Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • راجہ ریپ سٹار کا سید علی گیلانی کونغمے کے ذریعے خراج عقیدت پیش

    راجہ ریپ سٹار کا سید علی گیلانی کونغمے کے ذریعے خراج عقیدت پیش

    پاکستانی گلوکار راجہ ریپ سٹار نے کشمیری بزرگ رہنما مرحوم سید علی گیلانی کو نغمے کے ذریعے خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی بابائے کشمیر حریت کو خراج عقیدت پیش کرتا نغمہ ہنگامی صورتحال پر دشمن کو للکار جاری کر دیا گیا-
    راجہ ریپ سٹار کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے میں حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کی آزادی اور حق کے لئے دی گئی لازوال قربانیوں ان کی بہادری ، سچائی اور جذبے کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=C1VhExqlUHE

    بابائے حریت سید علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب:پاکستان کا سخت احتجاج

    دوسری جانب لاہور کی کوئی شاہراہِ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سید علی گیلانی کی وفات کو عالم اسلام اور خصوصاً کشمیریوں کے لئے سانحہ عظیم سمجھتا ہے۔یہ ایوان سمجھتا ہے سید علی گیلانی کشمیرکے عظیم ، باہمت، نڈر اور مخلص راہنما تھے۔سید علی گیلانی کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ہیرو ہیں۔ سید علی گیلانی پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔ انہوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیںلیکن کبھی بھی بھارت کے غاضبانہ قبضے کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

    وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

    سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

    کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

    صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کے لئے کی گئی تمام کاوشوں کو سراہتا ہےلہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سید علی گیلانی کی یاد میں لاہور کی کسی شاہراہِ کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔

    واضح رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادئ کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، مقبوضۂ کشمیر میں پاکستانیت کا نعرہ بلند کرنے والے نڈر انسان اب ہم میں نہیں رہے، علالت کے باوجود زندگی کے آخری ایام انھوں نے بھارتی قید میں گزارے-

    لاہور کی کوئی شاہراہِ سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

    سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

    آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے میرے بابا کا جسد خاکی چھین کر زبردستی تدفین کی،سید نسیم گیلانی

  • سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : ہدایت نامے میں یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی-

    راولپنڈی: نایاب نسل کے ہرن کا کتوں کے ذریعےغیر قانونی شکار

  • کراچی میں بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع

    کراچی میں بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع

    کراچی میں رات بھر بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئےہیں کے ایم سی کا عملہ پمپنگ مشینوں کی مدد سے پانی کی نکاسی بھی کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رات بھر بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے برساتی پانی سے شہر کی گلیاں، محلے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے، پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    جبکہ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی-

    کراچی(سعدی ٹاؤن 81 ، گلشن حدید 73 ، فیصل بیس 70 ، یونیورسٹی روڈ 69 ، ایئرپورٹ ، ماڈل آبزرویٹری 61 ، جناح ٹرمینل 57 ، نارتھ کراچی 49 ، سرجانی 39 ، قائد آباد 35 ، مسرور بیس 34 ، اورنگی ٹاؤن 33 ، ڈی ایچ اے ، ناظم آباد 21 ، کیماڑی 17) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں کلفٹن کے علاقے شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی تانیہ جاں بحق ہو گئی تانیہ کے والد کے مطابق بدقسمت تانیہ گھر کے باہر بارش کے پانی میں کھیل رہی تھی، 4 سالہ بچی پہلی جماعت کی طالبہ تھی شام کے وقت کھمبے پر اسپارک ہوا تھا تاہم شکایت کرنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد کے گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے کر لی گئی ہے۔

    کراچی:پانی پانی ہوگیا:کمشنرکراچی اورایڈمنسٹریٹرکراچی کے دورے:عوام الناس کی خبرگیری…

    لیاقت آباد شریف آباد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد صابر کے نام سے کی گئی۔

