Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اداکارہ سائرہ بانو طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو منتقل

    اداکارہ سائرہ بانو طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو منتقل

    بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور مرحوم اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ سائرہ بانو کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں۔سائرہ بانو کی طبیعت سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں اچانک کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ برصغیر کے مایا ناز اداکار، شہنشاہ جذبات اور اداکارہ سائرہ بانو کے شوہر دلیپ کمار کا 98 برس کی عمر میں 7 جولائی 2021 کو انتقال ہوگیا
    تھا۔ ان کی موت کی خبر نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا تھا۔

    سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار سے بے حد محبت کرتی تھیں اورآخری وقت تک ان کے ساتھ تھیں۔

  • امریکی انخلا مکمل: اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی انچارج بھی افغانستان پہنچ گیا

    امریکی انخلا مکمل: اسامہ بن لادن کا سیکیورٹی انچارج بھی افغانستان پہنچ گیا

    امریکی انخلا کے بعد اسامہ بن لادن کے خصوصی سیکیورٹی گارڈ بھی دوبارہ افغانستان پہنچ گئے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ہم نیوز کے مطابق افغانی جرنلسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں القاعدہ کے رکن ڈاکٹر محمد امین الحق کو جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ان کے آبائی شہر میں واپس آئے دیکھا جا سکتا ہے۔


    محمد امین الحق مشرقی افغانستان کے تورا بورا پہاڑوں میں القاعدہ کے سابق رہ نما اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران ان کے محافظ دستے میں شامل تھے پاکستان نے 2008 میں امین الحق کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم 2011 عدم ثبوت کی بنیاد پر انہیں رہا کر دیا تھا۔

    طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

    واضح رہے کہ رہے امریکہ کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو چکا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے عہدیدار کریس کوسٹا نے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ امریکی افواج کے تیزی سے انخلا اور افغانستان میں طالبان کے عروج کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ القاعدہ کے پاس ایک موقع ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔

    امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کابل ایئرپورٹ پہنچے اور سیکورٹی پر تعینات عملے سے خطاب کیا،اس موقع پر افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پورے افغانستان کو مبارک ہو، یہ ہماری فتح ہے،امریکہ اور دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں،امریکہ کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کریں گے، امریکہ کی شکست دیگر حملہ آوروں کے لیے بڑا سبق ہے، اس موقع پر سیکورٹی پر تعینات عملے کی جانب سے ذبیح اللہ مجاہد کا بھر پور استقبال کیا گیا اور خیر مقدمی نعرے لگائے گئے

    افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

    کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

    شاہد آفریدی کے طالبان سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

  • شاہد آفریدی کے طالبان سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

    شاہد آفریدی کے طالبان سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

    پاکستانی قومی کرکٹرشاہد آفریدی کے طالبان کی ’مثبت سوچ‘ پر بیان نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز شاہد آفریدی کراچی میں مقامی کرکٹ لیگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے کہ کسی نے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے متعلق سوال کر دیا جواب میں شاہد آفریدی نے جو امید افزا جواب دیا وہ سوشل میڈیا صارفین، خصوصاً بھارتیوں کو پسند نہیں آیا جس کے بعد سے شاہد آفریدی کا نام بھارت میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے-

    پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے نئے واقعے پر تشویش کا اظہار

    شاہد آفریدی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں وہ افغانستان میں طالبان کے بظاہر مثبت رویے کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں-

    کلپ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کوئی شک نہیں کہ طالبان آئے ہوئے ہیں اس وقت، اور کافی مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہوئے ہیں، یہ چیز ہمیں پہلے نظر نہیں آئی۔ ماشااللہ یہ زبردست مثبت رویے کی طرف نظر آ رہی ہیں، یہ خواتین کو کام کرنے کی اجازت، سیاست اور دیگر ملازمتوں کی طرف اجازت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھاطالبان کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں کرکٹ سیریز ہو جاتی لیکن کچھ حالات ٹھیک نہیں تھے جس کی وجہ سے سیریز نہیں ہو سکی۔ میرا خیال ہے طالبان کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

    تاہم بعد ازاں بی بی سی سے اس ویڈیو کلپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ طالبان کے جو بیانات ابھی تک سامنے آئے ہیں وہ بہت ہی زیادہ مثبت سوچ کے حامل ہیں جس کے بعد وہ امید رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ صورتحال مختلف ہوگی۔

    افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’طالبان نے آنے کے بعد ہر ملک کے ساتھ رابطہ کرکے امن و محبت کی بات ہے ناکہ انتقام کی۔ وہ اس بار مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ وہ اپنے تمام پڑوسیوں کےساتھ اچھے تعلقات کی بات کررہے ہیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس بار طالبان کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خواتین کو تعلیم اور ملازمت ہر شعبے میں مواقع دینے کی بات کررہے ہیں طالبان کو اب اندازہ ہے کہ معاشرے میں عورت کی کتنی زیادہ اور بنیادی اہمیت ہے کیونکہ عورت کے بغیر معاشرہ نہیں چلتا اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ پڑھی لکھی عورت کا مطلب ہی پڑھا لکھا معاشرہ ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا رہی طالبان سے ڈر اور خوف کی بات تو اس کی وجہ طالبان کا ماضی کا امیج ہے لیکن اب طالبان میں وہ چیزیں موجود نہیں ہیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں اب ان میں بہت تبدیلی آگئی ہےاور یہ بات ان کے حالیہ بیانات سے بھی واضح ہورہی ہے مجھے امید ہے کہ طالبان کے آنے سے امن قائم ہوگا اور حالات بہتری کی جانب جائیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حالات تو یہی دکھائی دے رہے ہیں کہ افغانستان کی کرکٹ پر جو انڈین غلبہ رہا ہے وہ اب نہیں ہوگا کیونکہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ کا کنٹرول بھی طالبان اپنے ہاتھ میں لے لیں گے۔

    طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

    شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان تک متعدد افغان کرکٹرز کی آرا پہنچی ہیں اور یہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ افغانستان میں کرکٹ پہلے کی طرح جاری رہے گی اور یہ کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کو طالبان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

    تاہم شاہد آفریدی کی بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو طالبان کی لئے مثبت سوچ پسند نہیں اور سوشل میڈیا پر خوب واویلا کیا-ایک صارف کا کہنا تھا ’شاہد آفریدی کو طالبان کا ترجمان ہونا چاہیے۔ وہ طالبان کی سیاست کی کتنی اچھی تشریح اور ترجمانی کرتے ہیں۔

  • پنجشیر: لڑائی کے دوران 8 طالبان جاں بحق ،     رکن مزاحمتی محاذ فہیم دشتی کا دعویٰ

    پنجشیر: لڑائی کے دوران 8 طالبان جاں بحق ، رکن مزاحمتی محاذ فہیم دشتی کا دعویٰ

    افغانستان کی وادی پنجشیر میں لڑائی کے دوران8 طالبان جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکن مزاحمتی محاذ فہیم دشتی کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیرمیں چیک پوسٹ پر رات گئے حملہ کیا اور جوابی حملے میں 8 طالبان اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ مزاحمتی محاذ کے 2 ارکان سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

    15 اگست کو کابل کے سقوط کے بعد سے ، پنجشیر واحد صوبہ رہا ہے جو طالبان کے خلاف مزاحمت کرتا ہے ، حالانکہ وہاں پڑوسی صوبہ بغلان میں بھی طالبان اور مقامی ملیشیا فورسز کے درمیان لڑائی ہوتی رہی ہے۔

    مقامی رہنما احمد مسعود کے وفادار گروپ نیشنل ریزسٹنس فورسز کے ترجمان فہیم دشتی نے کہا کہ لڑائی وادی کے مغربی دروازے پر ہوئی جہاں طالبان نے این آر ایف کی پوزیشنوں پر حملہ کیا جوابی کاروائی میں 8 طالبان جاں بحق جبکہ اتنی ہی تعداد میں زخمی بھی ہوئے-

    طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

    واضح رہے کہ افغان طالبان اور مزاحمتی اتحاد کے درمیان گزشتہ دنوں ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔عملاً اس وقت پورے افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہے لیکن وادی پنجشیر واحد ایسا علاقہ ہے جہاں مزاحمت ہو رہی ہے۔

