Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی چیئرمین پی آئی اے کو مبارکباد

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چیئرمین پی آئی اے کو مبارکباد

    چیئرمین پی آئی اے ائرمارشل ارشد ملک نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے دوران ملاقات افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا-

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے انخلاء میں بھرپور معاونت فراہم کی آج دنیا انخلاء کے عمل میں پاکستان کے متحرک، فعال اور مثبت کردار کو سراہ رہی ہے-

    وزیر خارجہ نے نامساعد حالات میں فلائٹ آپریشن جاری رکھنے اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو پی آئی اے کے ذریعے کابل سے نکالنے پر
    چیئرمین ائیر مارشل ارشد کو مبارکباد دی-

    دوحہ میں جو معاہدہ طے ہوا وہ سب طالبان نے کر دکھایا ،دنیا اب ان کے ساتھ تعاون کرے…

  • پیپلز پارٹی کا حکومت سے افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا حکومت سے افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات ہیں اور پاکستان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی معاملات مشترکہ اجلاس بلا کر یکجہتی پیدا کرتی تھی-

    بلاول بھٹو کی ہدایت پرپنجاب میں پی پی کی تنظیم سازی، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر ارکان…

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کا کوئی متبادل نہیں، ساری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے پارلیمان کی آواز ہے پیپلز پارٹی کے دور میں پارلیمان کی شراکت دار فعال تھی، اس شراکت داری کو بحال کرنے کی ضرورت ہے-

    انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور دیگر معاملات پر گفت و شنید ہونی چاہئے افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پیپلز پارٹی حکومت میں افغانستان میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی طے ہوئی تھی-

    بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، فی یونٹ حیران کن اضافے کا امکان

  • شیخ رشید سے جاپانی سفیر کی ملاقات،  مترجم افغانیوں کے انخلا میں پاکستان سےمدد کی درخواست

    شیخ رشید سے جاپانی سفیر کی ملاقات، مترجم افغانیوں کے انخلا میں پاکستان سےمدد کی درخواست

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مستودا نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : دونوں رہنماؤں نے پاک جاپان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جاپانی سفیر نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور جاپانی شہریوں اور ترقیاتی اداروں کے عملے کی بروقت معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا-

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی اور دنیا کے امن کے لئے ناگزیر ہے افغانستان سے غیر ملکیوں سمیت افغان شہریوں کے انخلاء میں بھر پور کام کر رہے ہیں۔

    عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے،وزیر خارجہ

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ میں مرکزی سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے پاکستان پچھلے چالیس سال سے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

    جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلاء میں مدد کی جائےخواہش ہے ہمارے حکومتی اداروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو افغانستان نکالا جائےپاکستان کے لئے افغان مہاجرین کی میزبانی بہت قابل ستائش عمل ہے افغان مہاجرین کے لئے جاپان نے بھی یو این کیساتھ ملکر اب تک 164 ملین ڈالر کی امداد کی ہے۔

    ملاقات کے دوارن وزیر داخلہ کی جاپان حکومت کی سفارش پر افغان شہریوں کے انخلاء میں بھر پور معاونت کی یقین دہائی کرائی-

    ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف کا اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

     

  • بلاول بھٹو کی ہدایت پرپنجاب میں پی پی کی تنظیم سازی، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر ارکان فارغ

    بلاول بھٹو کی ہدایت پرپنجاب میں پی پی کی تنظیم سازی، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر ارکان فارغ

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تنظیم سازی کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کی تعیناتیاں کی ہیں جس کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر، حسن مرتضی جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔

    2007 میں عمران خان پر تشدد کرنے والا نوجوان وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر

    بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل قمر زمان کائرہ وسطی پنجاب کے صدر اور چوہدری منظور جنرل سیکرٹری تعینات تھے۔

    حالات تیزی سےبدلنےوالے ہیں ، بہت جلد نواز شریف پاکستان آجائیں گے خواجہ آصف…

    ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف کا اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  • بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چین کا ایسا کام کہ مودی سرکار بوکھلا گئی

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چین کا ایسا کام کہ مودی سرکار بوکھلا گئی

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کچھ علاقوں میں چین کے سرخ جھنڈے لہرا دیئے گئے جس پر مودی سرکار نے واویلا شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کچھ علاقوں میں چین کے سرخ جھنڈے لہرا رہے ہیں،یہ جھنڈے چین کی جانب سے سری لنکا میں تامل علاقوں میں ترقیاتی کام کروانےکی خوشی میں لہرائےگئےجبکہ بھارتی تامل افرادبھی ایسی ہی ترقی چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب مودی سرکار کی بری کارکردگی کے بجائے بھارتی میڈیا نے چین پر سری لنکا کے تامل علاقوں میں بنیادی ڈھانچوں کی تبدیلی اور انفراسٹرکچر بہتر بنانے پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین تامل علاقوں میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

