں پھنس گئیں تھیں جو بعد میں لاکھوں روپے میں فروخت ہوئی تھیں-

    واضح رہے کہ مذکورہ مچھلی کی جھلی سے سرجری کے دھاگے بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ مچھلی انتہائی مہنگی فروخت ہوتی ہےسوا مچھلی کی اندرونی جھلی سے بننے والے ریشے قدرتی طور پر بایو ڈگریڈیبل ہوتے ہیں اور جسم کے اندر جاکر کچھ عرصے بعد از خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

    سری لنکا: 80 سال بعد ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

  • تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے         وزیراعظم

    تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے وزیراعظم

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ارسا نے تربیلا ڈیم کے مکمل بھر جانے کی تصدیق کی تھی۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد بھی ایک ہزار 550 فٹ تک ہے۔

    ارسا کا کہنا تھا کہ بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی ہے تاہم وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا۔


    ارسا کی اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمداللہ رواں سال غیر معمولی موسم کے باوجود گزشتہ روز تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے۔

    وزیراعظم کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل…

    وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین واٹر ریگولیشن پر واپڈا اور ارسا کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ تربیلا ڈیم کے دورے کے دوران پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ‏تربیلا توسیعی منصوبے سے ایک ہزار 530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی۔ جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی۔

  • بھارتی  مقبول ترین اداکار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

    بھارتی مقبول ترین اداکار سدھارتھ شکلا انتقال کر گئے

    نئی دہلی: بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے ممبئی میں کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں بعد ازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش گھر والوں کے حوالے کردی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کو آج (جمعرات) کی صبح دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔

    بھارتی اداکار اپنی دو بہنوں اور والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ سدھارتھ شکلا بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے فاتح تھے۔سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔

    اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

  • ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کو ریلوے ٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے     ترجمان ریلوے

    ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کو ریلوے ٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے ترجمان ریلوے

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کوٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم ازکم ایک ڈوزاور15اکتوبرتک مکمل ڈوزلگوانے والےمسافروں کوٹرین میں سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

    ویکسین نہیں لگوائی تو پٹرول نہیں ملے گا، لاہور میں عملدرآمد شروع

    ترجمان ریلوے کے مطابق اگرکوئی مسافرٹکٹ چیکنگ کےدوران بغیرویکسینیشن کےشناخت ہوگیاتو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گئی کوروناویکسین لگوانےسےمتعلق آگاہی کےلئےاسٹیشنوں کی حدودمیں پوسٹرزاوربینرزآویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات

    اس سے پہلے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں سفر کیلئے20سال سے زائد عمر والے افراد کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا یکم ستمبرسےصرف 20سال سےکم عمر والےافراد بغیر ویکسین کےسفرکرسکتے ہیں یکم ستمبر سے بغیر ویکسینیشن مسافروں سے 10 فیصد اضافی کرایہ لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور نے پٹرول پمپس پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کردیے اب پٹرول صرف ان کو ملے گا جس نے کورونا ویکیسن لگوائی ہوگئی ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور پٹرول پمپس پر چیکنگ جاری ہے،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جا رہا ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا ڈی ایچ اے کے علاقے میں متحرک ہین اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں پٹرول پمپس ڈلوانے کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کی جار ہی ہے، صرف ان کو پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جنہوں نے کورونا ویکسینیشن لگا رکھی ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پٹرول پمپس سٹاف کو بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں. اور کہا کہ بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ دیا جائے.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بغیر ویکسینیشن والوں کو پٹرول نہ دینے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

  • مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    باغی ٹی وی : مشیر تجارت عبدالرزاق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا مثبت آنے کی اطلاع دی کہا کہ کورونا کی علامات معمولی ہیں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔


    مشیر تجارت نے لوگوں سے دُعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار 651کورونا ٹیسٹ کیے گئے جکس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 103کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.65فیصد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 89 اموات

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67ہزار 791 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، پنجاب میں تین لاکھ 96 ہزار 326، اسلام آباد میں 99 ہزار 910، بلوچستان میں 32 ہزار 248، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 380 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952 ہو گئی ہے.