    جبکہ لائٹ ہاؤس چپل گلی کے قریب ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت 45 سالہ ساجد لودھی کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی چپل گلی میں بجلی کے بلب چوری کر رہا تھا، بارش کے باعث جگہ گیلی تھی جس کی وجہ سے اسے کرنٹ لگا اور اس کی فوری طور پر موت واقع ہو گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں صبح سویرے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہےمحکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    بارش کی پیش گوئی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کراچی انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے گئے، بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پریکٹیکلز بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

  • ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

    ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

    فیصل آباد: کانسٹیبل کا ساتھی کے ہمراہ 16سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس سٹینڈ میں پولیس کانسٹیبل نے ساتھی کے ہمراہ 16 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا واقعہ کی خبر ملنے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق پولیس حکا م نے بتایا کہ غفران نامی ملزم نے اپنے دوست ہو ٹل مینجر تنویر کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے دونوں ملزمان کو گرفتا ر کرکے تھانہ سول لائنز میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی رکشہ سوار خواتین کو نازیبان اشارے کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں-

    موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

  • لاہور: رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتا ر

    لاہور: رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتا ر

    پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن راو ی میں رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتا ر کرلیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل پر رکشہ سوار خواتین کا پیچھا کرتے ہوئے غیر اخلاقی اشارے اور نازیبا جملے کس رہا تھا، اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

    پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے سائنسدانوں کا دعویٰ

    واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

    اس ضمن میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں خواتین سے گزارش ہے اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

    ویمن سیفٹی ایپ کی بدولت خواتین آسانی سے پولیس کی مدد حاصل کر سکے گی فیاض الحسن چوہان

    ای سی سی نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئےایپ متعارف کرانے کی منظوری دیدی

    پی ٹی اے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے ٹک ٹاک پابندی سے متعلق پالیسی معلوم کرے اسلام آباد…

  • منی لانڈرنگ اسکینڈل: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع

    منی لانڈرنگ اسکینڈل: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع

    لاہور: عدالت نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی مالیاتی اسکینڈل میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عبوری ضمانت کے معاملے پر ایف آئی اے بینکنگ جرائم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ الزام کیا ہے اور تفتیش کس مرحلے پر ہے؟

    آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا، قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے فلور ملز ایسوسی ایشن

    تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ اکاؤنٹس کھولے گئے جن میں خفیہ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

    اس موقع پر شہباز شریف جج کی اجازت سے روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ یہ کیس نیب میں دائر کیس کی ہی نقل ہے نیب نے بھی اسی طرح کے کیس کی انکوائری کی لیکن کچھ نہیں ملا،ہائیکورٹ نے حکم نامے لکھا کہ نیب کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ بنایا ہے،ایک ہی کیس کو دو ادارے نہیں دیکھ سکتے ہیں،تمام الزامات پر مکمل جواب پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں میرا رمضان شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں میں شوگر مل کا نہ ڈائریکٹر ہوں اور نہ ہی کوئی تنخواہ لیتا ہوں، میں نے وزارتِ اعلیٰ کے دوران جو کام کئے اس سے شوگر مل کو نقصان ہوا۔

    بینکنگ کورٹ کے جج نے شہباز شریف سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایف آئی اے کے پاس یہ کیس 2 ماہ سے زائد عرصے سے ہے، اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ نیب کا کیس ہے تو ہائر فورم سے رجوع کریں۔

    شہباز شریف نے انہیں بتایا کہ ہم کیس فائل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

    عدالت کی جانب سے تفتیشی رپورٹ مکمل نہ ہو نے پر فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ا ے ) پر برہمی کا اظہار کیا گیا فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ افسوس ہے کہ دو ماہ سے ایف آئی اے نے تفتیش مکمل نہیں کی اور تفتیشی ٹیم نے دو ماہ میں صرف چار لائنیں لکھی ہیں۔

    بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہوائی باتیں عدالت میں نہ کریں، مجھے آئندہ سماعت پر بتائیں کہ تفتیش میں کیا پیش رفت ہوئی۔

    حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ قید کے دوران ایف آئی اے والے مجھ سے تفتیش کرتے رہے، اب گرفتار کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلے گرفتار کیوں نہ کیا؟

    بعدازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

  • صارفین کی تنقید، ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرزمؤخر کر دیئے

    صارفین کی تنقید، ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرزمؤخر کر دیئے

    امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکیورٹی فیچرز تنقید کے بعد مؤخر کردیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی کمپنی ایپل نے بچوں کے تحفظ کے لیے نئے سیکورٹی فیچرز متعارف کرایا تھا جس کے تحت فون پرنازیبا تصاویر بھیجنے یا آنے پر بچوں کے والدین کو اطلاع دی جائے گی۔

    نئے فیچر کے تحت کسی بھی آئی فون میں بچوں کی نازیبا تصاویر ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بھی خودکار طریقے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ آئی فون کے نئے سیفٹی ٹولز متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ یہ فیچرز ابتدائی طورپر امریکہ، پھر دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے۔

    گوگل کی اپنے صارفین کے لئے ہنگامی وارننگ

    ایپل کا کہنا تھا کہ نئے فیچرز نازیبا تصاویر بھیجنے یا وصول کرنے والے بچوں کی نگرانی اور ان کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے متعارف کرایا جائے گا لیکن صارفین کی جانب سے نئے فیچر پر تنقید کرنے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے نئے فیچر کو مؤخر کردیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق گزشتہ روز کمپنی نے اپنے متنازع نئے اینٹی چائلڈ پورنوگرافی فیچر کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہےکمپنی نے یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے نئے فیچر پر تنقید کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔

    ٹک ٹاک کا اپنے نو عمر صارفین کی حفاظت کےلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کے نئے فیچر کو تنقید کا نشانہ بناتے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر مستقبل میں جاسوسی کرنے کا زریعہ بن سکتا ہے۔

    ڈیجیٹل رائٹس آرگنائزیشنز کا کہنا ہے کہ ایپل فون کے آپریٹنگ سسٹمز میں تبدیلی موبائل میں ممکنہ بیک ڈور بناتا ہے جس سے حکام اور مختلف گروہ صارفین کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔

    پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ،موبائل کی پہلی کھیپ کس ملک کو…

  • راولپنڈی: نایاب نسل کے ہرن کا کتوں کے ذریعےغیر قانونی شکار

    راولپنڈی: نایاب نسل کے ہرن کا کتوں کے ذریعےغیر قانونی شکار

    راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا غیر قانونی شکار کیا گیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ہم نیوز کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے خونخوار کتوں کے ذریعے ہرن کا شکار کیا گیا نایاب نسل کے نر ہرن کو کتوں نے شدید زخمی کردیا۔

    شکاریوں نے نایاب نسل کے ہرن کو رسی سے کچھ دیر باندھے رکھا تاہم بعد ازاں ہرن کو ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کردیا۔

    اس حوالے سے پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شکاریوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں نایاب نسل کا ہرن ہوگ ڈیئر دریائے سندھ کے کنارے پایا جاتا ہے۔ممکن ہے یہ ہرن دریائے سندھ سے ہوتا ہوا ندی کے ذریعے چونترہ کے علاقے میں آگیا ہو۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

    لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم

    بابائے حریت سید علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب:پاکستان کا سخت احتجاج

    افغان طالبان افغانستان کے آخری محاذ پر بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب

  • گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا،جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی       افغان ترجمان

    گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا،جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی افغان ترجمان

    امارت اسلامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انشاء اللہ نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تاہم اب معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

    سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وادی پنج شیر کا مغربی حصہ پہلے ہی کنٹرول میں آچکا ہے جب کہ اس وادی کے مشرقی علاقے بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بڑے ضلع پریان میں امن بحال کر چکے ہیں، وادی مجموعی طور پر طالبان کے سخت محاصرے میں ہے کاپیسا کے راستے ضلع انابہ پر بھی ہمارا کنٹرول ہے، مخالفین کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جب کہ طالبان محفوظ ہیں۔