    چین نے سری لنکا میں نہ صرف انشورنس پالیسیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ مچھیروں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا ہے جس پر بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین بھارتی جزیرے پر اپنی موجودگی قائم کرنے کےلیےبھارتی مچھیروں کو بھی راغب کر رہا ہے۔

    بھارت نےیہ بھی واویلا کیا کہ سری لنکا کے شمالی صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں اور مجوزہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی حفاظت کے نام پر چین سٹریٹجک وجوہات کی بناء پر اپنا تسلط قائم کرے گا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے چین کے سری لنکا میں ترقیاتی کاموں پر اعتراض اٹھایا ہے اس سے پہلے بھی بھارت چین کی سری لنکا میں جزیرہ نما جافنا کے تین جزیروں میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خلاف احتجاج کر چکا ہے۔

    پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار

  • طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو غیر ملکی دورے کی اجازت دیدی، ٹیم کس ملک کے دورے پر جائے گی؟

    طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو غیر ملکی دورے کی اجازت دیدی، ٹیم کس ملک کے دورے پر جائے گی؟

    کابل: طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آسڑیلوی شہری ہوبارٹ میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے بعد شیڈول ہے۔

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    انہوں نے بتایا کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    حامد شنواری کے مطابق آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔

    امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے  اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ امریکی فوج نے31 اگست کی رات افغانستان سے اپنا انخلاء مکمل کر لیا تھا۔ امریکا کی تاریخ کی طویل ترین جنگ کے دوران تقریبا ڈھائی ہزار امریکی فوجی، 2 لاکھ 40 ہزار افغان شہری ہلاک ہوئے اور اس پر 20 کھرب ڈالر لاگت آئی۔ امریکا اور اس کے اتحادی گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ایک وسیع مگر افراتفری والی ایئرلفٹ کے ذریعے کابل سے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے

    طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا امریکی فوج کے انخلا کے بعد کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے اس لیے کیا کہ غیرملکی قبضہ ختم ہو، غیرملکیوں کو نکالنے کیلئے ہم نے جہاد اورسیاسی راستہ بھی اختیار کیا، دوحہ معاہدے کے تحت غیرملکی افواج نے نکلنے کا فیصلہ کیا،حکومت کے قیام کے بعد قومی فوج کی تیاری پر بھرپور توجہ دینگے، دوحہ معاہدہ اس لیے کیا کہ غیرملکی قبضہ ختم ہو، اب کوئی جواز نہیں کہ کوئی اسلامی حکومت کے خلاف بغاوت کریں۔ ہ اگر ہم سپر پاورز کو ہرا سکتے ہیں تو کوئی گروپ بھی ہمارے لیے مسئلہ نہیں، کابل سے جوحکم جاری ہوگا وہ پورے افغانستان پرلاگو ہوگا، پہلے ہم بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ورنہ ہم میں ملٹری صلاحیت ہے، حقانی صاحب امارت اسلامی کے ڈپٹی امیر ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا افغانستان میں بری طرح ناکام ہوا، افغانستان پر بری نظر رکھنے والے امریکی انجام کو دیکھیں۔

    طالبان کا وادی پنجشیر کے باشندوں کے لئے براہ راست پیغام، احمد مسعود پریشان

  • بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، فی یونٹ حیران کن اضافے کا امکان

    بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، فی یونٹ حیران کن اضافے کا امکان

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

    سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جولائی اور اگست میں پاور یونٹس کو شیڈولڈ بند نہیں کیا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور پلانٹس کے حکام نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کی عالمی قیمت بڑھنے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اعدادوشمار کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1روپے 37پیسے بنتی ہے۔

    حالات تیزی سےبدلنےوالے ہیں ، بہت جلد نواز شریف پاکستان آجائیں گے خواجہ آصف کا دعویٰ

  • وادی پنجشیر میں طالبان کی بڑی پیش قدمی کا دعویٰ

    وادی پنجشیر میں طالبان کی بڑی پیش قدمی کا دعویٰ

    افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وادی پنجشیر کی دفاعی لائن توڑ کر چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قومی مزاحمتی محاذ کی دفاعی لائن توڑ کر ضلع شاتل کی چھ چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

    طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کی وادی میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے طالبان نے مزاحمتی محاذ کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

    دوسری جانب مزاحمتی محاذ نے بھی طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان دونوں دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