    وادی پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی قیادت سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے جواں سال بیٹے احمد مسعود کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہتھیار ڈالنا ان کی لغت میں نہیں ہے اور وہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس میں دو دن قبل بتایا گیا تھا کہ طالبان نے وادی سے متصل علاقوں و پہاڑوں کی چوٹیوں پہ مورچے قائم کرلیے ہیں اور وہ احکامات کے منتظرہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا ہے طالبان رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ خوش ہوں ہم نے افغانستان میں ایک بارپھرتاریخ رقم کردی اور یہ فخریہ لمحات دیکھنے نصیب ہوئے افغانستان پر امریکی اورنیٹو افواج کا20سالہ قبضہ آج ختم ہوگیا،20سالہ جہاداورقربانیوں کےبعد یہ تاریخی لمحات قابل فخر ہیں۔

    افغانستان میں فوجی مشن ختم،سفارتی مشن شروع ،طالبان سے تعلقات امریکی مفاد پر مبنی ہوں گے امریکا

  • حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے      بلاول بھٹو

    حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا کہا حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔

    کنٹونمنٹ الیکشن،دھاندلی کی ذمہ داری کس کو دی گئی، خواجہ سعد رفیق کا مبینہ الزام

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ مجوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں پیپلزپارٹی کالے قانون کے

    انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے۔

    گلگت ایئر پورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا ناکارہ طیارہ نیلام

    سوشل میڈٰیا صارفین نے پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے کردار کیلئےماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر…

  • گلگت ایئر پورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا ناکارہ طیارہ نیلام

    گلگت ایئر پورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا ناکارہ طیارہ نیلام

    پی آئی اے انتظامیہ نے گلگت ایئر پورٹ پر کھڑے ناکارہ اے ٹی آر طیارے کو نیلام کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا ناکارہ اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے، 4 ہزار کلوگرام وزنی اس طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکے دارکو دی گئی۔

    ایئر پورٹ پر کھڑے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے طیارے کا وزن 4 ہزار کلو گرام تھا۔

    غیر یقینی صورتحال میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت،کپتان مقصود بجارانی کو ایوارڈ مل…

    ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی نیلامی کا عمل شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں سر انجام دیا گیاترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے نیلام کیا جانے والا طیارہ 20 جولائی 2019 کو اسلام آباد سے گلگت جاتے ہوئے رن وے پہ گرکر ناکارہ ہو گیا تھا۔ خوش قسمتی سے طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا-

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

  • مستنونگ: سی ٹی ڈی کی کاروائی ، 11مبینہ دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان: انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) کی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک-

    باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، جس پر ان کے خلاف کارروئی کی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پرمستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، پاک فوج کا جوان وطن عزیزپرقربان

    اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہو گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد کا تعلق کرک سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث دہشت گردوں کوپکڑنے کےلیے سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں فرار کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

  • سوشل میڈٰیا صارفین نے پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے کردار کیلئےماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر اعتراض اٹھادیا

    سوشل میڈٰیا صارفین نے پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے کردار کیلئےماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر اعتراض اٹھادیا

    سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی فلم میں ماہرہ خان کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے پر اعتراض اٹھادیا-

    باغی ٹی وی : چند روز قبل پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا فلم میں ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔

    یہ فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون سرجن نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے نگار جوہر پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل بھی تعنیات ہوئیں نگار جوہر ایک شاندار سرجن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی لگن کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔ وہ اس شعبے سے 1985 سے وابستہ ہیں۔


    دوروز قبل ٹیلی فلم کا دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا پہلے تو لوگوں نے ٹیلی فلم کے ٹیزر کو سراہاتاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے نگار جوہر کے کردار کے لیے ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب کسی کی بائیوگرافی پر فلم یا ڈراما بنایاجاتا ہے تو کوشش کی جاتی ہے کہ اداکار کے چہرے اور اُس شخص کے درمیان تھوڑی بہت مشابہت ہو جس کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے۔ لیکن یہاں تو اس بات کا خیال ہی نہیں رکھا گیا۔ کیونکہ جنرل نگار جوہر اور ماہرہ خان کے چہرے میں مشابہت نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جنرل نگار جوہر اور اداکارہ اریبہ حبیب کے چہرے میں بہت زیادہ مماثلت ہے لہذا اس کردار کے لیے ماہرہ خان کی جگہ اریبہ حبیب کو کاسٹ کرنا چاہئے تھا۔ قرۃ العین ندیم نے کہا یہ کردار اریبہ حبیب پر بہت زیادہ سوٹ کرتا۔ تاہم کچھ لوگوں نے جنرل نگار جوہر کے کردار کے لیے اداکارہ صنم بلوچ کا نام بھی تجویز کیا۔