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 959 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد 866، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ویکسین نہیں لگوائی تو پٹرول نہیں ملے گا، لاہور میں عملدرآمد شروع

  • شہری کو بلاوجہ ٹریفک جام کرنے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید

    شہری کو بلاوجہ ٹریفک جام کرنے کے جرم میں ساڑھے تین سال قید

    ویلز کے شہر سوان سی میں ڈیوڈ ہیمسن نامی 51 سالہ شہری کو بار بار، بلاوجہ ٹریفک جام کرنے کے ’جرم‘ میں ساڑھے تین سال کی سزا سنا دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق، ڈیوڈ ہمسن پچھلے سات سال میں سینکڑوں مرتبہ سوان سی شہر کے مرکزی پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے والی سڑک پر بیچوں بیچ کھڑا ہو کر ٹریفک جام کرچکا ہے پولیس اور مقامی انتظامیہ نے اسے بار بار تنبیہ کی جبکہ ٹریفک جام کرنے کی پاداش میں وہ 9 مرتبہ جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے۔

    پچھلے سال اپنی تین سالہ قید مکمل کرنے کے بعد وہ ایک بار پھر اسی سڑک پر چلتی گاڑیوں کے درمیان آ کر کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے لگا۔ اس حرکت پر سوان سی پولیس نے اسے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے اور اسے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے-

    یہ گونگا بہرہ نہیں لیکن پھر بھی زیادہ بات چیت نہیں کرتا۔ اس سے جب بھی پوچھا گیا کہ وہ بار بار ٹریفک کیوں جام کرتا ہے تو اس نے کبھی کوئی جواب نہیں دیا۔

    ہیمسن کی تازہ ترین گرفتاری کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ نفسیاتی ماہرین سے اس کا معائنہ کروایا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ آخر اس کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جو وہ بار بار ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کا سبب بن رہا ہے-

    تقریباً ڈیڑھ ماہ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود، نفسیاتی ڈاکٹر بھی ہیمسٹن سے یہ معلوم کرنے میں ناکام رہے کوئی نہیں جانتا کہ آخر وہ کس نیت، کس ارادے اور کس مقصد کے تحت بار بار ٹریفک جام کی وجہ بنتا ہے۔

  • سری لنکا: 80 سال بعد ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    سری لنکا: 80 سال بعد ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    کولمبو: سری لنکا میں 80 سال بعد کسی ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق دارالحکومت کولمبو سے 90 کلو میٹر کی دوری پر بنائے گئے ہاتھیوں کے سنٹر میں موجود 25 سالہ "سورنگی” نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے ہاتھیوں کی دیکھ بھال کے لیے سری لنکن حکومت کی جانب سے پناولا کے مقام پر 1975 میں بنائے گئے آشرم کے حکام کے مطابق کچھ دن قبل ہی انہوں نے ہاتھیوں کے ہمراہ دو چھوٹے ہاتھی دیکھے تھے۔


    جس کے بعد انہوں نے کئی دن تک ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ اس ہتھنی نے ان جڑواں بچوں کو جنم دیا ہےسنٹر کی انتظامیہ اور ڈاکرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچے معمول سے تھوڑے چھوٹے ہیں لیکن ماں اور بچے بالکل محفوظ اور صحت مند حالت میں ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں آخری مرتبہ 1941 میں کسی ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی سورنگی نے 2009 میں بھی ایک نر ہاتھی کو جنم دیا تھا جب کہ اب بھی ان کے ہاں دونوں نر ہاتھی پیدا ہوئے ہیں 25 سالہ ہتھنی کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کا والد 17 سالہ ہاتھی ہے-

    سری لنکا کو دنیا بھر میں ہاتھیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور وہاں تقریبا 7 ہزار 500 تک ہاتھی موجود ہیں ڈھائی کروڑ سے کم آبادی والے ملک کے بڑے گھرانوں کے لوگ ہاتھیوں کو گھروں میں رکھ کر دولت یا اعلیٰ ہونے کی تشہیر کرتے ہیں۔

    سری لنکن حکومت نے جانوروں کی حفاظت کے لیے سخت قوانین فافذ کر رکھے ہیں، برا سلوک کرنے والے ملزم کو تین سال قید کی سزا تک ہو سکتی ہے اور ان سے ہاتھی چھین کر سرکاری تحویل میں لے لیا جاتا ہے کیونکہ سری لنکا کا امیر طبقہ اپنی دولت کی نمائش کے لیے ہاتھیوں کو پالتو جانوروں کے طور پررکھتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ برا برتاو کے بھی کئی واقعات رپورٹس ہو چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں ہاتھیوں سمیت دیگر کچھ جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر موت کی سزا تک کے قوانین بھی نافذ ہیں مگر ایسے قوانین پر ناذ و شادر ہی عمل کیا جاتا ہے۔

    سرکاری ریکارڈز کے مطابق سری لنکا بھر میں 200 کے قریب ہاتھی گھروں میں موجود ہیں جبکہ ملک میں 75 ہزار سے زائد ہاتھی پائے جاتے ہیں۔