    طالبان سیاسی دفتر کے وفد کا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    دوسری جانب وادی پنجشیر سے قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر ایف اے) کے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور ترجمان علی میثم نظری نے کہا ہے کہ وادی پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این آر ایف نے کیے جانے والے تمام حملوں کو بہادری کے ساتھ ناکام بنا دیا ہے۔لی میثم نظری کے مطابق ان کے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے اور وادی کے شمال مشرق میں کرنے والے جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔

    این آر ایف اے کے ترجمان کا دعویٰ ہےکہ گھیرے جانے والے جنگجوؤں کے پاس جنگی سامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے جس کے بعد وہ ہتھیار ڈالنے کی شرط پر مذاکرات بھی کررہے ہیں۔

    پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

    یاد رہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کے لیے چند دن قبل دوحہ میں طالبان عہدے داروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی حکومت کا اعلان کیا جائے گا، جس میں نئے چہرے شامل ہوں گے، جو لوگ سابقہ ​​حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انھیں نئی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد نے دوحہ میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کی تھی، ترجمان سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکہ کے لئے مزید شرمندگی: طالبان نےامریکی فوجی سازوسامان ایران کے حوالے کر دیا

    امارات اسلامیہ وفد نے بتایا تھا کہ ملک میں امن بحال کر دیا گیا ہے، اور بچے بچیاں اسکول جانے لگے ہیں، ملک میں امن ہے، میڈیا کام کر رہا ہے۔

    طالبان رہنما عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کا اعلان آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں متوقع ہے طالبان حکومت میں پرانے چہرے شامل نہیں ہوں گے۔ ہرقومیت کے نئے اہل افراد کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان حکومت میں سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی ہو گی-

    ملک سے فرار نہیں ہوا، پجنشیر میں موجود ہوں امراللہ صالح

  • ملک سے فرار نہیں ہوا، پجنشیر میں موجود ہوں    امراللہ صالح

    ملک سے فرار نہیں ہوا، پجنشیر میں موجود ہوں امراللہ صالح

    افغانستان کے مفرور نائب صدر امر اللہ صالح کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہوئے افغانستان ہی میں موجود ہیں-

    باغی ٹی وی : عالمی ذرائع ابلاغ میں اطلاعات زیر گردش ہیں کہ افغانستان کے مفرور نائب صدر تاجکستان فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود کے متعلق بھی کچھ اطلاع نہیں ہے تاہم اب اس بارے میں امراللہ صالح کا بیان سامنے آیا ہے-

    امریکہ کے لئے مزید شرمندگی: طالبان نےامریکی فوجی سازوسامان ایران کے حوالے کر دیا

    افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوزسے امر اللہ صالح نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت میں دعویٰ کیا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں وہ وادی پنجشیر سے ہی بات کررہے ہیں۔

    افغان طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ انہوں نے نا قابل تسخیر سمجھی جانے والی وادی پنجشیر کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے طالبان کے مطابق انہوں نے وادی کے 34 اضلاع کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

    وادی پنجشیر سے قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر ایف اے) کے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور ترجمان علی میثم نظری نے اس ضمن میں ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا پروپگنڈے کا یقین نہیں کرنا چاہیے۔


    انہوں نے کہا کہ وادی پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این آر ایف نے کیے جانے والے تمام حملوں کو بہادری کے ساتھ ناکام بنا دیا ہے۔

    پاکستان ہماری”جان”افغانستان کی طرف سےمشکلات نہیں ہوں‌ گی:ذبیح اللہ مجاہد کااعلان

    علی میثم نظری کے مطابق ان کے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے اور وادی کے شمال مشرق میں کرنے والے جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔


    این آر ایف اے کے ترجمان کا دعویٰ ہےکہ گھیرے جانے والے جنگجوؤں کے پاس جنگی سامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے جس کے بعد وہ ہتھیار ڈالنے کی شرط پر مذاکرات بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی پنجشیر میں فریقین کے درمیان باقاعدہ لڑائی کا آغاز ہو گیا تھا اس کی وجہ ہونے والے مذاکرات کی ناکامی تھی۔

    طالبان سیاسی دفتر کے وفد کا دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