    جبکہ اس سےقبل طالبان کی دعوۃ کونسل کے رہنما امیر خان متقی نے پنجشیر کے عوام کے نام ایک ریکارڈڈ براہ راست پیغام بھیجا تھا جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں پنجشیر کے لوگوں سے کہاتھا کہ وہ طالبان کے ساتھ شامل ہوجائیں اور مزاحمت کو ترک کریں کچھ لوگ ایسے ہیں جو طالبان سے لڑنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ انہیں سمجھائیں اور مسئلے کے پرامن حل کی طرف مائل کریں۔

    طالبان کا وادی پنجشیر کے باشندوں کے لئے براہ راست پیغام، احمد مسعود پریشان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ین آر ایف کے ترجمان فہیم دشتی نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے گزشتہ دو روز کے دوران طالبان نے مختلف اطراف سے اندراب پاس پر حملے کیے ہیں جن کا بھرپور جواب دیا گیا اور حملے میں 8 طالبان جاں بحق ہوئے اور اتنے ہی زخمی بھی ہوئے ہیں-

    بعد ازاں فہیم دشتی کے اس دعویٰ کو ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بے بنیاد قرار دیا تھا-

    یاد رہے کہ طالبان اب تک افغانستان کے 33 صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں تاہم 34 واں صوبہ وادی پنج شیر اب تک ان کے قبضے میں نہیں آسکا ہے۔ یہاں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا طالبان نے کئی روز تک مذاکرات کیے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوسکے جس کے باعث جنگ کی نوبت آگئی۔

    طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

  • 2007 میں عمران خان پر تشدد کرنے والا نوجوان وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر

    2007 میں عمران خان پر تشدد کرنے والا نوجوان وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر

    پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان پر تشدد کرنے والے جمیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،اس واقعہ میں جمیت طلبا اسلام کے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آگے تھے ،عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے

    اس حوالے سے سی ایم پناجب کے دفتر سے اظہر مشوانی نے نوٹیفکیشن کی تصویر جاری کرتے ہوئے حافظ فرحت عباس کو مبارکباد دی-
    https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1432966445453959169?s=20

  • جوبائیڈن نے اپنی مدد کرنے والے افغانی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا

    جوبائیڈن نے اپنی مدد کرنے والے افغانی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا

    کابل: صدر جوبائیڈن نے اس افغان مترجم کو بھی بے یارومددگار چھوڑ دیا جس نے 2008ءمیں خود ان کی مدد کی تھی جب ان کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تھا اور وہ ایک دورافتادہ علاقے میں پھنس گئے تھے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبر رساں ادارے میل آن لائن کے مطابق اس مترجم کا نام محمد ہےصدر جوبائیڈن 2008ءمیں افغانستان میں پھنس جانے کی کہانی اکثر سناتے رہتے ہیں اور اس میں محمد کا ذکر بھی ہوتا ہے لیکن انہیں افغانستان سے جاتے ہوئے محمد کی یاد نہیں آئی جو اس وقت جوبائیڈن امریکہ کے نائب صدر کی انتخابی دوڑ میں شریک تھے اور افغانستان کے دورے پر آئے تھے۔

    سعودی عرب کے بڑے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ،طیارے کو پہنچا نقصان

    رپورٹ کے مطابق محمد اس وقت امریکی فوج کے ساتھ بطور مترجم کام کر رہا تھا سینیٹر جوبائیڈن اور ان کے وفد کے لوگ دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں پر سوار سفر کر رہے تھے کہ خراب موسم کے سبب انہیں ایک وادی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی تھی اس سفر میں محمد بطور مترجم ان کے ساتھ تھا اور اس نے اس سفر میں جوبائیڈن اور ان کے وفد کے لوگوں کی بہت مدد کی تھی۔

    امریکی انخلا مکمل: اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی انچارج بھی افغانستان پہنچ گیا

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب محمد اپنی بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ طالبان سے چھپتا پھر رہا ہے۔ وہ کئی سال سے افغانستان سے نکلنے کی جدوجہد میں ہے لیکن اب تک اس کی کوئی کوشش بارآور ثابت نہیں ہو سکی اور اب جبکہ افغانستان ایک بار پھر طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے اور امریکی انخلاءمکمل ہو چکا ہے،محمد کی افغانستان سے فرار کی آخری امید بھی دم توڑ گئی ہے۔

    دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے،یہ کام نہیں ہونے دیں گے،طالبان رہنما

    واضح رہے کہ 88ہزار سے زائد افغان شہریوں نے امیگریشن کی درخواست دی تھی یہ وہ لوگ تھے جو امریکہ و دیگر غیرملکی افواج اور تنظیموں کے ساتھ کام کرتے رہے تھے ان میں سے صرف 6ہزار کو افغانستان سے نکالا گیا ہے جبکہ باقی تمام لوگ اب طالبان سے چھپتے پھر رہے ہیں-

    چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