    ٹیلی فلم میں نگار جوہر کا کردار ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جب کہ ان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظرا ٓئیں گے ٹیلی فلم کا ابتدائی حصہ آرمی میڈیکل کالج میں شوٹ کیاگیا ہے جس میں نگار جوہر کی طالب علمی کی زندگی اور اس کے بعد پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

    ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے فلم کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہے جبکہ نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری

    یہ ٹیلی فلم نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک اس کی ریلیزکی تاریخ منظرعام پر نہیں آئی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع اور شہدا سے متعلق ایک اور خصوصی پرومو جاری کر دیا

  • غیر یقینی صورتحال میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت،کپتان مقصود بجارانی کو ایوارڈ مل گیا

    غیر یقینی صورتحال میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت،کپتان مقصود بجارانی کو ایوارڈ مل گیا

    پی آئی اے کے کپتان مقصود بجارانی کوصدرمملکت نے صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا۔

    باغی ٹی وی : صدرعارف علوی نے کیپٹن مقصود بجارانی کو کابل ایئرپورٹ سے مشکل حالات میں ،غیر یقینی صورتحال میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مسافروں کو سلامتی سے وطن لانے پرایوارڈ سے نوازا۔

    افغانستان میں فوجی مشن ختم،سفارتی مشن شروع ،طالبان سے تعلقات امریکی مفاد پر مبنی ہوں گے امریکا

    15 اگست کو پی آئی اے کا طیارہ سفارت کاروں اورمسافروں کو لینے کابل پہنچا تو حالات اچانک ہی خراب ہوگئےپی آئی کا طیارہ کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا رہ گیا اس دوران طالبان کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئےتھے۔

    کابل ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت کیپٹن بحارانی کو کنٹرول ٹاور اور ائیرٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی بھی حاصل نہیں تھی، اے ٹی سی کی جانب سے کپتان کوبتایا گیا ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں اوراے تھری ٹونٹی کے کپتان کو اے ٹی سی نے اپنی ذمہ داری پر جہاز اڑانے کا کہا کپتان سے مشکل صورتحال میں سی ای او پی آئی اے کا رابطہ ہوا۔ سی ای او پی آئی اے نے کپتان کو مشکل صورتحال میں اعصاب پر قابو پانے کا مشورہ دیا۔

    افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

    کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو فوری تیار ہونے کا کہا اور کپتان کو جیٹ طیاروں کے پیچھے رن وے پر تیزی سے دوڑاتے ہوئے ٹیک آف کی تکنیکی مہارت سے آگاہ کیا۔ کپتان نے سی ای او کے مشورے پر طیارے کو انتہائی مہارت سے بحفاطت ٹیک آف کیا۔

    طیارے کے کپتان کی حاضر دماغی اور سی ای او پی آئی اے کی کوآرڈینیشن سے طیارہ اور 170 مسافر بحفاظت وطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے کپتان کےاقدام کو پی آئی اے اور پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی سراہا تھا۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

  • زلمے خلیل زاد کا  افغانستان  کے خوشحال مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

    زلمے خلیل زاد کا افغانستان کے خوشحال مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

    افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان کا محفوظ اور خوشحال مستقبل طالبان کا امتحان ہے پر امن و مستحکم افغانستان اور اس کے خوش حال مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔

    باغی ٹی وی :زلمے خلیل زاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے اور طالبان کو اب افغانستان کو محفوظ امور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔

    امریکی صدر کا افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    انہوں نے کہا کہ بہادر امریکی فوجیوں نے امتیاز اور قربانی کے جذبے سے خدمات انجام دیں، امریکی انخلا کے بعد اب افغانوں کے لیے فیصلے کا لمحہ ہے افغانستان کا مستقبل افغانیوں کے ہاتھ میں ہے۔ افغان عوام مکمل خود مختاری کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کریں گے۔

    افغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو اب ملک کو محفوظ اور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

    افغانستان میں فوجی مشن ختم،سفارتی مشن شروع ،طالبان سے تعلقات امریکی مفاد پر مبنی…

    طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے-

    افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان